2025-10-05@02:24:20 GMT
تلاش کی گنتی: 27144
«ایک شجر»:
(نئی خبر)
اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب ڈالر کی قسط کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے جائزہ مشن نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں پاکستان کی اقتصادی ٹیم سے تفصیلی ملاقات کی ہے، جس میں ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کے حصول کے لیے دوسرے اقتصادی جائزے پر مذاکرات جاری ہیں۔ فریقین کے درمیان آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد اور پاکستان کی حالیہ اقتصادی کارکردگی کے اعداد و شمار پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ مذاکرات کے دوران محصولات میں اضافے، اخراجات میں نظم و ضبط اور اصلاحاتی اقدامات سے متعلق پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ توقع ہے کہ آئی ایم...
تقریباً ایک دہائی کے وقفے کے بعد اقوام متحدہ نے ایران پر معاشی اور عسکری پابندیاں دوبارہ نافذ کر دی ہیں۔ یہ اقدام ایران کے جوہری پروگرام پر 2015 کے معاہدے کی مبینہ خلاف ورزی کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ سلامتی کونسل میں ان پابندیوں میں نرمی کی توسیع کی قرارداد کو مسترد کر دیا گیا، جس کے بعد پابندیاں ہفتے کی شام 8 بجے سے مؤثر ہو گئیں۔ معاہدے میں شامل برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران کو کشیدگی سے گریز اور مذاکرات کی راہ اپنانے کا مشورہ دیا ہے۔ تاہم ایرانی پارلیمنٹ اور حکومت نے ان پابندیوں کو’’غیر قانونی‘‘ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ ایران کا مؤقف ہے کہ وہ اپنے دفاع کا حق محفوظ...
جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر آزاد کشمیر بھر میں ہڑتال ہے تاہم کچھ مقامات پر عوام نے اس عمل کو مسترد کر دیا اور سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹا دیں۔ باغ کے علاقے منہاسہ میں عوام نے رکاوٹیں ہٹا کر کوہالہ دھیرکوٹ روڈ کو کھول دیا، تاہم اس کے باوجود افراتفری کی کیفیت ہے۔ واضح رہے کہ جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی 38 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کے لیے میدان میں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر ہڑتال، انٹرنیٹ سروسز معطل، نظام زندگی مفلوج جن میں 2 اہم مطالبات آزاد کشمیر اسمبلی میں مہاجرین مقیم پاکستان کی نشستیں ختم کرنا اور اشرافیہ کی مراعات کا خاتمہ ہے۔...
راولپنڈی کی عدالت نے ایک کروڑ روپے رقم واپس کرنے کی شہری درخواست مسترد کر دی۔ تھانہ کینٹ پولیس نے ایک کروڑ روپے 24 ستمبر کو 2 نوجوانوں سے برآمد کی، پولیس نے دوران تلاشی ایک کروڑ روپے برآمد کر کے مشکوک قرار دیتے ضبط کیے، عبد الباسط اور عباس آفریدی موٹر سائیکل پر رقم لے کر جارہے تھے۔ درخواست گزار نے کہا کہ یہ رقم ہماری ہے، قانون کے مطابق ہمیں واپس کی جائے۔ عدالت نے کہا کہ ایک کروڑ روپے بھاری رقم ہے، اس کا منی ٹریل دینا لازم ہے، منی ٹریل دیں رقم واپسی کا حکم دے دیتے ہیں، سول جج صوفیہ ملک نے ایک کروڑ واپسی درخواست خارج کی۔
کولڈ پلے بینڈ کے کنسرٹ میں پیش آنے والے اسکینڈل نے ایک نیا رخ اختیار کرلیا ہے، جس میں سابق ایچ آر ایگزیکٹو کرسٹن کیبوٹ کے شوہر اینڈریو کیبوٹ کی بھی اسی کنسرٹ میں کسی دوسری خاتون کے ساتھ موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ یاد رہے کہ اس کنسرٹ کے دوران کرسٹن کیبوٹ اور کمپنی کے سی ای او اینڈی بائرن کو اسٹیج کی بڑی اسکرین پر ایک ساتھ بیٹھے دیکھا گیا تھا، جس کے بعد ان کے اچانک اسکرین سے ہٹنے پر قیاس آرائیاں بڑھی تھیں اور ان پر ناجائز تعلقات کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ یہ خبر بھی پڑھیے: امریکی کمپنی کا سی ای او اپنی ملازمہ کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا؛ ویڈیو وائرل تاہم دی...
پاکستان کے سینئر کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اداکارہ ثنا جاوید نے پاک بھارت ایشیا کپ کے فائنل میچ سے قبل سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ اگر آج شعیب ملک ٹیم کا حصہ ہوتے تو ان کے برسوں کا تجربہ نہ صرف پاکستانی ٹیم بلکہ عوام کے لیے بھی امید کی کرن بن جاتا۔ میدان میں ان کی موجودگی ہی ہمت جگانے اور فتح پر یقین دلانے کے لیے کافی ہوتی۔ ثنا جاوید کے اس بیان کے بعد بھی صارفین انہیں آڑے ہاتھوں لیتے نظر آئے۔ ایک صارف نے کہا کہ آپ جا کے اداکاری کریں جو آپ کا کام ہے یہ ہماری فیلڈ ہے۔ خالد نامی صارف نے کہا...
اسٹاک مارکیٹ نے تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرلی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) اسٹاک مارکیٹ نے تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرلیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا بلندیوں کی جانب سفر جاری ہے،کاروباری ہفتے کے آغاز پرپاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران بلند ترین سطح ریکارڈ کی جارہی ہے، جہاں 100انڈیکس میں 718 پوائنٹس اضافے کے بعد 1 لاکھ 62 ہزار975 پوائنٹس پرپہنچ گیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے100انڈیکس1لاکھ62ہزار257پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔...
اسلام آباد: ملک میں یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ہے۔ آئل انڈسٹری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اپنی ورکنگ مکمل کر لی۔ ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک روپیہ 97 پیسے سے 4 روپے 65 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ 97 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 2 روپے 48 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں ایک روپیہ 76 پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 65 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ اوگرا قیمتوں سے متعلق ورکنگ پیٹرولیم...
کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا شاندار آغاز ہوا، جس کے نتیجے میں انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن بازارِ حصص میں مارکیٹ کا آغاز ریکارڈ ساز ثابت ہوا، جس کے نتیجے میں کے ای ایس سی 100 انڈیکس ایک بار پھر بلند ترین سطح کو چھو گیا ہے۔ پیر کے روز پی ایس ایکس میں 659 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کاروبار شروع ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 62 ہزار 916 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ بعد ازاں مارکیٹ میں مزید تیزی کے نتیجے میں 791 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ انڈیکس ایک لاکھ 63...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: اپنے دل سے جانے دینا زبردستی کے تعلقات کو حل کرنے کا آسان ترین طریقہ ہے۔ جب آپ اپنے دل کے مرکز میں روشنی داخل کرنے کی اجازت دیتے ہیں، جب آپ جان بوجھ کر سامان چھوڑنے کا فیصلہ کرتے ہیں، جب آپ اپنے آپ کو اتنی ہی مکمل اور بغیر کسی شرط کے قبول کرتے ہیں جیسے آپ دوسروں کو قبول کرتے ہیں، آپ اپنی روح کی نشوونما، تحائف اور یہاں تک کہ رفتار کو بھی تیز کرتے ہیں۔ جس رفتار سے آپ کسی کو چھوڑتے ہیں، اس وجہ سے آپ ایک رٹ میں پھنسے ہوئے ہیں کیونکہ آپ کی روح نے انہیں محسوس کرنے کےلیے نہیں چنا ہے، کیونکہ آپ...
آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر ریاست بھر میں مکمل ہڑتال ہے، جس میں کاروباری مراکز بند اور ٹرانسپورٹ معطل ہے۔ حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ اور موبائل سروسز بند کیے جانے کے بعد عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:عوامی احتجاج کے بعد آزاد کشمیر میں متنازع صدارتی آرڈیننس واپس لے لیا گیا آزاد کشمیر کے سابق وزیر اطلاعات مشتاق احمد منہاس نے گزشتہ روز لندن میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مظاہرین کے مطالبات پر بات چیت کا کہا ہے۔ ان کے مطابق وزیراعظم نے احتجاج ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مطالبات میں سے 98 فیصد پر اتفاق ہو چکا ہے، صرف 2...
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں فلسطینی تنظیم حماس نے دعویٰ کیا ہے کہ دو یرغمالیوں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری کے باعث یرغمالیوں کی زندگی خطرے میں ہے اور اس صورتحال سے نکلنے کے لیے شمالی غزہ میں 24 گھنٹوں کے لیے حملے روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی فوج نے نصیرت پناہ گزین کیمپ سمیت کئی رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا، تازہ حملوں میں مزید 41 فلسطینی جاں بحق ہوئے۔ خان یونس میں ایک ڈھائی ماہ کا بچہ بھی بھوک اور علاج نہ ملنے کے باعث زندگی کی بازی ہار گیا۔ وزارت صحت غزہ کے مطابق اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں...
روس نے یوکرین پر بڑا حملہ کرتے ہوئے دارالحکومت کیف سمیت مختلف شہروں کو نشانہ بنایا، جہاں سیکڑوں ڈرون اور میزائل برسائے گئے۔ یوکرینی حکام کے مطابق ان حملوں میں کم از کم 4 افراد ہلاک اور 67 زخمی ہوئے، جب کہ کئی رہائشی عمارتیں، فیکٹریاں اور طبی مراکز تباہ ہو گئے۔ یوکرین کی فوج کا کہنا ہے کہ روس نے ایک ہی رات میں 595 ڈرون اور 48 میزائل داغے، جن میں سے 568 ڈرون اور 43 میزائل مار گرائے گئے۔ اس بڑے حملے کا مرکزی ہدف کیف اور قریبی علاقے تھے۔ روسی وزارتِ دفاع نے تصدیق کی کہ فوجی انفرا اسٹرکچر، فضائی اڈوں اور توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ تاہم، ماسکو نے شہری علاقوں کو نشانہ بنانے...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف وکٹ راشد لطیف نے ایشیا کپ 2025 کے فائنل کے بعد بھارتی ٹیم کے رویے پر سخت ردعمل دے کر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر انہوں نے لکھا کہ بھارتی ٹیم آئی سی سی کی جانب سے معطلی کی مضبوط امیدوار ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ فائنل: بھارت کی سنسنی خیز کامیابی، تلک ورما ہیرو بن گئے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارتی ٹیم ایشیا کپ کا فائنل جیتنے کے بعد صدر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) محسن نقوی سے ٹرافی وصول کیے بغیر چلی گئی۔ راشد لطیف نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی کھلاڑیوں نے اے سی سی چیئرمین سے...
اسلام آباد: پاک، امریکا تعلقات میں بہتری بڑی کامیابی ہے تاہم اسے فوری فوائد ملنے کا امکان نہیں ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنوری میں دوسری مرتبہ عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد وائٹ ہاؤس کا دورہ کرنے والے بہت سے عالمی رہنمائوں کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا گیا، یوکرین کے صدرکے ساتھ ہونیوالا تماشا ابھی تک لوگوں کے ذہنوں میں تازہ ہے۔ اس پس منظر میں 25 ستمبر کو وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے وائٹ ہائوس کے دورے کے حوالے سے مبصرین متجسس تھے کہ ان کا استقبال کیسا ہوگا۔ صدر ٹرمپ جو ہر ملاقات کو پبلسٹی میں تبدیل کرنے کے حوالے سے جانے جاتے ہیں نے اس مصروفیت کو...
کراچی: ڈسٹرکٹ ملیر کے علاقے قائدآباد، ریڑھی روڈ پر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ جبکہ ایک ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ملیر پولیس کے مطابق زخمی ملزم کی شناخت اخراج عرف عبداللہ ولد سراج کے نام سے ہوئی ہے جس کے قبضے سے ایک پستول بمعہ ایمونیشن، دو موبائل فونز اور نقدی برآمد کرلی گئی۔ برآمد ہونے والے اسلحہ کو فرانزک جانچ کے لیے روانہ کردیا گیا ہے، جبکہ زخمی ملزم کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم کا کرمنل ریکارڈ مختلف تھانوں سے چیک...
قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز صاحبزادہ فرحان نے ایشیا کپ کے فائنل میچ میں ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔ دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے فائنل میں صاحبزادہ فرحان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کے خلاف ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق صاحبزادہ فرحان بمراہ کو تین چھکے مارنے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں اور انہوں نے ایونٹ کے مختلف میچز میں یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ ایشیا کپ کے فائنل میچ میں صاحبزادہ فرحان نے 38 گیندوں پر 57 رنز کی یادگار اننگز کھیلی۔
دوسری جنگ عظیم میں جرمنی ‘ ہٹلر کی قیادت میں یورپ کے کئی ممالک پر قابض ہو چکا تھا۔ پولینڈ‘ ڈنمارک‘ ناروے ‘ بیلجیئم ‘ ہالینڈ‘ یونان‘ یوگو سلاویہ اور فرانس گھٹنے ٹیک چکے تھے۔ یورپ کے کسی ملک میں اتنی سکت ہی نہیں تھی کہ وہ ہٹلر کی مضبوط فوج کا مقابلہ کر سکے۔ مگر ایک سیاست دان تھا جو برسوں سے لوگوں کو سمجھا رہا تھا کہ ہٹلر ذہنی بیمار انسان ہے۔ اسے امن سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ وہ ایسی جنگ شروع کرے گا کہ بنی نوع انسان کا کثیر حصہ ختم ہو جائے گا۔ مگر وہ برطانوی سیاست دان ‘ بادشاہ کو پسند تھا اور نہ ہی اشرافیہ کو۔ اس کا مقولہ تھا کہ ہٹلر کے...
دنیا میں دماغی بیماریاں بڑی تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔ ایک سروے کے مطابق جو2021 ء میں ہوا دنیا میں 3.4ارب لوگ دماغی بیماریوں کا شکار ہیں۔ جو دنیا کی کل آبادی کا 43فیصد بنتا ہے ۔ لوگوں کی اتنی بڑی تعداد کسی نے کسی دماغی بیماری میں مبتلا ہے۔ اس بات کی تصدیق برطانوی اخبار گارجین نے بھی کی ہے اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ دنیا کا ہر تیسرا بندہ کسی نہ کسی دماغی خرابی کا شکار ہے ۔ دماغی بیماریاں دوسری بیماریوں سے مختلف ہوتی ہیں ۔ وہ اس طرح کہ دماغی بیماری آہستہ آہستہ سے اس طرح اثر انداز ہوتی ہے کہ انسان کو اس کا پتہ بھی نہیں چلتا ۔ایک اور...
پسِ دیوارِزنداں بیٹھے بانی پی ٹی آئی کے حکم سے 27ستمبر2025 کو پشاور میں منعقد ہونے والا پارٹی جلسہ اِس حال میں ہُوا ہے جب (1)وزیر اعظم شہباز شریف صاحب نیویارک اور واشنگٹن میں مطلوبہ کامیابیاں سمیٹنے کے بعد لندن پہنچ چکے تھے (2) جب 27ستمبر کو خیبر پختونخوا کے مشہور علاقے (کرک) میں پاکستان دشمن فتنہ الہندوستان اور پاکستانی سیکیورٹی فو رسز کے درمیان زبردست معرکہ ہُوا اور پاکستانی فورسز نے نہائت کامیابی سے 17خوارج کو جہنم رسید کر دیا۔ اِس کامیاب انٹیلی بیسڈ آپریشن(IoB) نے ثابت کر دیا ہے کہ اگر پاکستان کے کسی بھی شہر میں کوئی سیاسی جلسہ یا کوئی بڑی تقریب ہو رہی ہو تو اِس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ہماری سیکیورٹی فورسز...
استنبول میں ایک مسجد ایسی ہے جو گزشتہ پانچ سو برس سے رو رہی ہے۔ یہ مسجد ضلع فاتح میں ہے۔ اس ضلعے میں ایک پررونق سڑک ہے شہزادے جادہ سی(شاہ راہ)یہ مسجد اسی سڑک پر واقع ہے۔ پر شور سڑک پر خاموش اور اداس۔ جیسے کوئی کیفیت انسانوں کی پہچان اور شخصیت بن جاتی ہے، ویسے ہی عمارتیں بھی محسوس کرتی ہوں گی پھر یہ احساس ان کی پہچان اور شناخت بن جاتا ہے۔ اداسی اور گریہ اس مسجد کی شناخت ہے۔میں جس روز استنبول پہنچا چند گھنٹے کے بعد عاطف بٹ آ پہنچے۔ عاطف سمجھ دار پاکستانی صحافی ہیں۔ گزشتہ چند برسوں کے دوران میں پاکستانی صحافیوں کی جو درگت بنی ہے، اس کا اندازہ انھیں بہت پہلے...
ہالی وڈ کے سنہری عہد کی یاد آتے ہی ذہن میں ایک ایسی شخصیت ابھرتی ہے جس نے فلم کو خواب کی لطافت اور فن کی گہرائی بخشی۔ روشنیوں اور شہرت کے اس دائرے کے پیچھے ایک ایسا فنکار تھا جو روایت شکن سوچ رکھتا تھا، کہانی کو محض تفریح نہیں بلکہ اخلاقی ذمہ داری سمجھتا تھا، فطرت اور انسانی آزادی کا وکیل تھا، اور سب سے بڑھ کر ایک ایسا معمار جس نے سینما کو ایک تحریک کا روپ دیا جی ہاں! یہ لیجنڈری شخصیت رابرٹ ریڈ فورڈ ہیں۔ جن کا نام آتے ہی ذہن میں ہالی وڈ کے سنہری عہد کی وہ روشن تصویر ابھرتی ہے، جس میں ایک طرف فلم ایک خواب تو دوسری طرف خالص فن...
بارود سے بوجھل فضا میں سانس لیتا آسمان، مٹی پر بکھرا گرم لہو، اور زخموں سے چور وہ چیخیں جو اب شور نہیں کرتیں بلکہ دل چیرتی سرگوشی بن چکی ہیں۔ ہاتھوں میں محض پتھر اٹھائے ایک نہتا بچہ جو فولادی ٹینک کے سامنے اس طرح کھڑا ہے جیسے وہی اس دھرتی کا آخری محافظ ہو۔ نہ التجا، نہ لرزش بس ایک بے باک خاموش عورت، سرخ آنکھوں کے ساتھ آنکھوں میں آنکھیں ڈالے ایک اسرائیلی سپاہی کو گھور رہی ہے اور ایک ماں، اپنے وجیہہ بیٹے کی لاش کے قریب بیٹھی، جو سر جھکائے بین کر رہی ہے یا شاید تاریخ کے صفحات پر آنسوؤں سے احتجاج لکھ رہی ہے۔ فلسطین ایک ایسی کہانی ہے جس کا ہر منظر...
زیادہ پرانی بات نہیں جب ہمارا مشترکہ خاندانی نظام اور اِس میں بزرگوں کا مقام دنیا کے لئے باعثِ رشک تھا۔ صنعتی انقلاب ،شہروں کی طرف مراجعت ، رہایش کی تنگی نے مشترکہ خاندان کو’’جوہری کنبہ‘‘ (نیوکلیئر فیملی) میں بدل دیا اور اْس کے جوہر بھی کْھل ہی رہے ہیں۔ وہ گھر جہاں پانچ پانچ نسلیں ہنستے، روتے، گاتے مزے سے زندگی گزار رہیں تھیں، وہاں آج پانچواں فرد بھی خود کو ناجائز سا سمجھتا ہے۔ کیا ذمہ دار مغرب ہے؟ مگر غور فرمائیں صنعتی انقلاب سے پہلے معاشرتی اور معاشی حالات کسی طرح کے بھی ہوں، گھر اْن کے بھی محفوظ ہی تھے۔ موجودہ ابتلا میں اْن کی ریاست نے کسی حد تک ساتھ دینے کی کوشش کی مگر...
لیڈرشپ بغیر ویژن کے ایسے ہی ہے جیسے جسم رُوح کے بغیر۔ ویژن کے بغیر لیڈر عہدہ، طاقت، اختیار اور منصب تو رکھ سکتا ہے، لیکن حقیقی لیڈرشپ کا دعویٰ نہیں کر سکتا، کیونکہ لیڈرشپ کی بنیاد ہی ویژن پر ہوتی ہے۔ جس لیڈر کا ویژن جتنا بڑا ہوتا ہے، وہ اتنا ہی بڑا لیڈر بنتا ہے۔ قوموں کی تاریخ اور عظیم شخصیات کی زندگیوں سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ ہر وہ لیڈر جس کا ویژن عظیم تھا، وہ آج بھی دُنیا میں عزت اور احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ آج کے دُور میں، چاہے وہ کارپوریٹ لیڈرشپ ہو، سیاسی یا مذہبی قیادت، کسی سماجی ادارے یا خاندان کا سربراہ ہو یا کسی بھی ایسے عہدے...
بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 5وکٹوں سے ہرا کر ایشیاکپ جیت لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز دبئی (سب نیوز)بھارت نے تلک ورما کی شاندار بیٹنگ کی بدولت ایشیا کپ کے فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔تفصیلات کے مطابق دبئی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس ایک بار پھر بھارت کے حق میں رہا، اس سے قبل بھی دو میچز میں بھارت نے ٹاس جیتا تھا۔اس بار بھی ٹاس کے بعد دونوں ٹیموں نے ہاتھ نہیں ملایا تاہم ایک منفرد تبدیلی نظر آئی، جس کے تحت پاکستانی کپتان سے پاکستانی کمنٹیٹر اور سوریا کمار سے بھارتی کمنٹیٹر نے بات کی۔ صاحبزادہ فرحان اور فخر...
سروائیکل کینسر دنیا بھر میں خواتین کی صحت کے لیے ایک نمایاں خطرہ ہے، خاص طور پر ترقی پذیر ممالک میں جہاں اس کی شرح اموات تشویش ناک حد تک زیادہ ہے۔ عالمی ادارۂ صحت کے مطابق، ہر سال تقریباً 6 لاکھ نئی خواتین اس مرض میں مبتلا ہوتی ہیں اور 3 لاکھ سے زائد اس کے باعث اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھتی ہیں۔ ان اموات میں سے 90% سے زیادہ کم اور متوسط آمدنی والے ممالک میں ہوتی ہیں، جو صحت کے شعبے میں عالمی عدم مساوات کی عکاس ہیں۔ پاکستان میں، سروائیکل کینسر خواتین میں کینسر کی دوسری سب سے عام قسم ہے، جہاں ہر سال تقریباً 5,000 نئے کیسز رپورٹ ہوتے ہیں اور 2,000 سے 2,500 خواتین...
ایشیا کپ فائنل میں نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے ہرادیا۔ ایشیا کپ فائنل میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے بھارت کو جیت کیلئے 147 رنز کا ہدف دیا ۔پاکستان کی پوری ٹیم انیس اعشاریہ ایک اوورز میں 146 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ،3بیٹرز صفر پر آؤٹ ہوئے، 2کھلاڑیوں نے ایک ایک رن بنایا۔ ایک موقع پر پاکستان کے 112 رنز پر ایک کھلاڑی آئوٹ تھا لیکن آخری 9 وکٹیں 33 رنز کا اضافہ کرسکیں ،پہلے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی صاحبزادہ فرحان تھے ، انہوں نے 38 گیندوں پر 57 رنز کی شاندار اننگزکھیلی جس میں 3 چھکے ، 5 چوکے شامل تھے۔ صائم ایوب نے 14 رنز بنائے ، انہوں نے 11 گیندوں کا سامنا کیا۔محمد حارث کھاتہ...
غزہ شہر کی تباہ حال گلیوں سے ہانی ابو رزق گزر رَہا ہے۔ اْس نے اپنے پیٹ کے ساتھ رسی کی مدد سے دو اِینٹیں باندھ رکھی ہیں۔ یوں اْس نے بھی بھوک مٹانے کے لیے اپنے اجداد کا طریق اختیار کر لیا۔ یہ 31 سالہ نوجوان اپنی ماں اور سات بہن بھائیوں کے ساتھ رہتا ہے اور یہ سب پیٹ کے ساتھ اینٹیں باندھ کر کھانے کی تلاش میں نکلتے ہیں۔ یہ ایک ایسی قدیم تکنیک ہے جسے اپنانے کا ہانی ابو رزق نے غزہ کی حالیہ جنگ سے پہلے کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔ ’’ہم بھوکے ہیں۔‘‘ وہ کہتا ہے۔ تھکن سے اْس کی آواز کھوکھلی ہے۔ ’’یہاں تک کہ ایک لفظ کے طور پر بھوک بھی اْس...
دور پہاڑوں میں ایک بڑا سا گھونسلا تھا جسے سب ترشنگ کے نام سے جانتے تھے۔ نہ جانے ترشنگ میں ایسی کیا بات تھی کہ جب بھی کوئی اجنبی پرندہ اس طرف کا رخ کرتا تو اسی گھونسلے میں کچھ دیر سستانا پسند کرتا اور پھر اپنی آگے کی منزلوں پر روانہ ہوجاتا۔ بڑے بڑے پرندے ہوں یا پھر کوئی اور ذی روح، سب ہی کا مسکن یہی ایک گھونسلا ترشنگ تھا۔ زیادہ تر پرندے یہیں ترشنگ میں آتے، نہاتے دھوتے، کچھ دیر وادی کا نظارہ کرتے اور پھر اپنے اپنے گھروں کو لوٹ جاتے۔ اُس دن بھی ایک قافلہ ترشنگ کی طرف نکلا۔ قافلے میں طرح طرح کے پرندے تھے۔ کچھ بدبو دار اور غلیظ اور کچھ لومڑی کی...
وجودِ زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ۔ یہ مصرعہ خواتین کی شخصیت کی عکاسی کرتا ہے اور حقیقی زندگی میں دیکھا جائے تو خواتین انسانی معاشرے کا جزو لازم ہیں بقاء انسانی ان کے بنا نامکمل ہے۔ ایک عورت ہی نسل کو پروان چڑھاتی ہے مکان کو گھر بناتی ہے اور مرد کوا س قابل بناتی ہے کہ وہ گھر اور بچوںکی فکر سے آزادہو کر حصول معاش کے لئے جدوجہد کر سکے۔یہ سمجھنا اور قبول کرنا بے حد ضروری ہے کہ مرد اور عورت دونوں ہی بقاء معاشرہ اور خاندان کے لئے لازم و ملزوم ہیں۔ دونوں کو مل کر گھر بسانے اور شادی چلانے میں برابر حصہ ڈالنا ہوتا ہے۔ ان کی ذمہ داریاں کیا ہوں گی...
سیلاب اور شدید بارشیں اب ایک عالمی رجحان بن چکی ہیں، جو موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے مزید شدت اختیار کر چکا ہے۔ دنیا بھر میں ان کے تسلسل اور شدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ سال 2025 میں مہلک طوفانوں نے امریکہ (سنٹرل ٹیکساس، میلواکی، مڈ-اٹلانٹک، نیو میکسیکو) اور یورپ (یونان، اٹلی، اسپین) کو شدید متاثر کیا، جس سے یہ ثابت ہوا کہ ترقی یافتہ ممالک بھی ان خطرات سے محفوظ نہیں۔ ماضی کی تباہ کاریاں جیسے کہ طوفان کٹرینا (2005)، ہاروی (2017)، اور 2021 میں جرمنی-بیلجیم کے سیلاب اس بات کو اجاگر کرتے ہیں کہ جب موسم کے نظام میں خلل آتا ہے، عالمی حدت، شہری آبادی میں اضافہ، اور جنگلات کی کٹائی ان خطرات کو کئی گنا...
اس وقت وطن عزیز اپنے معاشی سفر کے دوران ایک اہم دوراہے پر کھڑا ہے۔سال رواں 411ارب ڈالر کا جی ڈی پی رکھنے کے ساتھ ملک میں معاشی ترقی کرنے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔مسئلہ یہ کہ فی الحال آئی ٹی سیکٹر جی ڈی پی میں صرف ایک فی صد (3.5ارب ڈالر) کا حصّہ ڈالتا ہے لیکن پاکستان اے آئی (مصنوعی ذہانت) کے بطن سے پھوٹنے والی معاشی تبدیلیاں قبول کر لے، تو اِس حصّے میں تیزی سے اضافہ ہو سکتا ہے۔ مثال کے طور پر اے آئی دوستانہ پالیسیاں اپنانے، ضروری ٹیکنالوجی پر درآمدی ڈیوٹی میں کمی اور اَے آئی صنعتوں کے لیے بجلی کے خصوصی ٹیرف وضع کرنے سے پاکستان اگلی دہائی میں ایک ٹریلین ڈالر کی...
مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے سینیئر نائب صدر مشتاق منہاس نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف وطن واپسی کے بعد براہِ راست جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ذمہ داران سے مذاکرات کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: عوامی ایکشن کمیٹی کو بھارت فنڈنگ کررہا ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر کا الزام میڈیا سے گفتگو میں مشتاق منہاس نے بتایا کہ وزیراعظم سے ان کی تفصیلی ملاقات ہوئی ہے جس میں انہوں نے واضح کیا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات پر بات چیت پہلے بھی ہو چکی ہے اور ان میں سے زیادہ تر تسلیم کیے جا چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا تاثر درست نہیں کہ مذاکرات نہیں ہو رہے، ایکشن کمیٹی کو مسلسل انگیج...
غزہ جنگ کا خاتمہ نزدیک ہے، سب متفق ہوگئے، جلد ایک بڑا معاہدہ طے پانے والا ہے،ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز واشنگٹن (سب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرقِ وسطی میں امن کے حوالے سے اہم پیش رفت کی نوید سناتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس مشرقِ وسطی میں عظیم کام کرنے کا ایک حقیقی موقع اور امکان ہے، پہلی بار سب خاص مقصد کے لیے ایک ساتھ ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری کردہ پیغام میں کہا کہ ہم غزہ میں جنگ ختم کرنے کی ڈیل کے قریب ہیں، اس خاص مقصد کے لیے سب متفق ہیں اور ہم یہ کرکے رہیں گے۔یہ...
ایشیا کپ فائنل کے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت پر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس ایک بار پھر بھارت کے حق میں رہا، اس سے قبل بھی دو میچز میں بھارت نے ٹاس جیتا تھا۔ اس بار بھی ٹاس کے بعد دونوں ٹیموں نے ہاتھ نہیں ملایا تاہم ایک منفرد تبدیلی نظر آئی، جس کے تحت پاکستانی کپتان سے پاکستانی کمنٹیٹر اور سوریا کمار سے بھارتی کمنٹیٹر نے بات کی۔ بھارت کی ٹیم کو ایک بڑا دھچکا یہ پہنچا کہ ہاردک پانڈیا فٹ نہ ہوسکے۔
بلوچستان میں جعفر ایکسپریس کی سروسز بحال ہو گئی ہیں۔ مستونگ کے علاقے دشت میں ریلوے ٹریک کی مرمت مکمل ہونے کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت معمول پر آگئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مستونگ: ریلوے ٹریک پر دھماکہ، جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں 23 ستمبر کو دشت کے قریب دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی تھیں، جس کے بعد صوبے میں ریل سروس معطل ہو گئی تھی۔ اس واقعے میں کئی مسافر زخمی ہوئے تھے اور ابتدائی تحقیقات میں اسے دہشت گردی کا واقعہ قرار دیا گیا تھا۔ ریلوے حکام کے مطابق مرمت کا کام صرف 5 دن میں مکمل کیا گیا اور اب جعفر ایکسپریس سمیت تمام اہم ٹرینیں شیڈول...
کراچی: معروف اداکارہ مدیحہ امام نے انکشاف کیا ہے کہ اگر انہیں زندگی بھر کسی ایک اداکار کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے تو وہ فیصل قریشی کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام "ہنسنا منع ہے" میں میزبان تابش ہاشمی سے گفتگو کرتے ہوئے مدیحہ امام نے اپنے کیریئر اور ذاتی تجربات سے متعلق دلچسپ واقعات سنائے۔ انہوں نے ترکیہ کے ایک یادگار واقعے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پہلی بار وہاں کام کے سلسلے میں گئیں۔ حلال کھانوں کے حوالے سے خدشات کے باعث زیادہ وقت ہوٹل میں گزارا، تاہم والدہ کے اصرار پر واپسی سے ایک دن قبل گھومنے نکلیں۔ اداکارہ کے مطابق انہوں نے ایک ٹھیلے...
ثالثی کیلئے تیار ہیں، امریکا نے مسئلہ کشمیر حل کرنے کی خواہش ظاہر کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز واشنگٹن (سب نیوز)امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کا خواہاں ہے اور اگر ثالثی کی پیشکش کی گئی تو وہ اس کے لئے تیار ہیں۔ترجمان محکمہ خارجہ کے مطابق، امریکا سمجھتا ہے کہ مسئلہ کشمیر مذاکرات کے ذریعے حل ہوسکتا ہے اور یہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک براہ راست تنازع ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگ بندی میں امریکا نے اپنا کردار ادا کیا جبکہ دہشتگردوں کی حوالگی کے اقدام پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ امریکا پاکستان اور بھارت کے ساتھ...
ایک 31 سالہ شخص کو اپنی فالج زدہ ماں کو کمر پر بٹھا کر چین بھر میں گھمانے کیلئے سوشل میڈیا پر سراہا جارہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ژیاؤ ما نے اپنا تمام مال بیچنے کے بعد اپنی فالج زدہ ماں کو کمر پر اٹھایا اور چین بھر میں انہیں گھمانے کیلئے نکل پڑا جیسے ان کی والدہ بچپن میں انہیں کمر پر اٹھا کر انہیں سفر کرتی تھیں۔ ژیاؤ ما صرف آٹھ سال کے تھے جب ان کے والدین ایک خوفناک کار حادثے کا شکار ہوئے تھے جس نے ان کے والد کی جان لے لی اور ان کی ماں کو چلنے کے قابل نہیں چھوڑا۔ انہوں نے اور ان کی بڑی بہن اپنے ساتھ ساتھ اپنی...
روس کے حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اسرائیل نے اپنا خطرناک ہتھیار یوکرین بھیج دیا ہے جس کی تصدیق صدر ولودومیر زیلینسکی نے کردی ہے۔ دی یروشلم پوسٹ کے مطابق زیلنسکی نے ہفتے کے روز تصدیق کی ہے کہ یوکرین کو اسرائیل کی جانب سے پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام موصول ہو چکا ہے اور ملک میں تعینات بھی کر دیا گیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بیان ایک اہم پیشرفت ہے، کیونکہ اس سے قبل اسرائیلی وزارتِ خارجہ ان دعوؤں کی تردید کر چکی تھی۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، صدر زیلنسکی نے مزید بتایا کہ یوکرین کو جلد ہی دو مزید پیٹریاٹ سسٹمز ملنے کی امید ہے۔ صدر زیلنسکی کا یہ بیان ایسے...

وی ایکسکلوسیو: ایکشن کمیٹی کے ملک دشمن ایجنڈے کی فنڈنگ انڈیا نے کی، محب وطن کشمیری ان سے نمٹ لیں گے: سردار عتیق
آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و سربراہ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا، اور شہ رگ کے بغیر کوئی جسم سلامت نہیں رہ سکتا۔ آزاد کشمیر میں افراتفری کی کوئی گنجائش نہیں، ایکشن کمیٹی دشمن کے ایجنڈے پر کام کررہی ہے، تاہم انتظامیہ اس بار ان سے نمٹ لے گی۔ ’وی نیوز‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت ہمیشہ سے آزاد کشمیر میں افراتفری چاہتا ہے، اور اس وقت آزاد کشمیر میں بھی فنڈنگ کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایکشن کمیٹی میں بہت اچھے لوگ بھی شامل ہیں، لیکن ان کو حقائق کا علم نہیں...
لاہور: پنجاب میں جنگلی حیات کے غیر قانونی شکار اور کاروبار کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ لاہور، گوجرانوالا، گجرات، سالٹ رینج، ساہیوال، ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان ریجن میں آپریشنز کے دوران بٹیر اور فالکن کے 62 نیٹنگ گیئرز ضبط کرلیے گئے۔ 57 شکاریوں کا چالان کیا گیا اور ساڑھے 11 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے۔ ترجمان کے مطابق بہاولپور ڈویژن میں 25 گیئرز ضبط کرکے 12 شکاریوں کو 6 لاکھ 66 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا اور درجنوں بٹیر آزاد کرائے گئے جبکہ ایک نیل گائے کا بچہ بھی ریسکیو کیا گیا۔ لاہور ریجن میں 2 پارٹیوں پر 2 لاکھ 90 ہزار روپے، فیصل آباد میں مرغابی کے شکار پر ایک شخص کو 52 ہزار...
پاکستان اس وقت دہشتگردی کے ساتھ ساتھ پراپیگنڈے کے محاذ کا بھی سامنا کر رہا ہے۔ تحقیقاتی اداروں کا کہنا ہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی)، جس کی قیادت ڈاکٹر مہرنگ بلوچ کر رہی ہیں، بین الاقوامی سطح پر کالعدم قرار دی گئی تنظیموں کے بیانیے کو آگے بڑھا رہی ہے۔ انسانی حقوق کے پردے میں متنازع کردار ڈاکٹر مہرنگ بلوچ، جنہیں ایک وقت میں ریاست کی جانب سے سرکاری وظیفہ دے کر طب کی تعلیم کے لیے بھیجا گیا تھا، اب غیر ملکی پشت پناہی رکھنے والے عناصر کے لیے ڈھال بن چکی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:http://ماہرنگ بلوچ: بلوچ لبریشن آرمی کی دہشتگردی کی پشت پناہی اور انسانی حقوق کے نام پر سرگرمیاں وہ خود کو انسانی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 ستمبر 2025ء) دو ہفتے قبل اسرائیل کی جانب سے قطر پر داغے گئے بیلسٹک میزائلوں کے خلاف خلیجی ریاست کی جانب سے کوئی موثر جوابی اقدام ممکن نہیں تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، تقریباً 10 اسرائیلی لڑاکا طیارے 9 ستمبر کو بحیرہ احمر کے اوپر سے گزرے اور پھر "اوور دی ہورائزن" حملے کے تحت میزائل داغے۔ اسرائیل نے اس بات کو یقینی بنایا کہ اس کے لڑاکا طیارے کسی دوسرے ملک کی فضائی حدود میں نہ داخل ہوں۔ اسرائیل کے مطابق اس کے میزائلوں کا حتمی ہدف حماس کے عسکری ارکان تھے، جو قطر کے دارالحکومت دوحہ کے ایک اشرافیہ علاقے میں ممکنہ غزہ جنگ بندی پر بات چیت کے لیے...
وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی یومِ رسائی برائے معلومات پر پیغام میں کہا ہے کہ معلومات تک رسائی ایک جمہوری حق ہے جو شفافیت، جواب دہی اور عوامی خود مختاری کے لیے ایک مؤثر ذریعہ ہے۔ ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ہر شہری کے اس بنیادی حق کو تسلیم کرتی ہے کہ وہ معلومات تلاش اور حاصل کرے اور ان کی ترسیل کرے، آج کے دور میں معلومات کے آزادانہ بہاؤ سے اچھی حکمرانی کو تقویت ملتی ہے، سماجی شمولیت کو فروغ ملتا ہے اور ریاست و عوام کے درمیان اعتماد کی فضا قائم ہوتی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ باخبر معاشرے ہی امن، انصاف اور پائیدار ترقی کی جانب بڑھنے کی صلاحیت...
کراچی: پاکستانی گلوکار و اداکار اذان سمیع خان نے کہا ہے کہ میں اپنی اہلیہ کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کروں گا کیونکہ میرا مذہب اس کی اجازت نہیں دیتا۔ حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں اذان سمیع خان نے اپنے نکاح اور ازدواجی زندگی کے حوالے سے خیالات کا اظہار کیا۔ اذان سمیع خان کا کہنا تھا کہ نکاح ایک خوبصورت بندھن ہے اور اس کے احترام کرنے کا مطلب یہ بھی ہے کہ بیوی کو حیا اور پردے میں رکھا جائے۔ اذان سمیع خان کے اس بیان نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی ہے، ان کے مطابق نکاح جیسے مقدس رشتے میں نجی زندگی کی پرائیویسی، احترام اور مذہبی اقدار کا خیال رکھنا نہایت...
باجوڑ میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا جب کہ پاک فوج نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے معصوم بچوں کی جانیں بچالیں۔ رپورٹ کے مطابق باجوڑ کے علاقے لغڑئی میں فتنہ الخوارج کا چھوڑا ہوا بارودی مواد پھٹنے سے 3 بچے شہید اور 5 زخمی ہوگئے، بارودی مواد پھٹنے کا افسوسناک واقعہ27 ستمبر کو پیش آیا۔ بچے فتنہ الخوارج کے چھوڑے گئے مواد سے کھیل رہے تھے کہ بارودی مواد پھٹ گیا، بروقت کارروائی کرتے ہوئے پاک فوج نے زخمی بچوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کیا۔ زخمی بچوں کا علاج پاک فوج کے ماہر ڈاکٹرز کے زیر نگرانی سی ایم ایچ پشاور میں جاری ہے، پولیس اور متعلقہ اداروں نے جائے وقوع کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کر لیے۔ یہ سانحہ ثبوت...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ارشدیپ سنگھ کے خلاف آئی سی سی میں درخواست دے دی۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق بھارت کے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے میچ کے دوران تماشائیوں کی طرف نازیبا اشارے کیے تھے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے موقف اپنایا کہ بھارتی بولر نے کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے، جس پر کارروائی کی جائے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی نے ابھی تک سوریا کمار یادیو، حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کےخلاف فیصلے کا باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو اور حارث رؤف کو میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ کیا گیا تھا جبکہ صاحبزادہ فرحان...
اقوامِ متحدہ کے ایوان میں اس وقت ایک یادگار لمحہ دیکھنے کو ملا جب پاکستان کی نابینا مگر عزم و حوصلے کی پیکر سفارتکار صائمہ سلیم نے خطاب کیا۔ ان کی موجودگی نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ اصل بصیرت آنکھوں میں نہیں بلکہ دل کے حوصلے اور عزمِ صمیم میں ہوتی ہے۔ Grateful to Prime Minister Shehbaz Sharif for his kind encouragement and appreciation. pic.twitter.com/J8wz2wueb6 — Saima Saleem (@SSaima11) September 27, 2025 وزیراعظم شہباز شریف نے صائمہ سلیم کی جدوجہد اور خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی قربانیوں اور لگن کا اعتراف کیا، جو ہر پاکستانی کے لیے باعثِ فخر ہے۔ صائمہ کی کہانی ہر اس شخص کے لیے روشنی کا پیغام ہے جو مشکلات میں بھی...
ممبئی کرائم برانچ نے دلیپ چودھری نامی شخص کو مغربی بنگال کے ضلع سے گرفتار کیا ہے، جس پر الزام ہے کہ اس نے مشہور کامیڈین اور اداکار کپل شرما کو ایک کروڑ روپے کے بھتہ کی دھمکی دی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ پولیس کے مطابق، دلیپ نے کپل شرما کو ایک ای میل بھیجی جس میں اس نے خود کو گینگسٹرز گولڈی برار اور روہت گودارا کے گروہ کا رکن ظاہر کیا۔ اب یہ تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ آیا ملزم کے واقعی ان گینگز سے تعلقات ہیں یا وہ صرف ان کے نام استعمال کر رہا تھا۔ رپورٹس کے مطابق دلیپ نے کپل شرما کو سات فون کالز کے ذریعے دھمکیاں دی...
چین کے شہر چونگ کِنگ میں ایک حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک خاتون باس اپنے ہی ملازم سے محبت کر بیٹھی۔ اس رشتے کو پانےکے لیے اس نے نہ صرف کروڑوں روپے خرچ کیے بلکہ اپنے محبوب کی طلاق کی رقم بھی خود ادا کی۔ لیکن رشتہ ٹوٹنے کے بعد یہ معاملہ عدالت تک پہنچ گیا تو عدالت کا فیصلہ خلاف توقع نکلا۔ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق، کمپنی چلانے والی ایک خاتون ژو اپنے دفتر میں کام کرنے والے ملازم ہی کو دل دے بیٹھی۔ دونوں شادی شدہ تھے لیکن آفس میں قریب آنے کے بعد ایک دوسرے کے ساتھ زندگی گزارنے کے خواب دیکھنے لگے۔ ہی کی شادی ختم کروانے کے...
امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کا خواہاں ہے اور اگر ثالثی کی پیشکش کی گئی تو وہ اس کے لئے تیار ہیں۔ ترجمان محکمہ خارجہ کے مطابق، امریکا سمجھتا ہے کہ مسئلہ کشمیر مذاکرات کے ذریعے حل ہوسکتا ہے اور یہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک براہ راست تنازع ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگ بندی میں امریکا نے اپنا کردار ادا کیا جبکہ دہشتگردوں کی حوالگی کے اقدام پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ امریکا پاکستان اور بھارت کے ساتھ اپنے مفادات کو فروغ دینے کی کوشش کر رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ریکوڈک منصوبے میں سرمایہ کاری...
نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس میں پاکستان کے سیکنڈ سیکرٹری محمد راشد نے بھارت کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اسے خطے میں دہشتگردی، انسانی حقوق کی پامالی اور ریاستی جبر کا اصل ذمہ دار قرار دے دیا جب کہ پاکستان کے منہ توڑ جواب پر بھارتی مندوب بوکھلاہٹ میں ہال چھوڑ کر چلا گیا۔ اپنے خطاب میں سیکنڈ سیکریٹری نے بھارت کے وزیر خارجہ کے بیان کے جواب میں کہا کہ محترمہ صدر آج ہم نے ایک رکن ملک کی طرف سے وہی پرانی تقاریر سنیں جو قابلِ اندازہ تھیں، پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک اور کوشش، جھوٹے بیانیے اور گمراہ کن دعوؤں پر مبنی، مگر ہمیشہ کی طرح حقائق سے بالکل...
گاڑیوں کی دنیا میں صدیوں سے بُگاٹی (Bugatti) کا نام ہمیشہ ’اسپیڈ کے بادشاہ‘ کے طور پر لیا جاتا رہا ہے۔ یورپ کی یہ مشہور کمپنیاں تیز ترین کاریں بنانے میں سب سے آگے تھیں اور ان کا انجن طاقت کا دوسرا نام تھا۔ لیکن اب ایک نیا اور طاقتور کھلاڑی میدان میں آ گیا ہے، اور وہ بھی ایک الیکٹرک کار۔ چین کی بڑی کار کمپنی بی وائی ڈی کے لگژری برانڈ یانگ وانگ نے اپنی نئی ہائپر کار یو 9 ایکسٹریم (U9 Xtreme) کے ساتھ یہ ثابت کر دیا ہے کہ مستقبل پٹرول کا نہیں بلکہ بجلی کا ہے۔ انہوں نے جرمنی کے ایک ٹریک پر اپنی کار کو تقریباً 496 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ناقابل یقین رفتار...
اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی انٹرویو میں جامعہ علمیہ امام رضا (ع) جموں و کشمیر کے مسئول و مجمع اسلامی کشمیر کے بانی ممبر کا کہنا تھا کہ شہید سید حسن نصراللہ کی پہلی برسی پر پوری دنیا میں اجتماعات ہوئے, جو خود ایک انقلاب ہیں اور مقاومتی محاذ کے زندہ ہونے کی دلیل ہے، نتن یاہو کی یو این کی جنرل اسمبلی میں تقریر محض ایک فریب ہے، مقاومتی محاذ کا خاتمہ ہرگز نہیں ہوگا بلکہ یہ روز بروز مضبوط ہوگا۔ متعلقہ فائیلیںمولانا یاسین حسین کا تعلق مقبوضہ کشمیر ضلع بارہمولہ سے ہے، ابتدائی تعلیم مقبوضہ کشمیر کے جامعہ علمیہ امام رضا (ع) میں حاصل کی، پھر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کیلئے اسلامی جمہوری ایران کا رخ کیا۔ مولانا یاسین...
پاکستان نے سوریا کمار کے بعد ایک اور بھارتی کھلاڑی کیخلاف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں شکایت کر دی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بھارتی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو کے بعد ایک اور بھارتی کھلاڑی کے خلاف آئی سی سی میں شکایت درج کرا دی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی نے بھارتی ٹیم کے فاسٹ باؤلر ارشدیپ سنگھ کے خلاف ایکشن لینے کیلئے آئی سی سی میں درخواست دے دی ہے۔ذرائع نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے آئی سی سی میں درج کرائی گئی شکایت میں کہا گیا ہے کہ ارشدیپ سنگھ نے 21 ستمبر کو میچ کے اختتام پر انتہائی نازیبا اشارے کئے، ارشدیپ...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے بعد بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ کے خلاف بھی ایکشن لے لیا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے بھارتی کھلاڑی کے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں درخواست دے دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ارشدیپ نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی۔ اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ ارشدیپ نے 21 ستمبر کو میچ کے اختتام پر انتہائی نازیبا اشارے کیے، انہوں نے تماشائیوں کو غیر اخلاقی اشارے کیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ارشدیپ نے غیر اخلاقی اشارے کر کے کھیل کی ساکھ مجروح کی۔ بھارتی فاسٹ بولر...
بھارتی وزیر خارجہ کی جنرل اسمبلی میں ہرزہ سرائی پر پاکستان نے مدلل جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے۔پاکستانی سفارتکار محمد راشد نے جنرل اسمبلی میں جوابی بیان میں کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ نے ایک بار پھر پاکستان کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کی، پاکستان پر دہشت گردی میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کئے جبکہ دنیا تسلیم کرتی ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں 90ہزار سے زائد قربانیاں دیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت دہشت گردوں کا سرپرست ہے، خطے میں نفرت ، تقسیم اور تعصب کو ہوا دیتا ہے ، بھارت سرحد پار دہشت گرد وں کا نیٹ ورک چلاتا ہے،...
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کے مدلل بیان پر بھارت بوکھلا گیا، بھارتی مندوب کو پریشانی کی حالت میں فون سنتے دیکھا گیا اور پھر بوکھلاہٹ کے عالم میں وہ ہال چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔ اس سے پہلے پاکستانی مندوب کے بیان پر بھارت نے جواب دیا تھا جس پر جواب الجواب میں سیکنڈ سیکرٹری محمد راشد نے کہا کہ ہم نے دوبارہ اس فورم پر بات کرنے کا ارادہ نہیں کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ تاہم یہ انتہائی شرمناک ہے کہ بھارت اتنا پست ہوجائے کہ اقوام متحدہ کے ایک رکن ملک کے نام کو بگاڑنے کی کوشش کرے۔ ایک خودمختار ریاست کے نام کا مذاق اڑانا صرف غیر شائستگی ہی نہیں بلکہ ایک پورے...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ کے رویے کے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں باضابطہ شکایت درج کرا دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی کی جانب سے دائر کردہ شکایت میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 21 ستمبر کے میچ کے اختتام پر ارشدیپ سنگھ نے انتہائی نامناسب اشارے کیے جو آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ، محسن نقوی کا بڑا فیصلہ، حارث رؤف پر عائد ہونے والا جرمانہ اپنی جیب سے ادا کرنے کا فیصلہ شکایت کے مطابق ارشدیپ نے شائقین کرکٹ کی جانب فحش اشارے کیے جس سے کھیل کی ساکھ متاثر ہوئی۔ رپورٹس کے مطابق...
امریکا نے غزہ جنگ کے خاتمے اور مستقبل میں فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے 21 نکاتی منصوبہ پیش کر دیا ہے۔ اس منصوبے میں فوری طور پر یرغمالیوں کی رہائی، فلسطینیوں کو غزہ میں ہی رہنے کی ترغیب دینے اور پرامن حماس اراکین کو عام معافی دینے جیسے نکات شامل ہیں۔ یہ منصوبہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر چند عرب اور مسلم ممالک کو پیش کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ میں عبوری انتظامیہ کے لیے ٹونی بلیئر کا ممکنہ کردار، امریکی منصوبہ کیا ہے؟ امریکی تجویز میں غزہ کو ایک ’غیر انتہا پسند، دہشت گردی سے پاک زون‘ میں بدلنے، تعمیرِ نو، روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور بین الاقوامی نگرانی میں امداد کی تقسیم...
کوئٹہ: کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو 5 روز بعد بحال کر دیا گیا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق سپیزنڈ کے قریب دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے ٹریک اور پل بحال نہ ہونے کے باعث جعفر ایکسپریس معطل تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ ریلوے لائن اور پل کی مرمت کر دی گئی۔ واضح رہے کہ دہشت گردوں نے 23 ستمبر کو سپیزنڈ کے قریب ریلوے ٹریک کو دھماکے سے تباہ کر دیا تھا۔
کراچی ( نیوزڈیسک) امریکا میں حکام کا کہنا ہے کہ کرائے کے قتل کی سازش پکڑی گئی ہے جس میں چیک ری پبلک سے گرفتار ہونے والا ایک بھارتی سرکاری اہلکار نکھل گپتا ملوث تھا اور اس سازش میں پاکستان یا نیپال میں ایک اضافی قتل کی منصوبہ بندی بھی شامل تھی۔ امریکی ٹی وی بلوم برگ کے مطابق یہ الزام استغاثہ نے عدالت میں جمع کروائے گئے دستاویزات میں عائد کیا ہے۔ امریکی محکمہ انصاف نے گزشتہ سال نکھل گپتا نامی ایک بھارتی شہری پر الزام عائد کیا تھا کہ اس نے نیویارک میں سکھ عقیدے کے ایک امریکی شہری کو قتل کرنے کی کوشش کی۔ استغاثہ کا کہنا ہے کہ گپتا کو یہ حکم وکاش یادو نے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اقتصادی بحران کے شکار پاکستان کے ایک سینئر سرکاری افسر کی بیٹی کی پرتعیش شادی پر 24 کروڑ 80 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔ اس صورتحال نے امیروں کے طرز زندگی اور ملک کے ٹیکس نظام میں ان کے معمولی حصے کے درمیان ہوشربا فرق کو بے نقاب کر دیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ایف بی آر (جس نے اب ایسے ’بلیک ہولز‘ کو ہدف بنانا شروع کیا ہے) کو ایک ہائی پروفائل شادی کا کیس ملا ہے جو 6 پرتعیش تقریبات پر مشتمل تھی اور جس پر اندازاً 248 ملین (24 کروڑ 80 لاکھ) روپے خرچ ہوئے۔ شاندار مقامات، ڈیزائنر ملبوسات، ہیروں کے زیورات، آتش بازی اور غیر ملکی کنسلٹنٹس پر فضول خرچی کے باوجود متعلقہ...
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک ہونے والے متعدد دہشت گردوں میں سے ایک بنگلادیشی شہری نکلا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر پختونخوا کے علاقے لکی مروت میں مُلا نذیر گروپ کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر 26 اور 27 ستمبر کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، آپریشن میں پاک فوج، اسپیشل سروسز گروپ اور سی ٹی ڈی نے حصہ لیا۔سکیورٹی فورسز کے اس انٹیلی جنس آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ 17 خوارج مارے گئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق درشہ خیل آپریشن میں فتنہ الخوارج کے ملا نذیر گروپ کے 7 سے 10 خارجی زخمی بھی ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک کیے گئے فتنہ الخوارج کے دہشتگرد...
یمن کے حوثیوں نے ایل پی جی ٹینکر اور اس کے عملے کو رہا کر دیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ حوثیوں کی جانب سے رہا ہونے والے ٹینکر کے 27 رکنی عملے میں کیپٹن مختار سمیت 24 پاکستانی، 2 سری لنکن اور ایک نیپالی شامل ہیں۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا ہے کہ جہاز اور پاکستانیوں سمیت عملے کے تمام ارکان یمن سے باہر ہیں۔وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ عملہ یرغمال بنالیا گیا تھا ، ہم نے ہر آپشن استعمال کیا تاکہ اپنے لوگوں کو واپس لایا جا سکے ، سکیورٹی اداروں نے مسلسل محنت سے رہائی ممکن بنائی۔ان کا کہنا تھا کہ اداروں نے دن رات ایک کیا ،...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بھارتی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو کے بعد ایک اور بھارتی کھلاڑی کے خلاف آئی سی سی میں شکایت درج کرا دی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی نے بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ کے خلاف ایکشن لینے کے لیے آئی سی سی میں درخواست دے دی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے پاکستان کی جانب سے آئی سی سی میں درج کرائی گئی شکایت میں کہا گیا ہے کہ ارشدیپ سنگھ نے 21 ستمبر کو میچ کے اختتام پر انتہائی نازیبا اشارے کیے، ارشدیپ نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ارشدیپ سنگھ نے تماشائیوں کو غیر...
اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور و بین الصوبائی رابطہ سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے سے دونوں ممالک کے عوام کی توقعات وابستہ ہیں اور وہ پوری ہوں گی، سعودی عرب کو کوئی مشکل پیش آئی تو پاکستان منہ توڑ جواب دے گا۔ ایک انٹرویو میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ یہ ایک تاریخی معاہدہ ہے جو دو مسلمان ملکوں کے درمیان طے پایا ہے۔اس طرح کا معاہدہ اس سے پہلے یا تو نیٹو ممالک کے مابین ہے یا پھر شاید امریکہ اور جاپان کے درمیان ہے۔ مسلمان ملکوں کے درمیان ہونے والا یہ پہلا معاہدہ ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دو...
کوپن ہیگن: ڈنمارک کے سب سے بڑے فوجی اڈے کاروپ بیس کے اوپر نامعلوم ڈرونز کی پروازوں نے حکام کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔ پولیس کے مطابق یہ ڈرونز بدھ کی رات کو دیکھے گئے، جو کئی گھنٹے فضا میں موجود رہے۔ پولیس نے بتایا کہ ڈرونز کو نہ گرایا گیا اور نہ ہی یہ بتایا جا سکا کہ وہ کہاں سے آئے تھے۔ ان واقعات کے بعد ڈنمارک بھر میں کئی ہوائی اڈے عارضی طور پر بند کر دیے گئے، تاہم تجارتی پروازیں متاثر نہیں ہوئیں۔ وزیراعظم میٹے فریڈریکسن نے کہا ہے کہ ملک گزشتہ دنوں ’’ہائبرڈ حملوں‘‘ کا شکار رہا ہے، جو غیر روایتی جنگ کی ایک نئی شکل ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ یورپ...
سندھ کے ضلع سکھر میں 18 ستمبر 2025 کو ایک اونٹنی پر وحشیانہ حملہ ہوا جس میں اس کا پچھلا دایاں پیر کچل دیا گیا۔ مالک نے 3 مشتبہ افراد کے خلاف شکایت درج کرائی، جن میں رسول بخش شیخ، قربان بروہی اور ملک عمر شامل تھے۔ پولیس نے 2 ملزمان بروہی اور شیخ کو گرفتار کر لیا، جبکہ تیسرا فرار ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سکھر میں بہیمانہ تشدد کا شکار اونٹنی علاج کے لیے کراچی منتقل طبی امداد اور سرجری اونٹنی، جسے ‘چاندنی’ کا نام دیا گیا، کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اس کے جبڑے اور زخمی پاؤں کی سرجری کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ سندھ کے لائیواسٹاک سیکریٹری کاظم جتوی کے مطابق 3 گھنٹے جاری رہنے والی...
بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے مشہور ریئلٹی شو ’بگ باس 19‘ کو ایک نئی قانونی پریشانی کا سامنا ہے۔ فوٹو گرافک پرفارمنس لمیٹڈ (پی پی ایل) نامی کاپی رائٹ لائسنسنگ فرم نے شو کے پروڈیوسرز کو دو کروڑ روپے کے ہرجانے کا قانونی نوٹس جاری کیا ہے۔ کمپنی کا الزام ہے کہ ’بگ باس 19‘ کے پروڈیوسرز نے ’چکنی چمیلی‘ اور ’دھت تیری کی‘ سمیت کئی بالی ووڈ گانے شو میں استعمال کرنے سے پہلے ضروری پبلک پرفارمنس لائسنس حاصل نہیں کیا۔ پی پی ایل نے 19 ستمبر کو جاری کردہ نوٹس میں اینڈیمول شائن انڈیا، ڈائریکٹرز تھامس گوسیٹ، نکولس چزارین، اور دیپک دھر کو نشانہ بنایا ہے۔ یہ قانونی نوٹس اس وقت موصول ہوا ہے جب...
اقتصادی بحران کے شکار پاکستان کے ایک سینئر سرکاری افسر کی بیٹی کی پرتعیش شادی پر 24 کروڑ 80 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔ اس صورتحال نے امیروں کے طرز زندگی اور ملک کے ٹیکس نظام میں ان کے معمولی حصے کے درمیان ہوشربا فرق کو بے نقاب کر دیا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق، ایف بی آر (جس نے اب ایسے ’’بلیک ہولز‘‘ کو ہدف بنانا شروع کیا ہے) کو ایک ہائی پروفائل شادی کا کیس ملا ہے جو 6 پرتعیش تقریبات پر مشتمل تھی اور جس پر اندازاً 248 ملین (24 کروڑ 80 لاکھ) روپے خرچ ہوئے۔ شاندار مقامات، ڈیزائنر ملبوسات، ہیروں کے زیورات، آتش بازی اور غیر ملکی کنسلٹنٹس پر فضول خرچی کے باوجود متعلقہ سرکاری افسر اور نہ...
غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق ہفتے کے روز اسرائیلی فوج کی بلا تعطل بمباری میں کم از کم 72 فلسطینی جاں بحق ہوگئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ صرف غزہ سٹی میں ہی اسرائیلی گولہ باری سے 42 افراد مارے گئے۔ اسرائیلی فوج غزہ کے سب سے بڑے شہری مرکز پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ قریبی اسپتالوں نے بتایا کہ گزشتہ دو برسوں میں جاری اسرائیلی حملوں سے اب تک کم از کم 65 ہزار 549 فلسطینی جاں بحق اور ایک لاکھ 67 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ نصیرات کیمپ میں ایک رہائشی عمارت پر بمباری سے کئی افراد جاں بحق ہوئے۔...
امریکی محکمہ انصاف نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بڑے کرائے کے قتل کی سازش ناکام بنا دی گئی ہے جس میں بھارتی سرکاری اہلکار نکھل گپتا ملوث تھا۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی: انسانی اسمگلنگ میں بھارتی ایجنٹ کے ملوث ہونے کا انکشاف نکھل گپتا کو چیک ری پبلک سے گرفتار کر کے امریکا منتقل کیا گیا، جہاں اس پر ایک امریکی شہری کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کا مقدمہ درج ہے۔ امریکی محکمہ انصاف کے مطابق نکھل گپتا بھارت کے ایک سرکاری عہدیدار کے کہنے پر اس منصوبے میں شامل ہوا اور قتل کے لیے روابط اور مالی لین دین کا بندوبست کیا۔ عدالت میں پیشی کے دوران اس نے الزامات سے انکار کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سکھوں...
ویب ڈیسک:وزیر دفاع خواجہ آصف نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے حارث رؤف پر جرمانے پر بھارت کو ایک مرتبہ پھر 0-6 کا اسکور یاد دلادیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ ایشیا کپ میچ کے دوران ہونے والے جذباتی لمحات اب کرکٹ گراؤنڈ سے نکل کر سیاسی و سوشل میڈیا پر بھی موضوعِ بحث بن چکے ہیں۔21 ستمبر کو دبئی میں ہونے والے پاک-بھارت میچ میں پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف نے ایک وکٹ لینے کے بعد "0-6" اور جہاز گرنے کا اشارہ کیا تھا، جو بھارت کے خلاف ماضی کی فتوحات کی یاد دہانی سمجھا گیا۔ اس جشن پر آئی سی سی نے حارث رؤف پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کر...
انڈیا کے معروف تاریخ دان اور دانشور رام چندر گوہا نے ایک مضمون میں سنگاپور میں کتابیں جمع کرنے کے شوقین ایک صاحب کے بارے میں بتایا ہے جو اپنے پاس موجود ہر کتاب کی دو کاپیاں رکھتے ہیں۔ ایک کو وہ جراثیم سے پوتر کرکے پولیتھین میں لپیٹ کر گردو غبار اور انسانی ہاتھوں کی دسترس سے دور تہہ خانے میں محفوظ کرتے ہیں۔ جبکہ کتاب کی دوسری کاپی بک شیلف میں رکھ دیتے ہیں جو ذاتی استعمال اور ان کے قابلِ بھروسہ دوستوں کی رسائی میں ہوتی ہے۔ رام چندر گوہا لکھتے ہیں کہ ان کے پاس نہ بینک بیلنس ہے نہ گھر میں اتنی جگہ کہ کتابوں کے شوق کی ایسی پیروی کر سکتے سو ان کے...
احادیث کی روشنی میں دیکھا جائے تو نبی کریم ﷺ کا یہ فرمان کہ ’مزدور کی مزدوری اس کے پسینہ خشک ہونے سے پہلے ادا کرو‘۔ یہ محض ایک اخلاقی نصیحت نہیں، بلکہ معاشی نظم و ضبط کا ایک بنیادی اصول بھی ہے۔ یہ ہدایت واضح کرتی ہے کہ معاشرے میں پیسے کی گردش مسلسل رہنی چاہیے تاکہ مزدور، کاریگر اور کاروبار سب فعال رہیں اور معیشت میں جمود پیدا نہ ہو۔ معاشی نقطہ نظر سے بروقت ادائیگی اعتماد پیدا کرتی ہے، جب کاروباری ادارے اور افراد بروقت ادائیگی کرتے ہیں تو پوری سپلائی چین متحرک رہتی ہے۔ اگر ادائیگیاں رک جائیں تو کاروباری چین ٹوٹ جاتی ہے، مزدور اور چھوٹے کاروبار سب سے پہلے نقصان اٹھاتے ہیں، اور بتدریج...
نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس میں پاکستان کے سیکنڈ سیکرٹری محمد راشد نے بھارت کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اسے خطے میں دہشتگردی، انسانی حقوق کی پامالی اور ریاستی جبر کا اصل ذمہ دار قرار دے دیا۔ کشمیر سے کلبھوشن تک ٹھوس شواہد کے ساتھ بھارتی چہرہ بے نقاب کر دیا۔ اپنے خطاب میں سیکنڈ سیکرٹری نے بھارت کے وزیر خارجہ کے بیان کے جواب میں کہا کہ محترمہ صدر آج ہم نے ایک رکن ملک کی طرف سے وہی پرانی تقاریر سنیں جو قابلِ اندازہ تھیں، پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک اور کوشش، جھوٹے بیانیے اور گمراہ کن دعوؤں پر مبنی، مگر ہمیشہ کی طرح حقائق سے بالکل خالی۔ پاکستانی...
اسلام آباد: صدرمملکت نے پاکستان نرسنگ و مڈ وائفری کونسل صدارتی آرڈیننس کی منظوری دے دی،کونسل کے صدر اور نائب صدر سمیت عہدیدار فارغ ہو گئے، نرسنگ کونسل صدارتی آرڈیننس نفاذ کے بعد تمام اختیارات وزارت صحت کو تفویض کر دئیے گئے۔ 19ممبران پر مشتمل نئی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے، پہلے اجلاس میں کمیٹی کونسل کے لیے صدر اور نائب صدر منتخب کرے گی،نرنسگ کونسل کے کسی بھی فیصلہ کو منظور یا مسترد کرنے کی ویٹو پاور سیکرٹری ہیلتھ کو حاصل ہو گی۔ وفاقی سیکرٹری ہیلتھ، وفاقی ڈی جی ہیلتھ اور چاروں صوبوں کے ڈی جی نرسنگ ممبر ہوں گے،ہر صوبے سے پرائیویٹ سیکٹر سے ایک نرس کمیٹی کی ممبر ہو گی،ایک ایل ایچ وی اور ایک...
حمیداللہ بھٹی پاک امریکہ روابط کاثمر ہے کہ پاکستان کی عالمی ساکھ بہتر اور عالمی مالیاتی اِدارے قرض دینے میں بھی فیاض ہوئے ہیں۔ امریکی صدر کا فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو ناشتے پر مدعو کرنے اوراب وزیراعظم شہباز شریف اور جنرل عاصم منیر سے ایک گھنٹہ سے زائد خوشگوار ملاقات کو اندرون و بیرونِ ملک حیرت سے دیکھا جارہا ہے جسے کچھ حلقے بھارت سے تعلقات میں بگاڑ کا شاخسانہ قرار دیتے ہیں مگر شاید بات اتنی سادہ نہیں جس طرح ظاہر کی جارہی ہے۔ یہ درست ہے کہ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ سیمابی فطرت کے مالک ہیں لیکن اِتنے سطحی اور بچگانہ نہیں ہو سکتے کہ تعلقات بگاڑتے اور سنوارتے جذبات کی رومیں بہہ جائیں ۔اِس حوالے سے اسرائیل...
ریاض احمدچودھری بھارتی اپوزیشن رہنماؤں نے وزیراعظم نریندر مودی کی خارجہ پالیسی کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت عالمی سطح پر تنہائی اور کمزوری کا شکار ہو گیا ہے۔ ان کے مطابق مودی کی سفارتکاری ذاتی تعلقات، تصویری نمائش اور دکھاوے تک محدود رہی ہے، جس کا نقصان براہِ راست عوام اور ملک کے اسٹریٹجک مفادات کو ہو رہا ہے۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے سوال اٹھایا کہ”ہاؤڈی مودی اور نمستے ٹرمپ جیسی مہمات سے بھارت نے کیا حاصل کیا؟” ایچ ون بی ویزا پر پابندیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ امریکا کو بھارت کی کوئی پرواہ نہیں۔کانگریس رہنما اروند کیجریوال نے مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا:...
افتخار گیلانی ویسے تو اس ہفتہ کا کالم بھی میں مصر اور فلسطین کی رفح بارڈر کے سفر اور غزہ پر ہو رہے ظلم و ستم پر مرکوز رکھنا چاہتا تھا، مگر پچھلے ہفتہ یعنی 17ستمبر کو خبر آئی کہ سینئر کشمیری لیڈر پروفیسر عبدالغنی بٹ نوے سال کی عمر اپنے آبائی گاؤں شمالی کشمیر کے شہر سوپور سے متصل بوٹیونگو می گاؤں میں انتقال کر گئے ۔یہ واحد ایسے سیاسی لیڈر ہیں، جن کو میں ان کی سیاست میں چھلانگ لگانے سے بہت پہلے بطور استاد جانتا تھا اور ان سے فیض حاصل کرنے کا شرف بھی حاصل رہا ہے ۔وہ بھی میری صحافت میں آنے سے بہت پہلے سے ہی مجھ سے واقف تھے ۔گو کہ مجھے باضابطہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر میں جاری ڈاکو راج کے دوران ڈاکوئوں نے ایک اور شہری کی جان لے لی۔تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹائون کے لیاری 36 علی مینگل گوٹھ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے سر پر گولی لگنے سے شدید زخمی شخص سول اسپتال میں دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا۔حالیہ واقعے کے بعد شہر میں رواں سال کے دوران ڈاکوئوں کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 64 ہوگئی۔جمعرات کی شب ڈاکوئوں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 30 سالہ راشد کوسر میں گولی مار زخمی کر دیا تھا جو دوران علاج ہفتے کی صبح انتقال کر گیا۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (پ ر )جماعت غوثیہ اہلِ سنت انٹرنیشنل کے چیئرمین مفتی محمد فیض قادری نے کہا ہے کہ عشقِ رسول ﷺ صرف ایک روحانی کیفیت نہیں بلکہ ایک ایسی انقلابی طاقت ہے جو دلوں میں خوفِ خدا، ظلم سے نفرت اور انسانیت سے بے لوث محبت پیدا کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر قوم اس جذبے کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی میں اپنائے تو ایک مثالی اسلامی فلاحی معاشرہ قائم کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ پاکستان جن بحرانوں، محرومیوں اور اخلاقی زوال کا شکار ہے، اس کا حل صرف اور صرف نظامِ مصطفی ﷺ کے عملی نفاذ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی نظام ملک سے لاقانونیت، بدامنی، کرپشن،...
ایک وقت تھا جب بھارتی آرمی چیف جنرل نروانے کے دورۂ سعودی عرب اور اس کے جواب میں سعودی رائل آرمی کے کمانڈر فہد بن عبداللہ کے دورۂ بھارت سے یہ تاثر قائم ہو گیا تھا کہ سعودی عرب اور بھارت دفاعی معاہدہ کرنے والے ہیں۔یہ معاملہ بہت دنوں تک چلتا رہا مگر پھر یکایک ختم ہوگیا۔ عرب ممالک کی یہ بدقسمتی ہے کہ انھوں نے اپنی سلامتی کی چابی امریکا کے ہاتھ میں دے رکھی ہے مگر اب قطر پر اسرائیل کے حملے نے ثابت کر دیا ہے کہ عربوں کا اپنی سیکیورٹی کے لیے امریکا پر انحصار ایک غلطی کے سوا کچھ نہیں ہے۔ امریکا نے عربوں کی سیکیورٹی کے نام پر پورے مشرق وسطیٰ کو اپنی فوجی...
یورپ کے کئی ممالک نے حالیہ دنوں میں فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ محض سفارتی کارروائی نہیں بلکہ ایک بڑے انسانی ضمیرکی آواز ہے جو برسوں سے دبائی جا رہی تھی۔ فرانس، برطانیہ، کینیڈا، پرتگال، بیلجیم، لکسمبرگ اور مالٹا جیسے ممالک نے یہ تسلیم کر کے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ فلسطینی عوام اپنی زمین اور اپنی ریاست کے جائز حق دار ہیں لیکن انھی دنوں اٹلی نے اس کے برعکس موقف اختیارکیا اور فلسطین کو تسلیم کرنے سے انکارکردیا۔ اس انکار نے پورے اٹلی کو ہلا کر رکھ دیا۔ گلیاں چوراہے اور بڑے بڑے شہر احتجاج کی آواز سے گونج اُٹھے۔ طلبہ، مزدور، خواتین اور عام شہری ایک ہی بات...
یہی بہت ہے کہ تم دیکھتے ہوساحل سے سفینہ ڈوب گیا ہے تو کوئی بات نہیں یہی تمہارا سب سے بڑا احسان ہے کہ مجھ پر کوئی احسان نہ کرو، صرف سورج کے احسانوں کومت روکو۔ آج اگر دنیا کے حکمران اپنا منحوس سایہ دنیا سے ہٹا لیں تو سورج کی روشنی اس زمین کو انسان کے لیے پرامن و خوبصورت بنادے ۔ لیکن بتانے والی اصل بات یہ بھی نہیں بلکہ وہ ہے جو میں آگے بتانے والا ہوں ۔ بظاہراس بات کا اس بات سے کوئی تعلق نہیں بنتا جو ہم نے ڈیوجینز اورسکندر کے سلسلے میں شروع کی تھی لیکن اس دنیا میں ایسی کوئی بات ہے ہی نہیں جس کاکسی اوربات سے تعلق نہ ہو۔ جو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ،نیویارک،جنیوا(آن لائن،صباح نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک)حماس کے سینئر رہنما غازی حمد نے کہا کہ غزہ میں حماس کو منظر نامے سے ہٹانے کی کسی بھی کوشش کو قبول نہیں کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے گفتگو میں کیا۔حماس رہنما نے اعتراف کیا کہ اسرائیل پر 7 اکتوبر 2023 کے حملے کے بعد سے ہمیں بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے لیکن یہ قیمت ہمیں ادا کرنی ہی تھی کیونکہ ہمارے پاس اور کوئی راستہ نہیں تھا۔غازی حمد نے کہا کہ اگر مستقبل میں ایک باضابطہ فلسطینی ریاست قائم ہوتی ہے تو حماس اپنے ہتھیار قومی فوج کے حوالے کرنے پر تیار ہوگی۔تاہم ان کا یہ بھی کہنا...
معروف اداکارہ انوشے عباسی نے بالآخر اپنے شوہر اینان عارف سے علیحدگی کی تصدیق کردی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ درحقیقت ان کی طلاق 2019 میں ہی ہو چکی تھی، لیکن انہوں نے اسے عوامی سطح پر اس وقت تک ظاہر نہیں ہونے دیا جب تک ان کی والدہ حیات تھیں۔ انوشے عباسی، جو مشہور ڈراما سیریل ’پیارے افضل‘ میں اپنی اداکاری کےلیے جانی جاتی ہیں، نے 2014 میں اداکار اینان عارف سے شادی کی تھی۔ ان کی شادی کی تصاویر اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔ تاہم، اب انہوں نے بتایا کہ یہ رشتہ محض پانچ سال ہی چل سکا۔ اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے طلاق کی خبر کو اس لیے چھپایا کیونکہ اس...
لندن کی عدالت نے آئرش گلوکار لیام اوہانا کو ایک کنسرٹ میں حزب اللہ کا پرچم لہرانے کے الزام میں بری کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لندن کی عدالت نے ایک ایسا فیصلہ سنایا جس نے شوبز کی دنیا اور موسیقی کے مداحوں کو سکھ کا سانس دے دیا۔ آئرش میوزیکل بینڈ "نیکیپ” کے 27 سالہ گلوکار لیام اوہانا پر حزب اللہ کا جھنڈا لہرانے کے الزام میں دہشت گردی کا مقدمہ بنا تھا۔ تاہم اس مقدمے میں جج نے گلوکار کو بری کرتے ہوئے کہا یہ الزام غیر قانونی اور بے بنیاد ہے۔ فیصلے کے بعد اوہانا کے بینڈ میٹ اور مداحوں نے جشن منایا جب کہ شمالی آئرلینڈ کی فرسٹ منسٹر مشیل اونیل نے بھی کھل کر کہا کہ یہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> مغربی دنیا نے مذہب کے خلاف بغاوت کی اور مذہب کو سیاست سمیت زندگی کے تمام دائروں سے نکال باہر کیا۔ مغرب اس تجربے کو خود تک محدود رکھتا تو اس پر کسی کو کیا اعتراض ہوسکتا تھا مگر مغرب نے ایسا نہیں کیا۔ مغرب چاہتا ہے کہ دنیا کے تمام مسلمان بھی سیاست کو مذہب سے بے نیاز کردیں۔ بدقسمتی سے مسلم معاشروں میں مغرب کے ایجنٹوں کی کمی نہیں، چنانچہ وہ ذرائع ابلاغ کی قوت کو بروئے کارلاتے ہوئے مسلمانوں کو مشورہ دیتے رہتے ہیں کہ مذہب اور سیاست کو باہم مربوط کرنے کی ضرورت نہیں۔ لیکن مسلمان ابھی تک مذہب سے اتنے جڑے ہوئے ہیں کہ ان میں اس طرح کے مشوروں کے خلاف شدید...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> دنیا کی تاریخ میں ایسے لمحات بار بار نہیں آتے جب کوئی ایک قافلہ، کوئی ایک صدا، کوئی ایک کردار پوری انسانیت کے ضمیر کو جھنجھوڑ دے۔ آج امت مسلمہ کی تاریخ کے اس نازک موڑ پر ایک قافلہ عزم و صبر کے ساتھ سفر کر رہا ہے۔ یہ قافلہ نہ دولت کے لالچ میں ہے، نہ شہرت کا طلبگار ہے، اور نہ ہی طاقت کے سامنے جھکنے کے لیے نکلا ہے۔ یہ قافلہ صمود ہے، مزاحمت ہے، سچائی کی گواہی ہے۔ اس قافلے میں شامل وہ لوگ ہیں جو جانتے ہیں کہ وقت کا سب سے بڑا امتحان یہ ہے کہ کون مظلوموں کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے اور کون ظالموں کے ساتھ سودے بازی کرتا ہے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> دنیا کی طاقتور ترین معیشت جب اپنی امیگریشن یا ورک ویزا پالیسی میں کوئی تبدیلی کرتی ہے تو اس کے اثرات براہِ راست کئی ممالک پر پڑتے ہیں۔ خاص طور پر بھارت پر، جہاں لاکھوں نوجوان ہر سال امریکا جانے کے خواب دیکھتے ہیں۔ حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایچ ون بی ورکر ویزے کے لیے سالانہ ایک لاکھ ڈالر فیس مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ بجلی بن کر بھارتی معاشرے، آئی ٹی انڈسٹری اور حکومت پر گرا ہے کیونکہ اس کا سب سے زیادہ اثر بھارتی پروفیشنل کلاس پر پڑے گا جو بڑی تعداد میں امریکا میں ملازمت اختیار کرنے کے لیے اس ویزے پر انحصار کرتی ہے۔ یہ محض ایک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> گزشتہ بیس پچیس برس سے اقوامِ متحدہ کور کرتا رہا ہوں اور پاکستانی سیاست و خارجہ پالیسی کا ادنیٰ سا طالب علم ہوں یقین مانیں، کئی برسوں کے بعد وہ احساس پیدا ہوا ہے کہ پاکستان ایک منفرد عالمی مقام پر کھڑا ہے۔ ایک ایسا مقام جسے ہم نے پہلے کم ہی محسوس کیا تھا۔ یہ بھی سچ ہے کہ اس پیش رفت کو اندرونِ ملک کئی حلقے شک و تردد کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ہمارے حکمرانوں اور اسٹیبلشمنٹ کا ماضی شفاف نہیں رہا، اسی بنا پر عوام میں ان کی نیت پر مکمل اعتماد موجود نہیں۔ تاہم تاریخ یہ بتاتی ہے کہ اکثر اوقات ریاستی فیصلے مخصوص مفادات کے تابع رہے ہیں۔ پھر بھی موجودہ عالمی...