2025-12-10@10:55:35 GMT
تلاش کی گنتی: 23014
«باشندوں کے انخلا»:
(نئی خبر)
سپریم کورٹ آف پاکستان کے 19 افسران اور ملازمین کی خدمات باضابطہ طور پر وفاقی آئینی عدالت کے سپرد کردی گئیں۔ یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کے اجلاس 2 دسمبر کو سپریم کورٹ میں ہوں گے سپریم کورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے رجسٹرار آئینی عدالت کو ایک خط ارسال کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی رجسٹرار عباس زیدی کی خدمات آئینی عدالت کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ خط کے مطابق اسسٹنٹ رجسٹرار ارشاد حسین، شاہد حبیب انصاری اور غلام رضا کی خدمات بھی آئینی عدالت کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ مزید برآں کورٹ ایسوسی ایٹ کاشف ضیا کو بھی آئینی عدالت میں تعینات کردیا گیا ہے۔ مزید...
ایئر سیال نے ابو ظہبی کے لیے لاہور سے اپنی پروازوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان ایئر سیال نے بتایا کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے چار پروازیں ہفتے میں روانہ ہونگی۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ابو ظہبی کی پرواز کی روانگی سے قبل کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ ایئر سیال کے وائس چیئرمین قیصر بلال نے کیک کاٹا جبکہ مسافروں کو روانگی سے قبل پھول بھی پیش کیے گئے۔
آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سردرہنے کا امکان ہے۔ پنجاب اور خیبر پختونخواکےمیدانی علاقوں میں صبح اوررات کے اوقات میں دھند و سموگ پڑنے کا امکان ہے۔ اگلے چند روز کے دوران شمالی علاقوں میں دن اور رات کے درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہے جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخواکےمیدانی علاقوں میں دھند میں بتدریج اضافہ متوقع۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک اور پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔تاہم پنجاب اور خیبر پختونخواکے چند میدانی اضلاع میں دھند/سموگ چھائی رہی۔ سکردومنفی11،لہہ منفی 09، گلگت منفی 07، قالات منفی 06،کوئٹہ، دیر، گوپس منفی04 اور استورمیں منفی03 ڈگری...
انجمن اساتذہ نے پریس کانفرنس میں جامعہ کراچی کو دو لخت کرنے کے خلاف بدھ کو یونیورسٹی میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے یونیورسٹی کے ادارے آئی سی سی بی ایس کو علیحدہ کرکے خودمختار حیثیت دینے کے خلاف اپنا لائحہ عمل جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے کے خلاف بدھ کو جامعہ کراچی میں یوم سیاہ منایا جائے گا۔ اس موقع پر اساتذہ کا مشاورتی اجلاس بلایا جائے گا جبکہ جمعرات کو یونیورسٹی کی تمام منتخب اور غیر منتخب تنظیموں کا لائحہ عمل ترتیب دینے کے لیے بلایا جائے گا۔ آئی سی سی بی ایس کو دو نجی افراد نادرہ پنجوانی اور عزیز ابراہیم جمال کے حوالے...
کراچی: گلشن اقبال میں بچے کے گٹر میں گرنے کے واقعے کیخلاف بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اجلاس میں اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا۔ اپوزیشن نے مرتضیٰ وہاب کے استعفیٰ اور واقعے کا مقدمہ ایم ڈی واٹر بورڈ، ایکسیئن اور میئر کراچی کیخلاف درج کرنے کا مطالبہ کردیا۔ اجلاس کے دوران جماعت اسلامی کے ارکان نے ایوان میں شدید نعرے بازی کرتے ہوئے میئر مرتضی وہاب کیخلاف قاتل قاتل کے نعرے لگائے جس کے باعث ایوان مچھلی بازار کا منظر پیش کرنے لگا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پورے کراچی میں 80 ہزار سے زائد گٹر کے ڈھکن یوسی چیئرمینز کو ایک سال میں دیے...
بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حکام ان کے والد کی صحت سے متعلق ’کسی ناقابلِ تلافی‘ امر کو چھپا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اس وقت سامنے آیا ہے جب پی ٹی آئی رہنما اور عمران خان کی بہنیں اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج اور دھرنے دے رہے ہیں، جہاں عمران خان سے گزشتہ 3 ہفتوں سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:’زندگی کی تصدیق کا مطالبہ کریں‘، عمران خان کے بیٹے کی عالمی برادری سے اپیل عدالتی حکم کے باوجود ہفتہ وار ملاقاتوں پر پابندی اور مبینہ جیل منتقلی کی افواہوں کے دوران قاسم نے خبر رساں ادارے رائٹرز سے...
کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ کراچی کا نظام بھیڑیوں کے ہاتھوں میں دے دیا گیا ہے۔ ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کرپشن کا گڑھ بن چکی ہے، آئین میں ترامیم کرانے والے سندھ حکومت کے سرپرست اعلیٰ ہیں جس کے نتیجے میں یہ نااہلی کا شاہکار بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی آرٹی کے نام پرشہریوں کو مشکلات میں ڈالا گیا، گٹرمیں گرنے کے واقعات متعدد ہوچکے ہیں، کئی سال گزرنے کے بعد بی آر ٹی لائن منصوبہ مکمل نہیں ہوسکا، اس کے ڈیزائن میں نقائص ہیں۔ بی آر ٹی منصوبہ ختم کرکے یونیورسٹی روڈ کو بحال کیا جائے۔ حافظ...
ڈپٹی وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحق ڈار نے پاکستان کے دورے پر آنے والے کرغزستان کے صدر کے اعزازی دورے سے پہلے ایک جامع تیاری اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں تمام اہم ایجنڈا آئٹمز پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور دورے کے دوران ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاسوں کی تیاری کا بھی جائزہ لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: ای سی او: دہشتگردی ترقی میں رکاوٹ، علاقائی رابطوں کے فروغ کے بغیر ترقی ممکن نہیں، اسحاق ڈار اجلاس میں دستخط کیے جانے والے مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جس کا مقصد مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔ وزیر اعظم کے خصوصی مشیر طارق باجوہ، سیکریٹری خارجہ آمنہ...
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے اپنے فضائی نیٹ ورک میں توسیع کرتے ہوئے کراچی اور ریاض کے درمیان نئی ہفتہ وار پرواز شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق مذکورہ روٹ پر قومی ایئرلائن 2 جنوری 2026 سے پرواز کا آغاز کرے گی۔ From January 2, 2026, PIA starting once-a-week flight between Karachi and Riyadh with Airbus A320. pic.twitter.com/dMAEvgqqGo — Pakistan Aviation News ???????? (@avpak3) November 28, 2025 قومی ایئرلائن اس وقت اسلام آباد اور لاہور سے ریاض کے لیے پروازیں چلا رہی ہے۔ کراچی سے ریاض سروس کا مقصد کاروباری افراد، تارکینِ وطن ملازمین اور ان خاندانوں کے لیے سہولت پیدا کرنا ہے جو دونوں شہروں کے درمیان باقاعدگی سے...
ڈی جی خان (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈیرہ غازی خان کے علاقے شاہ صدر دین میں پولیس اور واپڈا عملے کے درمیان دلچسپ مگر پریشان کن صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب پولیس نے بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل پر سفر کرنے والے ایک واپڈا اہلکار کو روک کر موٹر سائیکل قبضے میں لے لی۔ ایکس پر جاری کیئے گئے پیغام میں دعویٰ کیا گیا کہ جواباً واپڈا عملے نے تھانے کی بجلی ہی منقطع کر دی۔ پولیس نے بجلی کاٹنے کے ذمہ دار اہلکاروں کو حراست میں لیا تو واپڈا عملے نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے پورا گرڈ اسٹیشن بند کر دیا، جس سے پورے علاقے کی بجلی متاثر ہوئی اور شہری شدید پریشانی کا شکار رہے۔ ...
بھارتی بیٹسمین ویرات کوہلی نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ون ڈے میں 135 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلنے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا۔ گزشتہ دنوں یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ بی سی سی آئی شاید سینئر کھلاڑیوں کوہلی اور روہت شرما کو ٹیسٹ ریٹائرمنٹ واپس لینے کے لیے قائل کرے لیکن کوہلی نے صاف الفاظ میں کہا کہ وہ اب صرف ایک ہی فارمیٹ کھیلیں گے۔ میچ کے بعد گفتگو میں کوہلی نے کہا کہ میں اب صرف ون ڈے کھیل رہا ہوں اور یہی میرا فوکس ہے۔ ان کے اس بیان نے یہ واضح کر دیا کہ ٹیسٹ کرکٹ کا دروازہ وہ خود ہمیشہ کے لیے بند کر چکے ہیں۔ 123 ٹیسٹ...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ اگر عمران خان کے بیٹے ملنے آتے ہیں تو انہیں پاکستان میں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے غیر ملکی صحافی مہدی حسن کو انٹرویو کے دوران سوال کا جواب دیتے ہوئے یہ گارنٹی دی کہ عمران خان کے بچوں کو ملاقات کیلئے پاکستان آنے پر گرفتار نہیں کیا جائے گا ۔ خواجہ آصف کے بیان پر جمائمہ گولڈ سمتھ نے رد عمل جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’ بچوں کو تو فون پر بھی بات کرنے کی اجازت نہیں ہے، بلکہ کسی کو بھی نہیں ہے ‘‘۔ جسٹس طارق جہانگیری کے استعفے کی خبروں پر انہی کی...
دنیا بھر میں آج ایڈز کے خلاف آگاہی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، ایک ایسا دن جس کا مقصد اس مرض کے بارے میں پھیلی ہوئی غلط فہمیوں، خاموشی اور خوف کو ختم کرنا ہے۔ یہ وہ عوامل ہیں جو اس بیماری سے نمٹنے میں سب سے بڑی رکاوٹ بنتے ہیں۔ اس مسئلے کی سنگینی صرف عالمی سطح تک محدود نہیں بلکہ پاکستان میں بھی صورتحال تشویش ناک ہے جہاں ایچ آئی وی کیسز میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ جس کی خاص وجہ آگاہی کی کمی، ٹیسٹ کروانے سے گریز اور سماجی بدنامی ہے۔ میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر نوید اقبال اس جانب توجہ دلاتے ہوئے کہتے ہیں کہ ”دنیا میں ہر سال لاکھوں افراد ایچ آئی وی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارت کی حکومت نے سائبر سیکیورٹی کے نئے اور سخت ضوابط جاری کر دیے ہیں، جن کے تحت مستقبل میں واٹس ایپ اور دیگر میسیجنگ ایپس کو فعال سم کارڈ کے بغیر استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔نئے قوانین کے مطابق اگر کسی صارف کے فون میں موجود سم کارڈ غیر فعال، نکالا گیا یا تبدیل ہو جائے تو واٹس ایپ استعمال نہیں ہوگا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکومت نے واٹس ایپ، ٹیلیگرام، سگنل اور اسنیپ چیٹ جیسے پلیٹ فارمز کو 90 دن کی مہلت دی ہے تاکہ وہ ان نئے ضوابط پر عمل درآمد کر سکیں۔ نئے نظام کے تحت ہر 6 گھنٹے بعد صارفین کو خودکار طور پر لاگ آؤٹ کر دیا جائے گا اور...
دورِ نایاب :اپنی چھت اپناگھرپروگرام کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی،شہریوں کوبلاسودقرضوں کےاجراکی رفتار میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اوسطاًیومیہ424خاندان اپنےگھروں کی تعمیرمکمل کرنےلگے،گزشتہ6 ماہ سےپروگرام کی مجموعی رفتارمیں595فیصداضافہ ریکارڈکیاگیا۔ صرف ماہ نومبرمیں13562 خاندانوں کوگھروں کی تعمیرکیلئےپہلی قسط جاری کی گئی جبکہ ماہ نومبرمیں گھروں کی تعمیرمکمل کرنے کیلئے12056خاندانوں کوقرض کی دوسری قسط جاری کر دی گئی،گزشتہ ماہ مجموعی طور پر 12 ہزار 716 خاندانوں نے گھروں کی تعمیر مکمل کی کی گئی، ایک ماہ میں مجموعی طور پر گزشتہ ماہ میں 25618 خاندانوں کو قرضہ جات کا اجراکیا گیا۔ بھارتی پاور لفٹنگ کھلاڑی روہت دھانکر کو ہجوم نے ہلاک کر دیا ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق آغاز سے اب...
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ٹرائل کورٹ کے آرڈر کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس اعظم خان نے کیس کی کارروائی کی، جبکہ ایمان مزاری، ہادی علی چٹھہ، ممبران اسلام آباد بار کونسل راجا علیم عباسی، ظفر کھوکھر اور متعدد وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران ریاست علی آزاد نے مؤقف اختیار کیا کہ ٹرائل شفاف طریقے سے نہیں چل رہا اور گواہوں کے بیانات ملزمان کی غیر موجودگی میں ریکارڈ کیے گئے، جو منصفانہ ٹرائل کے اصولوں کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرائل کورٹ فئیر ٹرائل کا حق نہیں دے رہی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ 24 نومبر کو کیا کارروائی ہوئی؟ جس پر ہادی علی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مشاورت کے بغیر ہی فی الحال صوبائی کابینہ تشکیل دے دیں۔ذرائع کے مطابق اسپیکر کا کہنا تھا کہ کابینہ بنانے سے صوبائی معاملات چلانے میں آسانی ہوگی، جبکہ عمران خان سے ملاقات کے بعد ضرورت پڑنے پر کابینہ میں تبدیلی بھی کی جا سکتی ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے متعلق رکن اسمبلی احتشام خان نے بتایا کہ پارٹی نے منگل کے روز اسلام آباد جانے کا فیصلہ کیا ہے۔احتشام خان کے مطابق ارکانِ اسمبلی اسلام آباد ہائیکورٹ جائیں...
حکومت ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر عمل پیرا ہے ، پرائیویٹ سیکٹر ہی ملک کو لیڈ کریگا کلائمیٹ فنانسنگ بہت اہم ہے ، مینوفیکچرنگ کے شعبے میں بہتری خوش آئند ہے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہوچکا ہے ، حکومت ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر عمل پیرا ہے ، پرائیویٹ سیکٹر ہی ملک کو لیڈ کرے گا،کلائمیٹ فنانسنگ بہت اہم ہے ، مینوفیکچرنگ کے شعبے میں بہتری خوش آئند ہے ، پائیدار ترقی کے لیے ادائیگی کا توازن اور کرنٹ اکاؤنٹ اہم ہیں، مجموعی طور پر برآمدات میں پانچ فیصد اضافہ ہوا ہے ،معاشی بہتری کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہے ،آئی ٹی شعبے میں ماہانہ بنیادوں پر بہتری...
بھارتی ریاست تامل ناڈو میں واقع ویمنز ہاسٹل میں ایک شخص نے علیحدگی اختیار کرنے والی اپنی بیوی کو بہیمانہ انداز میں قتل کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جہاں شری پریا نامی خاتون کو اس کے شوہر نے ہاسٹل کے اندر گھس کر ہلاک کر دیا۔ شری پریا ایک نجی کمپنی میں ملازمت کرتی تھی اور کچھ عرصے سے اپنے شوہر بالاموروگن سے الگ رہ رہی تھی۔ اتوار کی دوپہر بالاموروگن اپنی اہلیہ سے ملنے کے بہانے ہاسٹل پہنچا، ملاقات کے دوران دونوں میں تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد ملزم نے اچانک درانتی نکال کر اہلیہ پر حملہ کر دیا اور اسے موقع پر ہی قتل کر دیا۔ بھارتی...
تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں معمول کی چیکنگ کے دوران 3 موٹر سائیکلوں پر سوار 5 مسلح ملزمان نے پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے زخمی ہوا جو بعد ازاں اسپتال میں دم توڑ گیا۔ پولیس کی جانب سے بروقت حفاظتی اقدامات اور بلٹ پروف جیکٹس کی بدولت اہلکار محفوظ رہے۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد میں پولیس مقابلہ، ساتھیوں کی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک، 2 زخمی ترجمان کے مطابق ہلاک ملزم سے شہید اے ایس آئی علی اکبر کا سرکاری پسٹل برآمد ہوا، یہ ملزم شہید اے ایس آئی علی اکبر پر ہونے والے...
ذرائٰع کے مطابق بھارتی پولیس نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سرینگر میں نام نہاد دہشت گردی کے نیٹ ورک کو تباہ کرنے کے بہانے درجنوں مساجد اور مدارس میں گھس کر ان کا معائنہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے مساجد اور مدارس سمیت مذہبی اداروں کے خلاف ظالمانہ کارروائیوں کا ایک نیا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ ذرائٰع کے مطابق بھارتی پولیس نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سرینگر میں نام نہاد دہشت گردی کے نیٹ ورک کو تباہ کرنے کے بہانے درجنوں مساجد اور مدارس میں گھس کر ان کا معائنہ کیا۔چھاپوں کے دوران ڈیجیٹل آلات، دستاویزات اور دیگر مواد کا معائنہ کیا گیا۔ پولیس حکام کا...
چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کے اجراء کی مدت مقرر نہیں، تاخیر سے آئینی یا انتظامی خلا نہیں ہوتا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت کی جانب سے حال ہی میں قائم کیے گئے چیف آف دی ڈیفنس فورسز (سی ڈی ایف) کے عہدے کے باضابطہ نوٹیفکیشن پر غور جاری ہے، تاہم حالیہ ترامیم کے مطالعے سے واضح ہوتا ہے کہ نوٹیفکیشن کے اجراء کی کوئی قانونی مدت مقرر نہیں کی گئی، اور اس میں تاخیر سے کوئی آئینی یا انتظامی خلاء بھی پیدا نہیں ہوتا۔ پاک فوج کی کمان مکمل طور پر اور بدستور موجودہ چیف آف آرمی اسٹاف کے پاس ہے، جو اس وقت 27ویں آئینی ترمیم کے تحت فیلڈ مارشل کے عہدے پر بھی فائز ہیں اور اس ترمیم میں دی گئی تمام استثنیٰ اور تحفظات کے حامل ہیں۔ آرمی ایکٹ کو 27ویں ترمیم کے ساتھ ہم آہنگ کرنے...
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے 3 میگا عوامی منصوبے تکمیل کے قریب ہیں، ٹی چوک فلائی اوور،شاہین چوک انڈر پاس اور فیض آباد انٹرچینج ری ماڈلنگ پراجیکٹس پر کام کی رفتار مزید تیز کر دی گئی اس حوالے سے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ٹی چوک فلائی اوور، شاہین چوک انڈر پاس اور فیض آباد انٹرچینج پراجیکٹس کا دورہ کر کے تینوں منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔انہوں نے تینوں منصوبوں کے ترقیاتی کاموں کی پیشرفت پر اظہار اطمینان کیا اور فیض آباد انٹرچینج پر ٹریفک روانی کو مزید بہتر بنانے کیلئے لوپ ون اور لوپ ٹو کو تین لین کرنے کی ہدایت کی۔محسن نقوی نے...
نارروال (نوائے وقت رپورٹ+ نمائندہ نوائے وقت) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی کے خلاف سازش کرنے والوں سے وہی سلوک کریں گے جو بھارت کے ساتھ کیا۔ نارووال میں سپیشل افراد میں الیکٹرانک وہیل چیئرز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا جب بھی ملک میں ترقی کا دور شروع ہوتا ہے، شرارتیں شروع ہو جاتی ہیں، 4 سال اس ملک کے اوپر حکومت کے نام پر ایک عذاب گزرا ہے۔ ان 4 سال میں سوائے گالی گلوچ اور ذہنوں میں نفرت بھرنے کے کوئی کام نہیں ہوا۔ ان کے 4 سالہ دورِ حکومت کی نااہلیوں کی سزا پوری قوم نے بھگتی ہے۔ ہماری حکومت میں منہگائی 38 فیصد سے ساڑھے...
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد نہ صرف اپنی قدرتی خوبصورتی، جدید منصوبہ بندی اور پُرامن ماحول کے باعث دنیا بھر میں شہرت رکھتا ہے بلکہ اب بین الاقوامی تعلقات کے میدان میں بھی نمایاں پیش رفت کر رہا ہے۔ شہر نے مختلف ممالک کے دارالحکومتوں کے ساتھ سسٹر سِٹی (Sister City) معاہدوں کے ذریعے عالمی تعاون اور تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی راہ ہموار کر لی ہے۔ ان معاہدوں کا مقصد ثقافتی، تعلیمی، تجارتی اور شہری ترقی کے شعبوں میں باہمی اشتراک کو فروغ دینا ہے۔ جکارتہ، انڈونیشیا 1984 میں کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور جکارتہ کے درمیان طے پانے والے سسٹر سِٹی معاہدے کو دوبارہ فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے سی ڈی...
اسلام آباد (خبر نگار) قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں سینٹ کا اجلاس سہ پہر چار بجے قومی اسمبلی کا اجلاس شام پانچ بجے ہوگا۔ دوسری جانب پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس منگل کو دن 11 بجے طلب کئے جانے کا امکان ہے۔ اقلیتوں کے حقوق کمشن کا بل‘ پاکستان اینیمل کونسل کا بل پیش کئے جانے کا امکان ہے۔
کراچی (نیٹ نیوز) سری لنکا میں سائیکلون ’دتواہ‘ سے متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کی امدادی سرگرمیاں دوسرے روز بھی جاری رہیں۔ ہیلی کاپٹر نے کولمبو اور اطراف کے شدید سیلاب زدہ علاقوں میں متعدد مشنز سرانجام دیئے۔ سری لنکن انتظامیہ کے تعاون سے ان افراد تک رسائی فراہم کی جو زیرِ آب علاقوں میں پھنسے ہوئے تھے اور جن تک زمینی راستوں سے پہنچنا ممکن نہیں تھا۔ ہیلی کاپٹر کے ذریعے انہیں ضروری خوراک اور ایمرجنسی امدادی سامان پہنچایا گیا۔ پی این ایس سیف سری لنکا میں تعیناتی کے دوران آنے والے دنوں میں بھی امدادی سرگرمیاں جاری رکھے گا تاکہ مشکل کی اس گھڑی میں سری لنکن عوام کو مسلسل تعاون اور...
بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع ناندیڑ سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی نے اپنے عاشق کی لاش سے شادی کر کے سب کو حیران کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لڑکی جس کا نام انچل ہے اور اس کا مقتول عاشق سکشم تھا، دونوں گزشتہ تین سال سے ریلیشن میں تھےاور شادی کرنا چاہتے تھے لیکن انچل کے گھر والے اس رشتے کے خلاف تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق محبت کرنے والے اس جوڑے کی زندگی اس وقت المناک موڑ پر پہنچی جب لڑکی کے گھر والوں نے رشتے کی مخالفت میں لڑکی کے عاشق کو بے دردی سے قتل کر دیا۔ عاشق قتل کیے جانے کے بعد انچل نامی لڑکی اپنے مقتول عاشق کے گھر پہنچی اور آخری رسومات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان CBA کے سینئر وائس پریذیڈنٹ وحید حیدر شاہ نے کہا ہے کہ CBA نے انتہائی نامساعد حالات میں ایک شاندار پیکیج کروایا ہے۔ جس سے ہزاروں ریگولر اور NCPG مستفید ہوئے ہیں۔ ہم ملازمین کی فلاح و بہبود جاری رکھیں گے۔ ان خیالات ک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جماعت اسلامی کے کل پاکستان اجتماع عام کے موقع پرنائب امیر جماعت اسلامی و ناظم اجتماع عام لیاقت بلوچ کی موجودگی میں پریم یونین کے ملک بھر سے ہر سطح کے ذمہ داران اور کارکنان کا مشاورتی اجلاس صدر پریم یونین شیخ محمد انور کی صدارت میں اجتماع گاہ کے مرکزی کیمپ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں امیر جماعت اسلامی شمالی پنجاب و نائب ناظم اجتماع عام ڈاکٹر طارق سلیم، سیکرٹری جنرل الخدمت و نائب ناظم اجتماع عام سید وقاص انجم جعفری نے بھی شرکت کی، جبکہ چیف آرگنائزر خالد محمود چوہدری، ڈویژنل صدور محمد ارشد یوسف زئی، ڈاکٹر اشتیاق عرفان، محمد انور خان، مرکزی ذمہ داران داؤد الرحمن، خرم منظور، اللہ بخش مری، جنید خرم، چیئرمین لاہور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">Asia Pacific Trade Union Network Meeting of Chemical & Pharmaceuticals Unionsمیں ایشیاء کے تقریباً 9 ممالک کی نمائندہ یونینز نے شرکت کی، جہاں خطے کے ورکرز کے مسائل، پالیسیوں اور مستقبل کے لائحہ عمل پر اہم گفتگو ہوئی۔ پاکستان کی جانب سے فیڈریشن آف پاکستان کیمیکلز، انرجی، مائنز اینڈ جنرل ورکرز یونین (PCEM) نے بھرپور اور مؤثر نمائندگی کی۔ اس اجلاس میں محمد سلیم (صدر PCEM)، مس مسرت ضمیر (نائب صدر PCEM)، اور فیصل نواز (جوائنٹ سیکرٹری PCEM) نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران PCEM کے وفد نے پاکستان کے کیمیکل اور فارماسیوٹیکل سیکٹر سے متعلق جامع کنٹری رپورٹ پیش کی، جس میں مزدوروں کے حقیقی مسائل، صنعتی چیلنجز، اور ضروری اصلاحات کی ضرورت کو نمایاں کیا گیا۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سندھ سوشل سیکورٹی میں آجران کی آن لائن رجسٹریشن کے حوالے سے افسران کے لیے مقامی ہوٹل میں ٹریننگ پروگرام منعقد کیا گیا۔سندھ کے محکمہ انویسٹمنٹ کے پروجیکٹ SBOSS کا مقصد صوبے میں کاروبار سے متعلقہ خدمات کے لیے ایک واحد آن لائن پلیٹ فارم بنانا ہے۔ کلک Click کے منصوبہ سندھ بزنس ون اسٹاپ شاپ کے پلیٹ فارم سے سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن (SESSI) میں ایمپلائر ز(آجران) کی آن لائن رجسٹریشن کے حوالے افسران کی ٹریننگ کا ایک پروگرام مقامی ہوٹل میں منعقد کیا گیا، اس تربیت کا مقصد عملی طور پر سسٹم کا استعمال اور طریقہ کار کو سمجھانا تھا، اس پروجیکٹ کے عملی نفاذ کے بعد سندھ میں کاروبار کا آغاز کرنا اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو نے ڈائریکٹر پروکیورمنٹ ڈاکٹر محمد اکرم کے ہمراہ ایس ایس لانڈھی اسپتال اور کڈنی سینٹر لانڈھی کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے دونوں اداروں کے متعلقہ تمام شعبہ جات کا معائنہ کیا اور داخل مریضوں سے ملاقات کرکے ان سے کسی شکایت یا مسئلے کے بارے میں دریافت کیا۔ نیز فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ مریضوں نے اپنے علاج اور دستیاب سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔دورے کے دوران سابق میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹر عمر چنہ نے بھی معزز کمشنر سے ملاقات کی اور کڈنی سینٹر لانڈھی کی خدمات میں بہتری کے لیے اپنی قیمتی تجاویز پیش کیں۔ انہوں نے سیسی کے ریٹائرڈ ملازمین کو درپیش چند مسائل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد( آن لائن ) رواں ہفتے کے دوران 2 الگ الگ واقعات میں پاکستانی شہریوں کی ہلاکت کے واقعات میں حملہ آوروں کا تعلق افغانستان سے بتایا جا رہا ہے جبکہ تھانہ گولڑہ کی حدود میں لڑکی کے قتل کے کیس میں بھی ایک افغان شہری کے ملوث ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کی تفتیش جاری ہے جبکہگزشتہ روز پیش آنے والے دوسرے واقعے میں بھی اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی علی اکبر کو خیابان پل کے قریب ایک شخص نے متعدد خنجر کے وار کرکے قتل کردیا۔ سی آئی اے اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ واقعہ بھی ذاتی دشمنی یا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ٹی چوک فلائی اوور، شاہین چوک انڈر پاس اور فیض آباد انٹرچینج منصوبوں کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کاجائزہ لیا ہے اسلام آباد کے 3 میگا عوامی منصوبے تکمیل کے قریب ہیں۔وزیرِداخلہ محسن نقوی نے ٹی چوک فلائی اوور،شاہین چوک انڈر پاس اور فیض آباد انٹرچینج پراجیکٹس کا دورہ کیا۔ محسن نقوی نے تینوں منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا اور جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے تینوں منصوبوں کے ترقیاتی کاموں کی پیشرفت پر اظہار اطمینان کیا۔فیض آباد انٹرچینج پر ٹریفک روانی کو مزید بہتر بنانے کیلئے لوپ ون اور لوپ ٹو کو تین لین کرنے کی ہدایت کی گئی۔محسن نقوی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)ٹریفک پولیس نے قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن کی مہم شروع کردی ہے اور سرکاری گاڑیوں سمیت ٹریفک اور ضلعی پولیس افسران بھی اس کی زد میں آگئے ہیں جہاں ٹریفک پولیس نے ڈی ایس پی سمیت 21 سرکاری گاڑیوں کے چالان ٹکٹ جاری کردیے ہیں۔ شاہراؤں کو ٹریفک کے لیے محفوظ بنانے اور قوانین کی پابندی سب کے لیے مہم کے تحت راولپنڈی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سٹی ٹریفک پولیس نے کریک ڈاؤن کیا اور سرکاری گاڑیوں سمیت خود ٹریفک و ضلعی پولیس افسران بھی ریڈار پر آگئے ہیں۔را ولپنڈی میں ٹریفک قوانین کے پابندی نہ کرنے والے عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں شروع کر دیں گئیں‘...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)مرکزی رہنما جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے کراچی میں اطہر ذکی کے گھر جاکر ان کے والد ذکی الدین احمد کے انتقال پر اظہار افسوس اور تعزیت کی۔ ٹائون ناظم ڈاکٹر فوا د رحمت اور فیضان اللہ خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ مرحوم کی دینی و تحریکی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے راشد نسیم نے کہا کہ ذکی بھائی نے اپنی زندگی غلبہ اسلام کے لئے وقف کررکھی تھی۔مرحوم نے سینکڑوں بچوں کی دینی و اخلاقی تربیت کی،ذکی بھائی ’’اچھے ساتھی‘‘ والے کے نام سے معروف تھے۔راشد نسیم نے کہا کہ ذکی بھائی کے زیر تربیت رہنے والے درجنوں افراد اب جماعت اسلامی کے ارکان اور کارکنان کی صورت میں ملک میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور ( آن لائن) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے معروف کاروباری شخصیت اور پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے میں کھیلوں کے فروغ، نوجوان ٹیلنٹ کی سرپرستی اور پشاور میں پی ایس ایل میچز کے انعقاد سے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کے دوران نوجوان کھلاڑیوں کی اسپانسرشپ، فلاح و بہبود اور ان کے ٹیلنٹ میں نکھار لانے کیلیے گورنر ہاؤس اور اسپس فرنچائزز کے درمیان اشتراک کے امکانات پر بھی بات چیت کی۔ گورنر نے اس بات پر زور دیا کہ پشاور میں پی ایس ایل میچز اور عالمی کرکٹ کے مقابلوں کا انعقاد ناگزیر ہے۔ انہوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (آن لائن) سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ انڈسٹریل زون کے قیام کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہوئے بلکہ اس کیلیے کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہیں،عوام کے دیرینہ مسائل کے حل اور علاقے کی ترقی کیلیے عملی اقدامات کر کے ثابت کیا ہے کہ عہدے اہمیت نہیں رکھتے بلکہ اس کیلیے نیک نیتی اور عزم کاہو نا ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 97 کے دورے میں علاقہ عمائدین اور تاندلیانوالہ کے پارٹی دفتر میں ملاقات کیلیے آنے والوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہاکہ علاقے اور عوام کی حالت زار بدلنے کیلیے ہماری عملی کوششیںکسی سے ڈھکی چھپی نہیں، ہم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن) پاکستان ادارہ تحفظ ماحولیات نے وفاقی دارالحکومت میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے مالکان کو سخت کارروائی کی تنبیہ جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ زیادہ دھواں اخراج کرنے والی گاڑیوں کے خلاف فوری اور سخت تعزیری اقدامات کیے جائیں گے۔ اتوار کو جاری اپنے بیان میں پاک ای پی اے کی ڈائریکٹر جنرل نازیہ ذیب علی نے کہا کہ ایجنسی نے گاڑیوں سے نکلنے والے دھویں کے تدارک کیلیے اپنے اپریشن میں تیزی لارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی کی نوعیت کے مطابق موقع پر ہی جرمانہ، گاڑی کی ضبطی یا دونوں سزائیں دی جائیں گی۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
1500 گھرانوں کو پانی کی فراہمی‘ نئی سڑک کی تعمیر کا آغاز ماڈل ٹاؤن کے عوام کیلیے تحفہ ہے‘ منعم ظفر خان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ٹی ایم سی ماڈل کالونی کے تحت ملیر جی ایریا لیاقت مارکیٹ میں 60سے زائد گلیوں میں 1500گھرانوں کے لیے پانی کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح اور ملیر ہالٹ سے سعود آباد ریلوے لائین کے ساتھ 3.5کلو میٹر نئی سڑک کی تعمیر کا سنگ ِ بنیاد رکھ دیا، منعم ظفر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1500گھرانوں کو پانی کی فراہمی اور 3.5کلو میٹر نئی سڑک کی تعمیر کا آغاز ماڈل ٹائون کی جانب سے عوام کے لیے تحفہ ہے ، جماعت اسلامی کی عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کی جانب پیش رفت جاری ہے ، ہم نے وعدہ کیا تھا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251201-01-7 اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)چیئرمین پی سی بی اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے غیرملکی ٹیموں کے دورے کے دوران مثالی انتظامات پرسیکورٹی فورسز کوخراج تحسین پیش کیا۔چیئرمین پی سی بی اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا نومبرمیں ایک المناک واقعہ کے بعد راولپنڈی اور اسلام آبادکی سیکورٹی ایک بڑا چیلنج بنی رہی، راولپنڈی اور اسلام آباد پولیس رینجرز اورپاک فوج نے شاندار کام کیا۔انہوں نے مزید لکھا کہ ہزاروں جوان اورافسران روانہ ڈیوٹی پرتعینات رہے تاکہ پاکستان کانام اونچا رہے اور ہمارے مہمان ممالک مکمل طورپرمحفوظ محسوس کریں۔شکریہ ٹیم پاکستان،جنوبی افریقا زمبابوے اور سری لنکا کے بورڈز اور ٹیموں کا بھی شکریہ کہ وہ ہمارے ساتھ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251201-01-2 اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام کو ہوگا‘ تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم انٹر بورڈز کوآرڈینشین کمیشن ترمیمی بل 2025ء ایوان میں پیش کریں گے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی عمومی شماریات تنظیم نو ترمیمی بل 2025 ایوان میں پیش کریں گے۔جاری ایجنڈا کے مطابق فیڈرل پراسیکیوشن سروس ترمیمی بل 2025، قومی کمیشن برائے انسانی حقوق ترمیمی بل 2025 منظوری کے لئے پیش ہوں گے۔بلوچستان میں قومی شاہراہوں کی خستہ حالت سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا۔کراچی میں وفاقی سروس ٹربیونل کے ریگولر بینچ کی عدم تقرری پر توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔ دوسری جانب سینیٹ کا اجلاس بھی آج پیر منعقد ہوگا جس کے لیے سینیٹ...
فائل فوٹو کراچی میں نیپا چورنگی کے قریب مین ہول میں بچہ گرنے کی اطلاع پر ریسکیو اہل کاروں نے تلاش شروع کر دی۔ذرائع کے مطابق 3 سال کا ابراہیم ولد نبیل ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں شاپنگ کے لیے آئی فیملی کے ساتھ آیا تھا۔ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ بچہ ابھی تک نہیں ملا ہے، تلاش جاری ہے، ہیوی مشینری سے مین ہول کی لائنوں کی کھدائی کی جارہی ہے۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورسرد رہےگا۔میدانی علاقوں میں دھند اوراسموگ چھائی رہےگی جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردرہےگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک رہنے کے ساتھ جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردرہے گا۔پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند اور سموگ پڑے گی۔ اعلامیے کے مطابق آج سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام آباد میں تین، لاہور میں سات، کراچی میں 13 اور پشاور میں دوڈگری سینٹی گریڈ اور کوئٹہ میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے خشک سالی...
خیبر پختون خوا کے مشیرِ اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ گورنر راج لگانا ہے تو آج ہی لگا دیں۔’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے شفیع جان نے کہا کہ گورنر راج جیسے ایڈونچر کی کوشش پر انہیں ردِ عمل پتہ چل جائے گا۔انہوں نے کہا کہ گورنر بدلنا ان کا صوابدیدی اختیار ہے، گورنر راج لگانا چاہتے ہیں توآج ہی لگا دیں۔شفیع جان نے کہا کہ عطاء اللّٰہ تارڑ نے بے بنیاد الزامات لگائے، ثابت کریں کہ ہمارے سیاسی رہنماؤں کا دہشت گردوں سے کوئی گٹھ جوڑ ہے۔ وفاقی حکومت کا خیبر پختون خوا میں گورنر راج لگانے پر غوروفاقی حکومت نے خیبر پختون خوا میں گورنر راج لگانے پر غور شروع کر دیا، اس حوالے سے تمام...
پشاور: خیبرپختون حکومت نے منگل کو وزیراعلیٰ کی عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر اڈیالہ جیل کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ اگر منگل کو بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ دی گئی تو اڈیالہ جیل کے سامنے دھرنا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ منگل کو تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ہائی کورٹ جائیں گے، منگل کو عمران خان کی فیملی کے ساتھ اڈیالہ جیل جائیں گے، عمران خان کی بہنوں سے ملاقات نہ کرائی گئی تو دھرنا اور احتجاج ہوگا، عمران خان کی 4 نومبر سے فیملی کے ساتھ ملاقات نہیں ہورہی صحت سے متعلق تشویش موجود ہے۔ ان...
اسلام آباد: وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نو فیصد ٹیکس ٹو جی ڈی پی کے ساتھ ملک نہیں چل سکتا، ٹیکس نیٹ بڑھانا وقت کی ضرورت ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہوچکا، معیشت درست سمت میں گامزن ہے، آئی ایم ایف کی رپورٹ کو تنقید کے طور پر نہیں اصلاحات کے لیے رہنمائی تصور کیا جانا چاہیے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ مسئلہ ملازمین کا نہیں بلکہ سبسڈی کی رقم میں ہونے والی کرپشن کا ہے، کوئی ایسی گرانٹ منظور ہو ہی نہیں سکتی جس کی پارلیمنٹ منظوری نہ دے، آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہوچکا ہے، یو ایس ایگزم بینک بھی ریکوڈک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: کیماڑی میں 2مسافر لانچیں آپس میں ٹکراگئیں، حادثے میں خاتون جاں بحق ۔کیماڑی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہےکیماڑی منوڑہ سے بابا بھٹ جانے والی دو مسافرلانچوں میں تصادم ہوگیا، ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ کیماڑی میں پیش آنے والے حادثے میں ایک خاتون اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی جبکہ 7 افراد کو بچا لیا گیا۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد کو نیم بے ہوشی کی حالت میں ریسکیو کیا گیا، لانچوں میں 20 سے 25 افراد موجود تھے۔ایس ایس پی امجد شیخ نے بتایا کہ 10 سے 12 زخمیوں کو نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ریسکیو کیے گئے 2 بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔ متاثرہ لانچیں کیماڑی منوڑہ سے بابا بھٹ...
سہیل آفریدی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی چئیرمین عمران خان کو 4 نومبر سے اب تک آئسولیشن میں رکھا گیا ہے، ان کی بہنوں کو ملاقات کے لیے چھوڑا جا رہا ہے نہ وکلا اور ڈاکٹر مل رہے ہیں اور نہ ہی مجھے ملنے دیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے این ایف سی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے جس کے حوالے سے وزیراعلی سہیل آفریدی نے کہا کہ وہ اجلاس میں صوبے کا مقدمہ پیش کریں گے۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی اور صوبائی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کی اور کہا کہ...
معروف بزنس مین اور ایمان گروپ آف کمپنیز کے مالک کی گاڑی پر فائرنگ ،سیکیورٹی گارڑ شدید زخمی،نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج
معروف بزنس مین اور ایمان گروپ آف کمپنیز کے مالک کی گاڑی پر فائرنگ ،سیکیورٹی گارڑ شدید زخمی،نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج WhatsAppFacebookTwitter 0 30 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )معروف بزنس مین اور ایمان گروپ آف کمپنیز کے مالک کی گاڑی پر فائرنگ ،سیکیورٹی گارڑ شدید زخمی،نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایمان گروپ آف کمپنی کے مالک پر دوران سفر اسلام آباد سے لاہور جاتے ہوئے موٹروے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں وہ معجزاتی طور پر محفوظ رہے جبکہ ان کے سیکیورٹی گارڈ کو گولیاں لگیں جو شدید زخمی ہو گئے،انہیں مقامی ہسپتال میں داخل کراوایا گیا ہے جو آئی سی یو میں زیر علاج...
امریکا میں مقیم 5 ہزار سے زیادہ افغان باشندے قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار، ’آپریشن الائی ویلکم‘ پر سوال اٹھنے لگے
امریکا میں 2021 کے بعد آئے ہزاروں افغان مہاجرین امریکی قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن گئے۔ امریکی حکام نے کہا ہے کہ کچھ افراد کی پچھلی سرگرمیاں اور ممکنہ تعلقات ایسے ہیں جو امریکی شہریوں اور قانون کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔ تازہ ترین رپورٹس کے مطابق، نیشنل گارڈ پر فائرنگ اور دہشت گردانہ منصوبوں میں ملوث افراد کی وجہ سے امریکی حکام افغان مہاجرین کی سخت نگرانی کر رہے ہیں، اور نئے آنے والے ویزا کیسز پر عارضی پابندی عائد کی گئی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق، امریکا میں 2021 کے بعد منتقل ہونے والے افغان مہاجرین میں سے 5,005 افراد کو ’نیشنل سیکیورٹی‘ خدشات کی بنا پر ’نشان زد‘ کیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر 6,868...
سٹی 42 : صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے مصر کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی کی ملاقات ہوئی، جس کے دوران خطے کی مجموعی صورتحال پر تبالۂ خیال کیا گیا۔ صدرِ مملکت نے پاکستان اور مصر کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ آصف علی زرداری نے دونوں ممالک کے درمیان 77 سالہ سفارتی تعلقات کو وسیع تر اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے پر زور دیا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 35 پیسے تک کمی کا امکان صدرِ مملکت نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، تعمیرات، زراعت، کان کنی اور آئی ٹی سمیت متعدد شعبوں میں تعاون کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔ اس کے علاوہ...
گورنر خیبرپختون خوا فیصل کریم کنڈی—فائل فوٹو فیصل کریم کنڈی نے اپنی بطور گورنر خیبرپختون خوا تبدیلی کی خبروں کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔پشاور سے جاری کیے گئے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے میں گورنر کی تبدیلی سے متعلق مجھے علم نہیں، پارٹی جو فیصلہ کرے گی قبول ہو گا۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کنڈی کو تبدیل کیے جانے کا امکانذرائع کے مطابق نئے گورنر خیبرپختونخوا کے لیے 6 نام زیر غور ہیں، زیر غور ناموں میں تین سیاسی شخصیات اور تین سابق فوجی افسران شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر میڈیا ہی گورنر خیبر پختون خوا لگائے گا تو پھر اللّٰہ ہی حافظ ہے، گورنر کی تبدیلی سے متعلق پارٹی کا جو فیصلہ...
سٹی 42 : پاکستان افریقہ اکنامک کونسل (PAEC) نے محمد مرتضیٰ نور کو اسلام آباد ریجن کے لیے جنرل سیکرٹری مقرر کر دیا ۔ یہ اعلان پی اے ای سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے کیا گیاہے جنہوں نے بین الاقوامی تعاون کے فروغ کے لیے ان کی خدمات، قیادت اور مستقل کاوشوں کو سراہاہے۔ محمد مرتضیٰ نور اپنے نئے منصب میں ادارے کے انتظامی امور، ممبرشپ ڈویلپمنٹ،ایونٹ کوآرڈینیشن اور اسٹریٹیجک رابطہ کاری کی نگرانی کریں گے، پی اے ای سی کی قیادت نے ان پر اظہارِ اعتماد کرتے ہوئے کہاہے کہ ان کی فعال قیادت کونسل کی رسائی میں مزید اضافہ کرے گی اور پاکستان اور افریقہ کے درمیان اقتصادی و ادارہ جاتی...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) نومبرمیں المناک واقعہ کے بعد راولپنڈی اوراسلام آباد میں سیکیورٹی ایک بڑا چیلنج بنی رہی۔ چیئرمین پی سی بی اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے غیرملکی ٹیموں کے دورے کے دوران مثالی انتظامات پرسکیورٹی فورسز کوخراج تحسین پیش کیا۔ چیئرمین پی سی بی اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا نومبرمیں ایک المناک واقعہ کے بعد راولپنڈی اور اسلام آبادکی سیکیورٹی ایک بڑا چیلنج بنی رہی، راولپنڈی اور اسلام آباد پولیس رینجرز اورپاک فوج نے شاندار کام کیا۔ انہوں نےمزید لکھا کہ ہزاروں جوان اورافسران روانہ ڈیوٹی پرتعینات رہےتاکہ پاکستان کانام اونچا رہے اور ہمارے مہمان ممالک مکمل طورپرمحفوظ محسوس کریں۔شکریہ ٹیم پاکستان،جنوبی افریقہ زمبابوے اور سری...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نےٹیلی کمیونیکیشن انفرا اسٹرکچر پرووائیڈرز لائسنس ہولڈرز کی ناقص کارکردگی پر سخت نگرانی کا فیصلہ کرلیا۔ٹیلی کمیونیکیشن انفرااسٹرکچر پرووائیڈرلائسنس ہولڈرزکی ناقص کارکردگی کا نوٹس لےلیا،زیادہ تر لائسنس ہولڈرز بنیادی تقاضے پورے کرنے میں ناکام رہے،ٹی آئی پی لائسنس ہولڈرز کیلئےسخت رول آؤٹ تقاضےمتعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا،ٹیلی کام انفرا اسٹرکچر میں اضافے کیلئے لائسنس میں سخت شرائط شامل ہیں۔ پی ٹی اے نےغیرفعال لائسنس ہولڈرزکی بڑی تعداد پرتشویش کا اظہارکیا ہے،کمزوررول آؤٹ اور غیر فعال لائسنسز پر شدید تشویش کا اظہارکیا،اب سخت شرائط اورسالانہ اہداف لازمی پورے کرنے ہوں گے۔دستاویز کےمطابق لائسنس ہولڈرزکیلئےسالانہ 60 کلومیٹر فائبربچھانا لازم ہوگا،ٹی آئی پی آپریٹرز کو ہرسال 10 ٹاورز یا ریڈیو لنکس لگانا ہوں گے،سب...
فائل فوٹو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو پشاور اور خیبر پختونخوا جانے کا اعلان کرنا چاہیے، وہاں کے لوگ وزیراعلیٰ خیبر پختواہ کے منتظر ہیں۔اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کے کھنڈر اسپتال، سکول، ٹوٹی سڑکیں اور بسیں وزیراعلیٰ کی منتظر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کے طالب علم سکالر شپ پروگرام اور لیپ ٹاپ کے منتظر ہیں۔ وزیراعلیٰ کے پی کی کرسی تماشہ اور مذاق بن چکی ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 23 نومبر کو کے پی کے لوگوں نے مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ دیا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان غزہ امن فورس (International Stabilization Force) میں اپنے فوجی دستے بھیجنے کے لیے تیار ہے، پہلے فورس کے ٹی او آر، مینڈیٹ اور کردار واضح طور پر طے ہونا ضروری ہے۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے بتایا کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو غیر مسلح کرنا فلسطینی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دائرہ کار میں آتا ہے اور پاکستان اس اقدام کے لیے تیار نہیں ہے، حماس کو غیر مسلح کرنے کے حوالے سے انڈونیشیا نے بھی تحفظات ظاہر کیے ہیں۔وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستانی فوجی دستے صرف اس صورت میں بھیجے جائیں گے جب فورس اقوام...
سٹی 42 : وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں نومبر کے دوران سکیورٹی بڑا چیلنج رہی، سانحے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے شاندار کام کیا۔ محسن نقوی نے راولپنڈی پولیس، اسلام آباد پولیس، رینجرز اور پاک فوج کے جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اہلکاروں نے ہر روز ڈیوٹی دے کر مہمان ٹیموں کو مکمل تحفظ فراہم کیا۔ محسن نقوی نے پاکستان کا نام بلند رکھنے پر سکیورٹی فورسز کا شکریہ ادا کیا اور جنوبی افریقہ، زمبابوے اور سری لنکا کی ٹیموں اور بورڈز کے تعاون پر اظہارِ تشکر کیا، انہوں نے کہا کہ مہمان ممالک نے پاکستان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...
امریکی محکمۂ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے انکشاف کیا ہے کہ افغانستان سے آنے والے متعدد شہری سنگین جرائم میں ملوث پائے گئے ہیں، حالانکہ بائیڈن انتظامیہ کا دعویٰ تھا کہ ہزاروں افغان تارکینِ وطن مکمل سیکیورٹی جانچ کے بعد امریکا میں داخل کیے گئے تھے۔ محکمے کے مطابق ایسے کئی افغان تارکینِ وطن کے ہاتھوں تشدد اور جنسی جرائم کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جن کا پس منظر غیرتصدیق شدہ تھا۔ ریاست مونٹانا میں زبیح اللہ محمند پر کم عمر لڑکی سے زیادتی کا الزام عائد کیا گیا، جبکہ ریاست وسکونسن میں بَہراللہ نوری کو کم عمر بچی کے خلاف جنسی جرم کی کوشش پر گرفتار کیا گیا۔ محمد ہارون معاد کے خلاف بھی کم عمر بچیوں سے متعلق سنگین...
فائل فوٹو وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں ٹی چوک فلائی اوور، شاہین چوک انڈر پاس اور فیض آباد انٹرچینج پروجیکٹس کا دورہ کیا۔وزیر داخلہ نے تینوں منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا، انہوں نے جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کرتے ہوئے پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر نے فیض آباد انٹرچینج پر ٹریفک کی روانی کو مزید بہتر بنانے کے لیے لوپ ون اور لوپ ٹو کو تین لین کرنے کی ہدایت کی۔ محسن نقوی نے پروجیکٹس کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے دونوں اطراف لینڈ اسکیپنگ اور لائٹس لگانے کی بھی ہدایت کی۔وفاقی وزیر محسن نقوی نے کہا کہ منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ منصوبے...
سہیل آفریدی کی زیر صدارت پارٹی ورکرزاجلاس میں بھرپور احتجاج کا فیصلہ منگل کے دن ہر ضلع، گاؤں ، یونین کونسل سے وکررز کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی ہدایت پاکستان تحریک انصاف نے اگلے ہفتے اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کا اعلان کر دیا، احتجاج میں آگے لائحہ عمل کا اعلان بھی کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت پارٹی ورکرز کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں منگل کے دن اڈیالہ جیل کے باہر بھرپور احتجاج کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔سہیل آفریدی نے کہا کہ منگل کے روز بھی بانی سے ملاقات کے لیے نہ چھوڑا گیا تو آگے کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ منگل کے دن ہر...
تحریک بیداری کے سربراہ نے کہا کہ دو ارب مسلمانوں کی موجودگی کے باوجود امت نے قرآن کے تقاضوں کے مطابق کردار ادا نہیں کیا۔ اگر فکری و تعلیمی ادارے قرآن کو اپنے نظام کا مرکز بناتے تو آج امت ذلت و اضطراب کا شکار نہ ہوتی۔ انہوں نے غزہ کے بچوں، خواتین اور عوام کی استقامت کو ایمان کی زندہ تفسیر قرار دیا۔ انہوں نے حماس، حزب اللہ، یمن کے مجاہدین اور ایران کی قیادت کو عملی مزاحمت اور ایمانی غیرت کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی قوتیں اسلام کی حرارت کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ تحریکِ بیداریِ اُمتِ مصطفیٰﷺ کے زیرِاہتمام وحدتِ اُمت کانفرنس بعنوان “غزہ کے میدان میں اُمت کا امتحان” منعقد ہوئی...
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے احکامات کے تحت منشیات کے خلاف جاری تحریک ’نشہ اب نہیں‘ کے تحت رواں ماہ پھر سے بھرپور کارروائیاں کی گئی ہیں۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی ‘اسلحہ سے پاک اسلام آباد’ مہم جاری، 138 ملزمان گرفتاری پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف 71 مقدمات درج کیے اور 72 ملزمان کو گرفتار کیا۔ کارروائی کے دوران منشیات فروشوں کے قبضے سے 42 کلوگرام سے زائد ہیروئن، 16 کلوگرام سے زائد چرس اور 6 کلوگرام سے زائد آئس برآمد کی گئی۔ علاوہ ازیں، 255 بوتلیں شراب بھی برآمد کی گئیں۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس کا گولڑہ میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن، 47 مشکوک افراد تھانے منتقل ڈی آئی جی اسلام آباد محمد...
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے 3 میگا عوامی منصوبے تکمیل کے قریب ہیں، ٹی چوک فلائی اوور، شاہین چوک انڈر پاس اور فیض آباد انٹرچینج ری ماڈلنگ پراجیکٹس پر کام کی رفتار تیز کر دی گئی۔ اس حوالے سے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ٹی چوک فلائی اوور، شاہین چوک انڈر پاس اور فیض آباد انٹرچینج پراجیکٹس کا دورہ کر کے تینوں منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے تینوں منصوبوں کے ترقیاتی کاموں کی پیشرفت پر اظہار اطمینان کیا اور فیض آباد انٹرچینج پر ٹریفک روانی کو مزید بہتر بنانے کیلئے لوپ ون اور لوپ ٹو کو تین لین کرنے کی ہدایت کی۔ محسن نقوی نے پراجیکٹس کی خوبصورتی...
غزہ(انٹرنیشنل ڈیسک)غزہ کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد سے ہلاکتوں کی تعداد 70 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ فلسطین کے جنوبی علاقے میں اسرائیلی حملے سے دو بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔ امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق 10 اکتوبر کو موثر ہونے والی جنگ بندی کے بعد سے ہلاکتوں کے سلسلے میں تیزی آئی ہے۔ فلسطینی ادارہ صحت نے اعداد و شمار بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت تک کُل تعداد 70 ہزار ایک سو ہو گئی ہے، رپورٹ میں حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان ہونے والی جنگ بندی جو 10 اکتوبر کو...
سری لنکا میں بڑے پیمانے پر تباہی مچانے کے بعد سمندری طوفان دتوا بھارت کی سمت بڑھ رہا ہے۔ بھارتی محکمۂ موسمیات کے مطابق طوفان آج تامل ناڈو اور اطراف کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کا امکان ہے، جس کے باعث حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ طوفان کے اثرات کے سبب تامل ناڈو کے نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے ہیں جبکہ 50 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ مقامی انتظامیہ نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور ساحلی پٹی سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ اس سے قبل طوفان دتوا نے سری لنکا میں شدید تباہی مچائی، جہاں بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 153 افراد...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعظم شہباز شریف نے سری لنکا میں شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والے جانی نقصان اور تباہی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ’’ایکس‘‘ پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ سری لنکا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے مرنے والے افراد کے خاندانوں سے دلی ہمدردی ہے اور لاپتا افراد کی سلامتی کے لیے دعاگو ہوں۔ غم کی اس گھڑی میں پاکستان، سری لنکا کے عوام اور حکومت کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔ پاکستان ریسکیو، بحالی اور امدادی سرگرمیوں میں ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، جو سری لنکا کے اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہماری یکجہتی کی علامت ہے۔
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) سریاب کے علاقے میں ریلوے ٹریک تباہ کر دیا گیا۔ ٹرینوں کی آمدورفت روک دی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ دھماکے کے بعد پولیس بم ڈسپوزل سکواڈ کی نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی جب کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ اس سے قبل، کوئٹہ میں قمبرانی روڈ پر یکے بعد دیگرے دو بم دھماکے رپورٹ ہوئے جس میں پولیس چوکی اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تاہم جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ پہلا بم دھماکا قمبرانی روڈ کے نزدیک اس وقت ہوا جب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس چیک پوسٹ پر دستی بم پھینکا۔ دوسرا دھماکا، جو ایک دیسی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سری لنکا میں تباہی مچانے کے بعد سمندری طوفان دتوا اب بھارت کی جانب بڑھ رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ طوفان آج بھارت کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کا امکان ہے۔ تامل ناڈو کے ساحلی حصے طوفان کے اثرات سے پہلے ہی شدید بارشوں کی لپیٹ میں آ چکے ہیں، جس کے باعث نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے اور 50 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔اس سے قبل سری لنکا میں دتوا کے باعث ایمرجنسی نافذ ہوئی جہاں موسلادھار بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی۔ اب تک 153 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔رائٹرز کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہوئیں، جبکہ شمالی اور مشرقی علاقوں...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن نے بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات نہ کرانے پر سخت تنقید کی ہے اور ہری پور کے ضمنی الیکشن کے نتائج پر بھی اعتراضات اٹھا دیئے۔ پی ٹی آئی رہنما تیمور جھگڑا نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ دوسرا بڑا عہدہ ہے وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا جا رہا۔ ہری پور میں 25 ہزار کی لیڈ لی تھی۔ مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا عوام سے ووٹ کا حق چھین لیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ تمام آئینی اور قانونی راستے اپنا چکے مگر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوئی۔ اب ہمارے پاس احتجاج...
غزہ پٹی کے جنوبی شہر رفح میں واقع سرنگوں میں حماس کے مزاحمتکار اسرائیل سے مقابلہ جاری رکھے ہوئے ہیں کیونکہ ان کا اس علاقے سے باہر اور کمانڈ سنٹر سے رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک حماس کے ترجمان "حازم قاسم" نے اسرائیل پر تنقید کی کہ وہ جنوبی غزہ کے مزاحمتی کارکنوں کے معاملے میں تعاون نہیں کرنے رہا۔ اس بارے میں انہوں نے کہا اسرائیل نے رفح میں پیدا کردہ بحران کو حل کرنے کے لئے ثالثوں کی کسی بھی بات کا جواب نہیں دیا۔ حازم قاسم نے کہا کہ غاصب صیہونی رژیم کو رفح میں استقامت کاروں کی جانب سے ہتھیار ڈالنے کی کوئی تصویر بھی نہیں ملے گی۔ انہوں نے...
کراچی: شہر قائد کے علاقے سہراب گوٹھ سپر مارکیٹ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ پیش آیا جس میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس کے مطابق گشت کے دوران مشکوک موٹر سائیکل سوار ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جانب سے فوری جوابی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی ہوکر گرفتار ہوا۔ گرفتار زخمی ملزم کی شناخت دولت خان ولد استی خان کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور شہری سے چھینا گیا موبائل...
سٹی42: پی ٹی آئی کے وزیراعلیٰ نے منگل کے روز پنجاب کی اڈیالہ جیل پر خیبر پختونخوا کے ہر گاؤں سے لوگ لا کر چڑھائی کرنے کا حکم دے دیا۔ سہیل آفریدی نے اعلان کیا ہے کہ وہ منگل کے روز اڈیالہ جیل اپنی پارٹی کے بانی سے ملنے کے لئے جائیں گے، وزیراعلیٰ سہلی آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے ہر گاؤں سے اور ہر یونین کونسل سے کارکنوں کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی ہدایت کی جائے۔منگل کو اڈیالہ جیل کے آگے احتجاج ہو گا۔ طیاروں کے سافٹ ویئر میں سنگین خرابی، عالمی پروازیں معطل خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کے اس حکم سے ایک روز پہلے ہی پنجاب میں جیل انتظامیہ کی درخواست پر اڈیالہ جیل...
اسلام ٹائمز: امریکہ و اسرائیل کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں رچایا جانے والا نیا کھیل انتہائی خطرناک ہے، اس کھیل میں کئی مسلم ممالک مقاومت کیخلاف کھڑے ہوکر نئے مشرق وسطیٰ کے نام پر دراصل گریٹر اسرائیل منصوبہ کا باقاعدہ حصہ بن رہے ہیں۔ تاہم رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے جمعرات کے روز کئے گئے خطاب نے یقینی طور پر امریکہ و اسرائیل، دونوں کے کئی منصوبوں پر نہ صرف پانی پھیرا ہے بلکہ دنیا بھر کی مقاومت و مزاحمتی قوتوں میں ایک نئی جان ڈال دی ہے۔ رپورٹ: سید شاہریز علی نیا مشرق وسطیٰ اور اسرائیل سے تعلقات جیسے الفاظ سے بظاہر تعاون اور ترقی کا وعدہ سمجھ میں آتا ہے،...
مرمتی کام 29 نومبر سے 1 دسمبر تک جاری رہے گا اور اس دوران متاثرہ لائن کی بندش ناگزیر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں 3 دن کیلئے پانی کی فراہمی معطل کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے بی آر ٹی کوریڈور میں واقع پرانے 60 انچ قطر کے بوسیدہ وال کو جدید پائپ لائن سے تبدیل کرنے کا کام شروع کر دیا۔ ترجمان کے مطابق یہ مرمتی کام پیپلز سیکریٹریٹ کے قریب انجام دیا جا رہا ہے، تاکہ پانی کی ترسیل کا نظام مزید محفوظ، مستحکم اور مؤثر بنایا جا سکے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ مرمتی کام 29 نومبر سے 1 دسمبر تک جاری رہے گا اور...
بی این پی کی چیئرپرسن بیگم خالدہ ضیا کے بیرون ملک علاج کے حوالے سے فیصلہ میڈیکل بورڈ کی حتمی سفارش پر کیا جائے گا، انہیں بیرون ملک منتقل کرنے کی تمام تیاریاں مکمل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: خالدہ ضیا کی صحت انتہائی تشویشناک، بی این پی کی قوم سے دعا کی اپیل خالدہ ضیا کے ذاتی معالج اور بی این پی کی قائمہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر اے زیڈ ایم زاہد حسین نے ہفتے کی شب ایورکیئر اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ملکی اور غیر ملکی ماہرین مل کر خالدہ ضیال کا علاج کر رہے ہیں اور جیسے ہی میڈیکل بورڈ بیرون ملک علاج کی تجویز دے گا، اس بارے میں میڈیا کو آگاہ کر دیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ملک کے مختلف حصوں میں جمعے کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جنہوں نے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہلکے سے درمیانی شدت کے یہ جھٹکے بلوچستان کے سرحدی شہر چمن، اس کے گردونواح اور لورالائی کے مختلف علاقوں میں ریکارڈ کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق لورالائی میں زلزلے کی شدت 3.4 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز لورالائی سے 23 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے اچانک جھٹکوں کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے،علاقے میں کئی سیکنڈ تک زمین ہلتی رہی۔رپورٹ کے مطابق تاحال کسی جانی یا مالی...
پاک بحریہ کا جہاز سیف—فائل فوٹو بین الاقوامی فلیٹ ریویو 2025ء میں شرکت کے لیے سری لنکا کے دارلحکومت کولمبو کی بندرگاہ پر موجود پاک بحریہ کے جہاز ’سیف‘ نے سمندری طوفان سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں کی ہیں۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سمندری طوفان اور شدید بارشوں سے سری لنکا کے مختلف علاقوں میں وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ پی این ایس سیف نے متاثرہ آبادی کی مدد کے لیے امدادی اشیاء سری لنکن حکام کے حوالے کیں۔ پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کا دورہ تھائی لینڈپاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف نےتھائی لینڈ کا سفر مکمل کرلیا...
ایک بیان میں سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ غریب عوام کے مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل نہ کیا گیا تو ان میں احساس محرومی جنم لے گا جو کسی طور بھی ملک و جمہوریت کے مفاد میں نہیں ہے، پاکستان کے عظیم مفاد میں اختلافات کو بالائے طاق رکھ کرتعمیری سوچ استوار کرنی ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل حکمران جانتے ہیں اقدار کو طول دینے کیلئے الجھاکر رکھنا چاہتے ہیں، عوام کے مسائل حل نہ کرنا جمہوری و آئینی اور اخلاقی قدروں کے منافی عمل ہے، حکمران اپنے اقتدار کو طول دینے کیلئے آئین سے متصادم ترمیم کیلئے آگے بڑھ کر کام کرتے...
سرکاری اشتہارات بطور ہتھیار استعمال کرنا آزادی اظہار کے دعویدار حکمرانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے، ترجمان جماعت اسلامی
اپنے ایک بیان میں جماعت اسلامی سندھ کے ترجمان مجاہد چنا نے کہا کہ کنٹرول پارلمینٹ سے لیکر سیاست و صحافت تک حکومتی اقدامات سے پوری دنیا میں ملک کا عزت وقار مجروح کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (CPNE) کے ایک حالیہ اجلاس میں حکومت کی طرف سے سرکاری اشتہارات کو بطور ہتھیار استعمال کئے جانے پر اظہار تشویش کو ملک میں آزادی صحافت کی دعویدار حکومت کیلئے لمحہ فکریہ قرار دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں مجاہد چنا نے کہا کہ کنٹرول پارلمینٹ سے لیکر سیاست و صحافت تک حکومتی اقدامات سے پوری دنیا میں ملک کا عزت وقار مجروح کیا جا رہا ہے۔...
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ کراچی کو منصوبہ بندی کے تحت الطاف نامی شخص کے حوالے کیا گیا، کراچی میں ہیروئن کلچر، بھتہ کلچر اور بوری بند لاش کلچر آیا لیکن اب کراچی کا کچرہ اٹھایا جا رہا ہے اور پانی کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کو منصوبہ بندی کے تحت الطاف نامی شخص کے حوالے کیا گیا اور لندن والے بانی نے کراچی کو اسلحہ، بوری بند لاشوں اور بھتے کی پرچیوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کی اقتدار میں آنے...
وائس چئیرمین ایم ڈبلیو ایم نے نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلسِ وحدتِ مسلمین پاکستان اس وقت پوری قومی بصیرت کے ساتھ سیاسی میدان میں سرگرمِ عمل ہے، ہم سیاست کو خدمت کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو اسلام آباد، علامہ احمد اقبال رضوی کی پاراچنار کے عمائدین سے ملاقات اسلام آباد، علامہ احمد اقبال رضوی کی پاراچنار کے عمائدین سے ملاقات اسلام آباد، علامہ احمد اقبال رضوی کی پاراچنار کے عمائدین سے ملاقات اسلام آباد، علامہ احمد اقبال رضوی کی پاراچنار کے عمائدین سے ملاقات اسلام آباد، علامہ احمد اقبال رضوی کی پاراچنار کے عمائدین سے ملاقات اسلام آباد، علامہ احمد اقبال رضوی کی پاراچنار کے...
سٹی42: پاکستان کو خیبر پختونخوا میں انتہائی پیچیدہ اور سنگین صورتحال کا سامنا ہے، اس سنگین صورتحال پر آج پاک آرمی کے ترجمان نے مزید کھل کر بتایا ہے۔ پاک آرمی کے ترجمان نے تصدیق کی کہ پاک افغان سرحدی علاقوں میں پولیٹیکل ٹیررکرائم گٹھ جوڑ ہے، خیبر اور تیراہ میں کوئی انتظامیہ نہیں ہے۔ پاک آرمی کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ بارڈر منیجمنٹ پر سکیورٹی اداروں کے حوالے سے گمراہ کن پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔ پنجاب اور سندھ کے برعکس خیبر پختونخوا میں بارڈر کے دونوں طرف منقسم گاؤں ہیں۔ ایسی صورتِ حال میں آمد و رفت کو کنٹرول کرنا ایک چیلنج ہے۔ طیاروں کے سافٹ ویئر میں سنگین خرابی، عالمی پروازیں معطل ...