2025-07-29@23:01:50 GMT
تلاش کی گنتی: 6147

«بھینس پر سوار»:

(نئی خبر)
    پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما اور چیئرمین عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کی سیاست کا مرکز و محور ہیں اور دنیا کی کوئی طاقت انہیں سیاست سے مائنس نہیں کر سکتی۔ عمران خان پاکستان کی سیاست کا محور ہیں، دنیا کی کوئی طاقت اُنہیں مائنس نہیں کر سکتی، میں اُن کے خاندان اور علیمہ باجی کو بھی تسلی دیتا ہوں، بیرسٹر گوہر pic.twitter.com/NFzFStm45m — Khurram Iqbal (@khurram143) June 26, 2025 بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان کو مائنس کرنے کا تصور بھی حقیقت سے دور ہے۔ اُنہوں نے عمران خان کے اہلِ خانہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں اُن کے خاندان اور خصوصاً علیمہ باجی...
    امریکی ماہرین نے chemoPAD نامی ایک سستا اور مؤثر آلہ تیار کیا ہے۔ یہ آلہ صرف 2 ڈالر میں دوا کی کوالٹی چیک کر سکتا ہے، یہ آلہ کسی بھی اسپتال میں فوری طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے اور کئی افریقی ممالک میں یہ نظام رائج ہو چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سائنسی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا کے 100 سے زائد ممالک کو کینسر کے علاج میں استعمال ہونے والی ایسی ادویات فراہم کی گئیں جو نہ صرف مؤثر ثابت نہ ہو سکیں بلکہ بعض صورتوں میں مضر صحت بھی پائی گئیں۔ ایک تحقیقاتی رپورٹ نے عالمی سطح پر تہلکہ مچا دیا ہے، جس کے مطابق کیمو تھراپی کی وہ اہم ادویات، جو مختلف اقسام کے کینسر کے...
    محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم آج گرم، مرطوب اور جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں طوفانی بارشوں کے امکان کے پیش نظر ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم آج گرم، مرطوب اور جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ دریں اثنا صوبے کے بالائی، وسطی اور جنوبی علاقوں میں گرج چمک، تیز ہواؤں اور بارش کے امکانات بھی ظاہر کیے گئے ہیں۔ موسمیاتی رپورٹ کے مطابق چترال، دیر بالا اور دیر زیریں،...
    نیویارک سٹی کے میئر کے امیدوار زوہران مامدانی نے اپنی انتخابی تقریر میں کہا ہے کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سخت اور غیرمنصفانہ پالیسیوں کو مکمل طور پر مسترد کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ نے نیو یارک کے امیدوار برائے میئرشپ ظہران ممدانی کو ’کمیونسٹ پاگل‘ قرار دیدیا ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اس لیے کامیابی حاصل کی کیونکہ نیویارک کے لوگ ایسے شہر کے لیے کھڑے ہوئے ہیں جہاں وہ صرف گزارا نہ کریں بلکہ عزت سے زندگی گزار سکیں۔ جہاں رات بھر کام کرنے والے دن کو اپنے کام کے پھل سے لطف اندوز ہو سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایسا شہر بنائیں گے جہاں محنت کا بدلہ سکون بھری زندگی ہو۔...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 جون 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک کے میئر کے انتخابات کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار 33 سالہ ظہران ممدانی پر شدید تنقید کی ہے، جنہوں ریاست نیویارک کے سابق ڈیموکریٹ گورنر اینڈریو کومو کو شکست دے کر میئر کے پرائمری انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔ اس کامیابی کے بعد نیویارک اسمبلی کے مسلم رکن ظہران ممدانی میئر کے الیکشن میں ڈیموکریٹ پارٹی کے باقاعدہ امیدوار منتخب ہو گئے ہیں۔ میئر کے انتخابات آئندہ نومبر میں ہونے والے ہیں اور اگر وہ اس الیکشن میں کامیاب ہوتے ہیں، تو وہ امریکہ کے بڑے شہروں میں شمار ہونے والے نیویارک کے پہلے مسلم اور جنوبی ایشیائی میئر ہوں گے۔ صدر ٹرمپ...
    پختونخوا میں طوفانی بارشوں کے امکان کے پیش نظر ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم آج گرم، مرطوب اور جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ دریں اثنا صوبے کے بالائی، وسطی اور جنوبی علاقوں میں گرج چمک، تیز ہواؤں اور بارش کے امکانات بھی ظاہر کیے گئے ہیں۔ موسمیاتی رپورٹ کے مطابق چترال، دیر بالا اور دیر زیریں، سوات، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، بٹگرام، شانگلہ، کوہستان، تورغر، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح ہری پور، کرم، مہمند، خیبر، اورکزئی، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان،...
    پختونخوا میں کرک شہر اور مضافات میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ بلوچستان کے وسط مشرقی علاقوں میں پری مون سون سیزن کا آغاز ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ پنجاب میں لاہور، سرگودھا، بھلوال سمیت مختلف شہروں میں کہیں بونداپانی، کہیں موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ بارش کی وجہ سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خصوصی ہدایات پر واساا لرٹ ہے۔ پختونخوا میں کرک شہر اور مضافات میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ بلوچستان کے وسط مشرقی علاقوں میں پری مون سون سیزن کا آغاز ہوگیا۔ کوہ سلیمان رینج سمیت وسطی اور مشرقی بلوچستان میں بھی...
    فائل فوٹو ملک میں موسمی خرابی کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے۔فلائٹ شیڈول کے مطابق قومی ایئر کی کراچی لاہور کی 2 پروازیں پی کے 302 اور 303 منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ اسلام آباد 12، لاہور 14 اور کراچی کی 7 پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر ہوئی ہے۔کراچی میں اتاری گئی استنبول کی پرواز ٹی کے 714 لاہور روانہ ہوگئی ہے جبکہ ریاض سے اسلام آباد کی پرواز پی ایف 769 کو ملتان لینڈ کروایا گیا ہے۔ لاہور، سرگودھا، خوشاب سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارشمحکمہ موسمیات کے مطابق کرک میں بھی بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق شارجہ، راس الخیمہ، کولمبو،د بئی، پیرس اور دوحہ کی پروازوں کو لاہور لینڈنگ میں دشواری...
    ---فائل فوٹو  پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ایرانی قوم پاکستانی عوام کی جانب سے برادرانہ جذبے اور حمایت کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صہیونی رجیم کی ایران پر مسلط کردہ ناحق جارحیت کے مقابلے میں پاکستان نے جس ثابت قدمی اور عزت و وقار کے ساتھ ہمارے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر بھرپور یکجہتی اور حمایت کا مظاہرہ کیا وہ قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاریخی اور نہایت اہم موقع پر جب عظیم ایرانی قوم ایک باوقار اور فیصلہ کن فتح کا جشن منا رہی ہے، اس موقع پر پاکستانی حکومت اور عوام بالخصوص صدر پاکستان آصف علی...
    میکسیکو کی وسطی ریاست گواناخواتو کے شہر آئیراپواٹو میں مسلح افراد نے مذہبی تہوار کے دوران فائرنگ کر کے بچوں سمیت 10 افراد کو ہلاک کر دیا۔ مقامی حکام کے مطابق، اس خونی حملے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔ مقامی بلدیہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ یہ واقعہ ایک رہائشی گھر پر ہوا، جہاں لوگ مذہبی جشن منا رہے تھے۔ حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ متاثرہ خاندانوں کو نفسیاتی مدد فراہم کی جا رہی ہے۔ صدر کلاڈیا شینباؤم نے اس واقعے کو "افسوسناک" قرار دیتے ہوئے تصدیق کی کہ ہلاک شدگان میں بچے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کا...
    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ شہریوں کے تحفظ اور معاشرے میں بھائی چارے کی فضاء کو برقرار رکھنے کیلئے مل کر کام کرنا ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق کی زیر صدارت محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔ انتظامیہ کی جانب سے وزیراعظم آزاد کشمیر کو محرم الحرام کے انتظامات بارے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں موسٹ سینئر وزیر کرنل (ریٹائرڈ) وقار احمد نور، وزراء نثار انصر ابدالی، چوہدری اظہر صادق، چیف سیکرٹری خوشحال خان، سیکرٹری سروسز ظفر محمود خان، انسپکٹر جنرل پولیس رانا عبدالجبار، سیکرٹری ایس ڈی ایم اے چوہدری محمد فرید، کمشنر مظفرآباد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران کے نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات کو امریکی حملوں سے پہنچنے والے نقصان کے ازالے کے لیے اقوام متحدہ میں امریکہ کے خلاف باضابطہ شکایت دائر کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کو دیے گئے انٹرویو میں خطیب زادہ نے واضح کیا کہ امریکہ کو اپنی “جارحانہ کارروائیوں” کے نتائج کا سامنا کرنا ہوگا، اور ایران عالمی سطح پر اس کا احتساب چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران اقوام متحدہ میں امریکہ کے خلاف شکایت درج کرائے گا تاکہ بین الاقوامی سطح پر نقصانات کا ازالہ ممکن بنایا جا سکے۔خطیب زادہ نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ جنگ بندی سے قبل...
    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے زیراہتمام انٹرن شپ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسلام ٹائمز۔ چیف سیکرٹری آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر خوشحال خان نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے، ڈیجیٹلائزیشن نے جہاں دنیا میں روزگار اور ترقی کے مواقع پیدا کیے وہاں ہی اس کے منفی استعمال سے سیاسی، معاشرتی اور معاشی نقصانات بھی ہو رہے ہیں۔ نوجوان پروپیگنڈہ مشین کے آلہ کار بننے کے بجائے تحقیق پر توجہ دیں تاکہ معاشرے میں امن قائم رہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے زیراہتمام انٹرن شپ پروگرام کی...
    اپنے ایکس اکاؤنٹ پر کی گئی ایک پوسٹ میں ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ ایران اور پاکستان کے عوام اور حکومتیں تاریخ بھر میں ہمیشہ بھائی چارے اور یکجہتی کے رشتے میں بندھی رہی ہیں، ایرانی عوام پاکستانی قوم کی طرف سے اس تاریخی موقع پر دکھائی گئی محبت اور حمایت کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے اسرائیل کے خلاف جنگ میں ایران کی اصولی اور جراتمندانہ حمایت پر حکومت پاکستان، صدر، وزیراعظم، آرمی چیف اور پاکستانی عوام کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر کی گئی پوسٹ میں کہا ہے کہ اس تاریخی اور یادگار موڑ پر، جب عظیم...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک سٹی کے ڈیموکریٹ امیدوار ظہران ممدانی کو ’کمیونسٹ پاگل‘ قرار دے کر سخت تنقید کی ہے۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر بدھ کے روز ایک پوسٹ میں لکھا ’بالآخر وہ وقت آ گیا ہے، جب ڈیموکریٹس نے تمام حدیں پار کر دیں۔‘ یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب ظہران ممدانی نے نیویارک کے سابق گورنر اینڈریو کومو کو ڈیموکریٹک پرائمری انتخابات میں شکست دے کر پارٹی کی نامزدگی حاصل کر لی۔ کومو نے ابتدائی نتائج کے بعد ہی شکست تسلیم کر لی تھی۔ یہ بھی پڑھیے نیویارک میئر کے لیے پہلے مسلمان امیدوار ظہران ممدانی کون ہیں؟ اگر نومبر کے عام انتخابات میں ممدانی کامیاب ہو جاتے...
    ڈاکٹر سلیم خان ضمنی انتخاب کے کمبھ میلے میں آپریشن سیندور ڈوب گیا۔ پانچ میں سے چار شردھالو ڈوب مرے ۔ ریزرو کٹیگری کے دلتوں کی بدولت ایک کی جان بچی یعنی اگر ملک کا پسماندہ طبقہ بھی زعفرانی جھانسے سے نکل جائے تو کمل مرجھا جائے گا۔پانچ میں دو مسلم امیدواروں کی کامیابی ‘آساں نہیں مٹانا نام و نشاں ہمارا’ کی مصداق ہے ۔ وزیر اعظم نریندرمودی نے ضمنی انتخاب سے قبل ایک پانچ روزہ غیر ملکی دورہ طے کردیا تاکہ ہر روز ان کا ‘ہنستا ہوا نوروانی چہرہ’ ذرائع ابلاغ میں رونق افروز رہے ۔ سائپرس سے کینیڈا اورکروشیا کے راستے 19 جون کو مودی جی اس توقع سے لوٹے کہ ملک کے رائے دہندگان مانگ میں سیندور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر )محکمہ داخلہ سندھ نے یکم محرم سے دس محرم الحرام تک صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔ محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں اسلحہ لے کر چلنے کے اجازت نامے بھی معطل رہیں گے۔ 9 اور 10 محرم الحرام کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔ صوبے میں ڈرون ہیلی کیم اور بغیر اجازت جلسوں اور ریلیوں پر بھی پابندی رہے گی۔ لائوڈ اسپیکر کے غیر قانونی استعمال پر بھی پابندی رہے گی۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیچر جرنل کی تحقیق کے مطابق ’برین کمپیوٹر انٹرفیس‘ اب دماغی سگنلز کو ریئل ٹائم میں آواز میں بدل سکتا ہے۔تحقیق کے شریک مصنف اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا ڈیوس نیورو پروستھیٹک لیب کے کو-ڈائریکٹر سرگئی ستاوسکی کے مطابق پرانے بی سی آئی سسٹمز ٹیکسٹ میسجنگ کی طرح کام کرتے تھے، جن میں دماغی سرگرمیوں کو آواز میں ڈھالنے میں تاخیر ہوتی تھی۔ نئی ٹیکنالوجی ایک صوتی کال کی طرح ہے، جو نیورل سگنلز کو فوری طور پر آواز میں بدلتی ہے۔ اس سے معذور افراد دوران گفتگو اپنی رائے فوراً پیش کر سکتے ہیں۔ بات چیت صرف الفاظ تک محدود نہیں ہوتی، چہرے کے تاثرات کے ساتھ ساتھ ‘اوہ‘، ‘ہمم‘ جیسی غیر معیاری اصوات بھی اہم ہیں۔ ان...
    کہا جاتا ہے کہ سمندرکی گہرائی اور خاموشی سب کچھ بیان کر دیتی ہے اور آبنائے ہرمز جس پر ایران کا کنٹرول ہے جوکہ خلیج کی سانس ہے جسے توڑنے کے لیے امریکا نے کوئی کسر نہ چھوڑی، اسرائیل اور امریکا نے ایران پر بلاجواز ایسا حملہ کردیا ہے کہ توانائی کی سمندری لہروں کی نبض اب رک رک کر چلنے کے خدشات نے تیل بردار جہازوں کے گزرنے کو ایک خواب بنا کر رکھ دیا ہے۔ بھیانک خواب، پہلے ایندھن کا خواب بہت سے خواب بانٹتا تھا۔ صنعتوں کا خواب چین کے توانائی کی اسی سمندری راستے سے درآمد نے چینی صنعت کو کہاں سے کہاں پہنچا دیا۔ گاڑیوں میں سفر کا خواب پاکستان میں قیمتی درآمدی گاڑیوں نے...
    امریکی ایوان نمایندگان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحریک بھاری اکثریت سے مسترد ہوگئی ہے، یہ تحریک ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکا کے بلاجواز حملے، ہٹ دھرمی اور ٹرمپ کے صدارتی اختیارات سے تجاوز کے خلاف تھی۔ مواخذے کی تحریک ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن نے پیش کی۔ ادھر امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ابتدائی امریکی انٹیلی جنس جائزے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایران کی 3 جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں سے بنیادی مواد تباہ نہیں ہوا، جب کہ ایرانی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ’’ ایران اپنے ایٹمی پروگرام کو کسی بھی قیمت پر نہیں روکے گا۔‘‘ سی این این کی رپورٹ پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیلی فوج کے سربراہ جنرل ایال زمیر نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے ساتھ حالیہ 12 روزہ جنگ کے دوران اسرائیلی کمانڈوز نے ایران کے اندر خفیہ زمینی کارروائیاں انجام دیں۔قوم سے ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے جنرل زمیر نے کہا، ’’ہم نے ایرانی فضائی حدود پر مکمل کنٹرول حاصل کیا، اور جہاں بھی کارروائی کا فیصلہ کیا، مکمل حکمتِ عملی اور کنٹرول کے ساتھ کیا۔‘‘انہوں نے مزید وضاحت کی کہ یہ کارروائیاں اسرائیلی فضائیہ اور زمینی کمانڈو یونٹس کے درمیان بھرپور ہم آہنگی اور ’ٹیکٹیکل ڈسیپشن‘ (حربی چالاکی) کے نتیجے میں ممکن ہوئیں۔آرمی چیف کے مطابق اسرائیلی فورسز دشمن کی سرزمین کے اندر گہرائی تک خفیہ طور پر متحرک رہیں، جس نے افواج کو مؤثر...
    شہر قائد کے علاقے گلبہار میں واقع خالی فلیٹ میں زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 55 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گلبہار میں فلیٹ کے اندر زور دار دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ، دھماکے سے فلیٹ میں آگ بھڑک اٹھی۔  واقعے میں فلیٹ کا ملبہ گلی میں جا گرا جبکہ جھلس کر زخمی ہونے والی خاتون دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔ واقعے کی بعد پولیس نے کرائم سین یونٹ اور بی ڈی ایس کو بھی طلب کیا اور شواہد اکھٹے کیے۔ اس حوالے سے ایس ایچ او گلبہار ہدایت حسین نے ایکسپریس کو بتایا کہ بدھ کی صبح ساڑھے دس اور گیارہ بجے...
    محکمہ داخلہ سندھ نے محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر 9 اور 10 محرم الحرام کو صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے۔ جبکہ یکم سے 10 محرم الحرام تک دفعہ 144 کا نفاذ بھی کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ داخلہ سندھ نے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ پابندی صرف مخصوص ایام یعنی 5 اور 6 جولائی 2025 کو نافذ العمل ہوگی، تاہم اس سے 12 سال سے کم عمر بچوں، ضعیف افراد اور صحافیوں کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں یکم محرم الحرام اور یوم عاشور کب ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی محکمہ داخلہ کے اعلامیے کے مطابق محرم الحرام کے...
    خیبر پختونخوا پولیس نے جدید اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی حاصل کرلی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)خیبر پختونخوا پولیس نے جدید اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی حاصل کر لی۔ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس اینٹی ڈرون سسٹم کے ذریعے میلوں دور دہشتگردوں کے ڈرونز کونشانہ بناکر گرا سکے گی۔اینٹی ڈرون سسٹم کو اہم سرکاری تقاریب، شخصیات اورعمارتوں کی حفاظت کیلئے بھی استعمال کیا جائیگا۔دہشتگردوں نے شمالی وزیرستان اورجنوبی اضلاع میں دہشتگردی کیلئے ڈرونز استعمال کیے ہیں جبکہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھی بھارت نے پاکستان پرحملوں میں ڈرونز استعمال کیے تھے۔اس حوالے سے انسپکٹرجنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے بتایا کہ ہم مزید جدید ٹیکنالوجی حاصل کرنے پر کام کر رہے ہیں اورپولیس کو جدید اسلحہ...
    جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوارج سے لڑتے ہوئے شہید میجر معیز عباس کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے، نماز جنازہ کے بعد شہید کا جسدِ خاکی ان کے آبائی علاقے روانہ کر دیا گیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نماز جنازہ میں آرمی چیف عاصم منیر، وزیر داخلہ محسن نقوی اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ خوارج کیخلاف آپریشن: بھارتی پائلٹ ابھینندن کو گرفتار کرنیوالے میجر معیز شہید27 فروری 2019ء کو بھارتی فضائیہ کے پائلٹ ابھینندن کو گرفتار کرنے والے پاک فوج کے میجر سید معیز عباس شاہ جنوبی وزیرستان میں خوارج دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کر گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے میجر معیز...
    پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مغدم نے ایران اسرائیل کشیدگی کے دوران حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ایران کے تاریخی اور اہم موڑ پر جب کہ ہماری سرزمین ایک باوقار اور فیصلہ کن جنگ بندی کے نفاذ کے ساتھ ایک عظیم اور جراتمندانہ فتح کا جشن منا رہی ہے، میں پاکستان کی حکومت اور عوام کا دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ صہیونی ریاست کے غیرمنصفانہ اور مسلط کردہ جارحیت کے خلاف، جس کا نشانہ برادر اور دوست اسلامی ملک ایران بنا، پاکستان نے ثابت قدمی اور وقار کے ساتھ ہمارے ساتھ کھڑے ہو کر...
    سرکاری ذرائع کے مطابق یہ ٹیکنالوجی پولیس کو میلوں دور سے دہشتگردوں کے استعمال کردہ ڈرونز کو نشانہ بنانے اور مار گرانے کی صلاحیت فراہم کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا پولیس نے دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے فضائی خطرات سے نمٹنے کے لیے جدید اینٹی ڈرون سسٹم حاصل کرلیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ ٹیکنالوجی پولیس کو میلوں دور سے دہشتگردوں کے استعمال کردہ ڈرونز کو نشانہ بنانے اور مار گرانے کی صلاحیت فراہم کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سسٹم نہ صرف اہم سرکاری عمارتوں، شخصیات اور تقریبات کی حفاظت کے لیے استعمال کیا جائے گا بلکہ اسے محرم کے جلوسوں میں سیکیورٹی اقدامات کا حصہ بھی بنایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ماضی میں دہشتگردوں...
    مری (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف مری پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ آئندہ چند روز کے لیے قیام کریں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف براستہ ایکسپریس وے مری پہنچے اور کشمیر پوائنٹ پر واقع اپنی رہائش گاہ میں قیام پذیر ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف مری میں چند روز گزارنے کے بعد چھانگلہ گلی بھی جائیں گے، جہاں ان کا مزید قیام متوقع ہے۔ اس دوران وہ اہم سیاسی و تنظیمی مشاورت بھی کریں گے۔ ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بھی دورہ مری جلد متوقع ہے۔ مریم نواز کے ممکنہ دورے کو پارٹی امور اور خاندانی ملاقاتوں کے...
    ویب ڈیسک : یکم سے 10 محرم الحرام تک سندھ میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان کردیا گیا، جبکہ 9 اور 10 محرم کو صوبے بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔  محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ یکم سے 10 محرم الحرام تک صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کی جائے گی اور 9 اور 10 محرم کو سندھ بھر میں موٹرسائیکل پر ڈبل سواری پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔  لاہور میں 262 ٹریفک حادثات ؛340 افراد زخمی   محکمہ داخلہ کے مطابق 12 سال سے کم عمر بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ یہ اقدامات امن و امان...
    سندھ حکومت نے محرم الحرام کے پیش نظر یکم سے 10 محرم تک دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے یکم محرم سے دس محرم الحرام تک صوبے میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹی فیکیشن جاری  کردیا۔ دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں اسلحہ لے کر چلنے کے اجازت نامے بھی معطل رہیں گے، اس کے علاوہ 9 اور 10 محرم الحرام کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔ دفعہ 144 کے تحت صوبے میں ڈرون ہیلی کیم ،اور بغیر اجازت جلسوں اور ریلیوں پر بھی پابندی ہوگی۔  
    رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان کے بیٹے کا اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز)رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان کے بیٹے کے مبینہ اغوا کا معاملہ حل ہوگیا۔ پولیس کے مطابق بچہ مل گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بچہ خود سے گوادر روانہ ہوا تھا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری کارروائی شروع کر دی تھی۔واضح رہے کہ مولانا ہدایت الرحمان کا 13 سالہ بیٹا عبدالباسط کراچی کے علاقے سعود آباد میں واقع مدرسے میں زیر تعلیم تھا اور وہیں قیام پذیر بھی تھا۔ عبدالباسط مدرسے سے اپنے ماموں کے گھر منگھوپیر جانے کے لیے نکلا تھا...
    پشاور: خیبرپختونخوا پولیس نے دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے فضائی خطرات سے نمٹنے کے لیے جدید اینٹی ڈرون سسٹم حاصل کرلیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ ٹیکنالوجی پولیس کو میلوں دور سے دہشتگردوں کے استعمال کردہ ڈرونز کو نشانہ بنانے اور مار گرانے کی صلاحیت فراہم کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سسٹم نہ صرف اہم سرکاری عمارتوں، شخصیات اور تقریبات کی حفاظت کے لیے استعمال کیا جائے گا بلکہ اسے محرم کے جلوسوں میں سیکیورٹی اقدامات کا حصہ بھی بنایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ماضی میں دہشتگردوں کی جانب سے شمالی وزیرستان اور جنوبی اضلاع میں حملوں کے لیے ڈرونز کا استعمال کیا گیا، جبکہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارت نے بھی پاکستان...
    لاہور: شہر میں ٹریفک حادثات سمیت مختلف واقعات میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔  ایدھی ترجمان کے مطابق گجر پورہ، کرول گھاٹی تیز رفتار ٹرک نے رات گئے 30 سالہ راہگیر کو کچل دیا جبکہ چوہنگ ٹریننگ سینٹر کے قریب تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا۔  سبزہ زار میں شاہ فرید قبرستان سے نوجوان کی لاش ملی۔ متوفی کی شناخت 28 سالہ باقر کے نام سے ہوئی۔ شیرا کوٹ بابو صابو ٹول پلازہ کے قریب سے 30 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ اچھرہ  فیروزپور روڈ شمع اسٹاپ کے قریب 60 سالہ نامعلوم شخص فٹ پاتھ کنارے مردہ حالت میں ملا۔ پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کو ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کردیا۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 25 جون 2025ء) دنیا کو بڑھتے ہوئے بحرانوں، شدت اختیار کرتی عدم مساوات اور عالمی اداروں پر اعتماد کے خاتمے جیسے مسائل درپیش ہیں۔ ان حالات میں اقوام متحدہ نے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کے لیے اپنی استعداد کار کو بہتر بنانے کا منصوبہ شروع کیا ہے۔یو این 80 اقدام نامی اس منصوبے کا اعلان رواں سال مارچ میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کیا تھا۔ اس کے تحت ادارے کے کاموں کو باترتیب بنایا جائے گا اور ان کے اثرات میں بہتری لائی جائے گی۔ یہ منصوبہ تیزی سے تبدیل ہوتی دنیا میں اقوام متحدہ کی اہمیت کی توثیق کرے گا۔پالیسی امور کے لیے اقوام متحدہ...
    جنوبی غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 7 اسرائیلی فوجیوں کو جہنم واصل کر دیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز بتایا کہ منگل کو جنوبی غزہ کی پٹی میں جھڑپ کے دوران اس کے پلاٹون کمانڈر سمیت 7 اہلکار ہلاک ہو گئے۔ فوج کے بیان کے مطابق ایک علیحدہ واقعے میں جنوبی غزہ ہی میں ایک اور اسرائیلی فوجی شدید زخمی بھی ہوا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ ساتوں فوجی خان یونس شہر میں اس وقت مارے گئے جب ان کی گاڑی کے نیچے نصب ایک دھماکا خیز مواد پھٹ گیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں آگ لگ گئی۔ اسرائیلی فوج کے اعداد...
    خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جب کہ کچھ اضلاع میں محکمہ موسمیات نے تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم بدستور گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جب کہ میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ صوبے کے مختلف علاقوں میں جزوی طور پر ابر آلود موسم کے ساتھ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش بھی متوقع ہے۔ موسمیاتی ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ دیر بالائی، دیر زیریں، سوات، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، بٹگرام، شانگلہ اور کوہستان کے علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ اسی طرح تورغر، مانسہرہ، ایبٹ آباد،...
    جنوبی غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے کامیاب کارروائی کے نیتجے میں 7 صہیونی فوجی ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے۔ گزشتہ روز کم از کم 86 فلسطینی شہید کیے گئے، خوراک کے متلاشی 27 فلسطینیوں کو رفح میں اسرائیلی فوجیوں نے گولیاں مار کر قتل کیا۔ واضح رہے کہ اسرائیل کی غزہ میں جاحیت کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج ریکارڈ کروائے جا رہے ہیں۔ گزشتہ روز بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں بھی فلسطین حامی تنظیموں نے غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کیا۔ فلسطین کے حق میں نعرے لگاتے مظاہرین نے ’اسرائیل قوم نہیں وحشی دہشت گرد‘ ہے، ’بھوکا رکھنا جنگی جرم ہے‘ لکھے...
    خیبر پختونخوا میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف نے پیر کے روز پارلیمانی پارٹی کی منظوری کے بعد، عمران خان سے مشاورت کے بغیر ہی بجٹ 2025-26 کو صوبائی اسمبلی سے منظور کر لیا۔ بجٹ کی منظوری سے قبل وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اسمبلی میں دھواں دار خطاب کیا اور وفاقی حکومت اور اداروں پر شدید تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ انھیں عمران خان سے ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، جبکہ وہ بجٹ سے متعلق عمران خان سے مشاورت کرنا چاہتے تھے۔ انھوں نے الزام لگایا کہ اگر وہ بجٹ منظور نہ کرتے تو ان کی حکومت کے خاتمے کی سازش تیار تھی۔ ’صوبے میں معاشی ایمرجنسی لگانے کی سازش ہو رہی...
    امریکی ایوانِ نمائندگان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی ایک قرارداد کو کثرتِ رائے سے مسترد کر دیا گیا، جس میں 128 ڈیموکریٹس نے بھی ریپبلکنز کا ساتھ دیا۔ پہلے مرحلے پر سوال یہ تھا کہ آیا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذہ کی کارروائی ہونی چاہیے؟ 344 کے مقابلے میں صرف 79 ارکان ’ہاں‘ مواخذے کے حق میں سامنے آئے، یوں مواخذے کی اس قرار داد کو یہاں پر ہی ختم کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ یہ قرارداد ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس ایل گرین کی جانب سے پیش کی گئی تھی، جنہوں نے ٹرمپ کی جانب سے ایران پر کیے گئے فضائی حملوں کو  غیر قانونی اعلانِ جنگ قرار دیتے ہوئے مواخذے کا مطالبہ کیا تھا۔ یہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تلہار(نمائندہ جسارت) تلہار شہر میں نوجوانوں کی جانب سے شہر کے مصروف ترین حیدرآباد بدین ہائی وے پر موٹر سائیکل ریس اور ون وہیلنگ کرنا پسندیدہ مشغلہ بن گیا ہے جس کی وجہ سے ہائی وے پر کسی بھی وقت کوئی حادثہ رونما ہوسکتا ہے متعدد بار شہریوں کی جانب سے سوشل میڈیا کے ذریعے ایس ایچ او تھانہ تلہار ایس ایس پی ضلع بدین سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان نوجوانوں کے خلاف کارروائی کی جائے اس سے قبل ان کو کوئی جانی یا مالی نقصان ہو لیکن پولیس نے تاحال کوئی نوٹس نہیں لیا۔تفصیلات کے مطابق تلہار شہر میں چند اوباش نوجوانوں نے شہر میں موٹر سائیکل ریس اور ون وہیلنگ کرنا شروع کی ان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میاں منیر احمد پاکستان سمیت دنیا بھر میں چند روز قبل پناہ گزینوں کا عالمی دن منایا گیا، یہ دن ہر سال منایا جاتا ہے اور اتفاق دیکھیے کہ اس سال اس کا موضوع تھا ’یک جہتی‘ یعنی پناہ گزینوں کے ساتھ یک جہتی، یہ دن منانے کا مقصد اُن لاکھوں افراد کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا جو جنگ، تنازعات، یا ظلم و ستم کے باعث اپنا گھربار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے۔ ہماری سیاسی جماعتیں، ہمارے جید سیاسی راہنمائوں کی اکثریت بھی پناہ گزین ہے، انہیں جمہوریت کے لیے ’’کام اور جدوجہد‘‘ کرتے ہوئے بڑے ’’ظلم‘‘ سہنے پڑے، ان بے چاروں نے بھی پناہ گزین بننے کا فیصلہ کیا اور چند راہنمائوں کو ہی استثنیٰ حاصل...
    "اسلام ٹائمز" کی جانب سے ایران اسرائیل جنگ کے تناظر میں پاکستان کی معروف سیاسی، مذہبی و سماجی شخصیات سے گفتگو کا سلسلہ جاری ہے، اسی سلسلے میں ماہر عالمی امور و محقق لیکچرار ڈاکٹر امجد علی سے خصوصی گفتگو کی گئی، ایران اسرائیل جنگ، پس پردہ عوامل، اسباب و نتائج سے متعلق اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے ڈاکٹر امجد علی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ شیئر بھی کیجیئے۔ متعلقہ فائیلیںماہر عالمی امور و محقق لیکچرار ڈاکٹر امجد علی کا تعلق پاکستان کی معروف مادر علمی جامعہ کراچی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات سے ہے۔ گذشتہ بارہ سالوں سے بحیثیت لیکچرار جامعہ کراچی میں تدریسی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں، وہ معروف تعلیمی ادارے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماتلی (نمائندہ جسارت)ماتلی شہر میں ٹریفک نظم و ضبط کی خلاف ورزیاں مسلسل بڑھتی جا رہی ہیں، خاص طور پر رات کے وقت تیز اور چمکدار لائٹس والی گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور چنگچی رکشوں کا بے دریغ استعمال عوام کے لیے سنگین خطرہ بن چکا ہے۔ ان لائٹس کی تیز روشنی نہ صرف سامنے سے آنے والی گاڑیوں کی نظر کو متاثر کرتی ہے بلکہ ڈرائیوروں کی آنکھوں پر منفی اثر ڈال کر جان لیوا حادثات کا سبب بھی بن سکتی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ تیز لائٹس والی گاڑیاں، کوسٹرز اور موٹر سائیکلیں جب رات کے وقت مخالف سمت سے آتی ہیں تو ان کی چمکدار اور بعض اوقات نیلی، سبز یا سرخ رنگوں والی لائٹس کی...
    مشرقِ وسطیٰ ایک بار پھر عالمی طاقتوں کی نظریں اپنی جانب کھینچ رہا ہے۔ یہ خطہ جو صدیوں سے تہذیب کا مرکز رہا ،آج عالمی سیاست سامراجی مداخلت اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بحرانوں کا مرکز بن چکا ہے۔ ایران اور اسرائیل کا حالیہ تصادم اس خونی بساط کا تازہ باب ہے، ایک ایسا باب جس میں ہدف صرف فوجی تنصیبات یا سائنسدان نہیں بلکہ پورے خطے کی خودمختاری اس وقت داؤ پرہے۔ ایران پر حالیہ حملے کو محض ایک دفاعی کارروائی کہنا سیاسی بددیانتی ہے۔ اسرائیل کی جانب سے ایرانی سائنسدانوں، عسکری اداروں اور حتیٰ کہ رہائشی علاقوں کو نشانہ بنانا ایک کھلی جارحیت ہے جس کی پشت پر امریکا اور اس کے اتحادی کھڑے ہیں۔...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے بعد ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا آغاز ہوگیا ہے، ایران نے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد جنگ بندی کے نفاذ کا اعلان کردیا جب کہ نیتن یاہو نے بھی جنگ بندی کی تجویز قبول کرلی ہے، ٹرمپ نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ کوئی فریق بھی سیز فائر کی خلاف ورزی نہ کرے۔  ایران اور اسرائیل کے درمیان تازہ ترین جنگ بندی نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پورے خطے کو ایک لمحاتی استحکام فراہم کرسکتی ہے، تاہم اس کے اثرات، فوائد اور نقصانات میں کئی تلخ اور میٹھی حقیقتیں چھپی ہیں۔ اس جنگ بندی کا پہلا اور سب سے اہم فائدہ یہ ہے کہ خونریزی کا سلسلہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فضائیہ کے پائلٹ ابھی نندن کو زندہ گرفتارکرنے والے پاک فوج کے میجرسید معیز عباس شاہ جنوبی وزیرستان میں خوارج دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں خفیہ اطلاعات پرسیکورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔سیکورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور آپریشن میں بھارت کی سرپرستی میں سرگرم 11 خوارج ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر نے بتایاکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجر معیز عباس شاہ اور لانس نائیک جبران اللہ شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میجر سید معیز عباس شاہ آپریشن کی قیادت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (پ ر) جماعت اسلامی ضلع وسطی کے امیر سید وجیہہ حسن نے کہا ہے کہ ملک بھر کے عوام خصوصاً نوجوان انقلاب کے لیے ذہنی طور پر تیار ہیں۔ جماعت اسلامی ہی وہ نظریاتی قوت ہے جو انہیں اس منزل کی طرف لے جا سکتی ہے۔ وہ پیر کو نارتھ ناظم آباد میں جماعت اسلامی علاقہ فاروق اعظم شادمان کے تحت عید ملن پارٹی سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے والے بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔ ناظم علاقہ خرم مبین اور محمد علی قدسی نے بھی خطاب کیا۔ سید وجیہہ حسن نے مزید کہا کہ عمر کوٹ کے حالیہ ضمنی انتخاب نے سندھ میں...
    لیاری سے تعلق رکھنے والی نوجوان لیڈی باکسر عالیہ سومرو کو سوشل میڈیا پر دھمکیاں موصول ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آگئی۔ عالیہ سومر کو سوشل میڈیا پر دھمکیاں ملنے کے معاملے پر ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے لیڈی باکسر سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ترجمان سٹی ڈیویژن پولیس کے مطابق ایس ایس پی سٹی نے باکسر عالیہ سومرو سے پیش آنے والے واقعے پر تبادلہ خیال کیا اور انہیں مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ایس ایس پی سٹی نے متعلقہ ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او کو فوری طور پر سیکیورٹی کے انتظامات کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔ اس موقع پر  ایس ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ...
    سٹی42:  نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی نے لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، اسلام آباد، باغ، راولا کوٹ اور مظفر آباد  میں اربن فلڈ کی پیش گوئی کی ہے اور بچنے کے لئے شہریوں کو نصیحت جاری کر دی ہے۔  ڈیزاسٹر سے بچنے کے اس اہم قومی ادارہ کا دعویٰ ہے کہ   آج 25 جون سے یکم جولائی تک  چھ دن کے دوران ان شہروں میں بارش سے سیلاب کی سورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔  پاکستان میٹیریلوجیکل ڈیپارٹمنٹ کی فورکاسٹ  یہ ہے کہ آئندہ پانچ دن کے دوران  کئی علاقوں میں تھنڈر سٹارم آئیں گے اور کئی علاقوں میں  موسلا دھار بارش ہو  گی۔ صدر مملکت کا 11 بھارتی پراکسی دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین...
    27 فروری 2019ء کو بھارتی فضائیہ کے پائلٹ ابھینندن کو گرفتار کرنے والے پاک فوج کے میجر سید معیز عباس شاہ جنوبی وزیرستان میں خوارج دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کر گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں خفیہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کیا گیا۔آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور آپریشن کے دوران بھارت کی سرپرستی میں سرگرم 11 خوارج ہلاک اور 7 زخمی ہوئے۔ جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 11 خارجی ہلاک، میجر، لانس نائیک شہید سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سرا روغہ میں خفیہ اطلاعات...
    مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے بانی چیئرمین کو صوبائی بجٹ پر بریفنگ دے دی۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ہدایات کے مطابق بیرسٹر سیف نے بانی پی ٹی آئی کو بجٹ پاس کرنے کے حوالے سے آگاہی دی۔بیرسٹر سیف نے بانی چیئرمین کو بجٹ سے متعلق قانونی اور آئینی پیچیدگیوں کے ساتھ راہ میں حائل اپوزیشن کی چالوں سے بھی آگاہ کیا۔مشیر اطلاعات نے عمران خان کو گورنر ہاؤس میں اپوزیشن کی سازشی بیٹھک اور بجٹ کی منظوری نہ دینے کی صورت میں اپوزیشن کے لائحہ سے متعلق بھی بتایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے بجٹ پر آئینی ماہرین کی رائے لی، پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بھی بجٹ کی...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون 2025ء ) بھارتی پائلٹ ابھینندن کو گرفتار کرنے والے میجر معیز جام شہادت نوش کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیر ستان میں دہشت گردوں کیخلاف لڑتے ہوئے قوم کا ایک اور ہیرو وطن پر قربان ہو گیا۔ میجر معیز جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے وطن پر قربان ہوئے، آپریشن میں 11 دہشت گرد بھی جہنم واصل کر دیے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ شہید میجر معیز ہی پاک فوج کے وہ جوان تھے جنہوں نے 2019 میں بھارتی پائلٹ ابھینندن کو گرفتار کیا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میجر سید معیز عباس شاہ آپریشن کی قیادت کررہے تھے، میجر معیز شہید کو متعدد آپریشنز میں خوارج کے...
    سینئرسیاستدان مصطفیٰ نواز کھوکھر نےکہاہے کہ ایٹمی طاقت کی وجہ سے کوئی ہماری طرف دیکھ نہیں سکتا، دنیا میں نیوکلیئر آرمڈ ریس شروع ہو گئی ہے، جنگوں نے پیغام دیا ہے کہ نیوکلیئر بم ہی بچا سکتا ہے ورنہ لوگ کھا جائیں گے، ہمیں اپنی معیشت ٹھیک کرنی چاہیے اور تعلیم کو عام کرنا چاہیے ۔وہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہارخیال کررہے تھے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہم پر مسلط کی گئی ، قوم مل کر شکست دے گی ، ہمارے جوانوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دیں ہیں ، ہم نے پہلے بھی جنگ جیتی ہے اور آگے بھی جیتیں گے، بھارت نے...
    واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق وائس ایڈمرل چارلس کوپر نے بتایا کہ ایران حملوں کے لیے وہ بیلسٹک میزائل بھی استعمال کرسکتا ہے، جو پیر کے روز قطر میں ایک بڑے امریکی فوجی اڈے پر حملے میں استعمال کیے گئے تھے۔ وائس ایڈمرل چارلس بریڈ کوپر، جنہیں ترقی دینے اور یو ایس سینٹرل کمانڈ کی سربراہی سونپنے کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں تمام امریکی فوجی کارروائیوں کی قیادت کے لیے نامزد سینئر فوجی افسر نے قانون سازوں کو بتایا ہے کہ ایران اب بھی امریکی فوجیوں پر حملہ کرنے کی نمایاں حربی صلاحیت رکھتا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق وائس ایڈمرل چارلس کوپر نے بتایا کہ ایران...
    امریکا میں پاکستان کی سابقہ سفیر ملیحہ لودھی نے ایران کے 400 کلو گرام افزودہ یورینیم کی خبروں پر تبصرہ کیا ہے۔جیو نیوز سے گفتگو میں ملیحہ لودھی نے کہا کہ افزودہ یورینیم اگر محفوظ ہےتو امریکا، اسرائیل کی کارروائیوں پر سوال اٹھتا ہے۔ ایران کا 400 کلو افزودہ یورینیم عالمی سطح پر تشویش کا سببایران کے پاس موجود 400 کلو گرام افزودہ یورینیم کا ذخیرہ عالمی سطح پر تشویش کا سبب بن گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بارے میں دنیا کو سوچنا ہوگا کہ امریکا اور اسرائیل کی کارروائیاں کتنی کامیاب رہی ہیں۔ پاکستان کی سابقہ سفیر نے یہ بھی کہا کہ اگر ایران نے افزودہ یورینیم کو محفوظ رکھا ہے تو یہ ان کی...
    میری پہچان پاکستان پارٹی کے رہنما نے عالمی برادری اور طاقتوں سے جو اپیل کی اور کہا کہ مشرق وسطی کو جنگ کی آگ میں دھکیلنا عالمی اور انسانی المیہ کے ساتھ ساتھ معاشی بحران کی نہ رکنے والی لہر ثابت ہوگا اس لئے مستقل جنگ بندی اور مکالمہ ہی مسائل کا واحد حل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ میری پہچان پاکستان کی مرکزی کمیٹی نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل جنگ بندی درست عمل ہے، اسرائیل بلا جواز الزامات لگا کر خطے کو خطرے میں نہ ڈالے امریکہ اور عالمی طاقتیں امن کے قیام کے لئے موثر کردار جاری رکھیں، اسرائیل کو غزہ میں بھی مظالم کا سلسلہ بند کرانے کے لئے عالمی طاقتیں کردار ادا کریں، عالمی عدالت انصاف کے...
    بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج عظیم ایرانی قوم کو یقین دلاتی ہیں کہ وہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن اور پشیمان کن جواب دینے کے لیے تیار ہیں، مسلح افواج دشمن کے الفاظ پر کوئی اعتماد نہیں، اور ان کی انگلیاں ہمیشہ ٹریگر پر رہتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل (ایس این ایس سی) نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج جنگ بندی کے بعد بھی دشمن کے کسی بھی اقدام کا جواب دینے کے لیے الرٹ رہیں گی۔ سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے ایک بیان میں اسرائیلی حکومت اور اس کے حامیوں پر جنگ بندی کے نفاذ سے متعلق مؤقف پیش کیا۔ بیان کے مطابق ایرانی عوام کی یکجہتی...
      واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکی فضایہ نے ایران کی فردو، نطنز اور اصفہان میں موجود تین جوہری تنصیبات پر کامیاب حملہ کیا اور انہیں مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔ سنہ 1979 میں اسلامی انقلاب کے بعد امریکی فوج کی جانب سے ایران پر بڑے پیمانے پر کیا جانے والا یہ پہلا حملہ ہے۔ امریکہ نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی نگرانی میں جوہری تنصیبات پر کھلے عام حملے کرکے ایک بہت بری مثال قائم کی ہے۔ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ امریکی فوج کی براہ راست شمولیت سے ایرانی جوہری مسئلے کو حل کرنے میں مدد نہیں ملے گی ۔ مشرق وسطیٰ میں امن کے لیےبات چیت اور مذاکرات ہی...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے بغیر مشاورت خیبرپختونخوا کا بجٹ پاس کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اسے مسترد کرتے ہوئے کہاکہ بجٹ میں وہ ضروری تبدیلیاں کرنی ہوں گی جو میں چاہتا ہوں۔ عمران خان سے جیل میں عظمیٰ خان اور نورین خان نے ملاقات کی، تاہم علیمہ خان کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ یہ بھی پڑھیں ’لگتا ہے مائنس عمران ہو ہی گیا ہے‘، علیمہ خان نے بڑی بات کہہ دی عمران خان سے بہنوں کی ملاقات کے بعد علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بانی تحریک انصاف عمران خان نے بجٹ پاس کرنے کو یکطرفہ اقدام قرار دیتے ہوئے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی ایوان نمائندگان (کانگریس) کے عملے کو اب سرکاری ڈیوائسز پر واٹس ایپ کے استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔یہ پابندی کانگریس کے چیف ایڈمنسٹریٹیو آفیسر (سی اے او) کی جانب سے 23 جون کو جاری ہدایات کے تحت عائد کی گئی ہے، جس میں کہا گیا کہ واٹس ایپ سائبر سیکیورٹی کے لیے ایک بڑا خطرہ بن چکی ہے۔Axios کی رپورٹ کے مطابق سی اے او کی ای میل میں واضح کیا گیا ہے کہ ایوان نمائندگان کے لیے مقرر کردہ سائبر سیکیورٹی آفس نے واٹس ایپ کو نا قابل قبول قرار دیا ہے، کیونکہ یہ ایپ صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ کے حوالے سے واضح مؤقف نہیں رکھتی اور اس میں اسٹور کیے گئے ڈیٹا...
    تحریک بیداری کے سربراہ نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا "آج غزہ کے معصوم بچوں کا قاتل، خواتین کی عزتیں پامال کرنیوالا صہیونی درندہ، پوری امتِ اسلامیہ کا دشمن، عالمی سطح پر 'رول ماڈل' اور 'نوبیل انعام' کا امیدوار بنایا جا رہا ہے، یہ وہ زوال ہے جس پر خاموش رہنا، ظلم کا ساتھ دینا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امتِ مصطفیٰ کے سربراہ، علامہ سید جواد نقوی نے کہا ہے کہ ایران کے پاس ایک طویل اور گراں قدر جنگی تجربہ ہے، جو دنیا کی دیگر طاقتوں کو حاصل نہیں۔ امریکہ اور اسرائیل جیسے جنگجو حکمران فوری نتائج اور جلد بازی میں فتح چاہتے ہیں، لیکن ایران نے صبر، مزاحمت اور طویل جنگ کی حکمتِ عملی...
    ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق 25 جون تا یکم جولائی ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی، طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔ اس حوالے سے این ڈی ایم اے نے ایک ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق پنجاب کے شہروں لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، اسلام آباد، باغ، راولاکوٹ اور مظفرآباد میں موسلادھار بارش کے باعث شہری سیلاب کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ سندھ کے مختلف علاقوں، بشمول کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، تھرپارکر، میرپور خاص، بدین اور ٹھٹھہ میں 25 تا 28 جون کے دوران آندھی طوفان اور بارش متوقع ہے۔ خیبر پختونخوا کے کئی اضلاع جیسے چترال، دیر، سوات، پشاور، مانسہرہ، کوہاٹ، کرک، نوشہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 25 جون تا یکم جولائی کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں شدید موسمی صورتحال کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق اس عرصے کے دوران بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں، آندھی، طوفان اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔ ایڈوائزری میں خبردار کیا گیا ہے کہ موسلادھار بارشوں کے باعث لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، اسلام آباد، باغ، راولا کوٹ اور مظفرآباد میں شہری سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، جبکہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ سندھ کے شہروں سکھر، لاڑکانہ، حیدرآباد، کراچی، تھرپارکر، میرپور خاص، ٹھٹھہ اور بدین میں...
    ایک حیران کُن حالیہ تحقیق سامنے آئی ہے کہ ہفتہ وار ڈراؤنے خواب مرنے کے خطرے میں تین گنا اضافے کا باعث ہو سکتے ہیں، خاص طور پر پر 70 سال کی عمر سے پہلے۔ حالیہ جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق 183,000 بالغوں اور 2,400 بچوں پر مشتمل تحقیق میں پایا گیا کہ جو لوگ ہفتے میں کم از کم ایک بار ڈراؤنے خواب دیکھتے تھے، ان میں 70 سال سے پہلے موت کا خطرہ 3 گنا زیادہ پایا گیا۔  ایسے افراد میں ڈی این اے کی حفاظتی جِلد telomeres کی لمبائی بھی کم ملی جو خلیاتی بڑھاپے کا انڈیکیٹر ہے۔  ماہرین کے مطابق ڈراؤنے خواب کے دوران کورٹیسول (اسٹریس ہارمون) کے جاری ہونے سے جسمانی اور دماغی نظام متاثر ہوتا ہے۔ نیند کا نظام متاثر ہو کر...
    راؤ دلشاد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت محرم الحرام کے انتظامات کے لئے خصوصی اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کئے گئے۔  وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے انتظامیہ سے فوری ہنگامی پلان طلب کرلیے،کوڈ آف کنڈکٹ پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس کی ہدایت کی۔  وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے بینرز اور پوسٹر آویزاں کرنے پر پابندی یقینی بنانے کا حکم دیا،انہوں نے صوبہ بھر میں وال چاکنگ پر پابندی یقینی بنانے اورڈرون اڑانے پر پابندی کی  خلاف ورزری پر فوری گرفتاری کی ہدایت کی۔ یوٹیوب ویڈیوز کو اے آئی ٹولز کی تربیت کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے نہایت دلیری اور جارحانہ حکمتِ عملی کے ساتھ اپنے سے کہیں بڑے دشمن کا سامنا کیا اور ثابت قدمی سے اپنا دفاع کیا۔اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ کہ ایرانی قوم اور قیادت نے جس استقامت کا مظاہرہ کیا، وہ لائق تحسین ہے، پوری مسلم دنیا کو اس پر فخر ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اس جنگ میں مسلمانوں کو دو مرتبہ کامیابی نصیب ہوئی — پاکستان نے بھارت کو، اور ایران نے اسرائیل کو پیچھے دھکیلا۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ...
    معروف پاکستانی فلم و ٹی وی اداکارہ ثناء نواز نے اپنی ذاتی زندگی کے مشکل دور کے بعد شوبز میں واپسی کا اعلان کر دیا ہے۔ اداکارہ ثناء جنہیں لوگ ثنا فخر کے نام سے جانتے ہیں، نے 2000 کی دہائی میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھا اور جلد ہی فلم انڈسٹری میں اپنی جگہ بنا لی۔ بعد ازاں انہوں نے ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کیا اور خوب شہرت سمیٹی۔ حالیہ دنوں میں ثنا کی ذاتی زندگی میں شدید مشکلات پیش آئیں اور انہوں نے شوہر فخر سے طلاق لے لی۔ ثنا اور فخر کے 2 بیٹے بھی ہیں۔  طلاق کے بعد ثناء نواز برطانیہ منتقل ہو گئیں ہیں جہاں وہ کچھ پاکستانی منصوبوں پر بھی کام کریں گی۔...
    پاکستان شوبز کے اداکار احد رضا میر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔  سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس ویڈیو میں احد رضا میر کو بیرون ملک میں مایوں کی تقریب میں رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ان کے ساتھ ان کے خاندان کے چند افراد بھی موجود ہیں جو ان کے ساتھ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈال رہے ہیں۔ اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ احد دوسری شادی کر رہے ہیں اور یہ انہیں کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہے۔ ویڈیو کے کمنٹ سیکشن پر صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔ https://www.instagram.com/reel/DLOyThhNSwu/?utm_source=ig_web_copy_linkigsh=MzRlODBiNWFlZA== تاہم سوشل میڈیا...
    پاکستان کے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ایرانی لیڈرشپ اور عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جنگ بندی ثبوت ہے کہ فتح ایرانی عوام کے حوصلے کو ملی۔ایرانی لیڈرشپ نے بہت قربانیاں دی ہیں، اللہ تعالیٰ غزہ کے مسلمانوں کی بھی مدد کرے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایران اسرائیل جنگ بندی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے خود سے بڑے دشمن کا مقابلہ کیا، ایران نے نہایت جارحانہ ماحول میں اپنا دفاع کیا۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایرانی لیڈرشپ اور عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جنگ بندی ثبوت ہے کہ فتح ایرانی عوام کے حوصلے کو ملی۔ وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی لیڈرشپ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران:  ایرانی سپریم لیڈر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے ایک مضبوط اور واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم کبھی بھی دباؤ یا جارحیت کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گی اور ملک کی خودمختاری و سالمیت کے دفاع کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں ایرانی سپریم لیڈر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ ایرانی عوام کی تاریخ اور مزاج سے واقف لوگ یہ جانتے ہیں کہ یہ وہ قوم ہے جو کسی بھی حال میں سرنڈر نہیں کرتی۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایران نے کبھی کسی ملک پر جارحیت نہیں کی، تاہم اگر دشمن نے حملہ کیا...
    امریکی درخواست پر قطر کی ثالثی: ایران اور اسرائیل میں جنگ بندی کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز تہران، واشنگٹن(آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران اور اسرائیل کے جنگ بندی پر راضی ہونے کے اعلان پر عملدرآمد کا آغاز ہو گیا، ایران کے سرکاری ٹی وی نے جنگ بندی کے آغاز کی خبر نشر کر دی ہے جبکہ اسرائیلی وزیراعظم نے بھی طویل خاموشی کے بعد باقاعدہ جنگ بندی کا اعلان کر دیا۔اسرائیلی وزیراعظم کا باقاعدہ جنگ بندی کا اعلاناسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے طویل خاموشی کے بعد باقاعدہ جنگ بندی کا اعلان کر دیا، جنگ بندی کا فیصلہ امریکی صدر ٹرمپ سے ہم آہنگی کے بعد کیا گیا۔اسرائیلی وزیراعظم کے...
    اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے حکم دیا تو خیبر پختونخوا کی اسمبلی تحلیل کردیں گے۔ جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عدالتوں نے مایوس کیا ہے لیکن اللہ سے امید ہے کہ کہیں نہ کہیں سے تو بانی پی ٹی آئی کو انصاف ملے گا۔ بانی پی ٹی آئی کیخلاف  300 مقدمات درج ہوئے، جیل جانے سے پہلے وہ 350 پیشیاں بھگت چکے تھے، پانچ دن کے اندر بانی پی ٹی آئی کو تین سزائیں ہوئیں جس میں 45 سال کی سزا سنائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کو بھی سزائیں دی گئیں، کتابیں تک نہیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( پ ر) دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران کراچی مشاورت حاجی فضیل رضا عطاری نے کہا ہے کہ کافر اگرچہ ہزار سال بھی زندہ رہے تب بھی وہ اللہ کے عذاب سے نہیں بچ سکتا، کیونکہ بخشش کا انحصار طویل زندگی پر نہیں بلکہ اعمالِ صالحہ پر ہوتا ہے، قیامت کے دن ہر فرد کو اپنی عمر کے بجائے اپنے اعمال کے مطابق جزا یا سزا ملے گی۔
    خلیجی بحران کے بعد پاکستان کا فلائٹ آپریشن بحال کردیا گیا تاہم 32 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ قومی ایئر لائن کا بھی خلیج کے لیے فلائٹ آپریشن بحال ہوگیا لیکن پروازوں میں 4 سے 13 گھنٹے تاخیر ہے۔ کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت مختلف ایئرپورٹ کی 55 پروازوں میں تاخیر ہے جبکہ منسوخ پروازوں میں قطر ایئر ویز کی کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور سیالکوٹ کی 14 پروازیں شامل ہیں۔ کراچی سے جدہ، دوحہ، استنبول کی 8 منسوخ کی گئی ہیں جبکہ کراچی سے دبئی کی غیرملکی ایئر کی دو پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔ لاہور سے شارجہ، مسقط، ریاض کی 5 پروازیں منسوخ شیڈول میں شامل ہیں۔ قطر ایئر ویز کی لاہور کی 2، اسلام آباد...
    ماسکو (ویب ڈیسک) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگ بندی اعلامیہ پر ردعمل میں کہا ہے کہ اسرائیل جارحیت روک دے تو کوئی کارروائی نہیں کریں گے۔ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اگر اسرائیل اپنی غیر قانونی جارحیت بند کر دیتا ہے تو ایران کا اس کے بعد اپنا ردعمل جاری رکھنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ عراقچی نے کہا کہ اسرائیل کو مقامی وقت کے مطابق صبح چار بجے تک اپنی کارروائیاں روک دینی چاہیں، ایران نے بارہا واضح کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ شروع کی ہے، ہم نے نہیں۔ ...
    ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایرانی قوم کبھی بھی دشمن کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالتی اور اپنی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ "جو لوگ ایرانی عوام اور ان کی تاریخ سے واقف ہیں، وہ بخوبی جانتے ہیں کہ یہ قوم ایسی نہیں جو کسی بھی حالت میں ہتھیار ڈال دے۔" ان کا کہنا تھا کہ ایران نے کسی کو نقصان نہیں پہنچایا، لیکن وہ جارحیت کسی صورت برداشت نہیں کرے گا۔ سپریم لیڈر کے اس بیان کو موجودہ صورتحال میں امریکہ اور اسرائیل کے خلاف سخت پیغام تصور کیا جا رہا...
    ایران(نیوز ڈیسک)ایران کی جانب سے دوحہ میں امریکی ائیر بیس پر میزائل حملے کے باعث پورے خطے کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا ہے،کئی گھنٹے کی بندش کے بعد قطر، کویت ، بحرین نے اپنی فضائی حدود کھول دیں۔ امارات اور سعودی عرب کی جانب سے فضائی حدود بند کرنے کا کوئی اعلان نہ کیے جانے کے باوجود فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا۔ دبئی، ابوظہبی، شارجہ، راس الخیمہ، ریاض، جدہ، مدینہ، بحرین، کویت، مسقط اور دیگر ایئرپورٹس کی سیکڑوں پروازیں مختلف ائیرپورٹس پر اتاری گئیں یا جہاں سے یہ پروازیں روانہ ہوئی تھیں وہاں واپس موڑ دی گئیں۔ دوحہ ائیرپورٹ مکمل بند ہونے کی وجہ سے 200 سے زائد پروازوں کو متبادل ائیرپورٹس پر موڑا گیا یا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے امیر ضلع گلبرگ وسطی کامران سراج اور ٹاؤن چیئرمین نصرت اللہ کے ہمراہ ٹی ایم سی گلبرگ کے تحت حسین آبادیوسی 7، فیڈرل بی ایریا بلاک 3 میں’’ خاتون ِ جنت پارک‘‘ کا افتتاح کردیا، پارک کے افتتاح پر علاقہ مکینوں نے جماعت اسلامی کے بلدیاتی نمائندوں کی کوششوں کو سراہا اور اظہار تشکر کیا ، خاتون جنت پارک میں گھاس، پودے اور اس کی دیواریں ازسر نو بنائی گئیں ہیں ۔ اس موقع پر خاتون جنت پارک کی جماعت اسلامی کی کوششوں سے تعمیر ِ نو سے قبل اسکرین پر دکھایا گیا جبکہ اب پارک منفرد منظر پیش کررہا ہے۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں اور علاقہ مکینوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بیوہ خواتین کو محض ہمدردی نہیں، حق اور سہارا بھی دے رہے ہیں۔ بیوہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک پر اثر پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دین اسلام نے بیوہ خواتین کو عزت، وقار اور مکمل حقوق کی ترغیب دی ہے اور معاشرے کی ذمے داری ہے کہ وہ ان خواتین کو تنہا نہ چھوڑے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر، غزہ اور اب ایران میں جاری جنگوں کے نتیجے میں بیوہ ہونے والی خواتین عالمی ضمیر کیلیے ایک چبھتا ہوا سوال ہیں اور ان کی تکالیف کو صرف ہمدردی نہیں بلکہ عملی سہارا دینا ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ...
    ایران کے قطر میں امریکا کے سب سے بڑے فوجی اڈّے پر حملے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ردمل سامنے آگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ذاتی سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل" پر ایک تازہ بیان جاری کیا ہے۔ جس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جوابی میزائل حملے کو "انتہائی کمزور" ردعمل قرار دیتے ہوئے ایران کا شکریہ ادا کیا ہے کہ اس نے حملے کی پیشگی اطلاع دی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے ہمارے ہاتھوں اپنی ایٹمی تنصیبات کی تباہی کے بعد رسمی طور پر ایک انتہائی کمزور ردعمل دیا، جس کی ہم توقع کر رہے تھے، اور ہم نے اسے مؤثر انداز میں روک بھی لیا۔ https://truthsocial.com/@realDonaldTrump/114734424268466099 امریکی صدر کا...
    ایران کی جانب سے قطر میں امریکی ایئربیس پر حملے کے ردعمل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران اب اپنی کارروائی مکمل کرچکا ہے اور امید ہے کہ اب ایران امن کی جانب لوٹے گا، اسرائیل کو بھی امن کی جانب بڑھنے کی ترغیب دیں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے قطر میں واقع امریکی ایئربیس العدید پر حملے کے جواب میں ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا جواب کمزور تھا، جس کی توقع پہلے ہی کی جا رہی تھی، اور امریکا نے اس کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: ’ صدر ٹرمپ خلیج فارس میں مزید کسی فوجی کارروائی کا ارادہ نہیں رکھتے‘، امریکی سیکیورٹی اہلکار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شہباز حکومت کی جانب سے ٹیکسوں سے بھرا عوام دشمن بجٹ پیش کرنے کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے اضافہ کرکے مہنگائی، ظلم ونانصافیوں کے مارے عوام پر ڈرون حملہ کردیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پٹرول 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل فی لیٹر 7 روپے 95 پیسے مہنگا کر دیا ہے۔ پٹرول کی نئی قیمت 258 روپے 43 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 262 روپے 59 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ تیل کی قیمت میں اضافے سے ہر چیز کی قیمت آسمان کو چھو لے گی، غریب عوام جو پہلے ہی غربت، مہنگائی اور بے...
    امریکی ٹی وی سی این این نے کہا ہے کہ امریکی صدر خلیج فارس میں مزید کسی فوجی کارروائی کا ارادہ نہیں رکھتے۔ سی این این کے مطابق سینیئر امریکی سیکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ ایران کے قطر میں امریکی ایئربیس پر داغے گئے میزائل ہدف پر نہیں گرے، نہ ایرانی میزائل حملوں سے کوئی جانی نقصان ہوا ہے، میزائلوں کو راستے میں ہی روک لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: ایران نے قطر میں امریکی اڈے پر حملے سے قبل قطر کو آگاہ کر دیا تھا، نیویارک ٹائمز کا دعویٰ اہلکار کا کہنا ہے کہ ترمپ انتظامیہ کو ایران کی کارروائی کا اندازہ تھا، اس لیے امریکا نے قطر ایئربیس 3 روز قبل ہی خالی کردیا تھا، ایران نے 2020 میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر ایران میں جوہری مراکز کو نشانہ بنایا گیا، متعدد بار انھوں نے آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے اور رجیم چینج کی دھمکی بھی دی لیکن اب وائٹ ہاؤس کی جانب سے ایک حیران کن بیان نے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں پالیسی بیان دیا۔کیرولین لیوٹ نے کہا کہ صدر ٹرمپ ایران کے ایٹمی پروگرام پر مذاکرات کے لیے اب بھی سفارتی حل کے خواہاں ہیں۔ترجمانم وائٹ ہاؤس نے کہا کہ البتہ صدر ٹرمپ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر ایرانی حکومت ایک پرامن سفارتی حل کے لیے تیار نہیں ہوتی تو پھر آخر کیوں...
    بیوہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کشمیر، غزہ اور اب ایران میں جاری جنگوں کے نتیجے میں بیوہ ہونے والی خواتین عالمی ضمیر کیلئے ایک چبھتا ہوا سوال ہیں اور ان کی تکالیف کو صرف ہمدردی نہیں بلکہ عملی سہارا دینا ناگزیر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بیوہ خواتین کو محض ہمدردی نہیں، حق اور سہارا بھی دے رہے ہیں۔ بیوہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک پراثر پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دین اسلام نے بیوہ خواتین کو عزت، وقار اور مکمل حقوق کی ترغیب دی ہے اور معاشرے کی ذمے داری ہے کہ وہ ان...
    ایران نے خلیجی ممالک اور عراق میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے، ایران نے اس کارروائی کو ’بشارتِ فتح‘ کا نام دیا گیا ہے، ایران کی جانب سے یہ کارروائی جوہری تنصیبات پر مبینہ امریکی حملے کے ردعمل میں کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایران کا آپریشن ’بشارت فتح‘ کا آغاز، قطر اور عراق میں امریکی اڈوں پر میزائل داغ دیے رپورٹس کے مطابق قطر میں واقع العدید ائیربیس پر ایران کی جانب سے 6 بیلسٹک میزائل داغے گئے، جبکہ دوحہ میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ غیر ملکی میڈیا نے بھی ان دھماکوں کی تصدیق کی ہے، تاہم امریکی حکام کی جانب سے اب تک کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔ ادھر...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر ایران میں جوہری مراکز کو نشانہ بنایا گیا، متعدد بار انھوں نے آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے اور رجیم چینج کی دھمکی بھی دی لیکن اب وائٹ ہاؤس کی جانب سے ایک حیران کن بیان نے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں پالیسی بیان دیا۔ کیرولین لیوٹ نے کہا کہ صدر ٹرمپ ایران کے ایٹمی پروگرام پر مذاکرات کے لیے اب بھی سفارتی حل کے خواہاں ہیں۔ ترجمانم وائٹ ہاؤس نے کہا کہ البتہ صدر ٹرمپ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر ایرانی حکومت ایک پرامن سفارتی حل کے لیے تیار نہیں ہوتی تو پھر آخر...
    قومی سلامتی کمیٹی اجلاس، صحافی کے سوال پر خواجہ آصف کی کانوں کو ہاتھ لگاکر معذرت WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات کرنے سے معذرت کر لی۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا اور عسکری قیادت نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں امریکا کے ایران پر حملے سے پیدا صورتحال پر غور کیا گیا اور اسرائیل ایران جنگ کے خطے پر پڑنے والے اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے بعد جب خواجہ آصف اپنی گاڑی میں واپس روانہ ہوئے تو صحافیوں کی جانب سے بات کرنے کی کوشش کی گئی...
    صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ سفارت کاری میں اب بھی دلچسپی رکھتے ہیں، ترجمان وائٹ ہاوس WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز واشنگٹن (سب نیوز) ترجمان وائٹ ہاوس کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ جوہری پروگرام پر مذاکرات میں اب بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔وائٹ ہاوس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ اگر ایرانی حکومت ایک پرامن سفارتی حل کی جانب آنے سے انکار کرتی ہے جس میں صدر اب بھی دلچسپی رکھتے ہیں اور بات چیت کے لیے تیار ہیں تو ایرانی عوام کو اس پرتشدد حکومت سے اقتدار واپس لینے کا حق کیوں نہیں ہونا چاہیے، جو دہائیوں سے انہیں دبا رہی ہے؟۔ روزانہ مستند اور...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے اراکین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا جا رہا۔ ساتھ ہی اراکین کو یہ بھی بتا دیا کہ وہ ضرورت مند اراکین کو ذاتی طور پر مدد دینے کے لیے تیار ہیں۔ یہ بھی پڑھیں اسپیکر سمیت دیگر پارلیمنٹیرینز کی تنخواہوں میں اضافے کے خلاف خواجہ آصف پھٹ پڑے بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن کی رکن اسمبلی ثوبیہ شاہد نے اراکین کی تنخواہیں بڑھانے کی بات کی اور مطالبہ کیاکہ صوبائی اسمبلی کے اراکین کی تنخواہیں قواعد کے مطابق بڑھائی جائیں۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور خود اسمبلی اجلاس میں موجود تھے۔ انہوں نے ثوبیہ شاہد کی درخواست پر خود اٹھ کر جواب دیا اور کہاکہ اراکین اسمبلی کی...
    لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلی مریم نواز شریف نے صبح سویرے اچانک لاہور شہر کا دورہ کیا اور مختلف ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کا جائزہ لیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے والٹن روڈ پر نئے اوور ہیڈ برج کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نو تعمیر شدہ ”روٹ 47“کا معائنہ کیا۔ سی بی ڈی”روٹ 47“ کو عام ٹریفک کے لیے مکمل طور پر فعال کرکے پبلک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ ”روٹ 47“ ساڑھے چار کلومیٹر طویل ہے، دو طرفہ اور تین رویہ جدید ترین انفراسٹرکچر پر مشتمل ہے۔ کلمہ چوک کو والٹن سے ملانے والی اس جدید سڑک کا نام ”روٹ 47“ 1947ء کی جدوجہدِ آزادی کی یاد کو لاہوریوں کے روزمرہ کا حصہ بنانے کے لئے رکھا گیا ہے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ جوہری تنصیبات پر امریکی جارحیت نے مسلح افواج کو جوابی کارروائی کے لیے فری ہینڈ دے دیا ہے۔ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف آف اسٹاف میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے ایران میں 3 جوہری مراکز کو نشانہ بنانے کی امریکی جارحیت کے جواب میں آج جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ’’مجرم‘‘ امریکا کو جان لینا چاہیے کہ اس نے مسلح افواج کے جوانوں کو اپنے عسکری اور دیگر مفادات کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی کا اختیار دے دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا نے صرف جوابی کارروائی کے معاملے میں...
    دنیا بھر میں توانائی کی ضروریات تیزی سے بڑھ رہی ہیں، اور اسی رفتار سے ماحولیاتی تبدیلیوں کی شدت بھی ہمارے سروں پر منڈلا رہی ہے۔ اس دُہری چیلنج کو سامنے رکھتے ہوئے، صاف اور پائیدار توانائی کا حصول انسانیت کی بقاء کے لیے ناگزیر ہوتا جا رہا ہے۔ انہی کوششوں میں سے ایک بڑی امید کا مرکز ’شمسی توانائی‘ یا سولر انرجی ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کیا آنے والے وقت میں، جب سورج کی روشنی تو شاید زیادہ ہوگی، مگر زمین کا درجہ حرارت بھی بلند ہوگا، کیا شمسی توانائی واقعی ایک قابلِ اعتماد حل رہے گی؟ فوٹو وولٹیک سیلز، جو سورج کی روشنی سے بجلی پیدا کرتے ہیں، ایک سادہ مگر نازک اصول پر کام...
    ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل: ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم،ملزم کے وکلا کا والدین سے ملاقات نہ کروانے کا شکوہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل میں ملوث ملزم عمر حیات کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔پولیس کی جانب سے ملزم عمر حیات کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ محمد حفیظ کی عدالت میں ملزم کو پیش کیا گیا۔پراسیکیوشن کی جانب سے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا نہیں کی گئی۔ ملزم عمر حیات کے وکلا کی جانب سے عدالت میں والدین سے ملاقات نہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بیٹا ٹیکنالوجیز کے تیار کردہ برقی طیارے آلیا سی ایکس300 نے مکمل طور پر بجلی کی طاقت سے مسافروں کو لے کر کامیاب پرواز مکمل کرتے ہوئے ہوا بازی کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کر دیا ہے، یہ اپنی نوعیت کی پہلی پرواز ہے جس میں 4 مسافروں کے ہمراہ یہ طیارہ امریکی شہر ایسٹ ہیمپٹن سے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ تک پرواز کرتا ہوا پہنچا۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ پرواز میں تقریباً 70 ناٹیکل میل یعنی 130 کلومیٹر فاصلہ صرف35 منٹ میں طے کیا گیا، اس برقی پرواز پر لاگت صرف 8 ڈالر آئی، جب کہ اسی روٹ پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے سفر کرنے پر 160 ڈالر خرچ آتا ہے۔ مزید برآں،...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ صیہونی ریاست سب سے پہلے فلسطین کی طرف بڑھی، دنیا نے آواز نہیں اٹھائی، اس کے بعد وہ لبنان کی جانب گئے، ہم نے آواز نہیں اٹھائی کیونکہ ہم لبنانی نہیں ہیں، اس کے بعد اسرائیل نے یمن پر حملے کیے ہم نہیں بولے کیونکہ ہم یمنی نہیں ہیں،اب اسرائیل نے ایران پر حملے شروع کر دیئے ہیں، اگر ہم نے اب بھی آواز نہیں اٹھائی تو اس وقت کچھ بھی نہیں بچے گا ،اسرائیلی رجیم کی خطے میں بڑھتی ہوئی جارحیت کو روکنا ہوگا، دنیا میں اٴْس وقت تک امن قائم نہیں ہو سکتا جب تک نیتن یاہو...