2025-09-18@09:25:43 GMT
تلاش کی گنتی: 15447

«دوبارہ حملہ»:

(نئی خبر)
    لاہور کے نواحی علاقے چونگ میں واقع ایک پرانا اسکول اب عارضی ریلیف کیمپ میں تبدیل ہو چکا ہے، جہاں سینکڑوں سیلاب متاثرہ خواتین، بچوں اور بزرگوں نے پناہ لی ہوئی ہے۔ یہاں کی دیواریں نمی سے بھیگی ہیں، فرش پر کیچڑ پھیلا ہے اور ہوا میں نمی اور بے بسی گھلی ہوئی ہے۔ 19 سالہ شمائلہ ریاض، جو اپنے پہلے بچے کے ساتھ سات ماہ کی حاملہ ہیں، چار دنوں سے اسی کیمپ میں مقیم ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ میں اپنے آنے والے بچے کے بارے میں خوشی سے سوچنا چاہتی تھی، لیکن اب تو اپنے مستقبل پر ہی یقین نہیں رہا۔ جسمانی تکالیف، ذہنی دباؤ اور سہولیات کا فقدان کیمپ میں موجود بیشتر خواتین نہ صرف جسمانی...
    افغانستان کی عبوری حکومت نے قومی شناختی کارڈ پر خواتین کی تصاویر کو لازمی قرار دینے کے بجائے اختیاری بنانے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم کارکنوں نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ افغان خواتین کو بنیادی شناخت اور برابری کے حق سے محروم کرتا ہے۔ طالبان کے دارالافتا کی جانب سے جاری فرمان میں کہا گیا ہے کہ صرف بیرونِ ملک مقیم افغان خواتین یا علاج کی غرض سے سفر کرنے والی خواتین کے لیے تصویر لازمی ہوگی، جبکہ افغانستان کے اندر رہنے والی خواتین کے لیے شناختی کارڈ پر تصویر لگانا شریعت کے منافی قرار دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شاعری میں حکومتی فیصلوں پر تنقید اور...
    وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے چین کے شہر تیانجن میں ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کے موقع پر آج جمہوریہ ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان سے دو طرفہ ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے پاک -ترک تعلقات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا اور دوطرفہ تعلقات میں بڑھتی ہوئی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے سیاسی، اقتصادی، دفاعی اور سلامتی کے شعبوں سمیت وسیع میدان میں اعلیٰ سطح کے تبادلوں اور تعاون میں مسلسل اضافے کو سراہا۔  ترکیہ کے صدر نے پاکستان میں حالیہ مون سون بارشوں میں پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے نتیجے میں ہونے والے قیمتی جانوں کے نقصان اور مالی نقصانات پر پاکستان کی عوام کے ساتھ اپنے ملک کی...
    پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقے وزیر آباد میں ایک حاملہ خاتون کے 3 نومولود بچوں کی بروقت طبی امداد نہ ملنے کے باعث انتقال ہو گیا۔ یہ افسوسناک واقعہ سوہدرہ کے رانا علاقے میں پیش آیا۔ یہ بھی پڑھیں:سیلاب میں تباہ ہونے والی سڑکوں اور پلوں کی اصل وجہ کرپشن ہے، خواجہ آصف ریسکیو حکام کے مطابق، سیلابی پانی کی وجہ سے سڑکیں ڈوبی ہوئی تھیں اور آمد و رفت میں شدید مشکلات تھیں۔ حاملہ خاتون بروقت اسپتال نہیں پہنچ سکی اور راستے میں ہی 3 بچوں کو جنم دیا۔ اطلاعات کے مطابق، تینوں نومولود بچے، دو بیٹیاں اور ایک بیٹا فوری طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے جاں بحق ہو گئے۔ حکام نے بتایا کہ اس...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈپلومیٹک انکلیو میں سعودی عرب کے سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ان کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں پاک سعودی تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات ہر آزمائش میں پورا اترے ہیں۔ انہوں نے پاک بھارت کشیدگی میں سعودی عرب کے مخلصانہ، برادرانہ اور مؤثر کردار پر سعودی حکومت اور سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جنگ ہو یا امن، سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا بھرپور ساتھ...
    سیشن کورٹ نے یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں 15 ستمبر تک توسیع کر دی۔ رپورٹ کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں جوئے کی تشہیر کے مقدمے میں یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی۔  ملزمہ عروب جتوئی اپنے وکیل چوہدرى عثمان علی کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ ایڈیشنل سیشن جج نے عروب جتوئی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ این سی سی اے نے انکوائری نوٹس بھجوایا ہے۔ ڈر ہے کہ این سی سی آئی اے گرفتار کرلے گا۔ درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ انکوئری میں شامل تفتیش ہونے کے لیے تیار ہیں عدالت عبوری ضمانت منظور کرے۔...
    بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمندر اور ان کی اہلیہ اداکارہ ہیما مالنی کی بیٹی ایشا دیول کے سابق شوہر نے دوسری شادی کا اعلان کردیا۔  بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ ایشا دیول کے سابق شوہر بزنس مین بھرت تختانی نے ایک مرتبہ پھر محبت میں گرفتار ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ بھرت تختانی نے سوشل میڈیا پر اپنی گرل فرینڈ کیساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے اسے اپنے خاندان میں خوش آمدید کہا اور تصدیق کی کہ وہ ایک نئے رشتے میں جڑ چکے ہیں۔  دوسری جانب ایشا دیول بھرت تختانی سے طلاق کے بعد تاحال سنگل ہیں۔ ایشا اور بھرت کی 2012 میں پسند کی شادی ہوئی تھی ان کے 2 بچے بھی ہیں تاہم 2024 میں...
    ڈھاکا (ویب ڈیسک)بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان تمیم اقبال نے کرکٹ ایڈمنسٹریشن میں آنے کا فیصلہ کر لیا۔ بنگلادیشی میڈیا کے مطابق تمیم اقبال بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے سرگرم ہو گئے ہیں۔ انہوں نے بورڈ کے انتخابی طریقہ کار پر غور شروع کر دیا ہے اور آئندہ ہفتے اس حوالے سے حتمی فیصلہ سامنے آنے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ تمیم اقبال نے جنوری 2025 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی تھی۔ وہ کچھ عرصہ قبل دل کے عارضے میں مبتلا ہوئے تھے اور ان کی مختصر واپسی بھی ہوئی تھی۔ Post Views: 2
    یوکرین کے سابق وزیرِ دفاعی کونسل اور اپوزیشن رہنما انڈری پرُوبی کو مغربی شہر لیویو میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ Ukraine’s Minister of Internal Affairs Ihor Klymenko and Prosecutor General Ruslan Kravchenko have just reported the first known circumstances of the horrendous murder in Lviv. Andriy Parubiy was killed. My condolences to his family and loved ones. All necessary forces and means… — Volodymyr Zelenskyy / Володимир Зеленський (@ZelenskyyUa) August 30, 2025 حکام کے مطابق ایک شخص نے ہفتے کی دوپہر ان پر کئی گولیاں چلائیں اور فرار ہوگیا۔ پولیس اور دیگر ادارے ملزم کی تلاش میں مصروف ہیں۔ یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات کے لیے تمام ادارے سرگرم...
      خیبرپختونخوا کے سرکاری اسکولوں میں رواں سال میٹرک امتحانات کے نتائج انتہائی مایوس کن رہے ہیں۔ محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے اعداد و شمار کے مطابق صوبے کے 896 سرکاری اسکولز ایسے ہیں جہاں 60 فیصد سے زیادہ طلبا و طالبات فیل ہوئے ہیں۔ اس سے بڑھ کر یہ کہ صوبے کے 8 تعلیمی بورڈز میں کسی بھی سرکاری اسکول کے طالب علم نے ٹاپ پوزیشن حاصل نہیں کی۔ میٹرک کے مایوس کن نتائج سامنے آنے پر محکمہ تعلیم نے سرکاری اسکولوں کا تفصیلی ڈیٹا مرتب کیا ہے، جس کے مطابق کمزور نتائج دینے والے ان اسکولوں میں 550 لڑکوں اور 296 لڑکیوں کے اسکول شامل ہیں۔ امتحانات کے دوران خراب نتائج دینے والے اداروں میں بندوبستی اور...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈاکس میں مچھر کالونی نالہ اسٹاپ کے قریب پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جب کہ اس کے ساتھی کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق، مبینہ پولیس مقابلے میں فیصل عرف گرو نامی ملزم زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کا ساتھی نظر الدین بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دونوں ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔
    کراچی: شہر قائد کے علاقے اجمیر نگری میں پولیس نے مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن کے قبضے سے اسلحہ اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق دو مشتبہ افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے جنہیں رکنے کا اشارہ کیا گیا، تاہم انہوں نے فوراً پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے بعد ملزمان کی موٹر سائیکل سلپ ہو گئی اور وہ گر پڑے، پولیس نے دونوں ملزمان کو موقع پر قابو کر کے اسلحہ اور موٹر سائیکل سمیت گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت نعمان مسیح اور فلپس مسیح کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مزید تفتیش شروع...
    اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے بینکوں کی بیرونِ ملک سرمایہ کاری کی نگرانی اور زرمبادلہ کے ضوابط کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے ایک نیا آن لائن رپورٹنگ سسٹم متعارف کروادیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے اسٹیٹ بینک نے باضابطہ طور پر سرکلر جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پرفارمنس ایویلیوایشن سسٹم فار انویسٹمنٹ ابراڈ (پی ای ایس آئی اے) تیار کیا ہے جو ایک آن لائن طریقہ کار ہے۔ اس کے ذریعے مجاز ڈیلرز (اے ڈیز) اسٹیٹ بینک کے ڈیٹا اکوزیشن پورٹل (ڈی اے پی) پر بیرونِ ملک ایکویٹی سرمایہ کاری (ای آئی اے) کے لین دین کا ڈیٹا جمع کرائیں گے۔ اعلامیے کے مطابق یہ نظام 10 ڈیٹا فائل اسٹرکچرز...
    کراچی: پولیس نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کو پولیس مقابلے اور غیر قانونی اسلحہ برآمدگی کے مقدمات میں بھی قصور وار قرار دے دیا اور اس حوالے سے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں مقدمات کا چالان جمع کرادیا۔ کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے خلاف پولیس مقابلے اور اقدامِ قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی جہاں تفتیشی افسر نے کیس کا چالان عدالت میں جمع کرادیا۔ چالان میں بتایا گیا کہ 8 فروری کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی اجازت سے مغوی مصطفیٰ عامر کی بازیابی کے لیے پولیس خیابان مومن پہنچی۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی...
    خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں تھانہ لوئی ماموند پر دہشت گردوں نے ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور ایک شہری زخمی ہو گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ہفتہ کے دن دوپہر چار بجے تھانہ لوئی ماموند پر خوارجی دہشت گردوں کی جانب سے ڈرون حملہ ہوا جس کے ذریعے تھانے کے صحن پر بم گرایا گیا۔ ڈرون دھماکے کے نتیجے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) محمد حبیب اور ایک سویلین نجیب اللہ ولد محمد زمین سکنہ لغڑئی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال خار منتقل کیا گیا جہاں دونوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔  اس کے علاؤہ گزشتہ رات گھر پر مارٹر گولہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق...
    ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ نزلہ زکام کووڈ-19 سے کسی حد تک بچاؤ فراہم کر سکتا ہے۔ ‘جرنل آف انفیکشس ڈیزیزز’ میں 11 اگست کو شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق جن افراد کو پچھلے ایک ماہ کے دوران نزلہ زکام ہوا ان میں کورونا وائرس لاحق ہونے کا خطرہ اُن لوگوں کے مقابلے میں تقریباً نصف رہا، جو اس مدت میں نزلہ سے محفوظ رہے۔ تحقیق میں ایک ہزار سے زائد شرکا کے ناک کے سواب نمونے شامل کیے گئے۔ سائنس دانوں نے دیکھا کہ جنہیں کووڈ-19 سے پہلے نزلہ ہوا تھا، اُن میں بیماری کی شدت کم تھی اور جسم میں وائرس کی مقدار بھی تقریباً 10 گنا کم پائی گئی۔ یہ کم ‘وائرل...
    یمن میں اسرائیلی حملوں کے دوران حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللہ نے اپنے وزیراعظم کی شہادت کی تصدیق کردی۔ یمنی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز دارالحکومت صنعا پر اسرائیل کی جانب سے متعدد فضائی حملے کیے گئے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: یمن نے اسرائیل کے بن گوریون ایئرپورٹ پر ہائپر سونک میزائل داغ دیا اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ حملوں میں انصار اللہ کے کئی رہنماؤں کو نشانہ بنایا گیا، تاہم حوثیوں کی وزارت دفاع نے اس دعوے کی تردید کی اور کہا کہ اسرائیلی حملوں میں ان کی قیادت کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔ وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ وہ غزہ میں نسل کشی اور فلسطینی عوام کو فاقہ کشی سے مارنے والوں کے خلاف...
    دبئی میں ہونے والی سہ فریقی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں PAK VS UAE پاکستان کرکٹ متحدہ عرب امارات
    کشمور: کندھ کوٹ میں پولیس مقابلے میں خوف و دہشت کی علامت سمجھا جانیوالا خطرناک ڈاکو غلام فرید ہلاک ہوگیا۔ ہلاک ڈاکو غلام فرید قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور راہزنی سمیت متعدد سنگین جرائم میں پولیس کو مطلوب تھا۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے خطرناک ڈاکو غلام فرید کی ہلاکت پر ایس ایس پی کندھ کوٹ اور انکی ٹیم کو شاباش کا پیغام دیا ہے۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ سماج دشمن ڈکیت کے خلاف جرات مندانہ اقدام لائق ستائش و تعریف ہے، گھناؤنے عزائم کے تحت شہریوں کو نشانہ بنانے والے خطرناک ڈکیت کو جہنم واصل کرنے پر پولیس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔  
    غزہ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیلی فوج کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں، جس کے نتیجے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ فلسطینی رہنما اور حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے ایک مختصر پیغام میں غزہ کے علاقے الزيتون میں ہونے والی مزاحمتی کارروائیوں کے بارے میں بتایا۔ ان کارروائیوں میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 4 فوجی لاپتہ ہوگئے۔ ابو عبیدہ نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر اسرائیل نے غزہ پر قبضے کا فیصلہ کیا تو یہ تل ابیب کی سیاسی اور عسکری قیادت کے لیے تباہ کن ثابت ہوگا۔ ان کے مطابق جنگی حالات میں فوجیوں کے پکڑے جانے کے امکانات...
    وفاقی حکومت نے نیویارک میں واقع روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری کیلئے آئندہ ماہ (ستمبر) کے وسط تک فنانشل ایڈوائزر کی  تقرری کا عمل مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی حکومت نے روزویلٹ ہوٹل نیویارک کی نجکاری کے حوالے سے نئے فنانشل ایڈوئزر کی تقرری کیلئے خواہشمند پارٹیوں سے درخواستیں طلب کررکھی ہیں اور اس کیلئے 2 ستمبر کی ڈیڈ لائن مقرر کی ہے جو کہ اگلے چند میں ختم ہوجائے گی۔ دستاویز میں بتایا گیا کہ 2 ستمبر تک ٹینیکل اور فنانشل تجاویز جمع کروانا ہونگی اس کے بعد ستمبر کے وسط تک نیویارک میں واقع روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر کی تقرری کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ نئے تعینات ہونے والے فنانشل ایڈوائزر...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکلیو میں سعودی عرب کے سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورت حال اور باہمی تعاون کے امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ محسن نقوی نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران سعودی عرب کے مخلصانہ اور مؤثر کردار پر سعودی حکومت اور سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنگ ہو یا امن، سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا اور دونوں ممالک کے تعلقات ہر آزمائش میں کامیاب ثابت ہوئے۔ وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ سعودی عرب جا...
    محکمہ تعلیم پنجاب نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے 5ویں اور چھٹی جماعت کے امتحانات بھی بورڈز کی سطح پر لینے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق بورڈ امتحان پنجاب ایجوکیشن کریکلم ٹریننگ اینڈ اسسمنٹ اتھارٹی پیکٹا لے گی۔ سرکلر میں کہا گیا کہ اس سال نویں اور دسویں بورڈز  امتحان کے خراب نتائج باعث فیصلہ کیا گیا، دونوں کلاسوں کے بورڈ امتحان کا مقصد طلبہ کی تعلیمی ذہنی تربیت ہے، بورڈ امتحان سے نویں دسویں کلاسز کے بورڈ رزلٹ بھی اچھے ہوں گے۔ سرکلر میں کہا گیا کہ تمام اسکولز سربراہان کو تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت کردی گئی اور  اسکولز سربراہان سے اسکولز اکیڈمک امپرومنٹ پلان بھی طلب کرلیا گیا۔ پنجاب ٹیچرز یونین نے کہا کہ پنجم ہشتم کے بورڈ امتحان...
    پختونخوا کے دو مختلف اضلاع میں  دہشت گردوں کے پولیس وین پر حملے اور آبادی پر مارٹر گولہ پھینکنے کے نتیجے میں ایک اہلکار سمیت  2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق کوہاٹ کے تحصیل لاچی کے علاقے  درملک میں پولیس چوکی کے قریب پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار موقع پر شہید جب کہ 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ ایمرجنسی کی اطلاع ریسکیو 1122 کوہاٹ کنٹرول روم کو موصول ہوتے ہی میڈیکل ٹیموں نے بروقت رسپانس کیا اور تمام پوليس اہلکاروں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ٹائپ ڈی اسپتال لاچی منتقل کر دیا جہاں سے دو پولیس اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال کوہاٹ منتقل کر دیا گیا۔ حکام...
    9 مئی سے متعلق جناح ہاؤس حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے اور علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ لاہور کی انسداد دہشتگری عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد کردی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے جناح ہاؤس کیس کی سماعت کی۔ پولیس نے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر ملزم کو عدالت میں پیش کیا، تھانہ سرور روڑ پولیس نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملزم شاہ ریز خان کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
    خیبرپختونخوا پولیس نے خواتین کو ہراسانی اور جرائم سے بچانے کے لیے ایک نیا اقدام متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:خواتین پر مذہبی تعلیم کے دروازے بھی بند، افغان حکومت کے سربراہ نے نئی ہدایات جاری کردیں اس منصوبے کے تحت صوبے بھر میں جدید ’پینک بٹن‘ نصب کیے جائیں گے تاکہ خواتین اور شہری بروقت اپنی شکایت پولیس تک پہنچا سکیں۔ پشاور میں پائلٹ منصوبہ سنٹرل پولیس آفس کے مطابق پہلے مرحلے میں پشاور شہر کے مختلف مقامات پر 68 پینک بٹن نصب کیے جائیں گے۔ یہ بٹن ان جگہوں پر لگائے جائیں گے جہاں خواتین کی نقل و حرکت زیادہ ہوتی ہے۔ شکایت براہِ راست کنٹرول روم تک پولیس حکام کے مطابق پینک بٹن پولیس...
    بنوں (نیوز ڈیسک) دہشت گردوں نے تھانہ میریان پر بڑے حملے کی کوشش کی مگر پولیس کی بروقت اور جرات مندانہ کارروائی سے منصوبہ ناکام ہوگیا۔ ڈی پی او بنوں سلیم کلاچی کے مطابق فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 70 سے زائد دہشت گردوں نے 3 اطراف سے حملہ کیا۔ حملہ آوروں نے ہلکے اور بھاری ہتھیار استعمال کیے مگر چوکس اہلکاروں نے فوری جواب دیا۔ فائرنگ کا سلسلہ 20 سے 25 منٹ جاری رہا تاہم پولیس نفری مکمل طور پر محفوظ رہی۔ ڈی پی او نے بتایا کہ کارروائی کی قیادت دہشت گرد کمانڈروں قاری نیاز، سفیر اور رسول نے کی۔ پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت اور تیاری کے ساتھ حملہ پسپا کیا۔ ان کا کہنا تھا...
    امریکا کی وفاقی اپیلز کورٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غیر ملکی اشیاء پر عائد بیشتر ٹیکسوں (ٹیرِفس) کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔  11 رکنی بینچ نے یہ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کو ’ان دیکھی مدت‘ کے لیے تقریباً تمام ممالک پر یکساں اور وسیع ٹیکس لگانے کا اختیار حاصل نہیں تھا۔ سپریم کورٹ میں اپیل کا امکان عدالت نے اپنے فیصلے پر فوری عمل درآمد روک دیا ہے تاکہ ٹرمپ انتظامیہ کو امریکا کی سپریم کورٹ میں اپیل کا موقع مل سکے۔ فیصلے کے مطابق، ٹرمپ کے حکم ناموں کے تحت عائد شدہ ٹیکس ’انٹرنیشنل ایمرجنسی اکنامک پاورز ایکٹ‘ کے تحت جائز نہیں۔ ٹرمپ کا ردِعمل فیصلے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی جانب سے دنیا کے مختلف ممالک پر عائد کیے گئے تمام ٹیرف برقرار رہیں گے اور اگر انہیں ختم کیا گیا تو اس کے نتائج امریکا کے لیے تباہ کن ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں:بھارت پر 50 فیصد ٹرمپ ٹیرف آج سے نافذ، سب سے زیادہ کون سے شعبے متاثر ہوں گے اور فائدہ کس ملک کو ہوگا؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب ایک امریکی عدالت نے زیادہ تر ٹیرف کو غیر قانونی قرار دیا۔ تاہم عدالت نے انہیں فی الحال برقرار رکھنے کی اجازت دے دی تاکہ ٹرمپ سپریم کورٹ میں اپیل کرسکیں۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹرتھ سوشل‘ پر اپنے...
    امریکی اپیلز کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے لگائے گئے متعدد عالمی ٹیرف کو غیر قانونی قرار دے دیا، تاہم انہیں فی الحال برقرار رکھنے کی اجازت دی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فیڈرل سرکٹ کورٹ آف اپیلز کے 7-4 کے فیصلے نے ماتحت عدالت کے اس مؤقف کی توثیق کی کہ ٹرمپ نے ہنگامی اقتصادی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے وسیع پیمانے پر ٹیرف عائد کرکے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ ٹرمپ انتظامیہ اپیل دائر کرنے تک یہ ٹیرف 14 اکتوبر تک برقرار رہیں گے۔ فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا کہ یہ فیصلہ امریکا کو تباہ کردے...
    کراچی: پاکستان اور یو اے ای کی ٹیمیں 9 سال بعد ہفتے کو ٹی20 میچ میں مدمقابل ہوں گی، ٹرائنگولر سیریز کا میچ شارجہ میں کھیلا جائے گا، گرین شرٹس عمدہ کارکردگی کیلیے بے چین ہیں، میزبان کپتان نے بھی بلند عزائم ظاہر کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور یو اے ای کا واحد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 2016 کے ورلڈکپ میں میرپور بنگلہ دیش میں کھیلا گیا تھا،شاہد آفریدی کی زیرقیادت گرین شرٹس نے 7 وکٹ سے فتح حاصل کر لی تھی،17 رنز پر 3 وکٹیں گرنے کے بعد عمر اکمل اور شعیب ملک نے ناقابل شکست 114 رنز کی شراکت بنائی۔  اب دونوں ٹیموں کا ٹرائنگولر سیریز میں ہفتے کو شارجہ میں سامنا ہوگا، پاکستانی...
    سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ شارجہ میں شیڈول سیریز کے اوپنر میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
    شارجہ کے تاریخی میدان میں سہ فریقی ٹی 20 سیریز کا آغاز جمعے سے ہوگیا ہے جہاں افتتاحی میچ میں پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سیریز میں پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔ سیریز کا پہلا میچ دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد اسٹیڈیم میں موجود ہے جہاں افغانستان کے حامیوں کی تعداد پاکستانی شائقین سے زیادہ دیکھی گئی ہے۔ حیران کن طور پر کچھ بھارتی شائقین بھی افغان ٹیم کی حمایت میں اسٹیڈیم پہنچے ہیں۔ انتظامیہ نے شائقین کی سہولت اور سیکیورٹی کے پیش نظر پاکستانی اور افغان فینز کے لیے الگ الگ اسٹینڈز، پویلینز اور داخلی راستے مختص کیے ہیں۔ یہاں تک کہ...
    پنجاب میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر محکمہ تعلیم نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے تعلیمی ادارے بند یا کھولنے کا اختیار تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو دے دیا ۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع میں موجود سیلاب کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں کی بندش یا بحالی کا فیصلہ کر سکیں گے۔ یاد رہے کہ ضلع سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن میں پہلے ہی تعلیمی ادارے 7 روز کے لیے بند کیے جا چکے ہیں، جو 2 ستمبر تک بند رہیں گے۔ ادھر لاہور ڈویژن کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھی تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں۔ ڈائریکٹر کالجز نے شاہدرہ، چوہنگ،...
    سفارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے افغانستان کے اندر تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ٹھکانوں پر فضائی حملے بین الاقوامی قوانین کے عین مطابق ہیں۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت پر پاکستان کو بھارت کے خلاف ایف اے ٹی ایف میں بات کرنی چاہیے۔ دوسری جانب نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان کے خلاف افغان حکومت کے اقدامات کے حوالے سے انہیں افغان طالبان حکومت کی نیت پر کوئی شک نہیں۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان، چین، افغان وزرائے خارجہ کا اجلاس، سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق خیال رہے کہ 27 اگست کو پاکستان نے...
    ایشیا کپ 2025 کے ٹکٹس آج شام سے آن لائن دستیاب ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق ٹکٹس کی فروخت متحدہ عرب امارات کے مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بجے شروع ہوگی۔ ابوظہبی میں ہونے والے میچز کے لیے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 40 درہم رکھی گئی ہے جبکہ دبئی میں شیڈول میچز کے لیے ٹکٹ 50 درہم کی تعارفی قیمت پر دستیاب ہوں گے۔ ٹکٹس پلاٹینم لسٹ ویب سائٹ پر آن لائن دستیاب ہوں گے۔ All that you need to know about the DP World Asia Cup 2025 match tickets ???? Tickets to be available from 5pm - Gulf Standard Time - TODAY! Details: https://t.co/aqiWIvdiBG — UAE Cricket Official (@EmiratesCricket) August 29, 2025 پاک بھارت میچ کے...
    برطانوی حکومت نے اگلے ماہ لندن میں ہونے والے ہتھیاروں کی نمائش ‘ڈیفنس اینڈ سکیورٹی ایکوئپمنٹ انٹرنیشنل’ میں اسرائیلی حکام کی شرکت پر پابندی عائد کر دی ہے۔ برطانوی وزارتِ دفاع نے تصدیق کی کہ اسرائیلی سرکاری وفد کو ڈی ایس ای آئی یو کے 2025 میں مدعو نہیں کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیل پر پابندیوں کے لیے کابینہ کی حمایت نہ ملنے پر ڈچ وزیر خارجہ مستعفی یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب برطانیہ نے اسرائیل کو بعض ہتھیاروں کی برآمد پر لائسنس معطل کر دیے ہیں، آزاد تجارتی مذاکرات منجمد کر دیے ہیں اور غزہ پر حملوں کے باعث دائیں بازو کے 2 اسرائیلی وزراء پر پابندیاں عائد کی ہیں۔ برطانوی حکومت نے...
    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں بشمول سیالکوٹ سیکٹر، شکرگڑھ، نارووال اور کرتارپور کا دورہ کرتے ہوئے عوام کی خدمت پر ریسکیو ورکرز کی حوصلہ افزائی کی۔ آرمی چیف کو اس موقع پر موجودہ سیلابی صورتحال اور آئندہ بارشوں کے سلسلے میں تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ فیلڈ مارشل نے متاثرہ علاقوں میں جاری ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کا جائزہ لیا اور فوجی جوانوں و سول انتظامیہ کی مربوط اور انتھک کاوشوں کو سراہا۔ آرمی چیف نے سیالکوٹ سیکٹر میں متاثرہ سکھ کمیونٹی سے بھی ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ سیلاب کے دوران متاثرہ تمام مذہبی مقامات بشمول دربار صاحب کرتارپور کو ترجیحی بنیادوں پر اصل حالت میں بحال کیا جائے...
    پشاور(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے سوات کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ضلع بالائی سوات اور ضلع زیریں سوات کے نام سے نئے انتظامی یونٹس قائم ہوں گے۔ ڈان نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر محکمہ ریونیو نے کمشنر ملاکنڈ اور ڈپٹی کمشنر سوات کو باضابطہ مراسلہ جاری کردیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تین روز کے اندر اس فیصلے پر تفصیلی رپورٹ جمع کرائی جائے۔ وزیراعلیٰ نے واضح ہدایت کی ہے کہ موجودہ ضلع کو زیریں سوات قرار دیا جائے گا جبکہ بالائی حصے کے لیے نیا ضلع تشکیل دیا جائے گا۔ انتظامی ذرائع کے مطابق اس اقدام کا مقصد مقامی انتظامی امور کو مؤثر بنانا اور عوامی مسائل...
    روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف اور دیگر شہروں پر رات بھر شدید فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم از کم 18 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں چار بچے بھی شامل ہیں۔ یوکرینی حکام کے مطابق مرنے والوں میں 2، 14 اور 17 سال کی عمر کے بچے بھی شامل ہیں۔ حملے کے دوران یورپی یونین مشن اور برٹش کونسل کی عمارتیں بھی متاثر ہوئیں، جس پر یورپی یونین اور برطانیہ نے اپنے دارالحکومتوں میں روسی سفیروں کو طلب کرلیا ہے۔ یوکرینی فضائیہ نے بتایا کہ روس نے ایک ہی رات میں 598 ڈرونز اور 31 میزائل داغے۔ فضائیہ کے ترجمان یوری اِہنات نے اسے یوکرین پر ہونے والے ’سب سے بڑے حملوں میں سے ایک‘ قرار...
    بلوچستان میں مون سون بارش کا نیا سلسلہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا نے اعلان کیا ہے کہ بلوچستان میں مون سون بارش کا نیا سلسلہ 30 اگست سے داخل ہو کر 2 ستمبر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ نئے اسپل کے دوران بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موسلادھار بارشیں متوقع ہیں۔ پی ڈی ایم اے بلوچستان نے بارش کے پیش نظر الرٹ جاری کیا ہے اور تمام متعلقہ محکمے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں گے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور پکنک یا خطرناک مقامات پر نہ جائیں۔ مزید پڑھیں: مون سون بارشوں کا اگلا اسپیل کب آئے گا؟ این ڈی...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے آپریشنز متحدہ عرب امارات کے حوالے کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔ منتقلی حکومت سے حکومت (جی ٹو جی) ماڈل کے تحت کی جائے گی۔ نائب وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق معاہدے کی شرائط طے کرنے کے لیے ایک مذاکراتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ اس ٹیم کی سربراہی وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری کریں گے، جبکہ وزارت دفاع، وزارت خزانہ، وزارت قانون و انصاف اور وزارت نجکاری کے نمائندے شامل ہوں گے۔ حکام کے مطابق یہ اقدام حکومت کی معاشی بحالی کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ مقصد سرکاری اداروں...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے دوبارہ ملاقات کی ہے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ امور، دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستان کو امریکا میں مطلوب شہریوں کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی جب کہ بارڈر سکیورٹی، انسداد منشیات، کوسٹ گارڈز اور فرانزک کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ قائم مقام امریکی سفیر نے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا اور متاثرین سے ہمدردی ظاہر کی۔ اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان میں...
    راولپنڈی: 7 سالہ بچی کی قبر سے چھیڑ چھاڑ کے معاملے میں انکشاف ہوا ہے کہ بچی کی میت اپنی اصل جگہ  سے ہلی ہوئی ہے۔ تھانہ دھمیال کے علاقے گرجا روڈ کے خان کالونی قبرستان میں 7 سالہ بچی علینہ کی قبر سے مبینہ چھیڑ چھاڑ  کے معاملے میں آج  قبر کشائی کی گئی۔  واضح رہے کہ  قبرستان میں چند دن قبل دفنائی گی 7 سالہ بچی کو قبر سے مبینہ طور پر چھیڑ چھاڑ  کی گی تھی ، جس کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی۔ بچی کے والد ظفر اقبال نے بتایا کہ گرجا چوکی کے علاقے گلی نمبر 19 کا رہائشی ہوں۔ 7 سالہ بیٹی علینہ 26 اگست کو فوت ہوئی، تدفین خان کالونی...
    پشاور: سنی اتحاد کونسل کے ارکان کی الیکشن کمیشن سے نااہلی کا فیصلہ پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا، رائے حسن خان، رائے مرتضیٰ اقبال، رائے حیدر علی اور رائے انصار اقبال کی نااہلی کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جسٹس وقار احمد اور جسٹس محمد اعجاز خان پر مشتمل بینچ کے روبرو سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار سید سکندر حیات شاہ ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ درخواست گزار قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے ارکان ہیں، جنہیں انسداد دہشتگردی عدالت فیصل آباد سے سزا سنائے جانے کے بعد الیکشن کمیشن نے 5 اگست کو نااہل قرار دیا تھا۔  ...
    شارجہ: تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج پاکستان اور افغانستان کے درمیان شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ پاکستان وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔ پاکستان ٹیم مسلسل پندرہویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں بابر اعظم اور محمد رضوان کے بغیر میدان میں اترے گی۔ قومی ٹیم اس سیریز میں نئے کمبی نیشن کے ساتھ شرکت کر رہی ہے۔ سیریز میں تیسری ٹیم میزبان متحدہ عرب امارات ہے جو اپنے ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار اتنی بڑی ٹیموں کے ساتھ کھیل رہی ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے کہا ہے کہ اسکواڈ نے پچھلی تین سیریز میں شاندار کارکردگی دکھائی اور کھلاڑی پر اعتماد ہیں کہ اس بار بھی بہترین...
    پنجاب حکومت نے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں تعلیمی ادارے ایک ہفتے کے لیے بند رکھنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سیلابی دباؤ کے باعث سیالکوٹ ایئرپورٹ کا فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل نجی چینل کی رپورٹر ام فروا کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ لاہور میں چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت ہونے والے پی ڈی ایم اے کے اجلاس میں زیر غور آیا۔ اجلاس میں ریلیف کمشنر پنجاب اور ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا شریک تھے جبکہ صوبائی وزرا خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کلینک آن وہیلز کو فوری طور...
    لاہور: دریائے چناب، راوی اور ستلج میں سیلابی ریلے کے باعث پنجاب کے دو شہروں جھنگ اور چنیوٹ کو بچانے کے لیے رواز پل کو توڑنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ چیف سیکریٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم اے کمیٹی روم میں اہم اجلاس ہوا۔ صوبائی وزراء صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید اور ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں جھنگ اور چنیوٹ کو بچانے کے لیے رواز پل کو بریچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ ننکانہ صاحب، شیخوپورہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے دریائی بیلٹ کے علاقوں کو فوری...
    روس نے یوکرین کے سب سے بڑے بحری جہاز سمفروپول کو سمندری ڈرون حملے میں تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ واقعہ دریائے ڈینیوب کے ڈیلٹا میں پیش آیا جو یوکرین کے علاقے اودیسا میں واقع ہے۔ سمندری ڈرون کا پہلا کامیاب حملہ روسی وزارتِ دفاع کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ کسی یوکرینی بحری جہاز کو سمندری ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ Video: Ukraine’s “Largest” Naval Ship Sunk In Russia’s First Sea Drone Attack https://t.co/lV46WW4mVG – #bharatjournal #news #bharat #india — Bharat Journal (@BharatjournalX) August 29, 2025 جہاز کو ’لاگونا کلاس‘ میں شمار کیا جاتا ہے جو ریڈیو، الیکٹرانک، ریڈار اور آپٹیکل جاسوسی کے لیے تیار کیا گیا تھا۔ ہلاکتیں اور زخمی یوکرینی حکام نے...
    کراچی: شہر قائد میں اسٹیل ٹاؤن پولیس نے گلشن حدید چیک پوسٹ نمبر 6 کے قریب رات گئے ہونے والے مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران دونوں جانب سے شدید گولیاں چلیں، جس کے بعد دو ڈاکو زخمی حالت میں قابو کر لیے گئے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت محمد یونس اور رضا محمد کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے دو غیرقانونی پستول، گولیاں اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کیا گیا ہے۔
    کراچی: وفاقی اردو یونیورسٹی کے سب سے بااختیار ادارے سینیٹ کا ایک غیر معمولی اجلاس یونیورسٹی کے چانسلر اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری سے ڈیڑھ سال بعد طلب کر لیا گیا ہے یہ اجلاس موجودہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کے تقریبا ڈیڑھ سالہ دور میں پہلی بار منعقد ہو رہا ہے۔ اردو یونیورسٹی کی سینٹ کا 51واں اجلاس  ڈپٹی چیئر سینٹ ڈاکٹر جمیل احمد کی سربراہی میں جمعرات 3 ستمبر کو کراچی کے گلشن اقبال سائنس کیمپس میں بلایا گیا ہے، اجلاس کئی حوالوں سے اہم ہے لیکن اجلاس کے ایجنڈے کے اہم ترین نکات میں 2013 اور 2017 کے 235 اساتذہ کے سلیکشن بورڈز کی رپورٹ اور وائس چانسلر...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ کا آئینی بینچ دوماہ سے زائد وقفہ کے بعد 8 ستمبر سے دوبارہ کام شروع کرے گا،27 جون کو آخری سماعت میں آئینی بینچ نے سپریم کورٹ کا وہ فیصلہ منسوخ کیا جس میں مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کا حق تسلیم کیا گیا تھا۔ ادھر نئے عدالتی سال کے آغاز پر سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس بلانے پر غور جس میں ججز، بار ممبران ،سائلین اور عوام کی تجویز کا جائزہ لیا جائے گا ، سپریم کورٹ رولز 2025 سے متعلق مزید تجاویز کیلیے پبلک نوٹس جاری ، جس کے مطابق ججز کمیٹی میں پیش تجاویز  فل کورٹ کے سامنے پیش کی جائیں گی۔  سپریم کورٹ نے جسٹس امین الدین خان...
    راولپنڈی: برطانیہ سفارت خانے کا عملہ اڈیالہ جیل پہنچ گیا۔ جیل ذرائع کے مطابق برطانوی سفارتخانے کا عملہ اڈیالہ جیل  آیا ہے۔ 3 رکنی وفد میں مس سونینا، البرٹ ڈیورٹ اور ثاقب عباسی شامل ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ سفارتخانے کا وفد برطانوی نژاد پاکستانی قیدی طیب علی سے ملاقات کرے گا۔ اس دوران قیدی کی صحت اور قانونی امور سے متعلق معلومات لی جائیں گی۔ Tagsپاکستان
      برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران پر اقوام متحدہ کی معطل شدہ پابندیاں دوبارہ نافذ کرنے کے لیے باضابطہ عمل کا آغاز کر دیا ہے۔ تینوں ممالک نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو ایک مشترکہ خط میں آگاہ کیا ہے کہ ایران 2015 کے جوہری معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ایران نے اپنے جوہری پروگرام سے متعلق کیے گئے وعدوں کی پاسداری نہیں کی، جس کے باعث “اسنیپ بیک میکنزم” کو فعال کیا جا رہا ہے — ایک ایسا نظام جس کے تحت اقوام متحدہ کی پرانی پابندیاں دوبارہ خود بخود نافذ ہو جاتی ہیں، اور یہ عمل آئندہ 30 روز کے اندر مکمل ہو جائے گا۔ یاد...
      اسلام آباد: اسٹیٹ بینک نے بتایا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران ملک کے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 1 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مرکزی بینک کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق سرکاری ذخائر اب بڑھ کر 14 ارب 27 کروڑ 43 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، 22 اگست 2025 تک ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 19 ارب 61 کروڑ 78 لاکھ ڈالر ہو چکی ہے، جن میں سے کمرشل بینکوں کے پاس موجود ذخائر 5 ارب 34 کروڑ 35 لاکھ ڈالر کے قریب ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری معیشت کے استحکام کی طرف ایک مثبت اشارہ...
    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر بڑھ کر 14 ارب 27 کروڑ 43 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ 22 اگست کو مجموعی ذخائر کی مالیت 19 ارب 61 کروڑ 78 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا کہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 34 کروڑ 35 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
    پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے ڈی آئی خان کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا نے اپنے آبائی علاقہ پہاڑ پور کو الگ ضلع بنانے کے حوالے سے رپورٹ مانگ لی، وزیراعلی کی ہدایت پر محکمہ ریونیو نے ضلعی انتظامیہ سے الگ ضلع کے لیے تفصیلات مانگ لی۔ ڈی آئی خان کو دو اضلاع میں تقسیم کے لیے باضابطہ طور پر اس پر عمل درآمد کیلئے کام شروع کروا دیا گیا ہے۔
    آکسفورڈ یونیورسٹی کے پاپولیشن ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ابتدائی بریسٹ کینسر سے متاثرہ خواتین میں دوسرے کینسر کا خطرہ پہلے کے اندازوں سے کم ہے۔ برٹش میڈیکل جرنل میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق بریسٹ کینسر کی تشخیص کے 20 سال بعد خواتین میں دوسرے کینسر کا امکان عام خواتین کی نسبت صرف 2 فیصد زیادہ پایا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں بریسٹ کینسر سے بچاؤ کی ویکسین تیار، کیا اس کینسر کی شرح میں کمی ممکن ہے؟ تحقیق میں انگلینڈ کے نیشنل کینسر رجسٹری کا ڈیٹا شامل کیا گیا جس کے تحت یہ بات سامنے آئی کہ 13.6 فیصد خواتین کو دوسرا نان بریسٹ کینسر لاحق ہوا، جو عام آبادی سے معمولی...
      خیبرپختونخوا حکومت نے ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) کو انتظامی طور پر دو اضلاع میں تقسیم کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے، جس پر عملی اقدامات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اپنے آبائی علاقے پہاڑ پور کو علیحدہ ضلع بنانے کے حوالے سے محکمہ ریونیو سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ سے بھی اس سلسلے میں ضروری معلومات اور تجاویز مانگی گئی ہیں۔ حکومت نے اس منصوبے پر باضابطہ عمل درآمد شروع کروا دیا ہے، جس کے بعد ڈی آئی خان کو دو علیحدہ اضلاع میں تقسیم کیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد مقامی سطح پر انتظامی سہولت، عوامی خدمات کی بہتر فراہمی...
    ملتان میں اونچے درجے کے سیلاب کے خدشے کے پیش نظر انتظامیہ نے حفاظتی انتظامات شروع کردی۔ ڈپٹی کمشنر وسیم حامد کے مطابق شہری آبادی کو بچانے کے لیے ہیڈ محمد والا کے مقام پر شگاف ڈالا جائےگا، بستیوں سے 60 فیصد تک شہریوں کا انخلا کر دیاگیا ہے۔ ملتان کی تحصیل جلال پور پیروالا کے 18 دیہاتوں میں بھی پانی داخل ہوگیا ہے، دریائے چناب کا سیلابی ریلا اگلے 24 گھنٹے میں جھنگ اوراگلے 2 روز میں ملتان سے گزرے گا۔ دریائے چناب میں مظفرگڑھ کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے جس کے باعث 5 مقامات پر حفاظتی بند توڑنے انتطامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ سرگودھا میں کوٹ مومن کے متعدد علاقوں میں پانی...
    سپریم کورٹ آف پاکستان نے سگی بیٹی سے زیادتی کے الزام میں جیل میں 12 سال سے قید والد کو بری کر دیا۔ عدالت عظمیٰ نے لاہور ہائی کورٹ اور ٹرائل کورٹ کی عمر قید کی سزا بھی کالعدم قرار دی اور کہا کہ ملزم کو فوری رہا کیا جائے اگر کسی اور مقدمے میں مطلوب نہ ہو۔ جسٹس علی باقر نجفی کا تحریر کردہ 10 صفحات کا فیصلہ جاری کردیا گیا،  جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس سنا تھا۔ سپریم کورٹ  نے قرار دیا کہ متاثرہ (بچی) کا بیان ریکارڈ کرتے وقت اس کی ذہنی پختگی کا ٹیسٹ نہیں لیا گیا، قانون شہادت کے تحت بچے کا بیان تب معتبر ہے جب جج اس کی سمجھ بوجھ...
    اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی بندش کے لیے فنڈنگ پلان کی منظوری دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش  کے  حوالے سے حکومت نے 30 ارب 21 کروڑ روپے کا ضمنی بجٹ منظور کیا ہے تاکہ عمل کو مکمل کیا جا سکے۔ منصوبے کے تحت بندش کے دوران ملازمین کو سیورنس پیکیج، واجبات اور معاوضے کی ادائیگی کی جائے گی۔ اس سلسلے میں  وزارت صنعت و پیداوار کو ہدایت دی گئی ہے کہ مالی ضروریات کو مزید کم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ ای سی سی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوٹیلٹی اسٹورز کے اثاثے اور جائیدادیں رواں مالی سال میں فروخت کی جائیں گی...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات، سکیورٹی تعاون، انسداد دہشت گردی، انسداد منشیات، بارڈر سکیورٹی اور انسانی سمگلنگ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ برطانوی ہائی کمشنر نے محسن نقوی کو حال ہی میں ملنے والے نشان امتیاز پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان میں حالیہ سیلاب اور بارشوں کے باعث ہونے والے جانی نقصانات پر بھی بات ہوئی۔ جین میریٹ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ...
    لاہور (نیوز ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے شیر شاہ کے جسمانی ریمانڈ پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ ایڈمن جج منظر علی گل نے ایک صفحہ پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے پولیس کی مزید 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت اس سے قبل ملزم کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر چکی تھی۔ پولیس کے مطابق دورانِ تحقیقات ملزم کے قبضے سے ڈنڈا برآمد کیا گیا، فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کرایا گیا جبکہ موبائل فون اور ماسک بھی ضبط کیے گئے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کی غیر موجودگی میں بھی اس کے سوشل...
    انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے شیر شاہ کے جسمانی ریمانڈ پر تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔ ایڈمن جج منظر علی گل نے ایک صفحہ پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے پولیس کی مزید 30 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی، عدالت نے پہلے ہی 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر رکھا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: پولیس کے مطابق تحقیقات کے دوران ملزم کے قبضے سے ڈنڈا برآمد کیا گیا اور اس کا فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ بھی کرایا گیا جبکہ جسمانی ریمانڈ کے دوران پولیس نے ملزم سے موبائل فون اور ماسک بھی برآمد کیے۔ عدالت نے یہ واضح کیا کہ جدید ٹیکنالوجی...
    پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ پارٹی ایسے ضمنی الیکشن میں حصہ نہیں لے گی جن کے نتائج پہلے سے طے کر دیے گئے ہوں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کا یہ بھی فیصلہ ہے کہ پی ٹی آئی تمام قائمہ کمیٹیوں سے استعفا دے گی۔ عمران خان کے نزدیک سب سے بڑی طاقت روحانی اور اخلاقی ہے جب کہ سب سے کمزور طاقت جسمانی ہے۔ سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ اپنی جماعت کے بانی چیئرمین سے ملاقات ان کا قانونی حق ہے کیونکہ وہ ان کے وکیل بھی...
    لاہور (نیوز ڈیسک) سکھوں کی نمائندہ تنظیم شرومنی اکالی دل امرتسر کے رہنما کلویندر سنگھ چیمہ نے بھارت کی جانب سے کرتاپور پر پانی چھوڑنے کو آبی جارحیت قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کی ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں کلویندر سنگھ چیمہ نے کہا کہ آپریشن سندور میں بھارت نے ثابت کیا کہ وہ سکھوں کا دشمن ہے۔ بھارتی فوج نے لاہور میں سکھوں کے مقدس مقام پر حملہ کیا جسے پاکستان آرمی نے ناکام بنایا۔ اس کے بعد بھارتی پنجاب میں گرودواروں پر حملے کیے گئے اور الزام پاکستان پر لگایا گیا۔ ان کے مطابق آج بھارت نے گرونانک کرتاپور میں آبی جارحیت کرکے بے حرمتی کی ہے، جس کے باعث گرودوارے کے کمروں میں 5 فٹ تک...
    ہری پور: ملک بھر میں حالیہ دنوں ہونے والی شدید بارشوں، سیلابی ریلوں اور بعض علاقوں میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث دریاؤں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:راوی، چناب اور ستلج میں تباہ کن سیلاب، 22 افراد جاں بحق، لاکھوں متاثر، کئی بستیاں غرقاب ان ہی حالات کے پیشِ نظر تربیلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم ہو گئی ہے اور ڈیم اپنی زیادہ سے زیادہ سطح پر پہنچ گیا ہے۔ ڈیم انتظامیہ کے مطابق تربیلا ڈیم کے اسپل ویز آج دوپہر 1:30 بجے کھولے جائیں گے جس کے بعد ڈیم سے پانی کا مجموعی اخراج 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک تک ہوگا۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ...
    شہر میں بارشوں کے بعد ہونے والے بڑے بریک ڈاؤن پر سندھ ہائیکورٹ نے نوٹس لیا اور ججز کے گھروں میں بجلی کی طویل بندش پر برہمی کا اظہار کیا۔ ایڈیشنل رجسٹرار کوآرڈینیشن کی جانب سے 22 اگست کو ایم ڈی کے الیکٹرک کو طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:خواجہ شمس الاسلام قتل کیس: سندھ ہائیکورٹ میں کارروائی جزوی طور پر معطل نوٹس میں کہا گیا تھا کہ کے الیکٹرک نیپرا قوانین کے تحت صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کا پابند ہے اور بطور یوٹیلیٹی سروس فراہم کرنے والے ادارے کے، متبادل نظام موجود ہونا چاہیے تاکہ بڑے فالٹ یا بریک ڈاؤن کی صورت میں شہری متاثر نہ ہوں۔ نوٹس کے بعد آج...
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) ٹرمپ انتظامیہ نے کئی کیٹیگریز میں ویزا کی مدت محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غیرملکی طلبہ اور صحافیوں کے ویزا کی مدت محدود کی جائے گی۔ انیس سو اٹھہتر سے ایف ویزا کے حامل غیر ملکی طلبہ کو لامتناہی وقت تک قیام کی اجازت تھی۔ محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے مطابق طلبہ و دیگر کو لامتناہی قیام کی اجازت سے امریکی شہریوں کو نقصان ہوا، قانون منظور ہوا تو غیرملکی طلبہ کا قیام اسٹڈی پروگرام کی مدت تک محدود ہوگا۔ ہوم لینڈ سکیورٹی کا کہنا ہے کہ قانون منظور ہوا تو غیر ملکی طلبا 4 سال سے زیادہ امریکا میں نہیں رہ سکیں گے جبکہ غیر ملکی میڈیا کے نمائندے...
    سکھ برادری کی جانب سے کرتاپور پر بھارت کے پانی چھوڑنے کو آبی جارحیت قرار دے دیا گیا۔ سکھوں کی تنظیم شرومنی اکالی دل امرتسر کے رہنما کلویندر سنگھ چیمہ کی بھارت کی آبی جارحیت پر کڑی تنقید کی ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں کلویندر سنگھ چیمہ نے سندور آپریشن کو مکمل ناکام قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن سندور میں بھارت نے ثابت کیا کہ وہ سکھوں کا دشمن ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے لاہور میں سکھوں کے مقدس مقام پر حملہ کیا۔ پاکستان آرمی کا شکریہ جس نے اس حملے کو مکمل ناکام بنایا۔ اس کے بعد بھارتی پنجاب میں سکھوں کے گرودواروں پر حملے کیے اور الزام پاکستان پر لگایا۔ ضروری نہیں حملے...
    محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے اساتذہ کے تبادلوں کی پالیسی کے دوسرے مرحلے کا اعلان کر دیا ہے، جو آئندہ ہفتے سے شروع ہوگا۔ اس اقدام کے تحت زائد عملے والے اسکولوں کے اساتذہ کو ان اداروں میں تعینات کیا جائے گا جہاں اساتذہ کی شدید کمی ہے۔ سرکاری ہدایات کے مطابق تمام چیف ایگزیکٹو آفیسرز (CEOs) اور ڈسٹرکٹ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز (DAEOs) کو تفصیلی رپورٹیں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مزید پڑھیں: سوات مدرسے میں استاد کا بیہمانہ تشدد، طالبعلم جاں بحق، مدرسہ سِیل کر دیا گیا خاص طور پر اس پس منظر میں کہ پہلے مرحلے میں کئی اساتذہ نے نئی ذمہ داریاں سنبھالنے سے گریز کیا تھا۔ محکمے نے واضح کیا ہے کہ جو اساتذہ تبادلوں...
    نارتھ کراچی میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ پولیس جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو بھی زخمی ہوا جو اپنے موٹر سائیکل سوار ساتھی سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔ اس حوالے سے ایس ایچ او سرسید اسلم خان نے بتایا کہ نارتھ کراچی سیکٹر الیون بی رونق شیری بیکری کے قریب علاقہ گشت پر مامور پولیس کے جوانوں نے مشتبہ موٹر سائیکل سوار افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو عقب میں بیٹھے ہوئے ڈاکو نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار محمد لائق ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جس کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید...
    گیس بلوں کی مد میں صنعتی شعبے سے 50ارب روپے کی وصولی سنجیدہ معاملہ ہے، عاطف اکرام شیخ اسلام آباد ()چیئر مین اوگرا مسرور احمد خان کا ایف پی سی سی آئی پریزیڈنٹ سیکرٹیریٹ اسلام آباد کا دورہ، صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ سے ملاقات،انڈسٹری کے مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ملک بھر کی بزنس کمیونٹی ،ممبران اوگرا سمیت دیگر سٹیک ہولڈرز شریک ہوئے ،صدر ایف پی سی سی آئی نے چیئر مین اوگرا کو انڈسٹری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ گیس بلوں کی مد میں 50 ارب روپے کی وصولی انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے ،ایس این جی پی ایل نے اربوں روپے کے بل صنعتی...
    پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے تعلیمی نظام میں اصلاحاتی ایجنڈے کے تحت سمر اور ونٹر زونز میں تعلیمی سال کو فال سمسٹر اور اسپرنگ سمسٹر میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ابتدائی طور پر اس سسٹم کا اطلاق نرسری سے آٹھویں جماعت تک کی کلاسز پر ہوگا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سمر زون میں تعلیمی سال کا آغاز یکم ستمبر سے ہوگا، سمر زون میں فال سمسٹر یکم ستمبر سے 31 دسمبر تک ہوگا اور اسپرنگ سمسٹر 16 جنوری سے 31 مئی تک ہوگا۔ اسی طرح ونٹر زون میں تعلیمی سال کا آغاز یکم مارچ سے ہوگا، ونٹر زون میں اسپرنگ سمسٹر یکم مارچ سے 30 جون تک ہوگا جبکہ فال سمسٹر یکم...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے بیلاروس کے وزیر داخلہ ایون کبراکوو نے اپنے وفد کے ہمراہ وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ جس میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعظم نے بیلاروس کے وزیر داخلہ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بیلاروس کے مابین دیرینہ دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بیلا روس نے اپنی فضائیہ کو پاکستان ایئر فورس سے ٹریننگ دلانے کی خواہش ظاہر کردی انہوں نے رواں سال اپنے دورہ بیلاروس کا حوالہ دیتے ہوئے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ اس دورے کے دوران دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں تعاون کے کئی معاہدوں...
    خیبرپختونخوا کے دارالحکومت سمیت مختلف اضلاع میں 5.3 شدت کے زلزلے سے زمین لرز اٹھی ہے۔ پی ٹی ایم اے کے مطابق پشاور سمیت صوبے کے بیشتر حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے شام 6 بج کر 27 منٹ پر محسوس کیے گئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان کا ہندوکش ریجن تھا جبکہ اس کی گہرائی 125 کلومیٹر تھی۔  
    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پاکستان میں حالیہ سیلاب کو بھارت کی آبی جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس کا بدلہ لیں گے۔ گورنر ہاؤس کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ بھارت نے آبی دہشت گردی نے پاکستان پر مسلط کی اور پانی چھوڑا ہے، جس سے مختلف دریاؤ میں سیلابی صورت حال ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے اپیل ہے کہ بھارت کی آبی دہشت گردی کا معاملہ اقوام متحدہ اور عالمی فورمز پر اُس طرح سے اٹھائیں بھارتی حملے کا عالمی فورمز پر اٹھایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی آبی جارحیت سے پنجاب کے بعد اب سندھ میں سیلاب کا امکان ہے، بھارت کی آبی جارحیت سے اربوں...
    اسلام آباد: قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے کہا ہے کہ کالج اور جامعات میں بچے بچیاں منشیات استعمال کررہے ہیں، اے این ایف صرف ایک مہینہ دل لگا کر کام کرلے تو ملک سے منشیات ختم ہوسکتی ہے یہ ہماری آنے والی نسلوں کا معاملہ ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت راجہ خرم نواز نے کی۔ اے این ایف کے افسر بریگیڈئیر عمران علی نے کمیٹی کو بریفنگ دی اور کہا کہ ملک میں پانچ ریجنل ڈائریکٹوریٹ ہیں، 27 تھانے ہیں، 7 ری ہیبلیٹیشن سینٹر ہیں جن میں سے پانچ سندھ میں ہیں۔ چئیرمین کمیٹی نے کہا کہ اسلام آباد میں بے تحاشا منشیات فروشی ہے، کالجز، یونیورسٹیوں میں بک رہی ہے یہ...
    برلن(انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان میں پھنسے تقریباً دو ہزار افغان شہریوں کو دوبارہ داخلے کی اجازت دے گا جنہیں طالبان حکومت کے تحت خطرے سے دوچار سمجھا گیا تھا۔ یہ فیصلہ کئی ماہ کی پابندی اور جرمنی میں دائر قانونی مقدمات کے بعد سامنے آیا ہے۔ جرمن وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ افغان شہری مختلف مراحل میں تھے اور ان کی جانچ پڑتال کا عمل دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔ متعلقہ حکام پاکستان میں موجود ہیں تاکہ داخلے کی کارروائی آگے بڑھائی جا سکے۔ وزارتِ داخلہ نے وضاحت کی ہے کہ صرف وہی افغان شہری جرمنی داخل ہو سکیں گے جن کے کیسز عدالت میں کامیاب ہوئے ہیں یا جنہیں پہلے سے...
    پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے میڈیکل ٹیسٹ دینے والے امیدواروں کی سہولت کے لیے نئے ٹیسٹ سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اب سندھ اور بلوچستان کے ڈومیسائل رکھنے والے امیدوار اسلام آباد میں بھی امتحان دینے کے اہل ہوں گے جبکہ پہلی بار سندھ کے ضلع جیکب آباد کو بھی ٹیسٹ سینٹر کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ایم ڈی کیٹ 2025 کے امیدواروں کی سہولت کے لیے مزید ٹیسٹ سینٹرز قائم کرنے کا اعلان کردیا اس فیصلے کے بعد سندھ اور بلوچستان کے امیدواروں کو اسلام آباد میں بھی امتحان دینے کی سہولت حاصل ہو گی جبکہ سندھ کے امیدواروں کے لیے جیکب آباد...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے زیر تعمیر گیارہ منزلہ ہاسٹل کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔ اس ہاسٹل میں 126 کمروں کی تعمیر کی جا رہی ہے جسے پانچ ماہ کے اندر مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ کام کی رفتار کے ساتھ معیار پر بھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ محسن نقوی نے اکیڈمی کے سوئمنگ پول کا بھی دورہ کیا اور زیر تربیت پولیس افسران کے درمیان سوئمنگ مقابلے کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے پروبیشنرز اور انسٹرکٹرز کی حوصلہ افزائی کی۔ وزیر داخلہ نے کلاس رومز، آفیسرز میس اور کھانے کے معیار کا بھی جائزہ لیا اور زیر تربیت افسران...
    سپریم کورٹ میں جہیز کی رقم برآمدگی سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔ دورانِ سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدالت کے پہلے 2 فیصلے موجود ہیں اور سوال یہ ہے کہ کیا 3 رکنی بینچ اس معاملے کو سن سکتا ہے؟ یہ بھی پڑھیں:قتل کیس میں ویڈیو لنک کے ذریعے راضی نامے کی تصدیق سے سپریم کورٹ کا انکار عدالتی معاون حافظ عرفات نے مؤقف اختیار کیا کہ اس کیس کے لیے لارجر بینچ تشکیل دینا ضروری ہے کیونکہ نکاح نامے کے پیراگراف نمبر 16 پر قانونی اختلاف موجود ہے۔ ان کے مطابق پیراگراف نمبر 13 حق مہر کے بارے میں ہے جبکہ پیراگراف نمبر 16 خاوند...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے تسلیم کیا ہے کہ اس کی جانب سے امریکی ڈالر کی خریداری ، جواب تک 7.8 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے ، روپے کو کمزور رکھنے کا باعث بن رہی ہے ، تاہم بینک نے موقف اختیار کیا ہے کہ اگر روپیہ مضبوط ہو جائے تو درآمدات میں اضافہ ہو سکتا ہے جس سے بیرونی شعبہ دباؤ میں آسکتا ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں سٹیٹ بینک کے قائم مقام ڈ پٹی گورنر ڈاکٹر عنایت حسین نے کہا کہ موجودہ ڈالر ، روپیہ شرح مبادلہ (تقریباً 282 روپے فی ڈالر ) ” منصفانہ ” ہے۔ انھوں نے تسلیم کیا کہ اگر سٹیٹ بینک ڈالر خرید...
    وزارتِ خارجہ پاکستان نے اسرائیلی فضائی حملوں کی شدید مذمت کی ہے جن میں غزہ کے شہر خان یونس کے ناصر اسپتال کو نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے میں کم از کم 21 افراد جاں بحق ہوئے جن میں چار صحافی اور ایک ریسکیو ورکر بھی شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:غزہ کی صورتحال پر جدہ میں او آئی سی کا ہنگامی اجلاس، پاکستان نے 7 مطالبات پیش کردیے ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق ایک اسپتال پر حملہ نہ صرف انسانی حقوق اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ یہ آزادیِ صحافت پر بھی براہِ راست حملہ ہے۔ پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کو ان جرائم پر جوابدہ ٹھہرایا جائے اور...
    موسلادھار بارشوں کے سبب دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہونے سے تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ این ڈی ایم اے کے مطابق آج دن 12:30 بجے تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھولے جائیں گے، جس کے باعث پانی کا بہاؤ 2لاکھ 50 ہزار کیوسک تک متوقع ہے۔ دریائے سندھ کے بہاؤ میں ممکنہ اضافے کے پیش نظر ملحقہ علاقوں کے مکین آبی گزرگاہوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔ این ڈی ایم نے تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی آگاہ کر دیا، نشیبی علاقوں کے مکین محتاط رہیں اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔
    کراچی: چار لاپتا افراد میں شامل شخص صوبائی وزیر داخلہ ضیا لنجار کا گھر نذر آتش کرنے میں ملوث نکلا۔ پولیس رپورٹ پر سندھ ہائیکورٹ نے درخواست نمٹادی۔ ہائیکورٹ میں 4 لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ لاپتا افراد میں شامل شخص صوبائی وزیر داخلہ ضیا لنجار کے گھر کو نذر آتش کرنے میں ملوث نکلا۔ پولیس نے عبد الطیف کی گرفتاری سے متعلق عدالت کو آگاہ کردیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ عبد الطیف لاپتا نہیں بلکہ صوبائی وزیر کے گھر جلانے کے مقدمے میں مورو میں گرفتار ہے۔ عدالت نے اورنگی ٹاؤن کے علاقے سے لاپتا شہری کی بازیابی سے متعلق درخواست نمٹا دی۔ پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ تھانہ ملیر کینٹ کے...
    لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر بارشوں اور سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر اہم اقدامات اٹھائے گئے۔ لاہور، قصور، سیالکوٹ، فیصل آباد، نارووال، سرگودھا اور اوکاڑہ میں امدادی سرگرمیوں کے لیے فوج طلب کر لی گئی۔ حکومت پنجاب نے سول انتظامیہ کی درخواست پر وزارت داخلہ کو باضابطہ مراسلہ ارسال کیا۔ فوجی دستوں کی تعداد ضلعی انتظامیہ کی مشاورت سے طے ہوگی جبکہ ضرورت پڑنے پر آرمی ایوی ایشن اور دیگر وسائل بھی فراہم کیے جائیں گے۔ پہلے سے ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور پولیس ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔ ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق حکومت پنجاب اور تمام ادارے 24 گھنٹے صورتحال مانیٹر کر رہے ہیں۔ سرکاری...
    لوئر دیر: پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے  اچانک بڑا حملہ کرتے ہوئے پولیس کی گاڑیوں کو آگ لگادی۔ لاجبوک، کافرکوٹ اور کس غواڑگے کے علاقوں میں پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن کیا، جہاں پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے فورسز کو نشانہ بناتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کی۔ اچانک ہونے والے اس حملے کے نتیجے میں پولیس کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ دہشت گردوں نے کارروائی کے دوران پولیس کی 3 گاڑیوں کو آگ لگا کر مکمل طور پر تباہ کردیا جب کہ بکتر بند گاڑی کے ٹائروں پر فائرنگ کرکے اسے بھی ناکارہ بنا دیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے...