2025-07-27@07:28:20 GMT
تلاش کی گنتی: 1184

«کو رہا کیا»:

(نئی خبر)
    خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سحری و افطار میں کچھ فراہم نہیں کیا جا رہا، دونوں کو مجبوراً نہار منہ روزہ رکھنا پڑ رہا ہے۔ بیرسٹر سیف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی کا مقصد رمضان المبارک میں انہیں اذیت دینا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سحری و افطار میں کچھ فراہم نہیں کیا جا رہا، دونوں کو مجبوراً نہار منہ روزہ رکھنا پڑ رہا ہے۔ خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عبادات سے بھی روکا جا رہا ہے۔ جعلی حکومت کے...
    سڈنی: آسٹریلوی جنگی جہاز نے لیتھُوینیا کے مہم جو آریمَس موکُس کو بچا لیا، جو بحرالکاہل میں اکیلے کشتی چلاتے ہوئے تین دن تک خطرناک سمندری طوفان میں پھنسے رہے۔ 44 سالہ آریمَس موکُس امریکی شہر سان ڈیاگو سے آسٹریلیا کے برسبین تک کا طویل سمندری سفر کر رہے تھے، جب وہ طاقتور سائیکلون الفریڈ کی زد میں آ گئے۔ طوفانی ہواؤں اور شدید لہروں کی وجہ سے ان کی کشتی بری طرح متاثر ہوئی اور وہ کوئنز لینڈ کے مشرق میں تقریباً 460 میل دور پھنس گئے۔ جمعہ کے روز، جب 50 میل فی گھنٹہ کی تیز ہواؤں نے حالات مزید خراب کر دیے، تو موکُس نے ایمرجنسی بیکن فعال کر دیا۔ آسٹریلوی میری ٹائم سیفٹی اتھارٹی نے فوری...
    مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو سحری و افطار میں کچھ فراہم نہیں کیا جا رہا۔ ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو مجبوراً نہار منہ روزہ رکھنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر پابندی رمضان میں کارکنوں کو اذیت دینا ہے، حکومت کےاوچھے ہتھکنڈوں کے باعث عوام میں تشویش پائی جاتی ہے۔ بیرسٹر سیف کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملاقاتوں پر پابندی عدالتی احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔
    سپریم کورٹ کا 7 رکنی آئینی بینچ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف اپیلوں پر سماعت کر رہا ہے۔ سول سوسائٹی کے وکیل فیصل صدیقی کی جانب سے دلائل جاری ہیں۔ جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ ملٹری کورٹ سے کتنے لوگ رہا ہوئے؟ فیصل صدیقی نے بتایا کہ 105 کل ملزمان تھے جس میں سے 20 ملزمان رہا ہوئے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ 20 پہلے ہوئے تھے پھر 19 رہا ہوئے اس وقت جیلوں میں 66 ملزمان ہیں۔ فیصل صدیقی نے کہا کہ امریکا میں رواج ہے کہ دلائل کے اختتام پر دونوں پارٹیز کو پروپوز ججمنٹ کا حق دیا جاتا ہے، اگر یہ...
    TEL AVIV: اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے حماس کو خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کیا گیا تو اس کے بھیانک نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے اسرائیلی پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران حماس کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یرغمالیوں کو رہا نہ کرنے کی صورت میں وہ کچھ ہو گا جس کا تم سوچ بھی نہیں سکتے۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ وہ مستقبل میں جنگ کی بھرپور تیاریاں کر رہے ہیں، انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی غزہ کے حوالے دور اندیشی کی تعریف کرتے ہوئے اس کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔ غزہ جنگ...
    لیفٹیننٹ گورنر نے دعویٰ کیا کہ کشمیر میں امن و امان کی صورتحال پہلے سے بہتر ہورہی ہے اور حکومت ہر ممکن کوشش کررہی ہے کہ عوام ایک خوشحال ماحول میں زندگی گزار سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے خطاب کے ساتھ شروع ہوا، جس میں انہوں نے حکومت کی جانب سے ریاستی درجہ کی بحالی کے عزم کا اعادہ کیا۔ اپنے خطاب میں منوج سنہا نے کہا کہ حکومت ریاستی درجہ کی بحالی کے لئے تمام فریقین سے بات چیت کر رہی ہے۔ انہوں نے گزشتہ سال کیے گئے ترقیاتی کاموں کا بھی ذکر کیا، جن میں سرینگر جموں قومی شاہراہ پر رام بن اور بانہال میں دو بائی...
    غزہ اور یوکرین میں دیرپا امن کے قیام کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے،وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے شاہ چارلس سوم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، وزیراعظم نے شاہ چارلس سوم کو پاکستان کا دورے کی دعوت کا اعادہ کیا۔وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ غزہ اور یوکرین میں دیرپا امن کے قیام کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے پرعزم...
    کراچی(سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور موجودہ بنگلا دیشی بولنگ کوچ مشتاق احمد کی ویڈیو پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ کوئی کسی پر کیس نہیں کر رہا انہوں نے ہی مشتاق احمد کو ویڈیو بنانے کا کہا تھا جو مذاق تھا لیکن سب نے اسے اصلی سمجھ لیا۔ وسیم اکرم نے کہا کہ وہ صرف مذاق کا حصہ تھا اور نیوز چینلز نے اس خبر کو بغیر تصدیق کے لگا دیا۔ انہوں نے کہا کہ فیک نیوز پر یقین نہ کریں بلکہ پہلے اس کو ڈبل چیک کر لیں کہ کیا یہ درست خبر ہے۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ وکیل مشتاق احمد کو...
    آئل اور شپنگ کے شعبے سے تعلق رکھنے والی ہالٹ بیک بنکرز نامی کمپنی کے مالک گنر گران نے کمپنی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یہ اعلان کیا ہے کہ وہ فوری طور پر امریکی افواج کو ایندھن کی سپلائی روک رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ناروے کی کمپنی نے امریکی صدر کے رویئے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے امریکی افواج کو ایندھن کی سپلائی روکنے کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ناروے کی آئل اور شپنگ کے شعبے سے تعلق رکھنے والی ہالٹ بیک بنکرز نامی کمپنی کے مالک گنر گران نے کمپنی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یہ اعلان کیا ہے کہ وہ فوری طور پر امریکی افواج کو ایندھن کی سپلائی روک رہے ہیں۔ اس...
    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو اس مہینے کے آخر میں ایشیئن کرکٹ کونسل کا سربراہ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایشیئن کرکٹ کونسل کا اجلاس چیمپیئنز ٹرافی کے بعد دبئی میں منعقد ہونے جارہا ہے جس میں باضابطہ طور پر کونسل کی سربراہی تبدیل کی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے: محسن نقوی سے پوچھا جائے انہیں کرکٹ کا کیا تجربہ ہے؟ قومی ٹیم کے چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہونے پر عمران خان آگ بگولا اس وقت اس کونسل کے سربراہ سری لنکا کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شامی سلوا ہے تاہم ان کے پاس یہ عہدہ عارضی طور پر موجود ہے۔ اس میٹنگ کے دوران آنے والے ایشیا کپ کے وینیوزکے بارے میں بھی فیصلہ کیا جائے...
    کیا عمران خان اسلام آباد پر چڑھائی سے رہا ہو جائیں گے؟ گورنر خیبر پختونخوا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد:گورنر خیبر پختوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مولانا حامد الحق کی شہادت کا واقعہ افسوسناک ہے، ہمیں مدرسہ حقانیہ میں دہشت گردی کے واقعہ کو سنجیدہ لینا پڑے گا، صوبائی حکومت کو امن ومان کے لئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے، کیا عمران خان اسلام آباد پر چڑھائی سے رہا ہو جائیں گے؟ بانی پی ٹی آئی نے عدالتوں سے آزاد ہونا ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ماضی میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا، وزیر اعلیٰ کے پی اپنے...
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ڈمپر حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ کو ایک ایک پلاٹ دوں گا۔ روزانہ قرعہ اندازی کے ذریعے ایک پلاٹ دیا جائے گا، بلڈر اسی دن اہل خانہ کو فائل حوالے کرے گا۔گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ میرے پاس ایگزیکٹو پاور نہیں ہے، صرف آواز اٹھا سکتا ہوں۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں رمضان المبارک پر خصوصی اہتمام کیا ہے،  یہ تیسرا سال ہے جو یہ اہتمام کیا جا رہا ہے، گورنر ہاؤس میں جو اسٹیج بنایا ہے وہ پورے پاکستان میں نہیں بنا، ختم القرآن کی تقریب ہوگی، 10لاکھ سے زائد افراد کےلیے افطارڈنر کا اہتمام کیا گیا ہے۔انہوں...
    رمضان المبارک کے موقع پر متحدہ عرب امارات میں 4 ہزار 340 قیدیوں کو رہا کیا جا رہا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اس اقدام کا مقصد ماہِ مقدس کے دوران لوگوں کو خوشیاں پہنچانا ہے۔ قیدیوں کی سزاؤں میں معافی کا اعلان متحدہ عرب امارات کے صدر، وزیرِ اعظم اور مختلف رہنماؤں کی جانب سے کیا گیا ہے۔ رہا کیے جانے والے قیدی مختلف قومیتوں سے تعلق رکھتے ہیں اور انہیں ان کے اچھے اخلاق اور مثبت رویے کی بنیاد پر منتخب کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں آج پہلا روزہ ہے۔
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس کی جانب سے تلخ کلامی کے بعد یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی وائٹ ہاؤس کے کہنے پر وہاں سے روانہ ہوگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جمعہ کے روز وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران صدر ٹرمپ اور نائب صدر وینس نے یوکرینی صدر سے سخت لہجے میں گفتگو کی۔ نائب صدر جے ڈی وینس نے زیلنسکی سے استفسار کیا کہ انہوں نے ابھی تک صدر ٹرمپ کا شکریہ کیوں ادا نہیں کیا۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ زیلنسکی اس پوزیشن میں نہیں ہیں کہ امریکا کو احکامات دے سکیں اور انہیں بہت زیادہ بولنے سے گریز کرنا چاہیے۔ مزید پڑھیں:ٹرمپ اور زیلنسکی کی ملاقات تلخ...
    القسام کے قیدی عمار الزبن کے پاس اسیری کے دور کی کئی تحریریں اور ناول ہیں۔ انہوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں مزاحمتی سرگرمیوں کو ناول "الطريق إلى شارع يافا” (روڈ ٹو یافا) میں منفرد انداز میں بیان کیا۔ اسلام ٹائمز۔ حماس اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے تحت قیدیوں کے تبادلے کے دوران مشہور فلسطینی ادیب، مصنف اور القسام کمانڈر کو 27 سال بعد اسرائیلی جیل سے رہائی مل گئی۔ صیہونی ریاست اور فلسطینی مزاحمت کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت آج جمعرات ستائیس فروری کی صبح رہا ہونے والے سینکڑوں فلسطینیوں میں درجنوں ایسے فلسطینی بھی شامل ہیں جو برسوں سے صہیونی ریاست کی جیلوں میں پابند سلاسل تھے۔ ان میں ایک نام...
    اسلامی تحریک شگر کے صدر نے ایک بیان میں کہا کہ اگر ان علماء پر کوئی الزام ہے تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے، بصورت دیگر انہیں فور رہا کیا جائے۔ اگر ایسا نہ کیا گیا تو گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں شدید احتجاج کیا جائے گا اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی تمام تر صورتحال کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک شگر کے صدر شیخ نثار مہدی نے تین پاکستانی علماء کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری بازیابی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ حوزہ علمیہ قم (جامعه المصطفىٰ العالمیہ) میں زیر تعلیم تین پاکستانی علمائے کرام کو...
    بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار شتروگھن سنہا کی بیٹی اور اداکارہ سوناکشی سنہا نے فلم انڈسٹری میں خود کو کام نہ ملنے کی وجہ پر بات کرتے ہوئے حیرت انگیز انکشاف کیے ہیں۔ اداکارہ نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں وزن بڑھنے کی وجہ سے ہونے والی تنقید اور اس کے نتیجے میں کردار سے محرومی کا واقعہ شیئر کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح ان کے جسمانی وزن پر کیے گئے تبصروں نے انہیں شدید متاثر کیا۔ سوناکشی سنہا نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز ہی دبنگ اداکاری اور خوبصورتی سے کیا تھا۔ لیکن انہیں بھی جسمانی خدوخال اور وزن کے حوالے سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ حالیہ انٹرویو میں سوناکشی نے اپنے کیریئر کے...
    اپنے ایک بیان میں عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غزه و لبنان نے ایک ایسی شدید جنگ کا سامنا کیا جسے صیہونی رژیم نے اُن پر مسلط کیا اور وہاں کے انسانی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ عراق کے وزیر اعظم "محمد شیاع السوڈانی" نے کہا کہ لا محدود بات چیت ہماری سیاسی پالیسی کا حصہ ہے۔ جنگ اور افراتفری کا زمانہ گزر چکا، اب امن و استحکام کے مرحلے کا آغاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراق عالمی برادری کے ساتھ تعاون کے سلسلے میں مُحکم قدم اٹھا رہا ہے۔ ہماری حکومت سب سے پہلے عراق کی پالیسی پر گامزن ہے۔ عراق اس وقت خطے میں تعاون اور بات چیت کے لئے پل کی حیثیت اختیار کر...
    اسلام آ باد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آ باد میں برطانوی ہائی کمشنر نے وفاقی وزیر برائے پاور اویس لغاری سے ملاقات کی جس میں پاکستان کے توانائی سیکٹر میں حکومتی اقدامات اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر بات چیت ہوئی۔نجی ٹی وی سما کے مطابق ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے ہائی کمشنر کو پاور سیکٹر میں اصلاحات اور پیشرفت سے آگاہ کیا۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ گھریلو اور صنعتی صارفین کے لئے بجلی کے نرخوں میں کمی کی گئی ہے جو صارفین کے لئے ریلیف کا باعث ہے۔اویس لغاری نے کہا کہ گزشتہ سال ملک کی مجموعی بجلی پیداوار کا 55 فیصد متبادل ذرائع سے حاصل کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ اگلے 10 سال تک درآمدی...
    کراچی: صارم قتل کیس میں زیرِ حراست تمام افراد کو شہر نہ چھوڑنے کی شرط پر رہا کردیا گیا۔ ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ کے مطابق تفتیش، شواہد، حالات اور واقعات پوسٹ مارٹم رپورٹ سے مطابقت نہیں رکھتے، کیس کو منطقی انجام پر پہنچانے کے لیے فارنزک ماہرین کی مدد لی جائے گی۔ ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ نے مزید بتایا کہ صارم قتل کیس میں زیرِ حراست تمام افراد کو شہر نہ چھوڑنے کی شرط پر رہا کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ آئی جی سندھ نے محکمہ داخلہ کو خط لکھا ہے اور فارنزک ماہرین کا بورڈ شواہد کا دوبارہ جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے گا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق صارم کو مبینہ اغوا...
      جب سفارشی لوگوں کو عہدوں پر بٹھایا جائے گا تو کرکٹ تباہ ہوگی، محسن نقوی کو پہلے چیف منسٹر لگایا، اس نے ظلم کیا۔محسن نقوی کو وزیر داخلہ لگایا، اس نے ظلم کیا، اتنی بری کارکردگی پر عزت دار آدمی مستعفی ہوجاتا ہے غلط فہمیاں پیدا کرنے کے لیے خبر نکالی گئی کہ بانی پی ٹی آئی بے ہوش ہو کر گر پڑے ،عمران خان اس بات پر ہنسے ، ان کی صحت بالکل ٹھیک ہے، میرے متعلق صرف پارٹی کے عہدیدار بات کریں(عمران خان کی علیمہ خانم سے گفتگو) پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب عہدوں پر سفارشی لوگوں...
    لاہور ہائیکورٹ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کیخلاف ایک درخواست پروفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔   جسٹس  فاروق حیدر نے صحافی تنظیم کی پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پیکا  ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے فیک انفارمیشن پر3 برس قید اور جرمانے کی سزا ہوگی۔ ماضی میں پیکا کو خاموش ہتھیار کے طور استعمال کیا جاتا رہا ہے۔  پیکا ترمیمی ایکٹ میں نئی سزاؤں کے اضافے سے ملک رہ جانے والی تھوڑی سی آزادی بھی ختم ہوجایے گی۔ درخواست گزار کے مطابق پیکا بل متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اور صحافتی تنظیموں کی مشاورت کے بغیر لایا گیا۔ پیکا ترمیمی بل کی منظوری سے آئین میں دی...
    اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی—فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی آج رخصت پر چلے گئے۔جسٹس محسن اختر کیانی آج کیسز کی سماعت کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔
    مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم حقیقی) کے چیئرمین آفاق احمد کو سینٹرل جیل کراچی سے رہا کردیا گیا۔ آفاق احمد کو 3 مقدمات میں ضمانت پر رہائی ملی ہے، سینٹرل جیل سے رہائی پر کارکنوں کی بڑی تعداد نے اُن کا استقبال کیا۔ اس سے قبل ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے آفاق احمد کا ریلیز آرڈر جاری کیا تھا۔ عدالت نے آفاق احمد کے خلاف سرجانی ٹاؤن میں درج مقدمے میں ضمانت منظور کی اور انہیں 1 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔
    سماجی رہنما کامزید کہنا ہے کہ حملہ آور خود کو مظلوم ظاہر کرنے کے لیے مختلف طریقوں سے محصور عوام کی مشکلات میں اضافہ کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق ان حالات میں عام شہریوں کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے اور فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر پی ڈی ایم اے شیراز بادشاہ کے مطابق اب تک چھ خاندان نقل مکانی کر چکے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کوہاٹ امن معاہدے پر عملدرآمد ہو رہا ہے ضلع کے اندر اب تک 194 بنکرز مسمار ہوچکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم میں گزشتہ پانچ ماہ سے تھری جی، فور جی اور آمدورفت کے راستوں کی بندش نے شہریوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے۔ مواصلاتی...
    پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب عہدوں پر سفارشی لوگوں کو بٹھایا جائے گا تو کرکٹ تباہ ہوگی، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو جس عہدے پر بھی بٹھایا گیا، اس نے بیڑہ غرق کیا۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد ان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کو آج سب سے زیادہ غصہ کرکٹ پر تھا۔ عمران خان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ پی ٹی وی پر دیکھا، میچ ہارنے کی وجہ سے بانی نے سارا غصہ آج کرکٹ پر اتارا۔ میچ ہارنے پر عمران خان...
    حماس کے ایک اہلکار نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو پر غزہ جنگ بندی معاہدے کو جان بوجھ کر سبوتاژ کرنے کا الزام عائد کیا ہے، جب اسرائیل نے سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کی رہائی ملتوی کر دی تھی۔ الجزیرہ ٹی وی کو ایک انٹرویو میں باسم نعیم نے کہا کہ حماس اس وقت تک جنگ بندی کی مزید بات چیت میں شامل نہیں ہوگی جب تک اسرائیل معاہدے کے مطابق ان 620 فلسطینی قیدیوں کو رہا نہیں کرتا جن کی رہائی ہفتے کے روز متوقع تھی۔ یہ بھی پڑھیں:اسرائیل نے اپنے قیدیوں کی بازیابی کے بعد فلسطینی سیکیورٹی اہلکاروں کی رہائی روک دی حماس کے سیاسی بیورو کے رکن باسم نعیم کے مطابق اگلے مرحلے سے قبل 620 فلسطینی...
    سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے پیکا ایکٹ واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔ رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا میڈیا انڈر اٹیک کے عنوان سے مشاورتی اجلاس کی قرار داد منظور کرلی، اس میں کہا گیا کہ آزادی اظہار جمہوریت کی بنیاد ہے اور اسے کسی بھی قسم کی جبر و زبردستی سے محفوظ رکھا جانا چاہیے، پیکا ایکٹ 2025 کو ناقص قانون سازی قرار دیتے ہوئے مسترد کرتے ہیں اور اسکی مذمت کی جاتی ہے، پیکا ایکٹ آئین کے آرٹیکل 19 خلاف ورزی ہے۔  قرارداد میں کہا گیا کہ پیکا ایکٹ  2025 میڈیا اہلکاروں کے ان حقوق کی خلاف ورزی  ہے جو اقوام متحدہ کے تحت بین الاقوامی میثاق برائے شہری و سیاسی حقوق کے آرٹیکل 19...
    لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی مینار پاکستان پر جلسے متعلق درخواست خارج کردی۔ پی ٹی آئی کی 22 مارچ کو مینار پاکستان جلسہ کی اجازت کی درخواست پرلاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے بطور اعتراضی سماعت کی۔ عدالت نے ہائیکورٹ آفس کا اعتراض بحال رکھتے ہوئے درخواست خارج کردی۔ عدالت نے درخواست گزار کو ریڈرسل کمیٹی سے رجوع کرنے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ریڈرسل کمیٹی فیصلہ نہیں کرتی تو آپ عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ حکومت کی ریڈرسل کمیٹی کے پاس جانا بے سود ہے۔ ہائیکورٹ آفس نے درخواست متعلقہ کمیٹی کے سامنے دائر نا کرنے کا اعتراض عائد کیا تھا۔ پی ٹی آئی...
    کراچی: سپر ہائی وے حیدرآباد سے کراچی آتے ہوئے کاٹھوڑ پل کے قریب دو ٹرکوں اور ایک کار کے درمیان تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ ایدھی حکام کے مطابق، جاں بحق شخص کی عمر تقریباً 35 سال ہے، تاہم اس کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی۔ حادثے کے بعد زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کی مدد سے بقائی ٹول پلازہ کے قریب واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ دو شدید زخمی افراد، 35 سالہ وقاص احمد اور 32 سالہ غلام حسین کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ پولیس حادثے کی وجوہات کے لیے تحقیقات کا...
    دوکاندار پیسے واپس کر دیتا ہے سمیع اللہ، سرگودھا خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں کچھ خرید کر پیسے ادا کر رہا ہوں ۔ مگر دوکاندار پیسے واپس کر دیتا ہے کہ یہ سب سکے خراب ہیں اس کے بعد میرے پاس مزید پیسے نہیں ہوتے۔ وہی سکے جمع کر کے میں ادائیگی کرتا ہوں ۔ مگر واپس ملنے کے بعد میں پریشانی میں ادہر ہی بیٹھا لوگوں کو دیکھ رہا ہوں اور سمجھ نہیں پا رہا کہ کیا کروں۔  تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی دشمن نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ ممکن ہے کہ وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب ہو جائے ۔ جس کی وجہ سے گھریلو کاروباری...
    بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ مہینے بھارت نے اسرو کے 100ویں راکٹ کو لانچ کیا تھا، وقت گزرنے کیساتھ خلا میں ہماری کامیابیوں کی فہرست طویل ہوتی جارہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے آج اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام "من کی بات" کے 119ویں قسط سے خطاب کیا۔ اس پروگرام میں نریندر مودی نے مختلف موضوعات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے خاص طور سے خلائی شعبے، اتراکھنڈ میں منعقدہ قومی کھیلوں اور خوردنی تیل کے کم استعمال جیسے موضوعات پر اظہار خیال کیا۔ "من کی بات" کے 119ویں قسظ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ ان دنوں چیمپئنز ٹرافی چل رہی ہے لیکن آج میں آپ سے کرکٹ کے بارے میں بات نہیں کرنے...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کو صاف پانی، روزگار اور نہ امن مل رہا ہے، ہم ایسی مہم چلائیں گے کہ آئندہ کوئی الیکشن میں دھاندلی نہ کرسکے، بانی پی ٹی آئی سمیت تمام پارٹی رہنماں اور کارکنان کو رہا کیا جائے، ہم ان تمام سیاسی پارٹیوں کا اکٹھا کررہے ہیں جو حکومت سے باہر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ کراچی کے لوگ ہمیں محبت دے رہے ہیں، کراچی والوں نے ہمیں عام انتخابات میں 22 سیٹیں دیں، پورے سندھ سے ہمیں 44 سیٹیں ملیں، ہمارے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا، سندھ اور وفاقی حکومت کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں۔ مزار قائد...
    کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے کنن پوش پورہ اجتماعی عصمت دری کے ہولناک واقعے کی 34ویں برسی کے موقع پر فاطمہ جناح پوسٹ گریجویٹ کالج اور سہیلی سرکار گرلز کالج مظفرآباد کے اشتراک سے دو الگ الگ سمینار منعقد کئے۔ اسلام ٹائمز۔ مظفر آباد میں منعقدہ دو سیمیناروں کے مقررین نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں کنن پوش پورہ اجتماعی آبروریزی کے متاثرین کو انصاف نہ ملنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے کنن پوش پورہ اجتماعی عصمت دری کے ہولناک واقعے کی 34ویں برسی کے موقع پر فاطمہ جناح پوسٹ گریجویٹ کالج اور سہیلی سرکار گرلز...
    لاہور: پاکستان نے خیر سگالی کے جذبے کے تحت 22 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر کے ان کے وطن واپس بھیج دیا ہے۔ ان ماہی گیروں کو ہفتہ کے روز واہگہ-اٹاری بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا۔ یہ ماہی گیر جمعہ کے روز کراچی کی لانڈھی ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کیے گئے تھے۔ ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے خصوصی بس کے ذریعے ان ماہی گیروں کو کراچی سے لاہور لایا گیا۔ لاہور میں ایدھی فاؤنڈیشن کے مرکز میں انہیں ناشتہ فراہم کیا گیا، نئے کپڑے اور تحائف دیے گئے، اور بعد ازاں واہگہ بارڈر پر پہنچایا گیا جہاں پاکستان رینجرز پنجاب نے انہیں بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے حوالے کیا۔ رہائی پانے والے 22 بھارتی...
    القسام کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ بریگیڈز نے اس قیدی کے حوالے کرنے کی تقریب منعقد نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ اقدام اندرون فلسطین کی فلسطینی آبادی کے لیے واضح پیغام ہے جو اپنے بیٹوں کو قابض اسرائیلی فوج میں بھرتی کو مسترد کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اسرائیلی قیدی ہشام السید کو آج ہفتے کے روز بقیہ پانچ قیدیوں کے برعکس کسی سرکاری تقریب منعقد کیے بغیر رہا کر دیا۔ مرکز اطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق القسام کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ بریگیڈز نے اس قیدی کے حوالے کرنے کی تقریب منعقد نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ اقدام اندرون فلسطین کی فلسطینی آبادی...
    غزہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 فروری ۔2025 )اسرائیلی جیلوں میں قید 602 فلسطینیوں کے بدلے غزہ میں 3 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا ہے مزید 3 اسرائیلی قیدی کچھ دیر میں رہا کیے جائیں گے جس کے چند گھنٹوں میں فلسطینی قیدی بھی اسرائیل کی جیل سے رہا ہو جائیں گے عرب نشریاتی ادارے ”الجزیرہ“ کے مطابق نصیرات میں 3 اسرائیلی قیدیوں کو رہائی سے قبل اسٹیج پر پہنچایا گیا اور پھر انہیں ریڈ کراس کے حوالے کر دیا گیا اسرائیلی قیدی ایلیا کوہن، عمر وینکرٹ اور عمر شیم ٹوف نصیرات میں حوالگی کے مقام پر موجود تھے.(جاری ہے) ریڈ کراس کی گاڑیوں کا ایک قافلہ وسطی غزہ کے علاقے نصیرات سے 3 اسرائیلی قیدیوں کو غزہ...
    آئی سی سی چیمئینز ٹرافی میں پاک بھارت ہائی وولٹیج مقابلے کل (23 فروری) کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق روایتی حریفوں کے درمیان اہم مقابلے میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم موسم ابرآلود رہ سکتا  ہے جبکہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ موسم کی صورتحال بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق شام کے اوقات میں کم از کم درجہ حرارت 23 ڈگری سیلسیس تک گر سکتا ہے۔ مزید پڑھیں: پاک بھارت میچ؛ کون جیتے گا! ہندو بابا کی بڑی پیشگوئی سامنے آگئی قبل ازیں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کچھ روز قبل بلند ترین پہاڑ جبل جیس، راس الخیمہ میں تیز بارش کیساتھ اولے پڑے تھے لیکن...
    کراچی (کامرس رپورٹر) کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن (کیڈا) کے صدر رضوان عرفان، چیئرمین ریگل ایریا سفیر بٹ، اور چیئرمین عبداللہ ہارون روڈ فاروق اے بی نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ساؤتھ مجاہد اکبر سے اہم ملاقات کی۔ملاقات میں حالیہ دنوں مارکیٹ میں ہونے والی چھاپہ مار کارروائیوں، دوکانداروں کو ہراساں کرنے، اور تاجروں کو درپیش دیگر مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وفد نے اس بات پر زور دیا کہ اداروں کو تاجروں کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے تاکہ کاروباری سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے مجاہد اکبر نے تاجروں کے مسائل غور سے سنے اور فوری طور پر ان کے حل کی یقین دہانی کروائی۔ مزید برآں، انہوں نے کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) لانڈھی ڈسٹرکٹ جیل سے 22 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جیل سے رہائی پانے والے بھارتی ماہی گیروں کو سرکاری ادارے کی نگرانی میں ایدھی فاؤنڈیشن کے انتظامات پر بس کے ذریعے لاہور منتقل کیا جا ئے گا جہاں سے وہ واہگہ کے راستے اپنے وطن جائیں گے۔ سپرنٹنڈنٹ لانڈھی جیل ارشد شاہ کا کہنا ہے کہ رہائی پانے والے 22 بھارتی ماہی گیروں میں 3 مسلمان اور 19 ہندو ہیں، بھارتی ماہی گیروں کو پاکستان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر مختلف اوقات میں گرفتار کیا گیا تھا۔ بھارتی ماہی گیر کراچی کی ملیر لانڈھی جیل میں قید تھے۔ان ماہی گیروں کو پاکستانی سمندری حدود میں گزشتہ 3...
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے شکیل آفریدی کی حوالگی کے عوض عافیہ صدیقی کی رہائی کی تجویز مسترد کردی۔ وفاقی حکومت نے عافیہ صدیقی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کرادیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے شکیل آفریدی کی حوالگی کی تجویز قابل عمل نہیں۔ امریکا میں قید عافیہ صدیقی کے امریکی وکیل کلائیو اسمتھ نے اس حوالے سے تجویز دی تھی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے عدالت کو بتایا کہ عافیہ صدیقی کی امریکی عدالت میں دائرپٹیشن کے ڈرافٹ پر کچھ تحفظات ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز اسحاق نے کہا کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کی پٹیشن کی حمایت سے پیچھے ہٹنے کے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس میں وفاقی حکومت نے رہائی کے بدلے شکیل آفریدی حوالگی سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کر دیا۔روز نامہ امت کے مطابق جسٹس سرداراعجازاسحاق خان نے عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔وفاقی حکومت کے وکیل ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کے بدلے شکیل آفریدی حوالگی کی تجویز قابل عمل نہیں۔ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے امریکی وکیل کلائیو سمتھ نے اس حوالے سے تجویزدی تھی۔دوران سماعت، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے دلائل میں کہاکہ عافیہ صدیقی کی امریکی عدالت میں دائر پٹیشن کے ڈرافٹ میں شامل کچھ...
    وفاقی حکومت نے شکیل آفریدی کی حوالگی کے عوض عافیہ صدیقی کی رہائی کی تجویز مسترد کردی ہے۔ وفاقی حکومت نے عافیہ صدیقی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کروا دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے شکیل آفریدی حوالگی کی تجویز قابل عمل نہیں ہے۔امریکا میں قید عافیہ صدیقی کے امریکی وکیل کلائیو اسمتھ نے اس حوالے سے تجویز دی تھی۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے عدالت کو بتایا کہ عافیہ صدیقی کی امریکی عدالت میں دائر پٹیشن کے ڈرافٹ پر کچھ تحفظات ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز اسحاق نے کہا کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کی پٹیشن کی حمایت سے پیچھے ہٹنے کے حکومتی بیان پر حیرت ہے،...
    ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس میں وفاقی حکومت نے رہائی کے بدلے شکیل آفریدی حوالگی سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کردیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ وفاقی حکومت کے وکیل ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کے بدلے شکیل آفریدی حوالگی کی تجویز قابل عمل نہیں، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے امریکی وکیل کلائیو اسمتھ نے اس حوالے سے تجویز دی تھی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے دلائل میں کہا کہ حکومت، عافیہ صدیقی کی امریکی عدالت میں رہائی کی پٹیشن کی حمایت سے بھی پیچھے...
    بل گیٹس کو زندگی کے کس اہم فیصلے پر اب پچھتاوا ہوتا ہے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز نیویارک(سب نیوز )مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس عرصے سے دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست کا حصہ ہیں مگر انہیں اب کس بات پر بہت زیادہ پچھتاوا ہوتا ہے؟بل گیٹس نے 1974 میں 20 سال کی عمر میں مائیکرو سافٹ کے پہلے چیف ایگزیکٹو کا عہدہ سنبھالنے کے لیے ہارورڈ یونیورسٹی کو چھوڑ دیا تھا۔اب انہوں نے تعلیم کو ادھورا چھوڑنے کے فیصلے پر پچھتاوے کا اظہار کیا ہے۔اپنی سوانح حیات میں بل گیٹس نے بتایا کہ ہارورڈ کو چھوڑنے کے بعد وہ اکثر سوچتے تھے کہ واپس جاکر ڈگری مکمل کریں۔ انہوں نے بتایا کہ...
    بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گوجیاکھون نے رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ چین، موجودہ چیرمین ملک کے طور پر اپنے تمام امور کو تیزی سے آگے بڑھا رہا ہے اور تمام فریقوں کے ساتھ مل کر شنگھائی تعاون تنظیم کو زیادہ متحد، زیادہ کوآپریٹو، زیادہ متحرک اور زیادہ فعال معیاری ترقی کے نئے مرحلے میں لے جا رہا ہے۔جمعہ کے روزترجمان نے کہا کہ چین نے شنگھائی تعاون تنظیم کے علاقائی انسداد دہشت گردی کے ادارے کی کونسل میٹنگ، بارڈر محکمے کے سربراہان کی کانفرنس، مشترکہ انسداد دہشت گردی کی مشقوں سمیت متعدد سرگرمیوں کا انعقاد کیا ہے ، جس سے رکن ممالک کے درمیان سلامتی کے تعاون اور باہمی اعتماد کو مزید مضبوط کیا گیا ہے۔ ان...
    آرٹیفشل انٹیلیجنس کے حوالے سے منعقدہ ایک تعارفی سلسلہ نشست سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی مبصر کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت کو ہائبرڈ وار میں ایک آلے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ جو ایک مہلک ہتھیار ثابت ہو رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے روحانی شہر قم المقدس میں حوزوی طلباء کے لئے "تبیین میڈیا ایسوسی ایشن" کی جانب سے ایک علمی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا مقصد دینی طلاب کو آرٹیفشل انٹیلیجنس کے انسانی زندگی پر اثرات سے روشناس کروانا تھا۔ اس نشست کا عنوان "ہائبرڈ وار میں آرٹیفشل انٹیلیجنس" کا کردار تھا۔ یہ نشست میڈیا سے منسلک قم المقدسہ کے طلباء کی جانب سے رکھی گئی۔ نشست سے گفتگو کرتے...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز)ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس میں وفاقی حکومت نے رہائی کے بدلے شکیل آفریدی حوالگی سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کر دیا۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔وفاقی حکومت کے وکیل ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کے بدلے شکیل آفریدی حوالگی کی تجویز قابل عمل نہیں۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے امریکی وکیل کلائیو اسمتھ نے اس حوالے سے تجویز دی تھی۔دوران سماعت، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے دلائل میں کہ اکہ عافیہ صدیقی کی امریکی عدالت میں دائر پٹیشن کے ڈرافٹ میں شامل کچھ باتوں پر...
     ویب ڈیسک:کراچی کی لانڈھی ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں قید 22 بھارتی ماہی گیروں کو آج صبح رہا کردیا گیا۔  ذرائع کے مطابق بھارتی ماہی گیروں کو لاہور میں واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا،بھارتی ماہی گیروں کو صبح 9 بجے ملیر لانڈھی ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کر کے ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کیا گیا،جنہیں ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کے توسط سے بس کے ذریعے لاہور روانہ کیا۔ اسرائیل سے رہا ہونے والے ابو وردہ کی خان یونس میں یرغمالیوں کی میتیں واپس دینے کی تقریب میں شرکت  جیل حکام کے مطابق اس سلسلے میں محکمہ داخلہ سندھ سے احکامات موصول ہوئے ذرائع نے بتایا کہ ماہی گیروں کی کراچی سے لاہور کے...
    فوٹو فائل کراچی کی لانڈھی جیل ملیر میں قید 22 بھارتی ماہی گیروں کو آج صبح رہا کرکے لاہور روانہ کیا جائے گا جنہیں ممکنہ طور پر واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق بھارتی ماہی گیروں کو صبح 9 بجے ملیر لانڈھی ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کر کے ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کیا جائے گا جنہیں ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کے توسط سے بس کے ذریعے لاہور روانہ کیا جائے گا۔جیل حکام کے مطابق اس سلسلے میں محکمہ داخلہ سندھ سے احکامات موصول ہوگئے ہیں۔ ماہی گیروں کی کراچی سے لاہور کے واہگہ بارڈر تک منتقلی کے اخراجات ایدھی فاؤنڈیشن برداشت کرے گی۔ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے سینیارٹی کے معاملے پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ وکلاء کے ذریعے دائر درخواست میں موقف اپنایا گيا ہے کہ جسٹس سرفراز ڈوگر کو بطور قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کام سے روکا جائے۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی موجودہ سینیارٹی لسٹ کو کالعدم قرار دیا جائے، ججز کا تبادلہ سینیارٹی لسٹ کو متاثر کیے بغیر عارضی طور پر ہو سکتا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز ٹرانسفر کا فیصلہ مفاد عامہ کے تحت نہیں کچھ اور وجوہات کے سبب کیا گیا۔ججز کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں ٹرانسفر آرٹیکل 175 اے کی خلاف ورزی ہے، صدر مملکت نے آرٹیکل 200 کی شق ایک کا استعمال جوڈیشل...
    لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نادرا کو عہدے سے ہٹانے کا سنگل بنچ کا حکم کالعدم قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا، لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے 16 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔ فیصلہ میں کہا گیا کہ نگران حکومت نے قانون کے مطابق چیئرمین نادرا کو تعینات کیا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائی کورٹ نے قرار دیا ہے کہ نگران حکومت نے قانون کے مطابق چیئرمین نادرا کو تعینات کیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نادرا کو عہدے سے ہٹانے کا سنگل بنچ کا حکم کالعدم قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا، جسٹس چودھری محمد اقبال کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے 16 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔ فیصلہ میں کہا گیا کہ...
    اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ آرمی چیف برطانیہ کے دورے پر ہیں جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، جس سے پاکستان کی عزت اور وقار میں اضافہ ہوا، پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی پوری دنیا معترف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیراطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو آرمی چیف کو برطانیہ میں ملنے والی عزت اور وقار ہضم نہیں ہورہا، سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ آرمی چیف برطانیہ کے دورے پر ہیں جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، جس سے پاکستان کی...
    اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججزنے سینیارٹی کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی        جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے سینئر وکلاء منیر اے ملک اور بیرسٹر صلاح الدین کی وساطت سے درخواست دائر کی ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے درخواست میں صدر مملکت، وفاق اور جوڈیشل کمیشن سمیت رجسٹرار سپریم کورٹ، سندھ، بلوچستان اور لاہور ہائیکورٹس کے رجسٹرار کو بھی فریق بنایا ۔  عدالت عظمیٰ میں آرٹیکل 184 کی شق تین کے تحت 49 صفحات پر مشتمل درخواست دائر کی گئی، جس میں مؤقف اختیارکیاگیا کہ مفاد عامہ کے بغیر ججز کو ایک ہائی کورٹ سے دوسری ہائی کورٹ ٹرانسفر...
    اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز سنیارٹی کے معاملے پر قانونی جنگ کا آغاز ہوگیا، سنیارٹی کے خلاف ریپریزنٹیشن مسترد کرنے کا فیصلہ آج یا کل سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی سنیارٹی کا معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا، وفاقی دارالحکومت کی عدالت عالیہ کے 5 ججز جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے سینئر وکلا منیر اے ملک اور بیرسٹر صلاح الدین کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔ سنیارٹی کے خلاف ریپریزنٹیشن مسترد کرنے کا فیصلہ آج یا کل سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا جائے گا، پانچوں ججز کی جانب...
    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ ججز سنیارٹی کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق 5 ججز نے سینئر وکلا منیر اے ملک اور بیرسٹر صلاح الدین کی خدمات حاصل کر  لی ہیں، جس کے بعد سنیارٹی کے خلاف ریپریزنٹیشن مسترد کرنے کا فیصلہ آئندہ دنوں میں سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے 5 ججز کی سنیارٹی ریپریزنٹیشن مسترد کر دی تھی ۔ اب سینئر وکلا کی خدمات حاصل کرنے کے بعد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی جانب سے ریپریزنٹیشن مسترد کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔
    پاکستانی خوبرو اداکارہ کنزا ہاشمی کا بھارتی کامیڈین و ریپر کے ساتھ فلمایا گیا گانا ’ہوا بن کے‘ جیکولین فرنینڈس کو بھی بھا گیا۔ بھارتی معروف اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام کی اسٹوری پر کنزا ہاشمی اور منور فاروقی کے گانے کی تعریف کی ہے۔ اداکارہ نے گانے کا یوٹیوب لنک اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور اس گانے کی ہیروئن کنزا اور ہیرو منور کی تعریف بھی کی ہے۔ یاد رہے کہ ’ہوا بن کے‘ گانا بھارتی نامور گلوکارہ نیہا ککڑ اور گلوکار ریتو ربا نے گایا ہے۔ اس گانے کو دو ہفتے قبل یوٹیوب پر اپ لوڈ کیا گیا تھا جسے تاحال 7.9 سے...
    کراچی(نوائے وقت رپورٹ)جمشید دستی نااہلی کیس میں الیکشن کمیشن نے ہائیکورٹ کے فیصلے پر سوال اٹھادیا۔ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی نااہلی سے متعلق درخواستوں پر ممبر سندھ الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ سماعت کے دوران درخواست گزار امیر اکبر اور ذوالفقار ڈوگر اپنے وکلا کے ہمراہ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے تاہم جمشید دستی کی جانب سے کوئی الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوا۔ سماعت کے دوران ممبر خیبر پی کے نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ریٹرننگ افسر نے جمشید دستی کے کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے تو الیکشن کیسے لڑا؟ جس پر درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ ہائیکورٹ کے حکم پر جمشید دستی...
    پشاور ہائی کورٹ نے ججز اور عدلیہ کی سیکورٹی سے متعلق درخواست پر سیکورٹی اجلاس کی رپورٹ طلب کرلی۔ ججز اور عدلیہ کی سیکورٹی سے متعلق دائر درخواست پر قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس وقار احمد نے سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ  صوبے کے جنوبی اضلاع میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے۔ رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ کی زیرصدارت عدلیہ کی سیکیورٹی سے متعلق 2 اجلاس ہوئے تاہم رپورٹ تاحال جمع نہیں ہوئی۔ رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ بیرسٹر اختیار عدالت میں پیش ہوئے۔ قائم مقام چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کمیٹی اجلاس میں کچھ فائنڈنگ آئی ہے۔ عدالتوں کے احاطے کے لیے سیکورٹی کے...
    حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے دوران تمام اسرائیلی اسیران اور فلسطینی قیدیوں کے تبادلے کی تجویز پیش کی ہے جس کا مقصد ایک مستقل جنگ بندی اور مکمل اسرائیلی انخلا تک پہنچنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج کا لبنان پر ڈرون حملہ، حماس کا اہم کمانڈر شہید الجزیرہ کے مطابق فلسطینی گروپ نے تصدیق کی ہے کہ وہ بقیہ 6 اسیران کو رہا کرے گا جنہیں پہلے مرحلے میں رہا کیا جانا تھا۔ اسرائیل کے وزیر خارجہ گیڈون سار کا کہنا ہے کہ معاہدے کے دوسرے مرحلے کے لیے مذاکرات رواں ہفتے ہوں گے۔ حماس نے ایک بیان میں غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے بارے میں اپنے وژن کا خاکہ پیش کیا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت اقتصادی مشاورتی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں حکومتی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا اور ملک کی مستحکم معیشت اور ترقی کے مثبت رجحانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرِاعظم نے اجلاس میں شریک ماہرین اور حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ معاشی استحکام کسی فرد واحد کی نہیں، بلکہ پوری ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت معیشت کی پائیدار ترقی، صنعت، زراعت، آئی ٹی اور برآمدات کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ حکومت برآمدات کو بین الاقوامی مارکیٹ میں مزید مسابقتی بنانے، خطے میں تجارت کے فروغ...
    پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ مذاکرات کے لیے کوئی بیک ڈور چینلز استعمال نہیں کیا جا رہا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ابھی وفاقی حکومت کے ساتھ کوئی بات نہیں ہو رہی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کسی کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، تحریکِ انصاف نے حکومت کو مذاکرات کا موقع دیا تھا، لیکن اس نے سنجیدگی نہیں دکھائی۔ ان کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت کے معاملے پر پارٹی طریقہ کار کے مطابق آگے بڑھا جائے گا۔ ...
    کراچی: جمشید دستی نااہلی کیس میں الیکشن کمیشن نے ہائیکورٹ کے فیصلے پر سوال اٹھادیا۔ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی نااہلی سے متعلق درخواستوں پر ممبر سندھ الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ سماعت کے دوران درخواست گزار امیر اکبر اور ذوالفقار ڈوگر اپنے وکلا کے ہمراہ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے تاہم جمشید دستی کی جانب سے کوئی الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوا۔ سماعت کے دوران ممبر پختونخوا نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ریٹرننگ افسر نے جمشید دستی کے کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے تو الیکشن کیسے لڑا؟ جس پر درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ ہائیکورٹ کے حکم پر جمشید دستی کے...
    لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے آوارہ کتوں کو مارنے کی اجازت دیتے ہوئے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے کہا کہ لاعلاج کتوں کو بہتر طریقے سے اور آرام دہ موت دی جائے۔ جسٹس جواد حسن نے چھ صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا جس میں ہدایت دی گئی کہ کتوں کو پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی گائیڈ لائنز کے مطابق مارا جائے۔ یہ فیصلہ شہری انیلا عمیر اور دیگر درخواست گزاروں کی درخواست پر سنایا گیا جنہوں نے راولپنڈی میں آوارہ کتوں کے خلاف جاری آپریشن روکنے کی استدعا کی تھی۔ درخواست گزاروں کا مؤقف تھا کہ متعلقہ حکام کو کتوں کو مارنے کے خلاف درخواستیں دی گئیں لیکن اس پر عمل نہیں ہوا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق متعلقہ حکام نے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے شہر بارکھان میں دہشتگردوں کی جانب سے بس کے مسافروں کو نشانہ بنانے کے واقعے پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ واقعے میں ملوث دہشتگردوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ نہتے اور معصوم شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والوں کو سخت قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ معصوم شہریوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں...
    ملک میں چینی کی مسلسل بڑھتی قیمتوں کو رمضان المبارک سے قبل بریک نہیں لگ رہی عام مارکیٹ میں چینی کی قیمت 160روپے فی کلو ہوگئی ہے اور مزید بڑھنے کے امکانات نظرآرہے ہیں سال 2025 کے ابتدائی ڈیڑھ ماہ میں چینی کی اوسط قیمت میں 15 روپے کلو اضافہ جبکہ گزشتہ ڈھائی ماہ کے دوران چینی کی اوسط قیمت 22 روپے فی کلو بڑھی ہے۔موجودہ حکومت نے جون 2024 سے لیکر اکتوبر 2024 کے دوران مجموعی طور پر 7لاکھ 50ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی ،اکتوبر 2024 میں آخری بار 5لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی گئی اور نومبر کے آخر سے لے کر اب تک چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو...
    لاہور: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بات یہ ہے کہ جب یہ لوگ اپوائنٹ ہوئے ہیں تو ان لوگوں کو شاید اس لیے اپوائنٹ کیا گیا ہوکہ اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بات ہی کرلیں اور معاملات کو آگے بہتر کرنے کی کوشش کر لیں کیونکہ اس کے علاوہ ان کی اپوائنٹمنٹ کی کوئی اور لاجک سمجھ نہیں آتی ہے، کیونکہ یہ سارے پی ٹی آئی میں 9مئی کے بعد آئے ہیں، ان کا توکوئی تعلق ہی نہیں ہے تحریک انصاف سے.  ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جب سے لوگ آئے ہیں ان کے اوپر بھی کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے، آپ کے سامنے ہے کہ جیسے...
    فرینڈز آف کراچی ہیوسٹن کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کے بجائے مسائل پر احتجاج کرنے والوں کے خلاف دہشت گردی کی دفعات لگا کر مقدمات درج کئے جارہے ہیں، انتظامی معاملات درست کرنے کے بجائے آفاق احمد کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر بابر خان غوری نے کہا ہے کہ کراچی میں ڈمپر گردی بند کرائی جائے اور آفاق احمد کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ انہوں نے یہ بات فرینڈز آف کراچی ہیوسٹن کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب میں کہی۔ سابق وفاقی وزیر بابر غوری نے دعویٰ کیا کہ لسانی بل تعلیمی اداروں پر قبضے...
    ذرائع کے مطابق انہیں آزادی پسند سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا جسے مودی حکومت بھارت کی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ نے ثبوت نہ ہونے کی بناء پر کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت چار افراد کی نظربندی کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جسٹس سنجے دھر نے توصیف احمد پرے، جہانگیر احمد ملک، توصیف احمد شیخ اور محمد اسحاق تانترے پر کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاکو کرنے کے احکامات کو منسوخ کر دیا جنہیں بالترتیب بارہمولہ، شوپیاں، کولگام اور اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹس کے احکامات پر...
    سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ پراسیکیوشن کی درخواست منظور کرتے ہوئے 10 فروری کا انسداد دہشتگری کا فیصلہ معطل کردیا اور ملزم کو ریمانڈ کے لیے آج ہی کورٹ نمبر ٹو میں دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشتگردی منتظم عدالت کے ملزم کے جسمانی ریمانڈ نہ دینے کے خلاف محکمہ پراسیکیوشن کی درخواست پر ملزم ارمغان کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کسٹڈی کہاں ہے؟ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے عدالت کو بتایا کہ ارمغان کو پیش کردیا گیا اور ایف آئی آر پڑھ کر سنائی۔ 6 جنوری کو مصطفیٰ عامر کو اغوا کیا گیا، مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا۔ درخشاں تھانے کے پولیس افسر نے مصطفیٰ کی والدہ کا...
    سابق وفاقی وزیر بابر خان غوری نے کہا ہے کہ کراچی میں ڈمپر گردی بند کرائی جائے اور آفاق احمد کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ انہوں نے یہ بات فرینڈز آف کراچی ہیوسٹن کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب میں کہی۔ سابق وفاقی وزیر بابر غوری نے دعویٰ کیا کہ لسانی بل تعلیمی اداروں پر قبضے کے لئے جاری کیا گیا ہے۔ بابر خان غوری کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کے بجائے مسائل پر احتجاج کرنے والوں کے خلاف دہشت گردی کی دفعات لگا کر مقدمات درج کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتظامی معاملات درست کرنے کے بجائے آفاق احمد کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔
    اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس نے رجسٹرار کو گلدستہ پیش کر کے الوداع کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار سردار طاہر صابر نے مدت مکمل ہونے پر عہدہ چھوڑ دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے رجسٹرار کو گلدستہ پیش کر کے الوداع کیا۔ رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ سردار طاہر صابر کے چارج چھوڑنے پر عدالتی عملے نے بھی انہیں الوداع کیا۔
    سوشل میڈیا پر گلابی گولیوں کے ساتھ ایک چھوٹے پیکٹ کی تصویر اس پیغام کے ساتھ گردش کررہی ہے کہ  ’’اپنے بچوں کو اسٹرابیری کوئیک نامی کینڈی سے بچائیں‘‘۔ کچھ عرصے سے وائرل ہونے والی اس پوسٹ پر اب باقاعدہ سرکاری سطح پر بھی والدین کو خبردار کیا جارہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے اسٹرابیری کوئیک نامی کینڈی کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ سرکاری افسران کا کہنا ہے کہ ’’اسٹرابیری کوئیک‘‘ میٹھے زہر کا نیا روپ ہے۔ ’’اسٹرابیری کوئیک‘‘ جان لیوا زہر ہے۔ کرسٹل میتھ کو کینڈی بناکر بچوں میں تقسیم کیا جارہا ہے۔ والدین اپنے بچوں کو کسی بھی مشکوک کینڈی لینے سے روکیں۔  کچھ اسی طرح کے پیغام اس وائرل پوسٹ کے ساتھ سوشل میڈیا کے...
    پاکستانی اداکارہ نازش جہانگیر کو انڈونیشیا کے شہر بالی میں بولڈ لباس پہننے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔  نازش جہانگیر، جو متنازع بیانات اور آراء کی وجہ سے اکثر خبروں میں رہتی ہیں، اس بار اپنے لباس کے انتخاب کی وجہ سے زیر بحث ہیں۔ اداکارہ ان دنوں بالی میں تعطیلات گزار رہی ہیں اور وہاں سے اپنی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کر رہی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایک ویڈیو میں بیک لیس بیچ ڈریس پہن کر اپنی فٹنس کو نمایاں کیا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ A post common by Nazish Jahangir...
    ڈی آئی خان: جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جان کو خطرہ لاحق ہونے کے پیش نظر پولیس نے تھریٹ لیٹر جاری کر دیا ہے۔ جے یوآئی نے تھریٹ لیٹر جاری ہونے پر اظہار تشویش کیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں مولانا فضل الرحمان کو سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا گیا ہے جس کے مطابق خیبرپختونخوا میں دہشت گرد انہیں مذہبی اور سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے نشانہ بنا سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈی آئی خان پولیس نے مولانا فضل الرحمان اور ان کی جماعت کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی نقل و حرکت کو محدود رکھیں اور سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائیں۔ ذرائع...
    ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار نے آفاق احمد کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی نہ سنی گئی تو کراچی بیروت سے بدتر نہ ہوجائے۔ یہ بھی پڑھیں:چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد گرفتار کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام مشتعل ہے، ٹینکرز اور ڈمپرز جلانے کے پیچھے نہ آفاق احمد ہیں نا ہی ایم کیو ایم ہے۔ ملک چلانے والے اگر خاموش رہے تو کراچی کی سیاست کا رخ بدل جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک سازش کے تحت شہر کو فساد کی جانب لے جایا جارہا ہے، ایسا نہ ہو کہ کراچی کی سیاست کا رخ بدل جائے۔ فاروق ستار کا کہنا تھا...
    چارگنا حساب برابر کیا، فواد جھوٹ بول رہا ہے، کوئی صلح نہیں ہو گی: شعیب شاہین WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین نے فواد چوہدری کی جانب سے تھپڑ مارے جانے پر کہا کہ فواد چوہدری بھگوڑا ہے ان سے کوئی صلح نہیں ہو گی۔اڈیالہ جیل کے باہر شعیب شاہین اور فواد چوہدری کی تلخ کلامی ہوئی تھی جس کے بعد فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو تھپڑ مارا تھا۔ ذرائع کے مطابق شعیب شاہین نے اس واقعے کے بارے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بھی آگاہ کیا تھا جس پر انہوں نے افسوس کا اظہار بھی کیا تھا۔بعد ازاں جیل کے باہر میڈیا سے...
    سٹی 42 : صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختون خوا میں 15 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔  صدر مملکت نے انٹیلیجنس پر مبنی کاروائی کے دوران فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا، انہوں نےکاروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے لیفٹننٹ محمد حسان اشرف شہید سمیت 4 جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ۔ آصف علی زرداری نے شہداء کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی، صبر جمیل کی دعا کی ۔  لاہور؛ زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 3 مزدور ملبے تلے دب گئے صدر مملکت نے پاک فوج کے بہادر شہداء کی بہادری اور...
    وائٹ ہاؤس کے نائب چیف آف اسٹاف ٹیلر بڈووک نے ایک بیان میں کہا کہ اے پی کی جانب سے ”گلف آف میکسیکو“ کا استعمال تقسیم پیدا کرنے والا اقدام ہے اور اس سے ان کی گمراہ کن رپورٹنگ کا عزم ظاہر ہوتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کو غیر معینہ مدت کے لیے اوول آفس اور ایئر فورس ون تک رسائی سے روک دیا گیا ہے۔ یہ اقدام گلف آف میکسیکو کے ذکر پر اٹھایا گیا، جب کہ صدر ٹرمپ نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ امریکی حکومت اس آبی علاقے کو ”گلف آف امریکہ“ کے نام سے پکارے گی۔ امریکی سرکاری ادارے اس تبدیلی...
    تل ابیب(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 فروری ۔2025 )حماس نے 3 اسرائیلی قیدیوں الیگزینڈر ٹروفانوف، ساگوئی ڈیکل چن اور یائر ہارن کو غزہ میں رہا کردیا اسرائیل کی جانب سے 369 فلسطینی رہا کیے جائیں گے قطری نشریاتی ادارے” الجزیرہ “کے مطابق رہائی کی تقریب خان یونس کے میدانی علاقے میں منعقد ہوئی جہاں عالمی ادارے ریڈ کراس کی گاڑیاں اسرائیلی قیدیوں کو لیکر روانہ ہوئی.(جاری ہے) حماس اور فلسطینی اسلامی جہاد کے مسلح گروہوں نے غزہ کے خان یونس میں جن تین قیدیوں کو رہا کیا ہے ان میں شامل 46 سالہ یائر ہارن کو 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل کی نیر اوز بستی میں واقع گھر سے اغوا کیا گیا تھا اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان...
    لاہور: ہائی کورٹ بار نے وزیر داخلہ کو خط لکھ دیا، جس میں وکلا کے لیے اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ میڈیا کوآرڈینیٹر لاہور ہائی کورٹ چوہدری احمد شیر جٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ بار نے وکلا کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا مطالبہ  کیا ہے، اس حوالے سے بار کے صدر نے وزیر داخلہ محسن نقوی اور سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ کو خط لکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ بار ایشیا سے سب سے بڑی اور پرانی بار ایسوسی ایشن ہے۔ لاہور ہائیکورٹ بار کے 45000 ممبران ہیں۔ وکلا انصاف کی فراہمی میں کلیدی کرداد ادا کرتے ہیں۔  انہوں نے بتایا کہ وکلا کو اپنے فرائض کی انجام دہی میں سکیورٹی کے...
    میں سب سے پہلے اس اہم موضوع یاعنوان کی وضاحت کیلئے اپنا مقدمہ ان دانشوروں کی طرف سےدرج کرائی گئی ’’ایف آئی آر‘‘ انکے اعتراضات اور الزامات سے شروع کرناچاہتا ہوں جویہ فرمارہے ہیں کہ حماس نے 47 ہزار ذبح کروا دیئے، غزہ ملیامیٹ ہو گیا اور حاصل کیا ہوا؟ جنگ بندی!!! ایک اور گروہ کاکہنا ہے کہ پہلے مقابلے کی بھرپور تیاری کی جانی چاہئے تھی، قوت بنانی چاہیے تھی، تیسرا چوتھا اور پانچواں گروہ بھی ہے جو مختلف ایسے ہی اعتراض اٹھارہے ہیں۔۔۔ ہوتےرہیں ہماری بلاسے، لیکن میں ان دانشوروں سے پوچھنا چاہتاہوں کہ فقط یہ بتا دیجئے کہ غزہ کے یہ مجاہدین اور وہ تمام شہدا اتنی قوت کہاں سے اور کیسے لاتےجس کےبعد وہ اپنی حق...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام سندھ بھر میں کسانوں کے حقوق کے حوالے سے حقوق ہاری مارچ کا انعقاد کرکے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز کے سامنے احتجاجی مظاہرے کئے گئے جن کی قیادت مرکزی مسلم لیگ سندھ کے تمام مقامی ضلعی صدورنے کی ۔ مظاہروں میں کسانوں، زمینداروں اور ہاریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ مارچ کا مقصد حکومت کی زرعی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرنا اور کسانوں کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنا تھا۔مارچ کے دوران شرکا نے بھرپور نعرے بازی کرتے ہوئے زرعی ٹیکسز کے خاتمے، کھاد اور بیج کی قیمتوں میں کمی، پانی کی منصفانہ تقسیم، اپنی فصلوں زرعی اجناس اور کسانوں کے ریٹ نہ ملنا دیگر بنیادی حقوق کی فراہمی...
    ایک بیان میں ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ یہ مہاجر اور پختونوں کا نہیں بلکہ غلط گاڑی چلانے اور کچلے جانے والے معصوم شہیدوں کا مسئلہ ہے، اس تمام سانحہ کی ذمہ دار خراب حکمرانی والی سندھ حکومت ہے، حکومت شہیدوں کے اہل خانہ کو معاوضہ ادا کرے اور اپنی ذمہ داری پوری کرے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما مصطفیٰ کمال نے مطالبہ کیا ہے کہ آفاق احمد کو رہا کیا جائے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ معصوم شہداء کے انصاف کا سوال ہے، یہ مہاجر یا پختون کا نہیں بلکہ سندھ حکومت کی خراب حکمرانی کا مسئلہ ہے، حکومت ذمہ داری لے اور شہداء کے اہل...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے امریکا کی جانب سے بھارت کو جدید اسلحہ کی فراہمی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکا کےا س اقدام سے جنوبی ایشیا کے امن میں عدم استحکام پیدا ہو گا، پاکستان بارے بھارت امریکا مشترکہ بیان غلط اوربےبنیاد ہے،دہشت گردی سے متاثرہ ملک کے طور پر پاکستان دنیا میں امن و استحکام کے فروغ کا خواہاں ہے، پاکستان دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت عوامی حقوق کی پامالی کا جواب دینے میں ناکام رہا، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں...
    رکن قومی اسمبلی و ایم کیو ایم کے رہنما حسان صابر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ڈمپرز شہریوں کو کچل رہے ہیں، لیکن کوئی کارروائی نہیں کی جارہی اور اس کی وجہ ان کی حکومت کو مالی سپورٹ ہے، پیپلز پارٹی کی حکومت نے شہر قائد کو تباہی کی طرف دھکیل دیا ہے۔ ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسان صابر ایڈووکیٹ نے کہا کہ ایم کیو ایم کارکن فراز کے قتل کا مقدمہ الیکشن مہم کے دوران درج کیا گیا تھا۔ انسداد دہشت گری کی خصوصی عدالت سے انصاف نہیں ملا، ملزمان کو بری کر دیا گیا۔ ماتحت عدالت کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں بریت کے خلاف دائر اپیل کی سماعت ہوئی اور عدالت عالیہ نے...