فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملٹری ڈپلومیسی نے پاکستان کو تنہائی سے نکالا، وار ویٹرنز کا خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملٹری ڈپلومیسی نے پاکستان کو تنہائی سے نکالا، وار ویٹرنز کا خراج تحسین WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (سب نیوز)پاک افواج کے سابق افسران، جنگی ہیروز اور ویٹرنز نے راولپنڈی میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت، عسکری حکمت عملی اور پاکستان کی شاندار فتح کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ ویٹرنز کا کہنا تھا کہ حالیہ جنگی صورتحال میں قوم نے اپنی عسکری قیادت کے ساتھ مل کر دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔
پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے وار ویٹرنز نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے گزشتہ تین دہائیوں سے جاری خطرات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ملک کو تنہائی سے نکالا۔ ان کی ملٹری ڈپلومیسی اور اعلی حکمت عملی نے پاکستان کو عالمی سطح پر ایک مرتبہ پھر قابلِ اعتماد ملک کے طور پر پیش کیا۔سائبر اسپیس، نیٹ ورک سینٹرک اور اسپیکٹرم وار فیئر میں پاکستان نے بھارت کو شکست دی۔ ویٹرنز نے کہا کہ یہ جنگ صرف فوج نے نہیں بلکہ پوری قوم نے مل کر جیتی ہے۔ چین، ترکیہ، سعودی عرب اور آذربائیجان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا گیا۔
پریس کانفرنس میں وائس ایڈمرل (ر)احمد تسنیم نے کہا کہ ہمارے دل، خون اور خوابوں میں پاکستان بستا ہے۔ انہوں نیکہا کہ بھارت نے 1971 کی طرز پر کراچی پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن پاک بحریہ کی بروقت تعیناتی نے دشمن کی سازش ناکام بنا دی۔وائس ایڈمرل (ر)احمد تسنیم کا کہنا تھا کہ جو جذبہ 1965 میں دیکھا، وہی اس معرکہ حق میں نظر آیا۔آج کی جنگ ہم نے دماغ سے لڑی ہے۔ دشمن کے ریڈار اور ہتھیار کو جیم کرنا ہمارا ہدف ہونا چاہیے۔
پریس کانفرنس میں ایئر وائس مارشل (ر)فہیم نے ایئر فورس کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہمارے میڈیا نے بھارتی بیانیہ کو ناکام بنایا۔ ایئر فورس نے عالمی سطح پر حیرت انگیز کارکردگی دکھائی۔ایئر وائس مارشل (ر)فہیم نے کہا کہ یہ ایک الیکٹرانک وار فیئر تھی یہ نہ نظر آنے والی جنگ تھی جو پاکستان نے جیتی۔ بھارت اب کم سے کم دس سال دوبارہ جنگ کی ہمت نہیں کرے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرفیلڈ مارشل عاصم منیر کا ایران کا سرکاری دورہ، خطے کی سیکیورٹی اور دفاعی تعاون پر اہم بات چیت فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ایران کا سرکاری دورہ، خطے کی سیکیورٹی اور دفاعی تعاون پر اہم بات چیت عدالت نے انتخابی نشان کافیصلہ کیا، پی ٹی آئی نے خود سمجھ لیا وہ سیاسی جماعت نہیں رہی، ججز سپریم کورٹ نوشکی، انسداد پولیو ٹیم پر حملہ، فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید، دوسرا زخمی،صدر اور وزیراعظم کی مذمت مودی کی حالیہ تقریر نفرت انگیز، پرتشدد اور عالمی اصولوں کی خلاف ورزی، عالمی برادری نوٹس لے،پاکستان ججز ٹرانسفر و سینیارٹی کیس میں جوڈیشل کمیشن کے اجلاسوں کے منٹس طلب جھوٹا بھارتی بیانیہ بے نقاب کرنے کیلئے بلاول کی قیادت میں پاکستانی سفارتی ٹیم کا دورہ امریکا طےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں کامیاب مذاکرات، وزیراعظم کا خراج تحسین اور خیرمقدم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں امن کا قیام اور حالات کا معمول پر آ جانا خوش آئند ہے، عوامی مفاد اور امن وزیر اعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے اور مذاکراتی کمیٹی کے اراکین کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے مذاکراتی کمیٹی کے اراکین کی انفرادی اور اجتماعی کاوشوں کو سراہتے ہوئے بھرپور شاباش دی۔ وزیراعظم نے اسے "پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کی بڑی کامیابی" قرار دیا اور کہا کہ امن کا قیام اور حالات کا معمول پر آ جانا خوش آئند ہے، سازشیں اور افواہیں آخر کار دم توڑ گئیں اور تمام معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوئے الحمدللہ۔ شہباز شریف نے مذاکرات کی کامیابی پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے اراکین کا بھی شکریہ ادا کیا اور امن کے قیام پر مبارکباد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے کشمیری بھائیوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر وقت تیار ہے، عوامی مفاد اور امن ہماری ترجیح ہے اور آزاد کشمیر کی خدمت کرتے رہیں گے، کشمیری بھائیوں سے گزارش ہے کہ افواہوں پر کان دھرنے سے گریز کریں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم پہلے بھی کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ تھے اور آئندہ بھی ان کے حقوق کا تحفظ کرتے رہیں گے، آزاد کشمیر کے مسائل پر ہمیشہ توجہ رہی ہے اور میری حکومت نے ہمیشہ ترجیح بنیادوں پر ان مسائل کو حل کیا۔ یاد رہے کہ آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج پر وزیراعظم شہباز شریف نے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی تھی جس نے عوامی ایکشن کمیٹی کے اراکین سے مذاکرات کے کئی سیشن کئے اور بالآخر رات گئے فریقین کے درمیان تحریری معاہدہ طے پایا۔ہماری ترجیح ہے، آزاد کشمیر کی خدمت کرتے رہیں گے۔