2025-06-13@08:35:38 GMT
تلاش کی گنتی: 164

«توہین اور»:

    توہینِ مذہب کے مقدمات میں ملزم کے وکیل کی جانب سے عام طور پر یہ عذر پیش کیا جاتا ہے کہ وہ نفسیاتی اور ذہنی صحت کے مسائل کا شکار ہے، اور یہ کہ ایک عام آدمی سے ایسے افعال یا الفاظ کی توقع نہیں کی جا سکتی۔ عام طور پر ایسے مقدمات میں یہ استدعا بھی کی جاتی ہے کہ ایسے ذہنی مریضوں کو سزا دینے کے بجائے انھیں مناسب طبی دیکھ بھال فراہم کرنے پر توجہ دی جانی چاہیے۔ تاہم، یہ ساری باتیں کسی اور جرم، مثلاً قتل، تسلسل سے قتل کرنے والے افراد (سیریل کلرز) یا دہشتگردی کے بارے میں بھی کہی جا سکتی ہیں کہ ’نارمل‘ انسان تو یہ جرائم بھی نہیں کرتے۔ تو کیا اسی...
    بورڈ کا دعویٰ ہے کہ اسطرح کا اقدام پورٹل کی بنیاد کے طور پر توہین عدالت کو تشکیل دیتا ہے یعنی وقف قانون سازی کی توثیق عدالت میں زیر سماعت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے 6 جون سے وقف امید پورٹل کو چلانے کے مودی حکومت کے اقدام پر اعتراض جتایا ہے۔ لاء بورڈ نے حکومت کے اس اقدام کے خلاف سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانے کی بات کہی ہے۔ پریس بیان میں الزام لگایا گیا ہے کہ مودی حکومت کا یہ اقدام غیر قانونی ہے اور یہ توہین عدالت کے مترادف ہے کیونکہ اس کی حمایت کرنے والا قانون وقف ترمیمی ایکٹ فی الحال سپریم کورٹ میں چیلنج...
    اسلام آباد ہائیکورٹ میں فواد چوہدری کا نام سفری پابندی فہرست سے نہ نکالنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت جسٹس انعام امین منہاس نے کی۔ دوران سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل فیصل عرفان نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد ہو چکا ہے اور فواد چوہدری کا نام پی سی ایل سے نکال دیا گیا ہے۔ اس پر عدالت نے توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔ فواد چوہدری روسٹرم پر آئے اور عدالت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا، آپ کو پتہ ہے ہم نے کہاں جانا ہے، ہم نے یہیں اپوزیشن کرنی ہے۔ اس پر جسٹس انعام امین منہاس نے مسکراتے ہوئے ریمارکس دیے آپ نے بھی ان کے پیچھے پڑ کر نام...
    اسلام آباد: عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کیس کاز لسٹ سے خارج کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی چیئرمین اور پیٹرن انچیف پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتیں نہ کروانے پر توہین عدالت کا کیس غلطی سے مقرر ہوا، جس کی وجہ سے اسلام آباد ہائی کورٹ نے آج کی کاز لسٹ سے کیس نکال دیا۔ ہائی کورٹ کی ویب سائٹ کے مطابق کیس غلطی سے مقرر ہوگیا تھا اور رجسٹرار آفس نے آج سماعت کے لیے کاز لسٹ جاری کی تھی ۔ یاد رہے کہ پیٹرن انچیف عمران خان کے فوکل پرسن نیاز اللہ نیازی نے توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے ، جس پر  قائم مقام چیف سرفراز...
    لندن : برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ترک قونصل خانے کے باہر قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے ملعون شخص کو عدالت نے مجرم قرار دے کر 240 پاؤنڈ (تقریباً 325 ڈالر) جرمانہ کر دیا ہے۔ ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ عدالت میں مقدمہ اس وقت درج کیا گیا جب فروری میں ملعون نے عوامی مقام پر قرآن پاک کے نسخے کو جلایا اور اس عمل کو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ اگرچہ مذہبی کتاب جلانا بعض افراد کے لیے توہین آمیز ہو سکتا ہے، مگر اس کیس میں ملزم کا رویہ، زبان اور مخصوص مقام پر یہ عمل بدنظمی کے زمرے میں آتا ہے۔ ملعون نے عدالت میں اپنے دفاع میں کہا کہ...
    درخواست سیکرٹری جنرل پشاور ہائیکورٹ بار کی توسط سے دائر کی گئی ہے، جس میں چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن، صوبائی حکومت اور دیگر کو فریقین بنایا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں لا یونیورسٹی کے قیام کے لیے عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے کے معاملے پر پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے توہین عدالت درخواست دائر کردی۔ درخواست سیکرٹری جنرل پشاور ہائیکورٹ بار کی توسط سے دائر کی گئی ہے، جس میں چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن، صوبائی حکومت اور دیگر کو فریقین بنایا گیا ہے۔ درخواست کے مطابق 2012ء میں پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو لا یونیورسٹی کے قیام کے لیے احکامات دیے تھے، 2015ء میں سپریم کورٹ نے فریقین کو لا یونیورسٹی کے قیام کے...
    جمعیۃ علماء ہند کے صدر نے کہا کہ سپریم کورٹ کی اس پابندی کے باوجود مدارس، درگاہوں، عیدگاہوں اور قبرستانوں کے خلاف یک طرفہ کارروائی بلا روک ٹوک جاری ہے، سینکڑوں مدارس کو غیر آئینی قرار دیکر سیل کر دیا گیا ہے اور کئی مدارس کو مسمار بھی کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اترپردیش کے سرائے میر میں منعقدہ جمعیۃ علماء ہند کی آل انڈیا مدرسہ سکیورٹی کانفرنس کے دوران جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی پابندی کے باوجود مدارس کے خلاف کارروائی توہین عدالت ہے۔ مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ مدارس کے تحفظ کے لئے ہماری لڑائی قانونی طور پر جاری رہے گی۔ اس دوران مولانا ارشد مدنی...
    سوشل میڈیا پر مقدس ہستیوں کی توہین پر مبنی گستاخانہ مواد کی تشہیری مہم میں ملوث گستاخوں کے خلاف درج مقدمات کے متعلق انکوائری کمیشن کے قیام کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر پٹیشن کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔مذکورہ پٹیشن زیر حراست بدترین گستاخوں کے رشتہ داروں کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ یہ خاکسار اپنے متعدد کالموں میں یہ بات بڑی تفصیل سے لکھ چکا ہے کہ مقدس ہستیوں بالخصوص حضور ﷺ کے بدترین گستاخوں کے رشتہ داروں کی جانب سے مذکورہ گستاخوں کے خلاف درج مقدمات کے متعلق انکوائری کمیشن کے قیام کے مطالبے کے پس پردہ مقصد یہ ہے کہ گستاخوں کے خلاف ملک بھر کی عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو...
    انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی نے 13 سال پرانے مقدمے میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔اے ٹی سی راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو 29 مئی کو جواب سمیت ذاتی حیثیت میں طلب کیا۔عدالت نے مقدمے کے تفتیشی افسر اور گواہوں کو بھی پیش نہ ہونے پر نوٹس جاری کیے ہیں اور انہیں طلب کرلیا ہے۔نوٹس میں کہا گیا کہ مقدمہ 13 سال پرانا ہے، تفتیشی افسران کے نہ آنے سے انصاف کی راہ میں رکاوٹ آرہی ہے۔نوٹس میں مزید کہا گیا کہ پرانے مقدمہ پر لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے ڈائریکشن بھی جاری کر...
    کانگریس کی خاتون لیڈر نے کہا کہ بی جے پی کی اعلٰی قیادت نے پارٹی کے لیڈروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ آپریشن سندور کا سارا کریڈٹ نریندر مودی کو دیں، جسکے تحت فوجی اہلکاروں کی قربانیوں کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا مہلا کانگریس کی صدر الکا لامبا نے نئی دہلی میں واقع آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام عائد کیا کہ وہ "آپریشن سندور" کو سیاسی فائدے کے لئے استعمال کر رہی ہے اور اس عمل میں فوج، شہداء اور ان کے خاندانوں کی توہین کر رہی ہے۔ الکا لامبا نے کہا کہ بی جے...
    سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا پولی گراف ٹیسٹ کرنے کی کوشش توہین آمیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرز عمر ایوب اور شبلی فراز کے خطوط کے باوجود چیف الیکشن کمشنر کی تقرری نہیں کی جارہی ہے۔ اسد قیصر نے کہاکہ اسپیکر کےخلاف تحریک عدم اعتماد لانےکا کوئی فیصلہ نہیں کیا، تحریک عدم اعتماد لائیں گے تو پکا کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بیک ڈور ملاقاتیں یا مذاکرات نہیں ہو رہے، ملک کی خاطر تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کر رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کا پولی گراف ٹیسٹ کرنا بےعزتی ہے۔ Post Views: 2
    عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ کروانا توہین آمیز کوشش ہے، شیخ وقاص اکرم WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ یہ لوگ بانی چیئرمین عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ کرنا چاہتے ہیں جو توہین آمیز کوشش ہے۔اسلام آباد میں اور صوبائی مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ میں گزشتہ روز اسلام آباد پہنچا اور آنے سے پہلے پشاور ہائیکورٹ سے راہداری ضمانت کروائی، سب کی خواہش تھی اسلام آباد میں آئوں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ورکرز کا ٹرائل ہو رہا ہے، گرمی میں جگہ کم اور رویہ تلخ ہے،...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ یہ لوگ بانی چیئرمین عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ کرنا چاہتے ہیں جو توہین آمیز کوشش ہے۔ اسلام آباد میں اور صوبائی مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ میں گزشتہ روز اسلام آباد پہنچا اور آنے سے پہلے پشاور ہائیکورٹ سے راہداری ضمانت کروائی، سب کی خواہش تھی اسلام آباد میں آؤں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ورکرز کا ٹرائل ہو رہا ہے، گرمی میں جگہ کم اور رویہ تلخ ہے، ہمارے ورکرز مشکل میں ہیں۔ صنم جاوید کی ضمانت نہیں ہو رہی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری...
    توہین عدالت کیس، ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹور فیصل نثار چوہدری کو 6 ماہ قید کا حکم، ملازمت کیلئے نااہل قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)این آئی آر سی کوئٹہ بینچ نے بڑا فیصلہ سنادیا، ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹور فیصل نثار چوہدری اور جی ایم ایچ آر کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے 6 ماہ قید اور جرمانے کی سزا سنادی۔تفصیلات کے مطابق این آئی آر سی کوئٹہ بینچ کے رکن عبدالغنی مینگل نے اسسٹنٹ سیلزمین سکھر عبدالغفور سمیت دیگر 26 ملازمین کی جانب سے دائر درخواست پر یہ فیصلہ سنایا۔عدالت نے ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹور فیصل نثار چوہدری کو 6ماہ قید 50ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی جب کہ جی ایم ایچ...
    اسلام آباد: این آئی آر سی کوئٹہ بینچ نے بڑا فیصلہ سنادیا، ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹور فیصل نثار چوہدری اور جی ایم ایچ آر کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے 6 ماہ قید اور جرمانے کی سزا سنادی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق این آئی آر سی کوئٹہ بینچ کے رکن عبدالغنی مینگل نے اسسٹنٹ سیلزمین سکھر عبدالغفور سمیت دیگر 26 ملازمین کی جانب سے دائر درخواست پر یہ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹور فیصل نثار چوہدری کو 6ماہ قید 50ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی جب کہ جی ایم  ایچ آر ریحان افضل کو 6 ماہ قید کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ دونوں افسران عدالتی احکامات کی خلاف...
    ---فائل فوٹو چکوال میں پاک فوج اور حساس اداروں کے خلاف توہین آمیز پوسٹس کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، ملزم اڈیالہ جیل منتقلراولپنڈی میں پیکا ایکٹ کے تحت تھانہ وارث خان میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم یوسف شیخ کو تھانہ سٹی پولیس نے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمے میں گرفتار کرلیا۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ عوام کو فوج اور حساس اداروں کے خلاف اُکسانے کی کوشش کی گئی۔
    —فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی معطل کرنے کا حکم جاری کر دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے حکم نامہ جاری کر دیا۔سنگل بینچ کو انٹرا کورٹ اپیل پر فیصلے تک ڈی جی امیگریشن کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی سے روک دیا گیا۔ ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور ڈائریکٹر نیب کو توہینِ عدالت کا نوٹس معطلاسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور ڈائریکٹر نیب کو جاری توہینِ عدالت کا شوکاز نوٹس معطل کردیا۔ عدالت نے ڈی جی امیگریشن کے خلاف سنگل بینچ میں توہینِ عدالت کی کارروائی پر حکمِ امتناع...
    نئی دہلی (نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارت میں کچھ افراد کو سعودی عرب کے قومی پرچم پر چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس پر کلمہ طیبہ درج ہے۔ یہ عمل دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو شدید مجروح کر رہا ہے۔ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ سعودی عرب کے پرچم جیسا ڈیزائن فرش پر بچھایا گیا ہے اور لوگ اس پر سے گزر رہے ہیں۔ اس پرکلمہ لکھا ہوا ہے جو کہ اسلام کا بنیادی عقیدہ اور مقدس ترین کلمات میں سے ہے۔دنیا بھر کے مسلمان اس واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ ذمہ...
    عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس ریگولر بنچ کو بھجوا دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (سب نیوز) سپریم کورٹ آئینی بنچ نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس ریگولر بنچ کو بھجوا دیا۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس امین الدین کی زیرسربراہی پانچ رکنی آئینی بنچ نےکیس کی سماعت کی۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے استفسار کیا کہ کیا یہ کیس ریگولر بنچ کا نہیں؟ جس پر پی ٹی آئی وکیل سلمان اکرم راجا نے جواب دیا کہ اس کیس میں کوئی آئینی مسئلہ نہیں ریگولر بنچ کو بھجوا دیں۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ مخصوص نشستوں میں بھی عدالت نے توہین عدالت کا کیس ریگولر بینچ...
     اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) صدرآصف علی زرداری سے اٹلی کے وزیر داخلہ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ بھارتی جارحیت اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر گفتگو کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ انتہا پسند بھارتی حکومت نے خطے کا امن و استحکام خطرے میں ڈال دیا ہے۔ بھارت کے جارحانہ اقدامات سے خطے کیلئے خطرناک نتائج نکلیں  گے۔ اطالوی وزیر نے بھارتی حملے میں شہید شہریوں کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ اطالوی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کے تحفظات اپنی حکومت اور عالمی برادری تک پہنچائیں گے۔ دریں اثناء صدر نے اپنے بیان میں  بھارت نے بلا اشتعال شہری آبادی کو نشانہ بنا کر نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی...
    ملک اشرف : بانی پی ٹی آئی کے بھانجے حسان خان نیازی کی بازیابی اور آئی جی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست، ہائیکورٹ نے درخواست واپس لینے کی بناء پر مسترد کردی ۔ جسٹس سلطان تنویر احمد نے حفیظ اللہ خان نیازی کی درخواست پر سماعت کی ، پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل فرخ خان لودھی پیش ہوئے، وکیل درخواستگزار نے حفیظ اللہ خان نیازی کی دونوں درخواستوں کو واپس لینے کی استدعا کی۔ عدالت نے حفیظ اللہ خان نیازی کی دونوں درخواستوں کو واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردیا، سینیئر صحافی حفیظ اللہ نیازی نے اپنے بیٹے حسان خان نیازی کی بازیابی اور آئی جی کیخلاف توہین عدالت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔  ...
    علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ پنجاب کی جعلی حکومت اور پولیس نے توہین آمیز رویہ رکھا۔علی امین گنڈاپور نے پشاور سے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے آئین و قانون اور انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا دیں۔ علی امین گنڈاپور وزیرِ اعلیٰ ہاؤس پشاور پہنچ گئے8 گھنٹوں تک رابطہ نہ ہونے کے بعد وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور وزیرِ اعلیٰ ہاؤس پشاور پہنچ گئے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ وفاق اور پنجاب کی جعلی حکومتیں جمہوری اقدار سے عاری ہیں۔وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا نے یہ بھی کہا ہے کہ تمام تر فسطائیت کے باوجود بانیٔ پی ٹی آئی اور کارکنان ڈٹ کر...
    ملک بھر کی تاجر قیادت نے انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس کو پارلیمنٹ کی توہین اور جمہوریت کا مذاق قرار دیکر مسترد کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ملک بھر کے تاجر قائدین نے انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس کو مسترد کرتے ہوئے اسے پارلیمنٹ کی توہین اور جمہوریت کا مذاق اڑانے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز کے ہر تاجر کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہم ہر حد تک جائیں گے اور معیشت دشمن اقدامات کو لاگو ہر گز نہیں ہونے دیں گے اور کہا کہ انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس کے تحت ٹیکس افسران کو لامحدود اختیارات دیتے ہوئے محب وطن کاروباری حضرات کے اکاونٹس سے پیسے نکلوانے اور اکاونٹس...
    پی ٹی آئی رہنما اور وکیل سلمان اکرم راجہ—فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ کو دیگر وکلاء کے ہمراہ گورکھ پور ناکے پر پولیس نے روک لیا۔اس حوالے سے سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہم سب کا بانی پی ٹی آئی سے ملنا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں روکنے والے مجرم ہیں، توہین عدالت کر رہے ہیں اور یہ معاملہ عدالت کے سامنے رکھتے رہیں گے۔ کاش پارٹی ذمے داران بھی بانی کی بہنوں جیسا کردار رکھتے، سلمان اکرم راجاپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا نے بانی کی بہنوں کے انکار کی تعریف کردی۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے معاملے...
    اسلام آباد ہائیکورٹ توہین عدالت کیس ، ڈائریکٹر ڈی ایم اے ڈاکٹر انعم فاطمہ ذاتی حیثیت میں طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز اسلام آبا د(آئی پی ایس) ریڑھی بانوں کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست میں سنگین الزامات سامنے آئے ہیں۔ درخواست گزاروں کے وکیل ایڈوکیٹ ایمان مزاری نے انکشاف کیا کہ ڈائریکٹر ڈی ایم اے ڈاکٹر انعم فاطمہ نے ریڑھی بانوں سے کہا کہ “یہ کیس ٹرانسفر کے پراسس میں ہے” اور مبینہ طور پر عدالتی حکم کو ماننے سے انکار کیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی اور ڈائریکٹر ڈی ایم اے ایم سی آئی ڈاکٹر انعم فاطمہ کو ذاتی حیثیت میں کل طلب...
    توہین رسالت کیس میں جرم ثابت ہونے پر عدالت نے 3 ملزمان کو سزائے موت اور عمر قید کی سزا سنادی۔ رپورٹ کے مطابق ملزمان کو سزائے موت ایڈیشنل سیشنز جج افضل مجوکہ نے سنائی، سزائے موت پانے والوں میں شاہد شہزاد، عباس خان اور زر گل شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف 2023 میں پیکا قوانین، 295 سی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، ملزمان کا تعلق جنوبی وزیرستان، پشاور اور ڈی آئی خان سے ہے۔ مقدمہ پیکا ایکٹ 2016 کے سیکشن 11، تعزیرات پاکستان کی شق 295 سی کے تحت درج تھا تعزیرات پاکستان کی شق 295 بی، 298 اے کی شق بھی شامل  تھی، مختلف شقوں کے تحت ملزمان کو قید اور جرمانے کی سزائیں بھی سنائی گئی ہیں۔
    اسلام آباد: عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر دائر کی گئی توہین عدالت کی درخواست کون سنے گا، اس حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا۔ پی ٹی آئی رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان، بیرسٹر گوہر اور دیگر اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے، جہاں سابق وزیراعظم اور پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق  اڈیالہ جیل میں ملاقات سے متعلق توہین عدالت کی درخواست کون سنے گا؟ اس سلسلے میں  تاحال فیصلہ نہیں  ہو سکا۔ جسٹس انعام امین منہاس نے گزشتہ روز فائل واپس بھیج دی تھی ، جس...
    اسلام آباد: اڈیالہ جیل کے سپریڈنٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والے سلمان اکرم راجہ، بیرسٹر گوہر، انتظار پنجوتھہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جیل سپریڈنٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست میں لکھا کہ ایس او پیز کے مطابق ملاقاتوں کے حوالے سے جیل حکام کو باقاعدہ آگاہ نہیں کیا گیا جبکہ مختلف سیاسی لوگوں نے جیل حکام پر غیر ضروری پریشر ڈالا کہ ان کی بانی سے ملاقات کروائی جائے۔ درخواست میں لکھا گیا ہے کہ سیاسی جماعت اپنی اندرونی گروپنگ کی وجہ سے ڈسپلن قائم کرنے میں ناکام رہی ہے، سلمان اکرم راجہ اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد...
    میں چیف جسٹس سے بات کرنا چاہتی تھی جج صاحب پہلے کی طرح اٹھ گئے تھے جب عدالت کے آرڈر کی توہین ہوگی تو کسی پاکستانی کو انصاف نہیں ملے گا، گفتگو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ اگر آج عدالت کی اس طرح توہین ہو رہی ہے تو کل پھر ہر چیز اور ہر ادارے کی توہین ہوگی، جب جج اور جج کے آرڈر کی توہین ہوگی تو پھر ہمیں انصاف نہیں ملے گا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں چیف جسٹس سے بات کرنا چاہتی تھی جج صاحب پہلے کی طرح اٹھ گئے تھے لیکن نیاز اللہ نیازی صاحب نے بات کی،...
    بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر دائر توہین عدالت کی درخواستیں کل سماعت کیلئے مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 23 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کیخلاف دائر توہین عدالت کیس کی درخواستیں کل سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائیکورٹ سے جاری کاز لسٹ کے مطابق قومی اسمبلی اور سینٹ کے قائد حزب عمر ایوب اور شبلی فراز کی توہین عدالت کی درخواستیں کل سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہیں۔بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی بھی توہینِ عدالت درخواست بھی کل سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔ جسٹس راجہ انعام امین منھاس کل توہین عدالت درخواستوں پر سماعت...
    سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کرنے پر مقدمہ ملزم وقار خان کے خلاف تھانہ شادباغ میں پیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔ مقدمے میں دیگر دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سوشل میڈیا پر حساس اداروں اور سربراہ کے خلاف توہین آمیز پوسٹ کرنے پر شہری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کرنے پر مقدمہ ملزم وقار خان کے خلاف تھانہ شادباغ میں پیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔ مقدمے میں دیگر دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ اندراج مقدمہ کے بعد پولیس نے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ دوسری جانب، پیکا ایکٹ ترمیم کے خلاف دائر درخواست پر پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ارشد علی اور جسٹس جواد...
    اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ اگر آج عدالت کی اس طرح توہین ہو رہی ہے تو کل پھر ہر چیز اور ہر ادارے کی توہین ہوگی، جب جج اور جج کے آرڈر کی توہین ہوگی تو پھر ہمیں انصاف نہیں ملے گا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں چیف جسٹس سے بات کرنا چاہتی تھی جج صاحب پہلے کی طرح اٹھ گئے تھے لیکن نیاز اللہ نیازی صاحب نے بات کی، کل ہماری پٹیشن لگے گی تو میں چیف صاحب سے بات کروں گی، چیف جسٹس ہمیں انصاف دلا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بہت خوف ہے اور عدالتی حکامات پر...
    بھارتی یوگا گرو بابا رام دیو نے دہلی کی ایک عدالت کو بتایا ہے کہ وہ ان اشتہارات کو ہٹا دیں گے جن میں انہوں نے ایک حریف کمپنی کے مشروبات کے بارے میں متنازع بیان دیا تھا۔ نجی اخبار میں برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی رپورٹ کے حوالے سے شائع خبر کے مطابق رام دیو نے اپنی کمپنی پتنجلی کے میٹھے مشروب کی تشہیر کے لیے بنائی گئی ایک ویڈیو میں الزام عائد کیا تھا کہ کچھ برانڈز نے اپنے منافع کا استعمال مساجد اور مدارس کی تعمیر میں کیا۔ انہوں نے اس برانڈ کا نام تو نہیں لیا لیکن اسے وسیع پیمانے پر روح افزا کے بارے میں سمجھا جاتا ہے، جو ایک اسلامی خیراتی...
    اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ اگر آج عدالت کی اس طرح توہین ہو رہی ہے تو کل پھر ہر چیز اور ہر ادارے کی توہین ہوگی، جب جج اور جج کے آرڈر کی توہین ہوگی تو پھر ہمیں انصاف نہیں ملے گا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں چیف جسٹس سے بات کرنا چاہتی تھی جج صاحب پہلے کی طرح اٹھ گئے تھے لیکن نیاز اللہ نیازی صاحب نے بات کی، کل ہماری پٹیشن لگے گی تو میں چیف صاحب سے بات کروں گی، چیف جسٹس ہمیں انصاف دلا سکتے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ ہمیں بہت خوف ہے...
    علیمہ خان کاعدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر اظہار تشویش ، چیف جسٹس سے براہِ راست ملاقات کی خواہش WhatsAppFacebookTwitter 0 23 April, 2025 سب نیوز اسلام آبا د(آئی پی ایس)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمیشیرہ علیمہ خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ چیف جسٹس سے خود بات کرنا چاہتی تھیں لیکن نیازی صاحب نے گفتگو کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ “کل ہماری پٹیشن لگے گی تو میں چیف جسٹس سے بات کروں گی۔ ہم چیف جسٹس کو سپورٹ کریں گے تاکہ وہ ہمیں انصاف دلا سکیں۔”علیمہ خان نے عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ ہونے پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “ہمیں بہت خوف ہے...
    حساس اداروں سمیت سربراہ کیخلاف توہین آمیز پوسٹ؛ پیکا ایکٹ کے تحت شہری پر مقدمہ درج WhatsAppFacebookTwitter 0 23 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سوشل میڈیا پر حساس اداروں اور سربراہ کے خلاف توہین آمیز پوسٹ کرنے پر شہری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کرنے پر مقدمہ ملزم وقار خان کے خلاف تھانہ شادباغ میں پیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔ مقدمے میں دیگر دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔اندراج مقدمہ کے بعد پولیس نے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔دوسری جانب، پیکا ایکٹ ترمیم کے خلاف دائر درخواست پر پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ارشد علی اور جسٹس جواد احسان اللہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت...
    اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی جارہی، ملاقات نہ کرانا عدالت کے احکامات کی توہین کے مترادف ہے، استدعا کی جاتی ہے کہ فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی سے عدالتی احکامات کے باوجود ملاقات نہ کرانے کا معاملہ، وفاقی و صوبائی سیکرٹری داخلہ اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف ایک اور توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔ سربراہ سنی تحریک صاحبزادہ حامد رضا نے وکیل خالد یوسف چودھری کے ذریعے توہین عدالت درخواست دائر کی، درخواست میں کہا گیا کہ عدالت نے 2 مرتبہ ملاقات کی اجازت دی،...
    کانگریس لیڈر نے کہا کہ یہ ممبران پارلیمنٹ ہمیشہ ہی نفرت انگیز تقریر کرتے رہتے اور سبک دوش ہونے والے بی جے پی صدر کی صفائی ڈیمج کنٹرول کے سوا اور کچھ نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین کانگریس کمیٹی نے بی جے پی کے ذریعے خود کو سپریم کورٹ کے حوالے سے اپنے اراکین پارلیمنٹ نشی کانت دوبے اور دنیش شرما کے بیانات سے الگ کرنے کو نقصان کی تلافی قرار دیا اور بی جے پی پر زور دیا کہ اسے کم از کم ان دونوں کو پارٹی سے نکال دینا چاہیئے۔ کانگریس نے یہ بھی پوچھا کہ دونوں بی جے پی لیڈران کے خلاف کوئی کارروائی کیوں نہیں کی گئی اور انہیں وجہ بتاؤ نوٹس کیوں جاری نہیں کیا...
    درخواست میں ہوم سیکرٹری پنجاب ، سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کیخلاف کارروائی کی استدعا عدالتی احکامات کے باوجود ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، درخواست گزارعلیمہ خانم بانی پاکستان تحریک انصاف سے جیل میں ملاقات نہ کرانے پر علیمہ خانم نے ہوم سیکرٹری پنجاب اور سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔درخواست گزار علیمہ خانم نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سابق وزیراعظم مختلف کیسز میں جیل ٹرائل کا سامنا کر رہے ہیں، مگر عدالتی احکامات کے باوجود ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے 26 اکتوبر کے حکمنامے میں پٹیشنر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی...
    اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالتی احکامات نہ ماننے پر سیکرٹری داخلہ پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ جیل کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالتی احکامات نہ ماننے پر سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل اور سپرنٹنڈنٹ جیل کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔ علیمہ خان نے علی بخاری ایڈووکیٹ کے ذریعے توہین عدالت کی درخواست دائر کی، جس میں کہا گیا کہ عدالت نے ملاقاتوں کی اجازت دی اور باقاعدہ احکامات بھی جاری کیے،...
    اسلام آباد ہائیکورٹ، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)بانی پاکستان تحریک انصاف سے جیل میں ملاقات نہ کرانے پر علیمہ خانم نے ہوم سیکرٹری پنجاب اور سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔درخواست گزار علیمہ خانم نے موقف اختیار کیا ہے کہ سابق وزیراعظم مختلف کیسز میں جیل ٹرائل کا سامنا کر رہے ہیں، مگر عدالتی احکامات کے باوجود ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے 26 اکتوبر کے حکمنامے میں پٹیشنر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی...
    اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف سے جیل میں ملاقات نہ کرانے پر علیمہ خانم نے ہوم سیکرٹری پنجاب اور سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔ درخواست گزار علیمہ خانم نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سابق وزیراعظم مختلف کیسز میں جیل ٹرائل کا سامنا کر رہے ہیں، مگر عدالتی احکامات کے باوجود ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔  درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے 26 اکتوبر کے حکمنامے میں پٹیشنر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی تھی، اور ملاقات کرنے والوں کی فہرست بھی جمع کروائی گئی تھی۔ اس کے باوجود جیل سپریٹنڈنٹ کی جانب سے متعدد بار ملاقات...
    بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہمیں اپنا مذاق اڑانے کی فکر نہیں بلکہ عدالتوں کی توہین ہورہی ہے اس بات پر ججز کو نوٹس لینا چاہیے۔ راولپنڈی موٹروے پر رہائی کے بعد علیمہ خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ دوسری مرتبہ ایسا کررہے ہیں ہمیں اڈیالہ سے اٹھاتے ہیں اور موٹروے پر چھوڑ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کوئی قانون نہیں توڑا، پچھلی بار ایک ہوٹل میں بیٹھے تھے آج ایک بلڈنگ میں بیٹھے تھے پولیس ہمارے پیچھے آئی ہے، پہلے ہمیں ایک ریسٹورنٹ میں بٹھا دیا اور اب موٹروے پر چھوڑ دیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہم تین بہنیں گھر سے آئی دونوں اپوزیشن لیڈر کو بھی اٹھا لیا، ہمیں تو چھوڑیں...
    (گزشتہ سے پیو ستہ) یہ فرق ہمارے ہاں ہے۔ اختلاف کی بات کو ہم نے ہمیشہ برداشت کیا ہے، جواب دیا ہے، لیکن توہین کبھی برداشت نہیں کی۔ معروف دانشور ہیں سر ولیم مور لندن سے، حضورؐ کی سیرت پر ان کی کتاب چھپی ’’دی لائف آف محمد‘‘ اس میں مصنف نے جتنے اعتراضات کیے سر سید نے جواب میں پوری کتاب لکھی ہے۔ لیکن سلمان رشدی کی کتاب کا کسی نے جواب نہیں لکھا، کیونکہ اس میں گالیاں ہیں، توہین ہے، استہزا اور طعن ہے۔ میں نے عرض کیا کہ یہ بنیادی مسئلہ ہے کہ رائے کسے کہتے ہیں، اختلاف کسے کہتے ہیں، اور استہزا اور طعن کسے کہتے ہیں؟ کون سی رائے کا حق ہے اور کون...
    ایک امریکی ماہر تعلیم کو تھائی لینڈ میں بادشاہت کی توہین کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار امریکی شہری نے تھائی لینڈ میں بادشاہت رہتے اظہار آزادی رائے کی پابندی پر تشویش کا ظاہر کی تھی۔ تھائی لینڈ کی ناریسوان یونیورسٹی کے ایک تھائی اسٹڈیز اسکالر اور لیکچرر ڈاکٹر پال چیمبرز نے گزشتہ روز عدالت کے جاری کردہ وارنٹ پر خود کو میوانگ فٹسانولوک پولیس اسٹیشن کے حکام کے حوالے کیا۔ اس حوالے سے تھائی لائرز فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ امریکی ماہر تعلیم کو انہیں مقدمے سے پہلے حراست میں لے لیا گیا۔ ڈاکٹر چیمبرز پر ’تھائی لینڈ کے کمپیوٹر کرائم ایکٹ کے تحت بھی فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ تھائی لائرز فار...
    اسلام آباد ہائیکورٹ— فائل فوٹو اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور ڈائریکٹر نیب کو جاری توہینِ عدالت کا شوکاز نوٹس معطل کردیا۔جسٹس بابر ستار کی عدالت سے درخواست اور توہینِ عدالت کی کارروائی کا مکمل ریکارڈ بھی طلب کرلیا گیا۔قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے شوکاز نوٹس معطل کرنے کا حکمنامہ جاری کیا ہے۔واضح رہے کہ عدالتی آرڈرز کی مسلسل خلاف ورزی پر جسٹس بابر ستار کی عدالت نے شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔
    اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور ڈائریکٹر نیب کو جاری توہینِ عدالت کا شوکاز نوٹس معطل کر دیا۔ جسٹس بابر ستار کی عدالت سے رِٹ درخواست اور توہینِ عدالت کی کارروائی کا مکمل ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا۔ عدالتی آرڈرز کی مسلسل خلاف ورزی میں نام سفری پابندی فہرست شامل کرنے اور اسکی سفارش پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ جسٹس بابر ستار نے ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور ڈائریکٹر نیب کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے شوکاز نوٹس معطل کرنے کا حکمنامہ جاری کر دیا۔ تحریری حکم نامے کے مطابق ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کی اپیل...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 اپریل 2025ء) استنبول سے منگل آٹھ اپریل کو موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے ترکی کی حزب اختلاف کی مرکزی پارٹی کے سربراہ اُوزگُور اُوزل کے خلاف ملکی صدر کی تضحیک و توہین کرنے کے جرم کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف مجرمانہ مقدمہ دائر کروا دیا۔ ایردوآن کے وکیل حسین آیدین نے منگل کو ایک بیان میں کہا،''صدر کی توہین کرنے پر انقرہ میں جنرل پراسیکیوٹر کے دفتر میں اُوزل کے خلاف ایک مجرمانہ شکایت درج کرائی گئی ہے۔‘‘ استنبول کی سڑکوں پر مظاہرین کا سیلاب امڈ آیا ازول نے ایسا کیا کہا؟ گزشتہ اتوار کو ترکی کی مرکزی حزب اختلاف جمہوری عوامی...
    میر تقی میر کی لُغت مُستعار لی جائے تو عدل کی کارگۂِ شیشہ گری کا کام بے حد نازُک ہے۔ اتنا نازُک کہ سانس بھی آہستہ لی جائے۔ یہ تلوار کی دھار سے تیز اور بال سے باریک پُل صراط پر سنبھل سنبھل کر پائوں دھرنے اور توازن برقرار رکھنے کا فن ہے جس کے لئے جسمانی تربیّت یا اعضاء کی مخصوص ساخت کی نہیں، صرف اُس حلف کو اپنے ایمان ویقین کا حصہ بنانے کی ضرورت ہے جو اعلیٰ عدلیہ کا ہر جج، مسندِ عدل پر بیٹھنے سے پہلے اُٹھاتاہے۔ اِس مقدس حلف کا ایک جُملہ ہے__’’ میں ہر حالت میں، ہر قسم کے لوگوں کے ساتھ بلاخوف و رعایت اور بلارغبت وعناد، قانون کے مطابق انصاف کروں گا۔‘‘...
    اسلام آباد: سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے جیل میں ملاقات نہ کرانے پر سیکرٹری داخلہ، محکمہ داخلہ پنجاب اور سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست جمع کرا دی۔ پی ٹی آئی رہنما اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے سلمان اکرم راجا اور شعیب شاہین ایڈووکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ اس عدالت کے لارجر بینچ نے 24 مارچ کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کی درخواستوں پر فیصلہ دیا، جس کے مطابق منگل اور جمعرات کو ملاقات کرانا ضروری ہے لیکن جیل حکام...
    مجلس اتحاد المسلمین کے صدر نے کہا کہ بی جے پی مندروں اور مساجد کے نام پر اس ملک میں تفرقہ پیدا کرنا چاہتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ بیرسٹر اسد الدین اویسی نے پارلیمنٹ میں وقف ترمیمی بل پر جاری بحث میں حصہ لیتے ہوئے بل کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے شدید احتجاج درج کرایا۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ تاریخ پڑھیں، تو آپ دیکھیں گے کہ مہاتما گاندھی نے سفید فام جنوبی افریقہ کے قوانین کے بارے میں کہا تھا کہ میرا ضمیر اسے قبول نہیں کرتا، انہوں نے اس قانون کو پھاڑ دیا۔ اسد الدین اویسی نے مزید کہا کہ جس طرح مہاتما گاندھی نے کیا اسی طرح میں بھی...
    اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی دائر کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ 24 مارچ کو لارجر بنچ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا فیصلہ دیا جس کے مطابق منگل اور جمعرات ملاقات کرانا ضروری ہے لیکن جیل حکام کی جانب سے فیصلے پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقاتوں کے لارجر بنچ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی راہنما شبلی فراز، سلمان اکرم راجا، شعیب شاہین و دیگر کی جانب سے درخواست دائر کی گئی۔ سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری محکمہ داخلہ...
    عمران خان کی ملاقاتوں کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر WhatsAppFacebookTwitter 0 3 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے عمران خان کی ملاقاتوں کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری داخلہ پنجاب اور سپریڈنٹ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ 24 مارچ کو ہائیکورٹ کے لارجر بنچ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ملاقاتوں کے بارے میں فیصلہ دیا تھا، جس کے مطابق منگل اور جمعرات کو ملاقات کرانا ضروری تھا۔ تاہم، جیل حکام نے اس...
    ---فائل فوٹوز اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانئ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں کے لیے عدالتی فیصلے پر عمل نہ کرنے پر توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز  نے سیکریٹری داخلہ پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ جیل کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی۔ عمران خان سے ملاقات کیلئے منگل و جمعرات مقرر، میڈیا ٹاک پر پابندیاسلام آباد ہائیکورٹ نے بانئ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے 2 دن منگل اور جمعرات مقرر کردیے اور تحریک انصاف کے رہنماؤں کو ملاقات کے بعد میڈیا ٹاک سے روک دیا۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ 24 مارچ کو لارجر بینچ نے بانئ پی ٹی...
    اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں کے حوالے سے لارجر بینچ کے فیصلے پر عمل درآمد نا کرنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔ سلمان اکرم راجا، شعیب شاہین و دیگر نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کی جانب سے درخواست دائر کی۔ سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری محکمہ داخلہ پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ 24 مارچ کو کو لارجر بینچ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا فیصلہ دیا جس کے مطابق منگل اور جمعرات ملاقات کرانا ضروری ہے لیکن جیل حکام کی جانب سے فیصلے پر عمل...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)توہینِ مذہب کے الزامات کا سامنا کرنے والے پاکستانی معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنے نئے پرفیوم کے نام پر ایک بار پھر باقاعدہ معافی مانگتے ہوئے چوہدری بصیرت علی چشتی کو اپنا وکیل مقرر کرنے کا اعلان کر دیا۔ ویڈیو پیغام میں رجب بٹ نے باضابطہ معافی نامہ جاری کیا اور ساتھ ہی یہ بھی بتایا ہے کہ میں نے ایک قانونی ٹیم کی خدمات حاصل کی ہیں جو میرے خلاف الزامات کا دفاع کرے گی۔ نئی ویڈیو میں یوٹیوبر نے کہا کہ میرا نام رجب بٹ ولد محمد افضل بٹ ہے، میں اللّٰہ کی وحدانیت، حضرت محمدﷺ کی ذات اور ختم نبوت پر یقین رکھتا ہوں، میری ایک ویڈیو 295 اے اور 295 سی کے حوالے...
    پاکستانی یوٹیوبر اور وی لاگر رجب بٹ کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج کیا گیا جس کی ایف آئی آر میں پیکا ایکٹ اور مذہبی جذبات مجروح کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انھوں نے اپنے بیانات سے دفعہ 295 اے اور 295 سی کی توہین کی ہے۔ اس تنازعے کے بعد رجب بٹ عمرہ کرنے مکہ مکرمہ پہنچے اور خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے ہو کر ویڈیو بنائی جس میں انہیں حالتِ احرام میں معافی مانگتے ہوئے دیکھا گیا جس پر ساتھی یوٹیوبرز ان کے حق  میں سامنے آ گئے۔ معروف یو ٹیوبر ڈکی بھائی نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رجب بٹ نے اسلام کے خلاف...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سینٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود عمران خان سے ملاقات نہ کراکر توہین کی گئی۔ یہ ہماری نہیں، ججز اور عدلیہ کی  توہین ہوئی، عدلیہ کی ساکھ اور عزت کو بچانا ججز کا کام ہے۔ ہمارا کام نہیں۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو  میں شبلی فراز نے کہا کہ عدالتی احکامات کی توہین ہوئی، ان احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ اس عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے سے ہماری بے عزتی نہیں ہوئی، یہ ان ججز اور اس ادارے کی  توہین ہوئی ہے۔ عمر ایوب نے کہا کہ یہاں پر حسب معمول آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں۔ عدالتی...
    بانی پی ٹی آئی عمران خان : فوٹو فائل انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو کتابوں کی عدم فراہمی اور بچوں سے بات نہ کروانے کے کیس میں اڈیالہ جیل حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔بانی پی ٹی آئی کی درخواستوں پر سماعت اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے کی، جبکہ ان کے وکیل محمد فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئے۔پبلک پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواستوں پر اعتراض اٹھا دیا، عدالت نے اڈیالہ جیل حکام سے رپورٹ طلب کرکے سماعت کل تک ملتوی کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی کارروائی شروع...
    اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور ڈائریکٹر نیب کے خلاف توہینِ عدالت کیس کی سماعت کے دوران جسٹس بابر ستار کے حال ہی میں تمغے دینے کے حوالے سے اہم ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آج کل عدالت جن کو سزا سنا دے اُن کو میڈل بھی دیا جاتا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور ڈائریکٹر نیب کو عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر توہینِ عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کردیا، ،اسلام آباد ہائیکورٹ  نے کہا کہ جواب جمع کرائیں کہ آپ کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی شروع اور جرمانہ کیوں نہ عائد کیا جائے؟ ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور ڈائریکٹر نیب نے جواب جمع کرانے کیلئے وقت طلب کر لیا، اسلام آباد...
    گزشتہ 2 روز سے اِسلام آباد ہائیکورٹ میں توہینِ مذہب سے متعلق الزامات کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دیے جانے سے متعلق درخواستوں کی سماعت براہِ راست نشریات کے ذریعے سے دکھائی جا رہی ہیں۔ اِسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان 101 درخواستوں کی سماعت کر رہے ہیں جن میں درخواست گزاروں کا دعوٰی ہے کہ اُن پر توہینِ مذہب کے جھوٹے الزامات لگا کر اُن کو پھنسایا گیا۔ اس مقدمے کا ایک پہلو اسپیشل برانچ کی ایک رپورٹ ہے جس میں ایک سورس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ توہینِ مذہب کا کاروبار کرنے والا ایک پورا گروہ موجود ہے جو سوشل میڈیا کے ذریعے سے لوگوں کو توہینِ مذہب کے الزامات میں پھنسا کر...
    علامتی فوٹو راولپنڈی کی سیشن عدالت نے توہین مذہب کا الزام ثابت ہونے پر 5 مجرمان کو سزائے موت اور عمر قید کی سزا سنادی۔مجرمان کو پیکا ایکٹ کے تحت 7-7 سال قید اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی۔ عدالت نے مجرمان کو 295 سی میں سزائے موت اور 10-10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی۔مجرمان کو 295 بی میں عمر قید، 295 اے میں 10-10 سال قید اور ایک لاکھ روپے فی کس جرمانہ کیا گیا۔عدالت نے مجرمان کو 298 اے میں 3-3 سال قید اور 1، 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔توہین مذہب کا مقدمہ 15 ستمبر 2023 کو سائبر کرائم راولپنڈی سرکل نے درج کیا تھا۔
    توہین رسالت کیس میں عدالت کا بڑا فیصلہ، 5مجرموں کو پھانسی،عمر قید اور 65لاکھ روپے جرمانے کی سزا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 March, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)توہین رسالت اور توہین قرآن پاک کیس میں راولپنڈی کی مقامہ عدالت نے بڑا فیصلہ دیتے ہوئے عدالت 5 مجرمان کو پھانسی ،عمر قید اور 80 سال قید سخت سنا دی۔رپورٹ کے مطابق عدالت نے فیصلے میں کہا کہ پانچوں مجرمان کو مجموعی 65 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا، مجرمان محمد ارسلان، علی عباس، فیصل ریحان، خرم افضال اور زنیر سکندر کو سزا سنائی گئی۔ مجرمان کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم نے مقدمہ درج کیا تھا، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق ایوب نے فیصلہ سنا دیا۔فیصلہ بعد...
    توہین رسالت  ﷺ اور توہین قرآن پاک کیس میں راولپنڈی کی مقامہ عدالت نے بڑا فیصلہ دیتے ہوئے عدالت 5 مجرمان کو پھانسی ،عمر قید اور 80 سال قید سخت سنا دی۔ رپورٹ کے مطابق عدالت نے فیصلے میں کہا کہ پانچوں مجرمان کو مجموعی 65 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا، مجرمان محمد ارسلان، علی عباس، فیصل ریحان، خرم افضال اور زنیر سکندر کو سزا سنائی گئی۔  مجرمان کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم نے مقدمہ درج کیا تھا، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق ایوب نے فیصلہ سنا دیا۔ فیصلہ بعد پانچوں مجرمان کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا، عدالت نے قرار دیا کہ مجرمان نے گھناؤنا جرم کیا ہے یہ کسی رعایت کے مستحق نہیں، مجرمان کو اس وقت تک پھانسی...
    پشاور(آئی  این پی )  صوبائی مشیر اطلاعات  بیرسٹر سیف   نے  کہا ہے کہ پی پی اور ن لیگ نمائشی لڑائی سے عوام کو دھوکا نہیں دے سکتے،چیئرمین سینیٹ کے پروڈکشن آرڈرز پر پی پی نمائشی بیانات کے بجائے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کرے ۔اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز پر عملدرآمد نہ کرنے کے جرم میں وزیراعلی مریم نواز کو طلب کرکے توہین سینیٹ کی کارروائی کریں ۔انہوں نے کہا کہ بے گناہ اعجاز چوہدری کے لیے جاری کردہ پروڈکشن آرڈرز پر وزیراعلی پنجاب 3 ماہ سے عمل درآمد نہ کرکے سینیٹ کی توہین کر رہی ہیں ۔ چیئرمین سینیٹ تھرتھر کانپنے...
    مظفر گڑھ(نیوز ڈیسک)ضلع مظفر گڑھ میں بیت میر ہزار پولیس نے ایک خاتون ٹک ٹاکر کو توہین مذہب کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ 2 دن پہلے پیش آیا تھا، لیکن گرفتاری کی خبر اس وقت منظر عام پر آئی، جب ایک مقامی شخص نے شکایت درج کرائی جس میں خاتون پر سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد پوسٹ کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔ تحصیل جتوئی کی رہائشی ملزمہ نے اپنے ٹک ٹاک اسٹیٹس پر شیئر کی گئی ویڈیو میں نازیبا زبان کا استعمال کیا، جسے شکایت کنندہ اور 2 دیگر افراد نے پولیس کے علم میں لایا۔ پولیس نے ملزمہ کے خلاف تعزیرات پاکستان (پی پی سی) کی دفعہ 295...
    اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحق نے مشعال یوسفزئی کی جیل سپرنٹنڈنٹ کیخلاف درخواست ڈی لسٹ کرنے اور کازلسٹ منسوخی پر ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کیخلاف توہین عدالت کیس میں ہائیکورٹ رولز طلب کرتے ہوئے استفسار کیاکہ کیا چیف جسٹس کسی بینچ میں زیرسماعت کیس کو واپس لے سکتے ہیں؟ آفس اعتراضات دور کرنے کی وجہ بتائے بغیر لارجر بینچ کی تشکیل اور وہاں عدالتی کارروائی قانونی ہے یا نہیں؟ اس ایشو پر ایک حتمی فیصلہ لکھنا ہے، میں لکھوں گا کہ اس طرح کیس ٹرانسفر کرنے کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں، اگر یہ کام ہائی کورٹ جج نے نہ کیا ہوتا تو یہ کریمنل توہین عدالت ہوتی۔ کسی کو توہینِ عدالت کا...
    پاکستان کے معروف اداکار و میزبان دانش تیمور نے گزشتہ دنوں 4 شادیوں کی اجازت سے متعلق دیے گئے اپنے بیان پر وضاحت پیش کر دی ہے۔ دانش تیمور کا بیان سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ’میں جانتا ہوں آپ لوگ مجھ سے ناراض ہیں، اس دن جو واقعہ ہوا کچھ لوگوں کو لگتا ہے کہ میں نے اپنی بیوی کی توہین کی ہے تو ایسا ہرگز نہیں ہے، میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں تھا، میں اپنی بیوی سے بہت پیار کرتا ہوں‘۔ اداکار کا کہنا تھا کہ ’شاید الفاظ کا چناؤ ٹھیک نہیں ہوا‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’ فی الحال کا لفظ میں اپنی زندگی میں استعمال کرتا...
    آپ نے پراٹھے کی کئی اقسام  کے بارے میں سنا ہو گا جس میں آلو والا پراٹھا، گوبھی والا پراٹھا، پالک والا پراٹھا، مولی والا پراٹھا اور چینی والا پراٹھا وغیرہ شامل ہیں لیکن کیا کبھی آپ نے گلاب جامن والے پراٹھے کے بارے میں سنا ہے؟ جی ہاں ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دکاندار کو گلاب جامن والے پراٹھے بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دکاندار آٹے کے پیڑے میں گلاب جامن بھرتا ہے اور اس سے پراٹھے تیار کرنے کے بعد اس کے اوپر شیرہ بھی ڈالتا ہے۔   View this post on Instagram   A post shared by MangoBaaz (@mangobaaz) ویڈیو سوشل...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے فیڈرل ججز کے فیصلوں پر شدید تنقید اور ججز کو مواخذے کا سامنا کروانے کی دھمکے کے بعد امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس برہم ہوگئے۔ امریکی چیف جسٹس جون روبرٹس نے ایک بیان میں کہا کہ 2 صدیوں سے زیادہ عرصے سے یہ طے ہے کہ کسی عدالتی فیصلے پر اختلاف رائے کے نتیجے میں مواخذہ ایک مناسب جواب نہیں ہے۔ امریکی چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اس مقصد کے لیے معمول کے اپیل کے جائزے کا عمل موجود ہے۔ یہ بیان امریکی چیف جسٹس نے چیمبر سے باہر دیا ہے اور امریکا سمیت دنیا بھر میں کم ہی ایسا ہوتا ہے کہ ججز کسی معاملے پر اپنے خیالات...
    امریکا ،یورپ اور میں مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز رویے کے واقعات میں اضافہ ہو بھارت کیخلاف اسلامو فوبیا پھیلانے پر کاروائی کی جائے ،انسداد اسلامو فوبیا کا دن منایا گیا انسدادِ اسلاموفوبیا کا عالمی دن دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی منایا گیا ۔اس موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر اسلامو فوبیا سے نمٹنے کا عالمی دن منایا،3 سال قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اس دن کو منانے کا تاریخی فیصلہ منظور کیا، یہ دن دنیا بھر میں مسلمانوں کو درپیش چیلنجز کی سنگینی کی ایک واضح یاد دہانی ہے۔شہبازشریف نے کہاکہ اسلامو فوبیا کی لہر کو ختم کرنے کے لیے مزید بہت کچھ کرنے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ یہ کہاں کا اسلام ہے کہ کوئی اسلام کی توہین کرے اور ہم اپنے ہی ملک کو جلا دیں؟ کیا یہود و نصاریٰ کہتے ہیں کہ ہم گلیوں میں گند کریں، دودھ میں پانی ملائیں، ملاوٹ کریں اور کرپشن کریں؟ رحمت اللعالمین اتھارٹی کے زیر اہتمام اسلامو فوبیا کے خلاف قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ’سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اسرائیل کی ڈیڑھ کروڑ کی آبادی نے کیسے مسلم دنیا کی اڑھائی ارب آبادی کو یرغمال بنا رکھا ہے۔’ انہوں نے کہا کہ دنیا کی بڑی جامعات میں اسلامک اسٹڈیز کے پروفیسر بھی یہودی ہیں، اور ہم اپنی...
    سندھ ہائیکورٹ نے قومی شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایسٹ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردی۔سندھ ہائیکورٹ کے بار بار طلب کرنے کے باوجود ڈپٹی کمشنر ایسٹ الطاف شیخ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اعجاز عدالت میں پیش نہ ہوئے۔عدالت نے توہین عدالت پر دونوں افسران کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایس ایس پی ایسٹ کو عدالتی حکم پر عمل درآمد کرا کے افسران کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا۔سندھ ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت 21 مارچ تک ملتوی کر دی۔
    تعزیرات پاکستان کی دفعہ ۲۹۵ کے تحت مذہب اور مذہبی شخصیات کی توہین قانونی طور پر جرم ہے جس میں سزائے موت تک کی مختلف سزائیں مقرر کی گئی ہیں اور توہین رسالت ؐ پر موت کی سزا کا قانون بھی اسی کا حصہ ہے، لیکن اسے ایک عرصہ سے بین الاقوامی حلقوں میں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ یہ آزادی رائے اور آزادی مذہب کے اس حق کے منافی ہے جس کی ضمانت اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے چارٹر میں دی گئی ہے۔ سلمان رشدی کی بیہودہ تصنیف ’’شیطانی آیات‘‘ کے خلاف جب دنیا بھر کے مسلمانوں نے شدید احتجاج کیا تھا اور برطانیہ سمیت مختلف ممالک میں زبردست عوامی مظاہروں کے ذریعے مسلمانوں نے...
    اسلام آباد: ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بلاک پر حملے کے کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے تمام 36 وکلاء کے خلاف جاری توہین عدالت کی کارروائی ختم کر دی۔ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے 8 فروری 2021 کے ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بلاک پر حملہ کیس کی سماعت کی۔ مقدمے میں ملوث وکلاء کے بیان حلفی اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروائے گئے۔ وکلاء کی جانب سے ممبر اسلام آباد بار کونسل عادل عزیز قاضی، بابر اعوان اور بارایسوسی ایشن کے عہدیداران عدالت میں پیش ہوئے۔ عادل عزیز قاضی نے دلائل میں کہا کہ 2021 کا کیس ہے، آخری سماعت پر عدالت نے بیان حلفی مانگے تھے جو جمع کروا دیے گئے تھے، اسلام...
    توہینِ مذہب کے قانون پر اس پہلو سے تو پہلے بھی تنقید ہوتی رہی ہے کہ فرقہ وارانہ تعصبات کی بنیاد پر اس کا غلط استعمال ہوتا ہے لیکن پچھلے کچھ عرصے سے یہ بات چل رہی ہے کہ کچھ لوگوں نے باقاعدہ ’بلاسفیمی بزنس‘ شروع کیا ہے اور لوگوں کو جعلی مقدمات میں پھنسا کر اپنا کاروبار چمکاتے ہیں، یہ بہت سنگین الزام ہے اور اس پر تفصیلی بحث کی ضرورت ہے لیکن اس وقت مناسب معلوم ہوتا ہے کہ اس الزام کے سچے یا جھوٹے ہونے سے قطعِ نظر خود توہینِ مذہب کے متعلق پاکستان میں رائج قانون کا اسلامی اصولوں کی روشنی میں جائزہ لے کر اس میں موجود سقم دور کرنے کی کوشش کی جائے۔ مجموعۂ...
    پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے کے متن میں لکھا گیا کہ تحسین الرحمان رسول پور جٹاں کا رہائشی ہے جو اپنے ایکس اکاؤنٹ سے ملکی اداروں کے خلاف توہین آمیز پوسٹیں کررہا تھا جبکہ دیگر ملزمان اپنے ایکس اکاؤنٹ اور سوشل میڈیا پر قومی اداروں کے خلاف نازیبا اور توہین آمیز مواد اپ لوڈ کررہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ سوشل میڈیا پر پاک فوج، اداروں اور سیاسی شخصیات کے خلاف توہین آمیز پوسٹیں لگانے پر ایف آئی اے سائبر کرائم نے 7 افراد کے خلاف 2 مقدمات درج کر لیے۔ ایف آئی اے نے پیکا ایکٹ کے تحت 2 مقدمات درج کئے، پہلا شہباز گل، عادل راجہ، وقار ملک، احمد نورانی اور شفیق الرحمان کے خلاف درج کیا گیا جبکہ...
    —فائل فوٹو وقاقی وزارتِ مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ 15 مارچ کا دن یومِ تحفظ ناموسِ رسالت ﷺ کے طور پر منایا جائے گا۔یہ بات وفاقی وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتائی گئی ہے۔وفاقی وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان محمد عمر بٹ کے مطابق اس اقدام سے سوشل میڈیا پر توہینِ مذہب اور توہین آمیز مواد کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام ہے۔ وزارت مذہبی امور، حج شیڈول کیلئے بینکوں سے درخواستیں طلب اسلام آباد وزارت مذہبی امور نے حج 2021 کی درخواستیں... انہوں نے کہا کہ وزارت نے پنجاب، سندھ، خیبر پختون خوا، بلوچستان، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں مذہبی امور اور محکمہ اوقاف کے صوبائی سیکریٹریوں...
    حکومت پاکستان نے سوشل میڈیا پر بڑھتے ہوئے بدترین توہین مذہب، توہین رسالت و صحابہ و اہل بیت کو روکنے کے حوالے سے 15 مارچ اسلامی فوبیا کے دن کو یوم تحفظ ناموس رسالت کے طور پر منانے کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں گستاخانہ ویڈیو بنانے کے مرتکب شخص کو پولیس اہلکار نے حوالات میں گولی مار کر ہلاک کر دیا وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی حکومت پاکستان نے 15 مارچ 2025 یومِ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ کے طور پر منانے کا مراسلہ جاری کردیا۔ عوام میں توہین مذہب کے متنازع مواد کو روکنے کے حوالے سے آگاہی مہم چلانے کی سفارشات صوبائی سیکریٹری مذہبی امور، اوقاف پنجاب، سندھ، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، بلوچستان، مظفر آباد آزاد کشمیر...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے وکلا اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقات نہ کروانے کا معاملہ پھر اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا۔اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمرایوب نے سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں نہ کروانے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔درخواست میں سیکرٹری داخلہ، ہوم سیکرٹری پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین ایڈووکیٹ اور دیگر وکلا کے ذریعے دائر کی گئی۔درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ اپوزیشن لیڈر ہوں اور ملک کی بڑی سیاسی جماعت کی نمائندگی کرتا ہوں. بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں ہیں. قانونی اور پارٹی معاملات میں مشاورت کی ضرورت...
    اپنے ایک جاری بیان میں حازم قاسم کا کہنا تھا کہ یہ دھمکیاں جنگبندی کے معاہدے میں رکاوٹ ہیں۔ جن کا مقصد طے شدہ معاہدوں سے فرار کیلئے صیہونیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج صبح ایک بار پھر امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" نے فلسطینی عوام اور "حماس" کے خلاف دھمکیوں اور توہین آمیز بیانات کا سلسلہ شروع کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ حماس یا تو اسرائیلی قیدیوں کو فوراََ رہا کرے یا پھر اپنا کام تمام سمجھے۔ حماس کے خاتمے کے لئے جس چیز کی ضرورت ہوئی میں اسے اسرائیل بھجواوں گا۔ امریکی صدر نے دھمکی لگاتے ہوئے کہا کہ میں جو کچھ کہتا ہوں اگر وہ انجام نہ دیا تو حماس کا کوئی کارکن نہیں...
    ممبئی(شوبز ڈیسک)معروف بھارتی شاعر اور گیت نگار جاوید اختر نے ان پر روہت شرما کو شرمندہ کرنے کا الزام لگانے والے شخص کو نیچ اور جھوٹا قرار دے دیا اور کہا کہ تم اتنے گھٹیا آدمی کیوں ہو؟۔ واضح رہے کہ جاوید اختر نے دبئی میں چیمپینز ٹرافی کے سیمی فائنل میں بھارت کی آسٹریلیا کے خلاف کامیابی پر ایکس (سابق ٹوئٹر) پر بھارتی ٹیم کو مبارکباد دینے کے ساتھ بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کی تعریف کرتے ہوئے انھیں ٹیم کا مضبوط پلر (ستون) قرار دیا تھا۔ تاہم ایک ٹرولر نے ان پر جھوٹا الزام عائد کیا کہ انھوں نے کپتان روہت شرما کی توہین کی جس پر جاوید اختر نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔ ...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ مجھے ایئرپورٹ پر روک کر عدالتی حکم کی توہین کی گئی۔پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ آج عمرے کے لیے جارہا تھا کہ مجھے ایئرپورٹ پر روک دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ مجھے عمرے کےلیے جانے دیا جائے، مجھے آج ایئرپورٹ پر روک کر عدالتی حکم کی توہین کی گئی ہے۔پی ٹی آئی سینیٹر نے مزید کہا کہ پشاور ہائیکورٹ نے پی این آئی ایل سے میرا نام نکالنے کا حکم دیا ہے۔
    عدالت نے توہین رسالتﷺ کیس میں بڑا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا دے دی۔ رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عرفان اکرم نے توہین رسالتﷺ کیس کا اہم فیصلہ سنایا۔ اپنے فیصلے میں عدالت نے کہا کہ یہ انتہائی گھناوٴنا اور ناقابل معافی جرم ہے، اس طرح کے جرم کا ارتکاب کرنے والے مجرم کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جاسکتی۔ عدالتی فیصلہ سنائے جانے کے بعد مجرم ملک عارف کو اڈیالہ جیل راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔ مجرم کے خلاف تھانہ سول لائن نے 4 ستمبر 2024 کو گھناؤنے فعل کا مقدمہ درج کیا تھا۔  
    اسلام آباد: توہین عدالت کا سامنا کرنے والے سپریم کورٹ کے سابق ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کو ریٹائرمنٹ کے بعد ایک مرتبہ پھر سپریم کورٹ تعینات کر دیا گیا۔ سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نذر عباس 6 ماہ کے لیے  کنٹریکٹ پر گریڈ 21 میں ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ نذر عباس چند روز قبل ریٹائر ہوگئے تھے اور اب انہیں ڈائریکٹر جنرل جوڈیشل ونگ تعینات کیا گیا ہے اور  رجسٹرار آفس نے چیف جسٹس کی منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ نذر عباس کو گزشتہ ماہ توہین عدالت کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا، جب سپریم کورٹ کے سینئر ترین جسٹس منصور علی شاہ نے ایک...