2025-09-18@19:39:33 GMT
تلاش کی گنتی: 2192

«ججز کمیٹی کا»:

    پنجاب حکومت نے صوبے میں صحت کے شعبے میں عملے کی کمی پورا کرنے کے لیے عارضی بنیادوں پر طبی ماہرین بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے پنجاب لوکم ہائیرنگ ایکٹ 2025 پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ہے۔ بل کو حالیہ اجلاس میں ایوان کے سامنے رکھا گیا جسے مزید غور کے لیے متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ کمیٹی دو ماہ میں اپنی رپورٹ اسمبلی میں پیش کرے گی۔ بل کے متن کے مطابق اس مقصد کے لیے ایک لوکم پالیسی کمیٹی قائم کی جائے گی جس کی چئیرپرسن صوبائی وزیر اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ہوں گے، جبکہ سیکریٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر وائس چئیرپرسن ہوں گے۔ اس کمیٹی میں تین فیلڈ ماہرین اور...
    ---فائل فوٹو محکمۂ انہار کی جانب سے دریائے ستلج کا پانی دریائے چناب میں ڈالنے کے لیے ایم فائیو موٹروے پر شگاف ڈالنے کی تجویز دی گئی ہے۔محکمۂ انہار  کے مطابق ممکنہ طور پر موٹروے پر شگاف ڈالنا انتہائی ضروری ہو گیا ہے۔محکمہ انہار نے اپنی تجویز میں کہا ہے کہ پانی کو دریائے چناب میں ڈالنے کے لیے موٹروے ایم فائیو پر شگاف ڈال دیا جائے، دریائے ستلج کا پانی 40 فیصد اپنا راستہ بدل چکا ہے، اوچ شریف روڈ پر شگاف ڈالنے اور نورجہ بھٹہ کا بند ٹوٹنے سے دریائے ستلج نے اپنا راستہ بدلا ہے۔ دریائے راوی کی زمین پر بنی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین کو فی کس 2 کروڑ کے قریب واپس کردیے گئے حالیہ...
    اسٹریٹیجک دفاعی معاہدہ: پاک سعودی رفاقت کا اگلا اور نیا باب سعودی وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کے رات گئے تحریر مختصر الفاظ پاک سعودی تعلقات کے دریا کو کوزے میں بند کردیتے ہیں، انہوں پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجی دفاعی معاہدہ سائن ہونے کے بعد اردو میں لکھا کہ ’سعودیہ اور پاکستان جارح کے مقابل ایک ہی صف میں۔۔ہمیشہ اور ابد تک‘، یہی وہ جملہ ہے جس نے حالیہ اسٹریٹیجک مشترکہ دفاعی ایگریمنٹ کو محض ایک معاہدہ نہیں، بلکہ ایک تاریخی اور تہذیبی اشارہ بنا دیا ہے۔ یہ معاہدہ صرف دو ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون نہیں، بلکہ ایک مشترکہ مقدر کا اعلان ہے، ایسا عہد جو وقت کی آزمائشوں سے گزری ہوئی رفاقت پر کھڑا ہے۔ معاہدے میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر(نمائندہ جسارت )سکھر چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں پولیس کوآرڈینیشن کمیٹی کا تیسرا اجلاس ایس ایس پی سکھر کی تاجروں کو مسائل کے حل اور سکھر کو سیف سٹی بنانے کی یقین دہانی سکھر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں پولیس کوآرڈینیشن کمیٹی کا تیسرا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل نے کاروباری برادری کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اگلے ماہ کے اجلاس سے قبل تمام شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے مختلف علاقوں بشمول اہم مقامات، کچہ ایریا، نواں گوٹھ اور روہڑی میں مجرموں اور مشکوک افراد کے خلاف کاروائیں کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی پولیس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250918-2-20
    ڈی جی پاسپورٹ کا کہنا تھا کہ اِس معاملے میں جتنے پاسپورٹ جاری ہوئے ان کو بلاک کردیا گیا، اِن پاسپورٹس کی دوبارہ تجدید نہیں ہوئی اور نہ ہی ہوگی، یہ بہت ہی تشویش ناک معاملہ ہے۔ کنوینر کمیٹی کا کہنا تھا کہ جس طرح کے حالات ہیں اِن پاسپورٹ کا غلط استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایبٹ آباد سمیت 25 پاسپورٹس آفس سے 32 ہزار 6 سو 74 پاسپورٹس چوری کے معاملہ پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ڈی جی پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ اِس معاملے میں جتنے پاسپورٹ جاری ہوئے ان کو بلاک کردیا گیا، اِن پاسپورٹس کی دوبارہ تجدید نہیں ہوئی اور نہ ہی ہوگی، یہ بہت ہی تشویش ناک معاملہ ہے۔ کنوینر کمیٹی...
    وزیراعظم شہباز شریف نے جاپان کے ساتھ صنعتی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی ہے، جو نہ صرف موجودہ تعاون کو بڑھائے گی بلکہ جاپانی کمپنیوں کو درپیش مسائل کے حل اور نئی سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔کمیٹی کی سربراہی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار کریں گے، جبکہ وزارت صنعت و پیداوار، وزارت تجارت، اقتصادی امور ڈویژن، وزارت اوورسیز، وزارت داخلہ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور اسٹیٹ بینک کے اعلیٰ افسران اس کے رکن ہوں گے۔ اس کے علاوہ پاکستان جاپان بزنس فورم کے نمائندے، پارلیمانی سیکریٹری برائے تجارت ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی اور سابق سفیر برائے جاپان چوہدری آصف محمود بھی...
    فائل فوٹو۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں نوید قمر کی زیر صدارت ہوا۔ جس میں کمیٹی نے قومی ورثہ اور ثقافت ڈویژن سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر پی این سی اے کی جانب سے کنسلٹنٹس کی بھرتیوں سے متعلق آڈٹ اعتراض کیا گیا۔ آڈٹ حکام کےمطابق 2017 سے 2019 کے دوران کنسلٹنٹس کی تعیناتیاں کی گئیں، یہ تعیناتیاں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی منظوری اور اشتہار کے بغیر کی گئیں۔کنوینر ذیلی کمیٹی نوید قمر نے کہا ان پر کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہوتا؟ آپ انکوائری کرلیں۔ کنوینر کمیٹی نے معاملے کی انکوائری کی ہدایت کی۔ کمیٹی نے اس معاملے پر 15 دنوں میں رپورٹ طلب کر لی۔ کمیٹی کی رکن منزہ حسن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد : پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں ملک بھر میں پاسپورٹ دفاتر سے ہزاروں پاسپورٹ چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس طارق فضل چوہدری کی زیر صدارت ہوا جس میں ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ مصطفیٰ قاضی نے پاسپورٹ دفاتر سے پاسپورٹ چوری ہونے کا انکشاف کیا، انہوں  نے بتایا کہ ملک کے 25 پاسپورٹ دفاتر سے مختلف سالوں میں ہزاروں پاسپورٹ چوری ہوئے۔ڈی جی پاسپورٹ نے کہا کہ اس معاملے میں جتنے پاسپورٹ جاری ہوئے انہیں بلاک کردیا گیا، ان پاسپورٹس کی تجدید نہیں ہوئی اور نہ ہوگی۔آڈٹ حکام نے بتایا کہ ایبٹ آباد سمیت دیگر پاسپورٹ دفاتر سے 32 ہزار674 پاسپورٹ چوری ہوئے۔اس پر...
    اسلام آباد – پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں ملک بھر سے ہزاروں سرکاری پاسپورٹس کے چوری ہونے کا حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے، جس پر کمیٹی ارکان نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ اجلاس کی صدارت طارق فضل چوہدری نے کی، جہاں ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس مصطفیٰ قاضی نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملک کے 25 مختلف پاسپورٹ دفاتر سے گزشتہ چند سالوں کے دوران ہزاروں پاسپورٹس چوری ہوئے۔ ڈی جی پاسپورٹس کے مطابق، چوری شدہ تمام پاسپورٹس کو سسٹم میں بلاک کر دیا گیا ہے، اور ان کی تجدید ممکن نہیں۔ آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ صرف ایبٹ آباد سمیت چند دفاتر سے ہی...
    کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) حکام نے سینیٹ کمیٹی کو بتایا ہے کہ راول ڈیم اور سمبلی ڈیم کے پانی کا معائنہ مکمل کر لیا گیا ہے جس کے بعد راول ڈیم کے پانی کو 100 فیصد غیر محفوظ قرار دیا گیا ہے جبکہ فلٹریشن کے بعد بھی 62 فیصد پانی انسانی استعمال کے لیے غیر محفوظ پایا گیا ہے۔ سینیٹ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کو سی ڈی اے حکام نے بتایا کہ اسلام آباد کے فلٹریشن پلانٹس کا معائنہ مکمل کرلیا گیا ہے، راول ڈیم کے پانی کی ٹیسٹنگ کی جا چکی ہے اور یہ تمام اقدامات پینے کے پانی کی جانچ کے لیے کیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ملک میں پانی کی شدید قلت: صرف پینے کا...
    قائمہ کمیٹی نے غلط پیش گوئیوں پر محکمہ موسمیات کے حکام کو آڑے ہاتھوں لے لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل نے محکمہ موسمیات کے حکام کو غلط پیش گوئیوں پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کا اجلاس چیئرمین احمد عتیق انور کی زیرِ صدارت ہوا جس میں اراکین کمیٹی نے غلط پیشگوئیوں پر محکمہ موسمیات کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔رکن قائمہ کمیٹی میر منور علی نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی زیادہ ترخبریں غلط نکل آتی ہیں، ایک بارمحکمہ موسمیات نے4 دن بارش بتائی مگر ایک قطرہ بارش نہیں ہوئی۔رکن قائمہ کمیٹی شازیہ مری نے...
    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں نے کہا کہ یونٹ اور تحصیل سطح پر تنظیمی ڈھانچے کو فعال بنا کر ہی ہم اپنی اجتماعی طاقت کو منظم کر سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی بلوچستان کے اراکین علامہ سید ظفر عباس شمسی، علامہ سہیل اکبر شیرازی نے مرکزی سیکرٹری نشرواشاعت و کنوینر نصاب تعلیم کمیٹی علامہ مقصود علی ڈومکی کے ہمراہ ضلع نصیر آباد کے ہیڈکوارٹر ڈیرہ مراد جمالی کا تنظیمی دورہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی رہنماء سید عبدالقادر شاہ بخاری اور ضلعی صدر سید بہار شاہ شمسی بھی موجود تھے۔ ایم ڈبلیو ایم کے جاری بیان کے مطابق دورے کے دوران ضلع و تحصیل کابینہ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس کی...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سوشل میڈیا پر سینئر صحافی رضی دادا کی کمیٹی میں پیش ہونے اور معذرت کرنے لیکن کمیٹی کی جانب سے قبول نہ کرنے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس پر عمر چیمہ کے بعد اب صحافی وسیم عباسی نے بھی رد عمل جاری کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں رضی دادا کو غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے دیکھا گیا جس پر کمیٹی ممبر نے انتہائی تلخ لہجے میں کہا کہ آپ نے انتہائی گھٹیا بات کی، آپ  کو پی ٹی وی نے اینکر کی ذمہ داری دی، سرکاری میڈیا کا اینکر ہوتے ہوئے آپ نے جو الفاظ کہے  وہ مجھے دہراتے ہوئے بھی شرم آتی ہے ۔ بعدازاں کمیتی نے رضی دادا...
    بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں محکمہ ریونیو میں کئی سنگین بے ضابطگیوں کی نشاندہی ہوئی۔بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی اصغر ترین کی صدارت میں ہوا جس دوران محکمہ ریونیو کی آڈٹ اور کمپلائنس رپورٹ پر غورکیا گیا جب کہ اجلاس میں کئی سنگین بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی۔ دوران اجلاس پبلک اکاونٹس کمیٹی کو بتایا گیا کہ 17-2016 میں محکمہ ریونیو کے بجٹ میں نان ڈیولپمنٹ فنڈز کی مد میں 3 ارب 33کروڑروپے مختص کیے گئے، محکمہ رقم میں سے 2 ارب 59کروڑ روپے خرچ کرسکا جب کہ 74کروڑ روپے کی بچت کو واپس ہی نہیں کیا گیا۔دفاعی شعبے کے آڈٹ میں سنگین مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف 2019-21کے دوران...
    اسلام آباد(خبرنگار)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ نے خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں جنگلات کی کٹائی کا جائزہ لیتے ہوئے سیٹلائٹ کے ذریعے تصدیق اور مؤثر نگرانی کی سفارش کی ہے قائمہ کمیٹی کا اجلاس پیر کو چیئرپرسن رکن قومی اسمبلی منزہ حسن کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا کمیٹی نے اپنی سابقہ سفارشات پر عملدرآمد بالخصوص خیبر پختونخواآزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں ٹمبر مافیا کے ذریعے جنگلات کی کٹائی کی تحقیقات کے حوالے سے جائزہ لیاسیکرٹری ماحولیات خیبر پختونخوا نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صوبے میں جنگلات کا رقبہ بہتر ہوا ہے جس کی تصدیق تھرڈ پارٹی نے بھی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250916-06-1 کراچی(کامرس رپورٹر)سبزی منڈی کے تاجروں اور دکانداروں نے صوبائی وزیر زراعت سے مارکیٹ کمیٹی کو تحلیل کرنے اور سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی کو برطرف کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مارکیٹ کمیٹی کی آمدنی اور اخراجات کا فرانزک آڈٹ کرنے کی سفارش کی ہے ۔ملیر فریش فروٹ اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے صدر محمد جاوید کے مطابق حالیہ بارشوں کے بعد سبزی منڈی کی صورتحال انتہائی خراب ہوگئی تھی جبکہ تھڈو ڈیم سے آنے والے سیلابی ریلے نے رہی سہی کسر بھی پوری کردی،انہوںنے کہا کہ مارکیٹ کمیٹی سبزی منڈی کو مثالی بنانے میںقطعی طور پر ناکام رہی ہے ،بارش کے بعد اب تک سبزی منڈی سے پانی کی نکاسی کا کام مکمل نہیںکیا جاچکا ہے ،مارکیٹ میں یہ اطلاعات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)کوہسار ایکشن کمیٹی اور سینئر ریذیڈنس کوہسار زون عبدالقیوم خان ایڈووکیٹ، یحییٰ خانزادہ، انجینئر شاہد بخاری، مختار احمد راجپوت اور دیگر نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی، کمشنر حیدرآباد سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ کوہسار زون میں ایچ ڈی اے ایمپلائز کوآپریٹو سوسائٹی سمیت دیگر سوسائٹی میں رہنے والے لاکھوں افراد کو پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہاکہ دریائے سندھ حبیب فارم سے پینے کے پانی کی مین لائن کوہسار کوآپریٹو سوسائٹی کیلیے آرہی ہے لیکن اس میں سے سول ایوی ایشن اتھارٹی، پولیس ٹریننگ سینٹر سمیت دیگر دیہی علاقوں کے لوگوں کو غیرقانونی طورپر کنکشن دے...
    وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وائس چانسلر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کی بےضابطگیوں پر قائم تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ آنے تک وفاقی اردو یونیورسٹی کا سینٹ اجلاس موخر کرنے کے لیے ایوان صدر کو خط تحریر کر دیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ 17 ستمبر کو وفاقی اردو یونیورسٹی کی سینٹ کا اجلاس بلایا جا رہا ہے جسے تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ آنے تک ملتوی کیا جائے۔یونیورسٹی کے اساتذہ کا کہنا ہے کہ موجودہ وائس چانسلر کے دور میں اساتذہ و ملازمین شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔تنخواہوں کی ادائیگی میں 2 ماہ کی تاخیر ہو رہی ہے، ہاؤس سیلنگ الاؤنس 12 ماہ سے بند ہے، 4 ماہ سے پینشن ادا نہیں...
    وزیراعظم کی لینڈ مافیا کیخلاف فیصلہ کن کارروائی، اوورسیز کی شکایات کے ازالے کیلئے 7رکنی جوائنٹ ایکشن کمیٹی تشکیل ، نوٹیفکشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اسلام آباد میں زمینوں پر قبضے کیخلاف تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم، ڈپٹی کمشنر لیڈ کریں گے ، کمیٹی میں آئی ایس آئی، انٹیلی جنس بیورو، ایف آئی اے، پولیس اور پاکستان نیوی کے نمائندے ٹیم کا حصہ ہونگے،کمیٹی 7دن میں رپورٹ پیش کریگی، کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبر’’سائنس آن ویلز‘‘سیریز کا دوسرا پروگرام...
    نواز شریف کی بیٹی ہوں کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلائوں گی، مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025 سب نیوز میانوالی (سب نیوز)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب کے پیسے عوام پر خرچ کروں گی، نواز شریف کی بیٹی ہوں کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاوں گی۔میانوالی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی مریم نواز نے کہا کہ وزرا کو کہا ہے جب تک متاثرین کو ریلیف نہیں ملتا فیلڈ سے واپس نہیں آنا، پہلی بار سن رہے ہیں کہ تنقید کی جارہی ہے وزیر اعلی کام کیوں کررہی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ کشتی میں بیٹھی تو تنقید کی گئی کہ وزیر اعلی کشتی میں کیوں بیٹھ گئیں، انہیں کام کرنے...
    اجلاس میں بجٹ و اکاؤنٹس کے حوالے سے آڈٹ رپورٹ اور کمپلائنس رپورٹ پر غور کیا گیا، جس میں متعدد سنگین بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی۔ کمیٹی نے شفافیت پر زور دیتے ہوئے مختلف ہدایات جاری کیں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی اصغر علی ترین کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے اراکین رحمت صالح بلوچ، غلام دستگیر بادینی، ولی محمد نورزئی، فضل قادر مندوخیل، زابد علی ریکی، صفیہ بی بی، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو قمبر دشتی، ڈائریکٹر جنرل آڈٹ بلوچستان شجاع علی، ڈپٹی اکاؤنٹنٹ جنرل نورالحق، سیکرٹری بورڈ آف ریونیو جاوید رحیم، ایڈیشنل سیکرٹری پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سراج لہڑی، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس محمد عارف اچکزئی، ڈائریکٹر آڈٹ ثناء...
    چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد ہراسمنٹ کمیٹی کا سربراہ تبدیل WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی منظوری سے ہائیکورٹ نے ہراسمنٹ کمیٹی کے سربراہ کو تبدیل کردیا۔ذرائع کے مطابق جسٹس انعام امین منہاس خواتین کی ہراسمنٹ کمیٹی کے سربراہ مقرر ہوگئے ہیں، جسٹس ثمن رفعت امتیاز کو کمیٹی کی سربراہی سے ہٹا دیاگیا ہے، چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کی منظوری سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق جسٹس ثمن رفعت امتیاز کو عہدے سے ہٹانے کی تفصیلات بھی جاری کی جائیں گی۔جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کمیٹی کے سربراہ کے طور ججز کے خلاف شکایت پر کارروائی کے لیے کمیٹی تشکیل دی،...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وہ اس بات پر حیران ہیں کہ عوامی خدمت اور عملی اقدامات پر بھی تنقید کی جا رہی ہے۔ میانوالی میں سیلاب متاثرین سے متعلق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ ایسا سن رہی ہوں کہ تنقید اس لیے ہو رہی ہے کہ وزیراعلیٰ کام کیوں کر رہی ہیں؟ کیا عوام کی خدمت کرنا جرم ہے؟ انہوں نے کہا کہ گجرات سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، اور وہاں جدید سیوریج سسٹم کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے حالات سے بہتر انداز میں نمٹا جا سکے۔ مریم نواز نے کہا کہ تنقید کرنا آسان ہے لیکن...
    سپریم کورٹ آف پاکستان کی بلڈنگ کمیٹی کا اجلاس چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی صدارت میں اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سپریم کورٹ برانچ رجسٹری کراچی کی مجوزہ تعمیر کے لیے ماسٹر لے آؤٹ پلان کا جائزہ لیا گیا اور متفقہ طور پر منظوری دی گئی۔ اجلاس میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد شفیع صدیقی، جسٹس عامر فاروق، رجسٹرار سپریم کورٹ محمد سلیم خان اور دیگر افسران شریک ہوئے۔ اس موقع پر محکمہ مواصلات و تعمیرات سندھ کے چیف انجینئر نے مجوزہ منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی۔ منصوبہ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) کے تحت مکمل کیا جائے گا، جس میں عدالتوں، دفاتر، وکلاء اور عوام کے لیے سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ مزید پڑھیں: سپریم...
    فائل فوٹو  قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی موسمیاتی تبدیلی کے اجلاس میں گلگت بلستان کے وزیر کا جنگلات کی کٹائی میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔محکمہ جنگلات گلگت بلتستان کے حکام نے جنگلات کے کٹاؤ پر کمیٹی کو بریفنگ دی، سیکریٹری جنگلات گلگت بلتستان نے جی بی میں درختوں کی بےدریغ کٹائی کا کمیٹی میں اعتراف کیا۔گلگت بلتستان کے حکام کا کہنا ہے کہ جی بی کے جو موجودہ متعلقہ وزارت کے وزیر ہیں، انکی گاڑی سے لکڑیاں برآمد ہوئیں، گلگت بلتستان میں 3.58 فیصد جنگلات ہیں، دیامر میں جنگلات سارے پرائیویٹ سیکٹر کے پاس ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ جنگلات کے 59 ملازمین کو ملازمت سے برطرف کیا ہے، جی بی میں جنگلات کی اچھی صورتحال نہیں ہے۔قائمہ کمیٹی کو...
    اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ہے، جس کے مطابق شرح سود 11 فیصد برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پیر کو گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کی زیر صدارت مانیٹری پالیسی کمیٹی کا دوسرا اجلاس ہوا، جس میں ملکی اور غیر ملکی معاشی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ اقتصادی ماہرین کے مطابق سیلاب سے زرعی شعبے کو نقصان پہنچا، کئی فصلیں تباہ ہوگئیں، ملکی طلب پوری کرنے کے لیے کچھ اجناس درآمد کرنا پڑ سکتی ہیں، جس سے نہ صرف درامدی بل بڑھت گا بلکہ مہنگائی میں بھی اضافے کا خدشہ ہے۔ اسی صورت حال کے پیش نظر اسٹیٹ بینک نے آئندہ 2 ماہ کے لیے بنیادی شرح...
    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ تارا محمود کے نجی زندگی سے متعلق حالیہ انکشاف نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا۔ تارا کے اداکاری سفر کا آغاز امریکہ میں تعلیم مکمل کرنے اور کئی سال وہاں کام کرنے کے بعد ہوا اور جب وہ پاکستان واپس آئیں تو انہوں نے اداکاری کو بحیثیت کیریئر فل ٹائم جاب اختیار کرنے کا ارادہ کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے بڑے اور کامیاب ڈراموں کا نمایاں کردار بننے لگیں۔ شائقین تارا محمود کی بے ساختہ، قدرتی اور جاندار اداکاری کے پہلے ہی سے مداح تھے، مگر انہیں اس وقت واقعی حیرت کا جھٹکا لگا جب برسوں بعد یہ انکشاف ہوا کہ وہ کسی عام گھرانے کی چشم و چراغ نہیں بلکہ پاکستان...
    بھارت اور پاکستان کے درمیان ایشیا کپ 2025 کے میچ پر اداکار سنیل شیٹی کا ردعمل سامنے آگیا۔ سنیل شیٹی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کھیلوں کے عالمی قوانین و ضوابط پر عمل کرنا ضروری ہے کیونکہ اس میں صرف کرکٹ ہی نہیں بلکہ دیگر کھیل اور کئی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت بھارتی یہ ہمارا ذاتی فیصلہ ہے کہ ہم یہ میچ دیکھنا چاہتے ہیں یا نہیں، جانا چاہتے ہیں یا نہیں، یہ فیصلہ سب کو خود لینا ہے لیکن آپ کرکٹرز کو قصوروار نہیں ٹھہرا سکتے کیونکہ وہ کھلاڑی ہیں اور ان کا کام ملک کی نمائندگی کرنا ہے۔ بھارتی اداکار نے مزید کہا کہ یہ آپ پر ہے کہ آپ میں...
    سینیٹ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے دیت کی کم از کم رقم بڑھانے کا بل منظور کرلیا ہے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں جمعہ کو ہونے والے اجلاس میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے پاکستان پینل کوڈ (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دے دی، جس کے تحت دیت کی کم از کم مالیت 30 ہزار 663 گرام چاندی سے بڑھا کر 45 ہزار گرام مقرر کردی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی میں بلوچستان کی نشستیں بڑھانے کا معاملہ، سینیٹ قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی کمیٹی کی صدارت سینیٹر فاروق حمید نائیک نے کی، ان کا کہنا تھا کہ دیت کی رقم میں اضافہ ناگزیر تھا تاکہ انسانی جان...
    اسلام آ باد: وفاقی حکومت نے چین سے دو ارب ڈالر سے زائد فنانسنگ کے لیے جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا ایجنڈا تیار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایجنڈے میں قراقرم ہائی وے فیز ٹو، ایم ایل ون اور ایسٹ بے ایکسپریس وے شامل ہیں، قراقرم ہائی وے (کے کے ایچ) فیز ٹو اور ایسٹ بے ایکسپریس وے کے لیے ڈیڑھ ارب ڈالر کی فنانسنگ کی درخواست شامل ہے۔ ایجنڈے میں روہڑی سے ملتان ایم ایل ون ٹریک کے لیے 50 کروڑ ڈالر کی فنانسنگ تجویز کی گئی ہے اور کے کے ایچ فیز ٹو کی ری الائنمنٹ پر تقریباً 500 ارب روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایسٹ بے ایکسپریس وے (14 کلومیٹر)...
    اسلام آباد (نیوزڈیسک) چین سے 2 ارب ڈالر سے زائد فنانسنگ کیلئے جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا ایجنڈا تیار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایجنڈے میں قراقرم ہائی وے فیز ٹو، ایم ایل ون (ML-1) اور ایسٹ بے ایکسپریس وے شامل ہیں، کے کے ایچ فیز ٹو اور ایسٹ بے ایکسپریس وے کے لیے ڈیڑھ ارب ڈالر کی فنانسنگ کی درخواست شامل ہے۔ روہڑی سے ملتان ایم ایل ون ٹریک کے لیے 50 کروڑ ڈالر کی فنانسنگ تجویز کی گئی ہے جبکہ کے کے ایچ فیز ٹو کی ری الائنمنٹ پر تقریباً 500 ارب روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایسٹ بے ایکسپریس وے (14 کلومیٹر) پر 30 ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی،...
      امریکی صدر ٹرمپ کا خود کو نوبل انعام کیلئے حقدار کہنے پر نوبل کمیٹی کا مؤقف سامنے آگیا  ۔ نوبل کمیٹی کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا امن انعام حاصل کرنے کا دباؤ کسی صورت فیصلہ سازی پر اثرانداز نہیں ہوگا،ہر امیدوار کا جائزہ اس کی انفرادی صلاحیتوں اور خدمات کی بنیاد پر لیا جاتا ہے۔ ہمارے فیصلے مکمل طور پر آزادانہ اور غیر جانبدارانہ ہوتے ہیں،امن انعام کا اعلان 10 اکتوبر کو کیا جائے گا۔یاد رہے کہ پاکستان ، اسرائیل ، کمبوڈیا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل انعام کے لیے نامزد کررکھا ہے ۔ امن کا نویل انعام اس شخص کو دیا جاتا ہے جس نے ملکوں کے درمیان رفاقت بڑھانے، مستقل فوجیں ختم یا کم...
    ٹرمپ کا امن انعام حاصل کرنے کا دبا وکسی صورت فیصلہ سازی پر اثرانداز نہیں ہوگا، نوبل کمیٹی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز واشنگٹن (سب نیوز)امریکی صدر ٹرمپ کا خود کو نوبل انعام کیلئے حقدار کہنے پر نوبل کمیٹی کا موقف سامنے آگیا ہے۔نوبل کمیٹی کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا امن انعام حاصل کرنے کا دباو کسی صورت فیصلہ سازی پر اثرانداز نہیں ہوگا،ہر امیدوار کا جائزہ اس کی انفرادی صلاحیتوں اور خدمات کی بنیاد پر لیا جاتا ہے۔ہمارے فیصلے مکمل طور پر آزادانہ اور غیر جانبدارانہ ہوتے ہیں،امن انعام کا اعلان 10 اکتوبر کو کیا جائے گا۔یاد رہے کہ پاکستان ، اسرائیل ، کمبوڈیا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل انعام کے لیے نامزد...
    کوئٹہ: مستونگ میں غریب مزدور کی 10 سالہ بچی کو گھر میں جنسی تشدد کے بعد قتل کردیا گیا۔ بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے رئیسانی ٹاؤن میں ایک انتہائی دلخراش اور افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک معصوم 10 سالہ بچی زرینہ کو گھر کے اندر اکیلی ہونے کے دوران مبینہ طور پر جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور پھر قتل کر دیا گیا۔ واقعہ 7 ستمبرکو پیش آیا جب کہ ملزمان اب بھی فرار ہیں۔ پولیس نے والد کی رپورٹ پر فوری طور پر مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ واقعے سے علاقے میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے فوری انصاف کا مطالبہ...
    پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے کہا کہ سیاسی کمیٹی کے فیصلے پر قومی اسمبلی سے استعفے نہیں ہوں گے۔ عمران خان کا فیصلہ ہی مانا جائے گا۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاندانہ گلزار کا کہنا تھا کہ اگر اسمبلیوں سے استعفے ہوں گے تو پھر قومی اسمبلی، سینیٹ کے ساتھ ساتھ پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا اسمبلی سے بھی استعفے ہوں گے اور اجتماعی ہوں گے۔ ان سے پوچھا گیا کہ اگر پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی فیصلہ کرے کہ صرف قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینا ہے لیکن خیبر پختونخوا کی اسمبلی کو مورچے کے طور پر سنبھال کر رکھنا تو پھر آپ کا کیا ردعمل...
    لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے سیلاب سے نقصان کا تخمینہ لگانے کے لیے با اختیار کمیٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ کمیٹی سیلاب سے بچاؤ کے لیے سفارشات بھی مرتب کرے گی جبکہ زرعی اجناس کو پہنچنے والے نقصان اور ازالہ کا بھی جائزہ لے گی۔ کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کے اراکین شامل ہوں گے۔ پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ کمیٹی کے ٹی او آر بنانے میں مصروف ہے۔ کمیٹی ماہرین کو بھی طلب کرے گی اور متاثرین کی بحالی کے لیے سفارشات مرتب کرے گی۔ کمیٹی ریسکیو آپریشن پر بھی بریفنگ لے گی۔ سیکریٹری زراعت، سیکریٹری لائیو، سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو، ڈائریکٹر جنرل پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور سیکریٹری خزانہ کو بھی بلایا جائے...
    معروف پاکستانی یوٹیوبر اقرا کنول ماں بن گئی ہیں۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک جذباتی پیغام کے ذریعے اپنی بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ سسٹرولوجی چینل کے ذریعے شہرت پانیوالی اقرا کنول اوران کے شوہراریب پرویز نے انسٹاگرام پر مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی کہ ان کی دیرینہ دعا 10 ستمبر کو پوری ہوئی، جب ان کی ننھی شہزادی دنیا میں آئی۔   View this post on Instagram   A post shared by Dr. Iqra Kanwal (@iqrakanwal.official) اس موقع پر جوڑے نے اپنی ننھی بیٹی کے ساتھ ایک دلکش تصویر بھی شیئر کی جس میں دونوں محبت بھری نگاہوں سے نومولود کو دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے اسے اپنی دعاؤں کا حسین جواب قرار...
    اسلام آباد: قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کے اجلاس میں میڈیکل کالجز کا داخلہ ٹیسٹ ایم ڈی کیٹ ملتوی کرنے کا مطالبہ سامنے آگیا۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر مرزا آفریدی نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ ملتوی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کے باعث ملک بھر میں ہنگامی صورتحال ہے، پی ایم ڈی سی نے 5 اکتوبر کو ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کے باعث گاؤں، دیہات اور شہر تباہ ہو رہے ہیں، طلبا کو ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی تیاری میں مشکلات کا سامنا ہے، سیلاب پنجاب سے سندھ میں داخل ہو رہا ہے، پنجاب میں سیلاب سے بدترین تباہ کاریاں ہوئی ہیں۔  سینیٹر مرزا آفریدی...
    اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے کرپٹو کرنسی، ٹیکسیشن، منی لانڈرنگ اور کسٹمز کے کردار پر سخت سوالات اٹھا دیے ہیں اور اجلاس میں کرپٹو کرنسی کی زیادہ تر ڈیلنگ ہنڈی اور حوالے کے ذریعے ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی صدارت میں ہوا، جس میں ورچوئل ایسٹ بل 2025 پر تفصیلی غور کیا گیا۔ سیکریٹری خزانہ امداد اللہ بوسال نے بتایا کہ پاکستان میں ورچوئل ایسٹ کی کوئی ریگولیشن موجود نہیں تھی، حکومت اب شفافیت اور ریگولیشنز متعارف کروا رہی ہے۔ سینیٹر دلاور خان نے کہا کہ ملک میں مختلف قسم کے ٹیکسز عوام پر بوجھ ہیں، اگر پورے...
    پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے صحافی کو تشدد کے معاملے پر تحقیقات کیلیے کمیٹی تشکیل دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی قیادت نے علیمہ خان کی پریس کانفرنس کے دوران صحافی صدیق بلوچ کو تشدد کا نشانہ بنانے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا۔ ویڈیو کا جائزہ لینے کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے نعیم حیدر پنجھوتا کے خلاف انکوائری کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی کی جانب سے نعیم پنجھوتا کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیے جانے کا امکان بھی ہے جبکہ معاملے پر 3 رکنی کمیٹی بنائے جانے کا بھی مشورہ زیر غور ہے جبکہ نعیم پنجھوتا کی حرکت پر پارٹی قیادت نالاں بھی ہے۔
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے سیلاب سے متاثرہ عوام اور علاقوں کی بحالی کے جامع فریم ورک کی تیاری کا فیصلہ کرلیا۔ اس سلسلے میں 14 رکنی اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی، جاری نوٹیفیکیشن  کے مطابق پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کو کمیٹی کی کنوینئر مقرر کیا گیا ہے۔    نوٹیفیکیشن کے مطبق کمیٹی سیلاب متاثرہ علاقوں کے لیے امدادی میکانزم اور بحالی کا جامع فریم ورک تیار کرے گی، خصوصی صحت، میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ایمرجنسی سروسز، آبپاشی، زراعت کے صوبائی وزرا کمیٹی کے ارکان مقرر کئے گئے ہیں۔  چیف سیکرٹری پنجاب کے علاوہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین بھی کمیٹی کے ارکان بنائے گئے ہیں، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیئرمین کمیٹی کے سیکرٹری...
    اسلام آباد: ملک میں امن، رواداری اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات نے’’قومی پیغام امن کمیٹی‘‘ کے قیام کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جو’’نیشنل کمیٹی برائے تشکیلِ بیانیہ‘‘ کی ایک ذیلی کمیٹی کے طور پر کام کرے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ کمیٹی شدت پسندی، دہشت گردی، فرقہ واریت اور نفرت انگیز تقاریر کے خلاف ایک متفقہ قومی بیانیہ تیار کرے گی تاکہ ملک بھر میں فکری و مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکے۔ کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کریں گے، جب کہ اس میں تمام مکاتبِ فکر کے جید علمائے کرام، مشائخ، اقلیتی برادری کے نمائندے اور مختلف وزارتوں کے...
    اسلام آباد: شہریوں کے خلاف صوبوں میں پیکا ایکٹ کے تحت 372 غیر قانونی مقدمات درج ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں اراکین نے بتایا کہ پیکا ایکٹ میں تازہ ترین ترمیم کے بعد صوبے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج نہیں کر سکتے۔ حکام این سی سی آئی اے کے مطابق پیکا ایکٹ 2025 کے بعد صوبوں میں درج ہونے والے مقدمات این سی سی آئی کو بھیجے جائیں گے۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ یہ تمام مقدمات غیر قانونی ہیں، اب ان کا کیا کریں۔ اراکین کمیٹی نے کہا کہ ہمارے سامنے بات آ گئی کہ یہ مقدمات غلط اور غیر قانونی ہیں۔ قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و...
    اسلام آباد: وزارت اطلاعات و نشریات نے قومی بیانیے کی تشکیل کے لیے قومی پیغام امن کمیٹی کے قیام کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق یہ کمیٹی قومی کمیٹی برائے تشکیل بیانیہ کی ذیلی کمیٹی ہوگی۔   اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قومی پیغام امن کمیٹی کو یہ ذمے داری دی گئی ہے کہ وہ انتہا پسندی، دہشت گردی، فرقہ واریت اور نفرت انگیز تقاریر کے خاتمے کے لیے قومی سطح پر متفقہ بیانیہ تیار کرے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کریں گے۔ کمیٹی میں مختلف مکاتب فکر کے جید علما، مشائخ، اقلیتوں کے نمائندگان اور متعلقہ وزارتوں کے اعلیٰ حکام شامل کیے گئے ہیں۔  اراکین میں سینیٹر...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے حالیہ سیلاب سے زرعی پیداوار اور فوڈ سیکیورٹی پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی جس کی سربراہی وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی کریں گے۔ کمیٹی میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی، سیکریٹری خزانہ، چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے چیف سیکریٹریز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب اور سندھ کے سیکریٹری زراعت، ڈی جی سپارکو، ڈی جی لینڈ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم اور احمد عمیر بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ کمیٹی بڑی فصلوں جیسے گنا، کپاس، چاول، مکئی اور سبزیوں کے نقصانات کا تخمینہ لگائے گی۔ زرعی اجناس اور سبزیوں کی قیمتوں کے پچھلے آٹھ ماہ کے رجحانات کا تجزیہ بھی رپورٹ کا حصہ ہوگا۔...
    حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور بڑی شرط پوری کر دی،گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ اور درآمدات کو ریگولیٹ کرنے کا بل کمیٹی سے منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور بڑی شرط پوری کر دی، موٹر وہیکلز انڈسٹری ڈیویلپمنٹ بل 2025قائمہ کمیٹی سے منظور کرلیا گیا،پاکستان میں آٹو موبائل مارکیٹ کا حجم 600ارب سے تجاوز کرگیا۔بل کے مطابق گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ اور درآمدات کو ریگولیٹ کیا جائے گا، کار مینوفیکچرز کو سیفٹی قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا، درآمدی گاڑیوں پرسیفٹی اسٹینڈرز پرعمل درآمد کرایا جائے گا۔وزارت صنعت حکام کے مطابق سیفٹی قوانین پرعمل آئی ایم ایف کا بینچ مارک ہے، آئی ایم ایف کی...
    لاہور کے علاقے کاہنہ سے 6 سال قبل لاپتا ہونے والی خاتون فوزیہ بی بی کے کیس میں ایک نیا موڑ اس وقت آیا جب لاہور ہائیکورٹ میں درخواست گزار نے دعویٰ کیا کہ خاتون کو جنات نے اغوا کر لیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: فوجداری قانون میں ترمیم، خاتون کو اغوا یا بے لباس کرنے والے کو پناہ دینے پر سزائے موت ختم عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران یہ دعویٰ نہ صرف حیران کن تھا بلکہ عدالتی کارروائی میں غیر معمولی رخ بھی اختیار کر گیا۔ ’جنات کو فریق کیوں نہیں بنایا‘، چیف جسٹس عالیہ نیلم کے دلچسپ ریمارکس لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کیس کی سماعت کے دوران سی سی پی او لاہور بلال...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اہم حکومتی شخصیات اور افسران کا موبائل سمز ڈیٹا لیک ہونے سے متعلق خبر پر نوٹس لے لیا۔ وزیر داخلہ کی ہدایت پر نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی متحرک ہوگئی اور ایک خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ وزیر داخلہ کی ہدایت پر ایک خصوصی انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جو 14 دن کے اندر اپنی تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ پیش کرے گی۔ اس ٹیم کو ڈیٹا لیکج کے معاملے کے ہر پہلو سے چھان بین کرنے کی ذمہ داری دی گئی تاکہ اس غیر قانونی سرگرمی میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق تحقیقاتی...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے موبائل سمز کا ڈیٹا لیک ہونے سے متعلق خبر پر نوٹس لے لیا۔ وزیر داخلہ کی ہدایت پر نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی متحرک ہوگئی اور ایک خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ریاست مخالف مہم اور حساس سرکاری ڈیٹا لیک کرنے کا الزام، ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق تحقیقاتی ٹیم ڈیٹا لیکج کے معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات کرے گی اور اس میں ملوث عناصر کی نشاندہی کے بعد ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ تشکیل دی گئی ٹیم 14 روز میں اپنی رپورٹ وزیر داخلہ کو پیش کرے گی۔ واضح رہے...
    کراچی: اورنگی ٹاؤن سیکٹر بارہ ایل میں مسجد کے باہر فائرنگ سے مسجد کمیٹی کے صدر کے زخمی اور بیٹے کے جاں بحق ہونے کے واقعے کا مقدمہ زخمی مفیظ الرحمٰن کی مدعیت میں قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت پاکستان بازار تھانے میں درج کرلیا گیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق بیٹا اور میں مسجد کولر روم کی صفائی کے لئے گئے تو وہاں موجود محمد عالم اورمحمد نور نے کولر روم پرتالا لگادیا۔ مدعی کے مطابق میں نے کہا کولر روم تالا کھولواور چابی دو ہمیں صفائی کرنی ہے تو وہاں موجود محمد زکر اور محمد عمر گالم گلوچ کرنے لگے میں نے منع کیا تو محمد زکریا نے عمر سے کہا کہ انہیں جان سے مار...
    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی اور ان کے شوہر راج کندرا بڑے مالیاتی اسکینڈل میں پھنس گئے۔ ممبئی پولیس نے 60 کروڑ روپے کی مبینہ دھوکا دہی کے کیس میں راج کندرا کے خلاف ’لُک آؤٹ نوٹس‘ جاری کردیا ہے تاکہ وہ ملک سے باہر نہ جاسکیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کاروباری شخصیت دیپک کوٹھاری نے پولیس کو شکایت درج کرائی تھی کہ شلپا شیٹی اور راج کندرا نے ان کے ساتھ بھاری مالی دھوکا دہی کی ہے۔ یہ معاملہ جوڑے کی بند ہوچکی کمپنی بیسٹ ڈیل ٹی وی پرائیویٹ لمیٹڈ سے جڑا ہوا ہے۔ شکایت کنندہ کا مؤقف ہے کہ ملزمان نے پہلے قرض لیا اور پھر اسے سرمایہ کاری کے نام پر ظاہر کرکے ماہانہ...
    پنجاب میں 2022 اور 2023 کے دوران سرکاری اسکولوں سے بڑی تعداد میں سولر پینلز چوری ہونے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ان واقعات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کی پولیس کے ذریعے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق صرف ضلع راجن پور کے 50 اسکولوں سے سولر پینلز غائب ہوئے۔ کمیٹی نے اس صورتحال کو تشویشناک قرار دیا اور ذمہ دار اداروں کی کارکردگی پر سوال اٹھائے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری کا اجلاس تنویر اسلم ملک کی سربراہی میں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ جن اضلاع میں یہ چوریاں ہوئیں، وہاں کے ڈسٹرکٹ پولیس افسران کو سخت خط لکھا جائے۔ انہوں نے محکمہ تعلیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا...
    پنجاب میں سال 2022 اور 23  کے دوران سرکاری اسکولوں سے سولر پینلز کی چوری کے واقعات کا انکشاف ہوا جب کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے صوبے میں سولر پینلز کی چوری کے واقعات کی تحقیقات پولیس سے کرانے کی ہدایت کردی۔ رپورٹ کے مطابق صرف ضلع راجن پور میں 50 اسکولوں سے سولر پینلز چوری ہوئے،  پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے اسکولوں کے سولر پینلز کی  چوری کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا۔ پنجاب پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری کا اجلاس تنویر اسلم ملک کی زیر صدارت منعقد ہوا، تنویر اسلم ملک نے کہا کہ جن اضلاع میں اسکولوں سے سولر پینلز چوری ہوئے ہیں، وہاں کے ڈی پی اوز کو سخت خط لکھا جائے، محکمہ تعلیم کوئی بھی ذمہ داری لینے کو...
    پنجاب حکومت کا گرانٹ اِن ایڈ پالیسی 2025کا اعلان، مریم اورنگزیب سربراہ نامزد WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پنجاب حکومت نے گرانٹ اِن ایڈ پالیسی 2025 کا اعلان کر دیا، گرانٹ ان ایڈ پالیسی کے تحت 10 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔کمیٹی کی سربراہ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگ زیب ہوں گی، کمیٹی گرانٹ اِن ایڈ کیسز کا جائزہ لے کر کابینہ کو سفارشات دے گی۔گرانٹ اِن ایڈ کے تسلسل یا نئے مقاصد کے لیے درخواستوں پر فیصلہ کرے گی، اگر ایک ہی مقصد کے لیے رقم مختلف نوعیت میں مانگی گئی ہو تو کمیٹی کیس کابینہ کو بھیجے گی۔گرانٹ اِن ایڈ کی بندش یا قبل از وقت خاتمے کے معاملات پر بھی کمیٹی فیصلہ کرے...
    ملک بھر میں ضلعی انتظامیہ کے قانونی اور انتظامی ڈھانچے میں تبدیلی کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ملک بھر میں ضلعی انتظامیہ کے قانونی اور انتظامی ڈھانچے میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے وزیراعظم نے سفارشات طلب کرلی ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کے انتظامی اور قانونی ڈھانچے پر سفارشات کی تیاری کیلئے 18رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ سیکرٹریٹ کی جانب سے غیر معمولی گزٹ نوٹی فکیشن جاری ہوا ہے جس میں کمیٹی کو ایک ماہ کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے سفارشات طلب کی گئی ہیں۔ جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کو کمیٹی کا کنوینئر،...
    گلگت: وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان سولر منصوبہ توانائی اور ماحولیاتی تحفظ کا سنگ میل ہے اور ایسے منصوبوں سے پاکستان صاف اور گرین انرجی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری کی زیر صدارت اسٹیئرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں 100 میگاواٹ سولر منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر تشکیل دی گئی اسٹیئرنگ کمیٹی منصوبے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائے گی، ایسے منصوبوں سے پاکستان صاف اور گرین انرجی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان سولرائزیشن منصوبہ ماحول دوست توانائی کی طرف...
    جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ قطر، امن و استحکام کیلئے مشترکہ عزم کا اعادہ،آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے قطر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اعلی سطح کی فوجی تعاون کمیٹی کے دوسرے دور کے اجلاس میں شرکت کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے نائب وزیراعظم و وزیر دفاع قطر شیخ سعود بن عبد الرحمن اور چیف آف سٹاف قطری افواج لیفٹیننٹ جنرل جاسم محمد احمد المنال سے ملاقات کی۔ان ملاقاتوں کے دوران دونوں جانب سے خطے میں بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور علاقائی و عالمی سطح پر...
    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے قطر کے سرکاری دورے کے دوران ’ہائی ملٹری کوآپریشن کمیٹی‘ کے دوسرے اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے نائب وزیراعظم و وزیر مملکت برائے دفاعی امور شیخ سعود بن عبدالرحمن بن حسن بن علی آل ثانی اور چیف آف اسٹاف قطر آرمڈ فورسز لیفٹیننٹ جنرل (پائلٹ) جاسم محمد احمد المانال سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے خطے کی بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال اور علاقائی و عالمی امن و استحکام کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے پاکستان اور قطر کے تاریخی برادرانہ تعلقات...
    26ویں آئینی ترمیم پر فل کورٹ کی تشکیل کا معاملہ،مصطفیٰ نواز کھوکھر نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی نے 31 اکتوبر کو چھبیسویں آئینی ترمیم معاملے پر فل کورٹ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا۔ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے فیصلے پر عمل درآمد کرنے کے پابند ہیں ، پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں ہونے والی ترامیم آئین اور قانون سے مطابقت نہیں رکھتی، رجسٹرار یا کوئی اور اتھارٹی کمیٹی کے فیصلے کو ختم نہیں کرسکتی۔ کمیٹی کے فیصلے پر چیف جسٹس کی وضاحت عمل درآمد نہ کرنے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں رکھتی۔ درخواست میں پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے 31...
    جنیوا (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ کی ایک کمیٹی نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ کے نتیجے میں کم از کم 21 ہزار بچے معذور ہو چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک تقریباً 40 ہزار 500 بچے جنگی حالات کی وجہ سے زخمی ہوئے، جن میں سے نصف سے زیادہ بچے مستقل معذوری کا شکار ہو گئے۔ کمیٹی نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کے انخلا کے احکامات نابینا اور بہرے افراد کے لیے قابلِ رسائی نہیں تھے۔ رفح کی ایک مثال دیتے ہوئے کہا گیا کہ ایک بہری ماں اپنے بچوں سمیت ہلاک ہو گئی کیونکہ وہ انخلا کی ہدایات سن...
    اقوام متحدہ کی ایک کمیٹی نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان 7 اکتوبر 2023 کو شروع ہونے والی جنگ کے بعد سے اب تک کم از کم 21 ہزار بچے معذور ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کی ’کمیٹی برائے معذور افراد کے حقوق کے مطابق قریباً 40 ہزار 500 بچے جنگ سے متعلق نئے زخموں کا شکار ہوئے ہیں، جن میں سے نصف سے زائد بچے معذوری کا شکار ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: حماس کے عسکری ونگ کے ترجمان ابو عبیدہ شہید ہوگئے، اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ فلسطینی علاقوں کی صورتحال پر جائزہ لیتے ہوئے کمیٹی نے کہا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں جاری آپریشن کے دوران دیے جانے والے انخلا...
    شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان اپنی بیٹی اور ممکنہ جانشین کم جو اے کے ہمراہ بیجنگ پہنچے جہاں انہوں نے شاندار فوجی پریڈ میں شرکت کی۔ سرکاری میڈیا کی جاری کردہ تصاویر میں کم جو اے کو پہلی مرتبہ کسی بین الاقوامی تقریب میں دیکھا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: روس کو ہتھیاروں کی فراہمی: صدر کم جونگ ان کا رواں ماہ روس کا دورہ متوقع کم جو اے اب تک اپنے والد کے ساتھ متعدد ہتھیاروں کے تجربات میں شریک ہوچکی ہیں، لیکن تجزیہ کاروں کے مطابق چین میں ان کی موجودگی اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ کم خاندان کی جانشینی کے حوالے سے انہیں اہم مقام حاصل ہے۔ کم جو اے کو پہلی بار 2022 میں...
    پاکستان ہاکی ٹیم کی جانب سے اذلان شاہ ہاکی کپ کھیلنے کے دوران ملائیشیا کے ہوٹل کے بلز ادا نہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اذلان شاہ ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی، قومی ہاکی ٹیم کا وطن واپسی پر پُرتپاک استقبال قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے ہاکی فیڈ ریشن کے صدر کے انتخاب، مالی بے ضابطگیوں اور مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے رپورٹ کی تیاری پر کام کر رہی جس پر یہ حیران کن تفصیلات سامنے آئیں۔ حکمران جماعت مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے ممبر قومی اسمبلی شیخ آفتاب کی سربراہی میں کام کرنے والی کمیٹی کا اجلاس پاکستان اسپورٹس بورڈ کے کمیٹی روم میں ہوا جس میں...
    وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں طویل عرصے سے زیر التواء 5G اسپیکٹرم کی نیلامی کے عمل کو دسمبر 2025 تک مکمل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا۔ اجلاس کی صدارت سینیٹر پلوشہ محمد زئی خان نے کی۔ وزارتِ خزانہ کے تحت قائم نیلامی ایڈوائزری کمیٹی، جس کی سربراہی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کر رہے ہیں، پیر کو عالمی کنسلٹنٹ کی سفارشات کا جائزہ لے گی۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) اور فریکوئنسی ایلوکیشن بورڈ (FAB) کے مطابق 606 میگاہرٹز اسپیکٹرم دستیاب ہے، جن میں سے 154 میگاہرٹز مختلف مقدمات کے باعث زیر التواء ہے۔ یہ بھی پڑھیے سینیٹ کمیٹی کا اسپیکٹرم...
    بھارت کی معروف اداکارہ اور بزنس وویمن شلپا شیٹی نے اپنا ریسٹورنٹ بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔  بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ شلپا شیٹی کی جانب سے ممبئی کے علاقے باندرہ میں موجود یہ ریسٹورنٹ بند کرنے کا اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وہ اور ان کے شوہر بزنس مین راج کندرہ 60 کروڑ روپے کے فراڈ کے تنازعے سے نمٹ رہے ہیں۔ یہ اعلان شلپا کی جانب سے انسٹاگرام پر کیا گیا جس میں انہوں نے لکھا کہ ’یہ جمعرات ایک دور کے خاتمے کا دن ہے جب ہم ممبئی کے سب سے مشہور مقامات میں سے ایک کو الوداع کہہ رہے ہیں، بستیاں باندرا۔ ایک ایسا مقام جس نے ہمیں بےشمار یادیں، ناقابل فراموش راتیں اور...
    بھارتی اداکارہ اور بزنس وویمن شلپا شیٹی نے اپنے ریسٹورنٹ کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شلپا شیٹی کا ریسٹورنٹ ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع تھا، جسے انہوں نے بند کرنے کا فیصلہ ایسے وقت میں کیا ہے جب وہ اور ان کے شوہر راج کندرا 60 کروڑ روپے کے فراڈ کے تنازعے سے نمٹ رہے ہیں۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ جمعرات ایک دور کے خاتمے کا دن ہے کیونکہ ہم ممبئی کے سب سے مشہور مقامات میں سے ایک “بستیاں باندرا” کو الوداع کہہ رہے ہیں۔ یہ جگہ ہمیں ناقابل فراموش یادیں، خوبصورت لمحات اور شہر کی نائٹ لائف کو ایک نئی شکل دینے کے...
    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے اسپیکٹرم کی نیلامی میں تاخیر پر اظہار تشویش کرتے ہوئے ٹیرف میں اضافے اور سائبر فراڈز پر فوری اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: 5G اسپیکٹرم نیلامی کی پالیسی کا از سر نو جائزہ لینے کا فیصلہ قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں چیئرپرسن سینیٹر پلوشہ محمد زئی خان کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں پاکستان کے ڈیجیٹل اور ٹیلی کام سیکٹرز کو درپیش سنگین چیلنجز پر تفصیلی غور کیا گیا۔ ’اسپیکٹرم نیلامی میں تاخیر ڈیجیٹل ترقی کے لیے خطرہ ہے‘ فریکوئنسی الاٹمنٹ بورڈ نے کمیٹی کو بتایا کہ سنہ 2021 سے پاکستان نے عالمی فائیو جی تقاضوں کے مطابق...
    اسلام آباد: کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ 2010ء اور 2020ء میں شوگر ملز ایسوسی ایشن میں کارٹلائزیشن کے شواہد ملے ہیں، مزید انکوائریاں ابھی جاری ہیں۔ چینی کی برآمد اور قیمتوں میں اضافہ کے معاملے میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی تجارت کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس مرزا اختیار بیگ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ مرزا اختیار بیگ نے کہا کہ ذیلی کمیٹی کی مدت ختم ہونے کے قریب ہے، ذیلی کمیٹی کو جلد اپنی رپورٹ قائمہ کمیٹی کو پیش کرنی ہے، کمیٹی نے مختلف وزارتوں سے کچھ جوابات مانگے تھے جو آج وصول ہوئے ہیں، کمیٹی نے چینی کے اضافی ذخائر کی بنیاد پر فیصلے کی تفصیلات مانگی تھیں ہمیں وہ اولین ڈیٹا درکار ہے جس کی بنیاد پر چینی...
    لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان میں اشرافیہ اور مقتدرہ کی عیاشیوں اور شاہ خرچیوں کی کہانیاں کوئی نئی بات نہیں۔ اخبارات، میگزین اور کتابیں ان داستانوں سے بھری پڑی ہیں۔ اب ایسی ہی ایک نئی روداد لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے بیان کی ہے جس نے سب کو حیران کر دیا۔ آر این این ٹی وی نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد انصاری نے انکشاف کیا کہ ایک ایڈیشنل آئی جی کی بیٹی کی شادی پر ایک مشہور فیشن ڈیزائنر سے خصوصی لہنگا تیار کرایا گیا جس کی قیمت ایک کروڑ تئیس لاکھ روپے تھی۔ تاہم انہوں نے متعلقہ پولیس افسر یا ڈیزائنر کا نام لینے سے گریز کیا۔ جب ان سے سوال ہوا کہ کیا...
    اسلام آ باد: این ایچ اے کی جانب سے کیرک منصوبے کی لاٹ تین نااہل کمپنیوں کو ایوارڈ کرنے کا انکشاف ہوا ہے، قائمہ کمیٹی نے تینوں کمپنیوں کو بلیک لسٹ کرنے اور این ایچ اے افسران کے خلاف کارروائی کی سفارش کردی۔ سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی زیر صدارت سینیٹ کی اقتصادی امور کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور کے اجلاس میں کیرک منصوبہ زیر بحث آیا۔ این ایچ اے کی جانب سے کیرک منصوبے کی لاٹ 3 نااہل کمپنی کو ایوارڈ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ چیئرمین کمیٹی سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ کمپنی کو کیرک لاٹ ون اور ٹو میں نااہل قرار دیا گیا تھا، کمپنی منصوبوں کیلئے مقرر کرائٹیریا پر پورا...
    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ پشاور میں پاکستان سپر لیگ اور بین الاقوامی سطح کے میچز منعقد ہونے چاہییں۔ یہ بھی پڑھیں: فلڈ ریلیف چیریٹی میچ: پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لیجنڈز الیون کو شکست دیدی شاہد آفریدی نے پشاور پولیس لائن کا دورہ کیا اور شہدا کی یادگار پر حاضری دے کر پھول رکھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرا اس صوبے اور اس کی سرزمین سے گہرا رشتہ ہے۔ خیبرپختونخوا پولیس نے قربانیوں اور کارکردگی کے حوالے سے ایک مثال قائم کی ہے۔ شاہد آفریدی نے مزید کہاکہ صوبائی حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے چیریٹی میچ کا انعقاد ایک...
    پشاور میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے پشاور زلمی الیون اور لیجنڈز الیون کے درمیان ہونے والا میچ کئی بار شائقین کی جوشیلے حرکتوں کے باعث رکا۔ پرجوش مداح اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر لینے کے لیے بار بار میدان میں داخل ہوتے رہے، جس پر پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کو دوڑیں لگانی پڑیں۔ تاہم انتظامیہ نے صورتحال پر قابو پایا اور میچ خوش اسلوبی سے مکمل ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: فلڈ ریلیف چیریٹی میچ: پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لیجنڈز الیون کو شکست دیدی 19 سال بعد پشاور میں کرکٹ کا بڑا میلہ عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں سجا۔ سیلاب متاثرین کے لیے منعقدہ اس چیریٹی میچ میں پشاور زلمی الیون اور لیجنڈز الیون مدِ...
    متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کراچی میں آٹے کی بڑھتی قیمت پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کی مرکزی کمیٹی نے بہادرآباد مرکز سے جاری اپنے شدید ردعمل میں کہا ہے کہ وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کراچی کے عوام پر ڈھائے جانے والے کھلے ظلم اور معاشی ناانصافی کا ناقابل تردید ثبوت ہیں۔ ایم کیو ایم کی مرکزی کمیٹی نے کہا کہ کراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 300 روپے اضافے کے بعد 2100 روپے تک پہنچا دیا گیا ہے جبکہ حیدرآباد اور سکھر میں یہی تھیلا 280 روپے، کوئٹہ میں 210 روپے اور اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، بنوں اور ملتان میں 200 روپے تک مہنگا ہوا...
    فلڈ ریلیف چیریٹی میچ میں پشاور زلمی نے لیجنڈز الیون کو جیت کے لیے 145 رنز کا ہدف دے دیا۔ پشاور کے عمران خان اسٹیڈیم میں بارش کے باعث 15 اوورز تک محدود میچ لیجنڈز الیون نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پشاور زلمی کی ٹیم 14.3 اوورز میں 144 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کپتان بابر اعظم 41 اور یاسر حمید 35 رنز بناکر نمایاں رہے۔ لیجنڈز الیون کی جانب سے شاہد آفریدی اور عبد الرحمان نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
    بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک شخص نے اپنی بیٹی کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق باپ نے بیٹی کا گلا گھونٹ دیا اور اس کے منہ میں کیڑے مار دوا ڈال دی تاکہ معاملہ خود کشی معلوم ہو۔ گاؤں والوں نے اس پر یقین کیا اور آخری رسومات میں حصہ بھی لیا۔ باپ نے بیٹی کی آخری رسومات بھی ادا کیں۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ 18 سالہ لڑکی کی خودکشی سے موت ہوئی ہے اور اس کی آخری رسومات ادا کر دی گئی ہیں، لیکن اس معاملے کے بارے میں شکوک و شبہات ہیں۔ مزید پڑھیں: ’خود کشی کے خیال آتے تھے‘ طلاق کے بعد اے آر رحمان پہلی بار منظرِ عام پر مقامی پولیس گاؤں...
      وفاقی حکومت نے لاپتا افراد کے اہل خانہ کو قانونی معاونت فراہم کرنے کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جس کا مقصد جبری گمشدگیوں کے کیسز میں متاثرہ خاندانوں کو درپیش قانونی مسائل کا حل نکالنا ہے۔ حکام کے مطابق یہ کمیٹی اُن خاندانوں کو قانونی سہولت فراہم کرے گی جن کے مقدمات فیملی لا کے معاملات کے تحت کمیشن آف انکوائری آن ان اینفورسڈ ڈس اپیئرنسز (COIED) میں زیرِ سماعت ہیں۔ یہ کمیشن 2011 میں قائم کیا گیا تھا تاکہ لاپتا افراد کا سراغ لگایا جا سکے اور اُن افراد یا اداروں کی نشاندہی کی جا سکے جو ان گمشدگیوں کے ذمہ دار ہیں۔ 2025 کی پہلی ششماہی کے دوران کمیشن کو 125 نئے کیسز موصول...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن بند کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی اور ملازمین کے لیے 30.2 ارب روپے کا خصوصی پیکج بھی منظور کرلیا۔ وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسٹورز کی بندش کے ساتھ ملازمین کو رضاکارانہ پینشن (گولڈن ہینڈ شیک) دی جائے گی۔ وزارت صنعت نے یہ پیکج تجویز کیا تھا۔ ای سی سی نے ہدایت دی کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے اثاثے رواں مالی سال میں فروخت کیے جائیں اور یہ عمل شفاف انداز میں مکمل ہو۔ اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے سرکاری ادارے نے نیسپاک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی از...
    اسلام آ باد: سپریم کورٹ نے سگی بیٹی سے زیادتی کے الزام میں جیل میں بارہ سال سے قید والد کو بری کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ اور ٹرائل کورٹ کی عمر قید کی سزا کالعدم قرار دے دی۔ اس حوالے سے جسٹس علی باقر نجفی کا تحریر کردہ 10 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا گیا۔ جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس سنا تھا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ متاثرہ بچی کا بیان ریکارڈ کرتے وقت اس کی ذہنی پختگی کا ٹیسٹ نہیں لیا گیا، قانونِ شہادت کے تحت بچے کا بیان تب معتبر ہے جب جج اس کی سمجھ بوجھ پر مطمئن ہو، متاثرہ بچی کے بیان میں تضادات پائے گئے...
    اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی بندش کے لیے فنڈنگ پلان کی منظوری دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش  کے  حوالے سے حکومت نے 30 ارب 21 کروڑ روپے کا ضمنی بجٹ منظور کیا ہے تاکہ عمل کو مکمل کیا جا سکے۔ منصوبے کے تحت بندش کے دوران ملازمین کو سیورنس پیکیج، واجبات اور معاوضے کی ادائیگی کی جائے گی۔ اس سلسلے میں  وزارت صنعت و پیداوار کو ہدایت دی گئی ہے کہ مالی ضروریات کو مزید کم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ ای سی سی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوٹیلٹی اسٹورز کے اثاثے اور جائیدادیں رواں مالی سال میں فروخت کی جائیں گی...
    سپریم کورٹ نے 12 سال سے جیل میں قید والد کو بیٹی سے زیادتی کے الزام میں بری کر دیا اور لاہور ہائی کورٹ و ٹرائل کورٹ کی جانب سے سنائی گئی عمر قید کی سزا بھی کالعدم قرار دے دی۔ یہ بھی پڑھیں:بچی سے زیادتی کا الزام، بھارتی کرکٹر پر بڑی پابندی لگ گئی عدالت نے حکم دیا کہ اگر ملزم کسی اور مقدمے میں مطلوب نہ ہو تو اسے فوری طور پر رہا کیا جائے۔ جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جب کہ 10 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جسٹس علی باقر نجفی نے تحریر کیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ متاثرہ بچی کا بیان ریکارڈ کرتے وقت اس کی...
    بالی ووڈ اسٹار کاجول نے بیٹی نساء دیوگن کے بالی ووڈ جوائن کرنے سے متعلق سوالات پر خاموشی توڑ دی۔ ساتھی اداکاروں کے بچوں کے بالی ووڈ میں کام کرنے کے بعد سے اداکارہ کاجول سے بھی کئی مرتبہ یہ سوال کیا جاچکا ہے کہ ان کی بیٹی نساء بالی ووڈ میں کب قدم رکھے گی جس پر اب کاجول نے پہلی مرتبہ جواب دے دیا ہے۔ ایک حالیہ گفتگو میں کاجول نے کہا کہ جن اسٹارز کے بچے بالی ووڈ میں کام کرتے ہیں انہیں لوگوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے جبکہ ان کے ٹیلنٹ کو چھوڑ کر صرف نام کی وجہ سے انڈسٹری میں جگہ بنانے کا دباؤ ڈالا جاتا ہے۔  اداکارہ نے...
    کراچی: سندھ کی سرکاری و نجی جامعات کی گریڈنگ کرنے والے ادارے سی آئی ای سی (چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیوایشن کمیٹی) کے بنیادی ڈھانچے میں تبدیلی اور حاضر سروس وائس چانسلرز کو فارغ کرنے کے بعد اب ریٹائرڈ وائس چانسلرز کی کیٹگری میں چار سابق شیوخ الجامعہ کی تقرری کردی گئی. ایکسپریس نیوز کے مطابق ممتاز شہری کی کیٹگری میں دو مزید افراد کی تقرری کی گئی ہے جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق جامعہ کراچی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر، مہران انجینئرنگ یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالقدیر راجپوت، سندھ زرعی یونیورسٹی اے کیو مغل اور شاہ عبدالطیف یونیورسٹی نیلوفر شیخ اس کمیٹی کے رکن ہونگے...
    اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کیپٹو پاور لیوی کا فائدہ عام بجلی صارفین کو منتقل کرنے کی منظوری دے دی ۔ وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا اویس لغاری، علی پرویزملک اور راناتنویر نے شرکت کی۔ اجلاس میں پی ٹی وی کے لئے 11 ارب میں سے 3 ارب 81 کروڑروپے فوری جاری کرنے کی منظوری اورپی ٹی وی کو بتدریج بجٹ پرانحصارکم کرنے اورخود کفالت کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں سی اینرجیکو کے ذمے پیٹرولیم لیوی کی وصولی کے لئے سیٹلمنٹ فریم ورک منظورکرلیا گیا جب کہ پاور ڈویژن کی تجویز پر کیپٹیو پاور لیوی کا فائدہ عام بجلی صارفین کو منتقل کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ اجلاس...
    اسلام آباد: قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے کہا ہے کہ کالج اور جامعات میں بچے بچیاں منشیات استعمال کررہے ہیں، اے این ایف صرف ایک مہینہ دل لگا کر کام کرلے تو ملک سے منشیات ختم ہوسکتی ہے یہ ہماری آنے والی نسلوں کا معاملہ ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت راجہ خرم نواز نے کی۔ اے این ایف کے افسر بریگیڈئیر عمران علی نے کمیٹی کو بریفنگ دی اور کہا کہ ملک میں پانچ ریجنل ڈائریکٹوریٹ ہیں، 27 تھانے ہیں، 7 ری ہیبلیٹیشن سینٹر ہیں جن میں سے پانچ سندھ میں ہیں۔ چئیرمین کمیٹی نے کہا کہ اسلام آباد میں بے تحاشا منشیات فروشی ہے، کالجز، یونیورسٹیوں میں بک رہی ہے یہ...
    اسلام اباد ( اصغر چوہدری ) تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی نے بانی چیئرمین عمران خان کی نئے احکامات کی روشنی میں بدھ کو پارلیمانی پبلک اکاونٹس کمیٹی، قائمہ کمیٹی داخلہ سمیت ایوان کی قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں میں شرکت نہیں کی ، چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی جنید اکبر خان نے کمیٹی کے شیڈول اجلاس کی صدارت نہیں کی جس پر پیپلز پارٹی کے سید نوید قمر کی صدارت میں پی اے سی کا اجلاس منعقد ہوا اسی طرح راجہ خرم نواز کی چیئرمین شپ میں قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں پی ٹی آئی اراکین نے شرکت نہیں کی ۔۔۔۔ Post Views: 8
    اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) نے گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 3 ارب روپے امداد کی منظوری دے دی۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرین کے لیے تین ارب روپے امداد کی منظوری دی گئی اور تباہ شدہ ڈھانچے کی بحالی اور جلد تعمیر نو کا فیصلہ بھی کیا گیا، اجلاس میں پی ٹی وی کے لیے 3 ارب 81 کروڑ روپے کی تکنیکی گرانٹ کی منظوری دی گئی اور ہدایت کی گئی کہ ادارہ بجٹ پر انحصار کم کر کے خود کفالت کی جانب بڑھے۔ کمیٹی اجلاس میں...
    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس (پی اے سی ) کمیٹی کے ممبر  ثناء اللہ مستی خیل نے کہا ہے کہ پارٹی نے تمام کمیٹیوں کی رکنیت سےمستعفی ہونے کا اعلان کیاہے۔ اعلان کرنے کے بعد ثناء اللہ مستی خیل کمیٹی روم چھوڑکرچلے گئے، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کچھ ممبران کو پارٹی کے اس فیصلے کا میسج پہنچ گیا ہے، کچھ کونہیں پہنچا۔ سیکریٹری کمیٹی  نے کہا کہ چیئرمین جنید اکبرخان پی اے سی اجلاس میں نہیں آرہے، ممبران فیصلہ کرلیں کون پی اے سی کو چیئرکرے گا۔ کمیٹی ممبران نے پی اے سی اجلاس کی صدارت کیلئے نوید قمرکونامزد کردیا، سید نوید قمرنے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے...
    ارکان سندھ اسمبلی کی تنخواہ مراعات میں اضافے کا فیصلہ چند دن کی دوری پر ہے۔ سندھ اسمبلی ارکان کی تنخواہ میں اضافے کے فیصلےکےلیے کمیٹی کی تشکیل دے دی گئی ہے، اسپیکر اویس قادرشاہ پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ 16ارکان سندھ اسمبلی پر مشتمل کمیٹی ارکان کی تنخواہ میں اضافےکی سفارشات مرتب کرےگی۔ کمیٹی میں پیپلزپارٹی، ایم کیوایم، جماعت اسلامی، پی ٹی آئی کے ارکان شامل ہیں۔ وزیر پارلیمانی امور ضیا الحسن بربنائے عہدہ کمیٹی کے رکن ہوں گے۔ اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی بھی خصوصی کمیٹی کا حصہ ہیں۔ یہ بھی پڑھیں خیبر پختونخوا کابینہ ارکان کی مراعات میں ہوش ربا اضافہ ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی ارکان کی موجودہ تنخواہ و مراعات میں200فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔ کمیٹی...
    اسلام آباد: ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آئندہ ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا ہے۔  ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں متفقہ طور پر ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں اراکین سے اس حوالے سے رائے بھی طلب کی گئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین نے سیاسی کمیٹی کو ضمنی انتخابات کے حوالے سے دوبارہ غور کرنے کی ہدایت کی تھی، جس کے بعد مشاورت کا عمل مکمل ہوا اور بائیکاٹ کا فیصلہ سامنے آیا۔