2025-11-03@17:25:04 GMT
تلاش کی گنتی: 380

«فائنل میچ»:

    بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان ویمنز ورلڈکپ فائنل میچ کا ٹاس بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔ ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں شیڈول ویمنز ورلڈکپ فائنل میچ کا ٹاس بارش کے باعث ابھی تک ممکن نہ ہوسکا۔ ٹاس دوپہر 2 بجے جبکہ میچ کا آغاز ڈھائی بجے ہونا تھا۔ گراؤنڈ کی آؤٹ فیلڈ میں پانی جمع ہوجانے کے باعث انتظامیہ کو میچ شروع کروانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ مسلسل بارش کے باعث ممکنہ طور پر کھیل کو 50 سے کم اوورز تک محدود کیا جائے گا۔ آج کھیل ممکن نہ ہونے کی صورت میں میچ ریزرو ڈے (کل) پر کھیلا جائے گا۔   خیال رہے کہ جنوبی افریقا اور بھارت آج پہلی...
    آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ 2025 کے فائنل میچ کے آغاز میں بارش کے باعث تاخیر پر بھارتی میڈیا نے کرکٹ انتظامیہ کو skنیت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ میچ کے دوران گراونڈ پر بارش کے باعث کورز بچھا دیے گئے تھے اور ٹاس تقریباً تیس منٹ کی تاخیر سے ہوا۔ تاہم، بھارتی ذرائع ابلاغ نے اس تاخیر کو محض موسمی نہیں بلکہ انتظامی کمزوری قرار دیا۔ بھارتی اخبارات اور نیوز چینلز نے رپورٹس میں کہا کہ “شائقین بڑی تعداد میں میدان میں موجود تھے، مگر بروقت اپ ڈیٹس اور انتظامی رابطے کی کمی نے ان کے جوش کو ماند کر دیا۔” ایک معروف ٹی وی چینل نے اس صورتحال کو “مینجمنٹ فیل” قرار دیا۔ سوشل میڈیا پر بھی...
    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف فیصلہ کن میچ میں شاندار کارکردگی دکھا کر نہ صرف ٹیم کو کامیابی دلائی بلکہ ایک معنی خیز پیغام کے ذریعے اپنی خاموشی بھی توڑ دی۔ بابر اعظم نے میچ کے اگلے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر لکھا: ’شکر گزار ہوں کہ میں دوبارہ وہی کر رہا ہوں جو مجھے پسند ہے۔ اُن سب کا شکریہ جنہوں نے خاموشی کے وقت میں مجھ پر یقین رکھا‘۔ یہ پیغام ان کے مداحوں اور ناقدین، دونوں کے لیے واضح اشارہ تھا کہ بابر ایک بار پھر اعتماد کے ساتھ میدان میں واپس آ چکے ہیں۔ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں بابر اعظم نے 47...
    آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈکپ سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں آج انگلینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔ Only one spot up for grabs in the #CWC25 Final ???? Don't miss it live! Broadcast details here ???? https://t.co/7wsR28PFHI pic.twitter.com/MJ83OAXJKF — ICC (@ICC) October 29, 2025 انگلش ٹیم کو میگا ایونٹ کے گروپ مرحلے میں صرف ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ جنوبی افریقا کی جانب سے لورا وولوارٹ 301 رنز کے ساتھ نمایاں ہیں تاہم ٹیم کی کارکردگی ملی جلی رہی۔ یاد رہے کہ جنوبی افریقی ٹیم گروپ مرحلے میں انگلینڈ کے خلاف 69...
    پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا آج کا پہلا میچ قومی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کو 4 عالمی ریکارڈز دلواسکتا ہے بشرطیکہ وہ عوام کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے ذمے دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کریں بصورت دیگر اگلے 2 میچز میں وہ یہ کوشش کر سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز، بابر اعظم نئے ریکارڈ سے کتنے دور؟ صرف عالمی ریکارڈ ہی نہیں بلکہ رواں سیریز میں بابر اعظم کے پاس ایک اور موقع بھی ہے جس سے وہ ان 4 چار ریکارڈز کے علاوہ ایک قومی ریکارڈ بھی بناسکتے ہیں۔ پہلا ریکارڈ آج کے میچ میں بابر اعظم جو ایک عالمی ریکارڈ بناسکتے...
    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں پاک بھارت ٹاکرے کی مبینہ تاریخ سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق آئندہ سال ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 8 فروری کو کولمبو میں متوقع ہے۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے 8 مارچ تک جاری رہے گا جس کی میزبانی بھارت اور سری لنکا مشترکہ طور پر کریں گے۔ ورلڈ کپ کے مقابلے بھارت کے کم از کم پانچ اور سری لنکا کے دو شہروں میں منعقد ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق کہ فائنل میچ احمد آباد میں کھیلے جانے کا امکان ہے تاہم پاکستان کے فائنل میں رسائی کی صورت میں فائنل میچ کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ واضح...
    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں پاک بھارت ٹاکرے کی مبینہ تاریخ سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق آئندہ سال ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 8 فروری کو کولمبو میں متوقع ہے۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے 8 مارچ تک جاری رہے گا جس کی میزبانی بھارت اور سری لنکا مشترکہ طور پر کریں گے۔ ورلڈ کپ کے مقابلے بھارت کے کم از کم پانچ اور سری لنکا کے دو شہروں میں منعقد ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق کہ فائنل میچ احمد آباد میں کھیلے جانے کا امکان ہے تاہم پاکستان کے فائنل میں رسائی کی صورت میں فائنل میچ کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ واضح...
    آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم جنوبی افریقا سے شکست کے بعد سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔ کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت دی تو دوسرے ہی اوور میں بارش کے باعث میچ روکنا پڑا۔ ابتدائی طور پر میچ کو 40 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا۔ جنوبی افریقا نے مقررہ 40 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 312 رنز بنائے۔ کپتان لورا وولوارڈٹی 90، مریزانے کیپ ناقابل شکست 68 اور سونے لوس 61 رنز بناکر نمایاں رہیں۔ پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال اور نشرہ سندھو نے 3،3 جبکہ فاطمہ ثناء نے ایک وکٹ حاصل کی۔ بارش سے دوبارہ متاثر...
    —تصویر بشکریہ سوشل میڈیا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے بھارت کو 4 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔اندور میں کھیلے گئے ایونٹ کے 20 میچ میں انگلینڈ نے میزبان بھارت کو دلچسپ مقابلے کو بعد شکست سے دوچار کیا ہے۔ویمنز انگلش ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹ پر 288 رنز بنائے لیکن بھارتی ٹیم 284 رنز تک محدود رہی۔انگلش ٹیم کی ہیتھر نائٹ نے 109 کی شاندار اننگز کھیلی اور میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔ ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم کو آخری اوورز میں 14 رنز درکار تھے لیکن وہ صرف 9 ہی رنز بنا...
    ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ 2025 کے لیگ مرحلے میں انگلینڈ نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ انگلینڈ کے 289 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی ٹیم ایک موقع پر مضبوط پوزیشن میں تھی۔ 234 رنز پر صرف 3 وکٹوں کے نقصان کے ساتھ اوپنر سمریتی مندھانا 88 رنز پر کریز پر موجود تھیں۔ تاہم 42ویں اوور میں اسپنر لنزی اسمتھ کی گیند پر ان کا کیچ ہونا میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا، جس کے بعد بھارتی بیٹنگ لائن دباؤ میں آ گئی۔ یہ بھی پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ 2025، آسٹریلیا نے پاکستان کو ہرا کر پوائنٹ ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی میچ...
      سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کھیلے گئے 6 کنگز سلیم کے دوسرے ایڈیشن میں اٹلی کے اسٹار کھلاڑی جانک سینر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کارلوس الکاراز کو فائنل میں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ یہ ایونٹ اے این بی ایرینا میں منعقد ہوا، جہاں ہزاروں شائقین موجود تھے۔ جانک سینر نے پہلے ہی سیٹ میں برتری حاصل کی اور پورے میچ کے دوران کھیل پر کنٹرول برقرار رکھا۔ انہوں نے سیدھے سیٹس میں الکاراز کو ہرا کر اپنی فٹنس، حکمتِ عملی اور جارحانہ انداز کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ یہ بھی پرھیں: سعودی عرب: کھیلوں کی سیاحت میں فروغ، 2030 تک 100 ارب ریال آمدن متوقع فائنل کے بعد گفتگو کرتے ہوئے جانک سینر...
    آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کا 19واں میچ، جو ہفتے کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آر پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا، بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔ میچ کی منسوخی سے جنوبی افریقہ نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے، جو 5 میچوں میں 8 پوائنٹس کے ساتھ صرف آسٹریلیا سے پیچھے ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ 2025، آسٹریلیا نے پاکستان کو ہرا کر پوائنٹ ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی آج کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈی کے خلاف پاکستانی ٹیم نے ٹاس کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 25 اوورز میں 5 وکٹوں پر 92 رنز بنائے تھے کہ ایک اور بارش نے کھیل روک دیا، جو آخرکار میچ کے...
    آسٹریلیا نے بھارت کو 1-2 سے مات دے کر 10واں سلطان آف جوہر انٹرنیشنل ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا۔فاتح ٹیم نے تیسری مرتبہ یہ ٹائٹل اپنے نام کیا، دفاع میں ناکام برطانیہ نے پاکستان کو2-3سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی، 5 ویں پوزیشن کے لیے ہونے والے میچ میں میزبان ملائشیا نے نیوزی لینڈ کو3-5سے ہرا دیا، پاکستان کے سفیان خان 9 گول کرکے ایونٹ کے ٹاپ اسکورر رہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ملائیشیا کے شہر جوہر بارو کے تمان دیا ہاکی اسٹیڈیم میں 6 ٹیموں کے درمیان منعقدہ  10 ویں سلطان آف جوہر انٹرنیشنل ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں آسٹریلیا نے دلچسپ مقابلے کے بعد جیت کو گلے لگایا۔ کھیل کے 13 ویں منٹ میں آسٹریلیا کے گروبیلار...
    پاکستان ویمنز ون ڈے کرکٹ ٹیم کی اوپنر عمیمہ سہیل نے کہا ہے کہ ویمنز ورلڈ کپ 2025 میں پاکستان اب بھی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل مرحلے میں پہنچنے کے لیے پُرعزم ہے۔ کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمیمہ نے کہا کہ ٹیم کے پاس اب بھی 3 میچ جیت کر اگلے مرحلے میں جانے کا موقع موجود ہے، تمام کھلاڑیاں جیت کے لیے بھرپور محنت کر رہی ہیں، اگر ہم تینوں میچز جیت لیتے ہیں تو سیمی فائنل میں پہنچنے کا راستہ کھل سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے ریکارڈ ہدف حاصل کرکے بھارت کو شکست دیدی گزشتہ میچ میں انگلینڈ کے خلاف بارش کے باعث پاکستان کی جیت کی امیدوں کو دھچکا لگا،...
    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک تصویر میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا بھارت سے ہار کے بعد مخالف ٹیم کی کھلاڑی کے پاؤں چھو رہی ہیں۔ بھارتی کھلاڑی سمرتی مندھانا کے ساتھ فاطمہ ثنا کی مذکورہ تصویر کو مختصر پیغامات کی سائٹ ایکس سمیت فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی شیئر کیا گیا ہے۔ تاہم فیکٹ چیک سے یہ بات واضح ہوئی ہے کہ یہ تصویر آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے تیار کی گئی ہے اور اس کا کسی حقیقی واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ واضح رہے کہ یہ تصویر 5 اکتوبر کو ہونے والے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان بمقابلہ بھارت...
    سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے عمدہ اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے روایتی انداز میں ہائی فائیو کیا، یوں دونوں ملکوں کے کھلاڑیوں نے کرکٹ میں پیدا ہونے والے ہینڈ شیک تنازع کو ہاکی کے میدان میں خوشگوار انداز میں ختم کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت کے خلاف ورلڈ کپ میچ: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سدرا امین کی سرزنش میچ کے آغاز میں قومی ترانوں کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑی روایتی انداز میں آگے بڑھے اور ہائی فائیو کرتے ہوئے ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کی۔ ملائیشیا میں سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں پاکستان اور بھارت کی جونیئر ہاکی ٹیموں نے میچ سے قبل ہائی فائیو کیا ۔۔۔...
    ویمنز ورلڈ کپ کے بارویں میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو 89 رنز سے بآسانی شکست دے دی۔ کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکن ٹیم انگلینڈ کے 254 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 164 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی، وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کے باعث لنکن ٹیم ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 45.4 اوورز میں ہی پویلین واپس لوٹ گئی۔ سری لنکا کی جانب سے ہرشیتا سامارا وکرما 33 رنز بنا کر نمایاں رہیں، جب کہ دیگر بیٹرز بھی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں بُری طرح ناکام رہیں۔ England make it three out of three and go top of the #CWC25 table after beating Sri Lanka ????#ENGvSL ????: https://t.co/Sx63MzedY0 pic.twitter.com/DLELFpKDYn...
    کراچی: گوگل اے آئی ٹول ’جیمنائی‘ سے ویمنز ورلڈکپ میں بھی فائدہ اٹھایا جارہا ہے۔  اس ٹیکنالوجی کا میگا ایونٹ میں ڈیبیو بھارت اور سری لنکا کے درمیان ایونٹ کے ابتدائی میچ کے موقع پر ہوا تھا۔ پریزنٹر متھالی راج نے گوگل جیمنائی سے پوچھا تھا کہ اس میچ کی پچ کیسی ہوگی، جس کا جواب آیا تھا کہ گوہاٹی کے اے سی اے اسٹیڈیم کی پچ عام طور پر بیٹنگ کیلیے اچھی خیال کی جاتی ہے۔ گوگل جیمنائی کا کہنا تھا کہ ہم یہاں پر ہائی اسکورنگ میچ کی توقع کرسکتے ہیں مگر جو کریکس ہمیں نظر آرہے ہیں، ان میں میچ آگے بڑھنے پر اسپن بولرز کو مدد مل سکتی ہے۔ یاد رہے کہ بارش کی وجہ...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے اپنا لائیو سٹریمنگ پلیٹ فارم لانچ کر دیا۔مقصد کرکٹ شائقین کو لائیو میچز دیکھنے کی سہولت دینا ہیپی سی بی لائیو کرکٹ بورڈ کی پہلی او ٹی ٹی سروس ہے۔پہلے مرحلے میں برطانوی شائقین کو لائیو میچز کی سہولت دی جا رہی ہے۔'پی سی بی لائیو' بتدریج دنیا کے تمام خطوں میں دستیاب ہو گابرطانوی شائقین خود کو https://live.pcb.com.pk/پر رجسٹر کروائیںاو ٹی ٹی پلیٹ فارم پر پہلی لائیو سیریز ساتھ افریقہ اور پاکستان کی ہو گی۔ اکتوبر کے آخری ہفتے میں پی سی بی لائیو کی موبائل ایپلیکیشن بھی دستیاب ہوگی  ۔اس طرح  شائقین موبائل فون اور سمارٹ ڈیوائسز پر بھی میچز دیکھ سکیں گے پاکستانی کرکٹ ٹیموں کے تمام میچز براہِ راست...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ‘پی سی بی لائیو’ کے نام سے اپنا پہلا آن لائن اسٹریمنگ OTT پلیٹ فارم متعارف کرا دیا۔ترجمان پی سی بی کے مطابق ‘پی سی بی لائیو’ فی الحال برطانوی ناظرین کے لیے آزمائشی بنیادوں پر ویب بیسڈ سروس کے طور پر دستیاب ہے۔ برطانیہ میں مقیم شائقین [https://live.pcb.com.pk/](https://live.pcb.com.pk/) پر رجسٹریشن کے بعد پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ سیریز کے میچز براہِ راست دیکھ سکیں گے۔یہ سیریز 12 اکتوبر 2025 سے شروع ہوگی جبکہ اکتوبر کے آخری ہفتے میں اس پلیٹ فارم کی موبائل ایپ بھی برطانوی صارفین کے لیے جاری کر دی جائے گی، جس کے ذریعے شائقین اپنے موبائل فونز اور اسمارٹ ڈیوائسز پر ‘پی سی بی لائیو’ ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنا پہلا لائیو سٹریمنگ پلیٹ فارم ’پی سی بی لائیو‘ کے نام سے لانچ کر دیا جس کا مقصد دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کو براہِ راست میچز دیکھنے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔پی سی بی کے مطابق ’پی سی بی لائیو‘ کرکٹ بورڈ کی پہلی او ٹی ٹی (OTT) سروس ہے، پہلے مرحلے میں یہ سہولت برطانیہ میں موجود شائقین کے لیے فراہم کی گئی ہے جو اپنے اکاؤنٹس live.pcb.com.pkپر رجسٹر کروا سکتے ہیں۔کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ پلیٹ فارم بتدریج دنیا کے دیگر خطوں میں بھی دستیاب ہوگا، او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر پہلی لائیو سیریز پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلی جانے والی...
    سعودی عرب نے بدھ کے روز انڈونیشیا کو 2-3 سے شکست دے کر 2026 فیفا ورلڈ کپ فائنلز کے لیے اپنی راہ ہموار کر لی۔ الاہلی کے کھلاڑی صالح ابو الشامات کے خوبصورت گول اور فِراس البریکان کے 2 گولوں نے ٹیم کو قیمتی کامیابی دلائی۔ کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم، جدہ میں کھیلے گئے ایشیائی کوالیفائرز کے چوتھے راؤنڈ کے اس پہلے میچ میں سعودی ٹیم کو ابتدا میں دھچکا لگا جب 11ویں منٹ میں حسن تمباکتی کے ہاتھ سے گیند لگنے پر انڈونیشیا کو پنالٹی ملی۔ کیون ڈکس نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گیند کو جال میں پہنچا دیا۔ ابتدائی گول کے بعد سعودی شائقین میں تشویش پیدا ہوئی، کیونکہ ٹیم نے پچھلے مرحلے کے 10 میچوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست الاباما کے شہر مونٹگمری میں فٹبال میچ کے بعد فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔ ہلاک افراد میں ایک 43 سالہ خاتون اور ایک 17 سالہ لڑکا شامل ہے جبکہ حکام نے زخمیوں میں 5 افراد کی حالت کو تشویشناک قرار دیدیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شہر کے نائٹ لائف ڈسٹرکٹ میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق 2جامعات کی فٹبال ٹیموں کے درمیان میچ کے بعد ہونے والا جھگڑا شدید فائرنگ میں تبدیل ہوگیا۔ پولیس چیف نے بتایا کہ ہجوم میں اچانک ایک شخص کو نشانہ بنایا گیا جس کے بعد متعدد افراد نے اپنے ہتھیار نکال کر فائرنگ شروع کر دی۔ انٹرنیشنل ڈیسک سیف اللہ
    امریکا کی ریاست الاباما کے شہر مونٹگمری میں فٹ بال میچ کے بعد فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق ہلاک افراد میں ایک 43 سالہ خاتون اور ایک 17 سالہ لڑکا شامل ہے۔ زخمیوں میں پانچ افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق دو یونیورسٹیوں کی فٹبال ٹیموں کے درمیان میچ کے بعد ہونے والا جھگڑا شدید فائرنگ میں تبدیل ہوگیا۔ پولیس کو رات 11 بج کر 30 منٹ پر اس واقعے کی اطلاع ملی تھی، جسے پولیس چیف جیمز گریبوئس نے اجتماعی فائرنگ قرار دیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب شہر کے نائٹ لائف ڈسٹرکٹ میں پیش آیا تھا۔ پولیس...
    مونٹگمری (الاباما): امریکا میں ایک اور فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ ریاست الاباما کے شہر مونٹگمری میں فٹبال میچ کے بعد ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے۔  غیر ملکی میڈیا کے مطابق، ہلاک ہونے والوں میں ایک 43 سالہ خاتون اور 17 سالہ لڑکا شامل ہیں، جب کہ زخمیوں میں سے 5 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب شہر کے نائٹ لائف ڈسٹرکٹ میں پیش آیا۔ واقعہ اس وقت شروع ہوا جب دو جامعات کی فٹبال ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچ کے بعد تکرار جھگڑے میں بدل گئی، جس کے فوراً بعد متعدد افراد نے ہتھیار...
    سری لنکا کے درالحکومت کولمبو میں کھیلے جانے والے ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کے ہائی وولٹیج میچ میں پاکستان کی دعوت پر بھارت کی بیٹنگ جاری ہے۔۔ کولمبو میں کھیلے جانے والے ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کے اہم میچ میں ہرمن پریت کور نے ٹاس کے لیے سکہ اچھالا، فاطمہ ثنا نے ہیڈز کال کیاجو درست ثابت ہوا، یوں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ دونوں کپتانوں کے درمیان کوئی مصافحہ نہیں ہوا، فاطمہ ثنا نے کہا کہ موسم سازگار ہے اور پچ پر معمولی نمی موجود ہے، ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، عمیمہ سہیل کی جگہ صدف شمس کو شامل کیا گیا ہے۔ فاطمہ ثنا نے کہا کہ وہ آج اپنی منصوبہ...
    آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 میں آج بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، لیکن میدان میں اترنے سے پہلے ہی سیاسی تنازع نے کرکٹ کے اس بڑے مقابلے کو گھیر لیا ہے۔ میچ سری لنکا کے آر. پریماداسا اسٹیڈیم، کولمبو میں صبح 09:30 جی ایم ٹی پر کھیلا جائے گا، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بار اصل توجہ بیٹنگ یا بولنگ پر نہیں بلکہ دونوں ٹیموں کے کپتانوں، فاطمہ ثناء (پاکستان) اور ہرمن پریت کور (بھارت) — کے ممکنہ ’ہینڈ شیک‘ پر ہوگی۔ سیاسی کشیدگی نے ماحول گرما دیا بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری دشمنی کے باعث یہ اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کے آغاز...
    پاکستانیوں کا ڈیٹا بیچنے کے دھندے میں 139 پلیٹ فارم ملوث نکلے جب کہ این سی سی آئی اے کی تفتیشی ٹیم نے تمام پلیٹ فارمز کی نشاندہی کرلی۔ ذرائع نے کہا کہ ڈیٹا فروخت میں ویب سائٹس، ایپلی کیشنز اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس ملوث ہیں، 18 موبائل ایپس، 17 ویب سائٹس اور 2 یوٹیوب چینلز کا پتا لگا لیا گیا، 75 فیس بک، 10انسٹاگرام، 12 ٹیلی گرام اور 10 ٹک ٹاک اکاؤنٹس بھی شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزرا، حکومتی شخصیات اور اعلیٰ افسران سمیت پاکستانیوں کا موبائل سمز ڈیٹا انٹرنیٹ پر لیک ذرائع کے مطابق پاکستانیوں کا حساس ڈیٹا ایک واٹس ایپ گروپ کے ذریعے بھی بیچا جا رہا تھا، تفتیشی ٹیم کی سفارش پر پی ٹی اے نے تمام پلیٹ فارمز...
    آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے 13واں ایڈیشن کا آج سے باقاعدہ آغاز ہوگیا جس کا افتتاحی میچ بھارت اور سری لنکا کے درمیان سری لنکا کے بارساپارا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ یہ ون ڈے ایونٹ 34 دنوں تک جاری رہے گا جس میں 31 میچز شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 2 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ اس ورلڈ کپ کی پہلی بار بھارت اور سری لنکا مشترکہ طور پر کی میزبانی کر رہے ہیں جس کے مقابلے 5 مختلف مقامات پر منعقد ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیے: ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے شیڈول کا اعلان، پاکستان کا پہلا میچ بھارت سے ہوگا حالیہ ٹورنامنٹ کو خواتین کرکٹ کے لیے ایک اہم موڑ قرار...
    ایشیا کپ 2025ء کے فائنل میچ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ٹاس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس نے ایک نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹاس کے دوران سکہ زمین پر گرتے ہی بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے فوراً آگے بڑھ کر کہا ’ہم پہلے بالنگ کریں گے‘۔ حالانکہ اس وقت تک نتیجہ واضح نہیں ہوا تھا اور نہ ہی میچ آفیشلز کی جانب سے کوئی اعلان ہوا، اس ردِعمل پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردِعمل ظاہر کیا ہے۔ کئی صارفین نے اس صورتحال کو ’مشکوک‘ قرار دیتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ جب سکہ زمین پر گرنے کے بعد کسی...
    کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے فائنل کی پوری فیس 7 مئی کو بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والے پاکستانی شہریوں کے نام کردی۔ گزشتہ روز دبئی میں کھیلے گئے سنسنی خیز فائنل میں بھارت نے پاکستان کو آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دی تاہم جیت کے باوجود بھارتی ٹیم نے چیئرمین ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کردیا جس پر تقریب ٹرافی کے بغیر ہی اختتام پذیر ہوئی۔ بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو جنہیں سیاسی بیان بازی پر جرمانہ بھی ہوچکا ہے نے فائنل کے بعد ایک بار پھر اعلان کیا کہ وہ اپنی میچ فیس بھارتی فوج کو عطیہ کریں گے۔ The Pakistan Cricket Team has dedicated its Asia Cup...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے اعلان کیا ہے کہ ایشیا کپ کے فائنل کی میچ فیس بھارتی حملوں میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی شہریوں اور بچوں کے لواحقین کو عطیہ کی جائے گی۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی رویہ پورے ٹورنامنٹ میں انتہائی ’مایوس کن‘ رہا۔ سلمان آغا کے مطابق بھارت نے جو کچھ اس ٹورنامنٹ میں کیا وہ کرکٹ کی توہین ہے، ہاتھ نہ ملانا ہمیں نہیں بلکہ کھیل کے احترام کو نشانہ بنانا ہے۔   ’اچھی ٹیمیں ایسا نہیں کرتیں، ہم نے خود ہی ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں تاکہ اپنی ذمہ داری پوری کریں۔‘ پاکستانی کپتان نے مزید کہا کہ انہیں بھارتی کپتان...
    قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز صاحبزادہ فرحان نے ایشیا کپ کے فائنل میچ میں ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔ دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے فائنل میں صاحبزادہ فرحان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کے خلاف ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق صاحبزادہ فرحان بمراہ کو تین چھکے مارنے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں اور انہوں نے ایونٹ کے مختلف میچز میں یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ ایشیا کپ کے فائنل میچ میں صاحبزادہ فرحان نے 38 گیندوں پر 57 رنز کی یادگار اننگز کھیلی۔ 
    ایشیا کپ 2025 کے فائنل میچ میں بھارت نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ فائنل کا ہائی وولٹیج ٹاکرا ہوا جس میں دونوں ٹیمیں 41 سال بعد مدمقابل آئیں تھیں۔ بھارت کے کپتان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان نے پہلے بیٹنگ کی تو اوپننگ اچھی رہی اور پہلی وکٹ کے درمیان 84 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی تاہم پھر فخر زمان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی زیادہ دیر تک وکٹ پر نہیں ٹک سکا۔ صاحبزادہ فرحان 57، فخر زمان 46 اور صائم ایوب 14 رنز بناسکے اس کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ...
    دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ بھارتی بلے باز تلک ورما مشکل وقت میں ٹیم کے ہیرو ثابت ہوئے اور شاندار بیٹنگ سے ٹیم کو فتح دلائی۔ میچ کے بعد کھلاڑیوں اور کوچز نے اپنی گفتگو میں کامیابی کو ٹیم ورک اور مشکل حالات میں اعصاب پر قابو رکھنے کا نتیجہ قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت نے پاکستان کو ہرا کر ایشیا کپ 2025 جیت لیا رنکو سنگھ نے کہا کہ انہیں جب بھی موقع ملا تو وہ ٹیم کے لیے کارآمد ثابت ہونا چاہتے تھے، اور آج وہ موقع مل گیا۔ مرنے مورکل نے نوجوان کھلاڑی دوبے کی...
    ایشیا کپ فائنل میں نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے ہرادیا۔ ایشیا کپ فائنل میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے بھارت کو جیت کیلئے 147 رنز کا ہدف دیا  ۔پاکستان کی پوری ٹیم انیس اعشاریہ ایک  اوورز میں 146 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ،3بیٹرز صفر پر آؤٹ ہوئے، 2کھلاڑیوں نے ایک ایک رن بنایا۔ ایک موقع پر پاکستان کے 112 رنز پر ایک کھلاڑی آئوٹ تھا لیکن آخری 9 وکٹیں 33 رنز کا اضافہ کرسکیں ،پہلے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی صاحبزادہ فرحان تھے ، انہوں نے 38 گیندوں پر 57 رنز کی شاندار اننگزکھیلی جس میں 3 چھکے ، 5 چوکے شامل تھے۔ صائم ایوب نے 14 رنز بنائے ، انہوں نے 11 گیندوں کا سامنا کیا۔محمد حارث کھاتہ...
    ایشیا کپ فائنل کے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت پر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس ایک بار پھر بھارت کے حق میں رہا، اس سے قبل بھی دو میچز میں بھارت نے ٹاس جیتا تھا۔ اس بار بھی ٹاس کے بعد دونوں ٹیموں نے ہاتھ نہیں ملایا تاہم ایک منفرد تبدیلی نظر آئی، جس کے تحت پاکستانی کپتان سے پاکستانی کمنٹیٹر اور سوریا کمار سے بھارتی کمنٹیٹر نے بات کی۔ بھارت کی ٹیم کو ایک بڑا دھچکا یہ پہنچا کہ ہاردک پانڈیا فٹ نہ ہوسکے۔
    ایشیا کپ فائنل میچ سے قبل بھی بھارتی کرکٹ بورڈ اور ٹیم کی ہٹ دھرمی سامنے آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے فائنل میچ سے قبل دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو راویت کے مطابق ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ کروانا تھا۔ میچ کے قبل دونوں ٹیمیں اسٹیڈیم پہنچیں تو پاکستانی کپتان ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ کیلیے پہنچے، اس دوران بھارتی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادوو نہیں آئے جس پر سلمان علی آغا کا ٹرافی کے ساتھ اکیلے فوٹو شوٹ کیا گیا۔ اس سے قبل دو میچز میں بھارتی کپتان نے ٹاس کے بعد سلمان علی آغا سے ہاتھ نہیں ملایا تھا جبکہ میچ کے اختتام پر بھی دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے مصافحہ نہیں کیا تھا۔...
    ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے فائنل سے قبل سابق کپتان انتخاب عالم نے قومی ٹیم کو میچ جیتنے سے متعلق مفید مشورے دیے ہیں۔ ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو میں سابق کپتان انتخاب عالم نے کہا کہ منصوبہ بندی کے ساتھ کھیلیں تو ٹیم میں جیتنے کی صلاحیت ہے اور خوشی ہوگی اگر ہم بھارت کے خلاف فائنل میچ جیت جائیں۔ انہوں نے ٹیم کو مشورہ دیے ہوئے کہا کہ پاور پلے میں وکٹ گرنے نہ دیں اور بولنگ سمجھ داری سے کریں تو کامیابی کے امکان بڑھ جائیں گے۔ https://www.facebook.com/reel/1745872542782568/ انتخاب عالم کا کہنا تھا کہ چھوٹی چھوٹی پارٹنر شپ سے میچ میں پوزیشن مستحکم ہو سکتی ہے، کوچ کھلاڑیوں کو یقین دلائے کہ ہم یہ کر...
    ایشیا کپ کا سب سے بڑا اور سنسنی خیز معرکہ آج پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان دبئی میں ہوگا جب کہ فائنل سے قبل دبئی پولیس نے تماشائیوں کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تاریخی میچ کا آغاز مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے فلڈ لائٹس کی روشنی میں ہوگا جب کہ دنیا بھر کے کرکٹ شائقین اس ٹاکرے کے منتظر ہیں۔ ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پاکستان اور بھارت کبھی فائنل میں ایک دوسرے کے سامنے نہیں آئے اور یہ پہلا موقع ہے کہ دونوں ٹیمیں اس میچ میں آمنے سامنے ہوں گی۔ دبئی پولیس نے اسٹیڈیم آنے والوں کو ہدایت کی ہے کہ سیکیورٹی چیکنگ کے باعث شائقین میچ...
    ایشیا کپ کی تاریخ میں اب تک کے تمام ٹورنامنٹس میں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پانے والے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ فہرست کے مطابق 1984 کے پہلے ایشیا کپ میں یہ اعزاز کسی کھلاڑی کو نہیں دیا گیا، تاہم 1986 میں سری لنکا کے ارجنا راناٹنگا نے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ یہ بھی پڑھیں:پاک-بھارت ایشیا کپ فائنل، کن کھلاڑیوں کے درمیان اصل مقابلہ ہوگا؟ اسی طرح 1988 اور 1995 میں بھارت کے نوجوت سنگھ سدھو نمایاں رہے، جب کہ پاکستان کے محمد یوسف نے سال 2000 میں یہ اعزاز حاصل کیا۔ 2010 میں شاہد آفریدی نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا خطاب جیتا۔ حالیہ برسوں میں بھی یہ ایوارڈ...
    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پوری قوم پرامید ہے کہ آج پاکستان بھارت کے خلاف ایشیا کپ کا فائنل جیتے گا۔ انہوں نے کہا کہ تاہم پاکستانی ٹیم کو دعا ہی نہیں دوا بھی کرنی ہوگی، جو کھلاڑی نہیں کھیل سکتے ان کا متبادل لانا ہوگا، ہمارے پاس بہت سارے نوجوان کھلاڑی موجود ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ فائنل: ایونٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا، پاکستان اور بھارت آج دبئی میں مدمقابل ہوں گے گورنر کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم انڈیا کےخلاف پریشر میں کھیلتی ہے، اگر بغیر کسی دباؤ کے کھیلے تو ٹیم میں صلاحیت موجود ہے کہ میچ جیت سکتی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور انڈیا 41 سال بعد ٹی20...
    پاکستان کا باہمی فائنلز میں بھارت کے خلاف پلڑہ بھاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل آج رات دبئی میں کھیلا جائے گا۔ ملٹی نیشن ایونٹس کے باہمی فائنل مقابلوں میں گرین شرٹس کا پلڑہ بھاری ہے، ٹیم اب تک کھیلے گئے ایسے پانچ میں سے تین فائنلز میں کامیابی حاصل کر چکی ہے۔ 1985 میں میلبرن میں کھیلے گئے ورلڈ چیمپئن شپ آف کرکٹ کے فائنل میں پاکستانی ٹیم کو بھارت کے ہاتھوں آٹھ  وکٹ سے مات ہوئی تھی۔ اگلے برس 1986 میں شارجہ میں پاکستان نے آسٹرل ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کو ایک وکٹ سے زیر کیا تھا۔ اسی وینیو  پر 1994 میں آسٹرل ایشیا کپ کے فائنل میں ہی...
    ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں آج پہلی بار پاکستان اور بھارت کا فائنل WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز دبئی(آئی پی ایس) ایشیا کپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فائنل میں آج پاکستان اور انڈیا آمنے سامنے ہوں گے۔41 برس بعد دونوں روایتی حریف ایک ہی ٹائٹل کیلئے براہِ راست میدان میں اتریں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل میچ آج شام ساڑھے 7 بجے دبئی کے انٹرنیشنل سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔اگرچہ بھارتی پہلے ہی دو بار پاکستان کو اس ٹورنامنٹ میں شکست دے چکا ہے، لیکن فائنل اصل معرکہ ہے جس پر سب کی نظریں مرکوز ہیں۔شائقین کرکٹ کو مقابلے کا شدت سے انتظار ہے اور قومی ٹیم کی جیت کیلئے پُرجوش ہیں، شائقین کرکٹ...
    ایشیا کپ 2025ء کے فائنل میں پاکستان کے خلاف بڑے مقابلے سے قبل بھارتی ٹیم میں ردوبدل متوقع ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کے خلاف اہم میچ کے لیے جسپریت بمرا اور شیوم دوبے کی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فاسٹ بولرز ارشدیپ سنگھ اور ہرشیت رانا کو پلیئنگ الیون سے ڈراپ کیا جاسکتا ہے جبکہ آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا کی فٹنس سے متعلق خدشات بدستور موجود ہیں۔ یاد رہے کہ ہاردیک پانڈیا نے سری لنکا کے خلاف میچ میں صرف ایک اوور کیا تھا اور وہ ہیمسٹرنگ انجری کے باعث میدان سے باہر چلے گئے تھے۔ البتہ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ کے مطابق پانڈیا فائنل میں...
    ایشیا کپ 2025 کے تاریخ ساز فائنل میں روایتی حریف بھارت اور پاکستان 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار آمنے سامنے ہوں گے۔ بھارت ایونٹ میں ناقابلِ شکست رہتے ہوئے فیصلہ کن مرحلے میں پہنچا ہے جبکہ پاکستان کو 2 بار بھارت سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 14 ستمبر کو دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے مقابلے کے بعد سے یہ معرکہ شائقین کی زبردست توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ فائنل: ایونٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا، پاکستان اور بھارت آج دبئی میں مدمقابل ہوں گے 5 بڑے ٹاکرے جو فائنل کا فیصلہ کرسکتے ہیں ابھشیک شرما بمقابلہ شاہین آفریدی بھارتی اوپنر ابھشیک شرما اور پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا ٹکراؤ سب...
    ایشیا کپ کے آغاز سے قبل بھارت میں پاکستان کے ساتھ کرکٹ میچ کا بائیکاٹ کرنے کی باقاعدہ مہم جاری تھی، لیکن اب پاکستان سے میچ کا بائیکاٹ کرنے کا شور کرنے والے انتہا پسند بھارتی بڑی اسکرینز پر فائنل دیکھیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایشیا کپ کا فائنل بھارت میں 100 سے زائد سینما گھروں میں دکھایا جائے گا۔ بھارت کی معروف ملٹی پلیکس چین پی وی آر انوکس (PVR Inox) نے ملک بھر میں 100 سے زائد اسکرینوں پر اس میچ کی براہِ راست نمائش کا اعلان کر دیا ہے۔ پہلگام حملے کے بعد کرکٹ شائقین نے اس مقابلے کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ جب ٹورنامنٹ شروع ہوا تو بھارتیوں کا غصہ اور حب...
    دبئی(نیوز ڈیسک)ایشیا کپ کا تاج فیصلہ آج، پاکستان انتقام کیلئے بے تاب، بھارت ہیٹ ٹرک کیلئے تیار،فیلڈ اور آف دی فیلڈ تین ہفتوں کی ہنگامہ خیزی کے بعد ایشیا کپ فائنل میں بھی گھمسان کا رن پڑنے کا امکان ہے، 41 سال میں 17 ٹورنامنٹ کے بعد پہلی بار روایتی حریف فائنل میں آمنے سامنے ہونگے، پاکستانی ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ دبائو والے میچز میں جذبات فطری ، تاریخی تاریخی موقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے پرعزم ہیں ،کھلاڑی کھیل پر فوکس رکھیں، کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ جانتے ہیں فائنل میں کیا کرنا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کا کرکٹ کنگ کون ہوگا،فیصلہ چند گھنٹوں بعد ہوگا؟ ۔پاکستانی کرکٹ ٹیم ٹورنامنٹ میں...
    سندھ حکومت نے صوبے کے 6 بڑے شہروں میں بڑی اسکرین پر پاکستان اور بھارت کےدرمیان ایشیا کپ فائنل میچ دکھانےکا اعلان کیا ہے۔ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کا فائنل آج پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 کے فائنل میں آج دبئی میں مدمقابل ہوں گی۔ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاک بھارت فائنل ہوگا۔فائنل کیلئے گرین شرٹس پُرعزم اور جیت کے لیے تیار ہیں جبکہ کھیل کے دیوانے پُرجوش ہیں اور پاکستان کی جیت کی امیدیں برقرار ہیں۔ سندھ حکومت نے صوبے کے 6 بڑے شہروں میں بڑی اسکرین پر پاک بھارت میچ دکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیرکھیل سندھ نے اعلان کیا ہے کہ کراچی میں...
    ایشیا کپ کا ہائی وولٹیج فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان اتوار کو دبئی میں کھیلا جائے گا جس کے لیے دبئی پولیس نے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے ہیں اور شائقین کی سہولت کے لیے اردو میں خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔ پولیس کے مطابق شائقین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ میچ شروع ہونے سے کم از کم 3 گھنٹے قبل اسٹیڈیم پہنچیں جبکہ ہر ٹکٹ صرف ایک بار داخلے کے لیے کارآمد ہوگا۔ میچ کے دوران اسٹیڈیم سے باہر نکلنے کے بعد دوبارہ داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ فائنل: ایونٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا، پاکستان اور بھارت آج دبئی میں مدمقابل ہوں گے انتظامیہ نے آتش گیر مواد، اسلحہ، لیزر...
    سندھ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فائنل کو صوبے کے 6 بڑے شہروں میں بڑی اسکرینز پر براہِ راست دکھایا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں:آفریدی بمقابلہ ابھیشیک، ایشیا کپ فائنل کا فیصلہ کن معرکہ؟ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 کا فیصلہ کن معرکہ آج دبئی میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ فائنل میں دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہیں۔ گرین شرٹس میدان میں جیت کے عزم کے ساتھ اترنے کے لیے تیار ہیں، جبکہ شائقین پرجوش انداز میں اپنی ٹیم کی فتح کے منتظر ہیں۔ یہ بھی...
    ایشیا کپ کا سب سے بڑا اور سنسنی خیز معرکہ کل پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان دبئی میں ہوگا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تاریخی میچ کا آغاز مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے فلڈ لائٹس کی روشنی میں ہوگاجبکہ دنیا بھر کے کرکٹ شائقین اس ٹاکرے کے منتظر ہیں۔ پاکستان نے سیمی فائنل جیسے حیثیت رکھنے والے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں بنگلادیش کو 11 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پاکستان اور بھارت کبھی فائنل میں ایک دوسرے کے سامنے نہیں آئے اور یہ پہلا موقع ہے کہ دونوں ٹیمیں اس میچ میں آمنے سامنے ہوں گی۔ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان اور...
    ایشیا کپ 2025 کے سب سے بڑے مقابلے یعنی پاک بھارت فائنل سے پہلے سب کی نظریں ایک ہی مقابلے پر جمی ہیں۔ بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما اور پاکستان کے اسٹرائیک بولر شاہین شاہ آفریدی کے بیچ ہونے ٹاکرا۔ 25 سالہ ابھیشیک اس وقت شاندار فارم میں ہیں۔ مسلسل نصف سینچریاں، اور خاص طور پر پاور پلے میں جارحانہ آغاز، بھارت کے لیے کھیل کا رخ بدل رہے ہیں۔ دوسری جانب شاہین شاہ آفریدی، جو ہم عمر ہیں مگر کہیں زیادہ تجربہ رکھتے ہیں، ٹورنامنٹ میں سب ٹیموں کے خلاف کامیاب رہے ہیں۔ ابھی تک کے دونوں پاک بھارت میچوں میں ابھیشیک نے شاہین پر بھرپور حملہ کیا۔ 14 گیندوں پر 31 رنز، 3 چھکے اور 2 چوکے اور شاہین...
    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ایشیا کپ فائنل میں فتح کیلیے پلان بنالیا۔ دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ ایشیا کپ فائنل کا پریشر دونوں ٹیموں پر ہے، انشاء اللہ کل کا میچ جیتیں گے، ہم کسی بھی ٹیم کو کسی بھی کنڈیشن میں ہراسکتے ہین۔ انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت تمام کھلاڑی بہتر سے بہتر پرفارم کرنے کی کوشش کرے گا، دو میچز میں غلطیاں کیں جس کی وجہ سے بھارت سے شکست ہوئی کل وہ غلطیاں نہیں دہارائیں گے۔ انہوں نے ٹرافی فوٹو شوٹ کیلیے بھارتی کپتان کے انکار سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی کپتان کی جو مرضی کریں ہم پروٹوکول کو فالو کریں...
    ایشیا کپ 2025 کے فائنل سے قبل روایتی ٹرافی شوٹ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ منتظمین نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان اور بھارت کے کپتان فائنل سے پہلے ٹرافی کے ساتھ مشترکہ فوٹو سیشن نہیں کریں گے۔ اے اسپورٹس کے مطابق باضابطہ فوٹو سیشن کا کوئی شیڈول تیار نہیں کیا گیا، البتہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ میچ سے کچھ دیر قبل اس حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔ ???? پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے متفقہ فیصلہ کیا کہ بھارتی کپتان کے ساتھ فائنل سے قبل ٹرافی فوٹوشوٹ نہیں کرنا ہے۔ #AsiaCup #PakistanCricket — Arfa Feroz Zake (@ArfaSays_) September 27, 2025 یہ ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان تیسری ملاقات ہوگی، تاہم میدان...
    ایشیا کپ فائنل: پاکستان کیخلاف میچ سے قبل بھارتی کوچ کا 2 اہم کھلاڑیوں کی فٹنس پر خدشات کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز دبئی(آئی پی ایس )ایشیا کپ 2025 میں پاکستان اور بھارت ٹیمیں اتوار کے روز تیسری بار مدمقابل ہوں گی لیکن ایشیا کپ کے ٹائٹل کی جنگ کے معرکے سے پہلے بھارتی ٹیم کے بولنگ کوچ نے دو اہم کھلاڑیوں کی فٹنس کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بولنگ کوچ مورنے پاکستان اور بھارت کے مابین بڑے اور فیصلہ کن مقابلے سے قبل بھارتی آل راونڈر ہاردک پانڈیا اور بلے باز ابھیشیک شرما کی کی فٹنس پر خدشات ظاہر کیے ہیں۔ یاد رہے کہ بھارتی آل راونڈر...
     ایشیا میں کرکٹ کا تاج کس کے سر سجے گا؟ پاکستان اور بھارت ایشیا کپ کے فائنل میں ایک بار پھر ٹکرائیں گے۔ فائنل میچ کل اتوار کو کھیلا جائیگا، پاکستان نے بنگلادیش کو 11 رنز سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا، شائقین کرکٹ قومی ٹیم کی فائنل میں جیت کیلئے پرجوش ہیں۔پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف سے کرکٹ فین نے فرمائش کر ڈالی، بنگلادیش کے خلاف میچ کے بعد سٹیڈیم میں فین نے حارث رؤف سے کہا اس بار بھارت کو نہیں چھوڑنا ہار کا بدلہ لینا ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: ایشیا کپ کی تاریخ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل فائنل میں ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہوں گی،  بھارتی ٹیم رواں ایونٹ میں اب تک ناقابلِ شکست رہی ہے اور پاکستان کو گروپ اسٹیج اور سپر فور دونوں مرحلوں میں شکست دے چکی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائنل سے قبل بھارت کو ایک بڑا دھچکا لگ سکتا ہے، کیونکہ دو اہم کھلاڑیوں اوپنر ابھیشیک شرما اور آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی فٹنس مسائل کے باعث شرکت مشکوک ہے۔بھارت کے بولنگ کوچ نے تسلیم کیا ہے کہ دونوں کھلاڑی مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں۔ ہاردک پانڈیا سری لنکا کے خلاف میچ میں پہلا اوور کرانے کے بعد ہیمسٹرنگ انجری...
    ایشیاکپ کا تاریخی میچ کل ہوگا، فائنل سے قبل روایتی فوٹو شوٹ نہ کرائے جانے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز دبئی (آئی پی ایس) ایشیاکپ کی تاریخ کا سب سے بڑا میچ کل پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا جس میں دونوں ٹیمیں پہلی بار فائنل میں ٹکرائیں گی، تاہم دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدہ تعلقات کے باعث روایتی فوٹوشوٹ نہ کروائے جانے کا امکان ہے۔متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیاکپ 2025 کے آخری معرکے میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں پہلی بار مدمقابل ہوں گی۔آئی سی سی کے کسی بھی ایونٹ کے فائنل سے قبل دونوں کپتان ٹرافی کے ہمراہ تصاویر بنواتے ہیں، تاہم پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدہ تعلقات کے...
    سری لنکن امیچر گالف چیمپئن شپ پاکستانی گالفر سعد حبیب بھارتی گالفر ویویان ابھایاکر کو آؤٹ کلاس کرکے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ سری لنکا میں جاری امیچر گالف چیمپئن شپ پاکستانی گالفر سعد حبیب شاندار کھیل پیش کیا، انہوں نے بھارتی گالفر ویویان ابھایاکر کو آوٹ کلاس کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ سعد حبیب نے کوارٹر فائنل میچ پلے میں انڈین گالفر کو شکست دی، کوارٹر فائنل میچ میں سعد حبیب نے پانچ برڈیز بھی اسکور کیں۔ پاکستان کے دوسرے پلیئر نعمان الیاس کو سری لنکا کے ریشان الگاما سے شکست ہوگئی، سیمی فائنل راونڈ میں سعد حبیب کا مقابلہ ریشان الگاما سے ہوگا۔ Post Views: 1
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کھلاڑیوں کو ہدایت دی ہے کہ ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کے خلاف میدان میں اترتے وقت صرف کھیل پر توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ دونوں میچوں میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے باوجود کھلاڑیوں کو جذباتی ردعمل سے گریز کرنا چاہیے۔ پاکستان نے جمعرات کو دبئی میں بنگلہ دیش کو سخت مقابلے کے بعد 11 رنز سے شکست دے کر تاریخ میں پہلی بار ایشیا کپ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا جہاں اس کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ فائنل: بھارت کو کیسے پچھاڑا جا سکتا ہے؟ وسیم اکرم نے گُر بتا دیا یاد رہے کہ اس ٹورنامنٹ میں...
    پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر ویسیم اکرم نے ایشیا کپ 2025 کے فائنل سے قبل قومی ٹیم کو بھارت کے خلاف اپنی حکمت عملی اپنانے کا مشورہ دیا ہے۔ یہ میچ اتوار کو دبئی میں کھیلا جائے گا، جہاں بھارت اور پاکستان کا مقابلہ ہو گا۔ یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ، ابھیشیک شرما نے محمد رضوان اور ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو خود پر یقین رکھنا چاہیے اور ابتدائی وکٹیں لینا ضروری ہے تاکہ بھارت کو دباؤ میں رکھا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فائنل بھارت اور پاکستان کے درمیان ہے۔ بھارت یقینی طور پر پسندیدہ ٹیم ہے، لیکن کچھ بھی ہو سکتا ہے۔...
    سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان جو اکثر پاکستانی کرکٹرز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، اب بنگلادیش کے خلاف میچ میں کم ٹوٹل کا دفاع کرنے پر انہوں نے پاکستان ٹیم کی تعریف کی ہے۔جمعرات کو ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر 4 مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو دلچسپ مقابلے کے بعد 11 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔پاکستان کے 136 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 124 رنز بناسکی۔میچ کے بعد سوشل میڈیا پر تبصرہ کرتے ہوئے عرفان پٹھان نے بنگلادیشی بیٹرز کو تنقید کا نشانہ بنایا تو وہیں پاکستان کی بولنگ لائن کی تعریف کی۔عرفان نے بنگلادیش کے خلاف میچ میں...
    پاک بھارت فائنل سے قبل اہم خبرآگئی، ٹکٹوں کی فروخت پر زبردست آفر لگا دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان اور بھارت 28 ستمبر بروز اتوار کو مد مقابل ہونگے۔میچ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ہائی وولٹیج ٹاکرا دیکھنے کیلئے دونوں ملکوں کے کرکٹ شائقین بے تاب ہیں اور بڑی تعداد میں ٹکٹ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق فائنل میچ کے ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔ پلاٹینم لسٹ کی ویب سائٹ پر ہائی اسٹینڈ کے ٹکٹ 350 درہم میں مل رہی ہے جبکہ ہاسپیٹیلٹی پاسز کی قیمت 1500 درہم سے شروع ہو رہی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ منتظمین کی جانب سے...
    ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں پہلی مرتبہ فائنل میں مدمقابل آئیں گی۔ ایونٹ کے سب سے بڑے ٹاکرے سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے  دبئی میں پریس کانفرنس کے دوران کھلاڑیوں کو اہم پیغام دے دیا۔ مائیک ہیسن نے ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ لڑکوں نے بنگلہ دیش کے خلاف میچ اچھی فائٹ کی، شاہین آفریدی نے نظم و ضبط سے بولنگ کی جس کے شاندار نتائج سامنے آئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دبئی کی پچ چیلنجنگ تھی، ابتدائی اوورز میں بیٹنگ مشکل رہی۔ ہیڈ کوچ نے کہا کہ چند ماہ میں پاکستانی ٹیم نے کئی میچز اپنے نام کیے ہیں۔ مائیک ہیسن نے تسلیم...
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک) ہندوستانی ٹی ٹوینٹی کپتان سوریہ کمار یادو کے خلاف سماعت مکمل ہوگئی۔ میچ ریفری رچی رچرڈسن کے سامنے ان کی سماعت ہوئی۔ بی سی سی آئی کے سی او او ہیمنگ امین اور کرکٹ آپریشنز منیجر سمیت ملاپورکر بھی سوریہ کمار کے ساتھ موجود تھے۔ انہیں باضابطہ طور پر وارننگ دی گئی ہے۔ ہندوستانی کپتان کو جرمانے یا ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔14 ستمبر کو پاکستان کے خلاف ایشیا کپ کے ایک میچ میں ملی جیت کو ہندوستانی کپتان سوریہ کمار یادو نے آپریشن سندور میں شامل ہندوستانی مسلح افواج کو وقف کرتے ہوئے پہلگام دہشت گرد حملے کے متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا تھا۔ پی سی بی نے الزام لگایا...
    بھارت کے خلاف 2 مسلسل اتوار کو کھیلے گئے میچز میں پاکستان کو زبردست شکست برداشت کرنا پڑی ہیں، لیکن ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ اصل اہمیت صرف اس میچ کی ہے جو آئندہ اتوار کو ایشیا کپ کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کے خلاف 41 سال بعد پہلی مرتبہ ہوگا۔ بھارت نے پاکستان کو گروپ لیگ کے میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دی تھی اور پھر سپر 4 مرحلے میں 6 وکٹوں سے واضح فتح حاصل کی۔ یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے جمعرات کو بنگلہ دیش کے خلاف 11 رنز کی...
    ایشیا کپ 2025 کے سُپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں پاک بھارت میچ کے دوران حارث رؤف کی جانب سے شائقین کی ہوٹنگ کا جواب رافیل تباہ ہونے کے اشارے سے دینے پر جہاں بھارتی تلملا اٹھے وہیں پاکستانی فینز نے فاسٹ بولر کے اشارے کو خوب انجوائے کیا۔حارث رؤف کے رافیل سیلیبریشن والے اشارے کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں اور یوں بھارت میں پاکستان سے میچ کی جیت کا جشن رونے دھونے میں تبدیل ہوگیا۔ دوسری جانب پاکستانی شائقین بھارت سے شکست کے باوجود میچ کے وائرل کلپس کو دیکھ کر لطف اندوز ہوتے رہے۔ گزشتہ روز بنگلادیش سے میچ کے دوران بھی پاکستانی شائقین کرکٹر حارث رؤف کے اشارے پر پُر جوش نظر...
    ایشیا کپ کے فائنل میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت اتوار کے روز آمنے سامنے ہوں گے لیکن بڑے ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کھلاڑیوں کو اہم پیغام جاری کیا ہے۔ پاکستانی ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے ٹیم پاکستان کو واضح پیغام دیا ہے کہ بھارت کے خلاف صرف کھیل پر توجہ دی جائے، دباؤ والے میچز میں جذبہ آنا فطری بات ہے مگر ہمیں اپنی توانائی کھیل پر مرکوز رکھنی ہوگی۔دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں بنگلا دیش کو شکست دینے کے بعد پریس کانفرنس میں نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے کوچ مائیک ہیسن نے تسلیم کیا کہ بھارت کے خلاف پہلے میچ میں پاکستان کی کارکردگی کمزور تھی مگر دوسرے میچ میں ٹیم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی: قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ٹیم فائنل کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور جانتی ہے کہ میچ میں کیا کرنا ہے۔قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے یہ بات بنگلادیش کے خلاف سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں 11 رنز کی شاندار کامیابی کے بعد کہی، جس کے بعد پاکستان نے ایشیا کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ فائنل میں قومی ٹیم کا سامنا روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ اگر آپ ایسے میچز جیتتے ہیں تو آپ واقعی خاص ٹیم...
    قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ ہم جانتے ہیں ہم نے فائنل میں کیا کرنا ہے، اس کے لیے ہم پوری طرح تیار ہیں۔ دبئی میں کھیلے گئے سپر فور مرحلے کے انتہائی اہم میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 11 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سلمان آغا کا کہنا تھا کہ اگر آپ اس طرح میچ جیت سکتے ہیں، تو آپ واقعی ایک خاص ٹیم ہیں، ہماری بولنگ اور فیلڈنگ شاندار تھی۔ انہوں نے شاہین آفریدی اور حارث رؤف کی بولنگ کو بھی خوب سراہا۔ سلمان علی آغا نے مزید کہا کہ ہم ایک ایسی ٹیم ہیں جو ہمیشہ...
    ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں آج بھارت اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔ تفصیلات کے مطابق دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا میچ محض رسمی کارروائی ہوگا کیونکہ پاکستان اور بھارت پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔ بھارت نے سپر فور مرحلے کے اپنے ابتدائی دو میچز میں پاکستان اور بنگلہ دیش کو شکست دی تھی جبکہ سری لنکن ٹیم کو بنگلہ دیش اور پاکستان کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔ پاکستان نے گزشتہ روز اہم میچ میں بنگلہ دیش کو 11 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔ واضح رہے کہ ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہوگا جب پاکستان اور بھارت فائنل...
    پاکستانی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے کہا ہے کہ ہم جانتے ہیں ہم نے فائنل میں کیا کرنا ہے، ہم تیار ہیں۔ دبئی میں کھیلے گئے سپر فور مرحلے کے انتہائی اہم میچ میں بنگلادیش کو 11 رنز سے ہرانے کے بعد گرین شرٹس نے ایشیا کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے جہاں اس کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔ میچ کے بعد بات کرتے ہوئے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ اگر آپ ایسے میچز جیتیں تو آپ واقعی خاص ٹیم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جس طرح بولرز نے بولنگ کی اور فیلڈر نے فیلڈنگ میں کارکردگی دکھائی وہ بہترین ہے۔ سلمان علی آغا نے کہا کہ شاہین آفریدی نے...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی فائٹ پر فخر ہوناچاہیے، شاندار میچ جیتا ہے۔ دبئی میں میچ کے بعد پریس کانفرنس میں مائیک ہیسن نے کہا کہ چند ماہ میں پاکستانی ٹیم نے کئی میچز اپنے نام کیے ہیں۔ ہیڈ کوچ نے کہا کہ دبئی کی پچ چیلنجنگ تھی، ابتدائی اوورز میں بیٹنگ مشکل رہی۔ مائیک ہیسن کا مزید کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی نے نظم و ضبط سے بولنگ کی، شاندار نتائج سامنے آئے۔ واضح رہے کہ حارث رؤف، شاہین آفریدی، صائم ایوب اور محمد نواز کی شاندار بولنگ پرفارمنس کے بعد پاکستان نے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ صرف ایک سو چھتیس...
    قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔ بنگلہ دیش کے خلاف ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں شاہین آفریدی نے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے نہ صرف بیٹنگ میں برق رفتار 19 رنز بنائے بلکہ پہلے ہی اوور میں وکٹ لینے کی اپنی روایت بھی برقرار رکھی۔ شاہین نے پہلے ہی اسپیل میں بنگلہ دیش کے دو ٹاپ آرڈر بلے بازوں کو پویلین واپس بھیج دیا۔ 17ویں اوور میں شاہین نے بنگلہ دیش کو جیت کے قریب لے جانے والے شمیم حسین کو چلتا کیا اور پاکستان کی جیت کی راہ ہموار کردی۔ انہوں نے...
    دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے سپر 4 مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 11 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے، جہاں پاکستان اور بھارت پہلی بار ایشیا کپ کی تاریخ میں آمنے سامنے ہوں گے۔ یہ سپر 4 مرحلے میں پاکستان کی دوسری کامیابی ہے جس کے بعد بھارت کے خلاف ایونٹ میں تیسری بار ٹاکرا ہوگا، اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچز تنازع کا شکار رہے تھے، جہاں کھلاڑیوں نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔ جمعرات کی رات کھیلے گئے میچ کے بعد پاکستان کے کپتان سلمان آغا نے کہا کہ ان کی ٹیم بہت پرجوش ہے اور انہیں معلوم ہے...
    لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 11 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش کی دعوت پر قومی ٹیم نے 8 وکٹوں پر 135 رنز بنائے۔ محمد حارث 31 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ محمد نواز 25، شاہین آفریدی 19، کپتان سلمان آغا 19، فخر زمان 13، صاحبزادہ فرحان 4 اور حسین طلعت 3 رنز  پر آؤٹ ہوئے۔فہیم اشرف 14 اور حارث رؤف 3 رنز کیساتھ ناٹ آئوٹ رہے ۔ تسکین احمد نے 3، رشاد حسین اور مہدی حسن نے 2، 2 اور مستفیض الرحمان نے 1 وکٹ حاصل کی۔بنگلادیش کی ٹیم 9 وکٹوں پر 124 رنز بنا سکی۔ شمیم حسین 30...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں آج پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہوں گی۔ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں آج پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان فیصلہ کن میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جہاں گرین شرٹس کو فائنل تک رسائی برقرار رکھنے کے لیے لازمی فتح درکار ہےپاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان آج ہونے والا میچ سیمی فائنل کی حیثیت اختیار کر گیا ہے، جس میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم فائنل میں رسائی حاصل کرے گی۔سری لنکن ٹیم سپر فور مرحلے میں ابتدائی دو ناکامیوں کے بعد ایونٹ سے باہر ہو چکی ہے، لہٰذا 26 ستمبر کو بھارت اور سری لنکا کے درمیان...
    ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں آج پاکستان اور بنگلا دیش آمنے سامنے ہوں گے۔ جیتنے والی ٹیم ایشیا کپ کا فائنل کھیلے گی۔ دبئی اسٹیڈیم میں پاکستانی ٹیم آج بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گی، پاکستان کو اگر ایشیا کپ 2025 کا فائنل کھیلنا ہے تو یہ میچ ہر صورت میں جیتنا ہوگا۔ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان اب تک 25 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں پاکستان نے 20 اور بنگلا دیش نے 5 میں کامیابی حاصل کی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا اور صائم ایوب فارم میں نہیں ہیں، حسن نواز کو میچ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ بھارت بنگلا دیش کو شکست دیکر...
    ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ سیمی فائنل کی صورت اختیار کرگیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھارت نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر فائنل میں جگہ پکی کرلی۔ آج پاکستان اور بنگلہ دیش میں سے جو ٹیم جیتے گی وہ فائنل میں پہنچ جائے گی۔ سری لنکن ٹیم ابتدائی دو میچز میں شکست کے بعد پہلے ہی ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے۔ 26 ستمبر کو بھارت اور سری لنکا کا میچ محض رسمی کارروائی ہوگا۔ یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت رواں ایشیا کپ میں اب تک دو میچز کھیل چکے ہیں اور دونوں میں پاکستان کو شکست ہوئی تھی۔ ایشیا کپ کا فائنل 28 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔...
    ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے کا دوسرا آخری میچ آج پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا، جہاں جیتنے والی ٹیم بھارت کے خلاف فائنل میں جگہ بنائے گی۔ سری لنکا پہلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ کا فائنل بھارت سے ہوا تو جیتیں گے، شاہین آفریدی بنگلہ دیش بھارت کے خلاف 41 رنز سے شکست کے باوجود اب بھی فائنل میں پہنچنے کا موقع رکھتا ہے، جبکہ پاکستان نے ابتدائی میچ میں بھارت سے ہارنے کے بعد شاندار کم بیک کرتے ہوئے سری لنکا کو شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے لیے یہ میچ لازمی جیت کا ہے تاکہ فائنل تک رسائی حاصل کی جا سکے۔ ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں صورتحال دلچسپ ہوگئی ہے، پاکستان کی سری لنکا کے خلاف کامیابی کے بعد اب چاروں ٹیموں کے پاس فائنل میں جگہ بنانے کا موقع موجود ہے۔ایونٹ کے اس مرحلے میں ہر ٹیم نے تین تین میچ کھیلنے ہیں جبکہ پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت بھارت پہلے نمبر پر ہے۔ بھارت نے ایک میچ کھیل کر 2 پوائنٹس حاصل کیے ہیں، پاکستان 2 میچز کھیل کر ایک میں کامیابی کے بعد دوسرے نمبر پر ہے، بنگلا دیش تیسرے اور سری لنکا لگاتار دو میچ ہارنے کے بعد سب سے نیچے ہے۔بنگلا دیش نے سری لنکا کو ہرا کر ایونٹ کا آغاز کیا اور 2 پوائنٹس کے ساتھ اپنے امکانات روشن...
    2022 کے ایشیا کپ میں پاکستان کیخلاف دبئی میں میچ اور فائنل میں سری لنکن ٹیم فاتح رہی تھی یو اے ای کے میدانوںمیں پاکستان کی کارکردگی بہتر،سات میں سے چار میں کامیاب حاصل کی پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں ایشیا کپ2022 ء کے فائنل کے بعد پہلی بار ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل رہی ہیں۔2022 ء کے ایشیا کپ میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں دبئی میں سپر فورکے میچ اور فائنل میں آمنے سامنے آئی تھیں اور دونوں میچز میں سری لنکن ٹیم فاتح رہی تھی۔اس سے قبل2019ء میں بھی تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل ہوم سیریز میں پاکستان کو سری لنکا کے خلاف وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ گزشتہ چھ برسوں میں مسلسل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوظبی: ٹی 20 ایشیا کپ ٹورنامنٹ کے سپر 4 مرحلے میں پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر 2 اہم پوائنٹس حاصل کرلیے اور فائنل میں پہنچنے کیلئے امید کو زندہ رکھا۔پاکستان نے سری لنکا کا 134 رنز کا ہدف 18 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ایشیا کپ کے سپر 4 مرحلے میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آج ابوظبی میں مد مقابل تھیں۔جہاں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستان نے آج کے میچ کیلئے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔بھارت کے خلاف میچ کھیلنے والے کھلاڑی ہی پلیئنگ الیون کا حصہ رہے۔سری لنکا نے مقررہ 20...
    ایشیا کپ ٹی 20 کے سپر فور مرحلے میں تیسرا میچ آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔آج سری لنکا کے خلاف سپر فور مرحلے کا میچ کھیلنے کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم گزشتہ روز دبئی سے ابوظبی پہنچ گئی تھی۔گزشتہ روز پاکستانی ٹیم نے مکمل آرام کیا، ایونٹ میں فائنل تک رسائی کے لئے گرین شرٹس کو اپنے اگلے دونوں میچز جیتنا ہوں گے تاہم کسی ایک میچ میں بھی شکست کی صورت میں اگر مگر کا کھیل شروع ہو جائے گا یا ایونٹ میں اس کا سفر تمام ہو جائے گا۔سپر فور مرحلے میں موجود چاروں ٹیموں کے پاس فائنل میں کوالیفائی کرنے کا موقع ہے، کوئی بھی ٹیم ایک میچ کی کامیابی پر بھی فائنل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں آج پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہوں گی۔ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان فیصلہ کن میچ ابوظہبی میں کھیلا جائے گا، جہاں گرین شرٹس کو فائنل تک رسائی برقرار رکھنے کے لیے لازمی فتح درکار ہے۔ شکست کی صورت میں اگر مگر کا کھیل شروع ہو جائے گا۔ دونوں ٹیمیں 2022 کے ایشیا کپ فائنل کے بعد پہلی بار ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلیں گی، دونوں ٹیمیں سپر فور میں ایک ایک میچ ہار چکی ہیں، اس لیے آج کا مقابلہ فائنل کے امکانات کے لیے غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے۔ٹورنامنٹ کے اس اہم میچ سے...
    ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آج مدمقابل آئیں گی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ دونوں ٹیمیں 2022 کے ایشیا کپ فائنل کے بعد پہلی بار ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلیں گی۔ ایشیا کپ 2022 میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں دبئی میں سپر فور کے میچ اور فائنل میں آمنے سامنے آئی تھیں اور دونوں میچز میں سری لنکن ٹیم فاتح رہی تھی۔ اس سے قبل 2019 میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل ہوم سیریز میں پاکستان کو وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ گزشتہ چھ برسوں میں مسلسل پانچ شکستوں کے برعکس یو اے ای کے میدانوں میں پاکستان کو سری لنکا پر برتری حاصل رہی رہے۔...
    قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز صاحبزادہ فرحان نے ایشیا کپ کے فائنل میں پھر سے پاک بھارت ٹاکرے کا امکان ظاہر کردیا۔ سری لنکا کے خلاف میچ سے قبل پریس کانفرنس میں صاحبزادہ فرحان کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کا دوبارہ سامنا کریں گے۔ بھارت کے خلاف سپر فور مرحلے کے میچ میں نصف سنچری اسکور کرنے کے بعد مخصوص انداز میں خوشی منانے پر ان کا کہنا تھا کہ میں شاذ و نادر ہی نصف سنچری کے بعد جشن مناتا ہوں۔ یہ خیال خود بخود ہی آگیا تھا کہ اس طرح جشن مناؤں، مجھے پروا نہیں کہ لوگ اس کے بارے میں کیا سوچ رہے ہیں۔ ایک سوال...
    ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں آج پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا، فائنل تک رسائی کے لیے گرین شرٹس کو میچ جیتنا ہوگا، شکست کی صورت میں اگر مگر کا کھیل شروع ہوجائے گا۔ ابوظبی کے شیخ زاید اسٹیڈیم میں آج کھیلے جانے والے میچ میں گرین شرٹس کو فائنل کی ریس میں رہنے کیلئے ہر صورت فتح درکار ہے جبکہ ہارنے والی ٹیم کا سفر ختم ہوسکتا ہے۔ پاکستانی ٹیم ابوظبی میں اپنا پہلا میچ کھیلے گی، اس سے قبل سری لنکا کو بنگلہ دیش نے سپر فور کے میچ میں چار وکٹ سے زیر کیا تھا۔ قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے کہا ہے کہ ہم جیت کیلئے بہترین کھیل پیش...
    ابوظہبی میں آج ایشیا کپ سپر4 کا اہم مقابلہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا جو دونوں ٹیموں کے لیے بقا کی جنگ سے کم نہیں ہوگا۔ پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 6 وکٹوں کی شکست ہوئی تھی جبکہ سری لنکا بھی اپنا پہلا سپر4 میچ بنگلہ دیش سے 4 وکٹوں سے ہار چکا ہے۔ آج کے میچ میں ناکامی سے دونوں ٹیموں کی قسمت دوسروں کے نتائج پر منحصر ہو جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے کیا کہا؟ سری لنکا اس وقت پاکستان کے مقابلے میں بہتر نیٹ رن ریٹ پر ہے کیونکہ انہیں بنگلہ دیش کے خلاف سنسنی خیز مقابلے میں معمولی فرق سے...
    ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں آج پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا، فائنل تک رسائی کے لیے گرین شرٹس کو میچ جیتنا ہوگا، شکست کی صورت میں اگر مگر کا کھیل شروع ہوجائے گا۔ ابوظبی کے شیخ زاید اسٹیڈیم میں آج کھیلے جانے والے میچ میں گرین شرٹس کو فائنل کی ریس میں رہنے کیلئے ہر صورت فتح درکار ہے جبکہ ہارنے والی ٹیم کا سفر ختم ہوسکتا ہے۔  پاکستانی ٹیم ابوظبی میں اپنا پہلا میچ کھیلے گی، اس سے قبل سری لنکا کو بنگلہ دیش نے سپر فور کے میچ میں چار وکٹ سے زیر کیا تھا۔ قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے کہا ہے کہ ہم جیت کیلئے بہترین کھیل پیش کرنا...