2025-11-03@06:18:11 GMT
تلاش کی گنتی: 1080

«ملوث ہونے»:

    اسرائیل کی جانب سے غزہ اور لبنان میں سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ تازہ فضائی اور زمینی حملوں میں 7 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے مختلف علاقوں میں فضائی کارروائیاں کیں، جن میں 3 فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوئے۔ جنگ بندی کے آغاز سے اب تک 236 فلسطینی شہید اور 600 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق مغربی علاقے میں تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے مزید دو لاشیں برآمد ہوئیں، جبکہ خان یونس سمیت دیگر علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق غزہ میں اب تک 68 ہزار 858 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ...
    کانگریس کی جنرل سکریٹری نے کہا کہ حکومتوں کو فوری طور پر کارروئی کرنی چاہیئے، ہم سب کسی بھی ایسے قدم کی حمایت اور تعاون کرینگے، جو اس خوفناک صورتحال سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ وائناڈ سے کانگریس رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا نے بھارت کی دارالحکومت دہلی میں فضائی آلودگی کے مسائل کو اٹھاتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی سے مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری نے کہا کہ کیرالہ کے وائناڈ اور پھر بہار کے بچھواڑا سے دہلی لوٹ کر سانس لینا حقیقی معنوں میں چونکا دینے والا تجربہ ہے۔ پرینکا گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم سب اپنے سیاسی مفادات...
    پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ حال ہی میں سامنے آنے والی ویڈیوز میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ سہیل آفریدی نے 9 مئی کے واقعات کے دوران مسلح گروہوں کی قیادت کی، جس سے ان کے کردار اور عوامی عہدے کے لیے اہلیت پر سنجیدہ سوالات اٹھ گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اختیار ولی کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی پر الزامات سراسر جھوٹ اور پروپیگنڈا ہیں، مینا خان آفریدی اختیار ولی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ویڈیوز میں سہیل آفریدی ہنگامہ آرائی کرنے والے مظاہرین کے ساتھ موجود ہیں اور ریاستی اہلکاروں پر پتھراؤ کی قیادت کرتے نظر آرہے ہیں۔ ان کے بقول یہ شواہد اس بات...
    اداکار اور میزبان ساحر لودھی نے حالیہ انٹرویو میں اس تاثر کی تردید کی ہے کہ ان کی شکل بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان سے مشابہت رکھتی ہے۔ ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران ساحر لودھی نے واضح کیا کہ انہوں نے کبھی محسوس نہیں کیا کہ وہ شاہ رخ خان جیسے دکھتے ہیں۔ انٹرویو کے دوران میزبان نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ انہیں ساحر لودھی کا چہرہ اب شاہ رخ خان جیسا لگتا ہے اور انٹرویو کے دوران انہیں یہ مشابہت دیکھ کر حیرت ہوئی۔ میزبان نے پوچھا کہ کہیں انہوں نے کوئی سرجری تو نہیں کروائی، جس پر ساحر لودھی نے قہقہہ لگاتے ہوئے اس بات سے انکار کیا کہ انہوں نے کبھی کوئی...
    آج ڈیرہ غازی خان اور قصور میں ائیر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 500 ریکارڈ کیا گیا، جو خطرناک ترین سطح ہے۔ ان دونوں شہروں نے آلودگی کے لحاظ سے لاہور کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ لاہور میں الودگی انتہائی حد تک بڑھ گئی جو انسانی صحت کیلئے انتہائی مضحر ہے، شہری نزلہ زکام بخار سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں۔ حکومت پنجاب کی جانب سے آلودگی کی روک تھام کیلئے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ترقیاتی کاموں اور صفائی سے قبل پانی کے چھڑکاو کا سلسلہ جاری ہے۔ دھوآں چھوڑنے والی گاڑیوں  الودگی پھیلانے والے بھٹو کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، شہر بھر کے ہوٹلوں بار بی کیو کو کوئلہ اور لکڑیاں جلانے کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی، ماہرین کے...
    25 سے 30 اکتوبر پاکستان اور افغان عبوری حکومت کے مابین استنبول میں ہونے والے مذاکرات کی ناکامی کے حوالے سے مایوس کُن خبریں بین الاقوامی میڈیا کی شہ سرخیاں بنتی رہیں اور ان کی بنیاد پر سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا رہا اور دونوں ممالک کے درمیان ایک جنگی ماحول بنا دیا گیا جبکہ غلط معلومات کا ایک سیلاب عام لوگوں کے ذہنوں میں کافی خدشات پیدا کرتا رہا۔ تاہم گزشتہ روز جنگ بندی معاہدے میں توسیع اور 6 نومبر کو مذاکرات کے اگلے دور کا اعلان کیا گیا جس سے افواہوں کا شور کسی قدر تھم گیا۔ ترکیہ کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے’ تمام فریقین ایک نگرانی اور ویری فکیشن نظام قائم کرنے...
    پاکستان میں دہشتگردی کی حالیہ کارروائیوں میں افغان شہریوں کی شمولیت کے واضح شواہد سامنے آئے ہیں۔ مختلف آپریشنز میں مارے جانے والے دہشت گردوں میں اکثریت افغان باشندوں کی پائی گئی ہے، جبکہ اقوامِ متحدہ کی رپورٹ نے بھی افغان طالبان کی دہشت گرد گروہوں سے تعلقات کی تصدیق کی ہے۔ باجوڑ آپریشن میں افغان دہشت گردوں کی ہلاکت 19 اکتوبر کو باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے جن میں سے 3 افغان شہری تھے، یعنی 75 فیصد دہشت گرد افغان تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک دہشتگرد ملا صدام عرف حذیفہ شامل تھا جو افغانستان کے صوبہ قندوز کا رہائشی تھا۔ افغانستان اور فرانس میں دہشتگرد کے لیے تعزیتی اجتماعات ملا...
    معروف میزبان، اداکار اور ریڈیو اناؤنسر ساحر لودھی نے اپنی نجی زندگی سے متعلق ایک اہم انکشاف کیا ہے۔ ساحر لودھی دو دہائیوں سے زائد عرصے سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں، انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ریڈیو سے کیا اور بعدازاں وہ ایک کامیاب مارننگ شو ہوسٹ کے طور پر مشہور ہوئے، انہوں نے ایک فلم میں بھی مرکزی کردار ادا کیا۔ ساحر لودھی کی شادی کو کئی سال گزر چکے ہیں اور وہ ایک بیٹی کے والد بھی ہیں، تاہم ان کی اہلیہ اور بیٹی کبھی کسی شو یا عوامی تقریب میں نظر نہیں آئیں، حتیٰ کہ جب ساحر خود مارننگ شو ہوسٹ کرتے تھے، تب بھی ان کی اہلیہ ان کے پروگرام میں شریک نہیں...
    کراچی: سپرہائی وے چکوال پمپ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔ گڈاپ سٹی تھانے کی حدود سپر ہائی وے پر حیدآباد سے کراچی آنے والے روٹ پر چکوال پمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں 40 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا ۔ ترجمان ایدھی کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص راہگیر لگتا ہے ۔ واقعے کی اطلاع علاقے کے لوگوں نے ایدھی ایمرجنسی نمبر پر دی تھی ۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش بالکل کچلی ہوئی ہے، ایسا لگتا ہے کہ رات کے وقت ایک سے زیادہ گاڑیوں نے اسے کچلا ہے ۔ جاں بحق ہونے والے شخص کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس...
    اسلام آباد کی اقراء یونیورسٹی میں آرٹ اینڈ ڈیزائن ڈیپارٹمنٹ میں ٹیکسٹائل تھیسس ڈسپلے کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ نے آف لوم ویونگ ٹیکنیکس، ٹیکسٹائل انسٹالیشنز اور قدرتی و غیر روایتی مٹیریلز پر تخلیقی کام پیش کیا۔ یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر کی ٹیکسٹائل انجینیئر مہر بانو کا حوصلہ مند سفر نمائش میں ہوم ٹیکسٹائل، اپیریل ٹیکسٹائل اور ٹیکسٹائل انسٹالیشنز کے شعبوں میں طلبہ کی جدت، فنکارانہ اظہار اور مٹیریل کے ساتھ تجربات کو اجاگر کیا گیا۔ تفصیل جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں آف لوم ویونگ ٹیکنیکس اقراء...
    وزیراعظم محمد شہبازشریف نے سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث اداروں، کمپنیوں اور افراد کی شناخت کیلئے تحقیقات کی ہدایت دی ہے۔اسلام آباد میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں اصلاحات کے بارے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے ماضی میں سیلز ٹیکس فراڈ کے واقعات پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ پاکستان ریونیوآٹومیشن لمیٹڈ پرال نظام کا فورینزک آڈٹ ایک عالمی کنسلٹنسی فرم کی جانب سے کرایا جائے۔ تحقیقاتی کمیٹی کو اپنی رپورٹ تین ہفتوں کے اندر جمع کرانے کا ہدف دیا گیا ہے۔وزیراعظم نے آئندہ رپورٹ میں شناحت ہونے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کا بھی حکم دیا۔اجلاس کے دوران انہیں ایف بی آر بالخصوص پرال میں جاری اصلاحات کے بارے میں بتایا گیا۔بریفنگ...
    خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفر یدی نے کہا ہے کہ وہ صوبے کے حقوق حاصل کرنے کے لیے پُرعزم ہیں اور کسی سے بھیک نہیں مانگیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر پاکستان میں کوئی پالیسی غلط ہوگی تو وہ اس کے خلاف کھڑے ہوں گے۔ میڈیا سے گفتگو میں سہیل آفر یدی نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں مارٹر گولے اور ڈرون حملوں کی وجہ سے ایک ہی گھر کے 21 افراد شہید ہو چکے ہیں، اور وہی لوگ اس درد کو سمجھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز 6 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے، اور ان کے جنازے پر جانے کے دوران انہیں محسوس ہوا کہ کندھوں پر 80 ہزار شہدا کا بوجھ ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ کے جنوبی علاقے رفح میں حماس کے ساتھ جھڑپ کے دوران اسرائیلی فوج کا ایک اور اہلکار ہلاک ہوگیا، جس کے بعد اسرائیل نے غزہ بھر میں شدید فضائی بمباری کرتے ہوئے درجنوں مقامات کو نشانہ بنایا۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ مارا گیا اہلکار 37 سالہ یونا ایفرائیم فیلڈباؤم تھا جو ماسٹر سارجنٹ کے عہدے پر فائز تھا،  اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا کہ فیلڈباؤم کو حماس کے ایک اسنائپر نے اُس وقت نشانہ بنایا جب وہ ایک عمارت کی کھدائی میں مصروف مشین چلا رہا تھا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔بیان کے مطابق اہلکار کی ہلاکت کے بعد حماس کے جنگجوؤں نے...
    صیہونی فورسز حملوں میں ماؤں کی چیخیں اور بچوں کی سسکیاں فضا میں گونج اٹھیں نیند میں سوتے بچے، ملبے تلے دفن، غزہ کی رات موت کی رات بن گئی،عرب میڈیا غزہ پر اسرائیل کی قیامت خیز بمباری، درجنوں معصوم بچوں کو شہید کر دیا، اسرائیلی حملوں میں ماؤں کی چیخیں اور بچوں کی سسکیاں فضا میں گونج اٹھیں۔عرب میڈیا کے مطابق نیند میں سوتے بچے، ملبے تلے دفن، غزہ کی رات موت کی رات بن گئی، صیہونی حملوں سے ایک دن میں 104 فلسطینی شہید، غزہ کی گلیاں لہو سے بھر گئیں۔شہدا میں 46 معصوم بچے بھی شامل ہیں، 253 افراد زخمی ہوئے، اسرائیلی جارحیت کے بعد غزہ کا آسمان آگ اور دھوئیں سے ڈھک گیا۔عرب میڈیا کے مطابق...
    پیپلز کانفرنس کے چئیرمین نے کہا کہ یہ 31 کروڑ روپے بہت سارے ٹوٹے ہوئے وعدوں میں سے ایک کی عکاسی کرتا ہے اور جھوٹ اور فریب کے سلسلے میں ایک اور اضافہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے چئیرمین اور رکن اسمبلی سجاد لون نے نیشنل کانفرنس کی حکومت پر الزام لگایا کہ وہ مختلف بھرتی ایجنسیوں کے ذریعے وصول کی جانے والی درخواست کی فیس معاف کرنے کے اپنے انتخابی وعدے کو پورا کرنے میں ناکام ہوکر جموں و کشمیر کے نوجوانوان کو دھوکہ دے رہی ہے۔ انہوں نے ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا کہ نیشنل کانفرنس نے اپنے انتخابی منشور میں جموں و کشمیر سروسز سلیکشن ریکروٹمںنٹ بورڈ جے کے ایس ایس...
    یہ حملے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے حکم کے بعد کیے گئے، جنہوں نے غزہ میں فوری اور شدید کارروائی کی ہدایت دی تھی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ کارروائی حماس کی جانب سے مبینہ طور پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے جواب میں کی گئی۔ جنوب غزہ کے رفح علاقے میں اسرائیلی فوج پر حملے کی اطلاع بھی ملی تھی۔ منگل کی رات نیتن یاہو کے حکم کے بعد اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے مختلف علاقوں پر دوبارہ بمباری شروع کی۔ الجزیرہ کے مطابق، ایک میزائل الشفاء اسپتال کے پیچھے بھی گرا، جس سے انسانی ہلاکتیں اور زخمی ہونے والے افراد میں اضافہ ہوا۔ غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق، تازہ حملوں میں کم از...
    غزہ میں غاصب صیہونی رژیم کے جنگی جرائم کے ایک نئے دور کے آغاز پر انتہاء پسند امریکی صدر نے نہ صرف قابض اسرائیلی رژیم کی مذمت نہیں کی بلکہ فلسطینی مزاحمت ہی کو مزید دھمکیاں دی ہیں اسلام ٹائمز۔ "اسرائیلیوں نے (حماس کا) جواب دیا ہے اور جب ایسا ہوتا ہے تو انہیں جواب دینے کا حق ہے.." یہ الفاظ غزہ کے خلاف قابض اسرائیلی رژیم کے وحشیانہ حملوں کے دوبارہ آغاز پر ڈونلڈ ٹرمپ کا تازہ ردعمل ہیں۔ ترک خبررساں ایجنسی ایناڈولو کے مطابق، امریکی صدر نے دعوی کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کو "کسی بھی طرح سے" خطرے میں نہیں ڈالا جائے گا.. حتی باوجود اس کے کہ غزہ کی پوری پٹی میں مختلف علاقوں پر قابض اسرائیلی رژیم کے نئے...
    تل ابیب: اسرائیلی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ پر تازہ فضائی حملوں سے قبل امریکی انتظامیہ کو اپنے اقدامات کے بارے میں مطلع کر دیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی حکومت نے حملوں سے پہلے واشنگٹن کو اپنے منصوبے سے آگاہ کیا، تاہم امریکی حکام کی جانب سے اس اطلاع کی تاحال نہ تصدیق کی گئی ہے اور نہ تردید۔ اسرائیلی وزیرِ اعظم کے احکامات پر صیہونی فوج نے غزہ کے مختلف علاقوں پر شدید بمباری کی، جس دوران ایک میزائل الشفاء اسپتال کے پیچھے جا گرا۔ حملے کے نتیجے میں اسپتال کے مریضوں اور طبی عملے میں شدید خوف و ہراس اور افراتفری پھیل گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق، اسرائیلی حملوں میں 20 فلسطینی شہید...
    کوئٹہ: سیریس کرائمز انویسٹی گیشن ونگ (SCIW) نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون ٹیچر مریم شاہوانی کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم اویس ولد موسیٰ محمد حسنی 17 سالہ اسکول ٹیچر مریم شاہوانی کے قتل کیس میں مطلوب تھا۔ مریم شاہوانی کو 16 اکتوبر کو منوجان روڈ پر گھر کے قریب دو موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ صدر میں درج ہونے کے بعد مزید تفتیش کے لیے کیس سیریس کرائمز انویسٹی گیشن ونگ کو منتقل کیا گیا تھا۔ ایس سی آئی ڈبلیو کے سربراہ ایس ایس پی عمران قریشی کی ہدایت پر ایک خصوصی ٹیم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ابتدائی دنوں ہی سے واضح تھا کہ افغان مذاکراتی معاملات کا حتمی اختیار کابل حکومت کے پاس نہیں ہے اور اس پس منظر میں مذاکرات میں مستقل پیش رفت ممکن نہیں رہی۔ نجی ٹی ویی کو دئے گئے بیان میں وزیرِ دفاع خواجہ خواجہ آصف نے افغان طالبان کے کردار اور بھارت کے ممکنہ اثر و دخل پر تشویش کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ طالبان کا کنٹرول پورے افغانستان پر مکمل نہیں اور صرف ایک گروہ کی زبانی یقین دہانیوں پر مبنی اعتماد بے جا ہوگا۔انہوں نے واضح کیا کہ جب بھی معاملات معاہدے کے نزدیک پہنچے، کابل سے رابطوں کے بعد معاملات پھر تعطل...
    سٹی 42: پنجاب پولیس کا صوبہ بھر میں مبینہ پولیس مقابلوں کا سلسلہ بدستور جاری  ہے ۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران مختلف اضلاع میں 1131 مبینہ پولیس مقابلے ہوئے۔پولیس مقابلوں کے دوران 15 پولیس اہلکار شہید، 108 زخمی ہوئے۔ مبینہ پولیس مقابلوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر 484 ملزمان ہلاک ہوئے۔پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران 738 ملزمان زخمی ہوئے۔ مختلف اضلاع میں مبینہ پولیس مقابلوں کے نتیجے میں 741 ملزموں کو گرفتار کیا گیا۔ہلاک اور گرفتار ملزمان قتل، اقدام قتل، اجتماعی زیادتی اور پولیس مقابلوں میں مطلوب تھے۔ملزم ڈکیتی، اغواء برائے تاوان، سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں بھی مطلوب تھے۔  لیسکو کی جانب سے سنگل فیز اسمارٹ میٹر کی قیمت...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی کے خلاف درخواست پر کے ایم سی کے وکیل کی استدعا پر سماعت ملتوی کر دی۔ ہائیکورٹ میں بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل طارق منصور ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ جون 2024 سے اب تک کے الیکٹرک، کے ایم سی کے لیے 2ارب 64 کروڑ روپے جمع کر چکی ہے، 29 مئی 2024 کو ہائیکورٹ قرار دے چکی ہے کہ کے ایم سی کی وصولی عارضی ہے۔ کے ایم سی کی تمام ریزولوشن کا فیصلہ اس پٹیشن میں کیا جائے گا۔ اس پٹیشن کی ترجیحی بنیادوں پر سماعت کی جائے۔ کے ایم سی...
     مشرقی سمت سے چلنے والی ہواؤں، بھارتی پنجاب اور ہریانہ سے آلودہ ہوا کا لاہور اور وسطی پنجاب کی فضا میں مسلسل داخلے کیوجہ سے مجموعی اے کیو آئی کی سطح میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ اسموگ نگرانی و پیشگی نظأم کے مطابق لاہور میں آج فضائی معیار غیر صحت بخش زمرے میں رہنے کا امکان ہے۔ اوسط اے کیو آئی سطح 240 سے 275 کے درمیان متوقع ہے۔ صبح کے وقت درجہ حرارت کم، ہوائیں ہلکی (4 تا 9 کلومیٹر فی گھنٹہ) اور بارش نہ ہونے کے باعث فضائی آلودگی کے پھیلاؤ کے امکانات نہایت محدود رہیں گے۔ کم ہوا کی رفتار اور کم درجہ حرارت کی وجہ سے آلودہ ذرات زمین کے قریب جمع رہیں گے، جس سے...
    لاہور: سی سی ڈی پولیس کے چار مبینہ مقابلوں میں چھ ملزمان ہلاک ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقابلے نشتر کالونی، گرین ٹاؤن، ہربنس پورہ اور رنگ روڈ کے قریب ہوئے جس میں 6 ملزمان فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے ملزمان سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ سی سی ڈی پولیس کے مطابق سی سی ڈی کی ٹیم زیرِ حراست ملزم علی اسد کو نشاندہی کے لیے گرین ٹاؤن کے علاقے میں لے گئی۔ اس دوران ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کردیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں علی اسد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا جو دوران اسپتال منتقلی جانبر نہ ہو سکا۔ سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن کی ٹیم نے...
    سندھ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سینئر اینکر امتیاز میر کے قتل میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کا تعلق بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم سے ہے۔ امتیاز میر قتل کیس کی پیشرفت کے حوالے سے وزیرداخلہ اور کراچی پولیس چیف نے مشترکہ پریس کانفرنس کی اور قاتلوں کی گرفتاری کا دعویٰ کیا۔ وزیرداخلہ نے بتایا کہ نجی نیوز چینل سے تعلق رکھنے والے سینئر اینکر امتیاز میر کے مبینہ قاتل پکڑے گئے جن کا تعلق بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم سے ہے جبکہ ملزمان اعلیٰ تعلیمی یافتہ ہیں۔ ضیا الحسن لنجار نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں امتیاز میر پر فائرنگ کرنے والا مرکزی ملزم بھی شامل ہے، جبکہ ملزمان کے قبضے سے حملے میں استعمال ہونے...
    کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ، الاصف اسکوائر قیوم آباد کالونی قبرستان کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ واقعے کے مطابق پیر کی صبح مقتول صبح اپنے گھر میں سو رہا تھا کہ گھر کے دروازے پر دستک ہوئی۔ جب مقتول کی اہلیہ نے دروازہ کھولا تو دو ملزمان زبردستی اندر داخل ہوئے اور سوئے ہوئے زرین خان پر فائرنگ کر دی، جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ ملزمان بعد ازاں موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے۔ جاں بحق شخص کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، جہاں اس کی شناخت 25 سالہ زرین خان ولد...
    آزاد کشمیر حکومت تبدیلی کا فیصلہ کن موڑ،پیپلز پارٹی کامطلوبہ نمبرز پورے ہونے ،30ارکان کی حمایت کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پیپلزپارٹی نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی کیلئے مسلم لیگ (ن)کی حمایت کے بغیر نمبر پورے کرلیے،آزاد کشمیر کے وزرا فہیم اختر ربانی، محمد عاصم شریف، چوہدری محمد اکبر اور عبدالماجد خان کی پیپلزپارٹی میں شمولیت ہوگئے،آزاد کشمیر کے وزیر تعلیم ظفر اقبال ملک، چوہدری یاسر سلطان، سردارمحمد حسین، چوہدری محمد اخلاق، چوہدری ارشد حسین اور چوہدری رشید بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے، آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے لیے پیپلز پارٹی کو 27 اراکین کی حمایت درکار ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے مطلوبہ نمبرز پورے ہونے اور 30ارکان کی حمایت...
    پنجاب کی سینئر وزیر برائے ماحولیات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں صوبے میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے مؤثر، سائنسی اور مستقل بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  سینئر وزیر نے کہا کہ صوبے بھر میں 41 ایئر کوالٹی مانیٹرز نصب کیے جا چکے ہیں جبکہ مزید مانیٹرنگ یونٹس اور اے آئی بیسڈ فورکاسٹنگ سسٹم کو فعال بنایا جا رہا ہے تاکہ فضائی آلودگی کی بروقت پیشگوئی اور کنٹرول ممکن ہو۔ ان کے مطابق اس وقت ستر سے زائد مانیٹرنگ اسٹیشنز فعال ہیں اور لاہور، راولپنڈی، ملتان سمیت بڑے شہروں میں فیول ٹیسٹنگ اور گاڑیوں کے ایمیشن چیکنگ پروگرام کا آغاز ہو چکا ہے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان بھر میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کے لیے آج ایم ڈی کیٹ (MDCAT) کے امتحانات منعقد ہو رہے ہیں، جن میں ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات حصہ لے رہے ہیں۔ یہ امتحان ملک کے 32 شہروں سمیت سعودی عرب کے ایک سینٹر میں بھی لیا جا رہا ہے، جہاں پاکستانی طلبا شرکت کر رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر ایم ڈی کیٹ کے مبینہ پرچے لیک ہونے کی خبروں کے بعد صورتحال پر تشویش پائی جا رہی تھی، تاہم سندھ ٹیسٹنگ سروس کے سی ای او پروفیسر آصف احمد شیخ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے تمام پرچے جعلی اور غلط ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کا پولیس اہلکاروں کے اغوا، ڈکیتی اور جھوٹے مقدمات بنانے میں ملوث ہونے کی تحقیقات کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 25 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ہائیکورٹ نے پولیس اہلکاروں کے بظاہر اغوا، زبردستی گھروں میں داخلے، ڈکیتی اور جھوٹے مقدمات بنانے میں ملوث ہونے کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے محمد وقاص کی مقدمہ اخراج کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹر کرائمز ایف آئی اے پولیس اہلکاروں کے اغوا میں ملوث ہونے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دیں۔ عدالتی فیصلے کی کاپی ڈی جی ایف آئی اے کو بھجوائی جائے تاکہ وہ...
    بالی ووڈ کے معروف اداکار شریاس تالپڑے اور الوک ناتھ ایک بڑے مالیاتی فراڈ کیس میں  ملوث قرار دیے گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دونوں اداکاروں کیخلاف یہ مقدمہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں درج کیا گیا ہے، جہاں ملزمان پر سرمایہ کاروں کو زیادہ منافع کا جھانسہ دے کر اُن کے پیسے ذاتی استعمال میں لانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس اسکیم میں شامل افراد نے عوام کو پرکشش منافع کے وعدوں سے متاثر کر کے سرمایہ لگانے پر آمادہ کیا۔ تاہم جب منافع کی ادائیگی رک گئی اور سرمایہ ختم ہو گیا تو معاملہ منظرِ عام پر آیا، جس کے بعد ریاستی تحقیقاتی اداروں نے تفتیش شروع کر...
    —فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس اہلکاروں کے بظاہر اغواء، زبردستی گھروں میں داخلے، ڈکیتی اور جھوٹے مقدمات بنانے میں ملوث ہونے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔عدالتِ عالیہ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ ڈائریکٹر کرائمز ایف آئی اے پولیس اہلکاروں کے اغواء میں ملوث ہونے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دیں۔عدالت نے ایس ایچ او تھانہ ترنول اور تفتیشی افسر کے طرزِ عمل کی وضاحت کے لیے آئی جی اسلام آباد پولیس 28 اکتوبر کو طلب کر لیا اور ایس پی سی آئی اے کو حکم دیا کہ وہ لاہور سے پنجاب پولیس کے ہاتھوں فیملی کے مبینہ اغواء میں اپنے کنڈکٹ کے حوالے سے وضاحت کریں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس...
      ثمرہ فاطمہ:مشرقی پنجاب (بھارت) سے چلنے والی آلودہ ہواؤں نے وسطی پنجاب کے کئی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ سموگ مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران فضائی آلودگی کی اوسط شرح 220 سے 240 کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ ہواؤں کا رخ لاہور کی جانب ہونے سے آلودگی میں نمایاں اضافہ ہوا، صبح کے وقت 2 سے 4 میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے وقتی بہتری پیدا کی، تاہم دوپہر تک رفتار کم ہو کر 2 میٹر فی گھنٹہ رہ گئی جس سے فضا میں آلودگی کے ذرات جمع ہونا شروع ہوگئے۔  اداکار شریاس تالپڑے اور الوک ناتھ کے خلاف کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہونے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وارسا: پولینڈ کے جنوبی مشرقی علاقے ڈیبرویکا میں ایک حیران کن  غیر معمولی اور عبرت انگیز واقعہ پیش آیا، جس نے سوشل میڈیا کے منفی اثرات کو ایک بار پھر بے نقاب کردیا ہے۔یہ عجیب معاملہ اس وقت شروع ہوا جب سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہوئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ایک مقامی کسان 150 ٹن آلو فروخت کرنے میں ناکام رہا ہے اور اب وہ تمام آلو مفت بانٹنے کا فیصلہ کرچکا ہے۔یہ خبر پھیلتے ہی وہاں لوگوں کا ہجوم امڈ آیا۔ درجنوں کاریں، ٹریکٹر اور ٹرک کھیت کی سمت روانہ ہوگئے۔ دیکھتے ہی دیکھتے سیکڑوں افراد وہاں پہنچے اور 150 ٹن آلوؤں کے ڈھیر سے بوریوں میں آلو بھر کر اپنے گھروں کو...
    بالی ووڈ کے معروف اداکار شریاس تالپڑے اور الوک ناتھ ایک بڑے مالیاتی فراڈ کیس میں ملوث قرار دیے گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، دونوں اداکاروں کے خلاف مقدمہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں درج کیا گیا ہے، جہاں ان پر سرمایہ کاروں کو زیادہ منافع کا جھانسہ دے کر ان کے پیسے ذاتی استعمال میں لانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، اس اسکیم میں شامل افراد نے عوام کو پرکشش منافع کے وعدوں سے متاثر کر کے ان سے سرمایہ کاری کرائی۔ تاہم جب منافع کی ادائیگی رک گئی اور لوگوں کے پیسے ختم ہو گئے، تو معاملہ منظرِ عام پر آیا اور تحقیقاتی اداروں نے تفتیش شروع کر دی۔ ذرائع کے مطابق، مشہور...
    راولپنڈی کے تھانہ روات کے علاقے میں ایک مبینہ پولیس مقابلے کے دوران سنگین جرائم میں ملوث ایک اشتہاری ملزم ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم واہ کا رہائشی اور قتل کے مقدمے میں اشتہاری تھا۔ پولیس کے مطابق معمول کے گشت پر موجود پولیس ٹیم نے روات کے علاقے میں دو مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا۔ اس پر ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے بعد فائرنگ کا تبادلہ کچھ دیر تک جاری رہا۔ جب فائرنگ کا سلسلہ تھما، تو ایک ملزم موقع پر ہلاک ہو گیا، جس کی شناخت حافظ تیمور کے نام سے ہوئی۔ پولیس حکام کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم...
    راولپنڈی: تھانہ روات کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری ملزم ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس ٹیم معمول کے گشت پر تھی جب روات کے علاقے میں مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیاجس پر موٹرسائیکل سوار ملزمان نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے فائرنگ کا سلسلہ کچھ دیر جاری رہا۔ جب فائرنگ کا سلسلہ تھم گیا تو ایک ملزم موقع پر ہلاک پایا گیا جس کی شناخت حافظ تیمور کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم واہ کا رہائشی اور قتل کے مقدمے میں اشتہاری تھا۔ اس کے دیگر ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع قائدین کی نائب ناظمہ نگہت قریشی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے تحت 21، 22 اور 23 نومبر کو ہونے والا اجتماع عام دراصل نظام بدلو تحریک  کا ایک ولولہ انگیز اور فیصلہ کن پڑاؤ ثابت ہوگا،  اس اجتماع کی کامیابی کے لیے تمام کارکنان کو اپنی توانائیاں، صلاحیتیں اور وسائل وقف کر دینے چاہییں تاکہ یہ تاریخی اجتماع ایک مثالی اور منظم انداز میں منعقد ہو۔انہوں نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اجتماع محض ایک پروگرام نہیں بلکہ اقامتِ دین کے راستے پر عملی جدوجہد اور فکری تربیت کا سنگ میل ہے، جس کا مقصد قوم میں بیداری پیدا کرنا اور اسلامی نظام کے قیام کے لیے...
    راولپنڈی اور پشاور ڈینگی حملوں کی شدید لپیٹ میں آچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اگر پہلے راولپنڈی کی بات کی جائے تو اب تک 15 ہزار 139 مریضوں کے ڈینگی ٹیسٹ کیے گئے اور 1163 مشتبہ افراد میں ڈینگی کیسز کی تصدیق ہوئی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 21 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈینگی کے باعث کسی قسم کی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔ ضلع میں اس وقت 42 مریض اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔ 59 لاکھ 9 ہزار 755 گھروں کی چیکنگ مکمل اور 1 لاکھ 85 ہزار 30 گھروں میں ڈینگی لاروا کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔ دوسری جانب پشاور میں ڈینگی کے ایکٹو کیسز کی تعداد 268 ہوگئی ہے۔ گزشتہ چوبیس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہم خبروں کے حوالے سے مصنوعی ذہانت پر اعتبار کرسکتے ہیں؟ ایک تازہ تحقیقی رپورٹ کے مطابق مشہور اے آئی اسسٹنٹس جن میں چیٹ جی پی ٹی، جیمینی، کوپیلوٹ اور پرپلیکسٹی شامل ہیں خبروں کی فراہمی میں درستی اور اعتبار کے معیار پر پورا نہیں اتر سکے۔مطالعہ میں انکشاف ہوا کہ نمایاں اے آئی پلیٹ فارمز کی 80 فیصد سے زائد خبروں میں غلطیاں ہوتی ہیں یا وہ نامکمل معلومات پر مشتمل ہوتی ہیں۔اس مطالعے میں 14 مختلف زبانوں میں ان اے آئی سسٹمز کی کارکردگی، درست معلومات فراہم کرنے کی صلاحیت، رائے اور حقیقت میں فرق کرنے کی اہلیت کا جائزہ لیا گیا۔تحقیق کے نتائج کے مطابق مجموعی طور پر 45 فیصد جوابات میں...
    پاکستان میں فلسطین کے سفیر، ڈاکٹر زوہیر محمد حمداللہ زید نے کہا ہے کہ فلسطین کے عوام پاکستانی بہن بھائیوں کی بے لوث مدد، اخوت اور جذبے کو ہمیشہ اپنے دلوں میں زندہ رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دن اب دور نہیں جب فلسطین، جو مقدس مقامات کی سرزمین ہے، آزاد ہوگا۔ یہ بات انہوں نے وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں اقوامِ متحدہ کے دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں طلبہ، اساتذہ اور سفارتی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ڈاکٹر زوہیر نے فلسطینی عوام پر اسرائیلی مظالم کا ذکر کرتے ہوئے شدید افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ “نیتن یاہو معصوم بچوں اور خواتین کو قتل...
    ماہرین کا کہنا ہے کہ آلودگی کی بڑھتی ہوئی سطح اور گرتے ہوئے درجہ حرارت کیوجہ سے آنے والے دنوں میں صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی میں موسم کا مزاج بگڑ گیا ہے۔ سردی اور دھند کے ساتھ ساتھ اب دیوالی کے بعد پھیلی فضائی آلودگی نے دارالحکومت کے مکینوں کی پریشانی بڑھا دی ہے۔ دیوالی کے بعد سے پورا دہلی شہر گیس چیمبر میں تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے۔ اس بار سبز پٹاخوں کے ذریعہ آلودگی پر قابو پانے کی کوشش بھی ناکام ثابت ہوئی۔ دہلی کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) "بہت خراب" زمرے میں پہنچ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے آج صبح دہلی گھنے دھند کی پیش گوئی جاری تھی، جو...
    پاکستانی اسکواش اسٹار نور زمان عالمی درجہ بندی کیریئر بیسٹ 37ویں نمبر پر آ گئے۔ مقابلوں کے مصروف شیڈول اور مسلسل کامیابیوں کے نتیجے میں نور زمان کو پی ایس اے ورلڈ رینکنگ میں نمایاں ترقی ملی۔ گزشتہ ماہ کے دوران انہوں نے شمالی امریکا میں چار عالمی مقابلوں میں حصہ لیا، جن کا آغاز ستمبر میں کینیڈا میں نیش کپ جیتنے سے ہوا۔ 3 اکتوبر کو انہوں نے شارلٹسویل اوپن کا سیمی فائنل کھیلا جس کے بعد 5 اکتوبر کو اوپن اسکواش کلاسک میں شرکت کی جس میں کوارٹر فائنل تک پہنچے۔ گزشتہ ہفتے نور زمان نے سخت مقابلے بعد رچرڈسن ویلتھ مین اوپن کے کوارٹر فائنل میں شکست کھائی۔
    پاکستانی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار اور لیجنڈری فلم اسٹار سلطان راہی کے صاحبزادے حیدر سلطان نے انکشاف کیا ہے کہ معروف اداکار ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی نئی فلم ”لوگرو“ بھارتی فلم کی نقل تھی۔ حیدر سلطان نے حال ہی میں یو ٹیوب چینل آر این این میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔ گفتگو کے دوران انہوں نے ہمایوں سعید کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فلم ”لوگرو“ کو عوامی ردِعمل اس لیے ملا کیونکہ فلم کی کاسٹنگ غلط کی گئی۔ بقول ان کہ، ’اگر میں ہمایوں سعید کو کالج کے لڑکے کے کردار میں کاسٹ کروں تو لوگ اسے قبول نہیں کریں گے۔ انہیں اب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ویمنز ورلڈکپ کا 22واں میچ کولمبو کے میدان میں  پاکستان ٹیم کے لیے مایوس کن اختتام بن گیا۔بارش سے متاثرہ اس مقابلے میں جنوبی افریقا ویمنز نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت گرین شرٹس کو 150 رنز سے شکست دے کر ان کا ورلڈکپ سفر ختم کردیا۔ پاکستانی ٹیم ایک بڑے ہدف کے تعاقب میں شدید دباؤ کا شکار رہی اور بیٹنگ لائن مکمل طور پر ناکام دکھائی دی۔پروٹیز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 40 اوورز میں 9 وکٹوں پر 312 رنز بنائے، جس کے بعد ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے مطابق پاکستان کو 306 رنز کا ہدف دیا گیا۔ جنوبی افریقا کی جانب سے کپتان لورا وولوراڈٹ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 82 گیندوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی صوبہ سندھ رخشندہ منیب نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا مینارپاکستان لاہور میں ہونے والا اجتماعِ عام محض ایک سیاسی اجتماع نہیں بلکہ حق و باطل کے معرکے میں حق کی قوت کو منظم کرنے کی علامت ہے۔ موجودہ بوسیدہ نظام نے عوام سے روٹی، روزگار، انصاف اور امن چھین لیا ہے۔ اشرافیہ عیاشی میں مگن ہے جبکہ عام آدمی مہنگائی، بے روزگاری اور ناامیدی کے بوجھ تلے دب چکا ہے۔ ایسے میں جماعت اسلامی کے اجتماع عام کا سلوگن ’’بدلو دونظام‘‘ نہ صرف پاکستان کے موجودہ صورت حال کی عکاسی کرتا ہے بلکہ عوام کے دلوں کی آواز ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجتماع عام کی تیاریوں...
    کراچی ڈویژن ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثرہ ہے، جہاں اب تک 124 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ جاری ہے۔ محکمہ صحت کی تازہ رپورٹ کے مطابق رواں سال کے دوران ڈینگی کے 920 مصدقہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ان کیسز میں اکثر کیسز کراچی ڈویژن سے سامنے آئے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ماہ صوبہ بھر میں ڈینگی کے 276 مصدقہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد سال 2025ء کے دوران ڈینگی کے کل کیسز کی تعداد 920 تک پہنچ گئی ہے۔ کراچی ڈویژن ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثرہ ہے، جہاں اب تک 124 کیسز رپورٹ ہوئے...
    ملزمان سے دو 30 بور کی پستول، گاڑی، چار وائرلیس سیٹ، چار موبائل فون اور تین بلٹ پروف جیکٹ برآمد ہوئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے بوٹ بیسن پولیس نے جعلی میجر بن کر شارٹ ٹرم اغواء کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت طلال افسر عرف میجر ظفر اور امام بخش کے نام سے ہوئی، ملزمان سے دو 30 بور کی پستول، گاڑی، چار وائرلیس سیٹ، چار موبائل فون اور تین بلٹ پروف جیکٹ برآمد ہوئی ہیں۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے متعدد وارداتوں کا اعتراف کرلیا۔ ملزمان نے مدعی تاج الدین سے دو اقساط میں 80 لاکھ روپے تاوان وصول کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزمان کیخلاف تاوان کا مقدمہ...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2025ء) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی کی قیادت اپنے کارکنوں کو پولیس پر حملوں کے لیے اکساتی رہی جبکہ اسلحے کے زور پر پولیس کی گاڑیاں چھیننے جیسے واقعات پیش آئے جنہیں کسی طور برداشت نہیں کیا جا سکتا، انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنگے فساد کو اسلام اور فلسطین کے نام پر جواز دینا نہ صرف گمراہ کن بلکہ مذہب کے تقدس کے ساتھ کھلواڑ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ عظمیٰ بخاری نے انکشاف کیا کہ ٹی ایل پی کے احتجاج میں جھوٹی لاشوں...
    ’جیو نیوز‘ گریب کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 2 گروپس کے ملوث ہونے کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے کچھ افراد کو حراست میں لیا ہے، جن سے تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹارگٹ کلرز پڑوسی ملک سے حال ہی میں پاکستان آئے ہیں،  تفتیش کی روشنی میں ٹارگٹ کلرز کی بھی نشاندہی کر لی گئی ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ ٹارگٹ کلنگ کا مقصد شہر میں امن وامان کی صورتِ حال خراب کرنا ہے۔
    شاہین عتیق:جعلی پیروں اور تعویذ کے نام پر سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والوں کے خلاف حکومت نے بڑی کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 297-اے میں ترمیم کرتے ہوئے جادو ٹونہ کرنے یا اس کی تشہیر پر سخت سزائیں مقرر کر دی ہیں۔ نئے قانون کے تحت جعلی عامل یا جادو ٹونہ کرنے والے کو 7 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کیا جا سکے گا۔ترمیم کے نفاذ کے بعد جعلی پیروں کو اپنی دکانوں اور بورڈز بھی اُتارنے ہوں گے۔ قتل میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار ذرائع کے مطابق شہریوں نے جعلی پیروں کے خلاف کارروائی کے لیے سیشن کورٹس سے رجوع کرنا شروع...
    انہوں نے کہا کہ افغان نمائندوں نے یقین دہانی کرائی کہ افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی لائن بالکل کلیئر ہے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان تناؤ کی وجہ ٹی ٹی پی ہے۔ نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ افغان حکومت کو بار بار ٹی ٹی پی کو کنٹرول کرنے کا کہا گیا، افغان طالبان حکومت نے عملی طور پر کچھ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ افغان نمائندوں نے یقین دہانی کرائی کہ افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہو گی۔ ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ میں نہیں سمجھتی کہ افغانستان اور بھارت کے تعلقات پاکستان کے لیے...
    لاہور: بھارت میں دیوالی کے تہوار کے باعث خطے کی فضا میں آلودگی بڑھ گئی ہے جس کے اثرات سرحد پار پاکستان کے مشرقی شہروں تک پہنچ رہے ہیں۔ ایئر کوالٹی مانیٹرنگ نیٹ ورک کے مطابق لاہور میں آج صبح فضائی معیار کی شرح (اے کیو آئی) 287 ریکارڈ کی گئی، جبکہ قصور میں 331، شیخوپورہ میں 311، فیصل آباد میں 277، گجرانوالہ میں 178 اور ملتان میں 204 ریکارڈ ہوئی۔ پنجاب میں فضائی آلودگی کے لحاظ سے قصور پہلے، شیخوپورہ دوسرے اور لاہور تیسرے نمبر پر ہے۔ عالمی ماحولیاتی ادارے آئی کیو ایئر کے مطابق لاہور اس وقت دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے اور بھارتی دارالحکومت دہلی دوسرے نمبر پر ہے، جہاں...
    غزہ میں جاری نازک جنگ بندی اس وقت بڑے امتحان سے دوچار ہوگئی، جب اسرائیلی افواج نے یہ الزام لگاتے ہوئے فضائی حملوں کی نئی لہر شروع کردی کہ حماس کے جنگجوؤں نے 2 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔ اس کے بعد ایک اسرائیلی سیکیورٹی اہلکار نے تصدیق کی کہ غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق بعد ازاں اسرائیلی فوج نے کہاکہ وہ دوبارہ جنگ بندی پر عملدرآمد کر رہی ہے، جب کہ مذکورہ اہلکار کے مطابق امدادی ترسیل پیر سے بحال کردی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی جانب سے غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر حماس کا ردعمل آگیا امریکا کی تجویز کردہ اس...
    ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایئر فورس ون میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حماس کی قیادت جنگ بندی کی خلاف ورزی میں ملوث نظر نہیں آتی۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جو سیز فائر معاہدہ ہوا تھا، وہ اب بھی قائم ہے، تاہم بعض واقعات کی مکمل جانچ کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا’’میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ اسرائیلی حملے جائز تھے یا نہیں، مجھے مزید معلومات لینا ہوں گی۔‘‘ دوسری طرف، سیز فائر کے باوجود اتوار کے روز غزہ میںایک مرتبہ پھر تشدد بھڑک اٹھا۔ حماس اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپ کے بعد اسرائیلی فورسز نے غزہ پر فضائی حملے کیے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق ایک کارروائی میں ان کے...
    فائرنگ کے واقعے کے بعد کی سی سی ٹی فوٹیج بھی سامنے آ گئی، جس میں دو موٹر سائیکل سوار افراد کو وہاں سے جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کر دیا۔ ریسکیو کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے افراد کو عباسی شہید اسپتال پہنچا دیا گیا۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد کی سی سی ٹی فوٹیج بھی سامنے آ گئی، جس میں دو موٹر سائیکل سوار افراد کو وہاں سے جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
    ’جیو نیوز‘ گریب کراچی کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو  کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے افراد کو عباسی شہید اسپتال پہنچا دیا گیا۔فائرنگ کے واقعے کے بعد کی سی سی ٹی فوٹیج سامنے آئی تھی جس میں دو موٹر سائیکل سوار افراد کو وہاں سے جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے تازہ فضائی حملوں کے باوجود غزہ میں جنگ بندی اب بھی برقرار ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہے کہ حماس کے ساتھ امن برقرار رہے۔ ایئر فورس ون پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ "ہم چاہتے ہیں کہ حماس کے ساتھ صورتِ حال پُرامن رہے"۔ ان کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب اسرائیلی فوج نے غزہ کے جنوبی علاقے رفح میں حماس کے مبینہ حملوں کے جواب میں فضائی کارروائیاں کیں۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے جنگ بندی کے "عمل درآمد کی تجدید" شروع کر دی ہے، جب کہ دونوں فریق ایک دوسرے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر سخت بیان دیتے ہوئے کولمبیا کے صدر گستاو و پیٹرو کو غیر قانونی منشیات اسمگلنگ کا رہنما قرار دیا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کولمبیا میں منشیات کی پیداوار تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے اور صدر پیٹرو اس کی روک تھام کے لیے کوئی مؤثر اقدام نہیں کر سکے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ منشیات کی یہ پیداوار دراصل امریکا میں فروخت کے لیے کی جارہی ہے جس کے نتیجے میں امریکی شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔ امریکی صدر نے خبردار کیا کہ اگر کولمبیا نے منشیات کی پیداوار فوری طور پر بند نہ کی تو امریکا خود یہ کارروائی کرے گا، اور اس بار طریقہ...
    پشاور(نیوز ڈیسک)دیر لوئر میں گھر میں داخل ہونے کی اجازت نہ ملنے پر دہشت گرد تنظیم کے کمانڈر کی فائرنگ سے 2 بھائی اور 2 بھابھیاں زخمی ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق لغڑئی میدان میں دہشت گرد کمانڈر انعام اللہ نے فائرنگ کی۔ دہشت گرد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، حالت خطرہ سے باہر بتائی جاتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تاہم تلاش جاری ہے۔
     ثمرہ فاطمہ :بھارت کی جانب سےآلودہ ہوائیں پاکستان میں داخل ہوناشروع  ہو گئی ہیں ،پنجاب حکومت نےفضائی آلودگی سے نمٹنے کیلئے بڑے پیمانے پر انتظامات مکمل کر لئے۔ نئی دہلی سے5کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے ہوائیں پاکستان میں داخل ہو رہی ہیں،چندی گڑھ،گورداسپور،لدھیانہ،پٹیالہ سےہوائیں گوجرانوالہ،ملتان اوربہاولپورآرہی ہیں،صورت گڑھ،جودھ پوراورجےپورسےہواؤں کا رخ پاکستانی علاقوں کی طرف ہے۔ خلاء میں بھیجا جانے والا سیٹلائیٹ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے بارے تحقیق میں مدگار ثابت ہوگا؛ وزیراعظم دیوالی تہوارسےآج آلودہ ہواؤں سےلاہورودیگرشہروں کافضائی معیارمتاثر ہوگا،دیوالی کے موقع پر بھارت میں آتش بازی کی جاتی ہے،آتشبازی سے بھارت کے کئی شہروں میں شدید فضائی آلودگی پیدا ہوتی ہے۔ حکومت  کی جانب سےدیوالی تہوار کے دوران فضائی آلودگی میں کمی کیلئے پیشگی خصوصی اقدامات...
    چین نے امریکا پر اپنے نیشنل ٹائم سینٹر میں سائبر حملوں کا الزام عائد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ان حملوں سے بڑے پیمانے پر خلل پڑ سکتا تھا، جس میں مواصلاتی نیٹ ورک، مالی نظام، بجلی کی سپلائی متاثر ہو سکتی تھی۔ خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق چین کی وزارتِ ریاستی سلامتی نے اتوار کو اپنے وی چیٹ اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی (این ایس اے) طویل عرصے سے نیشنل ٹائم سروس سینٹر پر سائبر حملے کر رہی ہے ۔ چینی حکام کا کہنا ہے کہ 2022 سے چوری شدہ ڈیٹا اور اسناد کا سراغ لگایا گیا ہے، جو سینٹر کے اسٹاف کے موبائل ڈیوائسز اور نیٹ...
    سیکیورٹی حکام کے مطابق 17 اکتوبر کی رات کو افغانستان کے صوبے پکتیکا میں گل بہادر گروپ کے خلاف کارروائی کر کے مختلف ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں 70 سے زائد خوارج ہلاک ہوگئے۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق انٹیلیجینس ذرائع کی مصدقہ اطلاعات کے مطابق ان مؤثر اسٹرائیکس میں خارجی گل بہادر گروپ کے 70 سے زائد خوارجی جن میں اہم خارجی سرغنہ بھی شامل تھے جہنم واصل ہوئے۔ خوارجی گل بہادر گروپ پاکستان ميں دہشت گردی کی بڑی اور متعدد وارداتوں ميں ملوث ہے اور افغانستان سے پاکستان میں داخل ہو کر دہشت گردانہ حملوں میں ملوث ہے۔ سیکیورٹی حکام  کا کہنا ہے کہ سترہ اکتوبر کو شمالی وزيرستان ميں بھی اسی گروپ نے ناکام VBIED حملہ کیا،...
    جس علاقے میں اسلام آباد تعمیر کیا گیا ہے وہ تھرسٹ زلزلوں کے زون میں ہے۔ آٹھ اکتوبر 2005 کے زلزلے کے حوالے سے بھی کچھ حقائق سامنے آئے۔ ایوب خان نے اسلام آباد شہر بنانے کا فیصلہ کیا تو یحییٰ خان کی سربراہی میں ایک جائزہ کمیٹی تشکیل دی۔ کمیٹی نے پورے پاکستان کا جائزہ لے کر دو جگہوں کو دارالحکومت کے لیے تجویز کیا، ایک تو پوٹھوہار میں موجودہ اسلام آباد کا علاقہ اور دوسرا وسطیٰ پنجاب میں جوہر آباد / خوشاب کا علاقہ، حتمی فیصلہ اسلام آباد کے حق میں ہوا۔ ماہرین نے جو رپورٹ دی اس کے مطابق اسلام آباد کی مجوزہ جگہ زلزلے کی فالٹ لائن پر ہے ۔ یہ علاقہ اگر کبھی شدید زلزلوں...
    استغاثہ کے مطابق بولٹن پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی کتاب کی تیاری کے دوران دو قریبی رشتہ داروں کے ساتھ حساس معلومات شیئر کیں۔ ان معلومات میں انٹیلی جنس بریفنگ کے نوٹس اور اعلیٰ سرکاری و غیر ملکی رہنماؤں سے ملاقاتوں کی تفصیلات شامل تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر اور بعد ازاں ان کے سخت ناقد بننے والے جان بولٹن نے خفیہ معلومات کے غلط استعمال کے الزامات میں خود کو حکام کے حوالے کر دیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق جان بولٹن پر جمعرات کو فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔ وہ حالیہ ہفتوں میں ٹرمپ کے تیسرے نمایاں ناقد ہیں، جنہیں قانونی کارروائی کا سامنا ہے۔ ماہرین کے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر اور بعد ازاں ان کے سخت ناقد بننے والے جان بولٹن نے خفیہ معلومات کے غلط استعمال کے الزامات میں خود کو حکام کے حوالے کردیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق جان بولٹن پر جمعرات کو فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔ وہ حالیہ ہفتوں میں ٹرمپ کے تیسرے نمایاں ناقد ہیں جنہیں قانونی کارروائی کا سامنا ہے۔ ماہرین کے مطابق امریکی صدر کی جانب سے یہ اقدامات وفاقی اداروں کی غیرجانبداری سے جڑی دہائیوں پرانی روایات سے انحراف تصور کیے جا رہے ہیں۔ جان بولٹن جب گرین بیلٹ، میری لینڈ کی عدالت میں پیش ہونے کے لیے پہنچے تو انہوں نے صحافیوں سے کوئی گفتگو نہیں کی۔ عینی شاہدین...
    وزیراعظم شہباز شریف نے افغان سر زمین سے پاکستان پر دہشت گرد حملوں میں افغان شہریوں کی ملوثیت کو شدید تشویشناک قرار دیا ہے۔ انہوں نے افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کی، جس میں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کی جنگ میں بہت سی قربانیاں دی ہیں اور افغان نگران حکومت سے بارہا مذاکرات کیے گئے تاکہ پاکستانی سرزمین پر دہشت گردی کی کارروائیوں کو روکا جا سکے۔ انہوں نے افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ 16 اکتوبر تک 14 لاکھ 77 ہزار سے زائد افغان باشندوں کو...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افغان سر زمین سے پاکستان پر دہشت گرد حملوں میں افغان شہریوں کا ملوث ہونا تشویشناک ہے۔ وزیراعظم شہباز کی زیر صدارت افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی پر اعلی سطح اجلاس ہوا، جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر، وفاقی وزرا، وزیراعظم آزاد کشمیر، پنجاب، سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلی موجود تھے جب کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلی کےنمائندے اور وفاقی و صوبائی اعلی حکام نے شرکت کی۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نےکہا کہ افغانستان سے پاکستان میں خوارج کی در اندازی روکنے کی سفارتی و سیاسی اقدامات کے ذریعے بھرپور کوشش کی گئی، دہائیوں سے مشکلات میں گھرے افغانستان کی پاکستان نے ہر مشکل وقت میں مدد کی۔انہوں نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر نے خفیہ ادارے سی آئی اے کو وینزویلا میں حساس آپریشن کا اختیار دے دیا ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹرمپ نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے وینزویلا کی حکومت پر دباؤ ڈالنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے سی آئی اے کو کارروائی کا اختیار سونپ دیا ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ وہ وینزویلا کے حدود میں حملوں پر بھی غور کر رہے ہیں جس کے بعد بات کیریبین میں ہونے والے کشتیوں پر ہوئے حملوں سے آگے نکل جائے گی۔ ٹرمپ نے اقوام متحدہ اور ڈیموکریٹ ارکان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان حملوں کو انہوں نے غیرقانونی قرار دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251016-08-20 لاہور(نمائندہ جسارت) پنجاب حکومت نے مرید کے آپریشن سے متعلق معلومات کو چھپانے کے انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان ( ایچ آر سی پی) کے دعوؤں کو مسترد کر دیا۔صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ حکومت نے ٹی ایل پی کو اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی طرف مارچ کرنے سے باز رکھنے کی سنجیدہ کوششیں کیں، لیکن تنظیم نے تعاون کرنے سے انکار کر دیا۔انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ ’ہم نے یہ آپریشن امن و امان قائم رکھنے کے لیے کیا، کیونکہ مارچ کے شرکا نے تمام اہم راستے، بشمول جی ٹی روڈ، ٹریفک کے لیے بند کر دیے تھے۔‘وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ ایچ آر سی پی نے خود...
    علامتی تصویر۔ سکھر میں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے 11 افراد کے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم وہاب اللہ اور اسکے بیٹے کلیم اللہ انڈھڑ کو 11، 11سال قید کی سزا سنائی جبکہ تین ملزمان کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کر دیا۔ چند سال قبل مجرمان نے اپنے خاندان کی 11 خواتین اور بچوں کو قتل کر دیا تھا۔
    دنیا میں بیشتر افراد کے لیے اپنا تعارف کروانا محض چند لمحوں کا کام ہوتا ہے، لیکن نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے لورینس واٹکنز کے لیے یہ کام غیر معمولی حد تک مشکل اور وقت طلب ہے۔ اس کی وجہ ان کا نام ہے، جو اتنا طویل ہے کہ مکمل طور پر ادا کرنے میں تقریباً 20 منٹ لگتے ہیں۔ لورینس کا مکمل نام 2253 الفاظ پر مشتمل ہے اور اسے دنیا کا سب سے طویل ذاتی نام تسلیم کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے پہلی بار یہ پورا نام 1991 میں اپنی شادی کے موقع پر آڈیو ریکارڈنگ کے ذریعے سنایا۔ جب مہمان کھانے میں مصروف تھے تو پس منظر میں ان کے نام کی ریکارڈنگ چلائی جا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے افغان سرزمین سے سرحد پار حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان علاقے سے حملے پاکستان کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے مسلح افواج کی جرأت اور پیشہ وارانہ مہارت کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ افغان طالبان حکومت دوحہ معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان طالبان دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کر رہے ہیں جو خطے کے ممالک کے لئے خطرہ بن رہے ہیں، ایسے اقدامات پورے خطے بشمول پاکستان کو...
    مخلوق خدا کی خدمت کیلئے اپنا سب کچھ قربان کر کے سرخرو ہونا خوش قسمتی کی علامت ہے، المیہ یہ ہے کہ موجودہ دور میں سیاسی کارکنوں کا اپنا وجود، حیثیت اور جدوجہد تسلیم کروانے کیلئے مرنا پڑتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ آزاد جموں و کشمیر کے سیکرٹری جنرل چوہدری طارق فاروق نے کہا ہے کہ سیاسی کارکن کی زندگی جدوجہد سے عبارت ہوتی ہے، مخلوق خدا کی خدمت کیلئے اپنا سب کچھ قربان کر کے سرخرو ہونا خوش قسمتی کی علامت ہے، المیہ یہ ہے کہ موجودہ دور میں سیاسی کارکنوں کا اپنا وجود، حیثیت اور جدوجہد تسلیم کروانے کیلئے مرنا پڑتا ہے، راجہ نصیر احمد خان کا تعلق سیاسی کارکنوں کے اُس قبیل سے تھا جو عوام کیلئے...
    آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر کا کہنا ہے کہ پاکستانی مین سٹریم میڈیا نے اسرائیلی پارلیمنٹ میں ٹرمپ کی تقریر کو براہِ راست دکھا کر قومی غیرت، نظریۂ پاکستان اور امتِ مسلمہ کے مؤقف کی توہین کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام مظلوم فلسطینی عوام کے زخموں پر نمک پاشی اور ظالم کے بیانیے کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید امین شیرازی کا کہنا ہے کہ یہ نہایت قابلِ مذمت اور شرمناک عمل ہے کہ پاکستانی مین سٹریم میڈیا نے اسرائیلی پارلیمنٹ میں ٹرمپ کی تقریر کو براہِ راست دکھا کر قومی غیرت، نظریۂ پاکستان اور امتِ مسلمہ کے مؤقف کی توہین کی ہے۔ انہوں نے...
    پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ و رائٹر جویریہ سعود کا کہنا ہے کہ سعود سے شادی کے بعد پتہ چلا کہ ایک عورت کی زندگی میں کسی مرد کا ہونا اُسے کتنا مضبوط بناتا ہے اور اسے تحفظ دیتا ہے۔ حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر اور نجی زندگی سمیت مختلف امور پر بات چیت کی۔ انٹرویو کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے جویریہ نے بتایا کہ سعود سے میری ارینج میریج تھی، جس وقت ان کا رشتہ آیا تھا اس وقت مجھے انڈسٹری چھوڑے ہوئے 4 سال ہو چکے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی وی...
    لاہور(ویب ڈیسک)لاہور کے ایکسپو سینٹر میں فضائی آلودگی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے کانفرنس شروع ہوگئی، قومی ترانہ بجایا گیا، جس کے بعد تلاوت کلام پاک سے کانفرنس کا آغاز ہوگیا۔ فضائی آلودگی انسانی مسئلہ، اسے درست کرنا ہماری ذمہ داری ہے، مصدق ملک وفاقی وزیرِ برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک ویڈیو لنک کے ذریعے تقریب سے خطاب کر رہے ہیں، انہوں نے معذرت کی کہ وہ کچھ خاص حالات کی وجہ سے لاہور نہیں پہنچ سکے۔ وزیرِ موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے فضائی آلودگی کو ایک انسانی ساختہ مسئلہ قرار دیا اور کہا کہ اسے درست کرنا ہماری اپنی ذمہ داری ہے، انہوں نے نشاندہی کی کہ ماضی میں موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی مسائل کو زیادہ...
    ہیکرز نے میسجنگ ایپ ڈسکورڈ کو ہیک کر کے صارفین کی آئی ڈیز، تصاویر اور کانٹیکٹ تفصیلات جیسی خفیہ معلومات حاصل کرلیں۔ کمپنی کی جانب سے گزشتہ برس اعلان کیا گیا کہ اس کے کسٹمر سپورٹ میں شامل تھرڈ-پارٹی وینڈرز میں سے ایک کی سیکیورٹی میں در اندازی ہوئی ہے۔ ڈسکورڈ نے ایک بیان میں کہا کہ ہیکرز نے بھتے کے لیے ایک وینڈر (جس کا کمپنی نے نام نہیں بتایا) کی سیکیورٹی میں در اندازی کی۔ کمپنی نے بتایا کہ ایپ کے تقریباً 70 ہزار صارفین ہیں، جن کی گورنمنٹ-آئی ڈی سامنے آگئی ہیں۔ جس کی تحقیقات کے لیے کمپیوٹر فارینزک کمپنی کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے سے رابطہ کر لیا...
    کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات اور انسداد دہشت گردی آپریشنز کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے 20 نامعلوم افراد کی لاشیں سول اسپتال کے مردہ خانے میں کئی دنوں تک پڑی رہنے کے بعد لاوارث قرار دیتے ہوئے امانتاً دفنا دی گئیں۔ ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق فلاحی تنظیم چھیپا فاؤنڈیشن نے ان لاشوں کو شرعی احکامات کے مطابق کوئٹہ شہر سے باہر ایک قبرستان میں امانتاً دفن کر دیا ہے اور قبروں پر ان افراد کے نام درج نہ ہونے کی وجہ سے صرف نمبر لکھے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ لاشیں ان مبینہ دہشت گردوں کی ہیں جو مختلف دہشت گردی کے واقعات میں سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی...
    ویب ڈیسک : کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)نے بنوں میں کیے گئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دو انتہائی مطلوب دہشت گرد جہنم واصل کردیے۔  ڈی آئی جی سجاد خان نے آپریشن کے حوالے سے بتایا کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں دہشت گردوں کا ماسٹر مائنڈ راشدین عرف ملنگ یار بھی جہنم واصل ہوا، جو چار سی ٹی ڈی اہلکاروں کی شہادت میں ملوث تھا۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے دہشت گرد کی شناخت خالد عثمان کے نام سے ہوئی ہے، لاک دہشت گردوں کے قبضے سے 2 عدد کلاشنکوف، 6 میگزین، 23 راؤنڈز، دو دستی بم، دو موبائل فونز اور کالعدم ٹی ٹی پی کے دو کارڈز برآمد ہوئے ہیں۔ وینزویلا کی ماریہ کورینہ نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسٹاک ہوم: نوبیل ایوارڈز کمیٹی نے ادب کا نوبیل انعام یورپی ملک ہنگری کے مشہور ادیب و ناول نگار لاسزلو کراسزنہورکائی کو دینے کا اعلان کردیا۔انہیں ان کی شاندار ادبی خدمات اور ناولز پر ایوارڈ دیا گیا، ان کے لیے مشہور ہے کہ وہ قیامت خیز خوف کے درمیان فن کی طاقت کو اجاگر کرنے کا فن جانتے ہیں۔خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق سویڈش اکیڈمی نے کہا کہ کراسزنہورکائی وسطی یورپ کی عظیم ادبی روایت کے ادیب ہیں جو کافکا سے لے کر تھامس برن ہارڈ تک پھیلی ہوئی ہے۔امریکی ناقد سوسن سونٹاگ نے کراسزنہورکائی کو قیامت کا استاد قرار دیا تھا، ان کا مشہور ناول ’ساتان ٹینگو‘ 1985 میں شائع ہوا جو ہنگری کے ایک دیہی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اگر وہ استعفیٰ دے دیں تو سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق پارٹی ختم ہوجائے گی۔سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے استعفے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارٹی چیئرمین شپ کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، اگر آج وہ استعفیٰ دے دیں تو پی ٹی آئی پارٹی ہیڈ سے فارغ ہوجائے گی۔ بیرسٹر گوہر نے اپنے استعفے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ ‘میں آج اگر استعفیٰ دوں تو پارٹی ودآﺅٹ ہیڈ (سربراہ کے بغیر) ہو جائے گی اور ہماری پارٹی مکمل ختم ہو جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ بانی نے علی امین کو وفادار ساتھی اور مضبوط...
    جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ میں وصیت لکھ کر غزہ گیا تھا، میرا واپسی کا ادارہ نہیں تھا، واپس کیسے آیا معلوم نہیں، میری زندگی موت عزہ کے لئے ہے۔ اسرائیلی قید سے رہائی پانے والے جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد پاکستان پہنچ گئے جب کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر  ان کا زبردست استقبال کیا گیا۔ مشتاق اسرائیلی قید سے رہائی پانے کے بعد نجی ائیرلائن کی پرواز سے اسلام آباد پہنچے جہاں ساتھیوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  دو سال سے عزہ میں نسل کشی ہو رہی ہے، 25 ہزار بچے معذور ہوچکے ہیں، گلوبل صمود و ٹیلا عزہ کو بچانے کے لئے گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گلوبل صمود فلوٹیلا کے شرکاء میں...
    بلوچستان کے علاقے مچھ میں رضا کوئلہ کان پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر کے تین کان کنوں کو اغوا کر لیا۔لیویز ذرائع کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ رات پیش آیا جب ایک درجن سے زائد مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر کانکنوں محبوب احمد، حبیب اللہ خان اور میر ہزار خان کو یرغمال بنا کر نامعلوم مقام پر لے گئے۔اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز لیویز اور پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مغویوں کی بازیابی کے  لئے  وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا  ۔لیویز حکام نے میڈیا کو بتایا کہ اغوا کا واقعہ رات گئے اس وقت پیش آیا جب تینوں کانکن رضا کوئلہ کان نمبر 172 میں اپنے معمول...
    (اقصیٰ شاہد)تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث  کراچی سے روانہ ہونے والی5پروازیں منسوخ اور 2تاخیر کا شکارہوگئیں۔تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث منسوخ ہونےوالی پروازوں میں کراچی سے مسقط  جانے والی اومان ایئر کی پرواز ڈبلیووائے 324،کراچی سے بیجنگ جانے والی ایئرچائنہ کی پرواز سی اے 946 شامل ہیں۔کراچی سے اسلام آبادجانےو الی ایئرسال کی پرواز پی ایف 125،123اورکراچی سے لاہورجانےوالی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 143بھی منسوخ ہونےوالی پروازوں میں شامل ہیں۔ پاکستان میں8 اکتوبر کو آنیوالے تباہ کن زلزلے کو 20 برس بیت گئے، خوفناک یادیں آج بھی ذہنوں پر نقش  کراچی سے دبئی جانےوالی ایئربلو کی پرواز پی اے 110تین گھنٹے تاخیرکےبعدرات ساڑھے نوبجے جبکہ لاہور جانےو الی ایئربلو کی پرواز پی اے 402چارگھنٹے...
    پشاور (بیورو رپورٹ) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ میری سمجھ سے بالاتر ہے کہ پی ٹی آئی کے دوست آئینی ترمیم سے کیسے پیچھے ہٹ گئے؟ پی ٹی آئی ترمیم میں شریک تھی۔ پوائنٹ سکورنگ نہ کرے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 16 اکتوبر کو ڈیرہ اسماعیل خان میں مفتی محمود کانفرنس منعقد ہوگی، غزہ میں 70 ہزار بے گناہ لوگ شہید ہوچکے ہیں۔امن مارچ کے ساتھ اسرائیل مردہ باد بھی مارچ کا حصہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف جو بھی عدالت گیا وہ اس کا حق ہے، پی ٹی آئی والے کہہ رہے ہیں کہ ہم ججوں کے ساتھ اظہار...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد سہیل آفریدی نے علی امین گنڈا پور کو عہدے سے ہٹانے اور انہیں وزیراعلیٰ کا امیدوار قرار دینے کی خبروں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ مجھے بھی میڈیا سے خبریں ملی ہے کہ وزیر اعلیٰ کے لیے نامزد کیا گیا ہوں، پارٹی قیادت سے مجھے کوئی معلومات نہیں ملی۔تفصیلات کے مطابق محمد سہیل آفریدی  نے کہا کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی تبدیلی کے حوالےسےکوئی  پتہ نہیں، وزیر اعلی کی قیادت میں صوبہ بہتری کی طرف گامزن ہے ۔ نجی نیوز چینل نے دعویٰ کیا ہےکہ  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ سیاسی تنازعات کے باعث علی امین گنڈاپور سے استعفیٰ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اکتوبر ۔2025 ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت اپنے کشمیری بھائیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اقدامات جاری رکھے گی آزاد کشمیر میں کامیاب مذاکرت کے بعد حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں راجہ پرویزاشرف، رانا ثنا اللہ، احسن اقبال، محمد اورنگزیب، سرداریوسف، طارق فضل اور احد چیمہ سمیت دیگر موجود تھے.(جاری ہے) اس موقع پرمذاکراتی کمیٹی نے وزیر اعظم کو جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے حوالے سے بریف کیا وزیراعظم نے مذاکراتی کمیٹی کے اراکین کی کشمیر میں معاملات احسن طور سے حل کرنے کے لئے کوششوں کی پذیرائی کی اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے...
    کشمیر میں معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوئے، کشمیری عوام کے تمام تحفظات کو دور کیا جائےگا، وزیرِ اعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کشمیر میں تمام معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوئے، کشمیری عوام کے تمام تحفظات کو دور کیا جائے گا، حکومت اپنے کشمیری بھائیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف سے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی کامیابی کے بعد حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں راجا پرویز اشرف، قمر الزماں کائرہ، مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ، وفاقی وزراء احسن اقبال، محمد اورنگزیب، سردار محمد یوسف، ڈاکٹر...