2025-09-18@20:16:01 GMT
تلاش کی گنتی: 480

«میں لگی آگ»:

    ایشیا کپ کے دوران ہاتھ نہ ملانے کے تنازع کے بعد معاملہ مزید سنگین ہو گیا ہے اور بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) اور پی سی بی چیئرمین محسن نقوی سے متعلق سخت مؤقف اختیار کر لیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سوریا کمار یادو نے اے سی سی کو پیغام دیا ہے کہ اگر بھارت ایشیا کپ جیتتا ہے تو وہ محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہیں کریں گے۔ یادو کا کہنا ہے کہ ٹرافی پریزنٹیشن میں محسن نقوی کی موجودگی ناقابلِ قبول ہوگی۔ یہ بھی پڑھیے: بھارتی ٹیم کے رویے پر محسن نقوی برہم، کھیل کی روح مجروح کرنے کا الزام پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور آئی سی سی...
    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گھروں سے 2 افراد کی گلے میں پھندا لگی لاشیں ملیں ، ابتدائی تحقیقات میں پولیس دونوں واقعات کو خودکشی بتا رہی ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے ضیا کالونی میں گھر سے نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچایا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 17 سالہ حیدر علی کے نام سے کی گئی۔ جبکہ کورنگی پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید چھان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کی مصروف ترین شاہراہ یونیورسٹی روڈ پر پانی کی لائن ٹوٹنے اور نالہ اوور فلو ہونے کے باعث سڑک پر پانی جمع ہوگیا ہے جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہونے لگی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب سے ہی یونیورسٹی روڈ پر پانی جمع ہونا شروع ہوگیا تھا جس کے سبب اطراف کی گلیوں میں ٹریفک کا شدید دباؤ دیکھا گیا۔ وفاقی اردو یونیورسٹی کے سامنے پانی کی لائن متاثر ہوئی ہے جس کے باعث حسن اسکوائر سے نیپا جانے والی سڑک پر ٹریفک کا شدید دباؤ ہے جبکہ نیپا سے حسن اسکوائر جانے والی سڑک پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہو ئی ہے پانی مسلسل جمع ہونے سے یونیورسٹی روڈ سے متصل...
    کراچی کی مصروف ترین شاہراہ یونیورسٹی روڈ پر پانی کی لائن ٹوٹنے اور نالہ اوور فلو ہونے کے باعث سڑک پر پانی جمع ہوگیا جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہونے لگی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب سے ہی یونیورسٹی روڈ پر پانی جمع ہونا شروع ہوگیا تھا جس کے سبب اطراف کی گلیوں میں ٹریفک کا شدید دباؤ دیکھا گیا۔ اردو سائنس کالج کے سامنے پانی کی لائن متاثر ہوئی ہے جس کے باعث حسن اسکوائر سے نیپا جانے والی سڑک پر ٹریفک کا شدید دباؤ ہے جبکہ نیپا سے حسن اسکوائر جانے والی سڑک پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے https://cdn.jwplayer.com/players/az6KrgWS-jBGrqoj9.html پانی مسلسل جمع ہونے سے یونیورسٹی روڈ سے متصل نشیبی علاقوں میں بھی پانی...
    بھارت کی  نام نہاد بڑی  جمہوریت میں مودی کی دوغلی پالیسی اور اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک بے نقاب ہوگیا۔ انتہا پسند مودی سرکار کی جانب سے کرکٹ کے کھیل کو  سیاسی آلہ بنانے کے خلاف آوازیں اٹھنے لگیں۔   مذموم سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے جنگی جنون میں مبتلا  مودی  اپنے مرضی سے  غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنے لگا   ۔ بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگوانت سنگھ مان کاکہنا تھاکہ لوگ پوچھ رہےہیں کہ سمجھ نہیں  آ رہی   بی جے پی کی پالیسی پاکستان کیخلاف ہے یا لوگوں کے خلاف  ؟۔ پاکستان سے کسی  فنکار کو  فلم میں کام کرنے کے لیے لیا گیا جو پہلگام واقعے سے پہلے کی شوٹنگ ہے۔ کہا گیا وہ فلم ریلیز نہیں ہونے دیں گے...
    لاہور میں تیزی کے ساتھ زمین سے پانی نکالے جانے کیوجہ سے خطے میں زیر زمین شدید پانی کی قلت ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ایریگیشن رسرچ انسٹی ٹیوٹ نے کہا ہے کہ لاہور میں حالیہ بارشیں بھی زیر زمین پانی کی سطح کو قدرتی طور پر بلند کرنے میں ناکام ہوگئی ہیں۔ ایریگیشن رسرچ انسٹی ٹیوٹ کا کہنا ہے کہ زیر زمین پانی کی سطح کو بلند رکھنے کے لیے ہنگامی صورتحال کے تحت تمام چھوٹے بڑے نجی سرکاری اسکولوں کالجوں اور یونیورسٹیوں سمیت ہاؤسنگ سوسائٹی میں ری چارجنگ کنویں بنانا ہونگے۔ کیونکہ لاہور زیر زمین پانی کی سطح خطر ناک حد تک کم ہو رہی ہے۔ محکمہ ایریگیشن رسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ذاکر حسین سیال نے ایکسپریس...
    کراچی: منگھوپیر میں فائرنگ کے واقعے میں کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا، پولیس نے فائرنگ کے الزام میں سیکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق منگھوپیر کے علاقے حاجی ملک گوٹھ واٹر بورڈ کے قریب فائرنگ کے واقعے میں کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے عباسی شہید اسپتال منتقل کردی جہاں متوفی کی شناخت 5 سالہ ایان ولد وحید نواز کے نام سے ہوئی جس کے سینے پر گولی لگی تھی۔ ایس ایچ او منگھوپیر زبیر نواز نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق جائے وقوع کے قریب واٹر بورڈ ہائیڈرنٹ کے سیکیورٹی گارڈ سے گولی چلی تھی جو کہ...
    سوشل میڈیا پر پاکستان کے مشہور اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ کی دوسری شادی کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔ فہد مصطفیٰ جو اپنے پروگرام کی بہترین میزبانی کیلئے مشہور ہیں ایک مرتبہ پھر خبروں کی سرخیوں میں ہے۔ اس مرتبہ بھی فہد کی دوسری شادی کی افواہیں سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہی ہیں۔ فہد اور ان کی اہلیہ ثنا فہد کے بارے میں بھی کہا جاتا ہے کہ دونوں کالج کے زمانے سے ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار تھے اس خوبصورت جوڑے کے دو بچے بھی ہیں جن کا نام فاطمہ اور موسیٰ ہے۔ تاہم سوشل میڈیا پر اب یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ فہد اور ثنا کے درمیان اختلافات ہیں...
    لاہور: مون سون کی بارشوں کے بعد لاہور میں خشک موسم کے باعث درجہ حرارت بڑھنے لگا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت بڑھنے سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے لگا جبکہ دفاترز اور گھروں میں اے سی کا استعمال بھی بڑھ گیا۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم خشک رہنے کے امکان ہے۔
    معروف بھارتی ٹی وی اداکار علی گونی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں صرف اس لیے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں کہ انہوں نے ہندو مذہب کا مخصوص نعرہ نہیں لگایا۔ سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں بھارتی مسلمان اداکار علی گونی نے انتہا پسند عناصر کی سخت مذمت کرتے ہوئے مذہبی آزادی پر زور دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے عقائد ذاتی معاملہ ہیں اور کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ کسی پر مذہبی نعرے یا رسم و رواج مسلط کرے۔ انہوں نے کہا کہ مذہب کے نام پر نفرت پھیلانے والوں کو بے نقاب کرنا ضروری ہے۔ علی گونی نے بتایا کہ صرف انہیں ہی نہیں بلکہ ان کی قریبی دوست...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے منظور کالونی عید گاہ چوک کے قریب ایک فرنیچر کے کارخانے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کا عمل شروع کر دیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق نیپا واٹر ہائیڈرنٹس سے مسلسل پانی کی فراہمی جاری رہی جس سے ریسکیو آپریشن میں سہولت ملی۔ کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد فائر فائٹرز نے آگ پر مکمل قابو پا لیا۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
    آسٹریلیا کے خلاف روایتی ایشیز سیریز سے قبل انگلینڈ کی پریشانیاں کم ہونے لگیں۔ تفصیلات کے مطابق کپتان بین اسٹوکس اور فاسٹ بولر مارک ووڈ نے فٹنس مسائل سے چھٹکارہ حاصل کر لیا، دونوں کی واپسی سے انگلینڈ ٹیم کو تقویت ملے گی۔ بین اسٹوکس نے دوبارہ تربیت شروع کر دی ہے جبکہ مارک ووڈ اگلے ہفتے سے ایکشن میں واپس آنے کے لیے تیار ہیں۔ اسٹوکس جولائی میں اولڈ ٹریفورڈ میں بھارت سے ہوم سیریز میں کندھے کی چوٹ کے سبب پانچویں اور آخری ٹیسٹ سے باہر ہوگئے تھے۔ ڈرہم کے ہیڈ کوچ ریان کیمبل نے کہا ہے کہ اسٹوکس نے نیٹس میں بیٹنگ شروع کر دی ہے اور یقینی طور پر اکیس نومبر کو پرتھ میں شروع ہونے...
    کورنگی بھٹائی آباد سیکٹر ایف میں گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچایا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 45 سالہ سمیر کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی طور پر متوفی کے اہلخانہ واقعہ گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتا رہے ہیں جس کی پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
    اسلام آباد : پاکستان میں دو درجن سے زائد ملٹی نیشنل کمپنیوں کے کاروبار ختم ہونے یا ان کے آپریشنز میں بڑے پیمانے پر کمی کا انکشاف سامنے آگیا۔ ایک انگریزی اخبار کے مطابق جولائی 2025 میں اعلان کیا گیا کہ مائیکروسافٹ نے 25 سال بعد پاکستان میں اپنا مقامی دفتر بند کر دیا ہے، ٹیک دیو نے 2000ءکی دہائی کے اوائل میں پاکستان میں اپنی موجودگی قائم کی اور اس کے بعد سے لائسنسنگ، سافٹ ویئر پارٹنرشپ اور صلاحیت سازی میں اہم کردار ادا کیا لیکن اب خاموشی سے کام ختم کرتے ہوئے اپنے باقی ماندہ عملے کو فارغ کردیا۔ اس پر مائیکروسافٹ نے کہا کہ یہ اقدام مصنوعی ذہانت اور علاقائی استحکام کی جانب وسیع تر عالمی تنظیم...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر نیویارک سٹی کے میئر کے انتخابات میں 3 میں سے 2 بڑے امیدوار دستبردار نہ ہوئے تو ڈیموکریٹ ظہرن ممدا نی اگلے میئر بن سکتے ہیں۔ تاہم ٹرمپ نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کون سے امیدواروں کو دستبردار دیکھنا چاہتے ہیں۔ جمعرات کی شب وائٹ ہاؤس میں ٹیکنالوجی ایگزیکٹوز کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا انہوں نے کسی امیدوار کو دستبردار ہونے کا کہا ہے، تو ٹرمپ نے کہا: ’نہیں‘ کہا، مگر ساتھ ہی خواہش ظاہر کی کہ ایسا ہونا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: نیویارک کے میئر امیدوار ظہران ممدانی کو ابتدائی جیت کے بعد اسلاموفوبیا کا سامنا انہوں نے کہا:...
    کراچی کے علاقے بلدیہ مدینہ کالونی گلی نمبر 3 میں گھر سے نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچایا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 23 سالہ عبدالغفور کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی طور پر واقعہ گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس اہلخانہ سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صحت کے بارے میں سوشل میڈیا پر جھوٹے دعوے اور گمراہ کن تصاویر تیزی سے پھیل رہی ہیں۔ بعض صارفین نے تو یہاں تک کہنا شروع کر دیا کہ ٹرمپ کا انتقال ہوگیا، حالانکہ ٹرمپ نے خود ایک پریس کانفرنس میں ان خبروں کو ’جعلی‘ قرار دیا اور کہا کہ وہ بالکل صحت مند ہیں۔ افواہیں کیسے شروع ہوئیں؟ ٹرمپ کی گزشتہ ہفتے سرکاری تقریبات اور میڈیا بریفنگز سے غیر موجودگی کے بعد سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں بڑھ گئیں۔ صرف جمعہ سے اب تک “Trump dead” کے ہیش ٹیگ کے تحت تقریباً 1 لاکھ 4 ہزار پوسٹس کی گئیں جنہیں 3 کروڑ 53 لاکھ ویوز ملے۔ جھوٹی اور گمراہ کن شواہد والٹر ریڈ میڈیکل...
    اسلام آباد: مشہور ٹک ٹاکر سامعہ کو ہراساں کرنے اور اغواء کرنے کی کوشش، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔  رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ شالیمار میں مشہور نوجوان ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کی درخواست پر ہراسانی اور اغوا کرنے کی کوشش کے الزامات پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔  ٹک ٹاکر کے مطابق ملزم حسن زاہد کئی روز سے تعاقب کرتا رہا اور بار بار تحائف دے کر دباؤ ڈالا جس کے بعد 31 اگست شام ساڑھے 6 بجے گھر کے باہر زبردستی ساتھ لے جانے کی کوشش بھی کی۔  سامعہ حجاب نے ایف آئی آر میں الزام عائد کیا کہ ملزم حسن زاہد نے کھلے عام بدلہ لینے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ ٹک ٹاکر کی جانب سے واقع کی سی سی ٹی وی...
    اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف اور اداکار عدیل حسین کے درمیان قربتوں سے متعلق خبریں گردش کرنے لگیں۔  یہ خبریں عدیل حسین کی جانب سے پوسٹ کی گئی ایک تصویر اور مبہم کیپشن کے بعد وائرل ہوئیں جس میں اداکار عدیل حسین کیساتھ ان کی بھتیجی اور سائرہ یوسف موجود تھیں۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس تصویر میں عدیل حسین اور سائرہ یوسف کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ عدیل کی جانب سے دیئے گئے کیپشن نے ان کے تعلقات کی افواہوں کو جنم دے دیا ہے۔   کیپشن میں لکھا تھا کہ ’آپ کو اپنی زندگی کہنے پر خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں‘۔ اس ذو معنی کیپشن کی وجہ سے سائرہ یوسف اور عدیل حسین کے...
    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور امت شاہ کی جوڑی کا زوال شروع ہوگیا جب کہ ہندو انتہاپسند جماعت بی جے پی کی سلطنت میں دراڑیں پڑنا شروع ہو گئی ہیں۔ بی جے پی اندرونی طور پر شدید انتشار اور بغاوت کا شکار ہو گئی ہے اور آر ایس ایس نے بھی  مودی سے منہ موڑ لیا ہے۔ مودی سرکار کے زوال کا آغاز شروع ہو چکا ہے۔ اسی طرح بہار انتخابات بی جے پی کے لیے موت یا زندگی کا امتحان ثابت ہونے والے ہیں۔ مودی کی اقتدار پر گرفت مسلسل کمزور ہو رہی ہے۔ اس حوالے سے دی وائر کی مودی راج پر چشم کشا تحریر  شائع ہوئی ہے، جس کے مطابق بی جے پی 15 ریاستوں میں حکومت...
    سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کی مسلسل دو فتوحات کے باوجود ڈیتھ اوورز میں بے جان بولنگ کپتان کی تشویش بڑھانے لگی۔ یو اے ای کو شکست دینے کے بعد پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ٹیم نے بیٹنگ میں زبردست کارکردگی دکھائی۔ابتدائی 15 اوورز میں بولنگ بھی اچھی رہی لیکن آخری پانچ اوورز میں مزید محنت کی ضرورت ہے۔ کپتان سلمان علی آغا کے مطابق اس پہلو پر ٹیم نے پہلے بھی کام کیا ہے مگر اب بھی بہتری درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیتھ اوورز میں بولنگ اس وقت سب سے بڑا چیلنج ہے، اگر اس پر قابو پالیا جائے تو ٹیم اگلے میچز میں مزید بہتر نتائج دے سکتی ہے۔
    فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے بھارت کو قوانین پرعمل در آمد یقینی بنانے کا انتباہ جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق آل انڈیا فٹبال فیڈریشن کے معاملات پر فیفا حکام نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ فیفا نے نوٹس میں معاملات کی درستگی کے لیے 30 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔ FIFA BAN LOOMING ON INDIA. ???????? FIFA-AFC have given deadline of 30 October to adopt constitution, which if not done can lead to ban. pic.twitter.com/DPCHzW29dB — IFTWC - Indian Football (@IFTWC) August 27, 2025 نوٹس میں ہدایت کی گئی ہے کہ حکومتی مداخلت سے دوری کے ساتھ فیفا قوانین کی پاسداری یقینی بنائی جائے۔ فیفا نے خبردار کیا ہے کہ آئین پرعمل نہ کرنے...
    معروف گلوکارہ اور اداکارہ سلینا گومز اور بینی بلانکو نے بیچلر پارٹیوں کے ساتھ شادی کی تیاریاں شروع کر دیں۔ سلینا گومز کی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور غیر ملکی میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جس میں وہ اپنی دوستوں کے ہمراہ میکسیکو کے شہر کابو سان لوکاس میں ایک پرتعیش یاٹچ پر پارٹی کرتی نظر آئیں۔  تصاویر میں انہیں سیاہ رنگ کے اسٹریپ لیس سوئمنگ سوٹ اور سن گلاسز پہنے ہوئے دیکھا گیا، جب کہ بعد میں شہر کی سیر کرتی بھی نظر آئیں۔ شادی سے قبل ممکنہ بیچلر پارٹی کے دوران سلینا اور ان کی سہیلیاں رقص کرتی، سیلفیاں لیتی اور خوشگوار لمحات شیئر کرتی نظر آئیں۔ کہا جارہا ہے کہ سلینا جلد اپنے موسیقار منگیتر بینی بلانکو...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے لیاری چاکیواڑہ سنگولین میں گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ہے۔ اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے سول اسپتال پہنچائی۔ پولیس کا کہا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 35 سالہ جہانزیب کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتایا گیا ہے۔ متوفی 3 بچوں کا باپ تھا تاہم پولیس واقعے کی مزید چھان بین کر رہی ہے۔
    کراچی: شہر قائد میں ساؤتھ زون کے علاقے ڈیفنس فیز ون میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے نجی اسپتال لیجایا گیا۔ مضروب کے پاس سے ملنے والے پولیس کارڈ کی مدد سے اس کی شناخت ثاقب حسین کے نام سے کی گئی۔ اس حوالے سے ایس ایچ او ڈیفنس سب انسپکٹر حکم داد نے بتایا کہ زخمی سپاہی ڈیفنس تھانے میں تعینات ہے جسے موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ پولیس اہلکار کو 5 گولیاں لگی ہیں جس میں 2 ہاتھ ، 2 ٹانگوں اور ایک پیٹ پر پسلی کے قریب لگی تھی جبکہ پولیس کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے...
    لیاری چاکیواڑہ سنگولین میں گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے سول اسپتال پہنچائی۔ پولیس کا کہا ہے کہ متوفی کی شناخت 35 سالہ جہانزیب کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتایا گیا ہے۔متوفی 3 بچوں کا باپ تھا۔تاہم، پولیس واقعے کی مزید چھان بین کر رہی ہے۔
    کراچی کی اہم اور مصروف ترین شاہراہوں میں شمار ہونے والی جہانگیر روڈ حالیہ بارشوں کے بعد کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگی ہے۔ گرومندر سے شروع ہو کر تین ہٹی پل تک جانے والی یہ شاہراہ دو اضلاع شرقی کو وسطی سے ملاتی ہے۔ شاہراہ کے اطراف وفاقی سرکاری کالونیاں بھی واقع ہیں، جبکہ دن رات سیکڑوں گاڑیاں اس سڑک سے گزرتی ہیں، جن میں پبلک ٹرانسپورٹ اور ذاتی گاڑیاں شامل ہیں، یہی وجہ ہے کہ شہری اسے کراچی کی لائف لائن قرار دیتے ہیں۔ شہریوں کے مطابق حالیہ بارشوں نے اس شاہراہ کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ دونوں ٹریکس پر جگہ جگہ گڑھے پڑنے اور سڑک کے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کے باعث ٹریفک جام معمول...
    بالی ووڈ اور پاکستانی شوبز کی دنیا کے درمیان ماضی میں ہونے والے یادگار لمحات اکثر دوبارہ منظرِ عام پر آتے ہیں تو شائقین کے دل جیت لیتے ہیں۔ حال ہی میں ایک پرانی وائرل ویڈیو ہوئی جس نے ایک بار پھر ان یادوں کو تازہ کردیا ہے۔ اس میں بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار ونود کھنہ اور خوبرو اداکارہ ریکھا اور پاکستان کے سابق کرکٹر اور وزیرِاعظم عمران خان کے ساتھ رقص کرتے نظر آرہے ہیں۔ اس نایاب ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریکھا اور ونود کھنہ موسیقی کی دھن پر جھومتے ہوئے اسٹیج پر رقص کر رہے ہیں۔ ونود کھنہ کو پاکستانی اداکارہ بابرہ شریف اور مشہور کرکٹر جاوید میانداد کے ساتھ بھی ڈانس کرتے دیکھا...
    کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اگست 2025ء ) ملک بھر کی طرح موسلادھار بارشوں نے کراچی کا بھی رخ کرلیا جہاں سڑکیں سیلابی پانی میں ڈوب گئیں اور گاڑیاں تیرنے لگیں۔ تفصیلات کے مطابق مون سون کے طاقتور سسٹم سے کراچی میں موسلادھار بارش شروع ہوگئی، جس کے سبب مختلف علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہونے سے شہر کی بیشتر شاہراہیں اور گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں اور سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ گلشن معمار، واٹر پمپ، عائشہ منزل، نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن ،گرومندر، لسبیلہ، صدر اور لیاقت آباد اور اطراف کے علاقوں میں تیز بارش ہوئی، نارتھ ناظم آباد، حیدری اور ملحقہ علاقوں میں بھی موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری...
    کراچی میں اب تک سب سے زیادہ بارش سعدی ٹاؤن میں 35.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، گلشن معمار میں 33.3 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ ناظم آباد میں 26 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، سرجانی ٹاؤن میں 12.4، پی ای ایف بیس مسرور میں 11، کورنگی میں 4.6، یونیورسٹی روڈ 4.4، گلشن حدید اور ڈی ایچ اے فیز ٹو میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں شدید بارش نے جل تھل ایک کردیا، کئی سڑکیں ڈوب گئیں، ریڈ لائن منصوبے سمیت ادھورے ترقیاتی کاموں نے شہریوں کو دہری مشکل میں مبتلا کردیا، کورنگی میں سب سے زیادہ 148 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے جبکہ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی...
    ایک جانب ایشیا کپ 2025 میں پاکستان سے میچ کے بائیکاٹ کی دھمکی تو دوسری جانب بھارتی اسکواڈ کا اعلان آج کیا جائے گا۔ بھارتی ’ڈبل گیم‘ کنفیوژن پھیلانے لگی۔ کرکٹر سے سیاستدان بننے والے کیدار جادھیو نے بھی نفرت کی آگ کو مزید ہوا دینا شروع کردی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم کو کسی بھی حال میں گرین شرٹس سے مقابلہ نہیں کرنا چاہیے، میرا دعویٰ ہے کہ یہ میچ نہیں ہوگا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ پر سابق بھارتی کرکٹرز اور سیاسی حلقوں کی جانب سے پاکستان سے میچ کے بائیکاٹ کیلئے دباؤ مسلسل بڑھایا جارہا ہے۔ دوسری جانب ایشیائی شوپیس ایونٹ کیلئے ٹیم میں شبمن گل کی سلیکشن پر غیریقینی کے بادل بدستور موجود ہیں۔ سلیکشن کمیٹی ابھیشیک...
    کراچی کے صحافی خاور حسین کی لاش ملنے سے قبل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے صحافی خاور حسین کی لاش ملنے کے معاملے پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) شہید بینظیر آباد فیصل بشیر میمن کا بیان اور فوٹیج سامنے آگئی ہے۔شہید بینظیر آباد فیصل بشیر میمن نے کہا کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج مل چکی ہے. جس کا باریک بینی سے جائزہ لیا جارہا ہے، عینی شاہدین گولی چلنے کی آواز کسی نے نہیں سنی۔ڈی آئی جی فیصل بشیر نے کہا کہ گاڑی کے شیشے چڑھے ہوئے تھے قریب کسی کے ہونے کے شواہد نہیں ملے اس کے علاوہ سی ڈی آر کا ڈیٹا چوبیس گھنٹے...
    برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم ایک بار پھر اپنی بگڑتی ہوئی صحت کے باعث خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اپنی شادی پر بادشاہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کے چپکے چپکے آنسو بہانے کا عقدہ کھل گیا سنہ 2024 سے کینسر کے علاج سے گزرنے والے بادشاہ کو حال ہی میں سینڈرنگھم میں چہل قدمی کے دوران چھڑی کا سہارا لیتے دیکھا گیا، جس نے ان کی صحت کے حوالے سے نئی تشویش پیدا کر دی ہے۔ معروف ویب سائٹ ریڈار آن لائن ڈاٹ کام نے دعویٰ کیا ہے کہ بادشاہ کی چھڑی اب محض شاہی روایت کا حصہ نہیں بلکہ ایک حقیقی ضرورت بن چکی ہے۔ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مہینوں میں ان کی...
    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی موٹاپے کی بیماری ستانے لگی۔ بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر نریندر مودی نے قوم سے خطاب میں کہا کہ آنے والے سالوں میں موٹاپا ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بن سکتا ہے، اگر ہر خاندان صرف 10 فیصد خوردنی تیل کا استعمال کم کر دے تو قوم کی صحت بہتر ہو سکتی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نیوٹریشنسٹ ایک طویل عرصے سے خبردار کر رہے ہیں کہ تیل میں تلی ہوئی غذائیں اور فاسٹ فوڈز کا بہت زیادہ استعمال عوام میں موٹاپے، کولیسٹرول اور دل کے امراض کا باعث بن سکتا ہے۔ نریندر مودی نے اپنی قوم پر زور دیا کہ وہ کھانا پکانے کے...
    کورنگی کرسچن ٹاؤن ہندو پاڑے کے قریب گھر سے نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچایا۔ ہیڈ محرر تھانہ زمان ٹاؤن یاسر کے مطابق ہلاک نوجوان کی شناخت 18 سالہ سمیتھ کپور کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی طور پر اہلخانہ واقعہ گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتا رہے ہیں۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی اور اس ضمن میں مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ۔
    چیک ریپبلک میں ایک دلچسپ اور غیر معمولی واقعہ پیش آیا جب ایک آئس ہاکی میچ کے دوران ریفری نے ایک کھلاڑی پر پینلٹی لگا دی اور کھلاڑی کی ماں مشتعل ہوکر میدان میں آگئی۔ رپورٹس کے مطابق پینلٹی پڑنے پر کھلاڑی کی ماں جذبات پر قابو نہ رکھ سکی اور فوراً میدان میں کود کر بیٹے کے دفاع میں ریفری سے بحث کرنے لگی۔ یہ واقعہ ایک مقامی لیگ میچ کے دوران پیش آیا۔ ریفری نے کھلاڑی کے فاؤل پر پینلٹی اسٹروک دیا تھا، جو کھلاڑی کی ٹیم کے حق میں نقصان دہ تھا۔ اس پر کھلاڑی کی ماں، جو اسٹیڈیم میں تماشائی کے طور پر موجود تھی، غصے میں آ گئی اور میدان میں داخل ہو کر ریفری سے...
    کراچی: بھارتی ضلع گاریابند چھتیس گڑھ کے ماڈا گاؤں کے نوجوان منیش باسی کو اچانک ویرات کوہلی اور اے بی ڈی ویلیئرز جیسے کرکٹ اسٹارز کی فون کالز آنے لگیں۔  کسان گجیندر باسی کے بیٹے منیش نے اپنے گاؤں سے 8 کلومیٹر دور دیوبھوگ کی ایک موبائل شاپ سے جیو کمپنی کا نیا سم کارڈ لیا، منیش اور ان کے دوست کھیمراج نے جب واٹس ایپ انسٹال کیا تو ان کو آئی پی ایل ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان رجت پاٹیدار کی پروفائل تصویر نظر آئی، پھر انہیں فون کرنے والے خود کو کوہلی، ڈی ویلیئرز اور یش دیال بتاتے رہے۔ منیش اسے دوستوں کا کوئی مذاق سمجھے اور خود بھی اس سے لطف اندوز ہونے لگے، البتہ چند...
    کراچی: پاکستان کو ایک بار پھر سیریز بچانے کی چیلنج درپیش ہے، ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل آج کھیلا جائے گا، پارٹ ٹائم بولرز سے فل ٹائم کارکردگی کی آس مہنگی پڑنے لگی۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیزنے بارش سے متاثرہ دوسرے ون ڈے میں پاکستان کو ڈی ایل میتھڈ پر 5 وکٹ سے شکست دے کر سیریز فی الحال 1-1 سے برابر کردی، جس کی وجہ سے منگل کو شیڈول تیسرا اور آخری میچ فیصلہ کن حیثیت حاصل کرگیا۔  اس سے قبل ٹی 20 سیریز بھی 1-1 سے برابر ہونے کے بعد گرین شرٹس نے تیسرا میچ جیت کر مختصر فارمیٹ کی ٹرافی اپنے نام کرلی تھیں ، اب ایک بار پھر...
    امریکی صدر کی انتظامیہ نے رواں سال اپریل میں قومی سلامتی کے خدشات کے پیش نظر چین کو این ویڈیا کی جدید ترین چپس کی فروخت پر پابندی عائد کردی تھی تاہم چپس کی جزوی فروخت کا عندیہ اس پالیسی میں نرمی کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ چین کو ٹیکنالوجی چپس کی فروخت دوبارہ ممکن ہو سکتی ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ معروف امریکی کمپنی این ویڈیا کے پاس ایسی چپس موجود ہیں جن کی کارکردگی کمزور کردی گئی ہے اور یہ چپس چین میں فروخت کی جا سکتی ہیں۔ یاد رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے رواں سال اپریل میں قومی سلامتی کے خدشات کے پیش...
    سٹی 42 : ریلوے حکام کی نااہلیوں کے باعث 15 دن میں مختلف ٹرینوں کے 6 حادثات سامنے آ گئے۔   یکم اگست اسلام آباد ایکسپریس کو کالا شاہ کاکو کے مقام پر حادثہ پیش آیا جس میں 30 سے زائد مسافر زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ 2 اگست واشنگ لائن میں پاک بزنس ایکسپریس کی ایک بوگی ڈی ریل ہو گئی جبکہ 8 اگست کو فیصل آباد ڈرائی پورٹ پر مال گاڑی کی ڈیریلمنٹ سامنے آئی،9 اگست کو چک جھمرہ میانوالی ایکسپریس کی ڈیریلمنٹ کا شکار ہوئی۔  وفاقی حکومت کا14اگست کوعام تعطیل کااعلان علاوہ ازیں 10 اگست کو رحیم یار خان کے مقام پر عوام ایکسپریس حادثے کا شکار ہوئی، جبکہ 11 اگست گزشتہ رات موسی پاک ایکسپریس...
    کراچی: گارمنٹس فیکٹری میں لگی آگ بے قابو ہو گئی  جب کھ چھتیں اور دیوار گرنے سے 7 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں  گارمنٹس فیکٹری میں لگی آگ کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور آگ متاثرہ فیکٹری سے متصل سیمنٹ فیکٹری کی چھت تک پھیل چکی ہے۔ آگ کے بے قابو ہونے سے 5 منزلہ فیکٹری کی عمارت کی کچھ چھتیں بھی بیچ سے منہدم ہو گئیں۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیا گیا ہے۔ ریسکیو آپریشن کے دوران فیکٹری کی ایک ملازمہ کو سانس کی تکلیف کا سامنا کرنا پڑا، جسے ابتدائی طبی امداد فراہم کردی گئی۔ دریں اثنا آگ...
    سیلابی پانی میں علاقہ مکینوں کا تمام سامان اور فرنیچر بہہ گیا، لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے نیو چٹھہ بختاور،نیو مل شرقی ،بھارہ کہو، سواں ، پی ایچ اے فلیٹس، ڈیری فارمز بھی بری طرح متاثرہیں اسلام آبادمیں بارش کے بعد برساتی نالے بپھرنے سے پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔اسلام آباد میں مارگلہ کے پہاڑوں پر گزشتہ رات کی بارش کے بعد برساتی نالے بپھر گئے جس کے باعث نیو چٹھہ بختاور اور نیو مل شرقی میں سیلابی ریلے کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔سیلابی پانی میں علاقہ مکینوں کا تمام سامان اور فرنیچر بہہ گیا، لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے جب کہ گاڑیاں بھی پانی میں پھنس گئیں۔اس کے علاوہ بھارہ...
    ---فائل فوٹو  راولپنڈی کے علاقے کمال آباد میں گھر کی چھت پر لگے سولر پینلز کی پلیٹوں میں آگ لگ گئی۔جائے وقوعہ پر ریسکیو کی ٹیموں کو بلایا گیا ہے جبکہ آگ کے سبب اٹھنے والے دھوئیں کو دور دور تک دیکھا جا سکتا ہے۔آگ بلڈنگ کی تیسری منزل پر لگی جسے بجھانے کے لیے ریسکیو کی ٹیمیں کوششیں کر رہی ہیں، آگ سولر پلیٹس پر لگی جبکہ گھر کی چھت مکمل طور پر جل گئی ہے۔ذرائع کے مطابق آگ کو بجھانے کے لیے تاحال کوششیں کی جا رہی ہیں جبکہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
    پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 ارکان کی ممکنہ نااہلی کا معاملہ ایک بار پھر سیاسی اور قانونی سطح پر گرم ہو گیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے ارکان نے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی جانب سے دی گئی رولنگ کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔  قانونی جنگ کا آغاز: عدالت سے رجوع کی تیاریاں ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے ارکان اس معاملے کو لے کر وکلا سے مشاورت کر رہے ہیں کہ آیا اس فیصلے کو سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں چیلنج کیا جائے یا لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا جائے؟ یہ بھی پڑھیے پنجاب اسمبلی: اپوزیشن کے معطل اراکین کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی...
    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے اور ہنڈرڈ انڈیکس نے تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 44 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کر لی ہے کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مارکیٹ کے آغاز سے ہی زبردست تیزی دیکھی گئی اور 900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ انڈیکس ایک لاکھ 44 ہزار 164 پوائنٹس کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا یہ تیزی اس وقت دیکھی گئی جب گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر بھی مارکیٹ میں 984 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ہوا تھا اور انڈیکس ایک لاکھ 43 ہزار 37 پوائنٹس پر بند ہوا تھا اس مسلسل تیزی نے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں مزید اضافہ کر دیا ہے ادھر...
    بھارتی اداکارہ اور سابق رکنِ پارلیمنٹ دیویا اسپاندانہ المعروف رمیا کو سوشل میڈیا پر قتل اور ریپ کی دھمکیاں دینے کے الزام میں پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رمیا نے بینگلورو پولیس کو درخواست دی تھی جس میں انہوں نے بتایا کہ انہیں 43 مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے سنگین نوعیت کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔ پولیس نے اداکارہ کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے سائبر کرائم ونگ کے ذریعے تحقیقات کا آغاز کیا اور متعدد مشتبہ اکاؤنٹس کا سراغ لگایا۔ ان میں سے دو افراد کو گرفتار کیا گیا، جنہوں نے تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ دھمکیاں دینے...
    ہول سیل چینی فی کلو 178 اور پرچون میں 2 سو روپے نرخ مقرر جب کہ مارکیٹ میں چینی کی ترسیل کم ہونے سے نرخ بڑھنے کا امکان  ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چینی کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں، جب کہ پشاور میں پچاس کلو چینی بوری کی قیمت 8900 روپے میں فروخت ہونے لگی۔ ہول سیل چینی فی کلو 178 اور پرچون میں 2 سو روپے نرخ مقرر جب کہ مارکیٹ میں چینی کی ترسیل کم ہونے سے نرخ بڑھنے کا امکان  ہے۔ ڈیلرز نے کہا کہ چینی کی ترسیل رک گئی تو پچاس کلو کی بوری 9 ہزار روپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب وفاقی حکومت کی جانب سے شوگر ملوں کے خلاف کارروائی اور ذخیرہ اندوزی کے...
    اسرائیلی اخبار معاریو نے سیاسی اور فوجی سربراہان کے درمیان اختلافات کے باعث بحران کی شدت بڑھ جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال حماس سے مذاکرات نیتن یاہو کی کچن کیبنٹ تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں اور فوجی سربراہان کو ان سے آگاہ نہیں کیا جاتا۔ اسلام ٹائمز۔ عبری زبان میں شائع ہونے والے صیہونی اخبار "معاریو" نے فاش کیا ہے کہ غزہ جنگ کے 667 دن بعد صیہونی رژیم کے سیاسی اور فوجی سربراہان کے درمیان اندرونی بحران ماضی کے مقابلے میں زیادہ شدت اختیار کر گیا ہے اور اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔ یہ صورتحال ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایسے اشارے بھی موصول ہو رہے...
    بھارتی اداکارہ اور سابق رکنِ پارلیمنٹ دیویا اسپاندانہ المعروف رمیا کو سوشل میڈیا پر قتل اور ریپ کی دھمکیاں دینے کے الزام میں پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رمیا نے بینگلورو پولیس کو درخواست دی تھی جس میں انہوں نے بتایا کہ انہیں 43 مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے سنگین نوعیت کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔ پولیس نے اداکارہ کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے سائبر کرائم ونگ کے ذریعے تحقیقات کا آغاز کیا اور متعدد مشتبہ اکاؤنٹس کا سراغ لگایا۔ ان میں سے دو افراد کو گرفتار کیا گیا، جنہوں نے تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ دھمکیاں دینے والے...
    کراچی(شوبز ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ایمان خان کیساتھ نظر آنے والے شخص نے انٹرنیٹ صارفین کو کشمکش میں مبتلا کردیا۔ ڈراما سیریل ’دمسہ’ میں اپنے کردار دمسہ سے لاکھوں دلوں کو جیتنے والی ایمان خان اپنی بہن و اداکارہ لائبہ کی طرح کی انڈسٹری میں خاصی سرگرم ہیں۔ ایمان نے اپنے مختصر سے کرئیر میں کئی ڈراموں میں کام کیا ہے، جن میں ’کچھ ان کہی’ سمیت کئی دیگر نام شامل ہیں جبکہ انہیں اب ڈراموں سے زیادہ سوشل میڈیا پر ایکٹو دیکھا جاتا ہے جہاں وہ اپنی دلچسپ پوسٹس اور ریلز کے سبب تعریفوں کا محور بنی رہتی ہیں۔ تاہم اب ایسا لگتا ہے کہ ایمان خان نے کم عمر میں ہی زندگی کے...
    حافظ آباد میں حالیہ بارشوں کے اسپیل کے بعد ضلع کے مختلف دیہاتوں میں مسلسل پانی کھڑا ہے جس سے وہاں پر مختلف وبائی امراض پھوٹنا شروع ہوگئے ہیں۔موجودہ صورتحال کی وجہ سے متاثرین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔متاثرین خارش، نزلہ، بخار، ڈائریا اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں، بڑی تعداد میں مریضوں کی وجہ سے اسپتالوں میں بھی رش دکھائی دے رہا ہے۔علاوہ ازیں سیلابی پانی کی وجہ سے جانوروں میں بھی مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں۔
    اسکرین گریب کراچی میں سٹی کورٹ کے مال خانے میں لگی آگ پر ایک فائر ٹینڈر اور واٹر باؤزر کی مدد سے قابو پالیا گیا۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ سٹی کورٹ کے ایف بلاک میں لفٹ کی جانب لگی تھی۔آگ لفٹ کے راستے سے تیسری منزل تک پہنچی جہاں تیسری منزل پر بینچز اور الماری آگ کی لپیٹ میں آئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جارہا ہے۔
    کراچی: شہر قائد میں جوہر آباد کےعلاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 7 کریم پلازہ فیز تھری فلیٹ سے خاتون کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جو کہ 2 بچوں کی ماں تھی۔ ایس ایچ او جوہر آباد راشد الرحمٰن نے بتایا کہ واقعہے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے شواہد حاصل کرنے کے بعد متوفیہ 37 سالہ سائرہ سحر کی لاش عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔ انھوں نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں واقعہ خودکشی معلوم ہوا ہے جبکہ متوفیہ 11 سال کے بیٹے اور 9 سال کی بیٹی کی ماں تھی جبکہ شوہر نجی ٹیکسٹائل کمپنی میں ملازمت کرتا ہے جسے فون کر کے واقعے...
    ترکیہ دو ماہ سے جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے والے فائر بریگیڈ کے عملے کے مزید 2 رضاکار جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیہ کے شمال مغربی شہر برصہ کے قریب جنگلات میں لگی شدید آگ پر دو ماہ گرزنے کے باوجود قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ دونوں رضاکار اس وقت جاں بحق ہوئے جب ان کی پانی کی ٹینکر گاڑی جنگل کے دشوار گزار راستے پر پھسل کر کھائی میں جا گری۔ گاڑی میں سوار رضاکار قریبی صوبہ بولُو (Bolu) سے آگ بجھانے کے لیے آگلاسن (Aglasan) گاؤں جا رہے تھے۔ یاد رہے کہ ترکیہ کے جنگلات میں 44 مختلف مقامات پر آگ  لگی ہوئی ہے، جن میں برصہ، قرا بوک (Karabuk)...
    لاہور: لاہور میں چینی سرکاری ریٹ کے بجائے دکانداروں کی مرضی پر فروخت ہونے لگی، مہنگائی کے باعث دیگر اشیاء کی طرح چینی مہنگی ہونے سے شہری پریشان ہیں۔ پیرا اور پرائز کنٹرول مجسٹریٹس بھی چینی کو سرکاری ریٹ پر فروخت نہ کروا سکے۔ سرکاری طور پر چینی کی قیمت 173 روپے مقرر کی گئی ہے۔ بڑے ڈیپارٹمنٹل اسٹورز نے چینی  فروخت کرنا چھوڑ دی، شہر کے بیشتر چھوٹے اور بڑے ڈیپارٹمنٹ اسٹورز پر چینی غائب ہے۔ شہر میں دکاندار چینی 200 سے لے کر 210 روپے تک فروخت کر رہے ہیں۔ اسٹورز مالکان کا کہنا ہے کہ چینی کم سے کم 190 روپے کی پڑتی ہے جو کم قیمت پر فروخت کر رہے ہیں وہ...
    دریائے چناب میں ہیڈ خانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب آگیا، لیہ کے مقام پر بھی نچلے درجے کا سیلاب آگیا، ضلع لیہ کی 20 یونین کونسلز سیلابی ریلے سے متاثر ہوئیں، متعدد آبادیاں، ہزاروں ایکڑ پر کاشت فصلیں اور رابطہ سڑکیں زیر آب آگئیں۔ اسلام ٹائمز۔ مون سون بارشوں کے باعث دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی جس کے باعث سیلابی صورتحال کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ دریائے چناب میں ہیڈ قادر آباد کے مقام پر پانی کی آمد 46 ہزار 507 اور اخراج 31 ہزار 507 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، دریا کے کناروں پر آباد مکینوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی۔ دریائے سندھ میں جناح بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب...
    پارلیمنٹ ہاوس کی چھتیں ٹپکنے لگیں، تارکول بھی کام نہ آیا، انتظامیہ کی بالٹیوں سے پانی روکنے کی کوشش WhatsAppFacebookTwitter 0 22 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی دارالحکومت میں جاری وقفے وقفے کی بارش نے پارلیمنٹ ہاوس کی چھتوں کی قلعی کھول دی، پارلیمنٹ ہاوس کی متعدد چھتیں ٹپکنے لگیں، جن سے ٹپکنے والا پانی فرش پر جمع ہونے لگا، انتظامیہ کی جانب سے پانی روکنے کے لیے عارضی طور پر ٹپکتے مقامات پر بالٹیاں رکھ دی گئیں۔ذرائع کے مطابق، گزشتہ ہفتے ہی سی ڈی اے نے چھتوں کو تارکول سے کور کیا تھا تاکہ ٹپکنے کی شکایات کا مستقل حل نکالا جا سکے، تاہم شدید بارش کے سامنے یہ بندوبست ناکام ثابت ہوا۔ پارلیمنٹ ہاوس کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان بزنس گروپ (PBGO) کے بانی و سرپرستِ اعلیٰ اور سابق چیئرمین کاٹی، فراز الرحمٰن نے ماحولیاتی آلودگی، زمین کی تباہی اور قدرتی جنگلات کے خاتمے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر موجودہ رجحانات نہ رکے تو آئندہ دس سال میں کراچی انسانی رہائش کے قابل نہیں رہے گا۔فراز الرحمٰن کا کہنا تھا کہ کراچی کے مضافاتی علاقے، گڈاپ، کوہستان، دہ ملیر اور نوری آباد، جو کبھی قدرتی جنگلات، مقامی درختوں، نایاب جانوروں اور زرعی زمینوں کے لیے مشہور تھے، آج غیر منظم اور بے قابو پرائیویٹ ہاؤسنگ اسکیموں کی زد میں ہیں۔ ان منصوبوں نے زمین، پانی، پہاڑ اور فضا سب کو متاثر کیا ہے، جبکہ قانون نافذ کرنے والے...
    فوٹو: پی پی آئی  کراچی کے علاقے کھوکھراپار میں 16 سالہ لڑکی کی گھر کے باہر سے ملنے والی پھندا لگی لاش سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا کہ محلے والوں نے بتایا تو باہر آکر دیکھا بیٹی کی لاش پڑی ہے، بیٹی کے گلے میں دوپٹے سے پھندا لگا ہوا تھا۔ کراچی: 16 سالہ لڑکی کی پھندا لگی لاش برآمد، زیادتی کا شبہ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آسکیں گے، لڑکی کے والدین سے رابطہ ہوا ہے، معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔...
    کراچی کے علاقے لیاری میں عمارتوں کی ناقص تعمیر کا سلسلہ جاری، ایک اور چار منزلہ عمارت خستہ حالی کے باعث بڑے سانحے سے بال بال بچ گئی۔ بدر کالونی کے قریب واقع اس عمارت کا زینہ اچانک گر گیا، دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں جبکہ ستون اپنی جگہ سے ہٹ چکے ہیں، جس کے باعث مکین خوفزدہ ہو کرعمارت سے باہر نکل آئے۔ افسوسناک پہلو یہ ہے کہ اس عمارت کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے تاحال مخدوش قرار نہیں دیا تھا۔ 60 گز کے پلاٹ پر سن 2000 میں تعمیر کی گئی اس عمارت میں ہر منزل پر دو فلیٹس ہیں جبکہ چھت پر بھی ایک خاندان رہائش پذیر ہے۔ عمارت کی حالت دیکھتے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: بھارت کی کھیلوں سے دشمنی بڑھنے لگی، کرکٹ کے بعد اب قومی کھیل ہاکی پر بھی وار شروع کر دیے۔بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف زہر اگلنے لگا، انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے پاکستان ہاکی ٹیم کو کھلم کھلا دھمکیاں دی جانے لگیں۔خود بھارتی میڈیا نے خبریں دیں کہ بھارتی حکومت نے پاکستان ہاکی ٹیم کو بھارت آنے کی اجازت دے دی، دو دن گزرے اور بھارتی میڈیا نے زہر اگلنا شروع کردیا۔بھارتی میڈیا کے ساتھ ساتھ مودی کی پارٹی بی جے پی کی گود میں پلنے والی آر ایس ایس سے جڑے اکاؤنٹس سے بھی پاکستان ہاکی ٹیم کو کھلم کھلا دھمکیاں دی جا رہی ہیں، سوشل میڈیا پر...
    کراچی: ملیر کھوکھراپار سے 16 سالہ لڑکی کی پھندا لگی لاش ملی ہے، پولیس نے زیادتی کا شبہ ظاہر کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملیر کھوکھراپار نمبرتین ڈی ون ایریا مسلم آباد کے قریب گلی سے تشدد زدہ پھندا لگی ایک لاش ملی ہے جو کہ سولہ سالا لڑکی کی ہے جسے چھیپا ایمبولینس نے جناح اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق لاش کی شناخت 16 سالہ اریبہ دختر محمد احمد عمر کے نام سے ہوئی، شبہ ہے کہ لڑکی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، لڑکی کی میڈیکل رپورٹ کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔  
    ملک بھر میں فی کلو چینی کی قیمت 185 روپے سے لے کر 200 روپے تک پہنچ گئی ، چینی مہنگی ہونے سے شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ ہو گیا۔کراچی میں ایک ہفتے کے دوران چینی کی قیمت میں 8 روپے کا اضافہ ہوا ہے ، پشاور میں پرچون مارکیٹ میں چینی 190 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے، ہول سیل مارکیٹ میں فی کلو قیمت 180 روپے جبکہ 50 کلو بوری کی قمیت 9 ہزار مقرر ہے۔ لاہور میں چینی 190 سے لے کر 200 روپے کلو تک فروخت ہونے لگی ، دوسری جانب انتظامیہ کی کارروائی پر بیشتر دکانداروں نے چینی کی فروخت بند کر دی۔علاوہ ازیں کوئٹہ میں فی کلو چینی کی قیمت...
    چینی کی قیمتیں کنٹرول سے باہر ہونے لگیں، کراچی ، پشاور، کوئٹہ اور لاہور میں فی کلو چینی 185 روپے سے لے کر 200 روپے تک فروخت ہونے لگی۔ چیئرمین گروسرز اینڈ ہول سیلرز کے مطابق کراچی میں فی کلو چینی کی قیمت ایک ہفتے میں 8 روپے بڑھی ہے۔ عبدالرؤف ابراہیم نے کہا کہ شوگر مافیا رمضان کے بعد محرم میں بھی چینی کی قیمتوں کو بڑھانے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہول سیل مارکیٹ میں چینی مہنگی ہونے سے ریٹیل مارکیٹ میں چینی کے دام مسلسل بڑھ رہے ہیں، شوگر کارٹل کو لگام نہ ڈالی گئی تو ریٹیل مارکیٹ میں چینی کے دام 2 سو روپے ہوجائیں گے۔ چینی ڈیلر کے مطابق پشاور میں پرچون مارکیٹ...
    فائل فوٹو کراچی کے علاقے شیر شاہ میں پلاسٹک کے گودام میں لگی آگ 5 گھنٹے بعد بھی بجھائی نہ جا سکی۔ریسکیو حکام کے مطابق 5 فائر ٹینڈر، 2 واٹر باؤزر آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، گودام میں پلاسٹک، ربر، استعمال شدہ آئل فلٹر اور دیگر سامان موجود ہے۔فائر آفیسر کے مطابق آگ بجھانے کے دوران آئل فلٹر پھٹ جاتے ہیں جس سے دوبارہ آگ لگ جاتی ہے۔
    کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں گرنے والی رہائشی عمارت کے ملبے سے ایک اور لاش نکال لی گئی جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہو گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق عمارت کے ملبے ہٹانے کا کام جاری ہے ، ریسکیو کارروائی مکمل کرنے میں مزید کئی گھنٹے لگیں گے ، ملبے تلے اب بھی لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ عمارت میں 6 خاندان رہائش پزید تھے، گرنے والی عمارت کے ساتھ جڑی 2 اور 7 منزلہ عمارت کو بھی خالی کروا لیا گیا ہے۔دوسری جانب ڈی سی ساؤتھ جاوید کھوسو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ریسکیو آپریشن میں مزید 8سے 10 گھنٹے لگیں گے، اب بھی 10...
    ترکیہ کے علاقے اڈی میس کے جنگلوں میں لگی آگ بےقابو ہوگئی ہے اور آتشزدگی پر قابو پانے کی کوششوں کے دوران 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں محکمہ جنگلات کا ایک کارکن اور ایک 81 سالہ رہائشی شامل ہے۔ ترکیہ کے بحیرہ ایجین کے ساحلی شہر چشمی کے قریب سے شروع ہونے والی آگ پر قابو پانے کے لیے سینکڑوں فائر فائٹرز ہیلی کاپٹروں کے ہمراہ تعینات کیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ترکیہ: ازمیر میں جنگلاتی آگ بے قابو، 50 ہزار سے زائد افراد کا انخلا بدھ کے روز شروع ہونے والی اس آگ کی وجہ سے 3 رہائشی علاقے خالی کرائے گئے ہیں اور سڑکوں کو بند کر دیا۔ حکام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: مائیکرو سافٹ کمپنی پاکستان سے بوریا بستر سمیٹنے لگی،پاکستان میں 25 سال سے موجود معروف آئی ٹی کمپنی مائیکروسافٹ کی جانب سے اپنے کاروبار بند کرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ پروپاکستانی کے مطابق مائیکروسافٹ نے مبینہ طور پر پاکستان میں اپنا آپریشن بند کر دیا ہے، جس سے ملک میں عالمی ٹیک کمپنی کے 25 سالہ باب کا خاتمہ ہو گیا۔ اس حوالے سے چند ملازمین کو ابھی حال ہی میں باضابطہ طور پر مطلع کیا گیا تھا کہ کمپنی پاکستان میں اپنے بزنس کو مکمل طور پر ختم کر رہی ہے۔مائیکروسافٹ کے بانی کنٹری منیجر جواد رحمان نے کمپنی کے پاکستان کے جانے سے متعلق “ایک دور کا خاتمہ” کے طور پر تبصرہ کیا، انہوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) بلدیہ ہزاری کالونی میں ایک گھر سے 45 سالہ شخص صادق کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کیا۔ایس ایچ او اتحاد ٹاؤن راؤ شبیر کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ واقعہ خودکشی کا معلوم ہوتا ہے، تاہم موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی واضح ہو سکے گی۔پولیس نے بتایا کہ متوفی صادق کی اہلیہ کا انتقال ہو چکا تھا اور ان کی دو بیٹیاں گارڈن میں اپنے چچا کے پاس رہتی ہیں۔ صادق ہزاری کالونی میں کرایے کے مکان میں اکیلے رہائش پذیر تھے اور محنت مزدوری کر...
    بلدیہ ہزاہ کالونی میں گھر سے دو بیٹیوں کے باپ کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچائی۔ اس حوالے سے ایس ایچ او اتحاد ٹاؤن راؤ شبیر نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 45 سالہ صادق کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ خودکشی کا معلوم ہوتا ہے۔تاہم، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد وجہ موت کا تعین ہو سکے گا۔ انہوں نے بتایا کہ متوفی کی اہلیہ کا انتقال ہو چکا ہے جبکہ اس کی دو بیٹیاں گارڈن میں چچا کے پاس رہتی ہیں اور متوفی کرایے کے گھر میں اکیلا رہائش پذیر تھا جو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ترکی کے مغربی صوبے ازمیر میں جنگلاتی آگ بے قابو ہوگئی ہے، جس کے بعد 50 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔ قدرتی آفات سے نمٹنے والے ترکی کے ادارے آفاد کے مطابق سب سے شدید آگ سیفریحیصار کے جنگلاتی علاقے میں شروع ہوئی، جو 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز ہواؤں کی وجہ سے تیزی سے پھیل گئی۔صرف سیفریحیصار سے 42,300 افراد کو نکالا گیا، جب کہ ٹی وی فوٹیجز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جنگل کی آگ نے کئی گھروں کو راکھ کردیا ہے، کچھ علاقوں میں صرف دیواریں ہی باقی رہ گئیں۔وزیر زراعت و جنگلات ابراہیم یومکلی کے مطابق آگ بجھانے کے لیے 1,000 سے زائد اہلکار، 4 طیارے، 14...
    ترکیہ کے مغربی صوبے ازمیر میں لگی خوفناک آتشزدگی دوسرے روز بھی نہ بجھائی جاسکی، جس کے باعث 50 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ ازمیر ایئرپورٹ پر پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔ حکام کے مطابق ایک ہزار سے زائد فائر فائٹرز آگ بجھانے کے لیے کوشاں ہیں۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق علاقوں سے 50 ہزار افراد کا انخلا کرالیا گیا ہے، آگ سے اب تک 20 گھر تباہ ہوچکے ہیں۔ ترک میڈیا کے مطابق ابتدائی آگ اتوار کو سفری حصار اور مندریس کے اضلاع کے درمیان لگی، جسے 117 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں نے مزید پھیلا دیا۔ بعض علاقوں میں ہیلی کاپٹرز بھی...
    ترکیہ(نیوز ڈیسک)صوبہ ازمیر کے جنگلوں میں لگی آگ بےقابو،50 ہزار افراد محفوظ مقام پر منتقل،ترکیہ کے مغربی صوبے ازمیر کے جنگلوں میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا،آگ کے باعث 50 ہزارسے زائد افراد کو محفوظ مقامات پرمنتقل کردیا گیا۔ آگ کے باعث ازمیر ایئرپورٹ پر پروازیں معطل کردی گئیں،بیک وقت 6 مقامات پر شعلے بھڑک رہے ہیں،ترک حکام کےمطابق آگ بجھانے کے لیے ہیلی کاپٹرز،فائر فائٹنگ طیارے۔ فائر انجن اور ہزار سے زائد اہلکار مصروف عمل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صوبے ازمیر کے جنگل میں لگی آگ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاپاکستان اپنے ترک بہن بھائیوں سے مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے،ضرورت پڑنے پر ترکیہ کو ہر طرح کی مدد فراہم کرنے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترکی کے مغربی صوبے ازمیر کے جنگلات میں لگی بے قابو  آگ کے باعث فضائی آپریشن شدید متاثر ہوا ہے، جبکہ ہزاروں افراد کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔ آگ کی شدت اور پھیلاؤ نے نہ صرف ماحولیاتی تباہی کو جنم دیا ہے بلکہ مقامی آبادی کے لیے بھی شدید مشکلات پیدا کی ہیں۔ پاکستان نے اس صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ترکی کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ  اسحاق ڈار نے اپنے ایک ٹوئٹ میں ترکی کے ساتھ ہمدردی اور حمایت کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا’’ترکی کے شہر ازمیر میں جنگلاتی آگ کی تباہ کاریوں پر دل گرفتہ ہوں۔ پاکستانی عوام اور حکومت، ترکی...
    — فائل فوٹو ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی سے ملک میں مائع پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کی قیمتیں واپس پرانی سطح پر آنے لگیں۔ایل پی جی کی فی کلو قیمت 20 روپے کم ہو کر 280 روپے کلو ہوگئی ہے۔ جنگ کے آغاز سے قبل فی کلو ایل پی جی کا بھاؤ 220 روپے کلو تھا۔ایران اور اسرائیل کی جنگ کے دوران ایل پی جی کا بھاؤ 320 روپے فی کلو تک پہنچ گیا تھا۔ اسرائیل، ایران کشیدگی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ اسرائیل اور ایران کشیدگی کے اثرات کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ ایران اسرائیل جنگ سے ملک میں ایل پی...
    چین-پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت قائم چینی پاور کمپنیوں (آئی پی پیز) کو پاکستان میں بجلی کی فراہمی کے بعد بھی واجبات کی ادائیگی میں شدید تاخیر کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان کمپنیوں کے بقایا جات اب تقریباً 500 ارب روپے (1.72 ارب ڈالر) تک پہنچ چکے ہیں، جن میں سے 450 ارب روپے (1.5 ارب ڈالر) کی رقم سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (گارنٹیڈ) پر واجب الادا ہے، جو مالی اور زرِمبادلہ کے بحران کی وجہ سے یہ رقم ادا کرنے سے قاصر ہے۔ بزنس ریکارڈر کے مطابق، پورٹ قاسم، چائنا حب، ساہیوال کول پاور پلانٹس اور مختلف ونڈ پاور منصوبوں کے چیف ایگزیکیوٹیو آفیسرز (سی ای اوز) نے بارہا متعلقہ حکام کو ادائیگیوں کے مطالبے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیرپور(جسارت نیوز)پرائمری ٹیچر کی گذشتہ 17 سالوں سے تنخواہ بند۔ گھر میں فاقہ کشی کا عالم، انصاف کا مطالبہ۔ خیرپور کی تحصیل گمبٹ کے پرائمری استاد محمد بخش شیخ نے صحافیوں کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ 17 سالوں سے بلاجواز میری تنخواہ بند کردی گئی ہے میں اسکولوں میں ڈیوٹی بھی کرتا رہا ہوں لیکںن میری تنخواہ مجھے نہی مل رہی میرے اہل خانہ فاقہ کشی کی زندگی گذارنے پر مجبور ہے انہوں نے بتایا کہ میرے دو بچے ایک بیٹا اور ایک بیٹی تھلیسیمیا کے مریض تھے اور انکو بلڈ لگوانے کی خاطر کبھی کراچی کبھی حیدراباد تو کبھی لاڑکانہ اور سکھر جانا پڑتا تھا تاہم وہ دونوں میرے لخت جگر بیٹا دس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت) سیپکو میں بے لگام کرپشن جان لیوا بننے لگی، نظر انداز شدہ انفراسٹرکچر کے باعث اسسٹنٹ لائن مین جاں بحق، سکھر الیکٹرک پاور کمپنی میں جاری بدعنوانی اور مجرمانہ غفلت نے ایک بار پھر اپنی ہولناک شکل دکھا دی ہے۔ سیپکو میہڑ سب ڈویڑن سے تعلق رکھنے والے اسسٹنٹ لائن مین محبوب علی چنا ایک ہلاکت خیز حادثے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ یہ افسوسناک واقعہ ایک خراب فیڈر پر بوسیدہ ہائی ٹینشن کنڈکٹر کی وجہ سے پیش آیا، جو کہ کمپنی کے بجلی کی ترسیل کے نظام میں نظر انداز شدہ دیکھ بھال اور مسلسل بے ضابطگیوں کی واضح مثال ہے۔اسی حادثے میں سیپکو کے ایک اور اہلکار زاہد علی بھٹو شدید...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ (آن لائن) دکی کے علاقے میں ندی سے 3 افراد کی گولیاں لگی نعشیں برآمد ہوئیں لیویز ذرائع کے مطابق گزشتہ روز دکی میں نانا صاحب زیارت کے قریب نرہن ندی سے 3 نامعلوم افراد کی نعشیں ملیں جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا نعشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں تا حال ان کی شناخت نہیں ہوسکی مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)پاکستان میں تمباکو، چرس، ہیروئن، آئس اور انجیکشن سمیت دیگر منشیات استعمال کرنے والوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے، خواتین کی بڑی تعداد بھی نشے کی لت میں مبتلا ہو رہی ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق 2007ء میں یہ تعداد 90 ہزار تھی جو اب بڑھ کر 5 لاکھ تک جا پہنچی ہے۔(جاری ہے) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ثاقب باجوہ کا کہنا ہے کہ حکمران منشیات تیار اور سپلائی کرنے والوں پر قابو پا کر نوجوان نسل کو اس لعنت سے بچا سکتے ہیں۔پرنسپل عقیلہ عنبرین اور پروفیسر آف سائیکاٹری ڈاکٹر علی برہان کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل مشکلات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان میں چاندی کی قیمت کا تعین مختلف عالمی اور ملکی عوامل کی بنیاد پر ہوتا ہے جن میں بین الاقوامی مارکیٹ میں چاندی کی طلب و رسد، ڈالر کی قدر، ملک میں مہنگائی کی صورتحال، عوامی دلچسپی اور سرکاری پالیسیوں کا کردار شامل ہے۔ساڑھے باون تولہ چاندی کا ذکر اس لیے اہم ہے کہ یہ ایک معیاری وزن تصور کیا جاتا ہے، خاص طور پر دینی مقاصد جیسے زکوٰۃ کے تعین کے لیے، جبکہ زیورات سازی میں بھی اسی معیار کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔ملک بھر میں آج چاندی کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں 10 گرام چاندی کی قیمت 3,291 روپے رہی،...
    اسلام آباد ہائی کورٹ کی اربوں روپے لاگت سے بننے والی عمارت کی چھتیں بارش کے باعث ٹپکنے لگیں۔ وفاقی دارالحکومت میں تیز بارش نے ہائی کورٹ ایڈمنسٹریشن بلاک کو پانی سے بھردیا جبکہ گراؤنڈ فلور کی راہداریوں میں بارش کا پانی کھڑا ہوگیا۔ہائی کورٹ کی مسجد اور لائبریری میں بھی بارش کا پانی بھر گیا، پانی آجانے کے باعث ایڈمنسٹریشن بلاک کی لفٹ بھی بند کردی گئی۔  لاہور، سرگودھا، خوشاب سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارشمحکمہ موسمیات کے مطابق کرک میں بھی بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ بارش کے باعث اسلام آباد ہائی کورٹ کی مسجد سے ملحقہ ایریا سے پانی ٹپکنے لگا۔بائیو میٹرک تصدیق کاؤنٹر کے پاس کوریڈور بھی پانی سے بھر گیا جس...
    امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان ریٹکلف نے انکشاف کیا ہے کہ حالیہ امریکی حملوں میں ایران کی کئی جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے اور ان کی دوبارہ تعمیر میں برسوں کا وقت لگ سکتا ہے۔ جان ریٹکلف نے اپنے بیان میں کہا کہ سی آئی اے کی تازہ ترین انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق، ایران کی ایٹمی تنصیبات تقریباً ناکارہ ہو چکی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ حملے خاص طور پر ان مقامات پر کیے گئے جہاں یورینیم کی افزودگی کا عمل جاری تھا۔ ڈائریکٹر سی آئی اے کے اس بیان نے ان امریکی میڈیا رپورٹس کو رد کر دیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ ایران کا جوہری پروگرام صرف...
    بیجنگ:چین کو ٹٹولتے ہوئے دریا پار کرنا”۔ یہ فقرہ آج کل کے دور میں کئی ممالک کی جانب سے چین کے ترقیاتی تجربات سے استفادہ کرنے کے عمل کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ اصل میں چین کے مرحوم معاشی رہنما چھن یون کے 1950 میں پیش کردہ ایک نعرے “پتھروں کو ٹٹولتے ہوئے دریا پار کرو” کی جدید شکل ہے، جس کا مطلب یہ تھا کہ معاشرتی و معاشی ترقی اور اصلاحات کے تجربے کی کمی کے دور میں بڑے پیمانے پر تجربات کریں، متجسس انداز میں راستہ تلاش کریں، اصولوں کو سمجھیں اور مستحکم طور پر آگے بڑھیں۔1978 میں شروع ہونے والی چین کی اصلاحات و کھلے پن کی پالیسی اسی “پتھروں کو ٹٹولتے ہوئے دریا پار کرو” کے...
    اسلا م آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جون 2025)اربوں روپے کی لاگت سے بنائی گئی اسلام آباد ہائیکورٹ کی چھتیں بارش کے بعد ٹپکنے لگیں، پانی گرنے سے سائلین کو مشکلات کا سامنا،اسلام آباد میں بارش کے بعد ہائیکورٹ بلڈنگ کے اندر پانی جمع ہوگیا،بارش کے باعث اسلام آباد ہائی کورٹ کی مسجد سے ملحقہ ایریا سے پانی ٹپکنے لگا،آج صبح سویرے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی میں مون سون کی پہلی بارش ہوئی، بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔صبح سویرے موسلادھار بارش سے نشیبی علاقوں اور سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔ نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اسلام آباد ہائیکورٹ کی نئی عمارت میں نقائص سامنے آئے تھے۔ سینئر جج...
    وہ جو کبھی ٹی وی اسکرین پر جگمگاتی تھیں، جو ہر فریم میں زندگی، جذبات اور فن کا مجسمہ بن کر ابھرتی تھیں، خاموشی سے اس دنیا سے رخصت ہو چکی ہیں۔ ماضی کی مشہور و معروف اداکارہ عائشہ خان اپنی زندگی کے آخری ایام میں نہ صرف تنہا تھیں بلکہ گمنامی کی دھند میں بھی کھو چکی تھیں۔ عائشہ خان کی وفات اور تدفین، دونوں ہی خاموشی سے ہو گئیں۔ کوئی ہجوم، کوئی ہنگامہ، نہ ہی کوئی پرانا ساتھی، نہ کوئی کیمرہ، نہ شوروغل — صرف خاموشی، ایک اداس ہوا، اور وہ قبر جس پر کوئی نام کی تختی بھی نصب نہ کی گئی۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کے مطابق، عائشہ خان کی میت ان کے...
    اسلام آباد: اربوں روپے کی لاگت سے بننے والے اسلام آباد ہائی کورٹ کی چھتیں بارش کے بعد ٹپکنے لگیں۔ اسلام آباد میں بارش کے بعد ہائیکورٹ بلڈنگ کے اندر پانی جمع ہوگیا۔ بارش کے باعث اسلام آباد ہائی کورٹ کی مسجد سے ملحقہ ایریا سے پانی ٹپکنے لگا، پانی گرنے سے سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی نئی بلڈنگ پر اربوں روپے خرچ ہوئے تھے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)لانڈھی 36 بی میں گھرسے 40 شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ہے،پولیس نے واقعے کوخودکشی قراردیگرتفتیش شروع کردی۔۔تفصیلات کے مطابق لانڈھی تھانے کے علاقے لانڈھی 36 بی میں گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ہے متوفی کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی گئی،متوفی شخص کی شناخت 40 سالہ مرزا فیضان بیگ ولد مرزا فرحان بیگ کینام سے کی گئی ایس ایچ او رضوان پٹیل نے بتایاکہ خود کشی کا ہے لیکن فوری خود کسی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے پولیس نے قانونی کارروائی کے لیے پولیس افسر کو اسپتال روانہ کیا ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(انٹرنیشنل ویب ڈیسک) شہر قائد کے مختلف علاقوں میںوالدین کا بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکار کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) نے بتایا ہے کہ گزشتہ ماہ مئی میں کم از کم 37,711 والدین نے پولیو ویکسین پلانے سے انکار کیا۔ ای او سی کی رپورٹ کے مطابق ضلع شرقی وہ خطہ ہے جہاں 9,433 والدین نے انکار کیا جبکہ ضلع وسطی میں 7,141 اور ڈسٹرکٹ کیماڑی میں 7,111 والدین نے ویکسین سے انکار کیا۔ اس طرح کورنگی میں کم از کم 3,453 والدین اور ضلع ملیر میں 4,606 والدین نے ویکسین سے انکار کردیا جبکہ ڈسٹرکٹ ساو¿تھ سے 3,145 اور ڈسٹرکٹ غربی...
    کراچی: شہر قائد میں اسلحے کا بے دریغ استعمال ایک اور معصوم زندگی نگل گیا، ملیر سعود آباد میں گزشتہ روز گھر کے اندر کھیلتی 11 سالہ بچی کرسٹینا راشد عمر  کو نامعلوم سمت سے آنے والی اندھی گولی نے نشانہ بنایا، جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق معصوم کرسٹینا اپنے گھر میں موجود تھی کہ اچانک گولی آ کر اسے جا لگی اور انہیں زخمی حالت میں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ اندھی گولی لگنے سے زخمی ہونے والی 11 سالہ بچی جناح اسپتال میں تقریباً 20 گھنٹے تک زیر علاج رہی اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔ ایس ایچ او...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> لاہور: واسا حکام کے مطابق لاہور میں جلد پانی کےمیٹرز لگائے جائیں گے۔اسموگ سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ کو آگاہ کیا گیا کہ واسا شہر میں پانی کے میٹرز نصب کرنے کا عمل جلد شروع کرے گا، جس کا مقصد پانی کے ضیاع کو روکنا اور وسائل کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانا ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم کی سربراہی میں ہونے والی سماعت کے دوران واسا حکام نے پانی کا میٹر بطور نمونہ عدالت میں پیش کیا۔ حکام کا کہنا تھا کہ ابتدائی مرحلے میں تجارتی صارفین کے کنکشنز پر میٹرز نصب کیے جائیں گے۔پنجاب حکومت کے نمائندے نے عدالت کو بتایا کہ دو لاکھ پانی کے میٹرز کی تنصیب کے لیے...
    معرکہ حق میں بدترین شکست کے بعد بھارتی پروپیگنڈہ اور جعلی خبریں بنانے والی فیکٹریاں من گھڑت خبریں پھیلانے لگیں WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)معرکہ حق کے دوران عالمی منظر نامے پر حالیہ رسوائی اور تذلیل کے باوجود، بھارتی حکومت کے زیر اہتمام پروپیگنڈہ اور جعلی خبریں بنانے والی فیکٹریاں سراسر جھوٹ اور من گھڑت خود ساختہ کہانیوں کو منتشر کرنے کے لیے انتھک کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ سفارتی اور سیاسی سطح پر ذلیل و خوار ہونے کے بعد اب بھارت اپنا بہترین ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔ ہر سطح پر ذلت آمیز ناکامیوں کو چھپانے کے لیے جعلی خبروں کی فیکٹریاںسے من گھڑت خبریں وائرل کی جانے لگیں ۔ امریکہ...