2025-11-05@08:55:50 GMT
تلاش کی گنتی: 164
«نوید شاہ ہاشمی»:
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی۔چوہدری شجاعت حسین کی رہائشگاہ پر ہونے والی اس ملاقات میں چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے۔محسن نقوی نے چوہدری شجاعت حسین سے اِن کے بہنوئی جاوید چٹھہ کے انتقال پر دلی ہمدردی اور اظہار و تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔چوہدری شجاعت حسین نے سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور وزارت داخلہ کے انتظامات کو سراہا۔
بنگلا دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین خان—فائل فوٹو پاکستان میں بنگلا دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین خان نے کہا ہے کہ پچھلے 10، 15 سال سے دونوں ممالک کے تعلقات بہتر نہیں تھے، گزشتہ سال صورتِحال تبدیل ہوئی۔ کراچی میں خطاب کرتے ہوئے بنگلا دیشی ہائی کمشنر نے کہا کہ بنگلا دیش کے لوگ پاکستان کا ویزا 24 گھنٹوں میں لے لیتے ہیں، بنگلا دیش سے پاکستان براہِ راست فلائٹ کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت تعلقات کی وجہ سے ڈائریکٹ فلائٹ میں مسائل پیش آ رہے ہیں، میں اسے بہتر کرنے کے لیے پاکستانی حکام سے رابطے میں ہوں۔بنگلا دیشی ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ کراچی پورٹ اور چٹگانگ پورٹ کنیکٹیوٹی، سیاحت اور صحت پر پر...
انہوں نے تمام علیل کشمیری نظربندوں کو فوری اور موثر طبی سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کیا اور عدالتوں و حکام سے اپیل کی کہ کشمیری نظربندوں کے انسانی حقوق اور صحت کی ابترحالت کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے ساتھ ہمدردانہ رویہ اختیار کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء میر واعظ عمر فاروق نے سینئر حریت رہنمائوں محمد یاسین ملک اور شبیر احمد شاہ کی غیر قانونی نظربندی کے دوران تیزی سے گرتی ہوئی صحت پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق میرواعظ نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ دونوں رہنمائوں کے اہلخانہ کے مطابق، جنہوں نے...
وزارت پیداوار کے ذرائع کے مطابق بیف کی سرکاری قیمت 800 اور مٹن کی 1600 روپے کلو ہے، لاہور سمیت ملک کے کسی شہر میں سرکاری قیمت پر گوشت نہیں بیچا جا رہا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹن 2500 سے 3 ہزار روپے فی کلو تک بیچا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے عوام کو سستا گوشت فراہم کرنے کیلئے مٹن، بیف اور چکن کی برآمدات پر پابندی لگانے پر غور شروع کر دیا ہے۔ ذرائع وزارت پیداوار کے مطابق سیلاب سے زراعت اور لائیو اسٹاک متاثر ہوئے ہیں، لہٰذا مٹن، بیف، انڈے اور چکن کی ایکسپورٹ پر کچھ عرصے کیلئے پابندی کی تجویز دی گئی ہے، ان چیزوں کی ایکسپورٹ پر پابندی سے ان کی قیمتیں کم ہوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے پیر کی شام پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاﺅس کراچی میں ملاقات کی جس میں ملک میں امن و امان کی صورتحال اور سیاسی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماﺅں کے مابین حالیہ دنوں میں پنجاب میں پیدا ہونے والی صورتحال اور حکومتی کاروائی پرگفتگو ہوئی۔ بات چیت کے دوران افغان مہاجرین کے سندھ سے انخلا سے متعلق معاملات اور حکمت عملی بھی زیر غور آئی۔ذرائع نے بتایاکہ وزیر داخلہ نے بلاول بھٹو زرداری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی موجودہ حکومت کی اہم اتحادی جماعت ہے وفاقی حکومت اسے اعتماد میں لیکر قومی پالیسیاں تشکیل دے...
شہباز علی: کرکٹ کھیلو،تعلیم بھی جاری رکھو، نوجوان کرکٹرز کو تعلیمی سکالرشپ ملیں گی، پی سی بی اور ایجوکیشن سروسز لمیٹڈ بیکن ہاؤس میں معاہدہ طے پا گیا۔ کرکٹرز کےلئے تعلیمی سکالر شپ دینے کیلئے معاہدہ کیا گیا، پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں معاہدے پر دستخط کی پروقار تقریب منعقد کی گئی، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےبطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد نے معاہدے پر دستخط کئے، بیکن ہاؤس کے چیف ایگزیکٹو قاسم قصوری نے معاہدے پر دستخط کئے۔ دکی ؛ کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو کان کن جاں بحق ملک کے 16 ریجنز سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کو مفت تعلیم...
کسی بے گناہ کے خلاف کارروائی ہوگی اور نہ ہی مدرسوں کو بند کیا جائے گا، وزیر داخلہ محسن نقوی کی علامہ اویس شاہ نورانی کو یقین دہانی
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے جمعیت علمائے پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ شاہ اویس نورانی کو یقین دلایا ہے کہ کسی بھی بے گناہ شخص کے خلاف کارروائی نہیں کی جائے گی اور کسی مدرسے کو بند نہیں کیا جائے گا۔اویس نورانی نے اسلام آباد میں وزیر داخلہ سے ملاقات کی اور حکومت سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ملاقات میں مذہبی ہم آہنگی، رواداری، بھائی چارے اور قومی اتحاد کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں اس بات پر مکمل اتفاق کیا گیا کہ ملک میں پائیدار امن کے قیام اور سماجی ہم آہنگی کے لیے تمام مکاتبِ فکر کو باہمی تعاون اور مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی گفتگو ہوئی، خصوصاً انسانی اسمگلنگ، بارڈر مینجمنٹ اور کوسٹ گارڈز کے شعبوں میں شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا گیا۔ ملاقات کے دوران آسٹریلوی ہائی کمشنر نے پاکستان میں حالیہ دہشتگرد حملوں میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا، اور ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ نیل ہاکنز نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کی خوبصورتی سے بحالی اور اسلام آباد میں جاری فلاحی و ترقیاتی منصوبوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی کی قیادت میں نمایاں بہتری...
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے گولڈن ویزا ہولڈرز کے لیے نئی سہولتوں کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت اب طویل المدتی رہائش کے ساتھ کئی دیگر سفری، خاندانی اور روزگار سے متعلق مراعات بھی حاصل ہوں گی۔ یہ ویزا 10 سالہ خود کفیل رہائشی اجازت نامہ ہے جو ہولڈر کو بغیر کسی اسپانسر کے رہنے، کام کرنے یا تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ چند نمایاں خصوصیات: 01: بیرون ملک قونصلر سہولتیں گولڈن ویزا ہولڈرز کو ہنگامی حالات میں 24 گھنٹے ہاٹ لائن اور فوری واپسی دستاویزات کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ مزید پڑھیں: یو اے ای گولڈن ویزا: 10 سالہ رہائش اور خصوصی فوائد کے ساتھ غیر ملکیوں کے لیے نادر موقع 02: طویل المدتی...
اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں سرکاری افسران کے اثاثے ظاہر کرنے کے موجودہ میکنزم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاق اور صوبوں میں ایک جامع اور مربوط نظام بنانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نے صرف بینک اکاؤنٹس کی معلومات شیئر کرنے کی حکومتی تجویز کو نامکمل قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مالیاتی ادارے کا مؤقف ہے کہ بینک اکاؤنٹس میں موجود معلومات محدود ہیں اور کئی اثاثے دیگر ناموں یا اکاؤنٹس میں چھپے ہو سکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ آئندہ ملاقات میں آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر سے اسٹاف لیول معاہدے...
اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں سرکاری افسران کے اثاثے ظاہر کرنے کے موجودہ میکنزم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاق اور صوبوں میں ایک جامع اور مربوط نظام بنانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ آئی ایم ایف نے صرف بینک اکاؤنٹس کی معلومات شیئر کرنے کی حکومتی تجویز کو نامکمل قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ مالیاتی ادارے کا مؤقف ہے کہ بینک اکاؤنٹس میں موجود معلومات محدود ہیں اور کئی اثاثے دیگر ناموں یا اکاؤنٹس میں چھپے ہو سکتے ہیں۔ وزیر خزانہ آئندہ ملاقات میں آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر سے اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری کی درخواست کریں گے اور اثاثہ جات ڈیکلیئریشن میکنزم سے متعلق نئی ٹائم لائنز...
برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر لانس ڈوم نے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ملاقات کی جس میں صوبے کی توانائی پالیسی، جاری منصوبوں اور بین الاقوامی شراکت داریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ توانائی کے مختلف منصوبوں پر تیزی سے کام کر رہی ہے، تھر کول، سولر، ونڈ ہائبرڈ اور گھروں کی سولرائزیشن منصوبے جاری ہیں، عالمی بینک کے تعاون سے نئے سولر اور ونڈ ہائبرڈ منصوبے جلد شروع ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اور برطانیہ کے درمیان توانائی کے منصوبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش ہے جب کہ سندھ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، مقامی وسائل کے مؤثر استعمال پر توجہ ہے۔ سینئر صوبائی وزیر نے...
واشنگٹن : امریکی ریاست فلوریڈا کے اٹلانٹک ساحل پر غوطہ خوروں کی ایک ٹیم نے ایک ہسپانوی خزانہ دریافت کیا، جس کی مالیت ماہرین نے10 لاکھ ڈالر بتائی ہے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ خزانے میں 1 ہزار سے زائد سونے اور چاندی کے سکے بھی شامل ہیں۔ اس پر ماہرین کا خیال ہے کہ وہ ہسپانوی سلطنت کی نوآبادیوں بولیویا، میکسیکو اور پیرو میں18 ویں صدی کے آغاز میں ڈھالے گئے تھے۔ بتا یا جاتا ہے کہ سمندری طوفانوں نے انہیں نگل لیا اور تاریخ نے انہیں مٹی تلے چھپا دیا۔ اس حوالے سے حیران کن بات یہ ہے کہ بعض سکوں پر واضح تاریخیں اور سرکاری مہر کے نشانات بھی موجود ہیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قاہرہ: مصر کے ساحلی شہر شرم الشیخ میں آج حماس اور اسرائیل کے مابین بالواسطہ مذاکرات شروع ہو رہے ہیں جن سے غزہ میں جاری 2 سالہ خونریز تنازع کے خاتمے اور یرغمالیوں کی ممکنہ رہائی کے حوالے سے سنجیدہ توقعات وابستہ ہیں۔عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق بین الاقوامی ثالثوں کی موجودگی، طے شدہ ایجنڈا اور فریقین کی نمائندہ ٹیموں کی روانگی نے سفارتی حلقوں میں اس بات کی امید پیدا کر دی ہے کہ ایک ابتدائی مرحلے میں معاہدے کے بنیادی نکات طے پانے والے ہیں۔آج ہونے والے مذاکرات میں امریکی نمائندوں کے طور پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیریڈ کوشنر اور خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف شامل ہیں، جب کہ حماس کی قیادت خلیل الحیہ...
اٹلی میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے ،چھوٹی تصویر میں برازیل میں غزہ کے شہید بچوں کی تصویریں نصب ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
جنیوا: ہزاروں مظاہرین فلسطینی جھنڈے اور پلے کارڈز اٹھائے غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری و فوجی کارروائیوںکیخلاف مارچ کررہے ہیں،چھوٹی تصویر میں جرمنی کے شہر برلن میں بھی غزہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیل کیخلاف احتجاج کیا جارہا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ جلد ہونے کا دعوی کردیا۔امریکی صدر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ غزہ جنگ کے خاتمے اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ایک معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔امریکی صدر کا یہ بیان پیر کو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ہونے والی ممکنہ ملاقات سے قبل سامنے آیا۔(جاری ہے) صدر ٹرمپ نے کا کہنا تھا کہ ان کے پاس غزہ سے متعلق ایک ڈیل ہے اور یہ ڈیل یرغمالیوں کو واپس لائے گی اور جنگ کا خاتمہ بھی کرے گی تاہم امریکی صدر نے اس ڈیل کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں...
کراچی(نیوز ڈیسک) مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نےکہا ہے کہ امریکہ اسرائیل پر دباؤ کا ویسا مظاہرہ نہیں کر رہا جیسا کرنا چاہئے۔ ملکی ترقی میں رکاوٹیں ڈالنے والی جماعتوں میں تحریک انصاف پیشِ پیش ہے۔ پارلیمانی لیڈر تحریک انصاف سینیٹ بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ مشتاق احمد خان کا فلوٹیلا پر جانے کا فیصلہ انتہائی جرات مندانہ ہے۔پروگرام کے آغاز میں میزبان حامد میر نے تجزیاتی گفتگو میں کہا کہ سفارتی محاذ پر پاکستان کی کامیابیوں کا سلسلہ لاحق ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ تحریکِ انصاف 27 ستمبر کے جلسے سے کیا مقاصد حاصل کرے گی؟ پروگرام میں فلوٹیلا پر اسرائیلی کارروائی، وفاقی حکومت کی خاموشی، صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور لندن کے میئر...
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اچانک ایچ ون بی ویزا کی فیس ایک لاکھ ڈالر مقرر کرنے کے فیصلے نے نہ صرف پالیسی سازی کے حوالے سے سخت تنقید کو جنم دیا ہے، بلکہ ماہرین کے نزدیک یہ براہ راست چین کے لیے ایک ”تحفہ“ ثابت ہوگا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق امریکا جہاں ”میک امریکا گریٹ اگین“ (MAGA) کے نعرے کے تحت عالمی سائنس اور ٹیکنالوجی کے ماہرین کو اپنے ملک سے دور دھکیل رہا ہے، وہیں بیجنگ اپنی نئی کے ویزا اسکیم کے ذریعے دنیا بھر کے سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریسرچ ماہرین کو کھلے دل سے خوش آمدید کہہ رہا ہے۔ امریکا طویل عرصے تک عالمی سطح پر ٹیلنٹ کا مرکز رہا ہے، دنیا بھر...
سٹی 42 : وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان المرصوص میں تاریخی کامیابی اور حالیہ سعودیہ پاکستان دفاعی معاہدے کے بعد بھارت اپنے زخم چاٹ رہا ہے، اور بھارت ساری دنیا میں اکیلا اور اسرائیل کے سوا اسکا کوئی دوست نہیں رہا ۔ شیخوپورہ میں مسلم لیگ ن کے سئینر رہنما سید سجاد حسین شاہ اور سٹی صدر میاں منور اقبال کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے گہرے برادرانہ اور دیرینہ تعلقات ہیں، اور یہ بات پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ اللہ پاک نے ہمیں محافظ حرمین شریفین بنا دیا ہے۔ محسن نقوی کی دبئی میں پاکستانی...
کابل: طالبان کی جانب سے رواں برس فروری میں افغانستان میں گرفتار کیے گئے برطانوی جوڑے کو رہا کر دیا گیا اور وہ جمعے کو قطری ثالثی کے بعد دوحہ روانہ ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق 76 سالہ باربی رینالڈز اور ان کے شوہر 80 سالہ پیٹر رینالڈز کی صحت کے بارے میں ان کے اہل خانہ کو سخت خدشات لاحق تھے۔ طیارے میں سوار ہونے سے قبل باربی رینالڈز نے کہا کہ ’اگر ممکن ہوا تو‘ وہ اور ان کے شوہر دوبارہ افغانستان واپس آئیں گے کیونکہ وہ افغان شہری ہیں۔ فی الحال وہ اپنے بچوں اور خاندان سے دوبارہ ملنے کی خواہش مند ہیں۔ خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ ذرائع کے مطابق قطر نے...
افغانستان میں طالبان حکومت نے 8 ماہ سے زیر حراست معمر برطانوی جوڑے کو رہا کر دیا، جو اب قطر کے ذریعے اپنے ملک روانہ ہو چکے ہیں۔ یہ رہائی قطری حکومت کی ثالثی اور کئی ماہ کی کوششوں کے بعد ممکن ہو سکی۔ برطانوی جوڑا — 76 سالہ باربی رینالڈز اور 80 سالہ پیٹر رینالڈز — رواں برس فروری میں افغانستان میں گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد ان کے اہل خانہ کو ان کی صحت کے حوالے سے شدید تشویش لاحق رہی۔ طیارے میں سوار ہونے سے پہلے باربی رینالڈز نے میڈیا سے مختصر گفتگو میں کہا کہ اگر ممکن ہوا تو ہم دوبارہ افغانستان لوٹیں گے، کیونکہ ہم خود کو افغان سمجھتے ہیں۔ فی الحال...
امریکی ٹی وی نےپاکستان اور سعودی عرب میں ہونے والے دفاعی معاہدے کو ریاض کا امریکا کی سیکیورٹی ضمانتوں پر عدم اعتماد کا اظہار قرار دے دیا ۔ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوران دونوں ممالک کے درمیان بڑا دفاعی معاہدہ طے پایا اور گزشتہ روز باہمی اسٹریٹجک دفاعی معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ پاک سعودی دفاعی معاہدے کے حوالے سے امریکی نیوز چینل سی این این نے اپنی خصوصی رپورٹ میں اس معاہدے کو سعودی عرب کے امریکی سیکیورٹی ضمانتوں پر عدم اعتماد کا اظہار قرار دیا ۔ امریکی ٹی وی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ بدھ کو سعودی دارالحکومت ریاض میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والا دفاعی معاہدہ صرف دو...
پاکستان اور افغانستان کے درمیان حال ہی میں طے پانے والا ارلی ہارویسٹ پروگرام، جسے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعاون کو بڑھانے کے لیے ایک بڑا قدم قرار دیا جا رہا ہے، بلوچستان کے زمینداروں اور تاجروں کے لیے شدید تشویش کا باعث بن گیا۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں آٹے کا بحران کیسے پیدا ہوا؟ مقامی کسانوں کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ ان کی محنت اور پیداوار کو تباہ کرنے اور معیشت کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔ معاہدے کے مطابق ایک سال کی مدت کے دوران پاکستان سے کیلا، کینو، آلو اور آم افغانستان برآمد ہوں گے جبکہ افغانستان سے انار، انگور، ٹماٹر اور سیب پاکستان درآمد کیے جائیں گے۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے سینیئر...
آزاد کشمیر کا ضلع باغ جو اپنے دلکش قدرتی مناظر اور تعلیمی ترقی کے باعث شہرت رکھتا ہے، اب ٹیکنالوجی کے میدان میں بھی نمایاں پیش رفت کر رہا ہے۔ اس تبدیلی میں اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) کے تعاون سے قائم کیا گیا پہلا سافٹ ویئر ہاؤس کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ اس منصوبے کے تحت علاقے کے نوجوانوں کو ایسی جدید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جن کی مدد سے وہ فری لانسنگ اور سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کے ذریعے نہ صرف روزگار کے مواقع حاصل کر رہے ہیں بلکہ ملکی ڈیجیٹل معیشت میں بھی حصہ ڈال رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: باغ کے انجینیئر خرم خلیل کا اے آئی پر انقلابی تحقیقی مقالہ میونخ عالمی کانفرنس...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ میں ایک معاہدہ جلد طے پا سکتا ہے جس کے تحت حماس کے قبضے میں موجود تمام یرغمالیوں کو رہا کرایا جا سکے گا۔ نیو یارک سے مختصر دورے کے بعد واشنگٹن واپسی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے بتایا کہ وہ جہاز میں اس مسئلے پر بات کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک ایسے حل پر کام کر رہے ہیں جو بہت اچھا ثابت ہو سکتا ہے۔ آپ جلد اس کے بارے میں سنیں گے۔ ہمارا مقصد جنگ کا خاتمہ اور یرغمالیوں کی واپسی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیلی مغویوں کو فوری رہا کیا جائے، ڈونلڈ ٹرمپ کی حماس کو آخری وارننگ صدر ٹرمپ نے...
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز نے سیلاب کے دوران 10 لاکھ شہریوں اور 7 لاکھ مویشیوں کی جانیں بچائی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق برسٹر گوہر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ سیلاب اور بارشوں سے ملکی صورتحال تشویشناک ہے اور ایسے موقع پر بھی آپ جیسی چھوٹی ذہنیت والے لوگوں کو اپنی سیاست کی فکر پڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ (بیرسٹر گوہر) کے اپنے شہر بونیر میں 200 سے زیادہ لوگ جان بحق ہو گئے، خیبر پختونخواہ حکومت نے کتنے لوگوں کو ریسکیو کیا اور ریلیف دیا ابھی تک آپ قوم کو یہ نہیں بتا سکتے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز نے 10 لاکھ شہریوں اور 7 لاکھ مویشیوں کی جانیں...
اسرائیل بھر میں منگل کو بڑے پیمانے پر غزہ جنگ کے خاتمے اور یرغمالیوں کی رہائی کے حق میں مظاہرے ہوئے جبکہ دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی کارروائیاں جاری ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کی سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات، غزہ میں مستقل جنگ بندی پر زور اسرائیل بھر میں کئی مقامات پر غزہ جنگ کے خاتمے اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مظاہرے کیے گئے اور اس دوران تل ابیب کے قریب ایک اہم ہائی وے سمیت کئی جگہوں پر سڑکیں بلاک کی گئیں۔ تل ابیب کے شمال میں سڑکوں پر ٹائر بھی جلائے گئے۔ یہ احتجاج ’’اسرائیل متحد ہے‘ کے نعرے تلے یرغمالیوں اور لاپتا افراد کے خاندانوں کے فورم کی اپیل پر کیا گیا۔ منگل کی شام...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہمارے پس پردہ کام کرنے والے اداروں کے پاس بھارت کی پلاننگ پہلے ہی آجاتی ہے، ہمیں جنگ میں غیبی مدد حاصل تھی اور ہم نے 6 بھارتی جہاز گرائے جس کی ویڈیوز بھی موجود ہیں۔ لاہور میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں کافی چیزوں کا عینی شاہد ہوں اور کئی میں شامل بھی رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے وہ ادارے جو پس پردہ رہ کر رہے تھے ان کے پاس انڈیا کی ہر بات ہمارے پاس بہت پہلے آ جاتی تھیں، اگر پختہ ارادہ کرلیں تو پھر اللہ نہ صرف مدد کرتا بلکہ فتح مقدر بن جاتی ہے۔ ’پاک...
سٹی 42 : وزیرداخلہ محسن نقوی، شہید میجر رضوان طاہر کی رہائش گاہ پہنچ گئے، جہاں انہوں نے شہید میجر رضوان طاہر کے والد کرنل ریٹائرڈ محمد طاہر اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید میجر رضوان طاہر کے والدین اور بھائی میجر عثمان طاہر سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے شہید میجر رضوان طاہر کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ وزیرداخلہ نے شہید میجر رضوان طاہر کے والد کرنل ریٹائرڈ محمد طاہر، والدہ اور بھائی میجر عثمان طاہر کے بلند حوصلے کو سراہا، کہا کہ آپ شہید بیٹے کے با ہمت اور بلند حوصلہ والدین ہیں، آپ کا یہ حوصلہ اور عزم ہی قوم کی طاقت ہے،...
فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے اسرائیلی فوج کی غزہ میں مسلسل پیش قدمی کو "انسانی المیے اور بحران کی انتہا قرار دیدیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا غزہ پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا منصوبہ نہ صرف خطرناک بلکہ غیر انسانی بھی ہے۔ صدر میکرون کا کہنا تھا کہ اس خطرناک مہم کے نتیجے میں عام شہری، خاص طور پر بچے، بدترین حالات سے دوچار ہو جائیں گے جبکہ اسرائیلی قیدیوں کی سلامتی بھی داؤ پر لگ چکی ہے۔ فرانسیسی صدر نے اسرائیل سے فوری جنگ بندی اور تنازع کے سیاسی حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسلسل عسکری کارروائیاں خطے کے امن کو مزید کمزور کر رہی ہیں اور غزہ کے عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم...
تین ماہ قبل پاک فضائیہ کے ہاتھوں شدید خفت اٹھانے کے بعد بھارتی فضائیہ ایک بار پھر غیر مصدقہ دعوؤں کے ساتھ منظرِ عام پر آگئی ہے۔ بھارتی ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ 4 روزہ فضائی جھڑپ کے دوران بھارت نے پاکستان کے 5 لڑاکا طیاروں سمیت 6 جہاز تباہ کیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی: انڈیا نے 3 جنگی جہاز گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کردی بھارتی ائیرچیف کا کہنا ہے کہ بھارتی فضائیہ نے پاکستان کی ایئر فیلڈز کو نشانہ بنا کر وہاں کھڑے طیاروں کو تباہ کیا۔ تاہم یہ دعویٰ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب واقعے کو 3 ماہ گزر چکے ہیں، اور اب تک بھارت...
کراچی: سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی نے قومی ٹیسٹ ٹیم کی گرتی ہوئی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی بڑی وجوہات ناقص سلیکشن فیصلے اور کمزور ڈومیسٹک نظام کو قرار دیا ہے۔ مقامی اسپورٹس پلیٹ فارم کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں شاہد آفریدی نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو بغیر مناسب تجربے کے قومی ٹیم میں شامل کیا جا رہا ہے۔ آفریدی نے کہا کہ سب سے بڑی غلطی یہ ہے کہ کھلاڑیوں کو بہت جلد قومی ٹیم میں شامل کر لیا جاتا ہے، بعض اوقات صرف پی ایس ایل میں ایک یا دو اچھی اننگز کے بعد انہیں منتخب کر لیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے لیے کھیلنا اتنا...
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں پارلیمنٹ ہاؤس کا مرکزی دروازہ بند کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اہم افراد کی گرفتاری کا امکان ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس دوران قومی اسمبلی میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے ایک قرارداد بھی منظور کی گئی۔ پی ٹی آئی کے ارکان نے قومی اسمبلی میں خطاب کے بعد اڈیالہ جیل جانے کا فیصلہ کیا تھا۔ دورانِ اجلاس اپوزیشن ارکان نے خطاب بھی کیا اور پی ٹی آئی کے ساتھ ناروا سلوک کی شکایات کے ساتھ ساتھ بات کا موقع نہ ملنے کی شکایت بھی کی، جس پر اسپیکر قومی اسمبلی...
امریکا کے دورے پر موجود پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے فلوریڈا میں قومی کرکٹ ٹیم کے 3 اہم کھلاڑیوں بابر اعظم، محمد رضوان اور نسیم شاہ سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران کرکٹ سے متعلقہ امور، ٹیم کی کارکردگی اور آئندہ اہم ٹورنامنٹس پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ متحدہ عرب امارات میں ہوگا، صدر اے سی سی محسن نقوی نے تاریخ کا اعلان کردیا محسن نقوی نے کہا کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ کھلاڑی اب ایک ٹیم بن کر کھیل رہے ہیں اور ایک دوسرے کو بھرپور انداز میں سپورٹ کر رہے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ...
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ آپریشن مہادیو سے متعلق کوئی بھی بھارتی دعویٰ پاکستان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔ آپریشن سندور پر بھارتی پارلیمنٹ میں بحث پر دفتر خارجہ کی جانب سے ردعمل سامنے آ گیا۔ ترجمان کے مطابق پاکستان آپریشن سندور پر ہندوستانی رہنماؤں کے بے بنیاد اور اشتعال انگیز بیانات کو مسترد کرتا ہے۔ اس طرح کے بیانات تنازعات کو بڑھاوا دینے کے خطرناک رجحان کی عکاسی کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت نے پہلگام حملے کی تحقیقات اور ثبوتوں کے بغیر پاکستان پر حملہ کیا۔ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے پاکستان میں حملہ کیا۔ بھارتی حملے سے بے گناہ بچے، خواتین اور مرد شہید ہوئے۔...
آپریشن مہادیو سے متعلق کوئی بھی بھارتی دعویٰ پاکستان کیلیے اہمیت نہیں رکھتا، دفتر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ آپریشن مہادیو سے متعلق کوئی بھی بھارتی دعویٰ پاکستان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔ آپریشن سندور پر بھارتی پارلیمنٹ میں بحث پر دفتر خارجہ کی جانب سے ردعمل سامنے آ گیا۔ ترجمان کے مطابق پاکستان آپریشن سندور پر ہندوستانی رہنماؤں کے بے بنیاد اور اشتعال انگیز بیانات کو مسترد کرتا ہے۔ اس طرح کے بیانات تنازعات کو بڑھاوا دینے کے خطرناک رجحان کی عکاسی کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت نے پہلگام حملے کی تحقیقات اور ثبوتوں کے بغیر پاکستان پر حملہ کیا۔ 6...
کراچی(نیوز ڈیسک) وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے برطانوی ہائی کمشنر محترمہ جین میریٹ کی ملاقات ملاقات میں برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کراچی اور ڈپٹی ٹریڈ کمشنر مسٹر لینس ڈوم بھی شریک تھے وزیرِ اعلیٰ کے ہمراہ معاونِ خصوصی قاسم سومرو، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ نجم شاہ اور سیکریٹری ٹو سی ایم رحیم شیخ بھی موجود تھے وزیرِ اعلیٰ نے برطانوی ہائی کمشنر محترمہ جین میریٹ کو سی ایم ہاؤس آمد پر خوش آمدید کہا برطانوی ہائی کمشنر نے مراد علی شاہ کو تیسری بار وزیرِ اعلیٰ بننے پر سراہا وزیراعلیٰ سندھ کا کهنا تها که چیئرمین بلاول بھٹو کی رہنمائی میں صوبے میں خاطر خواہ کام کیے ہیں، سب سے پہلے امن بحال کیا اور کراچی کی...
سٹی 42 : خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔ آصفہ بھٹو زرداری اور جین میریٹ کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور سمیت مختلف ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسکے علاوہ دونوں کے درمیان تعلیم، صحت، خواتین کو بااختیار بنانے اور نوجوانوں کی ترقی کے شعبوں پر بھی بات چیت ہوئی۔ آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ غزہ کی صورتحال پر برطانوی وزیرِاعظم کا مؤقف قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں قیام امن کا فروغ ضروری ہے۔ تبادلوں کے منتظر اساتذہ کے لئےاچھی خبر برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے ہمراہ برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر لینس ڈوم اور ہائی کمشنر کی سیاسی...
بھارت کی پارلیمان (لوک سبھا) میں خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے ایک بار پھر پاکستان پر بے بنیاد الزامات کی روایت برقرار رکھی، اور ”آپریشن مہادیو“ کے نام پر تین افراد کی ہلاکت کو اپنی حکومت کی کامیابی قرار دیا۔ امیت شاہ نے دعویٰ کیا کہ یہ تینوں افراد اپریل 22 کو پہلگام حملے میں ملوث تھے، جس میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ تاہم، بھارتی حکومت نے حسبِ معمول کوئی آزاد یا غیر جانب دار شواہد پیش نہیں کیے۔ بلکہ جن چیزوں کو شواہد بناکر پیش کیا وہ انتہائی ناقابل اعتبار تھیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امیت شاہ نے کہا کہ مارے گئے افراد میں ”سلیمان، افغانی اور جبران“ شامل تھے۔ حیران کن طور پر،...
پی ایس ایل 9 میں مختلف میڈیا کمپنیوں سے سوا پانچ ارب کی ریکوری نہیں کی گئی،نجی ٹی وی اپرائیوٹ کمپنی کو ایک لاکھ بیس ہزار ڈالر کا خلاف ضابطہ ٹھیکہ دیا گیا، آڈٹ رپورٹ میں انکشاف چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سرینہ ہوٹل رہائش اور یوٹیلٹی الاؤنس کی مد مہم چار ماہ میں اکتالیس لاکھ خرچ کر ڈالے۔نجی ٹی وی کے مطابق آڈٹ رپورٹ 2024-25ء میں انکشاف ہوا ہے کہ پی ایس ایل 9 میں پولیس کھانے پر 6۔5 کروڑروپے خرچ ہوئے ، ڈائریکٹر میڈیا کی خلاف ضابطہ تقرری پر 80 لاکھ جب کہ تین ریجنل ایج گروپ کوچز کی خلاف ضابطہ تقریوں پر 54 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اپرائیوٹ کمپنی کو...
وزیرداخلہ محسن نقوی کی بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل(ر) جہانگیر عالم چودھری سے ملاقات، اہم فیصلے
ڈھاکہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل(ر) جہانگیر عالم چودھری سے ڈھاکہ میں ملاقات ہوئی ۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا وزارت داخلہ آمد پر بنگلہ دیشی ہم منصب نے پرتپاک خیرمقدم کیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی کو گارڈ آف آنرز پیش کیا گیا۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک ،بنگلہ دیش دوطرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ملاقات میں سفارتی و سرکاری پاسپورٹس پر ویزا فری انٹری پر بڑی پیش رفت ہوئی ۔پاکستان اور بنگلہ دیش نے سفارتی و سرکاری پاسپورٹس کو ویزا فری انٹری کی سہولت دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا ۔دونوں وزرائے داخلہ نے انٹرنل سیکیورٹی اور پولیس ٹریننگ...
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور جنرل اسمبلی کے صدر سے اہم ملاقاتیں، بھارتی جارحیت پر تشویش کا اظہار
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی جس میں پاکستان کے کثیرالجہتی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا گیا ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر اور اصولوں پر مکمل عمل پیرا ہے اور امن کے فروغ کیلئے بات چیت اور سفارتکاری کو واحد راستہ سمجھتا ہے سیکرٹری جنرل نے سلامتی کونسل میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور بین الاقوامی سطح پر ملک کی کوششوں کی تعریف کی اس موقع پر اسحاق ڈار نے عالمی مسائل کے حل میں اقوام متحدہ کی قیادت کو سراہتے ہوئے باہمی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی...
اسلام آباد ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ: سابقہ میاں بیوی کے درمیان پلاٹ کی مشترکہ ملکیت برقرار، مہر اور زائد نان نفقہ کا دعویٰ مسترد
اسلام آباد(محمد ابراہیم عباسی )اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابقہ میاں بیوی کے درمیان جائیداد، مہر اور نان نفقہ کے تنازع پر فیملی کورٹ اور اپیلیٹ کورٹ کے فیصلوں کو برقرار رکھتے ہوئے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے فریقین کی درخواستوں پر سماعت کی اور فیصلہ سناتے ہوئے سیدہ بنت زہرہ اور محمد اسماعیل کی درخواستیں خارج کر دیں۔ عدالت نے قرار دیا کہ فیملی کورٹ اور اپیلیٹ کورٹ کے فیصلے مکمل طور پر قانون کے مطابق ہیں اور ان میں مداخلت کی کوئی گنجائش موجود نہیں۔ فیصلہ میں واضح کیا گیا کہ آئین کے تحت ہائیکورٹ کا دائرہ اختیار محدود ہے اور یہ عدالت صرف اس وقت مداخلت کر سکتی ہے جب نچلی عدالتوں کے...
ایم کیوایم پاکستان کے تحت شہدائے اردو لیاقت آباد کے لیے دعائیہ تقریب کراچی میں منعقد ہوئی اور ایم کیو ایم کے اراکین سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلی نے شہدائے اردو کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ایم کیوایم کے رہنما سید حیدر عباس رضوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم قائد اعظم کو اس ریاست کا بابائے اعظم تصور کرتے ہیں، قائد اعظم نے اپنی تقریر میں اردو کو قومی زبان قرار دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اگر لوگ سمجھتے ہیں کہ اردو مہاجروں کی مادری زبان ہے تو بتانا چاہتا ہوں کہ مہاجر 12 سے 14 زبانیں بولتے ہیں۔ حیدر عباس رضوی نے کہا کہ یہ کوئی مہاجر مسئلہ نہیں ہے، 1972ء میں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 09 جولائی 2025ء) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے پاکستان اور ایران سے بڑی تعداد میں واپس آنے والے افغان پناہ گزینوں کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے مزید امدادی وسائل کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔'ڈبلیو ایچ او' نے کہا ہے کہ خواتین اور بچوں سمیت واپس آنے والے بیشتر لوگوں کے پاس معمولی زاد راہ کے سوا کچھ نہیں ہوتا۔ انہیں ہنگامی طبی مدد، خوراک اور پناہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ ادارے کی طبی ٹیموں نے بتایا ہے کہ پناہ گزینوں میں بہت سے لوگ زخموں، انفیکشن، پانی کی کمی اور غذائی قلت کا شکار ہوتے ہیں جنہیں ضروری مدد پہنچانے کے لیے اضافی وسائل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) کل جماعتی حریت کانفرنس جموں کشمیر کے جنرل سیکرٹری پرویز احمد شاہ نے کہا ہے کہ عالمی برادری جموں کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کیا جائے۔ شہید کشمیری رہنماء برہان وانی کی یاد اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے 8 جولائی کو آرٹس کونسل سے کراچی پریس کلب تک بنیان مرصوص ریلی نکالی جائے گی۔ جس میں تمام قومی اور دیگر جماعتیں شریک ہوں گی۔ اس ریلی کا واضح پیغام ہے کہ کشمیر ہمارا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس میں کیا۔ اس موقع پر کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما سید...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایک پریس کانفرنس میں اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا اہم کردار رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی حکومت اور فوج نے اس عمل میں اہم کردار ادا کیا، جو علاقائی امن اور استحکام کے لئے انتہائی اہم ہے۔یہ انکشاف ایسے وقت سامنے آیا ہے جب حالیہ دنوں میں ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے، جسے بین الاقوامی سطح پر ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ محسن نقوی کے مطابق، پاکستانی قیادت کی کوششوں نے اس عمل کو کامیابی سے انجام دینے میں کلیدی...
اسلام آباد: چین نے پاکستان کے شعبہ مواصلات میں ایم-6 اور ایم-9 موٹرویز سمیت مانسہرہ، ناران، جھل کھنڈ شاہراہوں کی تعمیر اور شاہراہ قراقرم کی اپ گریڈیشن سمیت گوادر پورٹ، ائیرپورٹ اور دیگر منصوبوں میں سرمایہ کاری اور دو طرفہ تعاون کے لیے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے ٹرانسپورٹ کے 12ویں اجلاس کے موقع پر وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان اور چینی وزیر ٹرانسپورٹ لیووی کے مابین تیانجن آمد پر ہونے والی غیر رسمی ملاقات میں سی پیک کے مغربی حصے، ای کامرس اور بھاشا ڈیم کی 2029 تک تکمیل سمیت مختلف امور پر گفتگو ہوئی۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے چین کے تعاون کا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 30 جون 2025ء) عالمی ادارہ مہاجرت (آئی او ایم) نے غیررجسٹرڈ افغان پناہ گزینوں کی ایران سے بڑی تعداد میں واپسی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جون میں 256,000 سے زیادہ افغان اپنے ملک واپس آ چکے ہیں۔ادارے نے کہا ہے کہ پناہ گزینوں کی بڑے پیمانے پر واپسی سے افغانستان میں وسائل پر دباؤ میں شدت آ رہی ہے جہاں ایک تہائی آبادی کا انحصار انسانی امداد پر ہے۔ امدادی مالی وسائل کی کمی کے نتیجے میں 'آئی او ایم' اور اس کے شراکت داروں کے لیے ان میں صرف 10 فیصد پناہ گزینوں کو مدد پہنچانا ممکن ہے۔ادارے کی ڈائریکٹر جنرل ایمی پوپ نے کہا ہے کہ...
ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے ایران پر اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے دوران پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا ہے۔ چیف آف اسٹاف میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور اسلام آباد کے جراتمندانہ موقف کو سراہا۔ انہوں نے پاکستانی عوام کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے اسرائیل کی جارحیت کے خلاف جرات مند موقف اپنایا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: جنگ کے دوران ملنے والی حمایت کبھی نہیں بھولیں گے،’ ایرانی سفیر کا پاکستانی حکومت اور قوم کے لیے اظہار تشکر ایرانی میڈیا کے مطابق میجر جنرل موسوی کا کہنا تھا کہ 12 روزہ جارحیت کے دوران امریکی صدر...
پروف آف ریزیڈنس ( پی او آر ) کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے پاکستان میں قیام کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع کی تجویز کابینہ کو بھجوانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ پروف آف ریزیڈنس کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین کی وطن واپسی سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں وزارت سیفران، وزارت خارجہ، وزارت داخلہ اور سیکیورٹی اداروں کے حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں پی او آر کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین کے پاکستان میں قیام میں تین سے چھ ماہ کی توسیع پر غور کیا گیا۔ چھ ماہ کی توسیع کی تجویز کابینہ کو بھیجی جائے گی۔ اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ ایسے کئی افغان شہری بھی ہیں جو پاکستان میں پیدا ہوئے اور...
عشرہ محرم الحرام کی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے خطیب پاکستان کا کہنا تھا کہ عاشور کا درس یہ ہے کہ صرف وہ لوگ دشمن کے مقابل کھڑے ہوسکتے ہیں، جو اپنے نفس پر قابو پالیں، جو قدرت، شہرت اور ریاست کی محبت نہ رکھتے ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ خطیب پاکستان، علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کا نشتر پارک میں مرکزی عشرہ محرم الحرام کی پہلی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ باطنی نفس کے ساتھ جہاد، بیرونی دشمن سے جہاد سے بھی برتر اور دشوار تر ہے، یہ جہاد نفسانی خواہشات سے لڑنے، غصے، حرصِ دنیا اور اپنی خواہشات کو اللہ کی رضا پر قربان کرنے کا نام ہے، انسان کی خودسازی اور اپنے نفس سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (پ ر) عالمی دہشت گرد امریکا، اسرائیل و بھارت کی جارحیت کے خلاف ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے نمائش تا تبت سینٹر تک عظیم الشان مردہ باد اسرائیل ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ملت جعفریہ پاکستان کے رہنماؤںنے کی۔ ریلی میں بڑی تعداد میں اہلیان کراچی نے ہزاروں کی تعداد میںشر کت کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے خطیب پاکستان علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کا کہنا تھا کہ ایران نے جہاد فی سبیل للہ کے مفہوم کو عملی جامہ پہنایا۔ دشمن آسمان سے بات کر رہا تھا تو ایران نے اس کو خلاء سے جواب دیا۔ دنیا سمجھ رہی تھی سپر پاور امریکا واسرئیل ہیں۔ ایران نے ثابت کیا سپر پاور خود اعتمادی اور...
علامہ شہنشاہ نقوی—فائل فوٹو شیعہ علماء کونسل نے کراچی میں ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف ریلی نکالی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ شہنشاہ نقوی نے کہا کہ جہادِ فی سبیل اللہ کتابوں سے نکالا جا رہا ہے، جہاد اللّٰہ کے دروازوں میں سے ایک دروازہ ہے۔انہوں نے کہا کہ جہاد مضبوط عمل ہے جو نبیٔ کریم ﷺ اور صحابۂ کرامؓ کی یاد تازہ کرتا ہے۔علامہ شہنشاہ نقوی نے کہا کہ جدید سائنسی انداز میں ایران نے اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا، ایران امریکا کی شکست کا اعلان کر چکا ہے، 40 سال پہلے ایران نے امریکی سفارت خانہ بند کر کے اسے شکست دی تھی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ٹرمپ کے لیے نوبل انعام کا مطالبہ کیا...
نوید اصغر چوہدری نے چیئرمین واپڈا کا چارج سنبھال لیا اسلام آباد:نوید اصغر چوہدری کو چیئرمین واپڈا کا چارج دیدیا گیا۔ ترجمان واپڈا کے مطابق ممبر فنانس واپڈا نوید اصغر چوہدری نے چیئرمین واپڈا کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق نوید اصغر چوہ
xاسلام آباد:نوید اصغر چوہدری کو چیئرمین واپڈا کا چارج دیدیا گیا۔ ترجمان واپڈا کے مطابق ممبر فنانس واپڈا نوید اصغر چوہدری نے چیئرمین واپڈا کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق نوید اصغر چوہدری کو تین ماہ یا مستقل تعیناتی تک چیئرمین کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے گزشتہ روز ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سجاد غنی کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کا استعفیٰ منظوری کے لیے کابینہ ڈویژن کو ارسال کر دیا۔ وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی کی واپڈا میں خدمات کو سراہا اور کہا کہ سجاد غنی نے قومی ادارے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ جسے NB.1.8.1 یا عرفِ عام میں “نمبس” کہا جا رہا ہے، تیزی سے دنیا بھر میں پھیل رہا ہے اور اب امریکا میں بھی اس کے کیسز میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جون کے آغاز تک امریکا میں نئے رپورٹ ہونے والے کیسز میں سے تقریباً ایک تہائی اسی ویرینٹ سے متعلق ہیں۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ نمبس ویرینٹ کی علامات ماضی کے دیگر کورونا ویرینٹس جیسی ہی ہیں، جن میں زکام کی کیفیت، تھکن، سردرد، بدن درد، بخار، گلے میں سوجن یا درد، کھانسی، سانس لینے میں دشواری، متلی یا قے شامل ہیں۔ اگرچہ اس ویرینٹ سے شدید بیماری کے امکانات فی الحال کم دکھائی دے رہے...
فوجداری قوانین میں ترمیم کا بل، خاتون کو سرعام برہنہ کرنے اور ہائی جیکر کو پناہ دینے پر سزائے موت ختم کرنیکی تجویز
—فائل فوٹو سینیٹ میں فوجداری قوانین میں ترمیم کا بل پیش کر دیا گیا۔ بل میں خاتون کو سرعام برہنہ اور ہائی جیکر کو پناہ دینے پر سزائے موت ختم کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔مجوزہ ترمیم کے مطابق خاتون پر مجرمانہ حملہ یا سرعام برہنہ کرنے پر مجرم کو عمر قید، جائیداد ضبطگی اور جرمانہ ہوگا۔ سرکاری افسران اپنے اثاثے ظاہر کریں گے، سول سرونٹس ایکٹ میں ترمیم کا بل منظور بل کے متن کے مطابق گریڈ 17 اور بالا کے افسران اپنے، شریک حیات اور زیر کفالت بچوں کے اثاثے ڈیکلیئر کریں گے فوجداری قانون میں ترمیم کے مطابق خاتون پر مجرمانہ حملہ یا سرعام برہنہ کرنے پر ملزم کو بلا وارنٹ گرفتار کیا جا سکے گا، خاتون...
انہوں نے اپنی جوانی کو جدوجہد آزادی کے لیے وقف کر دیا اور بالآخر 16جون 1994ء کو جام شہادت نوش کیا جب وہ جموں و کشمیر جہاد فورس کے چیف کمانڈر تھے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین اور کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سینئر رہنما محمد فاروق رحمانی نے شہید نذیر احمد شاہ کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے جنہیں 31سال قبل بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں شہید کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق محمد فاروق رحمانی نے ایک بیان میں کہا کہ نذیر احمد شاہ نےں1980ء اور 1990ء کی دہائیوں میں تحریک آزادی کشمیر میں نمایاں کردار ادا کیاںہے، انہوں نے اپنی جوانی کو جدوجہد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب: اسرائیلی فوج نے ایرانی دارالحکومت تہران میں وسیع پیمانے پر حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور کہا ہے کہ 50 جہازوں کے ذریعے 170 ایرانی ملٹری اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجی ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ تہران میں ایرانی فضائیہ کے کمپلیکس پر بم باری کی ہے، تہران میں انقلابی گارڈز اور ایرانی دفاعی نظام سے منسلک اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ ایرانی جوہری ہتھیاروں کی تنصیب اور ایندھن ذخائر کو نشانہ بنایا گیا ہے، تہران میں ایران کی دفاعی ایجادات اور ریسرچ ہیڈکوارٹر کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔اسرائیلی فوجی اہلکار نے دعویٰ کیا ہے کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسرائیلی فوج نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے لڑاکا طیاروں نے ایک خفیہ اور زیر زمین کمانڈ سنٹر کو نشانہ بنا کر پاسدارانِ انقلاب ایران (IRGC) کی ایرو اسپیس فورس کے سربراہ جنرل امیر علی حاجی زادہ کو شہید کر دیا ہے۔اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق یہ حملہ رات گئے کیا گیا جس میں جنرل حاجی زادہ کے ہمراہ دو دیگر اعلیٰ ایرانی افسران بھی مارے گئے۔اسرائیلی فوج کے ترجمان نے پاسدارانِ انقلاب ایران کی ایرو اسپیس فورس کے سربراہ جنرل امیر علی حاجی زادہ کی شہادت کو ایک اہم آپریشنل کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حملہ مکمل انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر کیا گیا۔تاحال ایرانی حکام کی جانب سے جنرل...
ایران پر حملے کا پہلا مرحلہ ختم ہو گیا ہے، آپریشن رائزنگ لائن مزید دو ہفتے جاری رہے گا، اسرائیلی فوجی حکام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹس نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف فضائی حملے کیے ہیں، جن میں ایران کے درجنوں جوہری پروگرام اور دیگر عسکری اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ امریکی اور اسرائیلی میڈیا کے مطابق دارالحکومت تہران سمیت مختلف علاقوں میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ ایرانی جوہری سائنسدان اسرائیلی حملے میں شہید، برطانوی میڈیا برطانوی میڈیا نے ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اسرائیلی فضائی حملوں میں دو سینئر جوہری سائنسدان شہید ہو گئے ہیں، جن کی شناخت کر لی گئی ہے۔...
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے وفاقی حکومت کی جانب سے 344 ارب 64 کروڑ روپے کی گرانٹس اور اضافی اخراجات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے ان اخراجات کو معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے کیونکہ یہ قومی اسمبلی سے باضابطہ منظوری کے بغیر کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے مختلف شعبوں میں اضافی اخراجات کیے جن میں آئی پی پیز کو دی جانے والی 115 ارب روپے کی گرانٹ، دفاعی اخراجات کی مد میں 59 ارب روپے، سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے 30 ارب روپے، زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کے لیے 14 ارب روپے اور انسداد دہشت گردی کے لیے فوج کو دی گئی...
پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اسلام آباد میں نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے سمیت مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات، عالمی اور علاقائی تناظر میں مشترکہ مفادات پر بات چیت ہوئی، دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جیسے کثیر الاقوامی فورمز پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون پر بھی بات چیت کی۔ https://Twitter.com/ForeignOfficePk/status/1932738254039588864 برطانوی ہائی کمشنر کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات ایک ایسے وقت ہوئی ہے، جب سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی سربراہی میں پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد برطانیہ کا دورہ کررہا ہے، وفد کے دورے کا مقصد حالیہ...
لندن: اسرائیلی فورسز کی جانب سے فریڈم فلوٹیلا اور مدلین کشتی کو روکنے کے خلاف برطانوی دفتر خارجہ کے باہر احتجاج کیا جارہا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
عرب میڈیا کے مطابق حماس نے ابھی تک محمد سنوار کی شہادت کی تصدیق نہیں کی ہے اور غزہ حکام یورپی اسپتال کے نیچے سرنگوں کی موجودگی کے اسرائیلی دعوے کی بھی تردید کرچکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے حماس کے نئے سربراہ محمد سنوار کی شہادت کا دعویٰ کر دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے محمد سنوار کی لاش ملنے کا بھی دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ محمد سنوار کی لاش یورپی اسپتال کے نیچے بنی سرنگ سے ملی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق حماس نے ابھی تک محمد سنوار کی شہادت کی تصدیق نہیں کی ہے اور غزہ حکام یورپی اسپتال کے نیچے سرنگوں کی موجودگی کے اسرائیلی دعوے کی بھی تردید کرچکے ہیں۔ دوسری...
اسلام آباد، ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی علامہ سید زاہد حسین کاظمی سے ملاقات، بھائی کی وفات پر اظہار افسوس
وفد نے علامہ زاہد حسین کاظمی سے ان کے بھائی کے انتقال پہ تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ وفد میں مرکزی سیکرٹری امور دفاتر ملک اقرار حسین علوی، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید ظہیر عباس نقوی اور رکن شوری عالی علامہ محمد اقبال بہشتی شامل تھے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی وفد نے امام جمعہ و الجماعت مرکزی سینیئر نائب صدر عزاداری ونگ علامہ سید زاہد حسین کاظمی سے ملاقات کی، وفد نے علامہ زاہد حسین کاظمی سے ان کے بھائی کے انتقال پہ تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ وفد میں مرکزی سیکرٹری امور دفاتر ملک اقرار حسین علوی، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید ظہیر...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز ایران پر جوہری معاہدے پر سست روی اختیار کرنے کا الزام لگادیا۔ یہ بات ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے بیان کے جواب میں تھی جنہوں نے کہا کہ (جوہری معاہدے کے حوالے سے) امریکا کی تجویز ایران کے قومی مفاد کے خلاف ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایران سے ڈیل ‘دہشتگرد تنظیموں سے تعاون اور جوہری پروگرام ترک’ کرنے سے مشروط ہے، ڈونلڈ ٹرمپ دونوں ممالک نے اپریل سے لے کر اب تک مذاکرات کے 5 دور منعقد کیے ہیں تاکہ بڑی طاقتوں کے ساتھ معاہدے کو تبدیل کرنے کے لیے ایک نیا معاہدہ کیا جا سکے جسے ٹرمپ نے سنہ 2018 میں اپنی پہلی مدت کے دوران ترک کر دیا...
کراچی(نیوز ڈیسک)عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی فلمی مداحوں کی بے چینی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، خاص طور پر ان شائقین کے لیے جو ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی جوڑی کو اسکرین پر دیکھنے کے منتظر ہیں۔ ان کی آنے والی فلم ”لوگرو“ کو سال کی سب سے متوقع فلموں میں شمار کیا جا رہا ہے، اور اب فلم کا پشتو گانا ”سدا آشنا“ منظرِ عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر مقبولیت کی نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ اس رنگا رنگ میوزک ویڈیو میں ماہرہ خان، ہمایوں سعید اور احمد علی بٹ پشتو ثقافت سے بھرپور گانے پر جھومتے نظر آتے ہیں۔ ویڈیو میں دکھایا گیا روایتی لباس، پشتون رقص کے انداز اور دھن کی خوشبو نے...
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت پاکستان کی جانب سے بِٹ کوائن مائننگ اور آرٹیفیشل انٹیلجنس کے شعبوں کو بجلی فراہم کرنے کے حالیہ فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے اس فیصلے پر نہ صرف وضاحت طلب کی ہے بلکہ اسے قرض پروگرام کی شرائط کے برخلاف قرار دیا ہے رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے اعتراض اٹھایا ہے کہ حکومت نے نہ صرف اس اقدام سے قبل فنڈ کو اعتماد میں نہیں لیا بلکہ بجلی کے ٹیرف سے متعلق بھی کوئی مشاورت نہیں کی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے واضح کیا ہے کہ قرض پروگرام کے دوران کوئی بھی پالیسی فیصلہ مشاورت کے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے بِٹ کوائن مائننگ اور اے آئی کو بجلی فراہم کرنے کے معاملے پر تشویش کا اظہار کردیا۔نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ آئی ایم ایف نے بِٹ کوائن مائننگ اور اے آئی کو بجلی فراہم کرنے کے معاملے پر اعتماد میں نہ لینے اور بجلی ٹیرف پر حکومت سے وضاحت طلب کرلی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد سے بِٹ کوائن مائننگ کوبجلی فراہم کرنے پر ورچوئلی بات چیت ہوگی جبکہ آئی ایم ایف نے کرپٹو کرنسی کا سٹیٹس تاحال لیگل نہ ہونے پربجلی مختص کرنے پر وضاحت مانگی۔آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ قرض پروگرام میں رہتے...
بِٹ کوائن مائننگ اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کو بجلی فراہم کرنے کے فیصلے پر آئی ایم ایف کا اظہار تشویش WhatsAppFacebookTwitter 0 31 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بِٹ کوائن مائننگ اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس شعبے کو بجلی فراہم کرنے کے حکومت پاکستان کے فیصلے پر اظہار تشویش کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کو اعتماد میں نہ لینے اور بجلی ٹیرف پر حکومت سے وضاحت طلب کر لی۔ رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا کہ قرض پروگرام میں رہتے تمام اقدامات مشاورت سے کیے جائیں۔ بِٹ کوائن مائننگ اور آرٹیفیشل انٹیلجنس کیلئے بجلی ٹیرف پر بھی وضاحت طلب کی ہے، آئی ایم ایف وفد سے...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان سےوفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کی صورت میں پاکستان اپنے دفاع کا حق استعمال کر سکتا ہے۔ملاقات میں امیرِ جماعتِ اسلامی نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی کا مطالبہ بھی کیا۔ ملاقات میں مسئلہ کشمیر کے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق منصفانہ حل پر زور بھی دیا گیا۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کو جیت کیلئے ہدف دے دیا امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کو پاک، افغان...
اسرائیل نے غزہ جنگ بندی کیلئے امریکا کی نئی تجویز پر دستخط کر دیئے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ جنگ بندی کیلئے امریکا کی نئی تجویز پر دستخط کردیے ہیں البتہ مزید بات چیت جاری ہے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ جنگ بندی کے حوالے سے امریکا کے مشرق وسطیٰ میں خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف کی نئی تجویز پر اسرائیل نے دستخط کر دیے ہیں جبکہ حماس کی جانب سے تجویز پر کوئی جواب ابھی موصول نہیں ہوا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ حماس کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے اور ہمیں امید ہے کہ غزہ میں جنگ بندی ہو...
اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے رہنما محمد سنوار اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:یرغمالیوں کی رہائی کے معاملے پر اسرائیل اور حماس کے مابین مذاکرات دوبارہ سے شروع بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے اسرائیلی پارلیمنٹ (دی کنیسٹ) کو بتایا کہ رواں ماہ کے شروع میں جنوبی غزہ میں ایک اسپتال پر اسرائیلی حملے میں سنوار کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ 21 مئی کو اشارہ دیا گیا کہ سنوار کو ممکنہ طور پر قتل کر دیا گیا ہے۔ نیتن یاہو نے کہا ہم نے محمد دیف، اسماعیل ہنیہ، یحییٰ سنوار اور محمد سنوار کو ختم کر دیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا کہ...
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر پی ٹی آئی کا احتجاج، سکیورٹی ہائی الرٹ، قیدی وین اور بکتربند گاڑی پہنچا دی گئی
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر پی ٹی آئی کا احتجاج، سکیورٹی ہائی الرٹ، قیدی وین اور بکتربند گاڑی پہنچا دی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز اسلا م آباد(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین قومی اسمبلی اور کارکنان اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر عدلیہ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے جمع ہو گئے۔ احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد ہائی کورٹ کے اطراف میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس اور ایف سی کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے، جب کہ قیدی وین اور بکتر بند گاڑیاں بھی ہائی کورٹ کے باہر پہنچا دی گئی ہیں۔ سکیورٹی اداروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے...
اجلاس میں کہا گیا کہ لینڈ ریفارمز ایکٹ 2025ء کی شق نمبر (x) "گورنمنٹ لینڈ" کی تعریف کے مطابق اب تک کی جانے والی تمام الاٹمنٹس اور غیر قانونی قبضے کو نہ صرف قانونی شکل دی گئی بلکہ الاٹ شدہ اراضی کو بھی مخفی رکھا گیا ہے، جس کیوجہ سے اس ایکٹ کی اصل روح مجروح ہوچکی ہے اور گلگت بلتستان کے عوام ہزاروں کنال زمین سے محروم ہوچکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ انجمن امامیہ بلتستان سب ڈویژن گمبہ سکردو کا ایک اہم مشترکہ مشاورتی اجلاس سید احمد شاہ الحسینی امام جامعہ و الجماعت گمبہ سکردو کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں سب ڈویژن گمبہ سکردو کے علماء کرام و عمائدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں لینڈ...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 26 مئی ۔2025 )عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف ) نے پاکستان کے آئندہ مالی سال کے مجوزہ بجٹ اہداف پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کے مالی بوجھ پر تشویش کا اظہار کیا ہے رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کا تھرو فارورڈ 10 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر چکا ہے. ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزارتِ منصوبہ بندی سے 500 جاری ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات طلب کر لیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی اکثریت مہنگے انفرااسٹرکچر منصوبے ہیں، حکومت کو ترقیاتی بجٹ کی منظوری میں مشکلات کا سامنا ہے.(جاری ہے) وزارت خزانہ و منصوبہ بندی میں اختلاف بھی سامنے آگئے ذرائع...
ترجمان حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ کشمیری بھارت کے غیر قانونی قبضے سے آزادی اور دفعہ 370 اور 35A سمیت اپنے حقوق کی بحالی کے مطالبے پر متحد ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی فورسز کی طرف سے جاری محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران بے گناہ لوگوں کو گرفتار اور ہراساں کئے جانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے جس میں نام نہاد آپریشن سندھور کے بعد اضافہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی...
شیعہ علماء کونسل ڈیرہ غازیخان کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری عمر فاروق مشوری کی علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات
وفد میں سید عاقب علی شاہ، سید عمران حسین شاہ، سید محمد جعفر رضا گیلانی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ شامل تھے، علاقائی تنظیمی و عوامی امور و مسائل پر قائد محترم سے رہنمائی لی، قائد محترم نے معزز وفد کی مختلف امور میں رہنمائی کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے کوٹ ادو سے تعلق رکھنے والے شیعہ علماء کونسل کے رہنما و ڈویژنل جنرل سیکرٹری ڈیرہ غازی خان عمر فاروق خان مشوری ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، سید عاقب علی شاہ، سید عمران حسین شاہ، سید محمد جعفر رضا گیلانی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے ملاقات کی، ملاقات میں علاقائی، تنظیمی و عوامی امور و مسائل پر قائد محترم سے رہنمائی...
لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں برطانیہ کے مثبت اور مدبرانہ کردار کو سراہا، اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعاون، تعلیم، سرمایہ کاری، ماحولیاتی تحفظ اور گورننس میں شراکت داری کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ اس موقع پر سبکدوش ہونے والی سیاسی مشیر زوئی ویئر کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا، مریم نواز شریف نے سبکدوش ہونے والی برطانوی ہائی کمیشن کی سیاسی مشیر زوئی ویئر کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کی سفارتی خدمات کو سراہا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے تعلیم، تجارت، سرمایہ کاری، موسمیاتی تحفظ...
سینیئر سیاستدان سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ابھی تک عمران خان کی رہائی کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا، کسی کے ساتھ کوئی ڈیل یا ڈھیل نہیں ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں مسلم لیگ ن نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پیرول پر رہائی کی مخالفت کردی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمیں نواز شریف، شہباز شریف، پرویز الٰہی یا عمران خان کی حب الوطنی پر کوئی شک نہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ بات سراسر بکواس ہے کہ عمران خان کو جیل میں جا کر کوئی بریفنگ دی گئی۔ فیصل واوڈا نے کہاکہ اس وقت پورا ملک جس جیت کا جشن منا رہا ہے یہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر...
بھارت ڈرون حملوں کے ذریعے دراصل پاکستان کو گھیرنے کی کوشش کر رہا تھا لیکن ۔۔۔ دفاعی ماہر نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی جانب سے پاکستان کے مختلف شہروں پر ڈرون حملے کیے گئے جنہیں مسلح افواج نے کامیابی سے ناکام بنادیا۔ تھنک ٹینک آئی ٹی سی ٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور دفاعی امور کے ماہر فاران جعفری کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے ان ڈرونز کے ذریعے دراصل پاکستان کو "دانہ" ڈالنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا " بڑھتے ہوئے دباؤ کے باوجود، تاحال پاکستانی عسکری حلقوں میں یہی عمومی رائے نظر آتی ہے کہ پاکستان بھارت کے بچھائے گئے جال میں نہیں پھنسے گا، اور بدلہ اپنے منتخب کردہ وقت اور مقام پر لے گا۔" پاک بھارت کشیدگی، بھارتی میڈیا کی فیک نیوز فیکٹری...
برطانوی ہاؤس آف لارڈز میں پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت اور سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے خلاف آوازیں اٹھنے لگیں۔ حکومتی وزیر لارڈز کولنز نے کہا ہے کہ پانی بنیادی انسانی ضرورت ہے، سندھ طاس معاہدہ بحال کرنے کے لیے تمام سفارتی کوششیں بروئے کار لائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی طرف سے کشیدگی کم کرنے کا قدم نہایت اہمیت کا حامل ہے، ہماری سفارتی کوششیں اس کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں بھارتی قیادت کا ہدف سندھ طاس معاہدہ تھا، طلال چوہدری اس موقع پر لارڈ شفق محمد نے لندن میں ہائی کمیشن پر ہونے والے حملوں کو تشویش ناک قرار دے دیا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 مئی 2025ء) سترہویں صدی میں مغلوں کی تعمیر کردہ دہلی کے تاریخی لال قلعے پر آخری مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر دوم کے پوتے کی بیوہ سلطانہ بیگم کے دعوے کو پیر کے روزمسترد کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سنجیو کھنہ نے پوچھا کہ "صرف لال قلعہ ہی کیوں؟ فتح پور سیکری اور تاج محل کیوں نہیں؟" یہ دونوں عمارتیں بالترتیب 16ویں صدی کے آخر میں اکبر نے اور 17ویں صدی میں شاہ جہاں نے بنوائی تھیں۔ جسٹس کھنہ نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا،"کیا آپ اس پر بحث کرنا چاہتی ہیں۔" اس کے ساتھ ہی انہوں نے درخواست مسترد کردی۔ سلطانہ بیگم، جو مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتہ...
چیئرمین انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کی زیر صدارت ارسا ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں بھارت کی جانب سے دریائے چناب میں پانی کی اچانک کمی پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ ارسا اعلامیہ کے مطابق خریف سیزن سے پہلے 21 فیصد پانی کی مجموعی قلت متوقع ہے، دریائے چناب میں قلت جاری رہی تو اسکا تخمینہ دوبارہ لگایا جائے گا۔ خریف سیزن کے بعد 7 فیصد پانی کی کمی متوقع ہے۔ اعلامیہ کے مطابق بھارت کی جانب سے پانی کی کٹوتی کے بعد بحران سے نمٹنے کیلئے ذخائر کا مشترکہ استعمال ہوگا۔ پانی کی منصفانہ تقسیم کیلئے صوبوں میں ہم آہنگی سے فیصلے کیے گئے۔ ارسا کے مطابق ہیڈ مرالہ پر دریائے چناب کے بہاؤ میں اچانک کمی کے بعد بھارتی...
اس موقع پر ایم پی اے علی ہادی نے کہا کہ قائد ملت کی ہدایت پر محروم طبقات کے لیے یہ عملی اقدام کیا گیا ہے تاکہ عوام کو فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ پاراچنار سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی علی ہادی نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پاراچنار ڈاکٹر قیصر عباس بنگش کو قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے عطیہ کردہ ادویات حوالے کیں۔ یہ ادویات پاراچنار کے ان دور دراز علاقوں میں منعقد کیے جانے والے میڈیکل کیمپس کے لیے فراہم کی گئی ہیں جہاں صحت کی سہولیات تک رسائی مشکل ہے۔ اس موقع پر ایم پی اے علی ہادی نے کہا کہ قائد ملت کی ہدایت پر محروم طبقات کے...
لاس اینجلس (نیوز ڈیسک)واٹس ایپ، جو میٹا کے زیرِ انتظام دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپس میں شمار ہوتی ہے، اپنے صارفین کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے مسلسل نئی اپ ڈیٹس پر کام کر رہی ہے۔ اب ایک بڑی اور خوش آئند تبدیلی واٹس ایپ ویب صارفین کے لیے متوقع ہے، جو ان کی روزمرہ رابطہ کاری کو مزید سہل بنا دے گی۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، واٹس ایپ اپنے ویب ورژن میں وائس اور ویڈیو کالنگ کی سہولت متعارف کروانے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس وقت یہ سہولت صرف موبائل ایپ اور مخصوص ڈیسک ٹاپ ایپلیکیشنز تک محدود ہے، جس کے باعث ویب صارفین کو کالز کرنے کے لیے اپنے موبائل فون پر انحصار کرنا پڑتا...
ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فورم غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے بہترین مواقع فراہم کررہا ہے، شزا فاطمہ
اسلام آباد میں منعقدہ ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ (DFDI) کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا کہ پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں اور یہ فورم غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے بہترین مواقع فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت وزیراعظم شہباز شریف کے وژن کے تحت جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ محض 42 دن میں 146 سرکاری محکموں کو ڈیجیٹلائز کیا گیا، جو 2 سال کی قلیل مدت میں ایک نمایاں پیشرفت ہے۔ مزید پڑھیں:پورے ملک میں ای روزگار سینٹرز کھولے جا رہے ہیں، شزا فاطمہ شزا فاطمہ نے بتایا کہ...
پاکستانی ہائی کمیشن کی طرف جانے کی کوشش میں بھارتی مظاہرین کو لندن پولیس نے گرفتار کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی انتہا پسند مظاہرین نے برطانوی دارالحکومت میں پاکستانی ہائی کمیشن کی طرف بڑھنے کی کوشش، جسے لندن پولیس نے ناکام بنا دیا۔ برطانوی پولیس نے 4 انتہا پسند بھارتی مظاہرین کو ہنگامہ آرائی کرنے پر گرفتار کر لیا۔ برطانوی نژاد پاکستانیوں کا بھی مظاہرہ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر برطانوی نژاد پاکستانیوں اور کشمیریوں نے پاکستان سے اظہار یکجہتی اور بھارتی دھمکیوں کے خلاف مظاہرہ کیا۔ پاکستانی اور کشمیری پرچم اٹھائے ہوئے پُرجوش پاکستانیوں اور کشمیریوں نے پاکستان اور پاک فوج کے حق میں نعرے بلند کیے۔ مظاہرہ بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے...
نہروں کے معاملے پر 6 روز سے جاری دھرنے اور ہائی ویز کی بندش سے ادویہ اور ان کی ترسیل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ کئی روز سے دھوپ اور شدید گرمی میں پھنسے رہنے کی وجہ سے ادویہ کا بڑا اسٹاک اور کیمیکلز اپنی افادیت کھو سکتے ہیں، جبکہ اس اسٹاک کے مارکیٹ میں پہنچنے سے صحت عامہ کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ سندھ پنجاب بارڈر پر رکے ہوئے کنٹینرز اور ٹرکوں میں ادویہ اور ادویہ سازی کے کیمیکلز بھی شامل ہیں جن کی کول چین متاثر ہونے سے معیار پر سوال اٹھ گئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اتنی طویل مدت تک دھوپ اور گرمی میں موجود ادویہ اور ادویہ سازی کے کیمیکلز صحت عامہ کےلیے خطرہ ہیں۔ ادویہ...