فاروق رحمانی کا نذیر احمد شاہ کو ان کے 31ویں یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
انہوں نے اپنی جوانی کو جدوجہد آزادی کے لیے وقف کر دیا اور بالآخر 16جون 1994ء کو جام شہادت نوش کیا جب وہ جموں و کشمیر جہاد فورس کے چیف کمانڈر تھے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین اور کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سینئر رہنما محمد فاروق رحمانی نے شہید نذیر احمد شاہ کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے جنہیں 31سال قبل بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں شہید کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق محمد فاروق رحمانی نے ایک بیان میں کہا کہ نذیر احمد شاہ نےں1980ء اور 1990ء کی دہائیوں میں تحریک آزادی کشمیر میں نمایاں کردار ادا کیاںہے، انہوں نے اپنی جوانی کو جدوجہد آزادی کے لیے وقف کر دیا اور بالآخر 16جون 1994ء کو جام شہادت نوش کیا جب وہ جموں و کشمیر جہاد فورس کے چیف کمانڈر تھے۔ فاروق رحمانی نے شہید کی بلندی درجات کے لئے دعا کی۔انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ نذیر احمد شاہ اور تحریک مزاحمت کے دیگر شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھیں اور انہیں خراج عقیدت پیش کریں۔ انہوں نے کشمیری عوام کو مودی حکومت کے نوآبادیاتی ایجنڈے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے ظالمانہ ہتھکنڈوں اور آبادی کے تناسب میں تبدیلی نے مقامی آبادی کو اپنے ہی وطن میں اجنبی بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نام نہاد ترقیاتی منصوبے چاہے وہ سڑکوں کی تعمیر ہو یا ریل کا بنیادی ڈھانچہ، دراصل فوجی قبضے کو طول دینے اور کشمیریوں کی زمینوں اور گھروں کو غصب کرنے کی ایک سوچی سمجھی سازش ہے جس طرح فلسطین میں ظالم صیہونی حکومت کر رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نذیر احمد شاہ فاروق رحمانی انہوں نے
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔