امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات، اہم امور پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان سےوفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی ہے۔
اس موقع پر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کی صورت میں پاکستان اپنے دفاع کا حق استعمال کر سکتا ہے۔ملاقات میں امیرِ جماعتِ اسلامی نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی کا مطالبہ بھی کیا۔ ملاقات میں مسئلہ کشمیر کے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق منصفانہ حل پر زور بھی دیا گیا۔
پاکستان نے بنگلہ دیش کو جیت کیلئے ہدف دے دیا
امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کو پاک، افغان تعلقات کی اہمیت اور ملکی سیاسی و اقتصادی مسائل پر پارٹی پالیسی سے بھی آگاہ کیا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: حافظ نعیم الرحمان
پڑھیں:
عالمی برادری غیر ذمہ دارانہ رویے پر بھارت سے جواب دہی کرے، وزیراعظم شہباز شریف کی تاجک صدر سے ملاقات میں گفتگو
عالمی برادری غیر ذمہ دارانہ رویے پر بھارت سے جواب دہی کرے، وزیراعظم شہباز شریف کی تاجک صدر سے ملاقات میں گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز
دوشنبے(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عالمی برادری غیر ذمہ دارانہ رویے پر بھارت سے جواب دہی کرے۔وزیراعظم شہباز شریف کی تاجک صدر امام علی رحمان نے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماوں نے مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور تاجک صدر امام علی رحمان نے علاقائی اور عالمی امور پر بھی بات چیت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت جنگی اقدام تھا، عالمی برادری غیر ذمہ دارانہ رویے پر بھارت سے جواب دہی کرے، پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے اور اپنی علاقائی خود مختاری، سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کرے گا۔انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کے لیے کشمیر کے دیرینہ تنازع کا حل ناگزیر ہے، سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرنا ہوگا۔
وزیراعظم نے کہا کہ جولائی 2024 دورہ تاجکستان میں دو طرفہ تعلقات کی مضبوط بنیاد رکھی، وسط ایشیائی ملکوں کے ساتھ روابط کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں، سی پیک کو وسطی ایشیا تک توسیع دینا چاہتے ہیں۔شہباز شریف نے تاجک صدر کو جنوبی ایشیا کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا۔
انہوں نے تاجک صدر امام علی رحمان کی واٹر ڈپلومیسی کی تعریف کی اور گلیشیئرز سے متعلق عالمی کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد بھی پیش کی۔ دوسری جانب تاجک صدر امام علی رحمان نے کہا کہ پاکستان بااعتماد دوست ہے، خطے میں امن و استحکام کے حامی ہیں، امن و استحکام کی بحالی کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کا قائدانہ کردار قابل تعریف ہے۔
تاجک صدر نے پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔امام علی رحمان نے کاہ کہ پاکستان ہمارا قابل اعتماد شراکت دار ہے، زراعت، صنعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کا فروغ اہمیت کا حامل ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرتحریک تحفظ آئین پاکستان کو دوبارہ متحرک اور سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کو دوبارہ متحرک اور سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ وزارت خزانہ نے نئے بجٹ سے قبل ہی مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا اپنا میٹر اپنی ریڈنگ ،اووربلنگ کے خاتمے کیلئے حکومت کا نئی اسکیم شروع کرنے کا اعلان پاکستان پوسٹ میں اشتہار سے زائد بھرتیاں، پبلک اکاونٹس کمیٹی نے معاملہ نیب کو بھجوا دیا بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 5دہشتگرد ہلاک ایکٹ الائنس پاکستان کا تمباکو ٹیکس پالیسی میں بیرونی مداخلت پر اظہار تشویشCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم