حافظ نعیم الرحمٰن سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
حافظ نعیم الرحمٰن سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات—تصویر بشکریہ حافظ نعیم الرحمٰ فیس بک پیج
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی ہے۔
اس موقع پر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کی صورت میں پاکستان اپنے دفاع کا حق استعمال کر سکتا ہے۔
ملاقات میں امیرِ جماعتِ اسلامی نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی کا مطالبہ بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیے مودی گولی چلائے گا تو ہم غوری چلائیں گے، حافظ نعیمملاقات میں مسئلہ کشمیر کے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق منصفانہ حل پر زور بھی دیا گیا۔
امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے پاک افغان تعلقات کی اہمیت سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کو آگاہ کیا۔
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کو حافظ نعیم الرحمٰن نے پاکستان کے سیاسی اور اقتصادی مسائل پر پارٹی پالیسی سے بھی آگاہ کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ حافظ نعیم الرحم ن
پڑھیں:
صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
کراچی:صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر ِمملکت نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔
صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے، عوامی فلاح اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔
ملاقات میں صوبائی وزیرِ آبپاشی صادق عُمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیرِ صحت میر بخت کاکڑ، وزیرِ لائیو اسٹاک سردار فیصل جمالی، وزیرِ صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیرِ محنت غلام رسول عُمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری شریک تھے۔