2025-07-26@00:25:08 GMT
تلاش کی گنتی: 155

«ٹک ٹاکر کاشف ضمیر»:

    مقبول ترین ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ جنت مرزا نے ایک ایسا انکشاف کرکے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا جس کی حقیقت جاننے کے لیے سب بے تاب ہیں۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں جنت مرزا نے انکشاف کیا کہ انھیں بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے کامیاب ترین ہیرو کارتک آریان کے ساتھ فلم میں مرکزی کردار کی آفر ہوئی تھی۔ جنت مزرا نے یہ انکشاف بھی کیا کہ کارتک آریان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی اس پیشکش کو انھوں نے ٹھکرا دیا تھا۔ ٹک ٹاک اسٹار نے کارتک آیان کے ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میرے والدین نے بھارت جاکر کام کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔ جنت مرزا نے مزید بتایا کہ صرف والدین کی اجازت...
    ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے ساتھی ٹک ٹاکر رجب بٹ کے مسائل کی وجہ کا انکشاف کردیا۔ ماضی میں مختلف اسکینڈلز اور ترک اداکار انگین التان سے جڑے متنازع معاملات کی وجہ سے خبروں میں رہنے والے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں دعویٰ کیا ہے کہ رجب بٹ کے مسائل کے پیچھے ایک مشہور شخصیت کا ہاتھ ہے، کاشف ضمیر نے کہا کہ رجب بٹ اب ایک بڑا نام بن چکا ہے اور اسے کافی شہرت حاصل ہوئی ہے، جسے بعض لوگ برداشت نہیں کر پا رہے۔ ان کے مطابق حسد کی وجہ سے رجب بٹ کی پرانی ویڈیوز کو وائرل کر کے اسے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے...
    لاہور (نیوز ٍڈیسک)معروف ٹک ٹاکر ایمل محمود مغل نے ایک نئی متنازعہ ویڈیو کے ذریعے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی، جس میں وہ اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے کھلے عام قانون کو چیلنج کرتی نظر آ رہی ہیں۔ سائبر کرائم ڈائریکٹوریٹ (CCD) کی جانب سے لاہور میں خطرناک ماضی رکھنے والے افراد کے خلاف گھیرا تنگ کیے جانے کے دوران یہ ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں ایمل محمود احمد مغل ایک ہینڈ گن کے ساتھ دیکھی جا سکتی ہیں۔ ویڈیو میں وہ پرسکون انداز میں اپنی گود میں پستول رکھ کر بیٹھی ہیں، جو کہ واضح طور پر حکومتی احکامات اور قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ متعلقہ حکام کے مطابق، یہ عمل نہ صرف CCD کے قواعد...
    یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر فائرنگ کا معاملہ، پولیس کارروائیوں کے بعد ٹک ٹاکرز میں صلح ہوگئی۔  رپورٹ کے مطابق مشہور یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ کے واقعے کی تفتیش میں پیش رفت کے بعد لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں پولیس کارروائیاں سامنے آئیں۔ چوہنگ پولیس اور سی سی ڈی کی جانب سے مختلف مقامات پر چھاپوں کے بعد سوشل میڈیا پر سرگرم ٹک ٹاکرز میں صلح کی کوششیں تیز ہو گئیں۔ رجب بٹ نے آن لائن میٹنگ کے دوران مبینہ حملہ آور ٹک ٹاکر شانی ٹائیگر سے صلح کر لی۔ یہ صلح معروف شخصیت مسٹر پتلو کی میزبانی میں ہوئی، جس میں شہزاد بھٹی، فرخ کھوکھر، ضمیر چوہدری سمیت دیگر افراد شریک تھے۔ پولیس کے...
    ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے ساتھی ٹک ٹاکر رجب بٹ کے مسائل کی وجہ کا انکشاف کردیا۔ ماضی میں مختلف اسکینڈلز اور ترک اداکار انگین التان سے جڑے متنازع معاملات کی وجہ سے خبروں میں رہنے والے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں دعویٰ کیا ہے کہ رجب بٹ کے مسائل کے پیچھے ایک مشہور شخصیت کا ہاتھ ہے، کاشف ضمیر نے کہا کہ رجب بٹ اب ایک بڑا نام بن چکا ہے اور اسے کافی شہرت حاصل ہوئی ہے، جسے بعض لوگ برداشت نہیں کر پا رہے۔ ان کے مطابق حسد کی وجہ سے رجب بٹ کی پرانی ویڈیوز کو وائرل کر کے اسے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے رجب...
    ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے اور رجب بٹ کے ساتھ جو بھی مسائل ہو رہے ہیں وہ اداکار فہد مصطفیٰ کی وجہ سے ہو رہے ہیں اور اس چیز کے ان کے پاس ثبوت ہیں۔ کاشف ضمیر نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی اس دوران ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا جب رجب کے پاس 5 ہزار بھی نہیں ہوتے تھے اور کوئی اس کی مدد نہیں کرتا تھا لیکن اس نے محنت کی اور وہ ماہانہ اچھے پیسے کما رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رجب بٹ کی وجہ سے میری لوگوں سے لڑائی...
    سرگودھا(نیوز ڈیسک) پاکستانی ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر علی بٹ نے اپنی سادہ شخصیت کا ثبوت دیتے ہوئے شوبز اور سوشل میڈیا کی عام روش کے برخلاف خاموشی سے نکاح کر لیا۔ یہ خبر جیسے ہی منظر عام پر آئی، سوشل میڈیا صارفین اور مداح حیران رہ گئے۔ جب کہ دیگر ٹک ٹاکرز اور یوٹیوبرز اپنی شادیوں کو بڑی تقریبات اور پرشکوہ انداز میں دنیا کے سامنے لاتے ہیں، علی بٹ نے اپنی نجی زندگی کو سادگی، رازداری اور وقار کے ساتھ سنوارنے کو ترجیح دی۔ علی بٹ، جو معروف ٹک ٹاکر عمر بٹ کے چھوٹے بھائی ہیں، ماضی میں سحر حیات کے ساتھ تعلق کی وجہ سے خبروں میں رہے۔ سحر حیات نے جولائی 2023 میں یوٹیوبر سمیع رشید سے...
    حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)حیدرآباد میں ٹک ٹاک ویڈیو کے لیے پولیس موبائل، وائرلیس اور کیپ کا استعمال کرتے ہوئے ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوگئی۔(جاری ہے) پولیس اہلکار نے ٹک ٹاکر فہمیدہ کی تھانہ حسین آباد کی حدود میں ویڈیو بنائی اور وائرل ہونے کے بعد پولیس نے موقف دینے سے انکار کردیا۔اعلی حکام نے پولیس وردی میں ٹک ٹاک بنانے پر پابندی عائد کررکھی ہے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 جولائی 2025ء) پاکستانی شہر راولپنڈی کے پولیس ترجمان نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا، ''لڑکی کے والد نے اسے ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا کہا۔ اس (لڑکی) کے انکار پر اس کے والد نے اسے قتل کر دیا۔‘‘ پاکستان: خواتین کی سوشل میڈیا پر شہرت، اصل قیمت کہیں زیادہ پاکستان، غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں پندرہ سالہ لڑکی کا قتل پولیس رپورٹ کے مطابق تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ اس شخص نے 'غیرت کے نام پر‘ اپنی 16 سالہ بیٹی کو منگل کے روز قتل کیا۔ ابتدائی تفتیش کے بعد اس شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ راولپنڈی پولیس کے مطابق مقتولہ کے خاندان نے...
    ہماری سوسائٹی ذہنی طور پر کس قدر بیمار اور خصوصاً خواتین کے لیے کتنی غیر روادار ہو چکی ہے، اِس کا اندازہ ملک بھر میں آئے روز خواتین کے بہیمانہ اور لرزہ خیز قتل اورپر اسرار اموات سے کیا جا سکتا ہے۔ اِس صورتحال میں کون کہہ سکتا ہے کہ یہ کسی اسلامی سماج کی تصویر ہے؟ 9جولائی 2025 کو روزنامہ ’’ایکسپریس‘‘ سمیت ملک کے کئی دیگر اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا نے یہ ہوشربا خبر دی ہے کہ راولپنڈی کے نزدیک پڑنے والے مشہور قصبے ’’روات‘‘ میں ایک سنگدل شخص نے اپنی سولہ سالہ بیٹی کو قتل کر دیا ہے ۔ مقتولہ کا جرم کیا تھا؟ بتایا گیا ہے کہ مقتولہ مہک شہزادی ٹک ٹاکر تھی۔ والد کو اُس کی...
    شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کی جانب سے امریکی صارفین کے لیے ایک علیحدہ ایپلی کیشن بنائے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے، جسے امریکا میں اس وقت فعال کیا جائے گا جب وہاں ٹک ٹاک پر بندش عائد کی جائے گی۔ امریکی حکومت نے ٹک ٹاک کی بندش کے خلاف قانون بنا رکھا ہے، جس کے تحت اگر ٹک ٹاک اپنے امریکی آپریشنز کسی امریکی کمپنی یا فرد کو فروخت نہیں کرتی تو ایپ کو امریکا میں بند کردیا جائے گا۔ مذکورہ قانون کے تحت ڈونلڈ ٹرمپ ٹک ٹاک کی فروخت اور پابندی سے متعلق معاملات طے پانے کی وجہ سے تین بار ٹک ٹاک پر پابندی کی مدت بڑھا چکے ہیں۔ ابتدائی طور پر ٹک ٹاک...
    ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے ہتھیاروں کی نمائش پر معافی مانگ لی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے سرِعام ہتھیاروں اور ڈالا کلچر کی نمائش پر عوام سے معافی مانگ لی ہے۔ انہوں نے ایک ویڈیو بیان میں اعتراف کیا کہ ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ اسلحے سے لیس گارڈز کے ساتھ سڑکوں پر گشت کرتے دکھائی دیے، جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیلا۔ کاشف ضمیر نے اپنے بیان میں اس عمل کو "بےوقوفی” قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی اس حرکت سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ آئندہ وہ نہ تو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن شرقی کی عدالت نے فیروز آباد تھانے کی حدود میں 13 کروڑ روپے کی ڈکیتی سے متعلق کیس میں دو ملزمان کی جانب سے پولیس ریمانڈ کالعدم قرار دینے اور تشدد کا نشانہ بنانے کے خلاف درخواست پر ٹک ٹاکر یسرا سمیت 4 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دیا۔ عدالت نے ملزمان ٹک ٹاکر یسرا ، نمر، شہروز ا اور شہریار کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے پولیس کے خلاف انکوائری کرنے کا بھی حکم دے دیا ہے۔ جمعہ کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں فیروز آباد تھانے کی حدود میں 13 کروڑ روپے کی ڈکیتی سے متعلق کیس میں...
    لاہور سے معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کاشف ضمیر کی چند روز سے باوردی مسلح گارڈز کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی تھیں جس پر ایکشن لیتے ہوئے کاشف ضمیر اور اس کے سیکیورٹی گارڈز کے خلاف تھانہ سی سی ڈی میں مقدمات درج کیے گئے۔ کاشف ضمیر کے خلاف اسلحہ کی نمائش سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔ کاشف ضمیر کو سی سی ڈی اقبال ٹاون نے گرفتار کیا۔ ٹک ٹاکر کے ساتھ سی سی ڈی نے اس کے 13 گارڈز کو بھی گرفتار کیا۔ کاشف ضمیر کے گارڈز سے اسلحہ بھی قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔ جس کے بعد کاشف ضمیر کا اعتراف جرم اور معافی مانگنے...
    معروف یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر مان ڈوگر نے انکشاف کیا ہے کہ ٹک ٹاک پر روزانہ لائیو آکر ماہانہ دو کروڑ روپے تک کمائے جا سکتے ہیں۔ مان ڈوگر نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔ مان ڈوگر اکثر رجب بٹ کے فیملی ولاگ میں نظر آتے ہیں اور یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ ان کی موجودگی نے ان ولاگز کی شہرت میں اضافہ کیا ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ انہیں ولاگز میں آنے کا کوئی خاص شوق نہیں تھا، لیکن ایک دن اتفاقاً وہ ولاگ میں آگئے اور وہ قسط بہت مقبول ہوگئی، اس کے بعد رجب بٹ...
    لاہور میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) نے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو ایک بار پھر گرفتار کرلیا  ۔ نجی ٹی وی کے مطابق کاشف ضمیر کی چند روز سے باوردی مسلح گارڈز کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی تھیں جس پر ایکشن لیتے ہوئے کاشف ضمیر اور اس کے سیکیورٹی گارڈز کے خلاف تھانہ سی سی ڈی میں مقدمات درج کیے گئے۔ کاشف ضمیر کے خلاف اسلحہ کی نمائش سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔ کاشف ضمیر کو سی سی ڈی اقبال ٹاون نے گرفتار کیا۔ ٹک ٹاکر کے ساتھ سی سی ڈی نے اس کے 13 گارڈز کو بھی گرفتار کیا۔ کاشف ضمیر کے گارڈز سے اسلحہ بھی قبضہ میں لے لیا گیا...
    معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر جو سوشل میڈیا پر اپنے متنازع بیانات اور طرزِ زندگی کی وجہ سے اکثرخبروں میں رہتے ہیں ایک بار پھر قانون کی زد میں آ گئے ہیں۔ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) نے کاشف ضمیر کو لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن سے گرفتار کیا تھا۔ ٹک ٹاکر کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز کے بعد حراست میں لیا گیا جس میں ان کے پرائیویٹ مسلح گارڈز کو عوام کے سامنے ہتھیاروں کی نمائش کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: ’پولیس کا کام پیسے پکڑنا ہی رہ گیا؟‘، شادی پر پیسوں کا تھال پکڑے پنجاب پولیس کے اہلکار کی ویڈیو وائرل ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سی سی ڈی...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02جولائی 2025) ٹک ٹاکرکاشف ضمیرکو ایک بارپھر اسلحے کی نمائش کرنے پرگرفتارکرلیا گیا، سی سی ڈی نے کاشف ضمیر کے 13گارڈز کو بھی حراست میں لیکران سے بھی اسلحہ قبضہ میں لے لیا، ٹکرٹاکرکاشف ضمیرکو سی سی ڈی اقبال ٹاؤن  نے گرفتارکیا، کاشف ضمیر اور اس کے سیکیورٹی گارڈز کے خلاف تھانہ سی سی ڈی میں مقدمات درج ہیں۔ٹک ٹاکر کیخلاف اسلحہ کی نمائش سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج ہوئے۔ کاشف ضمیر کی چندروز سے باوردی مسلح گارڈز کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی تھیں جس پرپولیس نے ٹک ٹاکرکاشف ضمیر اور اس کے سیکیورٹی گارڈز کے خلاف تھانہ سی سی ڈی میں مقدمات درج کئے تھے۔ پولیس کی جانب سے کاشف ضمیر کے...
    معروف ٹک ٹاکرکاشف ضمیر کو اسلحے کی نمائش کرنے پرگرفتار کرلیا گیا۔ ٹکرٹاکرکاشف ضمیرکو سی سی ڈی اقبال ٹاون نےگرفتارکیا،کاشف ضمیر اور اس کے سیکیورٹی گارڈز کے خلاف تھانہ سی سی ڈی میں مقدمات درج ہیں،ٹک ٹاکر کیخلاف اسلحہ کی نمائش سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج ہوئے۔ سی سی ڈی نےکاشف ضمیر کے 13گارڈز کو بھی حراست میں لے لیا،اور اسلحہ بھی قبضہ میں لے لیا گیا، کاشف ضمیر کی باوردی مسلح گارڈز کی ویڈیوز سوشل میڈیا پروائرل ہورہی تھیں۔ Post Views: 3
    لاہور میں سوشل میڈیا سے شہرت پانے والی دو ٹک ٹاکرز سوزین اور نمرہ نے دوستی ختم کرنے پر اپنی سابقہ دوست اجالا کے گھر پر فائرنگ کروا دی۔ واقعہ تھانہ ہیئر کی حدود میں پیش آیا جہاں اجالا کے بھائی خبیب عباس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم احمد نے ٹک ٹاکرز سوزین اور نمرہ کے کہنے پر اجالا کے گھر پر فائرنگ کی۔ مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ دوستی کے خاتمے پر سوزین اور نمرہ نے پہلے اجالا کو دھمکیاں دیں، جس کے بعد گھر پر مسلح حملہ کروایا گیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے سوزین، نمرہ اور ان کے ساتھی احمد کے خلاف مقدمہ درج کر...
    کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کےعلاقے پی ای سی ایچ ایس میں تاجر کے گھر 13 کروڑکی ڈکیتی کے ملزمان بہن بھائی ٹک ٹاکر نکلے۔ 26 جون کی رات پی ای سی ایچ ایس میں تاجر کے گھر میں 13 کروڑ کی ڈکیتی سے متعلق گرفتار 4 ملزمان سے تفتیش جاری ہے ،گرفتار ملزمان میں یسرا،نمرا، شہریار اور شہروز شامل ہیں۔ تفیتشی حکام کے مطابق ڈکیتی کرنے والے بہن بھائی ٹک ٹاکر ہیں ، ملزمان نے ایف آئی اے کی جعلی وردی استعمال کرتے ہوے تاجر کے گھر سے 13 کروڑ روپے لوٹے تھے۔ تفیتشی حکام کے مطابق ملزمان تاجر کے گھر سے نقد رقم، قیمتی گھڑیاں، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان بھی لوٹ کر فرار ہوئے تھے۔ تفیتشی حکام کا کہنا...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ٹک ٹاک کا خریدارموجود ہے، امیر لوگوں کا گروپ ٹک ٹاک خریدنا چاہتا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوکس نیوز کو انٹرویو میں کہا کہ جو ڈیل تیار کررہے ہیں اس میں چین کی منظوری درکار ہوگی، یہ پیش گوئی ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ منظوری دے دیں گے۔ 2 ہفتوں میں بتاؤں گا کہ ٹک ٹاک خریدنے والے کون ہیں۔ انٹرویو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران جوہری طاقت حاصل کرنے کے قریب تھا۔ ایران کو پتا بھی نہیں تھا کہ ہم کب اور کیسے حملہ کریں گے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی سائٹ پر موجود افراد نے صرف خود کو بچانے...
    صدر ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ویسے ہمارے پاس ٹک ٹاک کے لیے ایک خریدار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بہت امیر لوگ ہیں، یہ دولت مند لوگوں کا ایک گروپ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک کی خریداری کے لیے سرمایہ کاروں کا ایک گروپ سامنے آیا ہے اور وہ دو ہفتوں میں خریدنے والے کا نام بتا سکتے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق چینی مالک کی سوشل میڈیا کمپنی ٹک ٹاک کو امریکہ میں پابندی کا سامنا ہے جس کے بچنے کے لیے اس کا سودا کیا جائے گا۔ صدر ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ویسے ہمارے پاس ٹک ٹاک...
    معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے لرزہ خیز قتل میں ملوث گرفتار ملزم عمر حیات عرف ’کاکا‘ نے مجسٹریٹ کے سامنے مبینہ طور پر اعتراف جرم کرلیا۔ ملزم نے بیان دیا ہے کہ اس نے ملاقات سے انکار پر ثنا یوسف کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمر حیات نے اپنے اعترافی بیان میں انکشاف کیاکہ وہ 2 جون کو ثنا یوسف کے بلانے پر یہاں آیا تھا، لیکن وہ اس سے نہیں ملی، جس پر وہ شدید غصے میں آگیا۔ یہ بھی پڑھیں ثنا یوسف کیس میں اہم پیشرفت، والد کا بیان بھی سامنے آگیا ’میں اس کی سالگرہ کے لیے تحفہ لایا تھا، مگر اس نے وہ بھی لینے سے انکار کر...
    پولیس نے ڈیفنس اور پوش علاقوں میں منشیات سپلائی کرنے والی ملزمہ سے آئس برآمد کر لی ملزمہ منشیات سپلائی کے لیے سوشل میڈیا،ٹک ٹاک اور انسٹاگرام کا سہارا لیتی تھی، پولیس حکام شہر قائد میں خواتین کے منظم منشیات فروش نیٹ ورک کی سرگرمیاں بے نقاب ہو گئیں، پولیس نے ڈیفنس اور پوش علاقوں میں منشیات سپلائی کرنے والی ٹک ٹاکر بابرہ عرف بیبو بلوچ کو گرفتار کر لیا۔ ملزمہ سے آئس (کرسٹل میتھ) برآمد کی گئی ہے۔پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزمہ نے منشیات کی سپلائی کے لیے سوشل میڈیا، خاص طور پر ٹک ٹاک اور انسٹاگرام کے استعمال کا انکشاف کیا ہے۔ ملزمہ نے بتایا کہ وہ پوش علاقوں میں پارٹیوں کے دوران منشیات فراہم کرتی...
    ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل: ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم،ملزم کے وکلا کا والدین سے ملاقات نہ کروانے کا شکوہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل میں ملوث ملزم عمر حیات کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔پولیس کی جانب سے ملزم عمر حیات کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ محمد حفیظ کی عدالت میں ملزم کو پیش کیا گیا۔پراسیکیوشن کی جانب سے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا نہیں کی گئی۔ ملزم عمر حیات کے وکلا کی جانب سے عدالت میں والدین سے ملاقات نہ...
    کراچی(نیوز ڈیسک)منشیات سپلائی کے الزام میں پولیس نے ٹک ٹاکر ملزمہ کو گرفتار کرلیا، ٹک ٹاکر نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا، انکشافات کئے کہ پارٹیوں میں آنا جانا شروع کیا اور وہاں سے منشیات کی لت لگی۔ کراچی میں درخشاں پولیس کے ہاتھوں منشیات سپلائی کرنے کے الزام میں گرفتار ٹک ٹاکر ملزمہ کی ابتدائی انٹیروگیشن پورٹ سامنے آگئی ، گرفتار ملزمہ نے انکشاف کیا کہ پوش علاقوں میں پارٹیوں میں آناجانا شروع کیا،وہاں سے آئس اورکوکین کا نشہ کرنے لگی اورمنشیات کی سپلائی کا کام بھی شروع کیا۔ گرفتار ملزمہ نے دوران تفتیش کچھ نام لیے ہیں جن کی گرفتاری کی کوشش کی جا رہی ہے۔ درخشاں پولیس نےانٹیلی جنس بنیاد پرڈیفنس فیز5چھبیس اسٹریٹ خیابان بدرکے قریب...
    اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں ملزم کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے دوبارہ 23 جون کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ قاتل عمر حیات کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ حفیظ احمد کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پراسیکوشن کی جانب سے عدنان علی، راجہ نوید حسین اور مظہر بشیر پیش ہوئے۔ پراسیکیوٹر راجہ نوید نے کہا کہ ملزم کے زیر استعمال گاڑی برآمد ہو چکی ہے اور موبائل فون برآمد کروانا مقصود ہے، ملزم انتہائی چالاک اور جرم کی سنگینی کو سمجھتا ہے اس لیے موبائل فون برآمد نہیں کروا رہا۔ عدالت میں پراسیکیوٹر نے استدعا...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے منفی استعمال کی حوصلہ شکنی کرنی چاہئے۔ وزیراطلاعات نے مقتولہ ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے گھرآئے اوران کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو میں وزیراطلاعات نے کہا کہ ثناء یوسف کے قتل پر پوری قوم رنجیدہ ہے،ثناء یوسف کا قتل ٹیسٹ کیس ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے ثناء یوسف کے قتل کا سختی سے نوٹس لیا ہے،ملزم کو سخت ترین سزا ملنی چاہئے،کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے قانونی ٹیم تشکیل دی جائے گی۔  عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا ذمہ داری سے استعمال ہونا چاہئے۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ بچیوں کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کو امریکا میں کام کرنے کے لیے مزید 90 روز کی مہلت دے دی۔ خبررساں اداروں کے مطابق ٹرمپ نے اعلان کیا کہ انہوں نے ٹک ٹاک کو چینی شخصیت کے سوا کسی اور کو فروخت کرنے کے لیے مزید 90 دن کی مہلت دی ہے، بصورت دیگر اسے امریکا میں بند کر دیا جائے گا۔ ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ابھی ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت ٹک ٹاک کی بندش کی ڈیڈ لائن میں 17 ستمبر کی توسیع کر دی گئی ہے۔
    اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل میں نامزد ملزم عمر حیات کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 3 روز کی توسیع کرتے ہوئے ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ دارالحکومت کی ضلعی عدالت میں ثنا یوسف قتل کیس کی سماعت کے موقع پر 4 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم عمر حیات کو جوڈیشل مجسٹریٹ حفیظ احمد کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ https://Twitter.com/khurram143/status/1935953216442679652 پروسیکیوٹر راجہ نوید نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے زیر استعمال گاڑی برآمد کی جاچکی ہے، تاہم اس کا موبائل فون تاحال برآمد نہیں کیا جا سکا، ان کا کہنا تھا کہ ملزم انتہائی چالاک ہے اور جان بوجھ کر موبائل فون برآمد کروانے میں تعاون...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کی معروف ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کمپنی زونگ فورجی نے پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز 2025 کے موقع پر ”Best Digital Campaign (TikTok) “ کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز کو ملک میں ڈیجیٹل شعبے کی بہترین پہچان سمجھا جاتا ہے، جہاں ایوارڈز کا فیصلہ ایک آزاد ماہرین کی کمیٹی کرتی ہے۔ یہ ایوارڈز نہ صرف تخلیقی اثرات بلکہ حقیقی اور مثبت نتائج پر مبنی ڈیجیٹل جدت کو سراہتے ہیں۔ یہ اعزاز زونگ فورجی کی اس حکمت عملی کا مظہر ہے جو اسے پاکستان کے ڈیجیٹل منظرنامے میں ایک نمایاں مقام پر فائز رکھتی ہے اور اس کے سلوگن ” Let’s Get Digital “ کو الفاظ کی بجائے عملی اقدامات میں ڈھالتی ہے۔اس کامیاب مہم کا مرکزی خیال صارفین...
    ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل سے متعلق کیس: ملزم کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 16 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد:ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل سے متعلق کیس میں عدالت نے ملزم کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، پولیس نے گرفتار ملزم عمر حیات کو عدالت میں پیش کردیا۔ علاقہ مجسٹریٹ محمد حفیظ کی عدالت میں ملزم کو پیش کیا گیا، عدالت نے شناخت پریڈ کیلئے ملزم کو جیل بیجھنے کا حکم دیا تھا۔ پولیس کیجانب سے شناخت پریڈ کا عمل مکمل ہونے پر ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا،...
    لاہور(نیوز ڈیسک)معروف ٹک ٹاکر کنول آفتاب نے والد سے متعلق حیران کن انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کے پاس والد کی کوئی تصویر ہے نہ والد ان کے ساتھ تصویر بنوانا چاہتے ہیں۔ کنول آفتاب نے حال ہی میں انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیے، جہاں ان سے مختلف ذاتی سوالات بھی کیے گئے۔ ان سے ان کے شوہر ٹک ٹاکر ذوالقرنین اور بیٹی کے حوالے سے بھی پوچھا گیا جب کہ ان سے ان کے وزن سے متعلق بھی دریافت کیا گیا۔ ٹک ٹاکر نے بتایا کہ ان کا وزن 78 کلو گرام تک پہنچ چکا ہے اور ان کا قد 5 فٹ سے زیادہ ہے، آج کل وہ کسی طرح کی ڈائٹنگ نہیں کر...
    ٹک ٹاکر لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی  کے کیس میں معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے شریک ملزم کی عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔ سیشن کورٹ لاہور میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کے مقدمے کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج سید نجف حیدر نے عبوری ضمانت پر سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے یوٹیوبر رجب بٹ کے شریک ملزم سلمان حیدر کی عبوری ضمانت منظور کرلی اور 18 جون تک پولیس کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔  عدالت نے ملزم کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا اور تفتیشی سے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی۔ تھانہ نواب ٹاؤن پولیس کے مقدمہ درج کررکھا ہے، ملزم پر ٹک ٹاکر لڑکی نے زیادتی کا الزام عائد کررکھا ہے۔
    لاس اینجلس میں مقیم معروف ٹک ٹاکر نٹالی رینالڈز کو ٹک ٹاک سے بین کر دیا گیا کیونکہ انہوں نے ذہنی طور پر بیمار اور بے گھر خاتون کو 20 ڈالر دینے کا جھانسہ دے کر جھیل میں کودنے پر مجبور کیا۔ حالانکہ وہ جانتی تھیں کہ خاتون تیرنا نہیں جانتیں۔ جب وہ خاتون پانی میں کود گئیں تو نیٹلی موقع سے فرار ہو گئیں اور بعد میں آسٹن کی فائر بریگیڈ اور پیرامیڈکس نے اس عورت کو پانی سے نکالا۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انفلوئنسر نے دعویٰ کیا کہ یہ اسٹنٹ ’اسکینجر ہنٹ‘ کا حصہ تھا، لیکن ویڈیو میں انہیں خاتون کے مدد کے پکارنے کے باوجود وہاں سے بھاگتے ہوئے دکھایا گیا۔ حالانکہ انہوں نے وعدہ کیا...
    بہت ہی کم لوگ جانتے ہیں کہ اسلام آباد میں اپنے گھر کے اندر قتل ہونے والی معروف ٹک ٹاکر ثنا یوسف نے ایک ڈرامے میں بھی کام کیا تھا۔ 17 سالہ ثنا یوسف کے ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر فالورز کی تعداد لاکھوں میں تھیں۔ ان کی زیادہ تر ویڈیوز میں سادگی، برجستگی، مزاح اور عمومی مسائل پر گفتگو ہوا کرتی تھی۔ ثنا یوسف اپنی ویڈیوز میں ہر وقت ہنستی مسکراتی نظر آتی تھیں۔ وہ سوشل میڈیا پر اپنی سادگی کی وجہ سے بھی کافی مقبول تھیں۔ مقتولہ ثنا یوسف کی ویڈیوز دیکھ کر یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں تھا کہ اس چھوٹی سی بچی میں ایک اداکارہ بھی چھپی ہوئی ہے۔ جس کا ثبوت اس وقت ملا جب سوشل میڈیا پر ایک ڈرامے...
    ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کا چالان بنانے اور پولیس کی مدد کیلئے 2 رکنی پراسیکیوشن ٹیم مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد:حکومت نے ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کیس کا چالان بنانے اور پولیس کی مدد کے لیے 2 رکنی پراسیکیوشن ٹیم مقرر کردی۔تفصیلات کے مطابق پراسیکیوشن کی 2 رکنی ٹیم میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر عدنان علی اور راجہ نوید کیانی شامل ہیں، ٹیم کیس کی تحقیقات میں تفتیشی افسر کی معاونت کرے گی۔ ثنا یوسف کے قتل کیس کے چالان کی تیاری کی بھی اسکروٹنی کی جائے گی، پراسیکیوٹرز کی ٹیم کی تعیناتی کا مقصد کیس کے چالان کو مضبوط بنانا ہے، تاکہ ملزم کو ٹرائل کورٹ سے سخت سے سخت...
    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں زیر سماعت نوجوان ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کیس میں فیڈرل پراسیکیوٹر کیجانب سے کیس میں 2 رکنی ٹیم مقرر کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق پراسیکوشن کی 2 رکنی ٹیم میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر عدنان علی اور راجہ نوید کیانی شامل ہیں۔ پراسیکیوٹرز کی 2 رکنی ٹیم کیس کی تحقیقات میں تفتیشی افسر کی معاونت کرے گی، پراسیکیوٹرز کی ٹیم چالان کی تیاری کی بھی سکروٹنی کرے گی۔ پراسیکیوٹرز کی ٹیم کی تعیناتی کا مقصد کیس کے چالان کو مضبوط بنانا ہے۔
    ویب ڈیسک: معروف ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قاتل عمر حیات المعروف کاکا کے والد کا کہنا ہے کہ میرا دل اس بات پر راضی نہیں کہ ثناء یوسف کا قتل میرے بیٹے نے کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق 2 جون کو اسلام آباد کے سیکٹر جی 13 میں قتل کی جانے والی  ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم عمر حیات کو  3 جون کو  گرفتار کیا گیا تھا اور ملزم نے دوران تفتیش ٹک ٹاکر کے قتل کا اعتراف بھی کر لیا تھا، بعد ازاں ملزم کو شناختی پریڈ کے لیے 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔حال ہی میں سوشل میڈیا پر  عمر حیات عرف ’ کاکا‘ کے والد  امجد کا ایک...
    پاکستانی ٹک ٹاکر اور ماڈل اریکا حق نے یہ الزام عائد کیا ہے کہ کچھ ٹک ٹاکرز شہرت حاصل کرنے اور ویوز کی خاطر اپنی نازیبا ویڈیوز خود لیک کررہی ہیں۔ اریکا حق نے گزشتہ دنوں اپنے ایک انٹرویو میں معاشرے میں تیزی سے بڑھتے ہوئے نہایت حساس اور نازک مسئلے پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہرت حاصل کرنے کےلیے کچھ ٹک ٹاکرز دانستہ اپنی نازیبا ویڈیوز خود لیک کرتی یا کرواتی ہیں تاکہ میڈیا اور عوام کی توجہ حاصل کرسکیں۔ اریکا کا کہنا تھا کہ ایسا کرنے والی ٹک ٹاکرز کا مقصد محض یہ ہے کہ انھیں زیادہ سے زیادہ شہرت حاصل ہوسکے، کیونکہ اس سے پہلے کپلز کاویڈیوز بنانے کا رواج...
    نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ٹک ٹاکر ثنا ء یوسف کے قتل کے تناظر میں ٹاکرز اور انفلوئنسرز کیلئے  ایڈوائزری جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاکرز، وی لاگرز، انفلوئنسرز اور بلاگرز کو لائیو اسٹریمنگ کی لوکیشن ظاہر کرنے، سوشل میڈیا پر ہر کسی کو دوست بنانے اور مشکوک دعوتوں میں جانے سے گریز کرنے سے متعلق ڈیجیٹل تخلیق کاروں کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔ نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری میں ٹاک ٹاکرز، وی لاگرز، انفلوئنسرز اور بلاگرز سے کہا گیا ہے کہ وہ محتاط رہیں لائیو اسٹریمنگ کی لوکیشن ظاہر نہ کریں، سوشل میڈیا پر ہر کسی کو دوست نہ بنائیں اور ہر کسی کے بلانے پر ملاقات یا...
    2 جون کو اسلام آباد میں قتل کی گئی نوجوان ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے والد نے کہا ہے کہ وقوعہ کے وقت گھر پر موجود میری بہن کو ایسا لگا جیسے شاید کوئی  غبارہ پھٹا ہے جب کہ قاتل نے فرار ہوتے ہوئے وقت مقتولہ کی پھوپو کو بھی فائر مارنے کی کوشش کی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق جترال کے گاؤں سے بات چیت کرتے ہوئے مقتولہ کے والد سید یوسف حسن نے کہا کہ وہ ان کی اکلوتی بیٹی تھیں اور ’بہت بہادر‘ تھیں۔ وہ بتاتے ہیں کہ ’میں اس دن تقریباً گھر کے نزدیک ہی تھا۔ ایک دوست کے پاس بیٹھا ہوا تھا جب اسے کال آئی اور اس نے مجھے بتایا کہ ایک ایمرجنسی ہو...
    نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ٹک ٹاکر ثنا ء یوسف کے قتل کے تناظر میں ٹاکرز اور انفلوئنسرز کیلئے  ایڈوائزری جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاکرز، وی لاگرز، انفلوئنسرز اور بلاگرز کو لائیو اسٹریمنگ کی لوکیشن ظاہر کرنے، سوشل میڈیا پر ہر کسی کو دوست بنانے اور مشکوک دعوتوں میں جانے سے گریز کرنے سے متعلق ڈیجیٹل تخلیق کاروں کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔ نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری میں ٹاک ٹاکرز، وی لاگرز، انفلوئنسرز اور بلاگرز سے کہا گیا ہے کہ وہ محتاط رہیں لائیو اسٹریمنگ کی لوکیشن ظاہر نہ کریں، سوشل میڈیا پر ہر کسی کو دوست نہ بنائیں اور ہر کسی کے بلانے پر ملاقات یا کام...
    ٹک ٹاکر 17 سالہ ثنا یوسف کے بہیمانہ قتل نے ہر ذی شعور کو جھنجھوڑ کر رکھ دی ہے اور شوبز ستاروں نے بھی اس سفاکانہ عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔   خوبصورت اداکارہ عائزہ خان جو سوشل میڈیا پر سماجی موضوعات پر پوسٹیں کرتی رہتی ہیں نے ثنا یوسف کے قتل پر انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی ہے۔ جس میں اداکارہ عائزہ خان نے انفلوئنسرز اور ایکٹوسٹس کو خبردار کیا کہ ہمارے معاشرے میں رہتے ہوئے سوشل میڈیا کے فوائد اور نقصانات کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو غیر محفوظ قرار دیتے ہوئے مشورہ دیا کہ اپنے گھر کا پتا، گاڑی کا نمبر، بچوں کے بارے میں اور ایسی جگہیں جہاں روزانہ آنا جانا ہو، کبھی بھی سوشل میڈیا پر...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے بہیمانہ قتل کے حوالے سے معروف صحافی اور اینکر پرسن ہرمیت سنگھ نے تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں۔ ایک نجی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ سانحے سے کچھ ہی دیر قبل تک مقتولہ ان سے رابطے میں تھی اور گزشتہ ہفتے بھر بھی ان کی بات چیت ہوتی رہی۔ہرمیت سنگھ کے مطابق ثناء یوسف کی رہائش ایسی جگہ پر تھی جہاں بالائی منزل پر کسی کی اجازت کے بغیر جانا ممکن نہیں، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ قاتل ان کا جاننے والا تھا اور اہلِ محلہ بھی اس کی شکل سے واقف تھے۔ اینکر نے کہا کہ جس طرح اچانک راتوں رات میت...
    اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں گرفتار ملزم عمر حیات نے اعترافِ جرم کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عمر حیات رینٹ پر حاصل کی گئی فورچونر گاڑی کے ذریعے فیصل آباد سے اسلام آباد پہنچا، وہ پہلے 29 مئی اور پھر 2 جون کو اسی گاڑی میں آیا، تاہم گاڑی کا کرایہ تک ادا نہ کیا۔ گرفتاری کے وقت ملزم کی جیب سے محض چند سو روپے برآمد ہوئے جبکہ رینٹ اے کار کا مالک بھی پیسے لینے تھانے پہنچ گیا۔ تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم خود کو لینڈ لارڈ کا بیٹا ظاہر کرتا تھا، حالانکہ اس کا والد ایک ریٹائرڈ گریڈ 16 سرکاری...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 جون 2025ء) پولیس کے مطابق 17 سالہ ثنا یوسف کو پیر کے روز اس کے گھر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ، جس کے بعد تحقیقات کا آغاز ہوا۔ ثنا یوسف، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر مجموعی طور پر دس لاکھ سے زائد فالوورز کی حامل تھیں۔ ان کے قتل نے پاکستان میں آن لائن شخصیات، خاص طور پر نوجوان خواتین، کی سلامتی کے بارے میں تشویش کو مزید بڑھا دیا ہے۔ ہم اس کیس کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟ پولیس نے ثنا یوسف کی والدہ کی شکایت پر ایک نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے...
    ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کا مقدمہ درج، ملزم کو شناخت کرسکتے ہیں،والدہ
    17 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو گزشتہ رات 2 جون کو ان کے گھر اسلام آباد جی-I سیکٹر میں بے دردی سے قتل کردیا گیا تھا پولیس نے قاتل کو فیصل آباد سے گرفتار کرلیا، آلہ قتل بھی برآمد کرلیا، پولیس کی کارروائی پر وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے ٹویٹ کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے ٹویٹ کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس کی شاندار کارکردگی کو سراہا، لکھا کہ ’اسلام آباد پولیس نے ثناء یوسف قتل کیس کے ملزم 20 گھنٹوں میں گرفتار کر لیے۔ انہوں نے لکھا کہ ملزم سے گرفتار، آلہ قتل اور آئی فون بھی برآمد کیے گئے۔یہ واقعہ گزشتہ روز اسلام آباد میں پیش آیا تھا ،نقاب پوش ملزم نے نوجوان لڑکی کو...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر داخلہ محسن نقوی نے ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قاتل کی گرفتاری پر اسلام آباد پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے ملزم کو 20گھنٹوں کے اندر گرفتار کیا، پولیس نے ملزم سے پستول اور مقتولہ کا موبائل فون بھی برآمد کیا،وزیر داخلہ کا مزید کہناتھا کہ  ملزم نے ثنا یوسف کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔ مزید :
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، جس میں والدہ نے اپنی بیٹی کے قتل کی دلخراش تفصیلات بتائیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ والدہ نے بتایا کہ پیر کی شام 5 بجے ملزم ہمارے گھرداخل ہوا اور فائرنگ کی، ثنا پر فائرنگ کرنےکےبعدملزم فرارہوا۔ مقدمے کے متن میں کہنا تھا کہ ثنا کو 2گولیاں لگیں،زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا۔ یاد رہے گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نوجوان نے ٹک ٹاکر خاتون کو گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ تھانہ سنبل کی حدود میں...
    اسلام آباد کے پوش سیکٹر جی 13 میں معروف ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ پولیس نے مبینہ قاتل کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ واقعے کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آ گئی ہے۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کم عمر لڑکا، جس نے کالی ٹی شرٹ پہن رکھی ہے، شام 5 بج کر 9 منٹ پر موقع واردات یعنی جی 13 سے فرار ہوتا ہے۔ سی سی ٹی وی میں ملزم کو بھاگتے ہوئے بھی واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد میں قتل ہونے والی 17 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا یوسف کون تھیں؟ ذرائع کے مطابق تھانہ سنبل پولیس نے تحقیقات کے...
    ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا قتل کیسے ہوا؟ والدہ نے پوری تفصیل بیان کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کا مقدمہ والدہ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا جبکہ لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔مقدمے کے مطابق مقتولہ ثنا یوسف کی والدہ فرزانہ یوسف نے بتایا کہ بوقت 5 بجے ایک نامعلوم شخص ہمارے گھر میں داخل ہوا جس نے کالے رنگ کی شرٹ اور ٹراوزر پہنا ہوا تھا اور ہاتھ میں پستول تھا، واقعے کے وقت میرے شوہر گھر پر نہیں تھے جبکہ میرا پندرہ سالہ بیٹا بھی ہمارے گاوں چترال گیا ہوا تھا۔ ثنا یوسف کی والدہ نے بتایا کہ ملزم...
    کراچی(نیوز ڈیسک)معروف پاکستانی اداکارہ اور ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئیٹر ریحام رفیق کو حال ہی میں ایک ٹک ٹاک ویڈیو پوسٹ کرنے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے۔ ریحام رفیق نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر ’شیك اِٹ ٹو دی میکس‘ نامی وائرل ڈانس چیلنج میں حصہ لیتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ باتھ روم کے اندر مذکورہ چیلنج پر رقص کرتی نظر آرہی ہیں۔ https://dailyausaf.com/wp-content/uploads/2025/05/rehamrafiq1_7507310276816014610.mp4 ویڈیو کے منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر ملا جلا ردِعمل دیکھنے میں آرہا ہے۔ کئی صارفین نے ان کے انداز اور حرکات کو نامناسب اور مضحکہ خیز قرار دیا، جبکہ بعض صارفین نے دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ ’ویڈیو دیکھ کر ہنسی آرہی ہے‘، کچھ نے تنقید...
    دنیا بھر میں اپنی کمیونٹی کی ذہنی صحت کی معاونت کے لیے ٹک ٹاک نے ہر عمر کے صارفین کے لیے مائنڈ فلنیس یعنی ذہنی سکون کی مشقیں مزید قابلِ رسائی بنانے کے لیے ایک نیا ان-ایپ گائیڈڈ میڈیٹیشن فیچر متعارف کرا دیا۔ یہ فیچر آپ کی ٹِک ٹاک ایپ کی زبان کی سیٹنگ کے مطابق اردو اور انگریزی دونوں میں دستیاب ہے۔ ذہنی صحت کی تعلیم  کوفروغ دینے کی غرض سے پلیٹ فارم نے 2.3 ملین ڈالر مالیت کے عالمی فنڈ کا بھی اعلان کیا ہے جو دنیا بھر میں قابل اعتماد تنظیموں کی معاونت کرتا ہے۔ صارف خواہ اسکول کے معاملات سے نبرد آزما نوعمر طالب علم ہو یا روزمرہ کے دباؤ کا سامنا کرنے والا بالغ فرد،...
    ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کی سہولت کیلئے نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ ٹک ٹاک کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ نوجوان صارفین کے لیے مراقبے سے متعلق ورزشوں اور شخصیت بہتر بنانے کے لیے فیچرز متعارف کرائے جا رہے ہیں، ورزشوں سے متعلق فیچر کی آزمائش رواں سال کے دوران محدود صارفین میں کی گئی تھی اور اب اسے ہر عمر کے افراد کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے، اس فیچر کا مقصد صارفین کے نیند کا معیار بہتر بنانا ہے اور یہ نیند کے اوقات میں متحرک ہوگا۔ 18 سال سے کم عمر صارفین کی ایپ میں یہ بائی ڈیفالٹ ٹرن آن ہوگا، ایسے کم عمر صارفین اگر رات 10...
    مشہور ٹک ٹاکر رجب بٹ کے شہری پر مبینہ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر رجب کے ہمراہ 2 اور افراد نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رجب بٹ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گاڑی میں بیٹھے ایک شہری کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ’رجب بٹ اچھے بیٹے تو ہوسکتے ہیں مگر شوہر نہیں‘، اہلیہ سے بدسلوکی کے بعد یوٹیوبر پر شدید تنقید متاثرہ شخص اپنے فیملی کے ہمراہ سفر کررہا تھا جب مبینہ طور پر رجب بٹ نے اپنی گاڑی شہری کی گاڑی کے سامنے آکر روکی اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعے کے بعد متاثرہ شخص نے تھانہ...
    لاہور: ٹک ٹاکر رجب بٹ نے ساتھیوں سمیت نوجوان تشدد کا نشانہ بنایا اور متاثرہ شہری نے ٹک ٹاکر کے خلاف تھانہ ستوکتلہ میں درخواست دے دی۔ سوشل میڈیا پر وائر ویڈیو میں دکھایا گیا کہ ٹک ٹاکر رجب بٹ نے سفید کار میں بیٹھے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کے ساتھ دو اور افراد بھی تشدد کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ بعد ازاں متاثرہ شہری عمران نے رجب بٹ کے خلاف تھانہ ستوکتلہ میں درخواست دی اور مؤقف اپنایا کہ ہماری گاڑی کے آگے ایک موٹرسائیکل والا زگ زیگ کررہا تھا، جس پر موٹرسائیکل والے کو آواز دے کر منع کیا تھا۔ متاثرہ شہری عمران نے بتایا کہ اتنے میں رجب بٹ نے ساتھیوں...
    میکسیکو میں نامور ٹک ٹاک بیوٹی انفلوئنسر کو ٹک ٹاک لائیو کے دوران فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو کی 23 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر ویلے ریا مارکیز کو اس وقت فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا جب وہ ایک بیوٹی سیلون میں ٹک ٹاک پر لائیو تھیں، حملے سے چند لمحے قبل ویلےریا ٹک ٹاک لائیو اسٹریم پر ایک کھلونا تھامے بیٹھی تھیں۔ چند لمحوں بعد فائرنگ ہوئی اور ایک خاتون نے لائیو اسٹریمنگ بند کردی۔   View this post on Instagram   A post shared by AfroGist Unlocked (@afrogistunlocked) پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا ایک ملزم سلون میں...
    چین نے اس بات کی سختی سے تردید کی ہے کہ وہ کسی بھی کمپنی سے غیر قانونی طور پر ڈیٹا تک رسائی حاصل کرتا ہے۔  یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب یورپی یونین نے مشہور سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر صارفین کا ڈیٹا چین منتقل کرنے اور اسے چینی حکام سے محفوظ رکھنے میں ناکامی پر 530 ملین یورو (تقریباً 600 ملین ڈالر) کا بھاری جرمانہ عائد کیا۔ یورپی یونین کی جانب سے ٹک ٹاک پر یہ اب تک کا دوسرا سب سے بڑا جرمانہ ہے۔ ٹک ٹاک، جو چینی ٹیکنالوجی کمپنی بائٹ ڈانس کی ملکیت ہے، نے اس فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ چینی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ چین...
    ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹِک ٹاک پر آئرلینڈ میں 60 کروڑ ڈالر کا جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ آئر لینڈ کے ڈیٹا پروٹیکشن کمیشن (ڈی پی سی) کی جانب سے یہ جرمانہ یورپی ٹک ٹاک صارفین کا ڈیٹا مبینہ طور پر یوروپین اکانومک (ای ای اے) سے چین منتقل کرنے پر عائد کیا گیا ہے۔ فیصلے میں بتایا گیا کہ ٹک ٹاک نے ای ای اے صارفین کے ڈیٹا کی چین منتقلی کے حوالے سے یورپی یونین کے جی ڈی پی آڑ قواعد کی خلاف ورزی کی۔ جرمانے کی ادائیگی کے ساتھ ٹِک ٹاک کو آئندہ چھ ماہ کے اندر اپنا ڈیٹا پروسیسنگ جی ڈی پی آر کے تحت لانا ہوگا۔ بصورتِ دیگر کمپنی کی چین کو ڈیٹا منتقلی روک...
    لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں ایک دل دکھانے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں مقبول ٹک ٹاکر آیت مریم کو ان کے شوہر سعد نے گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔ یہ المناک واقعہ گزشتہ دو روز قبل پیش آیا تھا، لیکن واردات کا پیر کو اس وقت انکشاف ہوا جب گھر سے تعفن کی بدبو آنے لگی۔ پولیس ریکارڈز کے مطابق آیت مریم کی یہ دوسری شادی تھی اور ان کا پہلے شوہر سے ایک بچہ بھی تھا۔ حیران کن بات یہ ہے کہ قاتل شوہر سعد اور آیت مریم اکٹھے ٹک ٹاک ویڈیوز بھی بناتے تھے، جنہیں سعد کے ہی اکاؤنٹ سے پوسٹ کیا جاتا تھا۔ مقتولہ کی بہن نے پولیس کو بتایا کہ آیت مریم بار بار...
    معروف اینکر پرسن اور ٹک ٹاکر سجل ملک کی مبینہ نازیبا ویڈیو لیک کا معاملہ جھوٹا نکلا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھی جس کو ٹک ٹاکر سجل ملک سے جوڑا جارہا تھا تاہم اب انکشاف ہوا ہے کہ وہ ویڈیو کسی مغرب ملک کی ہے اور اسے سجل کو بدنام کرنے کیلئے پھیلایا گیا تھا۔ ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ وہ سجل ہیں تاہم اب واضح ہوچکا ہے کہ سجل ملک کا اس ویڈیو سے کوئی تعلق نہیں۔ سجل کو مذکورہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ واضح رہے کہ سجل ملک...
    معروف ٹک ٹاک اسٹار سامعہ حجاب نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مبینہ نازیبا ویڈیوز کو جعلی قرار دے دیا۔ ’رشتہ پکا رشتہ پکا‘ ویڈیوز سے مشہور ہونے والی ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے وائرل ہونے والی مبینہ ویڈیوز پر اپنا ردعمل دے دیا۔ سامعہ کے مطابق مذکورہ ویڈیوز جعلی ہیں اور ان کا ان ویڈیوز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ سامعہ کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو نے پرائیویسی، کردار کشی، اور آن لائن شخصیات کی سیکیورٹی سے متعلق بحث چھیڑ دی ہے۔ کئی سوشل میڈیا صارفین کا ماننا ہے کہ یہ نازیبا ویڈیو اصلی ہے تاہم ٹک ٹاکر کا کہنا ہے کہ ان کے سابقہ بوائے فرینڈ نے یہ ویڈیوز ایڈٹ کر کے سوشل میڈیا پر پھیلائی ہیں۔...
    لاہور(نیوز ڈیسک)سجل کو مذکورہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔معروف اینکر پرسن اور ٹک ٹاکر سجل ملک کی مبینہ نازیبا ویڈیو لیک کا معاملہ جھوٹا نکلا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھی جس کو ٹک ٹاکر سجل ملک سے جوڑا جارہا تھا تاہم اب انکشاف ہوا ہے کہ وہ ویڈیو کسی مغرب ملک کی ہے اور اسے سجل کو بدنام کرنے کیلئے پھیلایا گیا تھا۔ ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ وہ سجل ہیں تاہم اب واضح ہوچکا ہے کہ سجل ملک کا اس ویڈیو سے کوئی تعلق نہیں۔ سجل کو مذکورہ ویڈیو سامنے...
    لاہور: ٹک ٹاکر فراڈیے کاشف ضمیر کا سابقہ کرائم ریکارڈ سامنے آ گیا۔ ذرائع کے مطابق کاشف ضمیر کے خلاف لاہور اور سیالکوٹ کے متعدد تھانوں میں سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔ ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے خلاف بھتہ مانگنے، حکومت پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے مقدمات درج ہیں، جب کہ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت بھی مقدمہ درج ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نوسر بازی، چیک ڈس آنر، فراڈ، ناجائز اسلحہ، امانت میں خیانت اور جعل سازی جیسے مقدمات بھی کاشف ضمیر پر درج ہیں۔ عادی ملزم کے خلاف سنگین نوعیت کے درجن سے زائد مقدمات درج ہیں اور وہ ماضی میں بارہا گرفتار ہو چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق پیکا...
    معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو پولیس کی وردی کی تضحیک کرنے پر گرفتار کر لیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پاکستان کے معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو پولیس کی وردی کی تضحیک کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ۔رپورٹ کے مطابق کاشف ضمیر کو لاہور کے باہر سے حراست میں لے کر لاہور منتقل کیا جا رہا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں پاکستان الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا)کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ایک وائرل ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے کارروائی کی گئی ہے، جس میں...
    سوشل میڈیا پر پولیس یونیفارم کی تضحیک کے الزام پر لاہور پولیس نے معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو گرفتار کرلیا۔ لاہور پولیس نے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر اور پولیس اہلکار کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔مقدمات میں پیکا ایکٹ سمیت دیگر سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے سوشل میڈیا پرپولیس وردی کا تمسخر اڑایا. شادی کی تقریب میں پولیس اہلکار کو نوٹوں سے بھری تھال تھمائی. ٹک ٹاکر کاشف ضمیر پولیس اہلکار کے ہاتھ میں پکڑی تھال سے نوٹ نچھاور کرتا رہا۔مقدمات میں کہا گیا ہے کہ ملزم کے اس فعل سے محکمہ پولیس کی عزت اور وقار مجروح ہوا. ملزم نے کارروائی سے بچنے کے لیے آرٹیفشل انٹیلی...
     لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل 2025) یونیفارم کی تضحیک کے الزام میں پولیس نے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو گرفتار کر لیا، پولیس نے ٹک ٹاکر کو لاہور سے باہر گرفتار کیا ہے اور انہیں اب لاہور منتقل کیا جا رہا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں پاکستان الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایس پی فیصل کامران نے بتایا ہے کہ گرفتاری لاہور کے باہر سے عمل میں لائی گئی اور معاملے کی تفتیش جاری ہے۔پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس معاملے کی مکمل تفتیش کی جا رہی ہے اور ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق...
    پولیس نے معروف سوشل میڈیا شخصیت اور ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق کاشف ضمیر کو لاہور کے باہر سے حراست میں لے کر لاہور منتقل کیا جا رہا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں پاکستان الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ایک وائرل ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے کارروائی کی گئی ہے، جس میں کاشف ضمیر ایک پولیس اہلکار کے ساتھ نظر آ رہے تھے۔ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والا اہلکار بھی حراست میں لیا جا چکا...
    لاہور سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے ساتھ نظر آنے والا پولیس اہلکار اصل میں محکمہ پولیس کا ملازم نکلا۔ رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ مذکورہ اہلکار پولیس لائنز میں تعینات تھا اور وہ اپنی ڈیوٹی کے بعد ذاتی حیثیت میں کاشف ضمیر کی تقریبات میں شرکت کرتا رہا۔ ویڈیو میں اہلکار کو وردی میں دیکھا گیا جبکہ وہ کاشف ضمیر کے ساتھ ایک تقریب میں پیسوں کا تھال اٹھائے نظر آیا، جس پر پولیس حکام نے شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے بیان دیا کہ اہلکار کا یہ طرزِ عمل پوری فورس کے لیے شرمندگی کا باعث...
    لاہور پولیس نے معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے خلاف پولیس وردی کا تمسخر اڑانے پر مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی آر کے مطابق، کاشف ضمیر نے پولیس کی وردی پہنے اہلکار کے ہمراہ سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں جن میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی ساکھ مجروح کرنے والی حرکات کی گئیں۔ پولیس حکام کے مطابق، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹک ٹاکر نے پولیس کا مذاق اڑایا بلکہ قانون کی بالادستی کو چیلنج کرنے کی کوشش بھی کی۔ اس واقعے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے نہ صرف کاشف ضمیر بلکہ پولیس اہلکار کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایف آئی آر میں...
    راولپنڈی: پولیس نے احتجاج کی آڑ میں انڑنیشنل فوڈ چین میں گھس کر فیملیز اورعملے کو ہراساں کرکے خوف پھیلانے میں ملوث 10 ملزمان کوگرفتارکرلیا اور پولیس نے دعویٰ کی اہے کہ مرکزی ملزم ٹک ٹاکر ہے جنہوں نے ٹک ٹاک بناکر شہرت حاصل کرنے کے لیے یہ گھناؤنا عمل کیا۔ سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی اور ڈی ایس پی کینٹ مرزا جاوید اقبال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کی آڑ میں 13 اپریل کی شب  چند شر پسند عناصر راولپنڈی کینٹ کے علاقے میں انڑنیشنل فاسٹ فوڈ چین کی برانچ میں داخل ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ شرپسند عناصر نے خواتین، بچوں اورعملے کی موجودگی میں ہنگامہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2025ء) کم عمر و نوجوان صارفین میں محفوظ ڈیجیٹل عادات کے فروغ کیلئے ٹک ٹاک نے والدین کے کنٹرول کا فیچر متعارف کروایا ہے۔ جس کا مقصد آن لائن رویہ جات کا فروغ اور کم عمر و نوجوان صارفین کیلئے محفوظ تر پلیٹ فارم کو یقینی بنانا ہے۔ ٹک ٹاک ایپ کی جانب سے متعارف کروائے گئےفیملی پیئرنگ فیچر سے والدین اپنے کم عمر اور نوجوان بچوں کی آن لائن مصروفیات کی نگرانی کر سکیں گے ۔ اس کے علاوہ اس میں والدین کو ایپ کے استعمال کے اوقات مقرر کرنے کا اختیار بھی حاصل ہوگا تاکہ تعلیمی اور دیگر مصروفیات کے اوقات میں بچے ٹک ٹاک استعمال نہ...
    معروف سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹک ٹاک کی انتظامیہ ایک ایسا نیا فیچر متعارف کرا رہی ہے جس کے ذریعے والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر بہتر طریقے سے نظر رکھ سکیں گے۔ اس فیچر کی بدولت نوجوانوں میں صحت مند ڈیجیٹل عادات کو فروغ دینے میں نہ صرف مدد ملے گی بلکہ والدین کے کنٹرول اور فلاح و بہبود کے ٹولز میں مزید اضافہ ہوگا، یہ نئے کنٹرولز اور ویلنیس ٹولز ٹک ٹاک کے آن لائن سیفٹی اور اسکرین ٹائم کی ذمہ دارانہ حدود کے عزم کو مضبوط کرتے ہیں۔ 1) ٹائم اَوے شیڈولنگ : اس فیچر کے ذریعے والدین اب خاص اوقات جیسے کہ اسکول کے اوقات، سونے کا وقت یا ویک اینڈز کے دوران بچوں کے ٹک...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ امریکا اور مشہور چینی سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے درمیان معاہدہ طے پانے کے قریب ہے، جس کے نتیجے میں چین کو ٹیرف میں نرمی مل سکتی ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر معاہدہ طے پایا تو چین کو درآمدی محصولات میں ریلیف دیا جا سکتا ہے، تاہم اس کا انحصار معاہدے کی نوعیت پر ہوگا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، ٹک ٹاک کو امریکا میں پابندی سے بچنے کے لیے ایک غیر چینی خریدار تلاش کرنے کے لیے ڈیڈ لائن دی گئی ہے، جو جلد ختم ہو رہی ہے۔ یاد رہے کہ امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد ہو چکی ہے، اور کئی ریاستوں میں ایپ...
    نیو دہلی: بیوی کی ٹک ٹاک ویڈیو نے پولیس کانسٹیبل شوہر کو نوکری سے معطل کرادیا۔ یہ واقعہ بھارتی شہر چندی گڑھ میں 20 مارچ کو پیش آیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں خاتون کو ایک مشہور ہریانوی گانے پر رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اردگرد ٹریفک جام ہو رہا ہے۔ خاتون اپنی نند کے ہمراہ گوردوارے گئی تھی جہاں سے واپسی پر انہوں نے ٹک ٹاک کی ریل بنائی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہیڈ کانسٹیبل جسبیر نے تھانے میں شکایت درج کرائی جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا۔ پولیس نے خاتون اور اسکی نند کے خلاف عوامی مقامات پر رکاوٹ ڈالنے اور عوامی تحفظ کو...
    پچھلے ہفتے بہت سی باتیں ہوئیں اور سب ہی  سنانے کو جی چاہتا ہے۔ امریکا جو ہمارا محبوب بھی ہے اور دشمن جاں بھی، جہاں پہنچنے کو ہر کسی کا جی چاہتا ہے مگر گالی بھی اسی کو دی جاتی ہے۔ عجیب محبت و نفرت کا رشتہ ہے۔۔۔ 25،30 برس پہلے پاکستانی عوام ان ممالک میں شامل تھے جو ویزالاٹری میں درخواست ڈال سکتے تھے۔ سچ پوچھیے تو لاٹری وغیرہ پر یقین کچھ کم ہی تھا کہ ہمارا کبھی 4 پیسے کا انعام نہیں نکلا کجا امریکی ویزا اس لیے درخواست ڈالنے کی زحمت ہی گوارا نہ کی۔ لیکن ہم چونکے اس دن جب صاحب کے کزن نے بوریا بستر لپیٹا یہ کہتے ہوئے کہ لاٹری میں نام آ گیا...
    ٹک ٹاک کا مالک چین کا امیر ترین شخص بن گیا، کتنی دولت کا مالک ہے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز بیجنگ: ٹک ٹاک کی مالک کمپنی بائیٹ ڈانس کے بانی زینگ یامنگ چین کے سب سے امیر شخص بن گئے ہیں۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق، یہ پہلا موقع ہے جب ٹک ٹاک کے بانی نے چین کے روایتی ارب پتیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ 41 سالہ زینگ یامنگ اس وقت 57.5 ارب ڈالر کی دولت کے مالک ہیں، جس کے ساتھ وہ ایشیا کے تیسرے اور دنیا کے 24 ویں امیر ترین شخص بن چکے ہیں۔ صرف رواں سال میں ان کی دولت میں 13.6 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے نونگفُو...
    (جہانگیر عالم)سندھ میں ٹک ٹاک کا جنون بچی کی جان لے گیا۔  تفصیلات کے مطابق ڈہرکی میں صدیق کالونی کی رہائشی نویں جماعت کی طالبہ انیسہ گولی لگنے سے جان کی بازی ہار گئی،پولیس کے مطابق انیسہ پستول رکھ کر ٹک ٹاک بنا رہی تھی کہ گولی چل گئی۔اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال منتقل کر دی،پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے،ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ ’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کےلیے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروا دیا
    جہانگیر عالم: سندھ میں ٹک ٹاک کا جنون بچی کی جان لے گیا۔  تفصیلات کے مطابق ڈہرکی میں صدیق کالونی کی رہائشی نویں جماعت کی طالبہ انیسہ گولی لگنے سے جان کی بازی ہار گئی،پولیس کے مطابق انیسہ پستول رکھ کر ٹک ٹاک بنا رہی تھی کہ گولی چل گئی۔اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال منتقل کر دی،پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے،ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ ’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کےلیے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروا دیا