حسان نیازی ماموں کے نقش قدم پر، وہ دہشتگردی پرموٹ کرتا رہا: عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ حسان نیازی کا جرم صرف فوج کی پینٹ لہرانا نہیں بلکہ اس کا پورا ٹریک ریکارڈ ہے۔ حسان نیازی اپنے ماموں کے نقشے قدم پر چلنے کی وجہ سے اس حال میں ہے۔ حسان نیازی کا ماموں ہمیشہ سے تشدد، دہشتگردی اور فساد کو پرموٹ کرتا رہا ہے۔ اس حوالے سے عظمیٰ بخاری نے حسان نیازی کی فوجی افسر کی پینٹ لہرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔ اگر آپ نے حسان نیازی کی ویڈیوز نہیں دیکھی یادداشت بحالی کے لئے ویڈیو شیئر کر رہی ہوں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: حسان نیازی
پڑھیں:
وفاقی بجٹ 5 جون کو پیش نہیں کیا جائیگا
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے بڑی سیاسی اور معاشی پیش رفت سامنے آئی ہے. جہاں حکومت نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ اب 5 جون کو پیش نہیں کیا جائے گا۔اس تاخیر کی بنیادی وجہ قومی اقتصادی کونسل (NEC) کا اہم ترین اجلاس ملتوی ہونا ہے، جو پہلے 3 جون کو شیڈول تھا۔حکومت کی جانب سے اس اجلاس کی منسوخی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ فی الحال وفاعل بجٹ پیش کرنے کی کسی حتمی نئی تاریخ کا تعین تو نہیں ہو سکا.تاہم اب بجٹ 8 یا 12 جون کو پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے کا قوی امکان ہے۔سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، قومی اقتصادی کونسل کے اس اہم اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا. جس کے بعد ہی بجٹ کی حتمی تاریخ سامنے آ سکے گی۔