خیبر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، سرغنہ سمیت 5 خارجی دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
خیبر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، سرغنہ سمیت 5 خارجی دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (آئی پی ایس )خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سرغنہ سمیت 5 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ ایک کو گرفتار کر لیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے کو مثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں خارجی سرغنہ عابد اللہ عرف تراب سمیت پانچ دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ایک خارجی کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک خارجی دہشت گرد علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔
ترجمان آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی ممکنہ خارجی دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: میں سیکیورٹی فورسز
پڑھیں:
مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔