راولپنڈی: قلعہ عبداللہ میں سکیورٹی فورسز نے چوکی پر خوارج کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 5 خارجیوں کو ہلاک کردیا جب کہ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان  جام شہادت نوش کرگئے
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے  بیان کے مطابق قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں خوارجیوں نے چیک پوسٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے فورسز نے ناکام بنا دیا تاہم دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی چوکی کی دیوار سے ٹکرا دی۔
 آئی ایس پی آر کے مطابق اس دوران سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 خودکش بمباروں سمیت پانچوں خوارج ہلاک ہوگئے۔
شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 جوان نائیک طاہر خان اور لانس نائیک طاہر اقبال بھی شہید ہو گئے۔

بیان میں بتایا گیا کہ علاقے میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے اور اس گھناؤنے فعل کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
ادھروزیر اعظم شہباز شریف نے 5 خارجیوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی کی اور 2 جوانوں کی شہادت پر رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔
 اپنے خصوصی بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے نڈر نوجوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
 وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قوم کو دہشتگردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے سیکیورٹی فورسز کے سپوتوں پر فخر ہے اور حکومت اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔

 وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
 اس حوالے سے جاری اپنے خصوصی بیان میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ خوارجی دہشتگردوں کا حملہ پسپا کرنے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں اور فورسز نے بروقت کارروائی کرکے 5 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔
 وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ شہید نائیک طاہر خان اور شہید لانس نائیک طاہر اقبال کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں۔
 محسن نقوی نے شہدا کے خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کی قربانیوں کو قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور شہدا کی عظیم قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری

فوٹو: فائل

وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔ 

کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔

دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔ 

دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔ 

دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری