فتنتہ الخوارج کیخلاف کامیاب آپریشنز؛ صدر مملکت، وزیراعظم اور وزیرداخلہ کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
سٹی 42 : صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرداخلہ محسن نقوی نے وزیرستان میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔
صدر مملکت نے خیبر پختون خوا میں مُختلف کاروائیوں کے دوران 10 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کامیاب کاروائیوں کے دوران 10 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا ۔ صدر مملکت نے ملک سے فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔
لاہور سمیت پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 3فروری سے ہوگا
آصف علی زرداری نے کہا کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لیے کاروائیاں کر رہی ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنتہ الخوارج کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کولاچی، ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ضلع وزیرستان میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف مختلف کامیاب کاروائی پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی۔ شہباز شریف نے ان آپریشنز میں 10 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔
وکالت کے لائسنس حاصل کرنے کے خواہشمند طلبا کیلئے بار ووکیشنل کورس لازمی
وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر کامیاب آپریشنز کرکے خوارجی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا ، سکیورٹی فورسز نے بروقت آپریشنز کرکے 10 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا ۔ انہوں نے کہا کہ 10 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں۔
محکمہ موسمیات نے بارش سے متعلق اہم پیشگوئی کر دی
محسن نقوی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کے اقدامات لائق تحسین ہیں، خوارجی دہشتگردوں دھرتی کا بوجھ ہیں اور قوم کی حمایت سے ان کا مکمل خاتمہ کریں گے، قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے خوارجی دہشتگردوں کے خلاف نمایاں کامیابیاں سمیٹی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پر سکیورٹی فورسز کو خراج خوارجی دہشتگردوں گردوں کے خلاف تحسین پیش کیا دہشت گردی کے خوارجی دہشت صدر مملکت محسن نقوی نے کہا کہ انہوں نے گردوں کو
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔