Islam Times:
2025-06-11@23:18:53 GMT

ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے زیراہتمام سیمینار

اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT

مقررین نے مظلوم کشمیری عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام کشمیری عوام کے ساتھ ہیں اور آزادی کشمیر تک کشمیریوں کیساتھ ہیں۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

ملتان، ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے زیراہتمام سیمینار

اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیر سیمنار کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف مذہبی جماعتوں کے رہنماوں نے شرکت کی، اس موقع پر انہوں نے مظلوم کشمیری عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام کشمیری عوام کے ساتھ ہیں اور آزادی کشمیر تک کشمیریوں کیساتھ ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ہم بھارتی مظالم اور ریاستی دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت دلوایا جائے۔.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کشمیری عوام

پڑھیں:

پنجاب کسی کی جاگیر نہیں، مریم نواز حکومت کا رویہ متکبرانہ ہے، شرجیل میمن

لاہور:

سندھ کے سینئر وزیر اور وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن نے پنجاب کی صوبائی حکومت کے رویے کو متکبرانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تاثر ختم کرنا ہوگا کہ پنجاب کسی ایک جماعت کی جاگیر ہے۔

سندھ کے سینئر وزیرشرجیل انعام میمن نے کہا کہ موجودہ حکومت پنجاب کا رویہ متکبرانہ  اور سیاسی حق تلفیوں  پر مبنی ہے، پنجاب کی حکومت نفرت اور تقسیم در تقسیم کی سیاست کو ہوا دینے لگی ہے،  جو افسوس ناک امر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، بلدیاتی اداروں کی بات کی تو کیا غلط کہا؟ بلدیاتی انتخابات کا مطالبہ آئین کے خلاف ہے یا پھر پنجاب میں عوام کو ان کا بنیادی حق دلانا جرم ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ایک وفاقی جماعت ہے اور ہم صرف سندھ تک محدود نہیں، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت، مقامی حکومتوں اورعوامی نمائندگی کی بات کی ہے، پنجاب میں بلدیاتی ادارے فعال نہیں، نچلی سطح پر کوئی جواب دہ نظام موجود نہیں تو ہم خاموش تماشائی بن کر نہیں بیٹھ سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ہماری بھرپور سیاسی موجودگی ہے، ہمارے کارکن آج بھی گلی محلوں میں عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، پنجاب میں بلدیاتی نظام کی بحالی، اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی عوام کا حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی صرف بلدیاتی انتخابات کا مطالبہ کرتی رہے گی اور ہم پنجاب کے عوام کو لاوارث نہیں چھوڑ سکتے، مسلم لیگ (ن) پنجاب کے مینڈیٹ کی داعی ہے تو بلدیاتی انتخابات کیوں نہیں کرواتی ہے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بلدیاتی ادارے آئین میں موجود ہیں، اگر حکومت پنجاب بلدیاتی اداروں کو نہیں مانتی تو آئین کے ساتھ کھلواڑ کر رہی ہے، ملک کا بڑا صوبہ بلدیاتی اداروں کے بجائے کمشنری نظام کے تحت معاملات چلائے تو افسوس ناک عمل اور جمہوریت کے منافی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • تاریخ تبدیل:پنجاب کا بجٹ 16 جون کو پیش کیا جائے گا
  • رائٹ سائزنگ سے عوام پرٹیکس کا بوجھ کم کرنے میں مدد ملے گی،رکن اقتصادی مشاورتی کونسل
  • رائٹ سائزنگ سے عوام پرٹیکس کا بوجھ کم کرنے میں مدد ملے گی: رکن اقتصادی مشاورتی کونسل
  • پنجاب کسی کی جاگیر نہیں، مریم نواز حکومت کا رویہ متکبرانہ ہے، شرجیل میمن
  • امامیہ فائونڈیشن پاکستان کے زیراہتمام سالانہ غدیر کانفرنس 19جون کو ملتان میں منعقد ہوگی 
  • کوٹ ادو، مجلس علمائے امامیہ پاکستان کے زیراہتمام عظمت غدیر و عاشورا کانفرنس، علماء کی بڑی تعداد شریک 
  • عوام دوست بجٹ پیش کیا، مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کو ریلیف دے رہی ہے: عظمیٰ بخاری
  • سندھ زرعی یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی پروگرام پر سیمینار کا انعقاد
  • سوچنے کی ضرورت ہے
  • افسوس ہے وزیراعلیٰ پنجاب کو گٹر کھلوانے کے لیے خود آنا پڑتا ہے، ترجمان سندھ حکومت