لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن پریس کا نفرنس سے خطاب کر رہے ہیں، امیر العظیم، ڈاکٹر اسامہ رضی، قیصر شریف اور ضیا الدین انصاری بھی موجود ہیں لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن پریس کا نفرنس سے خطاب کر رہے ہیں، امیر العظیم، ڈاکٹر اسامہ رضی، قیصر شریف اور ضیا الدین انصاری بھی موجود ہیں

لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ8 فروری ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، یوم سیاہ کے طور منائیں گے، ملک گیر احتجاج ہوگا، کراچی میں الیکشن کمیشن کے سامنے بڑا مظاہرہ کریں گے، 8 فروری کے بعد آئی پی پیز مافیا کو لگام دینے اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے بڑا احتجاج ہوگا۔وزیراعظم نجانے مہنگائی میں کمی کے دعوے کس کو بے وقوف بنانے کے لیے کر رہے ہیں۔ پنجاب میں کسان کارڈ دراصل قرضہ کارڈ ہے۔ وزیراعظم، ان کے بھائی، بھتیجی، ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی فارم 47 کی پیداوار ہیں، دھاندلی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بن جائے تو 80 فیصد پارلیمنٹ فارغ ہوجائے گی، حیرانی ہے پی ٹی آئی فارم 45 کے موقف سے دستبردار ہوگئی، ری الیکشن کا مطالبہ حکومت کو تسلیم کرنے اور دھاندلی کو تقویت دینے کے مترادف ہے، اسٹیبلشمنٹ نااہل لوگوں کو قوم پر مسلط کرنے کے رویہ پر نظرثانی کرے، ادارے آئین کے مطابق کام کریں، جماعت اسلامی پارٹی سیاست سے بالاتر کر عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کرنے کی بات کرتی ہے، حق کی آواز بلند کرتے رہیں گے، اصول اصول ہے، جو کامیاب ہوا اسے حکومت دی جائے۔ امریکا غزہ میں تباہی کا جنگی تاوان دے، پاکستان کشمیریوں اور فلسطینیوں کاکیس پوری دنیا میں لڑے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیکرٹری جنرل امیر العظیم، نائب امیر ڈاکٹر اسامہ رضی، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف اور امیر لاہور ضیاالدین انصاری ایڈووکیٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔امیرجماعت نے کہا کہ کل ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر بھرپور جوش و خروش سے منایا گیا، جماعت اسلامی نے لاہور سمیت ملک بھر میں ریلیاں اور مارچز منعقد کیے۔ عوام نئے عزم سے متحد ہوکر کشمیریوں کے لیے آواز بلند کرے، حکومت کے پاس بہترین موقع ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی اور سفاکیت کو پوری دنیا میں ایکسپوز کرے، حکمران کشمیر پر سودے بازی سے متعلق رپوٹس پر وضاحت جاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کا غزہ خالی کرانے کا بیان احمقانہ ہے جسے پوری دنیا نے مسترد کردیا ، ٹرمپ کے اقتدار میں آکر امن قائم کرنے کی خوش فہمی یا غلط فہمی میں مبتلا لوگوں کو حقیقت کا علم ہوچکا ہے،جماعت اسلامی پہلے ہی کہہ رہی تھی کہ امریکی صدارتی الیکشن میں اسرائیل کے زیادہ حمایتی ہونے کا مقابلہ چل رہا ہے، امریکا امن کا خواہاں ہے تو صیہونیوں کو نیویارک میں بسا لے، عالمی برادری غزہ کی تعمیر نو میں بڑھ چڑھ کر کردار ادا کرے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ملک میں جتنی افراتفری ہے اس کی بنیادی وجہ عوامی مینڈیٹ کو تسلیم نہ کیا جانا ہے۔ جماعت اسلامی الیکشن دھاندلی کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا ازسر نو مطالبہ کرتی ہے۔ صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسانوں کو گنے کا مناسب ریٹ نہیں مل رہا، حکومت کسانوں کو فصل اور عوام کو آٹے کی خریداری پر سبسڈی دے، یہ فوڈ سیکورٹی کا مسئلہ ہے، حکومت کو مافیاز کو لگام دینا پڑے گی، عوام کو سبسڈی دینے کے بجائے تمام ارکین پارلیمنٹ نے مل کر اپنے آپ کو سبسڈی دے دی اور تنخواہوں میں 3 سو فیصد تک اضافہ کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کا مقدمہ بھرپور طریقے سے لڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو چاہیے پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی آزادی کے لیے مزاحمت نہ صرف اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق بلکہ اس کی حمایت بھی قانون کے عین مطابق ہے، پاکستان اس مسئلے کا فریق ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: حافظ نعیم الرحمن انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے لیے

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی