زرمبادلہ ذخائر میں 25کروڑ 20لاکھ ڈالر کی کمی
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
گزشتہ ہفتے زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب 86 کروڑ 26 لاکھ ڈالر تھے
زرمبادلہ ذخائر میں کمی غیرملکی قرض ادائیگی کی وجہ سے ہوئی، اسٹیٹ بینک
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کہا ہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 25 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے ۔ مرکزی بینک کے اعلامیہ کے مطابق زرمبادلہ ذخائر میں کمی غیرملکی قرض ادائیگی کی وجہ سے ہوئی۔گذشتہ ہفتے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب 86 کروڑ 26 لاکھ ڈالر تھے ۔ایس بی پی کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ ذخائر کا حجم 11 ارب 16 کروڑ 66 لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 4 ارب 69 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھے ۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
ٹویوٹا، ہونڈا اور سوزوکی کے بعد چیری(Cherry) نے بھی ہائبرڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں حالیہ اضافے کے بعد پاکستان میں اپنے تمام ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
تاہم کمپنی نے فوری طور پر مکمل اضافہ صارفین پر منتقل نہیں کیا اور محدود مدت کی پروموشنل آفر کے تحت جزوی طور پر بڑھی ہوئی قیمتیں متعارف کرائی ہیں۔
چیری ٹِگو 7 پی ایچ ای وی کی سابقہ قیمت 94 لاکھ 99 ہزار روپے تھی، جسے بڑھا کر پروموشنل قیمت 99 لاکھ 99 ہزار روپے کردی گئی ہے، جبکہ آفر ختم ہونے کے بعد اس کی اصل قیمت 1 کروڑ 9 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگی۔
چیری ٹِگو 8 پی ایچ ای وی کی قیمت 1 کروڑ 12 لاکھ 99 ہزار روپے سے بڑھا کر پروموشنل قیمت 1 کروڑ 14 لاکھ 99 ہزار روپے کردی گئی ہے، جبکہ آفر کے بعد گاڑی کی اصل قیمت 1 کروڑ 29 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگی۔
مزیدپڑھیں:اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
اسی طرح ٹِگو 9 پی ایچ ای وی کی سابقہ قیمت 1 کروڑ 36 لاکھ 94 ہزار روپے تھی، جس کی پروموشنل قیمت 1 کروڑ 42 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ آفر ختم ہونے کے بعد گاڑی کی اصل قیمت 1 کروڑ 57 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگی۔
کمپنی کے مطابق پروموشنل قیمتیں محدود مدت کے لیے ہیں اور 31 جولائی تک دستیاب ہوں گی، جبکہ اسٹاک ختم ہونے تک موجودہ صارفین بھی اس آفر سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
چیری کی جانب سے نئی قیمتوں کو محدود مدت کی ڈسکاؤنٹ آفر کے طور پر پیش کیا گیا ہے، تاہم رعایت کے باوجود تینوں گاڑیاں اپنی سابقہ قیمتوں کے مقابلے میں مہنگی ہوگئی ہیں۔