راکھی ساونت کی دبئی میں دودی خان سے ملاقات، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے پاکستانی اداکار و ماڈل دودی خان سے کہا کہ آپ میرے ہونے والے دُلہے ہیں. میں پاکستان کی بہو ہوں؟ دوست ہوں، کیا ہیں؟ یو ٹرن مارنے کا یہ کیا طریقہ ہے، میں دنیا کو کیا جواب دوں کیا ڈرامہ چل رہا ہے؟ میں انسان نہیں ہوںِ میں فلموں میں کام کرتی ہوں ہر چیز ڈرامہ ہی ہوگیا؟ دودی نے جواب دیا کہ میری طرف دیکھو۔ نکال لیا غصہ، نکال لی بھڑاس۔ اصل میں یہ دنیا ہے اور دنیا کو خوش کرنے کے لیے ہمیں اپنی بلی نہیں چڑھا سکتے، اس پر راکھی ساونت نے جواب دیا کہ ہم اسی دنیا میں رہتے ہیں۔ راکھی ساونت نے پھرکہا کہ دنیا میں بھارت میں میرا مذاق اڑایا جا رہا ہے کہ کون لڑکا ہے پاکستان میں۔ اس پر دودی نے جواب دیا کہ میں نے کوئی مذاق نہیں بنایا، آپ میری دوست ہو۔ آپ میری دوست ہو، دوست رہوگی لیکن جورشتہ ہے اس میں دنیا ہی آڑے آ رہی ہے۔ بھارتی اداکارہ نے کہا کہ لیلیٰ مجنوں، شیریں فرہاد تو دنیا تو ہمارے آڑے آئی ہے، آپ پاکستانی میں ہندوستانی۔ مطلب ہم نہیں مل پائیں گے۔ اس پر پھر دودی نے کہا کہ ہم دوست ہیں دوست ہی رہیں گے، شادی کا کیا ہے میں ہاتھ پکڑ کر کہیں بھی لے جاؤں لیکن جو رشتہ ہمیشہ زندہ رہتا ہے وہ دوستی کا رہتا ہے۔ اور آخر میں کٹ کہا۔ اس کے بعد ایک ویڈیو میں راکھی ساونت نے مسکراتے ہوئے کہا کہ آج میں کہاں ہوں، مائی بڈیز، دیکھنا چاہیں گے کہ کون ہے میرے ساتھ۔ پاکستان سے کون آیا ہے۔ ون ٹو تھری۔ اس کے ساتھ ہی ویڈیو میں دودی خان کی انٹری ہوتی ہے جو کہتے ہیں کہ ہم یہاں پاک انڈیا کا میچ دیکھ رہے ہیں اور بھارت کو جتوا رہے ہیں۔ راکھی ساونت نے کہا کہ مبارک ہو، انڈیا جیت گیا، دودی خان میرے ساتھ بھارت کی جیت کے ساتھ ہے، اس کی شکل اتر گئی، دودی خان رو رہا ہے۔ کوہلی جم کر دھویا آپ کی ٹیم کو۔ اس پر دودی خان نے جواب میں راکھی سے کہا ، جب کوئی اچھا کھیلتا ہے تو اس کی تعریف کرنی چاہئے، یہی اسپورٹس مین شپ ہے۔ پاکستانی اداکار و ماڈل نے جواب دیا کہ بھارت کی ٹیم بہت اچھا کھیلی۔ میں مبارکباد دیتا ہوں، کوہلی جی گوڈ آف دی کرکٹ سلام۔ نو ڈائوٹ سچن جی کے بعد کوہلی جی گوڈ آف کرکٹ ہیں۔ راکھی نے کہا کوہلی جی مبارک ہو، انوشکا اور کوہلی جی۔ خدا آپ دونوں کی جوڑی سلامت رکھے۔ پانڈیا پر تنقید کرتے ہوئے راکھی ساونت نے کہا پانڈیا باالکل اچھا نہیں کھیلے، تُو سنبھل جا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: راکھی ساونت نے نے جواب دیا کہ کوہلی جی کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
پی ایس ایل؛ میچ کے دوران اسکول ٹیچر کے پیپرز چیک کرنے کی ویڈیو وائرل
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں میچ کے دوران ٹیچر کے اسٹیڈیم میں پیپر چیک کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
گزشتہ روز پشاور زلمی کیخلاف کھیلے گئے مقابلے میں کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد محض 2 وکٹوں سے فتح سمیٹی تھی۔
میچ کے دوران کیمرے کی آنکھ نے اسکول ٹیچر کو قید کیا جو اپنے بچوں کیساتھ میچ دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم میں موجود تھیں اور اسوقت بچوں کے پیپرز چیک کررہیں تھی۔
مزید پڑھیں: "ملتان سلطانز کی قیمت بڑھائی تو نہیں خریدوں گا"
اسکول ٹیچر کی پیپرز چیک کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے، جس پر لوگ انہیں سراہا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: انوکھا واقعہ؛ عبید شاہ نے عثمان کے منہ پر ہاتھ دے مارا، ویڈیو وائرل
ایک صارف نے لکھا کہ ٹیچر نے پرسنل لائف اور پریکٹیکل لائف دونوں کا بڑی خوبصورتی سے حق ادا کیا ے، یہ بذات خود کرکٹ کو پسند نا بھی کرتی ہوں لیکن بچوں کیلئے ماں کی یہ ایک چھوٹی سی قربانی ہے۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ بچوں آج ٹیچر اسٹیڈیم میچ دیکھنے گئی ہیں، پیپرز چیک نہیں ہوں گے۔