یحییٰ آفریدی کا ڈیرہ اسماعیل خان جیل کا دورہ ، قیدیوں کے مسائل سنے
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان جیل کے دورے کے دوران چیف جسٹس نے قیدیوں کے مسائل سنے اور جیل میں مختلف بیرکس کا دورہ کیا۔ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ چیف جسٹس نے قیدیوں کو میسر صحت سہولیات کا جائزہ لیا، اُن کا دورہ ریفارمز پالیسی کاحصہ تھا۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے ڈیرہ اسماعیل خان جیل کا دورہ کیا۔ سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق اپنے دورے کے دوران چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے قیدیوں کے مسائل سنے اور جیل میں مختلف بیرکس کا دورہ کیا۔ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ چیف جسٹس نے قیدیوں کو میسر صحت سہولیات کا جائزہ لیا، اُن کا دورہ ریفارمز پالیسی کاحصہ تھا، انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز سے بھی ملاقات کی۔اعلامیہ میں مزید بتایا گیا کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات میں ٹانک اور وزیرستان کی ضلعی عدلیہ کے ججزنے بھی شرکت کی، ان کا اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں اصلاحات ترجیح ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈیرہ اسماعیل خان نے قیدیوں چیف جسٹس کا دورہ
پڑھیں:
عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔