لاہور، رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
اجلاس میں محکمہ موسمیات کے نمائندگان اور مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام شریک ہوں گے۔ اجلاس میں لاہور سمیت پنجاب بھر میں چاند نظر آنے کی شہادتیں وصول کی جائیں گی۔ چاند نظر آنے کی شہادتیں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو بھجوائی جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔ کمیٹی کا اجلاس سیکرٹری اوقاف سید طاہر رضا بخاری کی سربراہی میں ایوان اوقاف میں ہوگا۔ اجلاس میں محکمہ موسمیات کے نمائندگان اور مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام شریک ہوں گے۔ اجلاس میں لاہور سمیت پنجاب بھر میں چاند نظر آنے کی شہادتیں وصول کی جائیں گی۔ چاند نظر آنے کی شہادتیں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو بھجوائی جائیں گی۔ چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں طلب کیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کمیٹی کا اجلاس اجلاس میں جائیں گی
پڑھیں:
وفاقی جماعتوں کے تمام مرکزی قائدین گلگت بلتستان انتخابات میں متحرک
استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی قائدین بھی متحرک ہیں۔ نون لیگ کے قائد میاں نواز شریف بھی گلگت بلتستان پہنچ گئے ہیں۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان کے عام انتخابات کیلئے پولنگ 7 جون کو ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان الیکشن کی تاریخ کے آخری ہفتے میں انتخابی مہم زروں پر پہنچ گئی ہے، وفاقی جماعتوں کے تقریباً تمام مرکزی قائدین گلگت بلتستان پہنچ گئے ہیں اور اپنے اپنے امیدواروں کی انتخابی مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو زرداری نے سکردو میں جلسہ سے خطاب کیا۔ پیپلزپارٹی کے دیگر قائدین قمر زمان کائرہ، ندیم افضل چن، چوہدری منظور پہلے ہی گلگت بلتستان میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ ادھر وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد رفیق بھی جی بی میں موجود ہیں۔ استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی قائدین بھی متحرک ہیں۔ نون لیگ کے قائد میاں نواز شریف بھی گلگت بلتستان پہنچ گئے ہیں۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان کے عام انتخابات کیلئے پولنگ 7 جون کو ہو گی۔