کوئٹہ: گھر میں گیس لیکیج سے دھماکا، میاں بیوی 2 بچوں سمیت زخمی
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک: فیروزآباد جامعہ آکا خیل کے قریب گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوگیا۔
دھماکے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، دھماکے سے گھر کی چھت گر گئی، دھماکے کے باعث 4 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، زخمیوں میں میاں بیوی اور دو بچے شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے تفتیش شروع کردی۔
پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی انتقال کر گئے
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل
ڈیرہ اسماعیل خان+ کوہاٹ (نامہ نگاران) کوہاٹ شہر کے علاقہ چشمہ جات کے قریب فائرنگ سے ایک راہگیر بچے سمیت دو افراد کو قتل کر دیا گیا۔ قتل ہونے والا شخص کرم پولیس کا اہلکار ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوہاٹ شہر کے علاقہ چشمہ جات کے قریب نامعلوم ملزموں کی جانب سے فائرنگ میں کرم پولیس کا اہلکار رحیم سکنہ جنگل خیل کوہاٹ اور ایک راہگیر بچہ نقیب اللہ سکنہ میاں گڑھی جو نہانے کے لئے چشمہ جات آیا ہوا تھا۔ لگ کر جان بحق ہوگئے۔ جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پنیالہ کے گائوں کٹہ خیل میں نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل پنیالہ کی گائوں کٹہ خیل میں نامعلوم ملزموں نے مسجد کے اندر نماز ادا کرنیوالے نوجوان وحید اللہ ولد عبدالرشید سکنہ محلہ بیگ خیل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔