کیا بغیر وضو لیپ ٹاپ یا موبائل اسکرین پر قرآن مجید کی تلاوت کی جاسکتی ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
کیا بغیر وضو لیپ ٹاپ یا موبائل اسکرین پر قرآن مجید کی تلاوت کی جاسکتی ہے؟
قرآن وسنت کی روشنی میں
سوال: کہا جاتا ہے کہ وضو یا طہارت کے بغیر موبائل یا کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کی اسکرین پر قرآن کی تلاوت کی جاسکتی ہے، اسی طرح خواتین اپنے مخصوص ایام میں بھی چھوئے بغیر تلاوت کرسکتی ہیں، کیا یہ درست ہے؟کیا کوئی شخص وضو اور طہارت کے بغیر اسکرین پر سورۂ یٰس پڑھ سکتا ہے اور اسکرین کو چھو بھی سکتا ہے؟ (میاں محمد ریاض)
جواب: کسی مسلمان کا قرآن کی تلاوت کا شوق رکھنا ،یہ بجائے خود ایک سعادت اور نیکی ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ترجمہ:’’ مومن کی نیت اُس کے عمل سے بہتر ہے اور منافق کا عمل اس کی نیت سے بہتر ہے اور ہر شخص اپنی نیت کے مطابق عمل کرتا ہے، پس جب مومن (اپنی نیتِ صالح کے مطابق) عمل کرے تو اُس کے قلب میں ایک نور پیدا ہوتا ہے ۔(المعجم الکبیر للطبرانی :5942)‘‘۔
نیت کے عمل سے بہتر ہونے سے مراد یہ ہے کہ مومن جب نیک کام کی نیت کرتا ہے تو اُس کی نیت صادق اورصالح ہوتی ہے ،جبکہ عمل میں کبھی کوتاہی بھی ہوجاتی ہے یاکوئی خامی بھی رہ جاتی ہے اور منافق کاعمل نیت سے بہتر ہونے سے مراد یہ ہے کہ اس کی نیت تواپنی اصل کے اعتبار سے فاسد ہوتی ہے ،لیکن دکھاوے کے لیے بعض اوقات بظاہر عمل درست ہوتا ہے۔
(1)قرآنِ مجید (یعنی مُصحَفِ مقدّس ) کو وضو اور طہارت کے بغیر چھونا منع ہے،البتہ بے وضوزبانی تلاوت کرنا اگرچہ خلافِ مستحب اور خلافِ اَولیٰ ہے لیکن جائز ہے۔ موبائل یا لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر کی اسکرین پر چونکہ قرآنی کلماتِ مبارکہ کے نقوش ثبت نہیں ہوتے، یہ محض سوفٹ ویئر ہوتا ہے، لہٰذا سوفٹ ویئر پر قرآنِ کریم کی تلاوت کرسکتے ہیں ۔اگر سوفٹ ویئر پر تلاوت کرتے ہوئے ورق پلٹنا پڑے توسافٹ ویئر کے جس حصے میں آیات نظر آرہی ہیں، اُس حصے کو نہ چھوئے، اطراف سے چھوکر ورق پلٹے ۔
جیسا کہ سطورِ بالا میں درج کیا ہے: افضل تو یہ ہے کہ باوضو اور باطہارت تلاوت کی جائےلیکن بے وضو زبانی یا اسکرین پرتلاوت کرنا خلافِ مستحب اور خلافِ اَولیٰ ہے ،مگر جائز ہے، بعض اوقات انسان سفر کے دوران فلائٹ میں ہوتا ہے اور کئی حضرات اسکرین پر تلاوت کر رہے ہوتے ہیں، ممکن ہے وہ باوضو نہ ہوں، بہرحال یہ جائز ہے لیکن افضل یہ ہے کہ حتی الامکان باوضو تلاوت کی جائے۔
(2) خواتین کے لیے ایامِ مخصوص میں قرآنِ کریم کی تلاوت کرنا اور قرآن ِ کریم کو چھونا بھی منع ہے، البتہ اگر کسی بلند جگہ سے اٹھاکر پڑھنے کے لیے بچے کو دینا ہے ، تو کسی پاک کپڑے میں پکڑ کر دے سکتی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کی تلاوت تلاوت کی یہ ہے کہ سے بہتر ہوتا ہے لیپ ٹاپ ہے اور کی نیت
پڑھیں:
موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے موبائل کمپنیوں کو غیرمعیاری سروس اور کوریج پر خامیاں دور کرنے کے لیے 30دن کی مہلت دے دی اور بتایا کہ مذکورہ کمپنیوں کو گزشتہ چار برس میں 3 ارب 41 کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں موبائل سروس کے معیار اور کوریج میں بہتری کے لیے ریگولیٹری کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔
پی ٹی اے نے سروس میں خامیوں پر موبائل آپریٹرز کو 30 روز میں ضروری اقدامات کرنے اور خرابیوں کی وجوہات کا تعین کرکے اصلاحی پلان جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔
موبائل کمپنیوں کو خبردار کرتے ہوئے پی ٹی اے نے کہا ہے کہ خامیاں دور نہ کرنے والے آپریٹرز کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔
پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ چار برس کے دوران موبائل کمپنیوں کو 3 ارب 41کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور کوالٹی آف سروس اور کوریج کی خلاف ورزیوں پر 20وارننگ لیٹرز اور 86 شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔