ٹانک؛ سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
سٹی 42 : ٹانک کے نواحی علاقے ملازئی میں کیے گئے آپریشن کے دوران 3 دہشتگرد جہنم واصل کردیے گئے۔
سیکورٹی فورسز نے ملازئی کے علاقے ملاگانو میں ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ ایک دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد سے اہم معلومات حاصل ہونے کی توقع ہے، جبکہ علاقے میں مزید سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔
پنجاب پولیس کے تھانیداروں کےلئے بڑی خوشخبری
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔