شوہر نے اولاد نہ ہونے پر پہلی بیوی کیساتھ مل کر دوسری بیوی کو قتل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
سرگودھا:
شوہر نے اولاد نہ ہونے پر پہلی بیوی کے ساتھ مل کر دوسری بیوی کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق تحصیل ساہیوال کے رہائشی شاہد نے اپنی پہلی بیوی کے ساتھ مل کر اولاد نہ ہونے پر دوسری بیوی کو قتل کردیا۔ شاہد کی پہلی شادی شمائلہ کے ساتھ ہوئی اور 12 سال شادی رہنے کے باوجود دونوں کی اولاد نہ ہوئی تو شاہد نے عائشہ کے ساتھ دوسری شادی کی۔
دوسری بیوی سے بھی اولاد نہ ہوئی تو شاہد اور دوسری بیوی عائشہ میں جھگڑے چلنے لگے، جس کے باعثشاہد نے پہلی بیوی شمائلہ کے ساتھ مل کر عائشہ کو پھندا دے کر قتل کردیا اور واقعے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
تھانہ ساہیوال پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: دوسری بیوی ساتھ مل کر پہلی بیوی قتل کردیا اولاد نہ کے ساتھ
پڑھیں:
ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات معطلی کی رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ جعلی خبریں کہ ایران اور امریکا کے درمیان چند روز قبل بات چیت بند ہوئی ہے، یہ سب غلط اور بے بنیاد خبریں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان بات چیت مسلسل جاری ہے جو چار دن پہلے، تین دن پہلے، دو دن پہلے، ایک دن پہلے اور آج بھی جاری رہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ یہ کہاں تک پہنچتے ہیں کوئی نہیں جانتا لیکن میں نے ایران کو کہا ہے کہ کسی نہ کسی صورت آپ معاہدہ کریں، آپ گزشتہ 47 سال سے یہی کر رہے ہیں اور اس کو کسی صورت مزید جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔
https://truthsocial.com/@realDonaldTrump/posts/116681581361115247قبل ازیں امریکی سیکریٹری اسٹیٹ مارکو روبیو نے سینیٹ کی خارجہ کمیٹی کو بتایا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات میں چند ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے اور اس کے لیے ماہرین کی ٹیم درکار ہوگی جو معاملات طے کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدے کے لیے بغیر ٹول کے آبنائے ہرمز بحال کرنے کی ضرورت ہے جبکہ امریکا نے آبنائے ہرمز کی بحالی کے لیے ایران کو پابندیوں میں نرمی کی پیش کش نہیں کی ہے۔