پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنوبی افریقی دفاعی وفد نے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں چیف آف ایئر سٹاف سے ملاقات میں پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ قابلیت کو سراہا، قائم مقام سیکرٹری دفاع نے اہم ساز و سامان کیلئے پاک فضائیہ کے تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنوبی افریقہ کے اعلیٰ دفاعی وفد نے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وفد کی قیادت قائم مقام سیکرٹری دفاع ڈاکٹر تھوبیکائل گامدے نے کی، وفد کی چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات بھی ہوئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنوبی افریقی دفاعی وفد نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ قابلیت کو سراہا، ڈاکٹر تھوبیکائل گامدے نے اہم ساز و سامان کیلئے پاک فضائیہ کے تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پاک فضائیہ دفاعی وفد کے مطابق

پڑھیں:

آئی جی پنجاب نے27افسران کے تقرروتبادلے کر دیے

سٹی 42: آئی جی پنجاب نے27افسران کے تقرروتبادلے کر دیے ۔ 
علی رضاکوڈی ایس پی انٹیلی جنس سپیشل برانچ لاہورتعینات کردیاگیا،عامر اقبال ڈی ایس پی انکوائری لاہور سے ڈی ایس پی صدر سپیشل برانچ لاہور ریجن تعینات کیا ۔ محمد خالد کاایس ڈی پی او فورٹ عباس بہاولنگر سے تبادلہ کرکے  ڈی ایس پی انٹیلی جنس سپیشل برانچ گوجرانوالہ تعینات کردیا گیا
انعام الحق منتظر تقرری سے ڈی ایس پی سٹی سپیشل برانچ لاہور ریجن تعینات کیا گیا ۔ ناصر محمود کا ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم ننکانہ صاحب سے تبادلہ کرکے  ڈی ایس پی انٹیلی جنس سپیشل برانچ شیخوپورہ تعینات کردیا ۔ 
محمد اکبر محمود ڈی ایس پی صدر لیہ سے ڈی ایس پی انویسٹی گیشن مظفرگڑھ تعینات ،محمد بشیر کوڈی ایس پی آئی اے بی شیخوپورہ ریجن تعینات کردیاگیا۔رائے عبدالغفار ڈی ایس پی ایچ پی حافظ آباد تعینات ہوگئے ۔ اشفاق احمد ڈی ایس پی سی سی ڈی مظفرگڑھ سے ڈی ایس پی سی سی ڈی کوٹ ادوتعینات ہوگئے ۔ محمد دانش ضلعی ٹریفک افسر اوکاڑہ سے ٹریفک افسر رنگ روڈ پولیس لاہورتعینات جبکہ وحید اسحاق ڈی ایس پی صدر مقام ڈولفن سکواڈ لاہورتعینات ہوگئے ۔ 
منصور احمد کا ایس ڈی پی او صدر بھکر سے تبادلہ کر دیا گیامنصور احمد ڈی ایس پی وی آئی پی سکیورٹی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری تعینات ہوگئے ۔محمد سعید ضلعی ٹریفک افسر سرگودھا سے ٹریفک افسر صدر سٹی ٹریفک پولیس فیصل آبادتعینات ہوئے ۔ مسعود احمد ٹریفک افسر صدر سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد سے ضلعی ٹریفک افسر سرگودھاتعینات ہوگئے ۔ 
توصیف احمد ڈی ایس پی فسادات پولیس سرگودھا سے ڈی ایس پی انویسٹی گیشن تھری فیصل آبادتعینات ،محمد ارحم ڈی ایس پی تفتیش چار انوسٹی گیشن شاخ پنجاب لاہور سے ڈی ایس پی آپریشنز سول لائنز لاہورتعینات اورعبدالواحد کو ڈی ایس پی آپریشنز کینٹ لاہورتعینات کردیاگیا
بابر علی ڈی ایس پی پریژن اسکارٹ لاہور سے ڈی ایس پی دو بٹالین پانچ پنجاب کانسٹیبلری لاہورتعینات ہوگئے ۔ محمد آصف خان ڈی ایس پی صدر مقام چنیوٹ سے ڈی ایس پی پریژن اسکارٹ لاہورتعینات کیے گئے ۔ محمد احسان اشرف ڈی ایس پی آپریشنز مزنگ لاہور سے سی پی او پنجاب لاہورتعینات کردیے گئے  راؤ دلشاد علی ایس ڈی پی او سٹی رحیم یار خان سے ڈی ایس پی آپریشنز مزنگ لاہورتعینات ہوگئے ۔
 

آج شام و رات سے 27 جولائی تک مزید بارشوں کی پیشگوئی

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی اہم ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • اسحاق ڈار کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات، علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال
  • چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کا امریکہ کی معروف یونیورسٹیوں کا دورہ
  • آئی جی پنجاب نے27افسران کے تقرروتبادلے کر دیے
  • ایران کے جزیرہ قشم میں ایک جنگی طیارہ گرنے کی اطلاعات
  • سائوتھ ایئر کا نجی ایئر فیلڈز پر کمرشل پروازوں کا اجازت نامہ منسوخ
  • میٹھے پر سجاوٹ کیلئے چیونٹیوں کا استعمال ریسٹورنٹ مالک کو مہنگا پڑگیا
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان