کراچی، موٹر سائیکل حادثات، 2 شہری جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
کراچی میں مختلف واقعات میں خونی ٹرک و ڈمپر کا نشانہ بن کر 2 موٹر سائیکل سوار شہری جاں بحق ہوگئے۔
جوہر موٹر کے قریب سیمنٹ مکسر ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا، سانحہ کے بعد موقع پر موجود مشتعل افراد نے حادثے کا سبب بننے والے سیمنٹ مکسر ٹرک کو آگ لگادی۔
دوسرا واقعہ لیاقت آباد 10 نمبر پر پیش آیا جہاں ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوا۔
جاں بحق موٹرسائیکل سوار کی شناخت حیدر علی قریشی کےنام سے ہوئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: موٹر سائیکل سائیکل سوار
پڑھیں:
دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
کراچی : دیو ہیکل بحری جہاز ‘ایم ایس سی ڈیلیٹا ‘ کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا ، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا کا دیو ہیکل کنٹینر بحری جہاز "ایم ایس سی ڈینلیٹا” کامیابی کے ساتھ کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے اور کے پی ٹی کے مخصوص ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا۔کراچی پورٹ ٹرسٹ نے بتایا کہ یہ بحری جہاز اپنی نوعیت اور حجم کے اعتبار سے انتہائی وسیع ہے، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔کے پی ٹی کا کہنا تھا کہ 400 میٹر طویل اور 67 میٹر چوڑا یہ بحری جہاز 255,288 ڈیڈ ویٹ ٹن گنجائش رکھتا ہے، جو اسے دنیا کے بڑے تجارتی جہازوں میں شامل کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اتنے بڑے جہاز کی آمد اس بات کا مظہر ہے کہ کراچی پورٹ جدید سہولیات اور بڑے بحری جہازوں کو سنبھالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ادارے کے مطابق ایسے بڑے جہازوں کی آمد سے بندرگاہ کی استعداد میں مزید اضافہ ہوگا، عالمی شپنگ کمپنیوں کا اعتماد مضبوط ہوگا اور پاکستان کی تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔