آزاد کشمیر میں دہشتگردی کی کارروائی نا کام،فتنہ الخوارج کا دہشتگرد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
راولاکوٹ(اوصاف نیوز) چوکی پولیس آزاد تین ضلع سدھنوتی نے چیکنگ کے دوران ایک سوزوکی کلٹس کار کے اندر سے اسلحہ، ایمونیشن اور ہینڈ گرنیڈ وغیرہ برآمد کر کے کار میں موجود شخص کو گرفتار کرلیا جس پر مذکورہ شخص کے خلاف تھانہ پولیس سٹی پلندری میں مقدمہ درج کیا گیا۔ گرفتار ملزم نے دوران حراست انکشاف کیا کہ اس کا تعلق فتنہ الخوارج تنظیم سے ہے جو افغانستان سے تعلق رکھنے والے دہشتگردی کے بڑے نیٹ ورک سے ہے ۔
باغ پر لیس کوسجاد ریشم کانسٹیبل پولیس کے قتل میں مطلوب زرنوش، اسامہ اور محمد الفت عرف ثاقب ضرار کا تعلق بھی دہشتگردی کے اسی فتنہ الخوارج گروہ سے ہے جنہوں نے بھی افغانستان سے دہشتگردی کی ٹریننگ حاصل کررکھی ہے۔ مورخہ 2024-10-27 کو شجاع آباد ضلع باغ سجاد ریشم کانسٹیبل کو آزادکشمیر میں دہشتگردی پھیلانے کی غرض سے انہی ملزمان کے ساتھ مل کر فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔ دہشتگرد پاکستان اور آزاد کشمیر میں مختلف وارداتوںمیں ملوث ہیں۔
یکم رمضان کو موٹروے پر ڈکیتی کا واقعہ کی اس نے زرنوش وغیرہ کے ساتھ مل کر ہی کیا ہے۔ زرنوش وغیرہ او جوانوں کو ریاست کے خلاف ورغلا کر ان کی منفی ذہن سازی کرتے ہوئے انہیں دہشت گردی کی جانب راغب کرنے میں شامل ہیں۔ انہیں پاکستان اور با الخصوص آزاد کشمیر میں دہشت گردی کے واقعات کرنے کے سلسلہ میں افغانستان میں موجود دہشتگرد گروپ کی مکمل حمایت کے ساتھ فنڈنگ، اسلحہ اور دھما کہ خیز مواد کی فراہمی کی جاتی ہے۔
پولیس نے فتنہ الخوارج سے جڑے اس اہم دہشت گرد کو اسلحہ، ایمونیشن سمیت بر وقت گرفتار کر کے آزاد کشمیر کو دہشت گردی کے کسی بڑے منصوبے سے بچالیا ہے۔ رفتار خرم اوراس سے ملک روش، اساسا والا کے را بلے انسان میں موجود ہشت گرد گروپ سے ثابت ہو چکے ہیں۔ راولا کوٹ پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم غازی شہزادی کی ہی دہشت گرد گروہ کے ساتھ شامل ہو چکا ہے۔
متذکرہ دہشتگرد گروہ سےمنسلک ملزمان خطرناک اسلحہ کی بھاری مقدار کے ساتھ آزاد کشمیر میں سرگرم ہیں جو کسی بھی وقت کوئی بڑادہشتگردی کا واقعہ کر کے آزاد کشمیر کے امن کو تہ وبالا کر سکتے ہیں۔ پولیس اپنی پوری قوت کے ساتھ اس دہشت گرد گروہ کو گرفتار کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔
ہماری عوام علاقہ سے بھی اپیل ہے کہ ان مطلوب دہشتگردوں کی گرفتاری کے سلسلہ میں پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کیاجائے تاکہ ان کوگرفتار کے علاقے کے اس کے ساتھ ساتھ سجاد ریشم شہید کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔ متذکر ہ و مطلوب ملزمان کے بارے میں اطلاع دینے والے شخص کا نام نہ صرف صیغہ راز میں رکھا جائے گا بلکہ اس کو معقول نقد انعام بھی دیا جائے گا۔
ٹرمپ،وائس آف امریکااورمیڈیاکی آزادی کابحران
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: فتنہ الخوارج
پڑھیں:
خضدار: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں بھارتی سرپرستی یافتہ 4 دہشتگرد ہلاک
خضدار: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں بھارتی سرپرستی یافتہ 4 دہشتگرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 18 September, 2025 سب نیوز
راولپنڈی: بلوچستان کے ضلع خضدار میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشتگرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خضدار میں آپریشن 17 ستمبرکو بھارتی سرپرست یافتہ فتنہ الہندوستان کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا جس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 بھارتی سرپرست یافتہ دہشتگردوں ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا جب کہ ان ٹھکانوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ یہ دہشتگرد علاقے میں متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں میں سرگرم رہے تھے، علاقے میں کسی بھی ممکنہ چھپے ہوئے دہشتگرد کے خاتمے کے لیے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہاکہ سکیورٹی فورسز ملک سےبھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگردی کے ناسور کوجڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں، دہشتگردی کے تمام مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرفلم “731” لوگوں کو کیا بتاتی ہے؟ طاقتور حلقوں کو فارم 47 سے بنی حکومت کا بوجھ نہیں اٹھانا چاہیے، اعظم سواتی ’’پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات نئی بلندیوں کی جانب‘‘ وزیراعظم کا ولی عہد سے اظہارِ تشکر جعلی فٹبال ٹیم، انسانی اسمگلر کے بڑے انکشاف سامنے آ گئے افغانستان سے دہشتگردی قومی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہے ، عاصم افتخار سعودی عرب اور پاکستان کا دفاعی معاہدہ کسی مخصوص واقعے کا ردِعمل نہیں، اعلیٰ سعودی عہدیدار پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر دستخطCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم