کراچی:

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج مندی ہوئی ہے، ہنڈریڈ انڈیکس گھٹ کر 116439پوائنٹس کی سطح آگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 2002 پوائنٹس کی بڑی نوعیت کی مندی کے ساتھ کاروبار کا اختتام ہوا ہے جس میں ہنڈریڈ انڈیکس گھٹ کر 116439پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔

مارکیٹ میں مندی سے سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پی پی پی صرف ایک فون کال کی مار ہے، عمر ایوب

— فائل فوٹو

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ پی پی پی صرف ایک فون کال کی مار ہے۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ پی پی پی سنجیدہ ہے تو پی ٹی آئی سے مل کر جدوجہد کرے۔

عمر ایوب نے کہا کہ بجٹ کا آغاز ہی غلط ہے، فنانس کے حوالے سے کئی غلطیاں کی گئیں، اس بجٹ سے پاکستان میں مزید مہنگائی آئے گی۔

بانی پی ٹی آئی نے مشرق وسطیٰ میں صیہونی طاقت کی مذمّت کی ہے، شیر افضل مروت

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام کی خواہش ہے کہ ہمارا ملک ہماری ریاست ایرانیوں کے ساتھ کھڑی رہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دس سے بارہ دنوں کا تیل موجود ہے، اس حکومت کو ہوش ہی نہیں ہے، اربوں روپے کے معاملے پر چیئرمین ایف بی آر سے سوال کیا تو انہوں نے غلطی تسلیم کی۔

عمر ایوب نے کہا کہ عوام پر کروڑوں روپے کے ڈائریکٹ اور اِن ڈائریکٹ ٹیکس عائد کردیے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ میرے 3 کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرائے گئے، رات دو بجے کے بعد الیکشن کے نتائج تبدیل کیے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • اسٹاک مارکیٹ میں فروخت کا دباؤ، انڈیکس میں 1400 کی کمی
  • پاک، ایران سرحدی کراسنگ پوائنٹس مکمل طور پر فعال ہیں، دفتر خارجہ
  • پی پی پی صرف ایک فون کال کی مار ہے، عمر ایوب
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا راج، سرمایہ کار محتاط
  • اسٹاک ایکسچینج کے قریب پارکنگ پلازہ تعمیرکیلئے بجٹ الاٹ
  • اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس122,200پوائنٹس کی پر بند
  • بلدیہ عظمیٰ اور اسٹاک ایکسچینج باہمی تعاون سے کام کریں گے‘میئر
  • ایران اسرائیل کشیدگی: گوادر اور پنجگور میں ایران سے ملحقہ بارڈر پوائنٹس تاحکمِ ثانی بند
  • اسٹاک ایکسچینج سٹہ ہے، اس سوچ سے نکلنا ہوگا: میئر کراچی