اے این ایف کا کریک ڈاؤن، 3 کروڑ سے زائد کی منشیات برآمد
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے مختلف کارروائیوں میں 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ 3 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلیں۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران 3 کروڑ سے زائد مالیت کی 150 کلو گرام منشیات برآمد کی گئیں۔ بلیلی روڈ کوئٹہ کے قریب ملزم سے 2 کلو آئس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔
مزید پڑھیں: آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے ایک کلو آئس برآمد
لاہور میں کوریئر آفس کے ذریعے برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 785 گرام ہیروئن برآمد کر کے ملزم کو گرفتارکرلیا گیا۔ شیخوپورہ میں خانقاہ ڈوگراں انٹرچینج کے قریب گاڑی سے 111.
کوسٹل لائن پسنی سے 20 کلو چرس برآمد ہوئی جبکہ پشاور میں واقع کوریئر آفس میں 6 مشکوک پارسلز سے مجموعی طور پر 2.820 کلو چرس، 200 گرام آئس اور 120 ایکسٹیسی گولیاں برآمد کی گئیں۔ مذکورہ پارسلز اسلام آباد، قصور، گوجرانوالہ اور جہلم بھیجے جانے تھے۔
فرقان آباد کراچی سے واٹر ٹینک میں چھپائی گئی 5.4 کلو چرس برآمد ہوئی۔ اقبال شہید ٹول پلازہ اٹک کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں سے 2.4 کلو چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتارکر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کلو چرس برآمد
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔