اسلام آباد پولیس نے عیدالفطر کے دنوں کے لیے مربوط سیکیورٹی پلان ترتیب دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک کے دوران اسلام آباد پولیس نے جامع سیکیورٹی پروگرام مرتب کرلیا

عیدالفطر پر خصوصی پیغام میں آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا کہنا ہے کہ مری آنے جانے والے سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے بہترین ٹریفک انتظامات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ500 سے زائد ٹریفک اہلکار ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائیں گے اور3500  سے زائد افسران و جوان شہر میں پٹرولنگ، کرائم فائٹنگ کریں گے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر 18 پکٹس لگائی گئی ہیں جبکہ شہر میں اسٹریٹ کرائم کے سدباب، ہلڑ بازی، ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن ہوگا۔

آئی جی نے کہا کہ ہماری 100 فیصد کوشش ہے کہ شہری اپنی عید اچھے انداز میں گزاریں اور شہر میں سیکیورٹی کی فضا ہر صورت قائم رکھی جائے۔

انہوں نے کہا کہ 2 بڑے پارکوں کو فیمیلی پارک ڈکلییر کیا گیا ہے اور پارکوں کے اندر سائیکل پیٹرونگ کی جائے گی۔

آئی جی اسلام آباد  نے کہا کہ آبائی گھروں کو جانے والے شہریوں کے گھروں کے باہر پولیس بیٹس قائم کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیے: اسلام آباد پولیس میں خواتین کا کردار مردوں سے کم نہیں، آئی جی اسلام آباد کا عالمی یوم خواتین پر پیغام

ان کا کہنا تھا کہ سیکٹرز میں 4 ویلرز اور 2 ویلرز پیٹرولنگ ہوگی اور شہر میں ہر طرح کی پیٹرولنگ نظر آئے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ باڈی وورن کیمروں، اے این پی آر اور ٹریکرز کے ذریعے شہر کی نگرانی کی جارہی ہے۔

پچھلے 3 سالوں میں جن کرمنلز نے وارداتیں کیں ان کا ڈیٹا مرتب کیا گیا ہے جن کے خلاف عید سے پہلے ’ناک دی ڈور‘ شروع کیا گیا ہے۔

مزیدپڑھیں: اسلام آباد پولیس نے جنوری کے مہینے میں کتنے جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا؟ اعدادوشمار جاری

آئی جی اسلام آبادنے کہا کہ اسلام آباد پولیس ہر صورت شہر میں امن کی فضا قائم رکھے گی اور میری فورس اپنے بچوں سے دور عوام کی سیکیورٹی پر مامور ہے۔ انہوں نے عوام سے پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل بھی کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی جی اسلام آباد پولیس اسلام آباد پولیس سیکیورٹی پلان عیدالفطر.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا ئی جی اسلام ا باد پولیس اسلام ا باد پولیس سیکیورٹی پلان عیدالفطر اسلام ا باد پولیس اسلام آباد پولیس باد پولیس نے نے کہا کہ انہوں نے جی اسلام کے لیے

پڑھیں:

نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی

راولپنڈی:

ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کی گائنی وارڈ کی نرسری میں زیرِ علاج 23 روزہ نومولود بچی کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا پراسرار طور پر کٹ جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے، جبکہ متاثرہ بچی کے والد نے واقعے پر پولیس کو درخواست دے دی ہے۔

متاثرہ بچی کے والد قیصر محمود نے بتایا کہ وہ ضلع اٹک کے رہائشی اور پیشے کے لحاظ سے کارپینٹر ہیں۔ ان کے مطابق ان کی بیٹی کی پیدائش ہولی فیملی ہسپتال میں ہوئی تھی اور پیدائش کے بعد سے بچی کو نرسری میں رکھا گیا ہے۔

والد کا کہنا ہے کہ جب وہ آج اپنی 23 روزہ بیٹی سے ملنے ہسپتال پہنچے تو دیکھا کہ اس کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا کٹا ہوا تھا۔ انہوں نے فوری طور پر ڈاکٹروں سے اس بارے میں استفسار کیا۔

قیصر محمود کے مطابق ڈاکٹرز نے انہیں بتایا کہ انگوٹھا نرس سے غلطی سے کٹ گیا۔ تاہم ان کے بقول ہسپتال انتظامیہ نے صرف انکوائری کی یقین دہانی کرائی نہ واقعے کی وجہ واضح کی گئی اور نہ ہی اب تک کسی ذمہ دار کے خلاف کارروائی کی گئی۔

متاثرہ والد نے انصاف کے لیے پولیس کو درخواست دے دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست موصول ہونے کے بعد ابتدائی چھان بین مکمل کر لی گئی ہے اور قانون کے مطابق کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب اس سنگین واقعے پر ہولی فیملی ہسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار