وزیرِ اعظم آزاد کشمیر انوار الحق— فائل فوٹو

وزیرِ اعظم آزاد کشمیر انوار الحق نے کہا ہے کہ را بلوچستان اور کشمیر کے اندر ریاستی دہشت گردی کر رہی ہے۔

اسلام آباد میں کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم آزاد کشمیر انوار الحق نے کہا کہ بھارتی میڈیا اس حد تک درندگی پر آچکا ہے کہ لائیو کوریج کر رہا ہے۔

وزیرِ اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت کشمیر میں ففتھ جنریشن وار کر رہا ہے، پاکستان مسئلہ کشمیر کے لیے چٹان کی طرح کھڑا رہے گا، ماؤں بہنوں سے زیادتی اور پیلٹ گن استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

آزاد کشمیر حکومت نے 15 ماہ میں کئی معجزاتی کام کیے، وزیراعظم انوار الحق

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے 15 ماہ میں کئی معجزائی کام کیے۔

انوار الحق نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر اپنے منطقی انجام تک پہنچے گی۔

علاوہ ازیں وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ کشمیر پر بھارتی قبضے کے مذموم حربے کامیاب نہیں ہونے دیں گے، بھارتی ظالمانہ ہتھکنڈے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتے۔

امیر مقام نے کہا کہ  سلامتی کونسل کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر عمل کرائے، خطے میں امن مسئلہ کشمیر کے حل سے منسلک ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا ہر طرح کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: انوار الحق نے کہا نے کہا کہ کشمیر کے

پڑھیں:

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی بھرپور حمایت سے بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں اپنے منطقی انجام تک جاری رہیں گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، جہاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قومی اتحاد، استحکام اور ثابت قدمی کی اہمیت پر زور دیا۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے اور یہ صوبہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ ان کے مطابق بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت، باہمت اور ثابت قدم عوام ہی اس صوبے کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا مقصد صوبے کی سماجی اور معاشی ترقی کو یقینی بنانا، عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا اور خوشحالی کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے تعاون سے بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان کی یہی مشترکہ کاوشیں صوبے میں پائیدار امن کی بنیاد بنیں گی۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گے اور یہ کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک بلا تعطل جاری رہیں گی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ہر قسم کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی اور ملکی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار