لاہور+ اسلام آباد+ ملتان+ گوجرانوالہ+ سندر (خصوصی نامہ نگار+ نیوز رپورٹر+ خبر نگار+ سپیشل رپورٹر+ نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) لاہور سمیت کئی شہروں میں فلسطین کی حمایت میں مظاہرے کئے گئے‘ ریلیاں نکالی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق بادشاہی مسجد میں نماز جمعہ کے بعد فلسطینیوں کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے  چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا  کہ  فلسطین و غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ تعاون کرنا ہر مسلمان پر فرض عین ہے۔ اسرائیلی اور صیہونیوں کی حمایت کرنے والے تمام ممالک کی مصنوعات کا مکمل طور پر بائیکاٹ کیا جائے۔ قاضی عبدالغفار قادری، علامہ  رشید ترابی، پیر ولی اللہ شاہ بخاری، کاظم رضا نقوی، مولانا نعیم بادشاہ، ڈاکٹر مختار ندیم، مفتی احمد، سجاد حسین جوادی، مولانا عبدالرحمن، مفتی شفیق اعوان، مولانا عبید اللہ، بلال احمد میر، خواجہ جاوید اسلم صحاف، صاحبزادہ سید محمد عبدالقدیر آزاد، صاحبزادہ سید محمد عبدالبصیر آزاد، صاحبزادہ حافظ سید محمد عبدالرزاق آزاد و دیگر نے بھی  شرکت کی۔ اس موقع پر تحفظ حرمین شریفین‘ غزہ فلسطین اور کشمیر کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے جماعت اہلسنت کی فلسطین ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کی مدد کیلئے مسلم امہ عملی کردار ادا کرے۔ غزہ میں نسل کشی پر مغرب کی خاموشی تشویشناک اور افسوسناک ہے۔ ریلی میں قاری امیر قادری، علامہ رمضان شاد، مفتی نعیم صابری، قاری ثناء  اللہ سیالوی، مفتی محمد مدنی سعیدی، قاری لیاقت نجمی، قاری عبدالرحمان جامی، قاری ممتاز احمد سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ رائیونڈ میں ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ قیادت مقامی رکن صوبائی اسمبلی احمر رشید بھٹی اور ممتاز علماء کرام نے کی۔ ریلی ریلوے روڈ سے شروع ہو کر فلائی اوور چوک رائیونڈ پر اختتام پذیر ہوئی۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ملتان میں غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کیخلاف احتجاج اور مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم کو منظم کیا جائے گا۔ اس بات کو سمجھ لیجیے فلسطین ہمارے ایمان کا مسئلہ ہے، صہیونی افواج ہمارے بچوں کو مارے گی تو ہم امت میں بیداری پیدا کریں گے اور انتقام لیں گے،  قوم بے حمیت نہیں۔ کل (اتوار کو) اسلام آباد میں جماعت اسلامی انسانوں کا سمندر جمع کر رہی ہے، 26 اپریل کو ملک گیر ہڑتال ہو گی، پورا پاکستان بند ہو گا، دینی قیادت آن بورڈ ہے، اہل فلسطین کے حق میں گلوبل سٹرائیک کو لیڈ کریں گے، ماؤں بہنوں کی غزہ مارچز میں آمد کو انقلاب کی نوید سمجھتے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر، امیر جماعت اسلامی ملتان صہیب عمار صدیقی، نائب قیم جماعت اسلامی پاکستان شیخ عثمان فاروق، نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب ثناء  اللہ سہرانی اور صدر ہائیکورٹ ملتان اظہر خان مغل بھی اس موقع پر موجود تھے۔ جماعت اسلامی کے زیراہتمام اسلام آباد شہر میں تعلیمی اداروں، مساجد، کاروباری مراکز سمیت دو سو سے زائد مقامات پر یکجہتی غزہ ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ تعلیمی اداروں کے سامنے منعقد ہونے والی ریلیوں میں طلبہ نے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم بلند کیے ہوئے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ پر مختلف آئیڈیاز پیش کیے، بچوں نے فلسطینی ترانوں پر ٹیبلوز پیش کیا۔ گوجرانوالہ شاہین آباد میں ریلی نکالی گئی، ضلعی سینئر نائب صدر انجمن مہریہ نصیریہ ویلفیئر قاری محمد عمران چشتی قادری نصیروی صدر امن ضلع گوجرانوالہ نے قیادت  کی۔ علامہ قاری محمد ساجد رضوی نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ریلی کے شرکاء کے اسرائیلی پرچم نذر آتش کرتے ہوئے مظلوم اور نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کیخلاف پرزور احتجاج کیا۔ محمد حسین مجددی، محمد حسنین رضا، حافظ محمد سبطین رضا، محمد حسن مجددی، حافظ محمد بلال، محمد عظیم خان، چوہدری محمد ندیم، محمد نوید احمد بھٹی گولڑوی، خالد حسین گولڑوی، محمد عبداللہ عرفان نے بھی شرکت کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کے حلقہ این اے 127، گرین ٹاؤن میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے  ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت وفاقی وزیر کی والدہ نے کی۔ ایم پی اے میاں عمران جاوید، شہباز طالب، حمزہ، رابعہ افضل سمیت خواتین، بزرگ، نوجوان اور بچے بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ عطاء اﷲ تارڑ کی والدہ نے کہا کہ ہر پاکستانی فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ علامہ ہشام الٰہی ظہیر کی اپیل پر اہلحدیث تنظیموں پر مشتمل نکالی گئی مشترکہ حقوق اہلحدیث و اقصیٰ مارچ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی قایدین نے کہا ہے کہ فلسطین غزہ میں 60ہزار سے زائد نہتے مسلمانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ اقصی مارچ سے قائد ملت علامہ ابتسام الہی ظہیر ،علامہ طارق محمود یزدانی، قاضی عبد القدیر خاموش مولانا نعیم الرحمن شیخوپوری مولانا نعیم بادشاہ حافظ عبیدالرحمن ایڈووکیٹ، رانا نصر اللہ خان، حافظ عبد الغفار روپڑی، رانا حبیب الرحمن ضیاء،  ڈاکٹر حمزہ مدنی، ڈاکٹر حسن مدنی، مولانا شفیع طاہر، مولانا کاشف منظور کے علاوہ بڑی تعداد نے خطابات کئے۔ علامہ ہشام الہی ظہیر نے کہا کہ اسرائیل ایک دہشتگرد ریاست ہے جس نے دنیا کے امن کو دائو پر لگایا ہوا ہے۔ علماء کرام نے اس موقع پر انتظامیہ کے سامنے اپنے مطالبات رکھے۔ جن میں وطن عزیز میں پاکستانی لوگوں کے لگائے گئے سرمایہ سے نجی ریسٹورنٹ پر حملہ کرنے والے شرپسندوں کو کیفر کردار تک پہنچانے جیسے شامل ہیں۔ گوجرانوالہ جمعیت اشاعت توحید والسنتہ سٹی کے زیراہتمام شیرانوالہ باغ تک ریلی نکالی گئی، مفتی ظہیرالدین بابر، ممبر ضلعی امن کیٹی حافظ شہباز رسول، مفتی عبدالقادر جرجانی نے قیادت کی۔ عثمان غنی بٹ اور مولانا اعجاز غزنوی نے متفقہ قرارداد کے ذریعے او آئی سی سے مطالبہ کیاکہ اسرائیل کے خلاف جہاد کا اعلان کیا جائے۔ تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائدمیاں محمد جمیل نے جامع أبی ہریرہ کریم بلاک میں جمعہ کے اجتماع بعدازاں  ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں اورغزہ  کے شہیدو،غازیو ! تم نے وفا ،توکل اوربندگی کی تاریخ رقم کردی ،تمہارے لیے  نصرت الٰہی قریب ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: امیر جماعت اسلامی سے خطاب کرتے ہوئے ریلی نکالی گئی شرکت کی کہا کہ نے کہا

پڑھیں:

آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، جبکہ محکمہ موسمیات نے کئی علاقوں میں موسلادھار بارش(Rain)، شہری سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ، ندی نالوں میں طغیانی اور تیز آندھی کے باعث کمزور تعمیرات کو نقصان پہنچنے کا انتباہ جاری کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر، اسلام آباد، پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، جنوب مشرقی سندھ اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بیشتر مقامات پر وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے، جبکہ کئی علاقوں میں موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔ ، جبکہ خیبرپختونخوا، پنجاب، سندھ، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ مسلسل اور شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہے، جبکہ کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے برساتی نالوں میں طغیانی آ سکتی ہے۔

محکمہ کے مطابق گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد کے نشیبی علاقوں میں شہری سیلاب اور پانی جمع ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ تیز آندھی، موسلادھار بارش اور آسمانی بجلی کے باعث سولر پینلز، بجلی کے کھمبوں، بل بورڈز اور دیگر کمزور تعمیرات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، پشاور، مردان، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی، کوہاٹ، کرم، ہنگو، کرک، لکی مروت، بنوں، ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض علاقوں میں موسلادھار بارش متوقع ہے۔

مزیدپڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ، حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

پنجاب میں راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، لاہور، ننکانہ صاحب، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، خوشاب، سرگودھا، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، نورپور تھل، بھکر، میانوالی، لیہ، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، تونسہ، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفرگڑھ، کوٹ ادو، رحیم یار خان اور راجن پور میں بارش کا امکان ہے، جبکہ خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی و جنوبی پنجاب کے بعض علاقوں میں شدید بارش ہو سکتی ہے۔

سندھ میں تھرپارکر، مٹھی، اسلام کوٹ، نگرپارکر، سکھر، گھوٹکی، سانگھڑ، لاڑکانہ، جیکب آباد، حیدرآباد، شہید بینظیر آباد، جامشورو، شہدادکوٹ، ٹھٹھہ، بدین، میرپورخاص اور دادو میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ دیگر ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش یا بوندا باندی ہو سکتی ہے۔

بلوچستان میں ژوب، موسیٰ خیل، شیرانی، لورالائی، بارکھان، کوہلو، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، پشین، چمن، کوئٹہ، زیارت، قلات، خضدار، آواران اور لسبیلہ سمیت مختلف علاقوں میں بارش اور چند مقامات پر شدید بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

آزاد کشمیر میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش اور کئی علاقوں میں موسلادھار بارش جبکہ گلگت بلتستان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر تیز بارش متوقع ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور بالائی سندھ میں بارش ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ بارش لاہور میں ہوئی، جہاں ایئرپورٹ پر 229 ملی میٹر، تاجپورہ میں 146، کاہنہ میں 135، شادی پورہ میں 124، مغل پورہ میں 122، اپر مال میں 107، مناواں میں 94 اور جوہر ٹاؤن میں 76 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ نارووال میں 76، شیخوپورہ میں 66، سیالکوٹ شہر میں 42، گوجرانوالہ میں 36، مری میں 18، قصور میں 15 اور اسلام آباد کے سیدپور میں 20 ملی میٹر بارش ہوئی۔

خیبرپختونخوا میں مالم جبہ میں 28، پٹن میں 13، پاراچنار میں 12، تخت بھائی میں 10 ملی میٹر جبکہ بلوچستان کے بارکھان میں 22 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ گلگت بلتستان میں بونجی میں 8، گلگت میں 6 اور کشمیر کے مظفرآباد ایئرپورٹ پر 7 ملی میٹر بارش ہوئی، جبکہ سندھ میں جیکب آباد میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے باعث ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئی ہے۔ آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق دالبندین میں 45 جبکہ تربت اور نوکنڈی میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31، لاہور 30، کراچی 36، پشاور 33، کوئٹہ 37، گلگت 29، مظفرآباد 31، مری 21، فیصل آباد 35 اور ملتان میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ شدید بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ، ندی نالوں میں طغیانی اور شہری سیلاب کے خدشات کے پیش نظر غیر ضروری سفر سے گریز کریں، مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں اور خراب موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی