عیدالاضحیٰ پر سندھ میں قیدیوں کیلئے 120 دن کی خصوصی معافی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
کراچی:
وزیراعلیٰ سندھ نے عیدالاضحیٰ پر قیدیوں کے لیے 120 دن کی خصوصی معافی کا اعلان کردیا۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق معافی کا اطلاق صرف عام سزا یافتہ قیدیوں پر ہوگا۔
سزائے موت، قتل، دہشتگردی، ریپ، اغواء اور مالی بدعنوانی میں ملوث قیدی معافی کے اہل نہیں ہوں گے۔
منشیات، فارن ایکٹ، جاسوسی اور مالی بے ضابطگیوں میں سزا یافتہ قیدیوں پر بھی معافی کا اطلاق نہیں ہوگا۔
محکمہ داخلہ سندھ نے قیدیوں کے لئے 120 دنوں کی معافی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: معافی کا
پڑھیں:
وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر قیدیوں کی سزا میں کمی، نوٹیفکیشن جاری
وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر قیدیوں کی سزا میں کمی، نوٹیفکیشن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 5 June, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس )لاہور وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر سیکریٹری داخلہ نے قیدیوں کی سزا میں معافی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔محکمہ داخلہ پنجاب نے قیدیوں کی سزا میں خصوصی معافی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو 90 دن کی خصوصی معافی دی گئی ہے اور سزا معافی کے حکم نامے سے 450 اسیران مستفید ہوں گے۔پنجاب کی جیلوں سے 270 قیدی رہا ہو کر اہل خانہ کے ساتھ عید منائیں گے، سیکریٹری داخلہ پنجاب نے سزا میں معافی پاکستان پریزن رولز 1978 کے رول 216 کے مطابق دی۔
مخیر حضرات کی جانب سے نادار قیدیوں کے جرمانے کی ادائیگی اور اچھے کردار کے باعث بھی سزا میں کمی سے بھی قیدی رہا ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ پریزن رولز کے مطابق سزا معافی کا حکم مخصوص قیدیوں پر لاگو ہوتا ہے، جن قیدیوں پر سزا میں معافی کا حکم لاگو نہیں ہوتا ان کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں، ان میں دہشت گردی، فرقہ واریت، جاسوسی، بغاوت یا ریاست مخالف سرگرمی پر سزا یافتہ قیدی مستفید نہیں ہوں گے۔اسی طرح قتل، زنا، منشیات فروشی، ڈکیتی، اغوا کے مجرمان اور مالی غبن اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے مقدمات میں سزا یافتہ قیدی مستفید نہیں ہوں گے۔قانون کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران جیل قوانین کی خلاف ورزی پر سزا پانے والے قیدی بھی مستفید نہیں ہوں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسرکاری ملازمین کا 10 جون کو پارلیمنٹ کے سامنے دھرنے کا اعلان سرکاری ملازمین کا 10 جون کو پارلیمنٹ کے سامنے دھرنے کا اعلان نئے چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تقرری کے لیے اپوزیشن لیڈر کا سپیکر سے رابطہ،پارلیمانی کمیٹی کیلئے نام تجویز بیلا روس نے اپنی فضائیہ کو پاکستان ایئر فورس سے ٹریننگ دلانے کی خواہش ظاہر کردی چیئرمین سی ڈی اے کا سیکرٹری داخلہ کے ہمراہ نرسری کا دورہ، اپ گریڈیشن، بحالی اور ‘گارڈینیا حب’ میں تبدیل کرنے کے حوالے سے... حج کا رکن اعظم وقوفِ عرفہ ادا کیا جا رہا ہے، دنیا بھر سے لاکھوں فرزندانِ توحید میدانِ عرفات میں موجود اسرائیل کے محصور غزہ پر وحشیانہ حملے جاری، مزید 10 فلسطینی شہیدCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم