پاک-امریکا تعلقات میں غیر معمولی پیشرفت؛ امریکی صدر کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
پاک-امریکا تعلقات میں غیر معمولی پیشرفت؛ امریکی صدر کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 June, 2025 سب نیوز
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے اعزاز میں وائٹ ہاؤس میں خصوصی ظہرانہ دیں گے۔ یہ ظہرانہ امریکی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے کیبنٹ روم میں منعقد کیا جائے گا۔
اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کی صدر ٹرمپ سے اہم ملاقات بھی متوقع ہے جس میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور خاص طور پر ایران-اسرائیل تنازع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق یہ ملاقات کلوزڈ پریس ہوگی، تاہم ظہرانے کے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر کی میڈیا سے گفتگو متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ظہرانے میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر دفاع ہینکر سمیت اہم شخصیات شریک ہوں گی۔ اس کے علاوہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع سے الگ ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔
یہ ملاقات نہ صرف پاک-امریکا تعلقات کے حوالے سے اہم ہے بلکہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں بھی غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے۔ یہ دورہ پاکستان دشمن عناصر کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر اہم سفارتی سرگرمیوں کا حصہ بن رہا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین اور وسطی ایشیائی ممالک نے بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر پر مزید گہرائی سے عمل درآمد کیا ہے، چینی صدر روس کی ایران ، اسرائیل جنگ میں ثالثی اور ایرانی افزودہ یورینیم کو اپنے ملک میں محفوظ رکھنے کی پیشکش مجھ میں اور شہباز میں کوئی فرق نہیں، وزیراعظم کوئی بھی ہو فرق نہیں پڑتا ،ہم ایک ہیں، نواز شریف ہمیں پتا ہے ایرانی سپریم لیڈر کہاں ہیں لیکن ابھی نشانہ نہیں بنانا چاہتے ، ٹرمپ کا دعویٰ ایران جوہری بم بنارہا تھا اور نہ فوری طور پر بم بنانے کے قابل تھا، امریکی انٹیلی جنس کی رپورٹ ، ٹرمپ کا ماننے... ایران اسرائیل جنگ، ملک میں ایل پی جی کے سنگین بحران کا خدشہ ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے پی آئی اے کی خصوصی پروازیں شروع
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکی صدر
پڑھیں:
مسیحیوں کے قتل عام پر خاموش نہیں رہیں گے، ٹرمپ کی نائیجیریا کو فوجی کارروائی کی دھمکی
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائیجیریا میں مسیحی آبادی کے خلاف تشدد کے واقعات پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے نائیجیریا کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکی دے دی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل (Truth Social) پر جاری اپنے پیغام میں ٹرمپ نے کہا کہ اگر نائیجیرین حکومت مسیحیوں کے قتل عام کو نہ روکی تو امریکا مالی امداد بند کر دے گا۔
ٹرمپ نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ انہوں نے محکمہ جنگ کو ہدایت دی ہے کہ نائیجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ “امریکا اپنی طاقت کے زور پر نائیجیریا میں سرگرم دہشت گرد گروہوں کو ختم کر سکتا ہے۔ ہم خاموش تماشائی نہیں بنیں گے۔”
صدر کی ہدایت کے بعد وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے بیان دیتے ہوئے کہا، “جی سر، ہم نائیجیریا میں کارروائی کے لیے مکمل تیاری کر رہے ہیں۔”
امریکی میڈیا کے مطابق، نائیجیریا کے مختلف علاقوں میں گزشتہ چند ماہ سے فرقہ وارانہ تشدد میں اضافہ ہوا ہے، جس میں متعدد مسیحی برادریوں کے افراد مارے جا چکے ہیں۔