ایران اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر کے پیچھے بھی ’وردی‘ ہے،محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ایران اور اسرائیل کے مابین حالیہ جنگ بندی کے پس پردہ بھی ’وردی‘ کا کردار ہے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے بھی خطے میں امن کے قیام اور سیز فائر کے عمل میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، علما سے مکمل رابطے اور مشاورت کے ساتھ ملک میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جائے گا۔
اسلام آباد میں محرم الحرام کے دوران امن وامان کی صورتحال کے جائزہ اجلاس میں علما کرام سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام علما کی شراکت کے بغیر ممکن نہیں، علما کرام کا معاشرے میں انتہائی اہم اور مثبت کردار ہے اور حکومت ان کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ قیامِ امن کے لیے علما نے ہمیشہ بھرپور کردار ادا کیا ہے اور محرم کے دوران مذہبی ہم آہنگی کا فروغ نہایت ضروری ہے، انہوں نے ممتاز مذہبی شخصیت مولانا عبدالخبیر آزاد کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کا تعاون ہر وقت حکومت کے ساتھ رہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پہلی ہی بارش میں اسلام آباد کا انڈرپاس بیٹھ گیا، ’کوئی تو محسن نقوی سے حساب مانگے‘
محسن نقوی نے ملک کی حالیہ دفاعی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کی نصرت سے بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستان کو فتح حاصل ہوئی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے جنگ کے دوران بھارتی شہری آبادی کو نشانہ نہیں بنایا کیونکہ حکومت نہیں چاہتی تھی کہ بھارت کے کسی سویلین کو نقصان پہنچے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے فائر کیے گئے تمام میزائل اپنے اہداف کو حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور اسرائیل کے مابین حالیہ سیز فائر کے پس پردہ بھی ’وردی‘ کا کردار ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی خطے میں امن کے قیام اور سیز فائر کے عمل میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، وزیر داخلہ نے علما کرام کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آئندہ بھی علما سے مکمل رابطے اور مشاورت کے ساتھ ملک میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جائے گا۔
مزید پڑھیں:سعدیہ اقبال ٹی20 کی نمبر ون بولر، پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی جانب سے پذیرائی
اس موقع پر خطیب بادشاہی مسجد لاہور اور چیئرمین رویت ہلال کمیٹی، مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ پاکستان پر جارحیت مسلط کرنے والوں کو اللہ تعالیٰ نے عبرتناک شکست سے دوچار کیا، پاکستان کا دشمن نہ صرف جھوٹا بلکہ انتہائی مکار بھی ہے، جس نے ہمیشہ سازشوں کے ذریعے پاکستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی، مگر اللہ کے فضل و کرم سے قوم نے ہر بار متحد ہو کر دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔
مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ بھارت کے خلاف پوری قوم یک آواز اور متحد تھی، اور یہ اتحاد ہی دشمن کی شکست کا باعث بنا، انہوں نے کہا کہ قوم کے حوصلے بلند ہیں اور افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ پوری قوم ہر قسم کی قربانی کے لیے تیار ہے۔
معرکہ حق میں اتحاد یقین اور مضبوط عزم کے ساتھ کامیابی ملی، معرکہ حق نے پوری قوم کو ایک پیج پر کھڑا کر دیا، یہ ملک ہمارا ہے،وطن سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، محرم میں ہم نے مثالی اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہے۔
مزید پڑھیں: ویمنز پی ایس ایل سمیت اہم اعلانات، محسن نقوی لڑکیوں کی کارکردگی پر خوشی سے سرشار
انہوں نے اجلاس میں شریک تمام علمائے کرام کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کے اتحاد و یکجہتی کے جذبے کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ محرم الحرام کے دوران بھی علما کرام اپنا مثبت، معتدل اور اتحاد پیدا کرنے والا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
اس موقع پر خطیب بادشاہی مسجد لاہور اور چیئرمین رویت ہلال کمیٹی، مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ پاکستان پر جارحیت مسلط کرنے والوں کو اللہ تعالیٰ نے عبرتناک شکست سے دوچار کیا، پاکستان کا دشمن نہ صرف جھوٹا بلکہ انتہائی مکار بھی ہے، جس نے ہمیشہ سازشوں کے ذریعے پاکستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی، مگر اللہ کے فضل و کرم سے قوم نے ہر بار متحد ہو کر دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔
مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ بھارت کے خلاف پوری قوم یک آواز اور متحد تھی، اور یہ اتحاد ہی دشمن کی شکست کا باعث بنا، انہوں نے کہا کہ قوم کے حوصلے بلند ہیں اور افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ پوری قوم ہر قسم کی قربانی کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے اجلاس میں شریک تمام علمائے کرام کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کے اتحاد و یکجہتی کے جذبے کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ محرم الحرام کے دوران بھی علما کرام اپنا مثبت، معتدل اور اتحاد پیدا کرنے والا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیل ایران بادشاہی مسجد لاہور خطیب رویت ہلال کمیٹی محسن نقوی وزیر داخلہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیل ایران بادشاہی مسجد لاہور رویت ہلال کمیٹی محسن نقوی وزیر داخلہ مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران محسن نقوی نے سیز فائر کے پاکستان کے وزیر داخلہ بھارت کے کہ بھارت پوری قوم انہوں نے کے ساتھ ادا کیا اور اس کے لیے
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کی حکمت عملی سے بھارت کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل ہوئی، محسن نقوی
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل کی بہترین حکمت عملی سے ہمیں بھارت کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل ہوئی، مسلح افواج نے ایک اسٹریٹیجی سے جنگ لڑی۔
لاہور میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے بہت سے واقعات کا عینی شاہد رہا ہوں، میں خاموش اور پسِ پردہ مجاہدوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں کیونکہ ان کا ذکر ہمیشہ کم ہوتا ہے، اس جنگ میں ہمیں اللہ تعالیٰ کی غیبی مدد بھی حاصل تھی۔ بھارت نے ہمارے ایک ایئر بیس پر سات میزائل فائر کیے، ہمیں پتا چل گیا کہ یہ پاکستان کی طرف آ رہے ہیں اور کس بیس کی طرف جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کیا محسن نقوی وزیراعظم بننے کے خواہش مند ہیں؟ اسحاق ڈار نے بتا دیا
محسن نقوی نے کہا کہ سب لوگ پریشان ہوگئے کہ یہ میزائل جس بیس کی طرف جا رہے ہیں وہ بہت اہم ایئر بیس ہے، ہمارے کئی قیمتی اثاثے وہاں موجود ہیں، لیکن ان سات میزائلوں میں سے ایک بھی ایئر بیس کے اندر جا کر نہیں گرا۔ دوسری بات یہ کہ ہماری پوری کوشش رہی کہ ہم بھارت کو یہ موقع نہ دیں کہ وہ ڈراما کرسکے کہ سول افراد زخمی ہوئے یا سویلین مارے گئے۔ ہم نے جس ایئر بیس پر میزائل فائر کیے وہ آبادی کے قریب تھا، ہمیں فکر ہوئی کہ سویلینز نہ مارے جائیں، بھارت کا آئل ڈپو تباہ ہوگیا اور کوئی سویلین ہلاکت نہیں ہوئی۔
ہم پر دنیا کا دباؤ تھا کہ آپ نے پہلے ہی بھارت کے جہاز گرا دیے ہیں، مزید بھارت پر حملہ نہ کریں۔ لیکن اس کے باوجود فیلڈ مارشل اور وزیرِاعظم شہباز شریف نے سارا دباؤ برداشت کیا اور بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔ وفاقی وزیرِ داخلہ، محسن نقوی pic.twitter.com/HFoiZ8g2Ic
— WE News (@WENewsPk) August 17, 2025
انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ انٹیلی جنس ایجنسیوں کے خلاف بہت باتیں کرتے ہیں، بھارت سے جنگ کے دوران ہماری انٹیلی جنس ایجنسیوں نے بہترین کام کیا، بھارت کی ہر پلاننگ ہمارے پاس پہلے پہنچ جاتی تھی۔ بھارتی جہاز گرانے کا فیصلہ کیا تو کہا کہ ثبوت آنے تک ہم اعلان نہیں کریں گے۔ ہم ریڈار میں دیکھ چکے تھے کہ ہماری فورسز نے بھارت کے پانچ طیارے گرائے ہیں، اس کے بعد منٹوں میں شواہد ہمارے پاس آ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کو ایک اور ناکامی، محسن نقوی کی قیادت میں اے سی سی کا کورم مکمل، اہم اجلاس آج ہوگا
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی بہت ساری تنصیبات ہمارے ٹارگٹ پر تھیں جو ہم آسانی سے تباہ کرسکتے تھے، ہم نے ان کے 36 کے قریب اہداف ٹارگٹ کیے اور تمام کے تمام کامیاب ثابت ہوئے۔
وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل کی بہترین حکمت عملی سے ہمیں جنگ میں کامیابی حاصل ہوئی۔ گواہی دے سکتا ہوں کہ فیلڈ مارشل نے جنگ میں بہترین قیادت کی۔ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کرا رہا ہے اور ہماری سیکیورٹی فورسز کے خلاف بھرپور کارروائیاں کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلح افواج نے متحد ہو کر ایک اسٹریٹیجی سے جنگ لڑی، دوسری طرف انڈین ایئرفورس چیف مودی سے علیحدہ مل رہا تھا، آرمی چیف علیحدہ مل رہا تھا، نیول چیف علیحدہ مل رہا تھا، اور وہ آپس میں اتنے دور تھے جس کا نتیجہ انہوں نے خود دیکھ لیا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اجیت دوول اورامیت شاہ بھارتی حکومت چلارہے ہیں، دونوں حکومت کے ساتھ مودی کو بھی لے ڈوبیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بھارت پاکستان جنگ شہباز شریف عاصم منیر فیلڈ مارشل محسن نقوی وزیراعظم وزیرداخلہ