عمان: یمن میں جنگ بندی کے لیے یو این مذاکراتی عمل مکمل
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 12 اگست 2025ء) یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کے دفتر نے ملک میں جاری کشیدگی کو کم کرنے اور ممکنہ جنگ بندی کے حوالے سے عمان میں تکنیکی اجلاس مکمل کر لیے ہیں جن میں ملک کو درپیش سلامتی کے مسائل حل کرنے کے طریقوں پر بات چیت ہوئی۔
خصوصی نمائندے کے دفتر نے بتایا ہے کہ ان اجلاسوں میں یمن کی حکومت کے نمائندوں اور اقوام متحدہ کی سہولت سے کام کرنے والی عسکری رابطہ کمیٹی کی مشترکہ کمان نے شرکت کی۔
ان مواقع پر جامع سیاسی عمل کی بحالی کے لیے سازگار حالات پیدا کرنے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ Tweet URLیہ اجلاس خصوصی نمائندے کے دفتر کی جانب سے یمن اور خطے میں سلامتی سے متعلق اہم کرداروں کے ساتھ متواتر رابطوں کی عکاسی کرتے ہیں۔
(جاری ہے)
اس سلسلے میں گزشتہ ہفتے ہونے والی بات چیت کے دوران دسمبر 2024 اور جنوری 2025 میں منعقدہ اجلاسوں کی پیش رفت کو آگے بڑھایا گیا۔جامع جنگ بندی کی کوششخصوصی نمائندے کے عسکری مشیر انتھونی ہیوارڈ نے کہا ہے کہ عسکری رابطہ کمیٹی کا فریقین کے مابین اعتماد قائم کرنے اور کشیدگی کو کم کرنے میں اہم کردار ہے۔ علاوہ ازیں، پائیدار جنگ بندی کے لیے حالات سازگار بنانے میں بھی اس کمیٹی کا کام خاص اہمیت رکھتا ہے۔
بات چیت میں سلامتی سے متعلق ترجیحی معاملات بشمول کشیدگی کو کم کرنے کے طریقہ کار، کشیدہ واقعات سے نمٹنے اور سلامتی کی ضمانتوں کے حوالے سے ممکنہ انتخاب بطور خاص زیربحث آئے۔اجلاسوں کے شرکا نے وسیع تر سیاسی معاہدے کے تحت زمین، فضا اور سمندر میں جامع جنگ بندی پر عملدرآمد کے طریقوں پر بھی بات چیت کی اور اہم تنصیبات بشمول توانائی کے مراکز کو تحفظ دینے کا معاملہ بھی زیربحث آیا۔
خصوصی نمائندے کے دفتر نے کہا ہے کہ وہ عسکری رابطہ کمیٹی کے ذریعے بات چیت اور تعاون کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرتا رہے گا جس کا مقصد کشیدگی کو کم کرنا اور تنازع کا پرامن حل نکالنا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے خصوصی نمائندے کے دفتر کشیدگی کو کم بات چیت کے لیے
پڑھیں:
آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی شرائط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
وفاقی وزارت خزانہ حکام کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کر دی جائے گی اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کو اپنی 20 فیصد پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت حاصل ہے تاہم آئی ایم ایف نے اس رعایت کو برقرار رکھنے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے مزید ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کے قیام کی اجازت کی بھی درخواست کی تھی تاہم آئی ایم ایف نے اسے بھی قبول نہیں کیا۔
حکام نے بتایا کہ حکومت آئندہ اقتصادی جائزے کے دوران دوبارہ درخواست کرے گی کہ مقامی مارکیٹ میں 20 فیصد پیداوار فروخت کرنے پر پابندی عائد نہ کی جائے۔
وزارت خزانہ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں پیداوار فروخت کرنے کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو بھی بھجوائی جا رہی ہے۔