انڈیا سے میچ، پاکستانی کرکٹ ٹیم نے شیڈول پریس کانفرنس منسوخ کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 20 September, 2025 سب نیوز

دبئی(سب نیوز )ایشیا کپ ٹی20 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور انڈیا کے میچ کل اتوار کو شیڈول ہے جس سے قبل انڈیا کے کپتان نے پاکستانی ٹیم سے ہاتھ ملانے کے سوال کو مسکراتے ہوئے ٹال دیا ہے۔سنیچر کو ابوظبی میں پریس کانفرنس کے دوران انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو نے کہا کہ وہ کھیل سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور تین میچز جیت کر مزا آیا۔دوسری جانب ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق پاکستانی ٹیم نے میچ سے قبل ایک بار پھر شیڈول پریس کانفرنس منسوخ کر دی ہے۔

ایشین کرکٹ کونسل کے بیان کے مطابق پاکستانی ٹیم کے کسی ایک کھلاڑی یا کوچنگ سٹاف میں شامل رکن نے متحدہ عرب امارات کے مقامی وقت شام چھ بجے پریس کانفرنس کرنا تھی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کو شام 6 بجے سے دبئی کی آئی سی سی اکیڈمی میں تین گھنٹے تک ٹریننگ بھی کرنی تھی۔ ای ایس پی این کرک انفو نے کہا ہے کہ ٹریننگ شیڈول کے مطابق ہونے کی تیاریاں ہیں۔تاہم پریس کانفرنس منسوخ کرنے کی وجہ تاحال واضح نہیں ہے۔ یہ دوسرا موقع ہے کہ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان نے میچ سے قبل میڈیا سے گفتگو کرنے کا اپنی روایت کو توڑا ہے۔

پاکستانی ٹیم نے متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ سے قبل بھی پریس کانفرنس نہیں کی تھی۔ اس وقت پاکستان کرکٹ بورڈ کا میچ ریفری اینڈی پائکرافٹ کے ساتھ تنازع جاری تھا۔ آئی سی سی کی جانب سے اینڈی پائکرافٹ اور پاکستان کے کوچ، کپتان، میڈیا اور ٹیم مینیجرز کے درمیان ایک ملاقات کے بعد اس تنازعے کو بڑی حد تک ختم کر دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پائکرافٹ نے پہلے میچ میں انڈیا کے خلاف ٹاس کے موقع پر ہونے والے واقعات پر پچھتاوے کا اظہار کیا تھا۔یاد رہے کہ میچ ریفری نے پاکستان کی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا سے کہا تھا کہ ٹاس کے دوران انڈین کپتان سوریا کمار یادیو کے ساتھ مصافحہ نہیں کیا جائے گا۔ پاکستان نے اس واقعے کو آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کو برقرار رکھنے میں پائکرافٹ کی ناکامی سے تعبیر کیا تھا اور ان کو ٹورنامنٹ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچ ریفری کی پاکستانی ٹیم سے ملاقات کی بغیر آڈیو کے ایک مختصر ویڈیو جاری کی اور بیان میں کہا کہ پائکرافٹ نے معذرت کر لی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایشیا کپ سپر فور: پاک-بھارت میچ میں متنازع ریفری اینڈی پائیکرافٹ ہی امپائرنگ کریں گے ایشیا کپ سپر فور: پاک-بھارت میچ میں متنازع ریفری اینڈی پائیکرافٹ ہی امپائرنگ کریں گے اسلام آباد میں بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کو حوالات دکھانے کا فیصلہ چوہدری شجاعت پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے چیئرمین منتخب پرتگال کا فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان ایف بی آر نے ملک بھر میں پورٹل کے ذریعے چینی کی فروخت روک دی جنوبی پنجاب میں لوگوں کے وارننگ سنجیدہ نہ لینے پر زیادہ نقصان ہوا: سربراہ پی ڈی ایم اے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پریس کانفرنس منسوخ کر پاکستانی ٹیم پاکستان کرکٹ کے مطابق کرکٹ ٹیم ٹیم نے

پڑھیں:

عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا

مقبوضہ کشمیر کی لڑکی کا عشق پاکستانی نوجوان کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پار لے گیا۔

پاکستان نے 30 اور 31 مئی کی درمیانی شب مقبوضہ بھارتی علاقے اُڑی پہنچنے والے پاکستانی نوجوان ذیشان میر کے لیے قونصلر رسائی کی درخواست دے دی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن نئی دلی نے بھارتی وزارت خارجہ کو ذیشان میر کے بارے میں خط لکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ
  • عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا
  • سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم، پاکستانی اعلیٰ سطحی وفد شرکت کریگا
  • پاکستان میں ڈالر مستحکم، پاؤنڈ اور یورو سمیت بڑی کرنسیوں کے تازہ ریٹس جاری
  • اٹلی میں4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار
  • نیشنل کانفرنس کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، غلام علی کھٹانہ
  • لاہور میں ہونیوالی ’’شہید اُمت کانفرنس‘‘ میں ایک اور نشست کا اضافہ
  • علامہ ساجد علی نقوی سے علامہ جواد نقوی کی ملاقات، شہید امت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی
  • وزیراعظم کا بی ٹو بی کانفرنس کی پیشرفت کے ماہانہ جائزہ اجلاس کی خود صدارت کا فیصلہ