’ہم پر لازم ہے جو ظلم ہوا اس کی تکرار کبھی نہ ہونے دیں‘، وزیراعظم کا غزم امن معاہدے پر ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے غزہ میں جنگ بندی اور امن معاہدے کے اعلان کو ’مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن کے قیام کے لیے ایک تاریخی موقع‘ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’یہ وہ لمحہ ہے جب عالمی برادری کو انسانیت، انصاف اور امن کے مشترکہ مقاصد کے لیے متحد ہو جانا چاہیے۔‘
وزیراعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’صدر ٹرمپ کی قیادت، ان کی ثابت قدمی اور امن کے لیے غیر متزلزل عزم نے اس تاریخی پیشرفت کو ممکن بنایا۔‘
کسی شہری کیخلاف فوری مقدمہ درج نہ کیا جائے، لائسنس نہ دکھانے پر پہلے جرمانہ کیا جائے،چیف جسٹس اسلام آباد نے شہری کی درخواست نمٹا دی
شہباز شریف نے کہا کہ ’ٹرمپ کی سربراہی میں ہونے والے مذاکرات نے اس بات کو یقینی بنایا کہ غزہ کی زمین پر دو سال سے جاری خونریزی کا خاتمہ ہو۔‘
The announcement of an agreement that will bring an end to the genocide in Gaza is a historic opportunity to secure lasting peace in the Middle East.
President Trump’s leadership throughout the process of dialogue and negotiations reflects his unwavering commitment to world… — Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 9, 2025
انہوں نے قطر، مصر اور ترکیہ کی قیادت کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا، جنہوں نے انتھک سفارتی کوششوں سے اسرائیل اور حماس کے درمیان امن معاہدہ طے پانے میں بنیادی کردار ادا کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ’ان ممالک کے دانشمند اور ثابت قدم رہنماؤں نے ایک ایسی جدوجہد کی جس کا مقصد صرف امن نہیں بلکہ انصاف پر مبنی امن ہے۔‘
عمران خان کئی ہفتے قبل ہی علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کافیصلہ کر چکے تھے: نجی ٹی وی
وزیراعظم نے فلسطینی عوام کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’دنیا کو اُن مظلوم فلسطینیوں کو سلام پیش کرنا چاہیے جنہوں نے ناقابلِ تصور مصائب کا سامنا کیا۔ ان پر جو ظلم ہوا، وہ تاریخ میں ایک سیاہ باب کے طور پر یاد رکھا جائے گا، اور ہم سب پر لازم ہے کہ اس کی تکرار کبھی نہ ہونے دیں۔‘
وزیراعظم نے مسجدِ اقصیٰ میں حالیہ اشتعال انگیزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’دنیا کو قابض اور غیر قانونی آبادکاروں کو جواب دہ بنانا ہوگا۔ ایسے اقدامات صدر ٹرمپ کی امن کی کاوشوں کو کمزور کر سکتے ہیں، اس لیے عالمی ضمیر کو بیدار ہونا ہوگا۔‘
اسرائیل اور حماس کے درمیان امن معاہدہ طے، منصوبے کے پہلے مرحلے پر دستخط
’ٹرمپ اور ثالثوں کا تہہ دل سے شکریہ، لڑائی اب ہمیشہ کے لیے بند ہونی چاہیے‘: غزہ امن معاہدے پر عالمی ردعمل
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ’پاکستان اپنے برادر اسلامی ممالک اور عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر مشرقِ وسطیٰ میں امن، سلامتی اور فلسطینی عوام کے وقار کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔ یہ امن صرف اسی صورت پائیدار ہو سکتا ہے جب یہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور فلسطینی عوام کی امنگوں کے مطابق ہو۔‘
یاد رہے کہ گزشتہ رات اسرائیل اور حماس نے دو سال بعد جنگ بندی کے پہلے مرحلے پر دستخط کیے تھے، جس کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا۔ معاہدے کے تحت اسرائیلی افواج طے شدہ حد تک غزہ سے انخلا کریں گی اور حماس تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو مرحلہ وار رہا کرے گی۔ قطر، مصر اور ترکیہ نے اس عمل میں ثالثی کا کردار ادا کیا تھا۔
صدر سے حکومتی وفد کی ملاقات، ن لیگ اور پی پی کو بیان بازی سے روک دیا گیا
مزید :
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: نے کہا کہ اور حماس کے لیے
پڑھیں:
لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
فوٹو: آن لائنلاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔
تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔
منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔