Al Qamar Online:
2025-10-26@15:24:29 GMT

جلد وکیل بن جاؤں گی، امریکی ماڈل کم کارڈیشیئن

اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT

امریکی ریئلٹی ٹی وی اسٹار کِم کارڈیشیئن نے اپنے وکالت کی تعلیم کے بارے میں انکشاف کیا ہے کہ وہ محض چند ہفتوں میں باضابطہ طور پر وکیل بننے والی ہیں۔

ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے 45 سالہ کِم کارڈیشیئن نے بتایا کہ وہ اپنے فیشن اور شوبز منصوبوں کے ساتھ ساتھ قانون کے میدان میں بھی بھرپور توجہ دے رہی ہیں۔

کِم کے مطابق، ’میں جنوری میں اپنی پہلی فلم کی شوٹنگ شروع کرنے جا رہی ہوں، اور ہم اپنی سیریز آلز فیئر کے دوسرے سیزن کے لیے بھی پُرامید ہیں‘۔

مستقبل کے منصوبوں پر بات کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا، ’میں ہمیشہ سیکھنا، آگے بڑھنا اور خود کو بہتر بنانا چاہتی ہوں، اور دیکھنا چاہتی ہوں کہ یہ سفر مجھے کہاں لے جاتا ہے‘۔

کِم کارڈیشیئن نے مزید بتایا کہ اُن کے امتحانات کے نتائج جلد متوقع ہیں، وہ اگلے دو ہفتوں میں اہل وکیل بن جائیں گی اور اگلے دس سالوں میں وہ شوبز چھوڑ کر مکمل طور پر ٹرائل لائر کے طور پر کام کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہیں۔

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: م کارڈیشیئن

پڑھیں:

جھانوی کپور نے ’’بفیلو پلاسٹی‘‘ کروائی ہے؟ اداکارہ کا بیان آگیا

بالی ووڈ کی کوئین آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی اداکارہ جھانوی کپور نے اپنے بارے میں وائرل ہونے والی کاسمیٹک سرجری کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اُنہوں نے کوئی ’’بفیلو پلاسٹی‘‘ نامی کاسمیٹک سرجری نہیں کروائی۔

ایک ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے جھانوی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کچھ ’’خود کو ڈاکٹرز کہنے والے یوٹیوبرز‘‘ نے اُن کے چہرے کا تجزیہ کر کے دعویٰ کیا کہ اُنہوں نے یہ سرجری کروائی ہے، جو دراصل ایک من گھڑت کہانی ہے۔

یاد رہے کہ بفیلو پلاسٹی یا ’بل ہارن لپ لفٹ‘ ایک ایسی سرجری کو کہا جاتا ہے جس میں ناک اور اوپری ہونٹ کے درمیان کی جگہ کو معمولی سا کم کیا جاتا ہے تاکہ ہونٹ قدرتی طور پر بھرے ہوئے دکھائی دیں۔

جھانوی کپور نے اس طرح کی افواہوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی ویڈیوز نوجوان لڑکیوں پر منفی اثر ڈال سکتی ہیں۔ اُن کا کہنا تھا، ’’اگر کوئی کم عمر لڑکی اس طرح کی باتوں پر یقین کر کے غیر محفوظ طریقہ اختیار کرے تو یہ بہت خطرناک ہوگا‘‘۔

اداکارہ نے زور دیا کہ خوبصورتی بڑھانے سے متعلق معاملات میں آگاہی ضروری ہے تاکہ لوگ سوشل میڈیا کے گمراہ کن دعوؤں سے بچ  سکیں اور کوئی ایسی سرجری نہ کروا بیٹھیں جس کو کسی اداکارہ کے نام کے ساتھ جوڑا گیا ہو۔

متعلقہ مضامین

  • بی جے پی کیساتھ اتحاد کا سوال ہی نہیں ہے، سریندر چودھری
  • گھریلو صارفین کے لیے ملک بھر میں گیس کنکشنز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے: وزیراعظم
  • حسنہ آراء نے آخری سانسوں تک اقامت دین کا کام کیا‘ناہید ظہیر
  • ریپ سے متاثرہ لڑکی کا کردار ادا کرتے ہوئے مجھے صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا: صبا قمر
  • امریکا نے منشیات فروشی کا الزام عائد کرتے ہوئے کولمبین صدر پر پابندیاں عائد کردیں
  • چکلالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا
  • جھانوی کپور نے ’’بفیلو پلاسٹی‘‘ کروائی ہے؟ اداکارہ کا بیان آگیا
  • پی ایس ڈی پی کے فیصلے بند کمروں میں کیے جائیں تو غلط ہے، شازیہ مری
  • کم کارڈیشیئن کونسی خطرناک بیماری میں مبتلا ہیں؟ ماڈل کا انکشاف