آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر بریٹ لی نے موجودہ بولنگ اٹیک کو ملکی تاریخ کا سب سے بہترین قرار دے دیا۔

بریٹ لی نے کہا کہ پیٹ کمنز کی زیرقیادت موجود گروپ نے 2000 کی دہائی کے سنہری دور کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے۔ ان کے مطابق کمنز، مچل اسٹارک، ناتھن لائن اور جوش ہیزل ووڈ پر مشتمل اٹیک اعداد و شمار اور کارکردگی کے اعتبار سے بے مثال ہے۔

چاروں بولرز مجموعی طور پر 389 ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں اور 1586 وکٹیں نام رکھتے ہیں، اس میں تین بولرز 300 سے زائد ٹیسٹ وکٹیں بھی مکمل کرچکے ہیں۔

ہیزل ووڈ 295 وکٹوں کے ساتھ سنگ میل کے قریب ہیں، جن 35 ٹیسٹ میچز میں یہ چاروں ایک ساتھ کھیلے، ان میں آسٹریلیا نے 22 فتوحات حاصل کیں، 9 میں شکست ہوئی اور 4 میچ ڈرا رہے جبکہ اسی عرصے میں ان کی مشترکہ وکٹیں 567 رہیں جو ریکارڈ ہے۔

بریٹ لی نے کہا کہ مختلف ادوار کا موازنہ مشکل ضرور ہے مگر موجودہ بولنگ یونٹ کے ہر رکن کی طویل المدتی کامیابی اور مستقل مزاجی انہیں سب پر فوقیت دیتی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بریٹ لی نے

پڑھیں:

الزاری جوزف کا پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیھلنے سے انکار، سیمی کا اظہار برہمی

پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل ویسٹ انڈیز کو بڑا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے اسٹار فاسٹ بولر الزاری جوزف نے ٹیم میں منتخب ہونے کے باوجود دستیاب ہونے سے انکار کردیا۔

اگرچہ کرکٹ ویسٹ انڈیز نے اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے ان کی عدم دستیابی کی وجہ ذاتی وجوہات قرار دی تھی تاہم ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے واضح کیا ہے کہ الزاری جوزف نے خود سلیکشن قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ڈیرن سیمی کے مطابق الزاری جوزف حال ہی میں انجری سے واپس آئے تھے اور انہیں اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا لیکن بعد ازاں انہوں نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر کھیلنے سے معذرت کرلی۔

کوچ نے کہا کہ یہ معاملہ ان کے دائرۂ اختیار سے باہر ہے اور اس حوالے سے فیصلہ بورڈ حکام کریں گے۔

پاکستان کے خلاف سیریز میں ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولنگ اٹیک کی ذمہ داری شمار جوزف، کیمار روچ، جیڈن سیلز، جسٹن گریوز اور کیمو پال پر ہوگی جبکہ اسپن شعبے میں جومیل واریکن، جوشوا بشپ اور کپتان روسٹن چیز دستیاب ہوں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ ہفتہ کو شروع ہوگا جبکہ دوسرا میچ 2 اگست سے پورٹ آف اسپین میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پولیس بہترین کارکردگی کے ذریعے اپنے تاثر کو بہتر بناسکتی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • الزاری جوزف کا پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیھلنے سے انکار، سیمی کا اظہار برہمی
  • پولیس بہترین کارکردگی کے ذریعے اپنے تاثرکو بہتر بناسکتی ہے: وزیراعلیٰ سندھ
  • تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی میزبانی واپس لے لی گئی
  • پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، پہلا میچ کل سے شروع ہوگا
  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
  • قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
  • پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق