Nawaiwaqt:
2026-07-24@01:29:46 GMT

پاکستان سپر لیگ کے 11 ویں ایڈیشن کی ونڈو کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 15th, December 2025 GMT

پاکستان سپر لیگ کے 11 ویں ایڈیشن کی ونڈو کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 11 ویں ایڈیشن کی ونڈو کا اعلان کر دیا ہے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا میلہ اگلے برس 26 مارچ سے 3 مئی تک مختلف شہروں میں سجے گا، پی ایس ایل 11 کے توسیعی مرحلے کی تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں تاکہ 6 کے بجائے 8 ٹیموں کو میدان میں اتارا جا سکے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ 8 جنوری 2026 کو اسلام آباد کنونشن سینٹر میں نئی ٹیموں کی نیلامی کا انعقاد بھی کرے گا، جہاں ایچ بی ایل پی ایس ایل کی دو نئی فرنچائزز کے حقوق پیش کئے جائیں گے، اس نیلامی کو براہِ راست نشر کیا جائے گا، جس سے شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا اور دنیا بھر کے ممکنہ سرمایہ کاروں اور کرکٹ شائقین کو عالمی سطح پر رسائی حاصل ہوگی۔ یاد رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل مسلسل بین الاقوامی دلچسپی حاصل کر رہی ہے، جو لیگ کی بڑھتی ہوئی تجارتی قوت، عالمی سطح پر پھیلتے ہوئے اثر و رسوخ اور طویل مدتی ترقی کے امکانات کی عکاسی ہے، عالمی شراکت داروں کے ساتھ حالیہ روابط نے لیگ کے کاروباری ماڈل پر اعتماد میں اضافہ کیا ہے اور دنیا کی صفِ اول کی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں اس کے سٹینڈنگ کی تصدیق کی ہے۔ اعلیٰ معیار کی کرکٹ، مسابقتی توازن اور عالمی سطح کے باصلاحیت کھلاڑیوں کی تیاری میں کردار کے باعث،ایچ بی ایل پی ایس ایل نے خود کو ایک ممتاز عالمی ٹی ٹوئنٹی لیگ کے طور پر مستحکم طور پر منوا لیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ایچ بی ایل پی ایس ایل لیگ کے

پڑھیں:

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں

گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کی سطح سے تجاوز کر گئی۔ عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایران اور خطے کے خلاف امریکی فوجی کارروائیوں کے بعد آبنائے ہرمز اور باب المندب میں بحری نقل و حمل متاثر ہونے اور دوبارہ بندش کے خدشات نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو اوپر دھکیل دیا، جس کے باعث برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی