کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے 31 کروڑ 70 لاکھ کا اسمگل شدہ سامان ضبط کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, December 2025 GMT
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کہا ہے کہ کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے 31 کروڑ 70 لاکھ کا اسمگل شدہ سامان ضبط کرلیا ہے۔
ایف بی آر اعلامیے کے مطابق کسٹمز انفورسمنٹ نے مختلف برانڈز کی اسمگل شدہ سگریٹس کے 508 کارٹن ضبط کیے ہیں، جن کی مالیت 20 کروڑ روپے ہے۔
اعلامیے کے مطابق دیگر کارروائیوں میں بڑی تعداد میں اسمگل شدہ موبائل فونز، 13 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں بھی ضبط کی گئیں، جن کی مالیت 11 کروڑ 70 لاکھ روپے ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسمگل شدہ
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔