Nawaiwaqt:
2026-07-24@03:33:17 GMT

پاکستانیوں کیلئے یورپ میں ملازمتوں کے نئے دروازے کھل گئے

اشاعت کی تاریخ: 27th, December 2025 GMT

پاکستانیوں کیلئے یورپ میں ملازمتوں کے نئے دروازے کھل گئے

 پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ یورپ میں اُن کیلئے روزگار کے دروازے کھل گئے ہیں۔ ترجمان وزارتِ سمندر پار پاکستانیز نے بتایا کہ خصوصی کوششوں کے نتیجے میں اٹلی نے آئندہ تین سال کے لیے پاکستانی ورکروں کے لیے 10,500 نوکریوں کا کوٹہ مختص کیا ہے۔ اس میں ہر سال 3,500 پاکستانی ورکروں کو سیزنل اور نان سیزنل کوٹہ پر روزگار ملے گا۔ ان میں 1,500 سیزنل اور 2,000 نان سیزنل ورکروں کی تعداد شامل ہوگی۔ ترجمان کے مطابق پاکستان کو اٹلی میں شپ بریکنگ، ہاسپٹیلیٹی، ہیلتھ کیئر اور زراعت کے شعبوں میں نوکریوں کا کوٹہ دیا گیا ہے، جہاں پاکستانی ورکرز خدمات انجام دیں گے۔ اٹلی میں ویلڈرز، ٹیکنیشن، شیف، ویٹرز، ہاؤس کیپنگ، نرسنگ، فارمنگ اور دیگر شعبوں میں روزگار کے مواقع ہیں۔ اٹلی یورپ کا پہلا ملک ہے جس نے پاکستانی ورکروں کے لیے باقاعدہ نوکریوں کا کوٹہ مختص کیا ہے، جو ایک اہم پیشرفت ہے۔ چوہدری سالک حسین کا بیان وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے اٹلی کی جانب سے کوٹہ مختص کرنے کو سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستانی ورک فورس کے لیے عالمی سطح پر روزگار کے نئے دروازے کھولنے کا آغاز ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان اپنے محنت کشوں کو عالمی مارکیٹ میں باعزت روزگار فراہم کرنے کے لیے سرگرم ہے۔ چوہدری سالک حسین کے مطابق، اٹلی کے بعد جلد ہی یورپ کے مزید ممالک بھی پاکستانی ورک فورس کے لیے کھلیں گے، جو پاکستان کی معیشت کے لیے ایک اہم پیشرفت ہوگی۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

علامتی فوٹو

حکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔

اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلی

علم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔

اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • نئی امریکی ویزا پالیسی پاکستانی طلبہ کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتی ہے
  • مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی