افغان صوبے بغلان میں نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کا طالبان کے 3 اہلکار ہلاک کرنے کا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 December, 2025 سب نیوز

کابل(سب نیوز )افغانستان کے صوبے بغلان میں نیشنل ریزسٹنس فرنٹ (این آر ایف) کی جانب سے افغان طالبان کے 3 اہلکار ہلاک کرنے کا دعوی کیا گیا ہے۔این آر ایف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بغلان کے ضلع نہرین میں طالبان کی جانب سے ایک ٹھکانے پر حملہ کیا گیا جس کے جواب میں این آر ایف کے جنگجوں نے کارروائی کی۔

این آر ایف کے مطابق جھڑپ میں 3 طالبان کے جنگجو مارے گئے اور طالبان فورسز کو پسپائی اختیار کرنا پڑی۔افغان صوبے پنجشیر میں نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کا طالبان کے چیف آف اسٹاف سمیت 17 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعوی

این آر ایف نے مزید دعوی کیا کہ طالبان فورسز نے گولی مار کر ایک چرواہے کو بھی ہلاک کردیا۔دوسری جانب تاحال طالبان کی جانب سے اس واقعے پر کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل نیشنل ریزسٹنس فرنٹ افغان صوبے پنجشیر میں طالبان کے چیف آف اسٹاف سمیت 17 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا تھا تاہم اس پر بھی طالبان کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت خود کو 10 گنا بڑا ملک کہتا ہے مگر وہ ہماری طرح کا بہادر فیلڈ مارشل کہاں سے لائے گا؟ صدر زرداری اگلی خبرجرمنی نے سنگین جرائم میں ملوث ایک اور افغان تارکین وطن کو ملک بدر کردیا انڈر 19سہہ ملکی سیریز: پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے ہرادیا پاکستان میں ایران کے سفیر امیری رضا مقدم کا بے نظیر بھٹو کو 18ویں برسی پر خراج تحسین پی ٹی آئی برطانیہ نے فیلڈ مارشل سے متعلق خاتون کی تقریر سے اظہارلاتعلقی کا اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا حکومت نے عادل راجہ پر انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت پابندی عائدکردی صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کا فیصلہ فورا واپس لے؛ صومالیہ کا اسرائیل سے شدید احتجاج جرمنی نے سنگین جرائم میں ملوث ایک اور افغان تارکین وطن کو ملک بدر کردیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ہلاک کرنے کا دعوی افغان صوبے آر ایف کی جانب سے طالبان کے

پڑھیں:

کراچی، ہل پارک کے اطراف میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، پلاٹس مسمار

کراچی:

شہر قائد میں ہل پارک کے اطراف پہاڑی علاقے کو کاٹ کر کی جانے والی غیرقانونی تعمیرات کے خلاف رات گئے بڑا آپریشن کیا گیا جس میں ہیوی مشینری کی مدد سے متعدد تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر شروع ہونے والی اس کارروائی کے دوران متنازعہ پلاٹ پر بنی باؤنڈری وال سمیت کئی غیرقانونی ڈھانچے گرا دیے گئے۔ کارروائی ڈائریکٹر انکروچمنٹ شیر علی کی نگرانی میں محکمہ لینڈ کے عملے نے انجام دی۔

ترجمان کے ایم سی کے مطابق ہل پارک کے اطراف سے تمام غیرقانونی تعمیرات کا خاتمہ کر دیا گیا ہے اور علاقے کو تجاوزات سے مکمل طور پر صاف کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب میئر کراچی نے سیکریٹری وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کو خط لکھ کر پلاٹ نمبر 39 جی فور بلاک 6 کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ پلاٹ کے حوالے سے پی ای سی ایچ ایس کی جانب سے لیز دینے کے دعوے سامنے آ رہے ہیں جس پر مزید جانچ پڑتال جاری ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی تاکہ سرکاری و محفوظ علاقوں پر قبضے کی کسی بھی کوشش کو روکا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • ایرانی جزیرے پر امریکی حملے کے بعد ایران کا جوابی وار، بحرین، عراق اور قطر میں سائرن بج گئے
  • کراچی، ہل پارک کے اطراف میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، پلاٹس مسمار
  • وسائل پر قبضے کی جنگ: افغان طالبان میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے
  • فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
  • کے پی اسمبلی میں حکومتی ناراض ارکان کا مذاکرات سے انکار
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
  • نیشنل کانفرنس کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، غلام علی کھٹانہ
  • گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ، 13 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
  •  محسن نقوی  کا نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ، ایم سی ایم سی کورس پر نظرثانی کی اصولی منظوری
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی